آؤ آؤ رسل تم نے آنے میں بہت دیر کر دی خیر اس چمچے کو ساتھ لے کر کیوں آئے ہو وہ رفیل کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ وہ دونوں اس جگہ پر پہنچ آئے تھے جہاں کی لوکیشن سمیر نے انہیں سینڈ کی تھی۔
کیسی ہے کہاں ہے وہ رسل نے پہلا سوال یہی پوچھا تھا۔
بے ہوش پڑی ہوئی ہے اندر کمرے میں بہت بری حالت ہے پریگننٹ ہے بیچاری ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اگر مزید اسے بے ہوش کی کا انجیکشن دیا گیا تو بچے کی جان جا سکتی ہے خیر یہ فضول باتیں ہم بعد میں کریں گے سرکار کہاں ہیں۔
وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے بولا تھا۔
دیکھو سمیر میری بات کان کھول کر سنو میں تم سے کسی طرح کا کوئی جھوٹ نہیں بولوں گا کوئی دھوکہ نہیں دوں گا وہاج صاحب مر چکے ہیں اور انہیں مرے تقریبا ڈھائی سال ہو رہے ہیں انہیں کینسر تھا یہ بات تم بھی جانتے تھے ان کا علاج ممکن نہیں تھا۔
کائزان نے بہت کوشش کی تھی ان کا علاج کروانے کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکا تھا ان کی موت ہو چکی ہے ہاں ہم نے تم سے جھوٹ بولا تھا کہ ہمیں ان کے بارے میں کچھ نہیں پتہ وہ ہمارے پاس ہی تھے ہمیشہ سے لیکن ہم ان کی جان نہیں بچا پائے تھے وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے وہ اسے سمجھاتے ہوئے بول رہا تھا۔
جبکہ سمیر کے چہرے پر غصے کی ایک لہر آ رہی تھی اور ایک جا رہی تھی اس سوچ یشن میں آ کر رسل کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا تھا مطلب کہ سرکار سچ میں مر چکے تھے اور سرکار کے ساتھ وہ ساری دولت بھی۔
نہیں یہ نہیں ہو سکتا سرکار نہیں مر سکتے اگر سرکار مر گئے تو وہ ساری دولت وہ جائیداد وہ سب کا کیا ہوگا۔
سرکار کے بعد وہ سب کچھ ان کے بیٹے کا یران کا تھا اور کائزان بھی مر گیا سرکار مر گئے کائزان مر گیا۔
کائزان نے تو کچھ بھی اس لڑکی کے نام نہیں کیا تھا مطلب ساری دولت ضائع ہو جائے گی وہ پریشانی سے اپنے سر پر ہاتھ مارنے لگا تھا اس کی حالت بری ہو رہی تھی عجیب پاگلوں جیسی حرکتیں کر رہا تھا۔
عر بوں کی دولت اس کے ہاتھوں سے پانی کی طرح بہہ رہی تھی اور وہ کچھ بھی نہیں کر پا رہا تھا۔ وہ اپنے سر پر ہاتھ باندھے عجیب طرح کی حرکتیں کر رہا تھا جب اچانک اس کے چہرے پر سکون سا اتر آیا۔
وہاج مر گیا کائزان مر گیا لیکن اس کا بچہ تو ابھی زندہ ہے نا ۔ کیا ہوا اگر اس نے اپنی بیوی کے نام یہ حرام کی جائیداد نہیں کی تو اس کے بیٹے کے تو اپنے آپ ہی ہو جائے گی نا اس کی اولاد کو ملے گی وہ ساری جائیداد جس طرح وہاج کے بیٹے کائزان کو مل رہی تھی اسی طرح کائزان کی جائیداد پر اس کی اولاد کا حق ہوگا اور اس کی اولاد ابھی زندہ ہے مرم کے پیٹ میں۔
