Chapter 93: باب 93

بے غیرت انسان تجھ میں اپنی شرم نہیں ہے کہ تو اپنی ہی بہن کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کے لیے پلان کر رہا ہے۔

تجھے پتہ ہے اس کی حالت کیا ہے ارے شرم سے ڈوب مر تو جینے لائق نہیں ہے کبھی کسی دن اکیلے مجھے نہ مل جانا ورنہ تیری لاش ملے گی۔

رفیل بے حد غصے سے بولا تھا جب کہ وہ آنکھیں گھماتا اپنے فون پر مصروف تھا جیسے ان سب کی باتوں پر اسے کوئی اثر نہ ہو رہا ہو۔

بہن نہیں سوتیلی بہن اور اگر یہاں میری اپنی بہن بھی ہوتی نا تو بیٹا کروڑوں کی خاطر میں اسے بھی قربان کر دیتا یہ تو پھر سوتیلی تھی۔

میرے اندر نا زیادہ جذبات جگانے کی کوشش مت کرو کیونکہ ایسے جذبات میرے سینے میں میری سگی بہنوں کے لیے نہیں ہیں۔

ہاں نہیں آئی مجھے شرم اور پتہ ہے مجھے سب سے زیادہ مزہ کب آیا جب میں تم لوگوں کے اس کائزان کاظمی کے سینے میں

گولیاں چلا رہا تھا سکون ملا تھا مجھے ۔

مصر کا سب سے بڑا گینگسٹر چند گولیوں میں ڈھیر ہو گیا تھا تم لوگوں کا گینگسٹر ۔ بیچارے کو دوسری سانس بھی نہیں آئی ابھی ٹھیک سے تعارف تک نہیں کروا پایا تھا میں اسے کہ پہلے ہی مر گیا

بیچارہ تھوڑا سا تو سیلف ڈیفنس کرتا۔ مجھے نہیں پتہ تھا تم لوگوں کے مصر کا گینگسٹر اتنی کمزور عمارت ہے کہ صرف پھونک مارنے سے کر گئی۔

وہ بڑے مزے سے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے بولا تھا جبکہ وہ حیرانگی سے اسے سن رہے تھے۔

میں نے نا تم لوگوں کے کائزان کو سمجھنے کا موقع ہی نہیں دیا اسے پتہ ہی نہیں چلنے دیا کہ میں اس کے ساتھ کیا کرنے والا ہوں وہ جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلا دڑا دڑ گولیاں اس کے سینے کے بیچ چلائی ۔

اور پھر اس کی لاش کو اٹھا کر سمندر سے نیچے پھینک دیا بیچارا مر گیا تم لوگوں کا گینگسٹر اوپس سوری مصر کا سب سے بڑا اور خطرناک گینگسٹر ہا ہا ہا۔۔۔ خطرناک۔۔۔ ہا ہا ہا۔ وہ اونچی اونچی آواز میں قہقے لگاتے ہوئے بول رہا تھا جبکہ رسل اور رفیل دونوں حیران تھے۔

***

ایک کروڑ تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا صرف ایک دفعہ بات کرنی ہے تم نے اس سے۔ سمیر اس کی ڈیمانڈ سن کر حیران ہی تو رہ گیا تھا۔

ہاں تو کر لوں گا بات میں اس سے لیکن ایک کال کا ایک کروڑ لوں گا ویسے بھی اس چمچے نے مجھے بتایا ہے کہ یہ کال اتنی ضروری ہے کہ لڑکی کی جان بھی جا سکتی ہے تو بھائی میں تیری بہن کی جان بچا رہا ہوں۔

تو مجھے ایک کروڑ نہیں دے سکتا۔ پیسے کے معاملے میں وامسی کوئی غلطی نہیں کرتا اگر ایک کروڑ دینے کو تیار ہو تو میں بات کر لوں گا۔

