Chapter 95: باب 95

وہ رات کافی دیر سے گھر واپس آیا تو مرم کو با ہر اندھیرے میں بیٹھے سسکتے ہوئے دیکھا۔ وہ ٹینشن میں تھی۔ اور یقینا وہ بہت زیادہ سٹریس لے رہی تھی جو اس کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا تھا وہ پریشانی سے اس کے پاس آیا تھا۔

مرم تم یہاں باہر کیا کر رہی ہو سب ٹھیک تو ہے نا تم اس طرح سے رو کیوں رہی ہو وہ اس کے پاس آتا ہوا اس سے سوال کرنے لگا تھا جبکہ وہ بنا کوئی جواب دیے یوں ہی بیٹھی روتی رہی۔

مرم یہاں باہر بہت سردی ہے پلیز اندر چلو یہ بے بی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے وہ اسے سمجھانا چاہ رہا تھا۔ پلیز چلے جائیں آپ یہاں سے اس وقت میں کسی سے بات نہیں کرنا چاہتی وہ اس کا ہاتھ اپنے کندھے سے پیچھے کرتی غصے سے بولی تھی۔

مرم پلیز مجھے بتاؤ تو صحیح ہوا کیا ہے تم اتنی پریشان کیوں ہو کائزان سے بات ہوئی تمہاری وہ جیسے اس کی پریشانی کو سمجھ کر بولا تھا۔

ہاں ہوئی میری بات اتنی ہی جتنی ہمیشہ ہوتی ہے ایک مہینے کے بعد انہوں نے مجھے فون کیا اور وہ مجھے فون پر کہتے ہیں کہ اپنا خیال رکھو اپنے بچے کا خیال رکھو میں پھر تم سے بات کروں گا اور بس فون بند ۔

ساڑھے تین مہینے ہو چکے ہیں مجھے یہاں آپ کے گھر پہ رہتے ہوئے۔ ساڈھے پانچ ماہ سے میں پریگنٹ ہوں۔ اور میرے شوہر کا کچھ اتا پتا نہیں ہے۔

نہ میں یہاں سے باہر نکل سکتی ہوں نہ میں یہاں سے کہیں جا سکتی ہوں ہر وقت کوئی نہ کوئی میرے سر پر مسلط ہوتا ہے اپنے ہی شوہر سے بات نہیں کر پا رہی میرا شوہر مجھے فون کرتا ہے تو اس کی کال کی ٹائمنگ ایک منٹ بھی نہیں ہوتی۔

اور آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں کیوں پریشان ہوں کیوں رو رہی ہوں۔ آپ میری کنڈیشن نہیں سمجھ سکتے مجھے کائزان سے ملنا ہے انہیں دیکھنا ہے ان سے باتیں کرتی ہیں۔

میرا شوہر مجھ سے دور ہے وہ مجھ سے بات نہیں کر رہے نہ جانے وہ کس حال میں ہیں وہ مجھے کچھ بھی نہیں بتا رہے اپنے بارے میں مجھے یقین ہے وہ ٹھیک نہیں ہیں ورنہ وہ مجھ سے ویڈیو کال پر بات کرتے۔

وہ ٹھیک نہیں ہے مجھے یقین ہے کہ ضرور انہیں کچھ ہوا ہے وہ پریشانی سے بول رہی تھی جب اس کا سر بری طرح سے چکرایا سمیر نے بڑی مشکل سے اسے سہارا دےکر گرنے سے بچایا تھا لیکن اگلے ہی لمحے وہ بے ہوش ہو گئی تھی اور سمیر کے ہاتھ پیر پھول گئے تھے۔

***

ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے میں آپ کو پہلے ہی بتا چکی ہوں کہ انہیں مینٹل سٹریس سے دور رکھیے انہیں ٹینشن مت دیجیے ان کا بے بی ہیل تھی نہیں ہے لیکن آپ لوگ بار بار انہیں ٹینشن دے رہے ہیں۔

ان کے شوہر کو بلا ئیے اخر ایسی بھی کیا مجبوری ہے جو ان کا شوہر ان سے اتنا دور ہے یہاں ان کی بیوی اور بچے کی زندگی کا سوال ہے۔

