Chapter 94: باب 94

آج اس کا روٹین چیک اپ ہونا تھا ڈاکٹر باہر آ ئی ہوئی تھی جبکہ وہ صبح سے ہی فون ہاتھ میں پکڑے ادھر ادھر گھوم رہی تھی۔

کہ اسے کائزان کا فون آنے والا ہے۔

کائزان اس سے ایک ڈیڑھ منٹ بات کرتا تھا حال چال پوچھتا اور اپنے بےبی کا خیال رکھنے کے لیے کہتا پھر کال ختم کردیتا اس نے تو دو دفعہ شکوہ کیا تو اس نے کہہ دیا کہ وہ وہاں آ کر اس سے بہت ساری باتیں کرے گا لیکن وہ کب واپس آئے گا اس کے بارے میں اس نے کہا تھا وہ خود بھی نہیں جانتا کہ اس کی واپسی کب تک ہونے والی ہے۔

اس کی پریگنسی کو بھی اب چار مہینے ہو چکے تھے دو مہینوں میں اسے صرف سنڈے کو ہی کائزان کی کال آرہی تھی اور ویڈیو کال پر وہ ہمیشہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیتا تھا

اس وقت بھی اس کی روٹین چیک اپ کے لیے دو ڈاکٹرز باہر بیٹھی ہوئی تھیں جبکہ وہ ٹینشن سے ادھر ادھر ہو رہی تھی جب ڈاکٹر اندر کمرے میں داخل ہوئی۔

میم آپ آرام سے یہاں لیٹ جائیے ہم آپ کا چیک اپ کریں گے ایک بڑی عمر والی ڈاکٹر نے اس سے کہا تھا۔ دو مہینوں سے یہی ڈاکٹر اس کا ٹریٹمنٹ کر رہی تھی۔ جب کہ وہ خاموشی سے فون ایک طرف رکھتی وہاں بیڈ پر لیٹنے لگی تھی۔

سمیر نے گھر کے اندر ہی ہر طرح کا انتظام کروا دیا تھا تاکہ مرم کو کبھی بھی کوئی مسئلہ نہ ہو حالانکہ دو نرس24 گھنٹے اس کے پاس رہتی تھیں اس کا خیال رکھتی تھیں۔

ڈاکٹر اسے چیک کرتے ہوئے تھوڑی دیر کے بعد باہر نکل گئی تھی جبکہ وہ ایک دفعہ پھر سے فون لے کر کائزان کی کال کا انتظار کرنے لگی۔

***

مجھے کچھ کمپلیکیشنز لگ رہی ہیں آپ ایسا کریں انہیں ہسپتال لے آئیں ان کا پورا چیک اپ کرنا پڑے گا بچہ کافی ویک محسوس ہو رہا ہے لگتا ہے یہ بہت زیادہ سٹریس لے رہی ہیں۔

ڈاکٹر نے باہر آتے ہوئے سمیر سے کہا تھا جب کہ ڈاکٹر کی بات سن رسل اور رفیل بھی پریشان ہو گئے تھے۔

کمپلیکیشنز کیا مطلب کیسی کمپلیکیشنز ہیں اور بے بی ویک کیوں ہے سب ٹھیک تو ہے نا کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا نا سمیر پریشانی سے پوچھنے لگا تھا۔

ہم اس کی خوراک کا خیال رکھتے ہیں اس کے ٹائم پر میڈیسن بھی دیتے ہیں ہم کسی طرح کی کوئی غلطی نہیں کر رہے باقی یہ نرسز ہمیشہ اس کے ساتھ رہتی ہیں۔

جی وہ سب کچھ تو میں سمجھ رہی ہوں لیکن ایسی کنڈیشنز میں لیڈی کا مائنڈ سیٹ کچھ اور ہو جاتا ہے وہ پریگننٹ ہیں شاید اس وقت وہ اپنے ہسبینڈ کو مس کر رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہسبینڈ ان کے پاس ہو ہو سکتا ہے آنے والے وقت میں وہ اس چیز کو زیادہ محسوس کرنے لگیں۔

