وہ سڑک کے بیچ و بیچ چلتا ہوا ان کی گاڑی کے بالکل سامنے آ رکا تھا اور مرم نے جیسے اگلے ہی لمحے اسے پہچان لیا تھا۔ احد بھائی ۔۔ ۔ یہ تو میرے بھائی ہیں احد بھائی میں نے آپ کو ان کے بارے میں بتایا تھا وہ گاڑی کا دروازہ کھولتے ہوئے باہر نکلنے لگی تھی جب اچانک کائزان نے اس کا ہاتھ تھام لیا۔
ارے کائزان میرے بھائی ہیں یہ کیا ہو گیا ہے آپ کو شاید وہ مجھے ڈھونڈتے ہوئے یہاں تک اگئے ہوں گے۔ یقینا وہ مجھ سے اور یاور بھائی سے ملنے کے لیے ائے ہوں گے اب آئیں تو باہر میں آپ سے ملواتی ہوں انہیں ۔ وہ سارے پچھلے گلے شکوے
بھولتے ہوئے گاڑی سے باہر نکلی تھی۔
تاکہ وہ اپنے بھائی سے مل سکے اتنے وقت کے بعد اسے دیکھ کر اسے نہ تو پرانی کوئی بات یاد رہی تھی۔ اور نہ ہی اس کے پرانے رویے ۔
احد بھائی۔۔۔۔ ۔" کیسے ہیں آپ اور آپ یہاں کیسے آئے وہ جلدی سے اس کے پاس پہنچتے ہوئے خوشی سے اس سے پوچھنے لگی تھی جب کہ وہ بھی آگے سے کافی عجیب نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا۔
میں آپ کو اپنے شوہر سے ملواتی ہوں کائزان آئیں نا یہ میرے بھائی ہیں احد بھائی میں نے آپ کو ان کے بارے میں بتایا تھا نا وہ پیچھے کی طرف مر کر دیکھتے ہوئے کائزان کو دیکھنے لگی تھی۔
جو گاڑی سے باہر نکل آیا جب کہ کائزان بنا اگے قدم بڑھائے پیچھے کھڑے احد کو دیکھ رہا تھا جو اپنے ہاتھوں میں پستول پکڑے اس کی طرف پوائنٹ کر چکا تھا۔
اس نے اسے کچھ سمجھنے کی مہلت نہیں دی تھی ایک ساتھ نہ جانے کتنی ہی گولیاں وہ اس کے سینے کے بیچ و بیچ چلا چکا تھا مرم جو ابھی تک دونوں کا تعارف کروانے کی کوشش کر رہی تھی کائزان کی سفید شرٹ کو سرخ ہوتے دیکھ کر بے یقینی سے پیچھے کھڑے احد کو دیکھنے لگی۔
جب کہ اس کے دیکھنے پر وہ ہلکا سا مسکرایا تھا اور پھر اگلے ہی لمحے اس کا سر پکڑ کر سامنے کھڑی اسی کی گاڑی کے بونٹ پر دے مارا۔
اگلے ہی لمحے ہوش و حواس سے بیگانہ ہو چکی تھی چند لمحوں کا کھیل تھا اور انہیں خاموش کروا گیا تھا۔ اس نے مرم کو وہیں ایک طرف سڑک پر پھینکتے ہوئے کائزان کی طرف قدم بڑھائے تھے۔
جو شاید زمین پر بے ہوش پڑا تھا اس نے اپنی بندوق واپس نکال کر اس میں مزید گولیاں بھری تھیں وہ اسے زندہ چھوڑنے کا رسک نہیں لے سکتا تھا وہ یہاں تھا ہی اسی مقصد سے وہ اپنا مقصد پورا کیے بغیر یہاں سے جانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔
اس نے پاس آتے ہوئے اس کی نصب چیک کرنی چاہیے تھی جب اسے محسوس ہوا کہ وہ زندہ ہے۔ کائزان نے انکھیں کھولنی ہی چاہتی تھیں جب اگلے ہی لمحے اس نے ایک دفعہ پھر سے کائزان کے سینے کے بیچ و بیج گولی چلائی تھی
ڈیئر بہنوئی میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ اگر تمہیں زندہ چھوڑ دیا تو مجھے میرا فیوچر بنا نے کے لیے جو کروڑوں ملنے والے ہیں نہیں پر ختم ہو جائیں گے ویسے مجھے اندازہ نہیں تھا مرم نے اتنا بڑا ہاتھ مارا ہے یعنی مصر کے گینگسٹر سے ہی نکاح پر و ھا لیا۔