اس وقت جو ان کی ذہنی کنڈیشن ہے نا میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ آگے جا کر ان کی اور ان کے بچے کی جان بھی جا سکتی ہے۔

ابھی بھی وقت ہے بہتر ہے کہا نہیں ان ٹینشنز سے نکال دیں ورنہ ہماری اس کیس میں کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی ڈاکٹر غصے سے کہتی آگے بڑھ چکی تھی۔

جب کہ رسل رفیل یاور تینوں یہاں تھے اس کے ساتھ لیکن بالکل بے بس تھے وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے تھے مرم کے لیے۔

تم لوگ یہی رکو مرم کے ساتھ ۔ ۔"مجھے ایک ضروری کام ہے میں تھوڑی دیر میں واپس آ جاؤں گا مرم کا خیال رکھنا اور زیادہ ہوشیاری دکھانے کی ضرورت نہیں ہے وہ ہر بار کی طرح وارن کرنا نہیں بھولا تھا۔

***

مرم کو ہوش آئے تو اسے سب کچھ بتا دیتے ہیں اسے بتا دیتے ہیں کہ کائزان اب زندہ نہیں ہے اور وہ اس چیز کو قبول کرے۔

اس کی کنڈیشن ایسی نہیں ہے کہ ہم بعد کے لیے کچھ بھی اس سے چھپا کر رکھیں ہمیں اسے مینٹلی طور پر اس چیز کے لیے تیار کرنا ہوگا اور اسے سچ بتانا ہوگا اور اسے یہ بھی بتانا ہوگا کہ سمیر اسے کس مطلب کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

تمہارا دماغ تو حرا ب نہیں ہو گیا یاور مرم کی جان جا سکتی ہے۔ رفیل پریشانی سے کہنے لگا تھا۔

وہ غلط نہیں بول رہا رفیل صحیح بول رہا ہے کل کو اگر اس کا بچہ اس غلط کام کے لیے استعمال ہو بہتر ہے کہ ہم مرم کو آج ہی بتا دیں بعد میں وہ ہم پر کبھی یقین نہیں کر پائے گی۔

ہو سکتا ہے کہ مرم کو جب کائزان کی موت کی خبر ملے وہ مر جائے لیکن وہ آج بھی مر رہی ہے ممکن ہے کہ آج وہ اپنے بچے کے لیے سروائیو کر جائے۔

لیکن کل جب سمیر اس سے اس کا بچہ ہی چھین لے گا تب ہم کیا کریں گے کہ ہمیں اسے آج ہی بتانا ہوگا رسل بھی یاور کی بات سے اتفاق کر چکا تھا جبکہ رفیل بالکل خاموش تھا۔

***

اسے ہوش آ چکا تھا جب کہ وہ تینوں اس کے پاس آ کر بیٹھ گئے تھے سمیر اس وقت یہاں نہیں تھا یہ وقت ٹھیک تھا اسے حقیقت بتانے کا۔

میرے پاس کسی کو آنے کی ضرورت نہیں ہے اگر اس بچے کے باپ کو میری پرواہ نہیں ہے تو کسی کو میری پر واہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے چلے جائیے سب لوگ یہاں سے وہ غصے سے چہرہ پھیر کر بولی تھی۔

مرم اسے پرواہ ہے بہت پرواہ ہے اور اگر آج وہ ہوتا تو یہاں تم کبھی اس کنڈیشن میں نہ ہوتی رفیل کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے تھے اور آج اس نے اپنے آنسوؤں کو روکنے کی کوشش نہیں کی تھی۔

رفیل بھائی آپ اس طرح سے رو کیوں رہے ہیں میں نے آپ کو ہرٹ کیا ایم سوری وہ پریشانی سے اٹھ کر بیٹھنے لگی تھی رسل نے اسے سہارا دیا۔

تم نے ہرٹ نہیں کیا مجھے مرم۔۔۔ ۔"بلکہ اب ہم تینوں تمہیں ہرٹ کرنے والے ہیں تمہیں حقیقت بتا کر ۔ پلیز اس چیز کو قبول کر نے کی کوشش کرنا یہ حقیقت ہم تمہیں بہت پہلے بتانے والے تھے۔