تو میرے پیارے عزیز دوست جس طرح سے آئے ہو اسی طرح سے لوٹ جاؤ کیونکہ مرم اب تم لوگوں کے ساتھ نہیں جائے گی وہ یہی رہے گی میرے پاس جب تک وہ بچہ پیدا نہیں ہو جاتا میں خود کائزان کے بچے کو اس دنیا میں لاؤں گا۔
اور اس کی ساری جائیداد کا حقدار میں بن جاؤں گا سب کچھ میرا ہو جائے گا بس کچھ مہینے ہی تو انتظار کرنا ہے۔
پھر یہ لڑکی میرے کسی کام کی نہیں رہے گی اس کے بعد تم لوگ آ جانا اسے لینے کے لیے ویسے بھی اسے مار کر بھی مجھے کون سا کوئی فائدہ ہونے والا ہے۔
دیکھو کائزان کی اولاد مجھے چاہیے اس کا بچہ ہی تو یہ ساری جائیداد میرے نام کرے گا وہاج کا سب کچھ میرا ہو جائے گا بس کائزان کا بچہ صحیح سلامت دنیا میں آ جائے۔
وہ کھڑے کھڑے پلاننگ کر چکا تھا جب کہ رسل اور رفیل ایک دوسرے کو دیکھ کر رہ گئے تھے یہ شخص اتنا گھٹیا تھا کہ صرف اس جائیداد کی خاطر وہ مر مکے بچے کو استعمال کرنے والا تھا نہیں وہ کائزان کے بچے کو اس طرح اس آدمی کے حوالے نہیں کر سکتے تھے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ وہ مرم کو یہاں نہیں چھوڑ سکتے تھے
سر وہ لڑکی پھر سے چیخ چلا رہی ہے اس کی حالت بگڑ رہی ہے ایک عورت بھاگتے ہوئے باہر آتی اسے بتانے لگی تھی۔
ہاں تو تم کچھ کرو تم نرس ہو نا وہ پریشانی سے اس کی طرف بڑھا تھا ہاں اسے مرم کی پرواہ نہیں تھی لیکن مرم کی کوکھ میں پلنے والا بچہ اسے بہت کچھ دینے والا تھا وہ اس پر رسک نہیں لے سکتا تھا
سر میں اسے پھر سے بے ہوش کی کا انجیکشن لگا سکتی ہوں۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تھی جب اگلے ہی لمحے سمیر نے ایک زوردار تھپڑ اس عورت کے منہ پر دے مارا تھا۔
بے وقوف عورت اگر تم اسے انجیکشن دو گی تو اس کے بچے کی جان مزید خطرے میں آ جائے گی مجھے وہ بچہ صحیح سلامت اس دنیا میں چاہیے۔
اس بچے کو کچھ نہیں ہونا چاہیے آئی میری بات سمجھ میں وہ غصے سے چلایا تھا جب رسل نے آگے بڑھتے ہوئے اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھا۔
سمیر اس وقت وہ بہت بری حالت میں ہے تمہاری بات کو نہیں سمجھے گی اور نہ ہی وہ انجان لوگوں کے قابو میں آئے گی لیکن ہمیں وہ پہچانتی ہیں ہمیں جانتی ہیں وہ ہماری بات کو سمجھیں گی۔
کائزان کا بچہ جتنا تمہارے لیے ضروری ہے اتنا ہی ہمارے لیے بھی ضروری ہے۔ ہم اپنے دوست کو کھو چکے ہیں لیکن اس کے بچے کو نہیں کھو سکتے پلیز سمجھنے کی کوشش کرو ہم مرم کو سمجھا سکتے ہیں وہ اس کے سامنے ہاتھ جوڑ رہا تھا۔
ہاں ٹھیک ہے تم لوگ چلو میرے ساتھ لیکن اس سے تم لوگوں کی جو بھی بات ہوگی وہ میرے سامنے ہوگی۔ اور تم لوگ اسے سمجھاؤ گے کہ اسے نارمل رہنا ہے بالکل بھی بچے کو کچھ نہیں ہونا چاہیے وہ ان دونوں کو سمجھا رہا تھا جبکہ وہ دونوں ہاں میں سر ہلاتے اندر کی طرف بھاگے تھے۔