اب جب ہم ان کا چیک آپ کر رہے تھے اس دوران بھی وہ مسلسل اپنے ہسبینڈ کی کال کا انتظار کر رہی تھیں۔

آپ کو ایسا کرنا چاہیے کہ آپ ان کے ہسبینڈ کو یہاں بلا لیجئے کیونکہ یہ ان کا فرسٹ بے بی ہے۔ اور یہ بہت زیادہ کمزور بھی ہیں تو بچے کو بھی کوئی نقصان ہو سکتا ہے اس وقت وہ مینٹلی طور پر سیٹ نہیں ہیں ان کے دماغ میں کچھ اور چل رہا ہے شاید وہ ابھی ابھی کسی ٹراما سے گزری ہیں۔

وہ کسی چیز کو مینٹلی طور پر قبول نہیں کر پا رہی وہ کسی چیز کو دیکھ کر اس پر یقین نہیں کر پا رہی یا شاید وہ اپنے دماغ میں ہی کسی چیز کو لے کر بہت زیادہ الجھی ہوئی ہیں۔

آپ کو چاہیے کہ آپ ان سے بات کریں ان کے ہسبینڈ کو کہیں کہ کھل کر ان سے بات کریں ان سے ان کا مسئلہ جاننے کی کوشش کریں تاکہ آپ کو سمجھ میں آ سکے کہ انہیں کیا مینٹل ٹینشن ہے اور دوسری بات ان کے ہسبنڈ کو جلد سے جلد یہاں بلائیے اگر ان کو اپنا بچہ پیارا ہے تو ۔"

ورنہ جس طرح اس لڑکی کی حالت ہے نہ تو یہ لڑکی زندہ بچ پائے گی اور نہ ہی بچہ کیونکہ وہ مینٹلی طور پر اس بچے کے لیے ہرگز تیار نہیں ہیں۔

اپنی بات مکمل کرتی ڈاکٹر وہاں سے نکل گئی تھی جبکہ سمیر اب پریشان ہو چکا تھا اب وہ کائزان کو کہاں سے لے کر آیا اور اگر اس " وقت وہ مرم کو کائزان کی موت کے بارے میں بتاتا تو ۔۔۔ ۔

اس سے آگے تو وہ کچھ سوچنا ہی نہیں چاہتا تھا۔

***

مجھے سمجھ میں نہیں آرہا اخر آپ لوگوں کو کون سی چیز روک رہی ہے ایک آدمی مرم کو کڈنیپ کر کے لے گیا ہے وہ اسے زبردستی وہاں اپنے پاس رکھ رہا ہے اورآپ سب لوگ بے بس ہیں۔

ایک بار صرف ایک بار آپ مجھے اجازت دیں میں اس آدمی کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا کر دکھاؤں گی اور یہ کچھ بھی نہیں کر پائے گا آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ آپ نے بس ہیں لیکن میں بے بس نہیں ہوں میرے پاس پاور ہے۔ نشرہ دائیں سے بائیں گھومتی اونچی اونچی آواز میں چلا رہی تھی جبکہ وہ لوگ خاموشی سے اسے سن رہے تھے۔

اور ان سب کی طرف سے کسی طرح کا جواب نہ ملنے پر وہ تھک ہار کر بیٹھ گئی تو رسل نے پانی کا گلاس بھرتے ہوئے اس کے ہاتھ میں تھما دیا تھا۔

پانی پی لو اور زیادہ غصہ مت کیا کرو زیادہ غصہ کرنے سے رنگ کالا ہو جاتا ہے اور مجھے میری بیوی کا کالا رنگ نہیں پسند ۔ رسل پرسکون انداز میں بولا تھا تو وہ اسے گھور کر رہ گئی۔ وہ اتنی اہم بات کر رہی تھی اور وہ مذاق میں لے رہا تھا۔

وہ غصے سے اٹھ کر کمرے کے اندر چلی گئی تو رسل نے بھی ان سب کو دیکھا اور پھر اس کے پیچھے چلا گیا۔