کیا کیسی حقیقت آپ لوگ کیا کہہ رہے ہیں مجھے سمجھ میں نہیں ارہا اس کا دل گھبرانے لگا تھا۔

مرم حوصلہ رکھو۔۔۔۔ ۔ کائزان اب اس دنیا میں۔۔۔۔ ۔

مرم ۔۔۔ میری جان ۔۔۔۔۔۔۔ رسل ابھی بول ہی رہا تھا جب اچانک دروازے سے نمودار ہوئے مسکراتے چہرے کو دیکھ کر وہ تینوں اٹھ کر کھڑے ہو گئے تھے حیرانگی بے یقینی ۔۔۔۔ وہ تینوں اپنی ہی کنڈیشن کو سمجھ نہیں پائے تھے۔

***

کائزان وہ دروازے پہ کھڑے کائزان کو دیکھتی بیڈ سے اٹھنے لگی تھی جب وہ خود ہی آگے بڑھتے ہوئے اس کے پاس بیٹھتا اسے اپنے سینے سے لگا چکا تھا اس کی یہ حرکت اتنی تیزی سے ہوئی تھی کہ ان تینوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا تھا۔

وہ حیرانگی سے اسے دیکھ رہے تھے کون تھا یہ نیا کردار جسے وہ نہیں جانتے تھے کائزان مر چکا تھا اس کی لاش پہ وہ سب رو چکے تھے تو پھر یہ کہاں سے آگیا تھا جس کا ڈر تھا سمیر نے وہی کر دکھایا تھا۔

کائزان کے لیے جس طرح سے وہ مرم کو لے کر آیا تھا اسی طرح وہ مرم کے لیے کائزان لایا تھا۔ وہ سب لوگ پریشانی سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے جب کہ وہ کائزان کے سینے سے لگے مسلسل رو رہی تھی۔

بس بس میری جان یہ کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے اپنی میں نے فون پر تم سے کہا تھا کہ اپنا خیال رکھنا میں جلد ہی لوٹ آؤں گا لیکن نہیں تم نے تو اپنی حالت بگاڑ رکھی ہے۔

بہت غلط بات ہے مرم تم نے میرے پیچھے اپنا خیال بالکل بھی نہیں رکھا۔ اب بولو کیا سزا دوں تمہیں تمہاری اس لاپرواہی کی وہ اسے خود سے الگ کرتا اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں تھامے بڑے پیار سے پوچھ رہا تھا۔

یہ سب آپ کی وجہ سے ہواہے آپ کیوں چھوڑ کر گئے تھے مجھے جب جانتے تھے کہ میں اپنا خیال نہیں رکھ سکتی کیوں مجھ سے دور ہوئے۔ وہ اس کے سینے پر اپنے نازک مکوں کو برساتی ایک دفعہ پھر سے اپنا آپ اس کی پناہوں میں چھپا گئی تھی۔

ہاں ٹھیک ہے سارا قصور میرا ہی ہے میں ہی پاگل ہوں جو وہاں اپنے وقت سے یہ سوچ رہا تھا کہ میری بیوی اپنا خیال رکھ سکتی ہے اور ان سب لوگوں نے کیا تمہارا خیال نہیں رکھا تم لوگوں پر اعتبار نہیں کر سکتا کیا میں۔

بہت ہی مایوس کیا ہے تم لوگوں نے مجھے خیر تم لوگوں سے بعد میں نپٹوں گا پہلے ڈاکٹر سے مل لوں ۔ ذرا پوچھوں اس سے کہ وہ میری بیوی کو ڈرا کیوں رہی ہے۔

پھر آ کر تم لوگوں سے ملتا ہوں وہ اٹھ کر کھڑا ہوتا ہوا باہر کی طرف نکل گیا تھا جب کہ وہ سب لوگ حیرانگی سے سمیر کو دیکھ رہے تھے جس کے چہرے پر گہری مسکراہٹ تھی۔

***

کون ہے یہ اور کہاں سے لے کر آئے ہو اسے سمیر یہ کیا چل رہا ہے یہاں پر رسل باہر آتے ہوئے سمیر سے پوچھنے لگا تھا جبکہ رفیل بھی اس کے ساتھ ہی تھا۔