میری بات سنو تم دونوں ڈا کٹر نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کا جھٹکا اس کی اور اس کے بچے کی جان لے سکتا ہے اس کے بچے کو کچھ بھی نہیں ہونا چاہیے وہ بچہ ہی مجھے میری زندگی کا مقصد مجھے دلا سکتا ہے یاد رکھنا اگر اس بچے کو کچھ بھی ہوا نہ تو تم لوگوں کی قبروں کو میں اپنے ہاتھوں سے کھو دوں گا۔
وہ ایک دفعہ پھر سے انہیں پکارتے ہوئے بولا تھا جب کہ وہ
صرف ہاں میں سر ہلاتے اندر کی طرف آئے تھے
***
مرم ۔۔۔۔ وہ بھاگتا ہوا اندر آیا تھا جہاں مرم پاگلوں کی طرح چلا رہی تھی کسی جانے پہچانے انسان کو اپنے آس پاس محسوس کرتی وہ اسے دیکھنے لگی تھی۔
بھا ئی بھائی نے مار ڈالا میری آنکھوں کے سامنے احد بھائی نے کائزان کو گولی ماری ۔۔۔۔۔۔۔ رسل بھائی میرے کائزان کو مار ڈالا اس نے میری آنکھوں کے سامنے میرے شوہر کا قتل کر دیا وہ میرا بھائی نہیں وہ درندہ ہے۔
اس نے مار دیا رسل بھائی اس نے مار دیا۔ اب وہ اونچی اونچی آواز میں دھاڑیں مارتی اس کے سینے سے آ لگی تھی جب کہ وہ اسے بٹھاتے ہوئے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا اس کا اس طرح سے رونا اتنی ٹینشن لینا اس کے بچے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا تھا
کیا کہہ رہی ہو مرم کس نے مار ڈالا کچھ نہیں ہوا ہے کائزان کو کائزان بالکل ٹھیک ہے وہ ایک مقصد کے لیے کچھ وقت کے لیے یہاں سے سعودیہ چلا گیا ہے اور کچھ بھی نہیں ہوا اسے ضروری کام آگیا تھا اچانک جانا پڑ گیا تم کس بارے میں بات کر رہی ہو ہمیں سمجھ میں نہیں آ رہا وہ بالکل ٹھیک ہے۔
رسل نے اسے اپنی طرف کرتے ہوئے اونچی آواز میں ایک ایک لفظ کو الگ الگ کر کے کہا تھا تاکہ وہ سمجھ سکے کہ وہ کیا بول رہا ہے جبکہ وہ جو کب سے چلائے جا رہی تھی اس کے لفظوں پر بالکل خاموش ہو گئی۔
کائ۔۔ کائزان۔۔۔ زندہ ہیں انہیں کچھ نہیں ہوا میرے کائزان کو کچھ نہیں ہوا رفیل بھائی پھر سے کہیں نا یہ سب جھوٹ ہے نا میری آنکھوں کا دھوکہ ہے میں نے کوئی برا خواب دیکھا ہے وہ اپنا آپ رسل سے چھڑواتے ہوئے رفیل سے پوچھنے لگی تھی جس نے آہستہ سے اس کے سر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا تھا۔
اسے بس یہی ایک طریقہ سمجھ میں آیا تھا اسے کنٹرول کرنے کا۔ ورنہ یقینا وہ اپنا کوئی بہت بڑا نقصان کر بیٹھتی اور اس وقت وہ نقصان اٹھانے کی کنڈیشن میں نہیں تھے۔
نہیں گڑیا کائزان بالکل ٹھیک ہے وہ سعودیہ میں ہے وہاں پر ہمارے بہت بڑے بڑے دشمن ہیں جن کی وجہ سے کائزان کو اچانک جانا پڑ گیا ہے وہ اچھے کام کے لیے گیا ہوا ہے اس کے لیے دعا کرو وہ پیار سے اسے سمجھا رہا تھا جبکہ وہ بالکل پرسکون ہوتے ہوئے بیڈ پر بیٹھ گئی تھی اس کا کائزان ٹھیک تھا وہ زندہ تھا وہ کسی اچھے کام کے لیے گیا ہوا تھا تو پھر وہ سب کچھ کیا تھا۔