رن مرید ہو گیا ہے یہ لکھ کر رکھوا لو مجھ سے رفیل نے یاور کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو یاور نے بھی ہاں میں سر ہلا کر اس کی بات سے اتفاق کیا تھا۔

خبردار جو میری آپی کے خلاف کچھ بھی کہا انشراح نے اس کے ہاتھ پر چٹکی کاٹتے ہوئے غصےسے کہا تھا۔

میری مجال جو میں تمہاری آپی کے خلاف ایک لفظ بھی کہہ سکوں اپنے بھائی کے خلاف بول رہا ہوں اس نے اسے ریلیکس کرتے ہوئے بتایا۔

***

اب کیوں آئے ہو میرے پیچھے رسل دیکھو میرا دماغ پہلے ہی بہت خراب ہو گیا ہے مزید خراب کرنے کی ضرورت نہیں مجھے بس یہ بتاؤ کہ اس سب معاملے میں تم کچھ کر سکتے ہو یا میں کروں ؟ وہ اس کے سامنے آ کر رکتے ہوئے غصے سے کہنے لگی۔

جب رسل نے اچانک ہی اس کے چہرے پر جھکتے ہوئے اس کے لبوں پر اپنے لب رکھ دیے تھے اس کی یہ حرکت اتنی بے ساختہ تھی کہ نشرہ ایک لمحے کے لیے تو کچھ سمجھ ہی نہیں پائی۔

مرم اس وقت مینٹلی طور پر ڈسٹرب ہے فی الحال ہم ایسا کچھ نہیں کر سکتے جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہو ہم بھی سمیر پر حملہ کر سکتے ہیں اسے بری سے بری کنڈیشن میں پہنچا سکتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کر رہے کیونکہ سوال ہماری مرم اور کائزان کے بچے کی زندگی کا ہے۔

ہم کسی بھی کنڈیشن میں مرم کو نقصان نہیں پہنچا سکتے اس وقت اس کی مینٹل کنڈیشن ایسی نہیں ہے کہ وہ کائزان کی موت کو قبول کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس سمیر کی ہر بات ماننے کو تیار ہیں اگر ہم کوئی ایکشن لیتے ہیں تو سمیر اپنے کسی بھی طرح کے نقصان پر مرم اور اس کے بچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اس وقت وہ مجبور ہے کیونکہ کائزان کی ساری جائیداد اس کے بچے کے نام ہوگی اور وہ کسی بھی طرح اس کے بچے کو اس دنیا میں لانا چاہتا ہے ایک بار اس کا بچہ اس دنیا میں آ جائے باقی ہم سب کچھ ہینڈل کر لیں گے وہ اسے سمجھا رہا تھا۔

پانچ مہینے رسل پانچ مہینے باقی ہیں اس کی ڈلیوری میں وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولی تو رسل نے ہاں میں سر ہلایا تھا۔

جہاں چار مہینے گزر گئے ہیں وہاں آنے والے پانچ مہینے بھی گزر جائیں گے بس دیکھتے ہیں کہ سمیر کیا کرتا ہے اپنے اس جھوٹ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے وہ کس حد تک گر تا ہے۔

جتنا اس انسان کو میں جانتا ہوں نا وہ اتنا گھٹیا انسان ہے کہ وہ کائزان کی زندگی میں ایک جھوٹی مرم لے آیا تھا ممکن ہے کہ وہ مرم کی زندگی میں ایک جھوٹا کائزان لے آئے۔

لیکن ہم کچھ نہیں کر سکتے سوائے اس کی ہر بات ماننے کے آنے والا وقت بتائے گا کہ مرم کی زندگی میں کیا ہوگا۔ لیکن میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں ہم مرم کو کچھ بھی نہیں ہونے دیں گے۔

کچھ بھی نہیں۔۔۔۔ ۔" وہ اسے یقین دلا رہا تھا جبکہ نشرہ صرف ہاں میں سر ہلا کر رہ گئی تھی اس پر اعتبار کرنے کے علاوہ اس کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