کیا چل رہا ہے کا مطلب میں ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر تو بیٹھ نہیں سکتا تم لوگوں کی طرح اسی لیے مجھے کچھ تو کرنا ہی تھا میں ڈھونڈ لایا مرم کے لیے اس کے کائزان کو ۔۔۔۔۔۔ وہ پرسکون انداز میں بولا تھا کیا مطلب یہ آدمی تم نے دوبارہ پھر سے وہی کام کیا جو تم نے کائزان کے ساتھ کیا تھا تم اس کی سرجری ۔۔۔۔۔۔ ۔"

نہیں میں نے کچھ نہیں کروایا اس کے ساتھ نہ ہی اس کی کوئی سرجری ہوئی ہے یہ قدرت کا کرشمہ ہے اور ویسے بھی پیسے کی خاطر کوئی کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتا ہے اور یہ تو پیسے کا ھی کرشمہ تھا وہ اگلے تین مہینے تک کائزان بننے کی ایکٹنگ کرنے کو تیار ہے۔

بس اسے اپنے پیسے سے مطلب ہے اس سے جو کہا جائے گا وہ کرنے کو راضی ہو جائے گا اس وقت اسے صرف اور صرف پیسہ چاہیے۔ وہ اسے پوری بات بتا رہا تھا جب کہ رسل پریشان تھا۔

وہ کوئی دوسرا تیسرا شخص ہے اور تم اسے میری بہن کے اپنے پاس لے کر آئے ہو رفیل غصے سے اسے گھورتے ہوئے آگے بڑھا ہی تھا کہ رسل نے اسے تھام لیا۔

ہاں تو تمہاری بہن کو ہی اس کی ضرورت ہے نا مری جا رہی ہے اس کے لیے تو پھر لے آیا ہوں اس کو ۔ کم از کم تمہاری بہن تو پرسکون ہو جائے گی نا ایک دفعہ اس کا بچہ اس دنیا میں آ جائے۔ باقی میں خود ہی سب کچھ سنبھال لوں گا نہ تو پھر مجھے اس لڑکی کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی میں اس کے نخرے اٹھاؤں گا۔

لیکن یہ آدمی مرم کے اس پاس نظر نہیں آنا چاہیے یہ جتنا ہو سکے اتنا مرم سے دور رہے تو ہی بہتر ہوگا سمیر ۔ وہ ایک پر ایا مرد ہے اور ہم اسے مرم کے پاس ہرگز نہیں جانے دیں گے رفیل غصے سے بے قابو ہو رہا تھا۔

دماغ خراب ہو گیا ہے تمہارا اگر مجھے اسے مرم سے دور ہی رکھنا ہوتا تو میں اسے یہاں لے کر کیوں آیا ۔۔۔؟ میں اسے یہاں لے کر ہی مرم کے لیے آیا ہوں اور تم کہہ رہے ہو کہ میں اسے اسی سے دور رکھوں ۔؟ سمیر اسے دیکھتے ہوئے غصے سے بولا تھا۔

ہاں رکھو اسے مرم سے دور ورنہ میں اسے جان سے مار ڈالوں گا اگر ہم تمہاری ہر بات مان رہے ہیں تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ تم ہماری مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاؤ گے۔

اور اس طرح کسی کو بھی کائزان بنا کر اٹھا لاؤ گے اور ہم قبول کر لیں گے ایسا کچھ نہیں ہوگا سمیر اگر تم نے اس معاملے میں کسی طرح کی لاپرواہی دکھائی تو میں تمہیں جان سے مار ڈالوں گا ہماری مرم کسی غیر آدمی کے سامنے نہیں جاتی اور تم ایک غیر آدمی کو اس کی زندگی میں لے آئے ہو۔

میں تمہاری جان نکال دوں گا اگر وہ آدمی مرم کے آس پاس بھی نظر آیا رفیل ساری مجبوریاں اور اس کی بلیک میلنگ ایک طرف رکھ کر اس سے دو یک بات کر رہا تھا بس بہت ہو گیا تھا وہ اس کی ہر بات مان رہے تھے اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ کسی کو بھی اٹھا کر میں ان کی زندگی میں شامل کر دے۔