احد ۔۔۔۔ بھا۔۔۔۔۔ گولی ۔
احد یہاں نہیں ہے میری جان وہ پاکستان میں ہے اپنے ماں باپ کے پاس تم نے صرف ایک برا خواب دیکھا ہے وہ اپنے جھوٹ کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ جیسے اندر سینے میں دل تڑپ تڑپ کر رو رہا تھا وہ کیسے اسے سمجھاتا کیسے اسے بتایا کہ صرف کائزان کے بچے کی زندگی بچانے کے لیے اس کے جذبات کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
میرے کا یران کو کچھ نہیں ہوا۔ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ وہ اچھے کام کے لیے گئے ہوئے ہیں آپ فون پر بات کروائیں ویڈیو کال کریں میں دیکھوں گی انہیں وہ اپنے آنسو صاف کرتی اس سے کہنے لگی تھی۔
نہیں ایسا نہیں کر سکتے فی الحال وہ اپنے مشن پر ہے نا فی الحال ہم اسے تنگ نہیں کر سکتے۔ اس نے اپنے آنسو روکتے ہوئے اسے سمجھایا تھا۔
اچھا تو پھر کب ہم بات کریں گے رات کو؟ اس نے پھر سے پوچھا تھا جب رفیل نے پھر سے نفی میں سر ہلایا ۔
گا ئز تم لوگ باتیں بعد میں کر لینا پہلے مرم بھابھی کو کچھ کھلا لیتے ہیں وہ اپنے نوکر کے ساتھ اندر کمرے میںداخل ہوا تھا۔
جبکہ مرم اسے گھور رہی تھی یہ وہی آدمی تھا جس نے اسے کڈنی کیا تھا یعنی کائزان کا منہ بھولا بھائی وہ ان کا دشمن تھا وہ ان کے پاس کیا کر رہا تھا اور وہ یہاں پر کیوں تھی۔
یہ تمہارے لیے میرا مطلب ہے ہمارے ہونے والے بھتیجہ بھتیجی کے لیے۔ سمیر نے کائزان سے اپنے کیے کی معافی مانگ لی ہے اور کائزان نے اسے معاف کر دیا ہے یہ گھر سمیر کا ہے کائزان یہاں نہیں ہے نا تو تمہیں کچھ وقت کے لیے یہی اسی گھر میں رہنا ہوگا کیونکہ ہمارے گھر میں خطرہ ہے ہم بھی نہیں رہیں گے تمہارے ساتھ ابھی بول ہی رہا تھا۔
جب اچانک رفیل نے رسل کی طرف دیکھتے ہوئے کہا سمیر نے غصے سے مٹھیاں بیچی تھیں وہ انہیں یہاں سے بھیجنا چاہتا تھا۔
لیکن یقینا وہ اسے کسی خطرے میں ڈال کر یہاں سے نہیں جانے والے تھے۔
ہاں ہم بھی یہی رہیں گے رسل نے رفیل کے اشارے کو سمجھتے ہوئے کہا تھا جس پر وہ کچھ حد تک ریلیکس ہو گئی تھی ہاں لیکن سمیر پر یقین اسے اب بھی نہیں آیا تھا
جہاں تک اسے یاد پڑتا تھا احد نے اس کا سر گاڑی کے قریب ایریا پر اتنے زور سے مارا تھا کہ وہ بے ہوش ہو گئی تھی اور پھر اسے ہوش آیا تو وہ ہسپتال میں تھی جہاں نرس نے اسے کوئی انجیکشن لگایا تھا اور پھر وہ انجیکشن اسے چار سے پانچ دفعہ لگایا گیا تھا اور اب یہاں تھی جہاں کہانی بدل چکی تھی جو کچھ اس نے دیکھا تھا وہ ایک خواب تھا۔ اور اسے کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا
***
بھابھی یہ فروٹ کھائیے آپ کے لیے بہت اچھے ہیں سمیر خود فروٹس کاٹ کاٹ کر اسے دے رہا تھا جبکہ رسل اور رفیل
خاموشی سے بیٹھے ہوئے تھے۔
نہیں مجھے نہیں کھانا ابھی میرا بالکل دل نہیں چاہ رہا اس نے انکار کرتے ہوئے پلیٹ کو پیچھے کیا تھا۔
بھابھی لگتا ہے آپ نے مجھے معاف نہیں کیا کائزان مجھے معاف کر چکا ہے وہ سارے پرانے گلے شکوے بھول چکا ہے آپ بھی بھول جائیے مجھے میری غلطیوں کا احساس ہو چکا ہے وہ مزید ڈرامہ کر رہا تھا۔
نہیں اگر کائزان نے آپ کو معاف کر دیا ہے تو پھر مجھے بھی آپ سے کوئی گلا نہیں وہ فورا بولی تھی۔
اس کے چہرے سے اسے عجیب سا خوف آ رہا تھا جہاں ٹوکے کا اتنا بڑا نشان تھا وہ یقینا کسی زمانے میں بہت خوبصورت رہا ہوگا خیر وہ اس کا چہرہ ٹوکا لگنے سے پہلے بھی دیکھ چکی تھی۔
تو پلیز پھر کھائیے نا اگر ہم آپ کا خیال نہیں رکھیں گے تو کائزان ہم سے سخت خفا ہوگا ہمارے لیے نہ سہی کائزان کے لیے کھا لیجیے ۔ وہ ہمیں آپ کی ذمہ داری سونپ کر گیا ہے رسل کہو نا اس نے رسل کو بیچ میں گھسیٹا تھا جو اس کے ہاتھ سے پلیٹ لے کر خود اسے کھلانے لگا تھا جبکہ اس نے رسل کے ہاتھ سے لے لیا تھا۔
***
مجھے ایک وائس ارٹسٹ چاہیے جو کائزان جیسی آواز میں مرم سے بات کرے۔
ایسا ارٹسٹ ہونا چاہیے کہ مرم کو اس پر بالکل شک نہ ہو وہ یقین کرے اس پہ کہ وہی کائزان ہے
نہیں سمیر ہم مرم کے جذبات کے ساتھ نہیں کھیل سکتے ورنہ آگے جا کر اس کے لیے مشکل ہوگی وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تھا جب سمیر نے اس کی طرف دیکھا۔
دیکھو مسٹر مجھے اس لڑکی کے جذبات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے مجھے بس اس کے بچے سے لینا دینا ہے بس اس کا بچہ صحیح سلامت دنیا میں آجائے یہ لڑکی جائے بھاڑ میں۔
مجھے صرف اور صرف اس کے بچے سے غرض ہے آئی میری بات سمجھ میں اب جلدی سے جاؤ اور ایک وائس ارٹسٹ کو
ڈھونڈو اور تم لوگوں کو یہاں سے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
وہ تم لوگوں کے ساتھ ریلیکس رہتی ہے اور میں یہی چاہتا ہوں کہ وہ یہاں بالکل سکون سے رہے فلحال میں اس کے لیے ولن ہوں تو وہ مجھ پر یقین نہیں کر پا رہی لیکن تم لوگ اس کے پاس رہو گے تو وہ ٹینشن فری رہے گی جو اس کے بچے کے لیے بہت اچھا ہے۔
وہ ان دونوں سے کہتا اندر کی طرف جا چکا تھا جبکہ رفیل اور رسل صرف اس کے مطلب کی انتہا دیکھ رہے تھے۔
***
مجھے میری بہن سے ملنا ہے یاور چوتھی دفعہ یہاں آیا تھا لیکن سمیر ہر دفعہ اسے باہر سے ہی واپس بھیج دیتا تھا۔
لیکن آج تو وہ ضد پکڑ چکا تھا کہ وہ واپس نہیں جائے گا رسل اور رفیل کی تقریبا روز ہی اس سے ملاقات ہو جاتی تھی وہ اسے