***

زندگی حرام کر دی ہے اس مرم نے سمجھ نہیں آرہا کیا کروں کہاں سے لے کر اؤں کائزان کو مجھے کہتی ہے سمیر بھائی میرے کائزان کو واپس لائیں کہیں سے بھی لائیں اور ڈاکٹر کہہ رہی ہے کہ اس کے شوہر کو واپس لاؤ ۔

آج شام کو کہہ رہی تھی کہ اگر کائزان نہیں آئے تو اچھا نہیں ہوگا اکیلے بیٹھ کر پاگلوں کی طرح روئے جا رہی تھی یہ ساری چیزیں اس کے لیے کتنی خطرناک ہو سکتی ہیں اسے اندازہ بھی نہیں ہے۔

ارے اپنے بچے کا تھوڑا سا تو خیال کرے اب کیا میں ہی اس کے بچے کے بارے میں سوچتا رہوں وہ رسل اور رفیل کہتے ہیں اسے حقیقت بتا دوں۔

بتا دوں اسے حقیقت تاکہ اس کے دماغ کی نس پھٹ جائے اور اس کے ساتھ ہی میری ساری دولت میرے ہاتھ سے نکل جائے۔ سمیر اور وہ اس وقت سٹریٹ ایریا پر تھے۔ جہاں پر تھوڑی ہی دیر میں بہت بڑی بائیک ریس شروع ہونے والی تھی

باس وہ آپ کہہ رہے تھے کہ آپ نے کائزان کے لیے ایک لڑکی کی سرجری کروا کر اسے مرم کا روپ دیا تھا تو کیا ایسا دوبارہ ممکن نہیں ہے ۔۔۔۔ ؟

میرا مطلب ہے کہ ہم کوئی زندگی سے بے زار آدمی ڈھونڈتے ہیں جو کائزان سے ملتا جلتا ہو اور اس کی سرجری کروا کر اس کو کائزان کا چہرہ دے دیتے ہیں اور پھر اس سے اپنے مطلب کا کام نکلواتے ہیں وہ اپنی طرف سے بہت ہوشیار بننے کی کوشش کر رہا تھا۔

نہیں ایسا ممکن نہیں ہے کائزان اس لیے بے وقوف بن گیا تھا کیونکہ وہ مرم سے ملا ہوا نہیں تھا اس نے صرف اس کا چہرہ دیکھا ہوا تھا ایک انسان کی باڈی لینگویج دوسرے انسان کی باڈی

لینگویج سے بالکل الگ ہوتی ہے ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے شوہر کو نہ پہچان سکے۔

اور پھر تمہیں اندازہ بھی ہے کہ سرجری میں کتنا خرچہ ہوتا ہے اس وقت میں اس کنڈیشن میں نہیں ہوں کہ کوئی خرچہ افورڈ کر سکوں ۔ اس وقت تو میں اس وامسی کو پیسے نہیں دے پا رہا کہ وہ مرم سےبات ہی کر لے۔

وہ پریشانی سے بول رہا تھا جبکہ احد کو بھی اس بات کا اندازہ تو ہو ہی گیا تھا کہ یہ آدمی آہستہ آہستہ کنگال ہو رہا ہے اس کے پاس جتنا بھی پیسہ تھا سب ہی ڈوب چکا ہے اب اس کا اخری سہارا وہ دولت ہے جو کہ کائزان کی ہے۔

تو پھر یہاں پر کوشش کر لیجیے ہو سکتا ہے کہ آپ کا بائیکرجیت جائے وہ اس کا اس کام کی طرف دھیان دلوانے لگا تھا جو کام کرنے کے لیے وہ یہاں آیا ہوا تھا۔

ہاں ممکن ہے کہ آج میں بیٹنگ کر کے جیت جاؤں وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بائیک پر سوار ان سب ریسرز کو دیکھنے لگا تھا جب سے وہ اندازہ لگا سکے کہ وہ کس پر بیٹنگ کر سکتا ہے۔

جب اس کا دھیان تیسرے نمبر والے بائکر پر گیا وہ اگلے ہی لمحے ہیلمٹ پہن چکا تھا لیکن جیسے سمیر کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا ۔ وہ بے یقینی سے اس کی طرف بھاگا تھا۔