لیکن سوری میری بہن تمہارے نصیب میں بیوہ ہونا اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں لکھا ہے۔ وہ اپنے کام سے کافی خوش نظر آرہا تھا اور اسے سب سے زیادہ خوشی یہ بات سوچ کر ہو رہی تھی کہ اس کے باس کو اس کا کام کتنا پسند انے والا ہے۔
***
ہیلو باس میں نے کام کر دیا میرا مطلب ہے کائزان کاظمی کی لاش میری آنکھوں کے سامنے پڑی ہے اور اس کی بیوی بھی خوش ہوتے ہوئے اپنے بوس کو خوشخبری سنا رہا تھا۔
گڈ احد ویری گڈ مجھے تم سے یہی امید تھی کائزان کاظمی کی لاش کو سمندر میں پھینک دو کسی کو بھی اس کی لاش ملنی نہیں چاہیے۔
نہ پولیس کو اور نہ ہی کسی مافیا گینگ کو وہ آئی نے کے سامنے کھڑا اپنے چہرے پر موجود نشان اس کو اپنے ہاتھوں سے محسوس کرتے ہوئے بولا تھا۔
ایک نشان وہ تھا جو اس نے کائزان کے سینے پر دیا تھا اور ایک یہ نشان تھا اس کے منہ پر جو ساری زندگی کے لیے اس کے نصیب میں کائزان نے لکھ دیا تھا۔ لیکن اب اس کو کائزان سے کوئی گلا نہیں تھا کوئی شکوہ نہیں تھا دنیا سے چلے جانے والے لوگوں کے بارے میں برا نہیں سوچا جاتا سوچ کر وہ کائزان کے بارے میں کچھ غلط نہیں سوچ رہا تھا آخر اس کا بھائی دنیا سے جا چکا تھا۔
وہ بوس اب مرم کا کیا کرنا ہے مطلب کائزان کی بیوی کا کیا کرنا ہے اس وقت وہ سڑک پر پڑی ہوئی ہے کائزان کی لاش کو تو میں یہی پل سے نیچے پھینک دوں گا لیکن اس کی بیوی کے بارے میں تو کچھ بتائیے ۔
اس کی بیوی کو میرے پاس لے اؤ کیوں کہ اس کی بیوی کے تھرو ہی تو وہاج کاظمی کے بارے میں کچھ پتہ چلے گا یہ سب کچھ تو میں وہاج کے بارے میں جاننے کے لیے کر رہا ہوں کیونکہ کائزان اپنے باپ کو اس طرح سے مر نے نہیں دے سکتا۔
اور اگر وہ مر گیا ہے تو پھر اس کی دولت کو اپنے نام کرنے کے لیے مجھے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑے گا اگر وہاج بھی مر گیا اور کائزان بھی مر گیا پھر اس کی ساری دولت تو اس کے بچے کی اور بیوی کی ہو جائے گی بچہ تو اس کا ہے نہیں تو سب کچھ اس کی بیوی کاہے ۔
تو پھر بیوی کا ہمارے پاس ہونا ضروری ہے اسے یہاں لے آؤ لیکن بالکل خاموشی سے کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونی چاہیے لیکن اس سے پہلے کائزان کو اسی پل سے نیچے پھینک دو اس بات کی تصدیق کر کے کہ وہ مر چکا ہے
فون بند کرتے ہوئے بولا تھا جب کہ دوسری طرف سے فون بند ہوتے ہی کائزان کی لاش کو اس نے سمندر سے نیچے پھینک دیا تھا دور بہت دور اسے پانی سے حرکت کی آواز سنائی دی تھی۔
وہ بالکل پرسکون ہو گیا تھا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکا تھا اور اب اس نے قدم مرم کی طرف بڑھائے تھے جو سڑک پر بالکل بے ہوش پڑی تھی۔