حالات بتاتے رہتے تھے۔
وہ سب کچھ جانتا تھا یہ بھی کہ مرم کائزان کی موت کو حقیقت نہیں مان رہی اور نہ ہی وہ لوگ اسے کچھ بھی بتا سکتے ہیں کیونکہ اس سے اس کے بچے کی جان جا سکتی ہے۔
سمیر اس وقت بہت خطرناک تھا وہ کچھ بھی کر سکتا تھا مرم اس کے قبضے میں تھی اگر چاہتا تو وہ مرم کو ختم کر سکتا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرنے والا تھا کیونکہ اب دولت کا سوال تھا۔
وہ اس دولت کے لیے کچھ بھی کر سکتا تھا۔ پھر کیوں نہ اسے اپنی ہی جان دینی پڑ جائے پر وہ مرم کے بچے کو کچھ نہیں ہونے دے سکتا تھا۔
آپ کو کتنی دفعہ کہا ہے یہاں مت آیا کریں آپ کو سمجھ میں کیوں نہیں آ رہا۔
صاحب یہ بات پسند نہیں کرتے ہیں وہ آپ کو اتنی دفعہ کہہ چکے ہیں لیکن نہیں آپ ہر دوسرے تیسرے دن یہاں آ جاتے ہیں ہم آپ کو میڈم سے ملنے کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ سر نے ان سے ملنے کی اجازت صرف رفیل اور رسل کو دی ہوئی ہے لیکن وہ میری بہن ہے میں کیوں نہیں مل سکتا اس سے مجھے اس سے ملنا ہے اور تم لوگ میرے راستے میں نہیں آؤ گے وہ بے حد غصے سے انہیں پیچھے کی طرف دھکیلتا اونچی آواز میں بولا تھا جب مرم نے اس کی آواز سن لی۔
وہ جلدی سے کمرے سے نکلتے ہوئے باہر آئی تھی جہاں یاور ان لوگوں کے ساتھ لڑ رہا تھا وہ تیزی سے بھاگتے ہوئے اس کے پاس آئی تھی اور اس کے سینے سے لگ گئی تھی یاور کو اتنی دیر کے بعد اپنی بہن کو دیکھ کر جیسے سکون ملا تھا۔
بھائی کہاں تھے آپ میں اتنے دنوں سے آپ کا پوچھ رہی ہوں لیکن یہاں پر نا سبھی لوگ ایک جیسے ہیں کوئی میری بات نہیں سینا اور میں کائزان سے بھی ناراض ہوں وہ مجھ سے بات نہیں کرتے۔
مجھے فون نہیں کرتے روز سمیر بھائی کہتے ہیں کہ آج رات کو ان کا فون آئے گا کبھی رسل بھائی کہتے ہیں کہ کل وہ مجھ سے بات کریں گے لیکن ان کا فون نہیں آیا۔
پلیز آپ میری ان سے بات کروا دیجیے نا وہ اس کے گلے سے لگے روئے جا رہی تھی جبکہ وہ پریشانی سے اسے ساتھ لیے کھڑا تھا۔
وہ اس جھوٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا لیکن اس کی بہن کی حالت ہی ایسی تھی۔ کہ وہ یہاں جھوٹ بولنے پر مجبور ہو گیا تھا۔
مرم میری خود صرف ایک دو دفعہ بات ہوئی ہے اس سے وہ کہہ رہا تھا کہ وہ جلدی لوٹ آئے گا بس مرم کو کہو کہ اپنا خیال رکھے۔
اس نے جھوٹ کو مزید بڑھا دیا تھا وہ اسے دیکھتے ہوئے صرف ہاں میں سر ہلا گئی۔
لیکن مجھے ان سے بات کرنی ہے ان سے کہیں نا کہ مجھے فون کریں۔ آپ ابھی فون کریں انہیں وہ ضد کرنے لگی تھی یاور کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنا فون نکالنا پڑ گیا۔