اور دوسری بات جتنی دفعہ میں فون پر بات کروں گا اتنی دفعہ ایک ایک کروڑ لوں گا یہ نہیں کہ ایک ہی دفعہ تم مجھے ٹھرکانے کے بارے میں سوچ رہے ہو میں اتنی آسانی سے تمہارے کسی کام نہیں آؤں گا۔

دیکھو میں تمہیں اتنے پیسے نہیں دے سکتا میری مجبوری کو سمجھنے کی کوشش کرو۔

او بابا بس کر جا یہ مجبوری مجبوری کا رونا میرے سامنے مت رو میں مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے میں ماہر ہوں۔

اگر مجھ سے اس لڑکی کی بات کروانی ہے تو پہلے میرے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ٹرانسفر کروا ۔

اس کے بعد ہی میں بات کروں گا اس لڑکی سے وہ کسی طرح اس کے ہاتھ لگنے کو تیار نہیں تھا سمیر کو نہ چاہتے ہوئے بھی اس کی بات ماننی پڑ رہی تھی۔

ہاں ٹھیک ہے میں تمہیں ایک کروڑ دینے کے لیے تیار ہوں لیکن اسے شک نہیں ہونا چاہیے کہ تم اس کے شوہر نہیں ہو تمہیں اس کے مطابق ہی بات کرنی پڑے گی باقی یہاں پر میں تم سے دو لوگوں کی بات کرواؤں گا۔

وہ تمہیں جس طرح سے کہیں گے تم نے بات کو اسی طرح سے سنبھالنا ہے اسے ہرگز شک نہیں ہونا چاہیے یاد رکھنا ۔

سمیر نے آخر اس کی شرط مانتے ہوئے کہا تھا۔

ارے بے فکر ہو جا بھائی میں نے کہا نا اس لڑکی کو کوئی شک نہیں ہوگا تو ان دو آدمیوں سے میری بات کروا دے۔

اور اس معاملے میں بے فکر ہو جا اس لڑکی کو میں یقین دلا دوں گا کہ میں ہی اس کا شوہر ہوں۔

تو پیسے ٹرانسفر کر میں اپنا بینک اکاؤنٹ بھیجتا ہوں۔ اسے پیسے لینے کی ضرورت سے زیادہ ہی جلدی تھی جبکہ سمیر پہلے اپنا کام کروانا چاہتا تھا۔

10 لاکھ بھیج رہا ہوں باقی کام کے بعد اس نے کہتے ہوئے فون بند کیا تھا۔ جبکہ اب وہ رسل اور رفیل سے بات کرنے جا رہا تھا تاکہ انہیں سمجھا سکے کہ اس آدمی کو کیا کیا بتانا ہے۔

سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہو رہا تھا اس کے ساتھ اپنے ہی دشمن کے بچے کی خاطر وہ کیا کیا کر رہا تھا۔ اور اوپر سے اس لڑکی کے نخرے ختم نہیں ہو رہے تھے۔

***

ہیلو کائزان کیسے ہیں آپ کہاں ہیں آپ کب تک واپس آئیں گے میں سخت ناراض ہوں آپ سے سمیر نے جیسے ہی اسے بتایا تھا کہ کائزان کا فون آیا ہوا ہے وہ اس سے فون لیتے ہی گلے شکوے کرنے لگی تھی۔

میری جان میں ایک ضروری کام کے لیے یہاں آیا ہوا ہوں اور میں بالکل ٹھیک ہوں تم بتاؤ تم کیسی ہو ہمارا بچہ کیسا ہے۔ تم اس کا ٹھیک سے خیال تو رکھ رہی ہو نا دیکھو میرے بچے کا خیال رکھنا اسے کچھ نہیں ہونا چاہیے ورنہ میں بہت سختی سے پیش آؤں گا تمہارے ساتھ ۔ وہ آواز کو رعب دار بنا کر بولا تھا۔

کچھ نہیں ہوگا آپ کے بچے کو میں اس کا بہت خیال رکھ رہی ہوں اور میں اور بے بی ہم دونوں آپ سے ناراض ہیں آپ کیوں چلے گئے یوں مجھے چھوڑ کر میں آپ سے بالکل بات نہیں کرنے والی ہوں۔