وہ پر سکون سا ہو کر واپس مرم کے پاس آیا تھا اور پھر اسے اٹھا کر گاڑی میں بٹھایا ہوا خود گاڑی اسٹارٹ کرتا تیزی سے اپنی منزل کی طرف بڑھا تھا۔
اسے کسی چیز کا پچھتاوا نہیں تھا اس نے جو کیا تھا وہ اس کے لحاظ سے بالکل ٹھیک تھا ہر انسان اپنا فیوچر بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے اور وہ بھی اپنا فیوچر بہتر بنا رہا تھا۔
اور ویسے بھی جن سوتیلے بہن بھائیوں سے ساری زندگی اس نے نفرت کی تھی وہ آگے بھی ان سے محبت تو نہیں کر سکتا تھا اسے آج ہی پتہ چلا تھا کہ کائزان مرم کا شوہر ہے۔
لیکن اس کے دل میں کسی طرح کی کوئی نرمی نہیں جاگی تھی اسے کہا گیا تھا کہ اسے کائزان کی گاڑی کے سامنے اتا ہے اور اس شخص کا قتل کرنا ہے وہ شخص کون تھا کیا تھا اسے اندازہ نہیں تھا اسے صرف یہ پتا تھا کہ یہ سب لوگ مافیا کے لوگ ہیں اور کائزان نامی ادمی مصر کا سب سے خطرناک گنگسٹر ہے۔
جس کو لمحوں میں موت کے گھاٹ اتار چکا تھا۔ اپنا مقصد پورا کر کے وہ بالکل پرسکون تھا وہ کسی طرح کے گلٹ میں نہیں تھا۔ اسے اس بات سے کوئی مطلب نہ تھا کہ جسے وہ مار کر آیا ہے وہ اس کی بہن کا شوہر ہے۔
***
اس کی آنکھ کھلی تو وہ ہسپتال میں تھی ہر طرف عجیب طرح کی خاموشی تھی کمرے میں کوئی بھی نہیں تھا اس کے علاوہ جب کہ اس کے دماغ میں بس ایک ہی چیز چل رہی تھی کہ اس کے بھائی نے اس کے شوہر کو مارا تھا ہاں کائزان کو گولیاں لگی تھیں۔
کائزان کائزان کہاں ہیں آپ کائزان کہاں ہیں آپ وہ اونچی اونچی آواز میں چلانے لگی تھی۔
جب سمیر بھاگتا ہوا اندر داخل ہوا تھا۔ اور اس کے پیچھے ڈاکٹر بھی تھا۔
چلاؤ مت تم اس وقت ہسپتال میں ہو ڈاکٹر نے اسے سمجھانا چاہا تھا جبکہ وہ سمیر کو دیکھ رہی تھی وہ یہاں کیا کر رہا تھا یہ تو کائزان کا منہ بولا بھائی تھا اس کا دشمن تھا۔
وہ یہاں تھا تو کیا اس نے کائزان پر حملہ کروایا تھا کیا وہ کائزان کو جان سے مروایا چاہتا تھا۔
تم نے مروایا ہے کائزان کو بتاؤ کہاں ہیں کائزان وہ جلدی سے بیڈ سے اٹھتی اس کا گریبان پکڑ کر اسے کھینچنے لگی تھی عجیب سا انداز تھا اس کا جیسے سب کچھ ختم کر ڈالے گی۔
جب ڈاکٹر نے اچانک ہی اسے پکڑ کر اس کے بازو میں ایک انجیکشن گھسا دیا تھا اس نے خون خوار نگاہوں سے اس ڈاکٹر کی طرف دیکھا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس کی آنکھیں بند ہو گئی اور وہ دنیا جہاں سے ایک دفعہ پھر سے بیگانہ ہو چکی تھی۔
اس لڑکی کا کیا کرنا ہے سمیر یہ لڑکی تو چلا چلا کے سارے ہسپتال والوں کو بتا دے گی کہ اسے یہاں کیوں لایا ہوا ہے میرے خیال میں اسے جلد سے جلد تمہیں گھر لے جانا چاہیے وہ اب بہتر حالت میں ہے ڈاکٹر باہر نکلتے ہوئے بولا تھا سمیر کے چکر میں وہ خود نہیں پھنسنا چاہتا تھا وہ کسی لڑکی کو اغوا کر کے یہاں لایا ہوا تھا ہاں بس ایک دفعہ رسل وہاج سرکار کو میرے پاس لے آئے میں اسے بھی ختم کر دوں گا اور رسل کے ساتھ میری پرانی دشمنی ہے کائزان کو میں راستے سے ہٹا چکا ہوں اور اس لڑکی کا مجھے کوئی فائدہ نہیں۔