وہ کافی دیر کائزان کہ پرانے نمبر پر فون کرتا رہا لیکن نمبر بند تھا۔ اگر وہ شخص ہی دنیا میں نہیں تھا تو اس کا نمبر کیسے آن ہو سکتا تھا لیکن وہ اپنی بہن کی ذہنی حالت بھی بہت اچھے طریقے سے سمجھ رہا تھا۔
میرا بچہ ابھی یہ ممکن نہیں ہے۔ مجھے جیسے ہی اس کا فون آتا ہے میں اس سے کہوں گا کہ وہ تم سے بات کرے وہ یقین دلا رہا تھا۔
ہاں انہیں یہ بھی بتائیے گا کہ میں ان سے سخت ناراض ہوں۔ اور ان کا بے بی بھی ان سے بہت ناراض ہے انہوں نے کہا تھا گاڑی میں کہ وہ ہر وقت میرے پاس رہیں گے اور ہمارے ہونے والے بچے کا خیال رکھیں گے لیکن اب دیکھیں سب کچھ بدل چکا ہے کائزان ہی کہیں چلے گئے ہیں۔ وہ آنسو صاف کرتی اسے بتانے لگی تھی۔
گاڑی میں کیا مطلب کیا کائزان اس بارے میں جانتا تھا۔ وہ اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا تو مرم نے ہاں میں سر ہلایا تھا اپنی پریگنسی کی خبر سن کر شاید اسی لیے اسے حیرت نہیں ہوئی تھی کیونکہ وہ دونوں ہی اس بارے میں پہلے سے ہی جان چکے تھے۔
ہاں اس دن جب ہم آپ کو ناشتہ دینے کے لیے آپ کے گھر آ رہے تھے جاتے ہوئے نا مجھے بہت چکر آ رہے تھے کائزان نے میرا چیک اپ کروایا تھا اسی لیے ہم آپ کے پاس پہنچنے میں اتنی دیر کر گئے تھے۔
پھر واپسی پر ہم رپورٹس لینے گئے تھے تب ہی ہمیں پتہ چلا تھا
تب ھی ڈاکٹر نے ہمیں بتایا تھا کہ میں دو مہینے سے پریگننٹ ہوں۔ اور بہت جلدی ہماری زندگی میں ایک ننھا مہمان آنے والا ہے۔ اور تب کائزان نے مجھ سے وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ اس سارے ٹائم پیریڈ میں میرے ساتھ رہیں گے اور میرا بہت خیال رکھیں گے لیکن دیکھیں نا وہ نہ تو میرے پاس ہیں اور نہ ہی میرا خیال رکھ رہے ہیں۔
وہ پریشانی سے کہہ رہی تھی۔ جب کہ وہ خود بھی حیران پریشان سا تھا۔
تم فکر مت کرو۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ ایک دفعہ تمہارا بچہ سہی سلامت اس دنیا میں آ جائے۔ سب کچھ سنبھال لیں گے ہم وہ اس کے ماتھے پہ لب رکھتا اسے یقین دلا رہا تھا۔
اس کی ذہنی حالت کو وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھ چکا تھا مرم کے ساتھ جھوٹ بولا جا رہا تھا اس کے جذبات کے ساتھ کھیلا جا رہا تھا اور وہ کچھ بھی نہیں کر پا رہا تھا۔
°°°°′°°
نکمے ہو تم سب لوگ15 دن گزر چکے ہیں اور اب تک تم لوگوں سے ایک وائس ارٹسٹ نہیں ڈھونڈا گیا ایک آدمی کو نہیں ڈھونڈ پائے جو کائزان کی آواز نکال سکے۔
وہ غصے سے ادھر ادھر گھوم رہا تھا جب کہ اس کی پریشانی کو رسل اور رفیل بھی سمجھ رہے تھے لیکن اس معاملے میں وہ اس کی مدد کرنے کو تیار نہیں تھے وہ ایسے کسی آدمی کو ڈھونڈ کر نہیں لانے والے تھے جو کائزان کی آواز نکال کر مزید مرم کے جذبات کے ساتھ کھیلے ۔