ریلیکس ہو جاؤ آہستہ بولو کیوں چلا رہے ہو تم ٹھیک ہے وہ نہیں آئے گا مرم کے آس پاس صرف مرم کو سہارا دینے کے لیے لے کر آیا ہوں مرم وقتی طور پر وہ تھوڑی نارمل ہو جائے اس کی مینٹل ہیلتھ تھوڑی بہتر ہو جائے۔

میں کون سا اسے ساری زندگی کے لیے لے کر آیا ہوا ہوں

ریلیکس ہو جاؤ اتنا اونچا مت بولو کہ مرم کو شک ہو جائے۔ اگر اس نے سن لیا تو میرے لیے بہت بڑا مسئلہ ہو جائے گا وہ اسے ریلیکس کرتے ہوئے سمجھا رہا تھا مرم کی طبیعت پر تو وہ کسی طرح کا رسک نہیں لے سکتا تھا۔

ٹھیک ہے لیکن یہ لڑکا ہماری مرم سے دور رہنا چاہیے یاد رکھنا ورنہ نہ تو میں تمہارا لحاظ کروں گا اور نہ ہی تمہارے اس چمچے کو زندہ چھوڑوں گا وہ غصے سے اسے پیچھے دھکیلتا مرم والے کمرے میں چلا گیا تھا جبکہ رسل تو آج اس کی ہمت پر حیران رہ گیا تھا۔

اچھی بات تھی سمیر کو بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ صرف مجبوری میں بندھے ہوئے تھے ورنہ سمیر کا ان لوگوں کو کوئی خوف نہیں ہے۔

***

مجھے سمجھ میں نہیں آرہا انسپیکٹر یاور یہ آدمی اتنا بڑا پروجیکٹ یہاں شروع کیسے کر سکتا ہے اس کے پاس تو اتنا پیسہ ہی نہیں تھا۔

وہاج کاظمی مر چکا ہے اس کا بیٹا مر چکا ہے تو پھر وہ سارا پیسہ اس آدمی کے پاس کہاں سے آیا اگر وہ ایک بھی لیگل پیپر لے کر آگیا کہ اب وہ پراپرٹی سمیر ہمدانی کی ہے۔ یا پھر اس کے پاس اس پراپرٹی کو یوز کرنے کا لیگل نوٹس ہے۔ تو سمجھو ڈرگ مافیا میں تباہی مت جائے گی۔

ایک دو نہیں پورے11 ملکوں کے بڑے بڑے بزنس مین گینگسٹرز اور ڈرگ مافیا کنگز شامل ہیںا س پروجیکٹ میں ۔۔۔۔۔۔ جو ہر طرف سے وہاج کاظمی کی پراپرٹی پر نظر رکھے ہوئے ہیں کیوں کہ35 سال میں اس نے اتنا پیسہ بنایا تھا کہ کوئی عام انسان امیجن بھی نہیں کر سکتا۔

اور یہ سارا پیسہ وہ ایک بہت بڑے ڈرگ پروجیکٹ پر لگانا چاہتا تھا جس میں وہ بڑے بڑے ملکوں میں اپنا ڈرگ کا کاروبار شروع کرنا چاہتا تھا وہ خود اس چیز کو بنا کر بیچنے والا تھا اور اس کے لیے اس کے پاس لیگل پر میشنز موجود تھیں۔

جلد سے جلد یہ سب کچھ کرنے والا تھا لیکن پھر اچانک وہ کہیں غائب ہو گیا اور یہ پروجیکٹ رک گیا یہ پروجیکٹ صرف اور صرف وہاج کاظمی کی دولت کے ساتھ بننا ممکن تھا تو وہاج کاظمی کی دولت اس سمیر ہمدانی کے پاس کہاں سے

آئی میری انفارمیشن بتا رہی ہے کہ سمیر ہمدانی اگلے چار مہینوں میں اس پروجیکٹ کی بنیاد رکھنے جا رہا ہے کہاں سے آیا اس کے پاس وہ سارا پیسہ۔۔۔ ۔

میں یقین سے کہہ سکتا ہوں وہاج کا ظمی کی موت ایک جھوٹ تھی اور اگر وہ جھوٹ نہیں تھا تو وہاج کاظمی کے بیٹے کی موت ایک جھوٹ ہے۔