وہ ناراضگی سے بول رہی تھی جبکہ سمیر وہیں کھڑا اسے سن رہا تھا وہ نہیں چاہتا تھا کہ وامسی کوئی غلطی کر دے اور اس کا بنا بنایا کھیل بگڑ جائے۔

میں تمہا ری ناراضگی وہاں آ کر دور کروں گا فی الحال میں یہاں بہت ضروری کام کر رہا ہوں میری جان اور تم نے بالکل بھی پریشان نہیں ہوتا وہاں ہے نا رسل رفیل اور سمیر تمہارا خیال رکھنے کے لیے ان کی بات کو سمجھو اور مانو اور یاور بھی آتا رہے گا تم سے ملنے کے لیے۔

باقی کسی چیز کی ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے آج رسل ڈبلیو کو لائے گا تم سے ملنے کے لیے وہ بھی تمہیں بہت مس کر رہا ہے اپنا بہت خیال رکھنا میں خود تمہیں فون کروں گا۔

وہ پیار سے اسے سمجھا رہا تھا جب کہ وہ اس کی ساری باتوں کو بہت اچھے طریقے سے سمجھتے ہوئے ہاں میں سر ہلا رہی تھی۔

ٹھیک ہے میں ہر چیز کا خیال رکھوں گی آپ ڈبلیو کو بھیج دیجئے میں بھی اسے بہت زیادہ مس کر رہی ہوں اور مجھے نا آپ سے ویڈیو کال پر بات کرنی ہے آپ واپس کب تک آئیں گے وہ کال ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔

بس یہ مشن پورا ہوتے ہی میں واپس آ جاؤں گا۔ اور ویڈیو کال میں فی الحال بات نہیں کر سکتا یہاں میرے لیے مسئلہ بن سکتا ہے تم تو سب سمجھتی ہو نا ۔

ہاں ہاں میں سب سمجھتی ہوں آپ فکر نہ کریں آپ آرام سے اپنا کام کر کے واپس آجائیں لیکن میں پوچھنا چاہتی تھی کہ وہ لاشیں ان ساری لاشوں کو آپ نے دفنا دیا تھا نہ اس سے پہلے کہ وہ بات ختم کرتا مرم نے سوال کیا سمیر تو کنفیوز ہوا ہی تھا جبکہ دروازے پر کھڑے رسل اور رفیل بھی ایک دوسرے کو دیکھنے لگے تھے۔

کون سی لاشیں دوسری طرف سے سوال آیا تھا۔

یہ لائن تو سکرپٹ میں کہیں لکھی ہوئی ہی نہیں تھی اب یہ لڑکی اس سے کیا پوچھ رہی تھی وہ خود بھی نہیں جانتا تھا۔

ارے وہی لاشیں جو آپ کے اس سیکرٹ روم میں تھی برف والے کمرے میں چھ لاشیں یاد نہیں رہیں آپ کو ۔ آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا نا کہ آپ ان کو دفنا دیں گے۔

ان میں ایک لڑکی کی لاش تھی مایا کی لاش آپ کو یاد نہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔؟ وہ حیران سی اس سے پوچھنے لگی تھی جبکہ سمیر کی تو مانو حالت خراب ہو رہی تھی مایا کہاں غائب ہوئی تھی اسے سمجھ آ رہا تھا۔

میں تم سے بعد میں بات کرتا ہوں مجھے یہاں ضروری کام آگیا ہے وہ بس اتنا کہہ کر فون بند کر چکا تھا۔

ہو گئی تمہاری بات کائزان سے دیکھو وہ بھی یہی چاہتا ہے کہ تم اپنا خیال رکھو سمیر اس کے ہاتھ سے فون لیتے ہوئے بولا تھا جبکہ کائزان نے اس کی آخری بات کا جواب نہیں دیا تھا اس لیے وہ تھوڑی پریشان تھی۔