***

وہ تقریبا بھاگتے ہوئے اس بائیکر تک پہنچا تھا لیکن وہ بائیکر پہلے ہی اپنا بائک سٹارٹ کرتا آگے بڑھ گیا تھا سمیر چاہ کر بھی اس تک نہیں پہنچ پایا تھا لیکن وہ اسے پہچان چکا تھا اس کا چہرہ جیسے اس کی آنکھوں میں بس گیا تھا

کیا ہوا بوس آپ اس طرح سے بھاگتے ہوئے یہاں کیوں آئے ہیں خیریت تو ہے نا ۔ ۔"احد اس کے پیچھے آتا ہوا اس سے پوچھنے لگا تھا جو کہ بھاگنے کی وجہ سے سانس پھلا ئے اس بائیکر کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔

کائزان۔۔۔۔۔۔ احد وہ کائزان تھا میں نے دیکھا ہے زندہ ہے وہ کائزان تھا۔ تم نے مجھ سے جھوٹ بولا وہ زندہ ہے تم نے کہا وہ مر گیا۔ وہ غصے سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا جب کہ احد نفی میں سر ہلا رہا تھا۔

نہیں باس میں نے خود اپنے ہاتھوں سے اسے گولیاں ماری ہیں چھ گولیاں لگی ہیں اسے اس کے زندہ بچنے کے کوئی چانسز نہیں ہیں جب وہ مر گیا تھا تب ہی میں نے اسے اٹھا کر پانی میں پھینکا تھا۔ آپ پلیز میرا یقین کریں اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو ابھی چل کر پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھ لیں۔

ہو سکتا ہے آپ اس کے بارے میں سوچ رہے تھے اسی لیے آپ کو ایسا محسوس ہوا ہو۔ وہ مر چکا ہے پلیز میرا یقین کریں ورنہ ہم اس بائیکر کو ابھی ڈھونڈ لیتے ہیں۔

اس کے بارے میں انفارمیشن لے لیتے ہیں وہ اسے یقین دلاتے ہوئے جلدی سے وہاں پر رکھے ایک ٹیبل کی طرف گیا تھا جہاں پر بیٹھا آدمی پیسے گن رہا تھا یہ سارے پیسے بیٹنگ کے تھے جو یہاں کے بائیکرز پر لگائی جا رہی تھی۔

***

سنو یہاں وہ تین نمبر والے بائیک پر کون ہے کہاں سے آیا ہے وہ اور کب سے یہاں پر بائکنگ کر رہا ہے۔ سمیر خود ہی آگے گیا تھا کیونکہ احد کو مصری زبان نہیں آتی تھی اسی لیے وہ اس آدمی سے ٹھیک سے بات نہیں کر پایا تھا۔

اگر پیسے لگانے ہیں تو بتاؤ اس طرح ہم کسی بائکر کی انفارمیشن نہیں دیتے اگر تم پولیس میں ہوئے تو ۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے محتاط اند از میں بولا تھا یقینا یہ سارا بلیک ورک پولیس سے چھپ چھپا کر ہی کیا جاتا تھا۔

ارے نہیں نہیں میں پولیس میں نہیں ہوں میں بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں اس لڑکے پر بتاؤ مجھے کون ہے وہ کہاں سے آیا ہے اور کیا کچھ سٹرائک ریٹ ہے اس کا۔ میرے پیسے ڈوب تو نہیں جائیں گے نا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے یقین دلاتے انداز میں بولا تھا۔

میرا نہیں خیال کہ تم اس پر پیسے لگانا چاہو گے وہ انڈیا سے آیا ہے نام رگو ہے جو کمپنی اسے یہاں لے کر آئی ہے نا کافی بڑی ہے اس پر کافی پیسے لگاتی ہے لیکن ابھی تک بہت اچھا سٹرائک ریٹ نہیں ہے صرف دو دفعہ ہی جیتا ہے سات مقابلوں میں۔

میری مانو تو وہ پانچ نمبر والے بائک پر تم بیٹنگ کرو یقینا تمہیں فائدہ ہوگا۔ وہ اسے فائدے کی بات بتا رہا تھا۔