سمیر تم غلط کر رہے ہو مانا کہ تمہیں مرم سے کوئی مطلب نہیں ہے لیکن اگر پریگنسی کے دوران اسے پتہ چلا کہ کائزان ہے ہی نہیں اور یہ سب کچھ اس کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے تو بھی اس کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے رسل نے سمجھانا چاہا تھا۔
وہ میرا معاملہ ہے تم میرے باپ بننے کی کوشش نہ کرو تو بہتر ہوگا اپنے کام سے مطلب رکھو تم لوگوں کو مرم سے ملنے کی اجازت دے دی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تم میرے کام میں ٹانگ اڑاؤ گے۔
وہ کافی غصے سے بولا تھا جبکہ رسل خاموش ہو گیا اس وقت ان کی دکھتی رگ پر اس کا ہاتھ تھا وہ چاہ کر بھی کچھ نہیں کر پا رہے تھے۔ جب اچانک ہی وہاں اندر احد داخل ہوا۔
بوس میں نے ایک آدمی کو ڈھونڈ لیا ہے جو کائزان کی آواز نکال سکتا ہے وہ کافی خوشی سے اندر آتے ہوئے بولا تھا۔ جبکہ رسل اور رفیل کی تو رگیں پھولنے لگی تھیں غصے سے اس آدمی کو دیکھ کر یہی تھا ان کے سب سے عزیز دوست کا قاتل ۔
تمہیں میں نے یہاں آنے سے منع کیا تھا اگر مرم نے تمہیں یہاں دیکھ لیا تو میرے لیے کتنا مسئلہ بن سکتا ہے جانتے ہو تم وہ کافی غصے سے چلایا تھا۔
ارے فکر نہ کریں میں چہرے پر یہ نقاب باندھ کر آیا ہوں اور ویسے بھی مرم اندر کمرے میں ہے میں نے ہر چیز کا دھیان رکھا ہے وہ اسے بے فکر کرتے ہوئے بولا تھا۔
آپ اس آدمی سے رابطہ کریں اس کو وامسی کے نام سے لوگ جانتے ہیں کہتے ہیں کہ یہ کسی کی بھی آواز نکال سکتا ہے۔
میں نے اسے کائزان کاظمی کا ایک وائس نوٹ بھیجا تھا اس پر اس نے بالکل ویسے ہی آواز نکال کر مجھے یہ میسج سینڈ کیے ہیں۔
لیکن پیسے بہت مانگ رہا ہے کام کے وہ میسج کھولتے ہوئے اسے بتانے لگا تھا جب کہ سمیر کو ایسا محسوس ہوا جیسے کائزان ہی بات کر رہا ہو۔
حیران تو رفیل اور رسل بھی رہ گئے تھے لیکن یہ اتنی بھی حیران کن بات نہیں تھی آج کل یہ بہت نارمل ہو گیا تھا پیسوں کے لیے آواز بدل کر یہ سب کچھ کرنا آج کل عام سی بات تھی۔
ارے واہ یہ تو بالکل اسی کی آواز لگ رہی ہے سمجھو کام ہو گیا اس آدمی کو جتنے پیسے چاہیے میں دینے کے لیے تیار ہوں لیکن یاد رکھنا اس کو ٹرین کرو مرم کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ وہ کائزان نہیں بلکہ کوئی اور ہے
سمیر خوش ہوتے ہوئے بولا تھا جب کہ احد خوش ہو رہا تھا کہ اس کا بوس اس کے کام سے خوش ہے
میں اس آدمی سے بات کرتا ہوں وہ اسی نمبر کو اپنے فون پر ملاتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گیا تھا ڈیلنگ شاید وہ خود ہی کرنا چاہتا تھا۔
جب کہ احد آرام سے وہیں رسل کے قریب رکھی کرسی پر بیٹھ گیا تھا جبکہ وہ دونوں ہی نفرت اور غصے سے اسے دیکھ رہے تھے۔