ہاں ہو گئی بات آپ کا فون ڈبلیو آئے گا نا تو اس کو میرے پاس لے کر آیا ۔ وہ سمیر کو کہتے ہوئے باہر نکل گئی تھی جبکہ رسل بھی اس کے ساتھ ہی باہر گیا تھا۔

جب کہ وہ رفیل کو بھی جانے کا اشارہ کر رہا تھا تاکہ اسے پتہ چل سکے کہ مرم کو شک تو نہیں ہو گیا۔

***

تمہیں کائزان نے وہ ائس روم کے بارے میں کب بتایا میرا مطلب ہے وہ تمہیں ان سب چیزوں میں شامل نہیں کرنا چاہتا تھا تو تمہیں کیسے پتہ چلا ۔ کہ اس کے سیکرٹ ائس روم میں6 لاشیں ہیں۔

میں نے خود چوری سے جا کر دیکھا تھا وہ شرارتی انداز میں بولی تھی

مگر تم وہاں گئی کیسے تھی وہ پھر سے سوال کرنے لگا۔

وہ مجھے جاسوسی کرنے کا شوق چرا ہوا تھا نا ۔ جب ہم آپ کی شادی کے لیے پورا گھر سجا رہے تھے نا اسی دوران میں نے نہ بول دیا کہ اس کمرے کے اندر بھی سیٹنگ چینج کرنی ہے لیکن کائزان نے مجھے بہت سختی سے ڈانٹا اور کہہ دیا کہ اس کمرے میں میرا کوئی کام نہیں ہے۔

لیکن پھر جب سب لوگ گھر سے باہر گئے نا تو میں نے پیچھے

چوری سے اس کمرے کا دروازہ کھولا ۔ میری تو حالت خراب ہو گئی تھی اس کمرے میں لاشیں دیکھ کر ۔

میں چوری چوری اس کمرے میں چلی تو گئی تھی لیکن ایک تو وہ کمرہ بہت ٹھنڈا تھا اور میں مزے کی بات بتاؤں میں وہاں دوسری دفعہ گئی تھی۔ پہلی دفعہ میں اس کمرے میں بیسمنٹ والے

کمرے سے گئی تھی۔ لیکن میں بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئی تھی اتنی ساری لاشیں کو ایک ساتھ دیکھ کر۔

***

اس دن وہ لوگ نکاح کی ساری تیاریاں کر رہے تھے جب ساری تیاریاں کرنے کے بعد کائزان کسی ضروری کام کے لیے باہر گیا جبکہ رفیل انشراح کے پاس گیا تھا اور رسل کائزان کے کسی کام کے لیے باہر نکلا ہوا تھا گھر پر اس وقت کوئی بھی نہیں تھا جب اس نے دیکھا کہ کمرے کا دروازہ لاک نہیں ہے۔

اتنے دنوں سے وہ بے چین تھی یہ سوچ کر کہ آخر اس کمرے میں ایسا کیا ہے کہ وہ اسے اس کمرے میں نہیں جانے دیتا بس بہت ہو چکا تھا اب تو وہ کائزان کے سارے راز بھی جان گئی تھی۔ تو پھر کیا مسئلہ تھا وہ اس کمرے میں کیوں نہیں جا پا رہی تھی سوچ کر اس نے کمرے کے دروازے کا ہینڈل گھمایا تھا اور اگلے ہی لمحے کمرے کا دروازہ کھل گیا۔

وہ دروازہ بند کیے بغیر اس کمرے کے اندر آگئی تھی جو برف سے پوری طرح سے کورڈ تھا ایسا لگتا تھا جیسے وہ کوئی مردہ خانہ ہو کیونکہ اس کے سامنے چھ بڑے بڑے تابوتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا تھا۔

اور ان سب کے اندر انسانوں کی ڈیڈ باڈیز تھی۔ اس کا دل کانپنے لگا تھا اس سے زیادہ وہ اس کمرے میں نہیں رک پا رہی تھی لیکن اس نے اندازہ لگا لیا تھا کہ یہ وہی کمرہ ہے جہاں سے وہ بیسمنٹ سے گھر کے اندر کسی کمرے میں آئی تھی کیونکہ تابوت کے پیچھے وہی حصہ تھا جہاں تک وہ پہلے ہو کر گئی تھی۔