نہیں مجھے اسی پر بیٹنگ کرنی ہے لیکن پہلے مجھے اس سے ملنا ہے۔

وہ شرط رکھتے ہوئے بولا تھا۔

خیر میں تمہیں بتا تو رہا ہوں کہ اتنا بھی اچھا بائکرنہیں ہے ایک مہینے سے ہے یہاں لیکن صرف دو ہی دفعہ جیتا ہے لیکن پھر بھی اگر تم اس سے بات کرنا چاہتے ہو تو پہاڑی سے نیچے چلے جاؤ ریس وہیں سے شروع ہوگی تو سارے بائیکر وہیں گئے ہوئے ہیں۔

وہ جان چھڑاتے انداز میں بولا تھا یقینا وہ پانچو یں نمبر والے بائکر کا ساتھی تھا اور وہ یہی چاہتا تھا کہ سارے لوگ اسی پر بیٹنگ کریں

***

ہیلو سر مرم میم کی حالت بہت زیادہ خراب ہے وہ بہت چلا رہی ہیں اور بہت برُے طریقے سے رو رہی ہیں بار بار ایک ہی بات کہہ رہے ہیں کہ کائزان نے انہیں فون نہیں کیا۔

رسل سر نے دو تین دفعہ اس وامسی نامی لڑکے سے بات کرنی چاہیے تھی لیکن اس نے کہا ہے کہ پہلے اسے پیسے بھجوائے جائیں اس کے بعد ہی وہ میم سے بات کرے گا۔

اس کا آدمی پریشانی سے اسے بتانے لگا تھا جب کہ وہ غصے سے فون بند کرتا وامسی نامی آدمی کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرنے لگا تھا یہ انسان اسے لوٹ کر کھا جانا چاہتا تھا۔

جلدی سے مرم کو فون کرو اور اس سے بات کرو اس نے اسے وائس میسج سینڈ کرتے ہوئے پہاڑی سے نیچے ایریا شروع کیا تھا تاکہ وہ اس رگو نامی ادمی سے مل سکے۔

***

اپن صرف اسی سے بات کرے گا جو اپن پہ بیٹنگ کرے گا ہر ایرے غیرے کے منہ نہیں لگنا اپن کو جا کر بتا دے اس صاحب کو ۔ وہ اسے بتا کر آگے نکل چکا تھا۔

جب اس کے ساتھی نے آ کر اس کا میسج اسے دے دیا تھا اس کی بولی حالت انڈین سڑک چھاپ غنڈوں جیسی تھی۔

اس آدمی کی بات کو انگور کرتے ہوئے وہ خود آگے بڑھا تھا جہاں وہ بائیک پر آرام سے ہیلمٹ پہنے کھڑا تھا۔

ابے اے اس کو یہاں پر کیوں لے کر آ ریا ہے ایک بار بات سمجھ میں نہیں آرہی کیوں ماتھا سٹاک رہا ہے۔ پہلے ہی اپن بہت زیادہ ٹینشن میں ہے۔ اس کو بھیج رے یہاں سے منحوس شکلیں دیکھ کر کانسنٹریشن خراب ہو جاتا ہے اپن کاا پن کو یہ مقابلہ جیتنے کا ہے بابو نکل رے ادھر سے ۔۔۔۔ ۔"وہ کافی غصے سے سمیر کو دیکھ کر بولا تھا۔

میں صرف تمہارا چہرہ دیکھنا چاہتا ہوں پھر میں چلا جاؤں گا اور تمہیں بالکل تنگ نہیں کروں گا سمیر نے کافی تحمل سے بات کی تھی۔

کیوں اپن کے تھو پڑے میں ایسا کیا ہے جو دیکھنا چاہتا ہے۔ اپن کو کیا اپنی بہن کا رشتہ دے گا کیا رے بابو۔۔۔۔ ؟ وہ آنکھ دبا کر ہنسا تھا۔

جب سمیر نے اپنی جیب سے چند بڑے بڑے نوٹ نکال کر اس کے سامنے کیے شاید وہ اس کی بولی سے ہی اس کی نیت کا اندازہ لگا چکا تھا۔