وہ پرسکون انداز میں کہتا اپنا فون لیے باہر نکل گیا تھا جبکہ ڈاکٹر جلد سے جلد یہ سارا قصہ ختم کرنا چاہتا تھا۔
سر لڑکی کی رپورٹس آگئی ہیں یہ لڑکی پریگننٹ ہے ایک نرس نے باہر نکلتے ہوئے کہا تھا جب سمیر نے پیچھے کی طرف مر کر دیکھا۔ اور پھر آگے بڑھ گیا جیسے اس چیز سے بھی اسے کوئی مطلب نہ ہو۔
***
دو دن ہو چکے تھے نہ کائزان کا کہیں کوئی پتہ چل رہا تھا اور نہ ہی مرم کا ان دونوں کے فون نہیں چل رہے تھے جب کہ گھر کی طرف آتا دوسرا راستے پر تلاش کرنے پر انہیں کائزان اور مرم کی گاڑی ملی تھی جو بالکل خالی تھی لیکن گاڑی پر دو بلٹس کے نشان تھے جیسے حملہ کیا گیا ہو۔
وہ پاگلوں کی طرح ہر طرف ان لوگوں کو تلاش کر رہے تھے کوئی ایسی جگہ نہ تھی جہاں ان لوگوں نے انہیں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی ہو۔
یاور اپنی پوری پاور استعمال کر رہا تھا جبکہ نشرہ نے بھی اسے ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی نہ جانے کسی دشمن کی چال تھی یا کچھ اور لیکن رسل کو یہ سب کچھ ڈرا رہا تھا جیسے کچھ بہت غلط ہونے والا ہو۔
آج پھر کائزان کو سارا دن تلاش کر کے وہ واپس گھر آیا تھا جب اس کا فون بجنے لگا۔
ہیلو کون بات کر رہا ہے اس نے انجان نمبر اٹینڈ کرتے ہوئے پوچھا تھا شاید کائزان ہو۔
میں ریسکیو سینٹر سے بات کر رہا ہوں یہاں سمندر میں ہم ریسکیو کمپین چلا رہے تھے جہاں سے ہمیں ایک آدمی کی لاش ملی ہے آدمی کو چھ گولیاں لگی ہوئی تھیں۔
اس کی جیب سے ایک شناختی کارڈ نکلا ہے جس پر کائزان کاظمی کا نام درج تھا یہ لاش اسی آدمی کی ہے پلیز آپ اس لاش کو شناخت کر لیں۔
ویسے یہ پولیس کیس ہے لیکن کائزان کاظمی مصر کے گینگسٹر کا بھی نام ہے اسی لیے میں نے ڈائریکٹ آپ کو فون کر کے یہ بات بتائی ہے کیونکہ جانے انجانے میں ہی سہی لیکن کائزان کاظمی نے میری بہت مدد کی ہوئی ہے میں نہیں چاہتا کہ یہ لاش ان کی ہو۔ آپ آ کر اس لاش کی شناخت کر لیں۔
مجھے شک ہے کہ کوئی ان کے نام کا غلط استعمال کر رہا ہے پلیز آپ ایک دفعہ یہاں آ کر اس ڈیڈ باڈی کو چیک کر لیں۔ وہ آدمی اپنی بات ختم کرتا فون رکھ چکا تھا جب کہ رسل کا وجود جسے زلزلوں کی زرد میں آگیا تھا۔
اس کی زندگی میں کوئی ایسا دن آئے گا جب وہ کائزان کی لاش کی شناخت کرنے کے لیے جائے گا یہ تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔
***
کسی نے بھی کہہ دیا اور تو منہ اٹھا کر یہاں آ گیا میں نہیں جا تا یہاں اندر تجھے جانا ہے شوق سے جا اور جلدی سے واپس آ پھر ہمیں کائزان کو ڈھونڈنے کے لیے بھی جانا ہے رفیل اس کے ساتھ آنے کو تیار ہی نہیں تھا لیکن پھر بھی وہ اپنے سہارے کے لیے اسے زبردستی لے آیا تھا