اسے لگا اگر وہ یہاں مزید کچھ دیر اور رکی تو اس کا دل بند ہو جائے گا۔

اس نے جلدی سے دروازہ کھولا اور بھاگتے ہوئے اس دہشت ناک کمرے سے باہر نکلی تھی۔

وہ تیزی سے بھاگتے ہوئے آگے بڑھ رہی تھی جب اچانک

سامنے سے نمودار ہونے والے وجود سے ٹکرائی۔

کائزان۔۔۔۔۔۔ وہاں۔۔۔ اندر۔۔۔۔ لاشیں۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے سینے میں چھپی پناہ تلاش کر رہی تھی اس کا جسم خوف سے بری طرح سے کانپ کر رہا تھا۔

کا یران کی غیر موجودگی میں وہ صرف اس کمرے میں دیکھنا چاہتی تھی۔ وہ صرف جاننا چاہتی تھی کہ اس کمرے میں ایسا کیا ہے جو اتنے مہینوں سے یہاں رہنے کے باوجود بھی اسے پتا نہ چلا وہ کیاچھپاتا ہے اس سے۔

وہ کیوں اسے اس کمرے میں جانے نہیں دیتا کون سا راز چھپا ہوا ہے اس کا اس کمرے میں۔ پچھلے کئی مہینوں سے وہ بہت متجسس تھی۔ اس کمرے کا راز جاننے کے لیے لیکن وہاں یہ سب کچھ ہوگا یہ تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

ریلیکس میرا بچہ ریلیکس کیا ہو گیا ہے اتنا کیوں ڈر رہی ہو کیا دیکھ لیا تم نے اندر اس نے مسکراتے ہوئے اسے اپنے ساتھ لگایا تھا۔

کائزان۔۔۔۔۔ وہاں۔۔۔۔۔ بہت ساری لاشیں۔۔۔۔ ۔

بہت ساری تو نہیں جان صرف چھ۔۔۔۔۔ ۔ وہ پرسکون سا بولا۔۔۔۔۔ ۔

چھ۔۔۔۔۔ اس کے لیے لفظ اداکرنا مشکل ہوگیا۔

ہاں بےبی صرف چھ لوگوں کی لاشیں ہیں۔ اور تمہیں پتا ہے وہ سب میرے جان سے عزیز لوگ ہیں۔ جن سے میں پیار کرتا ہوں۔

لیکن وہ میرے پیار کے قابل نہیں تھے اسی لیے میں نے مار کر انہیں یہاں پر رکھ لیا۔

میں نے ان سے بہت پیار کیامرم بالکل اسی طرح جس طرح میں تم سے کرتا ہوں۔

لیکن یہ میری عزت نہیں کرتے تھے۔۔۔۔۔ ۔ یہ مجھے دھوکا دے رہے تھے اب ساری زندگی میرے پاس رہیں گے۔ اور مجھے دھوکا بھی نہیں دے سکیں گے۔

وہ بہت خوشی سے اسے بتا رہا تھا۔ جیسے اس کےلیے یہ سب جاننا بہت ضروری ہو۔

ک۔۔۔۔۔ کیا۔۔۔۔۔ مطلب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کی آواز میں لڑ کھرا ہٹ واضع تھی۔

مطلب وہی جو تم سمجھ رہی ہو میرا بچہ۔۔۔۔۔۔ اس کا انداز بہت پرسرار تھا۔ مرم اندر تک کانپ چکی تھی۔

مصر کا ایک بہت بڑا گینگسٹر جس کی جگہ میں نے لی تھی اس کی لاش کو میں نے یہاں قید کر لیا پھر مایا مجھے اس کے چہرے سے محبت تھی میں اسے کیسے خود سے دور کرتا ہوں۔