واہ بابو تیرے پاس تو بڑے بڑے نوٹ ہیں وہ اپنا ہیلمٹ اگلے ہی لمحے اتار کر بائک پر رکھ چکا تھا لمبے لمبے بال بکھر کر اس کے پورے چہرے پر آ گرے تھے اور وہ ایک سٹائل سے بالوں کو ایک طرف پھینکتا وہ اپنا چہرہ اس کے سامنے کر چکا تھا۔

ہلکی ہلکی داڑھی ہلکی ہلکی مونچھیں لمبے لمبے بال گہری نیلی انکھیں ہاں صرف انکھوں کا ہی تو فرق تھا۔ جو اسے کائزان کاظمی سے الگ بنا رہا تھا۔

لینز پہنے ہیں تم نے وہ اس کی گہری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا تھا۔

تیرے کو لگتا ہے اپن کا ماتھا اتنا سٹاک ہوا ہے کہ لینز پہن کر بابک چلائے گا اپن کی آنکھیں وہ کیا بولتے ہیں انگریزی میں شنسویٹ(سینسٹو) ہیں وہ جو بھی بولتے ہیں وہ ہیں بڑی نازک سی اپن کو اپنی آنکھوں کا کلر بہت پسند ہے تو یہ لینز پہن کر

چوکری لوگ کو خود سے دور تھوڑی نہ کرے گا۔

کہیں تو اپن کی خوبصورت آنکھوں سے چل تو نہیں گیا اس دنیا میں دیکھنے لائق دو ہی تو چیزیں ہیں یک پیسہ اور دوسری اپن کیا آنکھیں ۔۔۔ وہ ایک دفعہ پھر سے آنکھ دبا کر ہنسا تھا۔

اپنی شرٹ ہٹاؤ ۔۔۔۔ سمیر پتہ نہیں کس سوچ میں اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔

او بابو اپن ایسا ویسا آدمی نہیں ہے اپن کو چھوکری لوگ پسند ہے چھو کرا لوگ نہیں۔ چل نکل کسی اور پہ جا کے لائن مار ۔ وہ اس کی بات کا بہت غلط مطلب نکال چکا تھا۔

سٹیو اپنی شرٹ ہٹاؤ مجھے کچھ کنفرم کرنا ہے۔ سمیر اپنا غصہ کنٹرول کرتے ہوئے پھر سے بولا تھا۔

ابے کیا کنفرم کرنا ہے تیرے کو ۔ ایک بار تیرے کو سمجھ میں نہیں آرہا اپن اسٹریٹ ہے۔ اپن کو صرف چھوکری لوگ ہی اٹریکٹ کرتا ہے چھو کرا لوگ نہیں دفع ہو جاؤ یہاں سے کسی اور پہ جا کے لائن مار وہ اسے دھکا دیتا پیچھے ہٹایا اپنا بائک سٹارٹ

کرنے لگا تھا۔

صرف اپنی شرٹ اتار دو میں تمہیں ابھی کے ابھی اس کام کے لیے10 لاکھ دوں گا۔

ابے تو10 لاکھ یا10 کروڑ بھی دے تو بھی اپن یہ کام نہیں کرے گا ایک بار تیرے کو سمجھ میں نہیں آرہا ۔۔ ۔"وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب سمیر نے پستول نکال کر اس کے ماتھے پر رکھ دی۔ اور اس کی پستول سے خوفزدہ ہو کر وہ اگلے ہی لمحے اپنی شرٹ کے بٹن توڑتا شرٹ اتار چکا تھا۔

لیکن یہ کیا اس کہ سینے پر کسی طرح کا کوئی نشان نہیں تھا مطلب وہ کائزان نہیں تھا کیونکہ جو نشان کائزان کے سینے پر تھا وہ کسی بھی کنڈیشن میں ہٹایا نہیں جا سکتا تھا اور کائزان کو چھ گولیاں لگی ہوئی تھیں اس کے جسم پر ایسا کوئی نشان موجود نہیں تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.