مجھے فون آیا تھا تو مجھے یہاں آنا پڑ گیا اور مجھے بھی یقین ہے کہ وہ ڈیڈ باڈی ہرگز ہمارے کائزان کی نہیں ہوگی ہم بس دیکھنے آئے ہیں۔
وہ بھی پورے یقین سے بولا تو رفیل اسکے ساتھ اندر آگیا تھا لیکن وہ لاش کو دیکھنے کے لیے ہرگز تیار نہ تھا رسل نے خود ہی آگے بڑھتے ہوئے اس لاش کی شناخت کرنا چاہی تھی۔
بلیک جینز وائٹ شرٹ ہاں یہی کپڑے پہن کر وہ گھر سے نکلا تھا۔
پانی میں باڈی پوری طرح سے گل گئی ہے کچھ بھی سمجھ نہیں آیا لیکن ایک چیز سمجھ میں آئی ہے اس آدمی کا آپریشن کم از کم چار سے پانچ دفعہ کیا گیا تھا سینے پر کافی بڑا نشان تھا اور چھ گولیاں ماری گئی ہیں۔
وہ آدمی اند ونوں کو دیکھتے ہوئے بتا رہا تھا یقینا وہ اپنی نوکری داؤ پر لگا کر ہی انہیں یہاں بلا چکا تھا۔
جبکہ رفیل تو بے قابو ہو چکا تھا لاش کو پہچاننے میں اس نے زیادہ وقت نہیں لگایا تھا اور اس کی حالت خراب ہونے لگی تھی۔ رسل کتنی ہی دیر بے یقینی سے دیکھتا رہا تھا کا یران مر چکا تھا ہاں اس کا دوست مر چکا تھا اس کا بچپن کا ساتھی جا چکا تھا۔
اس نے رفیل کو بڑی مشکل سے تھام کر اپنے سینے سے لگایا تھا۔ لیکن جس کی اپنی دنیا لب گئی ہو وہ کسی اور کو کیا سہارا دیتا وہ خود بھی پھوٹ پھوٹ کر رویا تھا۔
***
کائزان کی تلاش تو یقینا ختم ہو چکی تھی لیکن اب اگر کسی کی تلاش شروع ہوئی تھی تو وہ مرم کی تھی۔ کیونکہ مرم کا کہیں کوئی اتا پتہ نہیں تھا۔
ان کا سمیر کے علاوہ کوئی دشمن نہیں تھا اسی لیے شک بھی اسی پر ہی تھا لیکن اب اس شک کا کیا فائدہ اب تو ان کا دوست جا چکا تھا انہیں بس مر مکی فکر تھی نہ جانے وہ کہاں تھی کس حال میں تھی۔
ایک ہفتہ ہونے کو آیا تھا لیکن مرم کا کہیں کوئی اتا پتہ نہیں تھا۔ آخر کون کر سکتا تھا یہ سب کچھ یقینا یہ سب سمیر کا ہی کیا کرایا تھا۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ وہ لوگ یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ سمیر کہاں ہے اور کس حال میں ہے۔
ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے سمیر نامی ادمی کے بارے میں پتہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن کب تک اس انسان کا کہیں کوئی نام و نشان ہی نہیں تھا وہ اسے کہاں سے ڈھونڈ کر لائے ۔
نہیں لا سکتے تھے وہ کہیں سے بھی سمیر کو سمیر بھی ان کے لیے ایک پہیلی بن گیا تھا۔
***
کہیں کچھ پتہ چلا مرم کے بارے میں اور وہ لوگ کائزان کی لاش دینے کے لیے تیار ہوئے یا نہیں ۔۔۔۔؟ ہر روز کی طرح آج بھی وہ ٹوٹا بکھرا گھر کے اندر داخل ہوا تو نشرہ نے اس سے پوچھنا چاہا تھا جب وہ صرف نفی میں سر ہلاتے ہوئے بیڈ پر لیٹ گیا۔
انشاءاللہ کچھ نہ کچھ پتہ چل جائے گا۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا پلیز تم پریشان مت ہو۔ وہ اس کے پاس بیٹھتے ہوئے کہنے لگی تھی۔