باقی چار لاشیں میرے دوستوں کی ہیں کچھ عزیز لوگ جڑے تھے اس کام میں مجھ سے میرے ساتھ لیکن دھوکہ دے گئے مجھے بہت پیار کرتا تھا میں ان سے۔

جو لوگ مجھے پیارے ہوتے ہیں میں ان کو مر نے کے بعد بھی خود سے جدا نہیں ہونے دیتا۔ اس طرح میں ان سے دھوکے کا بدلہ بھی لے لیتا ہوں اور اپنا پیار بھی جتا لیتا ہوں۔ میں اکثر ان سے باتیں کرنے بھی جاتا ہوں تم بھی چلو کبھی ہم ان سے بہت ساری گئیں ماریں گے۔

خیر تم مجھ سے کوئی ضروری بات کرنا چاہتی تھی نا۔۔۔۔۔ وہ اس کے کندھے پر ہاتھ پھیلا کر مسکراتا ہوا اسے روم میں

لےجانےلگا۔

جب کہ اس کی یہ بات سننے کے بعد وہ بوکھلا گئی تھی اب وہ اسے کیا بتاتی کہ وہ بھی اس سے یا ور کے گھر جانے کی اجازت مانگ کر یہاں سے جانا چاہتی ہے۔

۔۔۔۔۔ می۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ کچ ۔۔۔ کچھ ۔۔۔۔۔ نہ۔۔ نی ۔۔۔ نہی۔۔۔ ۔

ریلیکس میرا بچہ تم بہت زیادہ ڈر رہی ہو تمہیں آرام کی ضرورت ہے یہاں آؤ لیٹ جاؤ ۔۔۔۔۔۔ ۔

میں یہی ہوں تمہارے پاس وہ اسے زبردستی بیڈ پر لٹاتے ہوئے اس کے پاس بیٹھ گیا۔

اس کا کانپتا وجود نظرانداز کرنے کے قابل ہرگز نہیں تھا۔

جب کہ اس کے ہاتھ اس کے بالوں میں انگلیاں چلا رہے تھے۔

تم اس کمرے میں کیوں گئی تھی میری اجازت کے بنا اسے آہستہ آہستہ اپنے بالوں پر گرفت مضبوط ہوتی محسوس ہوئی۔

وہ۔۔۔۔۔ میری ائیرریگ کا پن وہاں گر گیا تھا ۔۔۔۔۔ مجھے لگا ۔۔۔۔ بہت چھوٹا سا ہوتا ہے نہ ۔۔۔۔۔ اسی لئے مجھے لگا۔۔۔۔۔ ۔ کہ ہو سکتا ہے کہ۔۔۔۔۔ ۔ وہ دروازے کی گنجائش سے۔۔۔۔ ۔ اندر چلا گیا ہوگا۔۔۔۔۔ اسی لیے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نےاپنی آواز کی لرزش پر قابو پاتے ہوئے تازہ تازہ بہانہ بنایا۔

تو ملا ۔۔۔۔۔۔ تمہارے ائیر رنگ کا پن وہ اس کے کانوں کو چھوتے ہوئے بولا تھا اس کے ائیر رنگ پیر کے بجائے ہگز والے تھے۔ اور یہ وہ پہلا تحفہ تھا جو اس نے مرم کےلیے لیا تھا۔

اور وہ جانتا تھا کہ جب سے اس نے مرم کو یہ ائیر رنگز پہنائے ہیں اس نے اتارے نہیں تھے

ہاں مل گیا۔۔۔۔۔۔؟ وہ کہتے ہوئے آنکھیں بند کرچکی تھی۔ وہ جانتی تھی اس کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔ وہ جھوٹ بول رہی تھی اور کائزان جانتا بھی ہے کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے۔

لیکن کائزان اس کی چوری نہیں پکڑنا چاہتا تھا۔ اس کے لیے فلحال یہ جھٹکا کافی تھا۔

مجھے کچھ کام ہے میں تھوڑی دیر میں کر کے آتا ہوں رات کو تم سے آ کر پوچھوں گا کہ تمہارے ان ایئر رنگز میں پن کہاں لگتے ہیں۔ بہانہ تیار رکھنا ۔