کیونکہ وہاج کاظمی اپنی دولت کے معاملے میں اتنا محتاط تھا کہ اس نے اپنی دولت سالوں کسی کے نام نہیں لکھوائی اور اگر کسی کے نام لکھوائی بھی تو اپنے بیٹے کے نام اور اس انداز میں لکھوائی کہ وہ اسی کی نسل در نسل سے آگے کہیں نہیں جا سکتی۔

وہاج کاظمی کی نسل کے علاوہ کوئی اور اس پیسے کو استعمال نہیں کر سکتا تو مجھے جواب دو کہ سمیر ہمدانی کے پاس وہ سب کچھ کہاں سے آیا۔

میری انفارمیشن کے مطابق یہ ساری جائیداد اب تک وہاج کاظمی اور اس کے بیٹے کے نام ہے اور اگر وہاج کاظمی کا بیٹا مر جاتا تو یہ ساری جائیداد آگے سے اس کی نسل میں چلی جاتی لیکن منظر عام پر نہ تو وہاج کاظمی کا بیٹا ہے نہ وہاج کاظمی کے

بیٹے کی شادی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی اولاد ہے۔

تو سمیر ہمدانی چار مہینے کے بعد اتنا بڑا ڈرگ مافیا پروجیکٹ کیسے شروع کر رہا ہے۔ وہ چلا چلا کر بات کر رہے تھے جبکہ وہاں موجود سارے

افیسر ہی الجھ کر رہ گئے تھے یاور خود پریشان تھا وہ جانتا تھا وہاج مر چکا ہے اور اس کا بیٹا کائزان بھی۔

مرم کی ڈلیوری ساڑھے تین مہینے کے بعد ہونے والی ہے اور چار مہینے کے اندر وہ یہ پروجیکٹ شروع کر دے گا صرف اس بنا پر کہ کائزان کی اولاد اس کے پاس ہوگی یعنی وہاج کی نسل ۔۔۔۔۔ ۔"

اس کا مطلب تھا کہ اس وجہ سے اسے کائزان کی اولاد چاہیے تھی کیونکہ یہ پروجیکٹ ڈرگ مافیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ تھا جس میں11 ملکوں نے ہر طرح سے غیر قانونی کام پر لیگل

سرٹیفکیٹس لے کر دنیا کو برباد کرنا تھا۔

وہاج کاظمی کی دولت کو کوئی عام انسان امیجن بھی نہیں کر سکتا تھا اور اسی دولت کے سہارے وہ ہر طرح کا لیگل ورک کر کے ڈرگ کا یہ پروجیکٹ شروع کرنے والا تھا جس میں دنیا کے بڑے بڑے11 ملک شامل تھے۔

یہ وہاج کاظمی کا وہ خواب تھا جو وہ تب پورا کرنا چاہتا تھا جب وہ ایک گنہگار انسان تھا جب اسے زندگی کی قدر و قیمت نہ تھی

وہ35 سال تک دولت بناتا رہا تھا اس نے اتنی دولت اکٹھی کر لی تھی کہ وہ اپنے اس پروجیکٹ میں پوری دنیا کے بڑے بڑے گینگسٹرز مافیا اور ڈرگ کنگز کو شامل کرنا چاہتا تھا اور اس سے اسے کتنا فائدہ ہونے والا تھا یہ تو وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

اور اب یہ سب کچھ سمیر کا ہو رہا تھا اگر مرم اپنا بچہ اس کے حوالے کر دیتی تو وہاج کی دولت اسی کی تھی اس کے پاس لیگل حق تھا اس دولت کو استعمال کرنے کا یہ وجہ تھی سمیر کی دیوانگی کی سمیر کے پاگل پن کی اس دولت کی خاطر کچھ بھی کر جانے کا جنون اب اسے سمجھ میں آیا تھا۔

یہ لوگ تو جانتے تک نہیں تھے کہ وہاج کاظمی کی دولت سمیر تک کیسے پہنچے گی کیونکہ نہ تو کوئی کائزان سے واقف تھا اور نہ ہی