ٹھیک اب کیا ٹھیک ہوگا اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا نشرہ اب سب کچھ ختم ہوگا کیونکہ کائزان ختم ہو چکا ہے اگر وہ شخص نہیں رہا تو اب کچھ بھی نہیں رہے گا۔ وہ جیسے پھٹ پڑا تھا۔
سب کچھ ختم ہو چکا ہے خود بھی اس چیز کو قبول کرو اور مجھے بھی کرنے دو پلیز مجھے جھوٹے دلاسے مت دو مجھے نہیں ہے
ضرورت ان چیزوں کی۔
مجھے بس مرم کی حفاظت کرنی ہے بس دعا کرو کہ وہ جہاں بھی ہو زندہ ہو۔ وہ اپنی بات مکمل کرتا کر وٹ بدل چکا تھا جب کہ نشرہ بالکل خاموش ہو گئی تھی۔
***
انشراح میرا بھائی چلا گیا میرا دوست چلا گیا وہ تھا تو ایسا لگتا تھا جیسے سب کچھ ٹھیک ہے سب کچھ اچھا ہے میری زندگی میں کچھ بھی غلط ہوتا تھا نا تو میں کہہ دیتا تھا کائزان سب ٹھیک کر دے گا۔
لیکن آج وہی نہیں رہا تو کچھ بھی ٹھیک ہونے کی امید ختم ہو گئی۔ سب کچھ ختم ہو گیا انشراح سب کچھ ختم ہو گیا ہمارا مقصد ہمارا مشن سب کچھ ختم ہو گیا شاید اب کبھی بھی ہم اپنا مقصد پورا نہیں کر پائیں گے۔
وہ اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے اسے بتا رہا تھا جب کہ انشر اح اس کے سینے پہ سر رکھے خود بھی رو رہی تھی کتنا جلدی چلا گیا تھا وہ انسان ۔
ابھی تو وہ ایک دوسرے اسے کھل کر بات نہیں کر پائے تھے وہ اسے جان نہیں پائی تھی سمجھ نہیں پائی تھی۔ کتنی کم زندگی لکھوا کر لایا تھا وہ۔
***
کچھ پتہ چلا مرم کے بارے میں درو ازہ کھولتے ہی روز کی طرح پہلا سوال یہی کیا تھا اور ہر روز کی طرح اس کے پاس وہی جواب تھا۔
نہیں کچھ پتہ نہیں چلا اس کے بارے میں میں آج بھی ناکامیاب لوٹ آیا ہوں کہاں گئی کچھ سمجھ نہیں آرہا اس سمندر اس ایریا میں میں نے ہزار دفعہ تلاشی کروائی ہے کسی کی لاش تک نہیں مل رہی وہاں نیچے سے۔
یا خدایا اگر میری بہن اس دنیا میں نہیں رہی تو بھی اس کی لاش ہی مل جائے مجھے کم از کم اسے اپنے ہاتھوں سے دفنا کر یقین تو کر لوں کہ وہ نہیں رہی۔
اس طرح سے غائب ہو کر کیوں مجھے پل پل مار رہی ہے وہ توشبہ میں پاگل ہو جاؤں گا اگر وہ مجھے نہ ملی تو میں پاگل ہو جاؤں گا مجھے ہر قیمت پر وہ چاہیے۔
وہ بہت بری طرح سے رونے لگا تھا اس طرح اس کا پھوٹ پھوٹ کر رونا اسے پریشان کر گیا تھا۔ لیکن تو شیبہ کچھ نہیں کر سکتی تھی سوائے اسے ہمت دینے کے اسے سہارا دینے کی۔
***
انجان نمبر سے کال آتے دیکھ اس نے اٹھا لی تھی شاید کہیں سے مرم کے ہی بارے میں کچھ پتہ چل جائے سوچ کر لیکن دوسری طرف سے سمیر کی آواز سن کر غصے کی انتہا نہ رہی تھی اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ اسے جان سے مار ڈالے۔
کیسے ہو دوست تمہیں کائزان کی لاش ملی یا نہیں ملی مجھے نہیں لگتا وہ دیں گے ریسکیو والی لاشیں میرا نہیں خیال کہ وہ لوگ واپس کرتے ہیں اور اگر کرتے بھی ہیں تو کائزان کاظمی کی لاش تو کوئی نہیں دے گا۔