مجھے تمہاری بنائی گئی کہانیوں میں کافی دلچسپی ہے۔ اور یقیناً اس کمرے کو لے کر تمہارا تجسس اب ختم ہو چکا ہوگا تو آگے سے مجھے اس طرف نظر مت آنا ویسے اب مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اس کے خوف کو دلچسپی سے دیکھتا مسکراتے ہوئے باہر نکل گیا۔

ان لاشوں کو دفنا دیں کائزان خدا ناراض ہوتا ہے وہ جس مذہب سے تعلق رکھتے تھے انہی کے رسمات کے مطابق انہیں دفنا دیجئے ہمیں کوئی حق نہیں ہے کسی سے اس کی آخری پناہ گاہ چھیننے کا۔

اگر وہ مسلمان تھے تو ان کا جنازہ پڑھائیں گے اگر ہندو تھے تو ان کی رسمات کو پورا کریں

۔ پلیز میں آپ سے کبھی کچھ نہیں مانگوں گی لیکن یہ لاشیں اس گھر سے نکال دیں۔ اس سے پہلے کہ وہ اس سے دور ہوتا وہ اس کی شرٹ کو پکڑ کر اپنے قریب کر چکی تھی۔

جب سے محبت کی جاتی ہے انہیں اپنے پاس رکھا جاتا ہے اور آپ صرف مجھ سے محبت کرتے ہیں میں تو آپ سے دور کہیں نہیں جاؤں گی۔ ہم کوئی نہیں ہوتے کسی کو مرنے کے بعد سزا دینے والے وہ اس کا چہرہ تھامیں سمجھا رہی تھی جبکہ وہ آہستہ سے اس کے ماتھے پہ لب رکھتا لاشوں کو گھر سے نکالنے کا وعدہ کر چکا تھا۔

***

رسل یہ تو سمجھ چکا تھا۔ کہ مرم اس بارے میں سب کچھ جان چکی تھی لیکن اگر یہ واقعہ نکاح سے اگلے والے دن کا تھا۔

تو وہ ساری لاشیں کہاں غائب ہو گئی تھیں کیونکہ نکاح والے دن تو کائزان نے خود اس کمرے میں جا کر اس سے کہا تھا کہ وہ جلد ہی ان لاشوں کو یہاں سے غائب کر دے گا اگر وہ بعد میں لاشوں کو غائب کرنے والا تھا تو اب وہ لاشیں کہاں غائب ہوئی تھیں

کیونکہ کائزان تو نکاح کے اگلے دن ہی مر گیا تھا۔

وہ کچھ بھی سمجھ نہیں پا رہا تھا کائزان کی لاش کو وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا تھا۔

اب وہ کسی طرح کی غلط فہمی میں مبتلا نہیں ہو سکتا تھا وہ کسی طرح کی کہانی نہیں بنا سکتا تھا حقیقت اس کے سامنے تھی اس نے خود اپنی آنکھوں سے کائزان کی لاش کی شناخت کی تھی اس کے پیٹ پر وہ نشان دیکھا تھا اور وہ چھ گولیاں جن کے لگنے سے ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔

حقیقت وہ تھی تو پھر وہ ساری لاشیں کہاں غائب ہوئی تھیں اس گھر میں لاشیں ہیں یہ بات رسل رفیل اور کائزان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا تھا۔

اور اب مرم کو اس بارے میں پتہ چل گیا تھا ہو سکتا ہے اس نے یاور کو بتایا ہو اور یاور نے وہ لاشیں وہاں سے غائب کی ہوں لیکن اپنے نکاح والے دن وہ لاشیں کیسے غائب کرتا۔

وہ الجھتا جا رہا تھا جب کہ مرم کے سامنے جھوٹ بول بول کر وہ تھک چکا تھا۔ حقیقت وہ اسے بتا نہیں سکتا تھا اور یہ سارے