کائزان کی ہونے والی اولاد سے۔

یہ سمیر ہمدانی اتنا گھٹیا انسان تھا کہ کائزان کی اولاد کی پہلی سانس کے ساتھ اسے گناہوں کا دیوتا بنا دینا چاہتا تھا وہ اسے پہلی سانس کے ساتھ اس دلدل میں دھکیل دینا چاہتا تھا۔

وہاج کاظمی کا وہ پروجیکٹ جو صرف ایک خواب تھا اسے حقیقت بنا کر سمیر پوری دنیا کے ڈرگ مافیا پر حکومت کرنا چاہتا تھا۔

کاش کاش اس وقت وہ کائزان کے خلاف جا کر

ارمی فورس کو بتا دیتا کہ وہاج کاظمی کا بیٹا کائزان کاظمی ہے۔ یقینا آج نہ صرف کائزان زندہ ہوتا بلکہ ایک صحیح راہ پر بھی آچکا ہوتا لیکن اب بہت دیر ہو چکی تھی۔

اب وہاج کاظمی کی35 سالہ گناہوں سے بھری زندگی سے کمائی گئی دولت اسی کی آنے والی نسل کو تباہ کرنے والی تھی۔

***

وہ کائزان کے ساتھ گھر واپس آگئی تھی مرم کے ایک طرف رسل تھا اور دوسری طرف رفیل کائزان کو تو وہ اس کے پاس بھی نہیں آنے دے رہے تھے جب کہ وہ بار بار سمیر کو گھور رہا تھا اسے ایکٹنگ کرنے کا موقع ہی نہیں مل رہا تھا۔

وہ دونوں اسے کمرے میں بٹھانے کے بعد بھی کافی دیر اس کے پاس ہی بیٹھے اس سے باتیں کرتے رہے تھے جب کہ وہ بہت خوش لگ رہی تھی ہر تھوڑی دیر میں وہ کائزان کو مخاطب کرتی تو ایک لمحے کے لیے اس کا دماغ ہی چکرا جاتا تھا۔

ایک تو اسے یہ نام یاد نہیں ہو رہا تھا جو اس لڑکی کے شوہر کا تھا اور سمیر اس سے گھورے جا رہا تھا مانا کہ وہ آدمی پیسے دے رہا تھا پر رگو کا تھوڑا اپنا سٹینڈرڈ تھا۔

وہ اس کے غصے یا دباؤ میں اس کی کوئی بات نہیں ماننے والا تھا۔

اب تم آرام کرو مرم ہم سب جا رہے ہیں باہر تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتا دینا سمیر نے رفیل اور رسل کو اٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا۔

میرے کائزان آگئے ہیں اب مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں کائزان آپ اتنے دور کیوں بیٹھے ہیں یہاں آئیں میرے پاس وہ اسے اپنے پاس بیڈ پر آنے کا اشارہ کر رہی تھی جبکہ رفیل کے تو ماتھے کی رگیں پھٹنے لگی تھیں۔

ڈاکٹر نے منع کیا ہوا ہے مرم۔۔۔۔۔۔ وہ کائزان۔۔۔۔۔۔ ۔

ہیں ڈاکٹر نے منع کیوں کیا ہے وہ حیرانگی سے اس سے پوچھنے لگی تھی جبکہ رفیل کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا جواب دے۔

میں بتاتا ہوں ڈاکٹر نے بے احتیاطی کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔

اور میرے پاس بیٹھنے سے کون سی بے احتیاطی ہو جائے گی اس نے غصے سے پوچھا تھا۔

ارے کوئی بات نہیں مرم میں ان کی بات کو سمجھ رہا ہوں آپ لوگ فکر نہ کریں میں رات کو یہاں صوفے پہ سو جاؤں گا مرم آرام سے بیڈ پر سو ئے گی کسی طرح کی کوئی بے احتیاطی نہیں ہوگی اس سے پہلے کہ سمیر پھنستا وہ فورا ہی بیچ میں کود گیا تھا۔

تم اس کمرے میں بھی نہیں رہو گے رفیل کافی غصے سے بولا تھا۔

رفیل ہم باہر چل کے بات کرتے ہیں چلو آؤ میرے ساتھ سمیر اسے زبردستی کمرے سے باہر نکال کر لے گیا جبکہ مرم ان سب کے انداز پر الجھ رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.