ویسے مجھے لگا تھا کہ یہ خبر جلد ہی پوری میڈیا میں پھیل جائے گی کہ مصر کا گینگسٹر کسی کے ہاتھوں مارا گیا لیکن پھر مجھے پتہ چلا کہ پولیس والوں نے اس خبر کو وائرل کرنے سے منع کر دیا ہے۔
خیر اچھا ہی کیا میں بھی زیادہ یہ سب کچھ میڈیا پر نہیں سن سکتا تھا وہ کیا ہے نا کہ آج کل فارغ ہوتا ہوں ٹی وی بہت دیکھتا ہوں۔
یہ ساری بکواس کرنے کے لیے فون کیا ہے تم نے مجھے وہ بے حد غصے سے بولاتھا ۔
ارے نہیں پیارے دوست تمہیں یہ سب کہنے کے لیے تھوڑی نا فون کروں گا بلکہ میں تو تمہیں اس لیے فون کر رہا تھا تاکہ تمہیں بتا سکوں ۔
کہ تمہاری پیاری بھابھی مسز مرم کائزان کاظمی اس وقت میرے پاس ہے ویسے شک تو تمہیں مجھ پر پہلے ہی ہوگا اسی لیے تو اتنے دن سے میری تلاش کر رہے ہو سوچا تمہیں کیوں تڑپا نہ میں خود ہی تمہیں فون کر دیتا ہوں۔
کیا مرم تمہارے پاس ہے کیسی ہے وہ کیا کیا ہے تم نے اس کے ساتھ کائزان کو بھی تم نے مروایا ہے نا وہ غصے سے بے قابو ہوتا اٹھ کر بیٹھ گیا تھا جبکہ نشرہ جو ابھی ابھی ہی سوئی تھی اس کی تیز آواز پر اٹھ گئی۔
ہاں ہاں میں نے کروایا ہے یہ سب کچھ میرے علاوہ اور کون ہمت کر سکتا ہے خیر چھوڑو یہ فضول باتیں پھر کبھی فی الحال میری بات کان کھول کر سنو ۔
اگر اس لڑکی کی جان بچانا چاہتے ہو تو وہاج کاظمی کو میرے
حوالے کر دو میں جانتا ہوں کہ وہ تم لوگوں کے پاس ہے اور تم لوگوں نے اسے کہیں چھپا کر رکھا ہوا ہے۔
مجھے وہاج کاظمی چاہیے کسی بھی قیمت پر اب یہ ہرگز مت کہنا کہ وہ مر چکا ہے ورنہ یہ بھی مر جائے گی جو اس وقت یہاں ہوش و حواس سے بیگانہ کائزان کائزان کیے جا رہی ہے ابھی تک بیچاری یقین ہی نہیں کر پا رہی کہ اس کا شوہر مر چکا ہے
پاگلوں جیسی حرکتیں کر رہی ہے لیکن فکر مت کرو میں نے اس کے پاگل پن کو بڑھنے نہیں دیا ڈاکٹر زیادہ دیر اسے بے ہوش رکھتا ہے تاکہ اس کی چیخیں میرے کانوں تک نہ آئیں لیکن اسے بار بار بے ہوش کرنے سے اس کے پیٹ میں جو کائزان کا بچہ ہے نا وہ مر سکتا ہے۔
تو اگر تم اپنے دوست کی آخری نشانی کو بچانا چاہتے ہو تو وہاج کاظمی کو میرے حوالے کر دو لوکیشن سینڈ کر رہا ہوں تمہیں آ جاؤ اپنی مرم بھابھی لے جاؤ اور میرے سرکار دے جاؤ ۔
اس نے کہتے ہوئے فون بند کر دیا تھا جب کہ رسل کی بات سینے کو تو وہ تیار ہی نہیں تھا رسل اسے بتا ہی نہیں پایا تھا کہ وہاج مر چکا ہے وہ وہاج کو کہاں سے لا کر اس کے حوالے کرے۔
تھوڑی ہی دیر میں اسے اپنے موبائل پر ایک لوکیشن ریسیو ہوئی تھی اسے وہاں جا کر سمیر کو سمجھانا تھا اور مرم کو وہاں سے صحیح سلامت واپس لے کر آیا تھا ورنہ ممکن تھا کہ وہ مرم کو کہیں اور غائب کر دے اور وہ کبھی اس تک نہ پہنچ پائے۔
اور مرم پریگننٹ تھی یعنی وہ کائزان کے بچے کی ماں بننے والی تھی وہ اس کی جان پر کوئی رسک نہیں لے سکتا تھا۔