جھوٹ اسے مرم سے نظر نہیں ملانے دے رہے تھے۔

***

وہ ڈبلیو کے آنے سے بہت زیادہ خوش ہو گئی تھی۔ ڈبلیو جیسے ہی آیا تھا رسل اسے سیدھا اس کے پاس لے کر آگیا تھا۔

تاکہ سمیر کچھ نہ کر سکے اگر سمیر کو پتہ چلتا کہ وہ یہاں پر مرم کی مرضی سے آیا ہے تو پھر وہ کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔ کیونکہ مرم کے خلاف تو وہ آج کل جاتا ہی نہیں تھا مرم کی کوئی بات نہ ماننے کا مطلب تھا اسے پریشان کرنا اور اسے پریشان کرنے کا مطلب تھا کہ اس کے بچے کو خطرے میں ڈالنا اور سمیر اپنی جائیداد پر کسی طرح کا رسک نہیں لینا چاہتا تھا۔

تھینک یو سو مچ رسل بھائی میں اپنے بچے کو بہت زیادہ مس کر رہی تھی وہ اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بنائے اس کے ماتھے کے ساتھ اپنا ماتھا ٹکا ئے بہت خوش لگ رہی تھی۔ جب سمیر وہاں آیا یہ جانور یہاں کون لے کر آیا ہے کس کی اجازت سے تم اسے لائے ہو وہ بے حد غصے سے رسل سے پوچھنے لگا تھا جبکہ مرم اس کے بدلے ہوئے انداز پر ذرا حیران ہوئی تھی۔

کسی سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے میں نے کہا تھا اسے یہاں لانے کے لیے یہ میرا ڈبلیو ہے۔ یہ میرے ساتھ رہے گا اس کے انداز سے حر کر وہ غصے سے بولی تھی۔

ہاں مرم بھابھی یہ یہاں رہ سکتا ہے مجھے اعتراض نہیں ہے لیکن یہ خطرناک جانور ہے اور یہاں پر آپ کو پتہ ہے کہ بہت سارے لوگ ہیں جو اس سے خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔ خوفزدہ ہوتے ہیں تو ہوتے رہیں مجھے پرواہ نہیں یہ نہیں پر رہے گا میرے ساتھ مرم نے ضدی انداز میں کہا تھا

جی بھابھی آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں لیکن سمجھنے کی کوشش کریں یہاں آپ کا خیال رکھنے کے لیے نرس ہر وقت آپ کے ساتھ رہتی ہے وہ بھی اسے آپ کے ساتھ دیکھ کر خوفزدہ ہو جائے گی آپ اسے یہاں اس گھر میں رہنے دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ہم اسے باندھ دیتے ہیں۔ تاکہ یہ کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچائے وہ اس کی طرف سے جواب کا انتظار کیے بغیر رسل کو اشارہ کر چکا تھا اور اب رسل کونا چاہتے ہوئے بھی ڈبلیو کو قید کرنا پڑ رہا تھا۔

وہ کسی کو کچھ نہیں کہے گا۔ یہ ہمیشہ میرے پاس رہے گا رسل جو اس کو باندھ رہا تھا اسے دیکھ کر مرم نے سمجھانے والے انداز میں کہا۔

جی جی بھابھی ہمیں یقین ہے یہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا ئے گا آپ بے شک اسے اپنے پاس رکھیں میں اس کے لیے رہنے کا انتظام کرتا ہوں وه رسل کو اسے باہر لانے کا اشارہ کرتا خود نکل گیا تھا تاکہ مرم اس کے سامنے کوئی ضد نہ کر پائے۔

اسے دیکھ کر وہ خوفزدہ ہو گیا تھا وہ جانور تھا اور وہ ایک جانور کو بلیک میل کر کے اپنی بات نہیں منوا سکتا تھا اسے خود ہی احتیاط کرنی تھی۔ اور جس طرح وہ جانور اسے دیکھتا تھا اسے یقین تھا وہ موقع دیکھ کر اسے نقصان پہنچانے کی کوشش ضرور کرے گا اور یہ سب کچھ اس نے اپنی حفاظت کے لیے ہی کیا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.