بیوی تم کچھ زیادہ ہی ناراض ناراض نہیں رہنے لگی مجھ سے وہ کمرے کے اندر داخل ہوتا اسے دیکھ رہا تھا جو اسے دیکھتے ہی منہ پھلا گئی تھی۔
دیکھا تھا توشبہ کو آپ نے پارلر سے تیار ہوئی تھی کتنی حسین لگ رہی تھی وہ ۔ کائزان کو پہلے ہی پتہ تھا کہ یہ ناراضگی پارلر والی بات پر ہی ہونے والی ہے۔
مجھے تمہارے بھائی کی بیوی میں کوئی انٹرسٹ نہیں میں اسے کیوں دیکھوں گا اسے ایک ہی جھٹکے میں اپنے قریب کرتا وہ اسے اپنی باہوں میں اٹھا چکا تھا۔
اور جس میں انٹرسٹ ہے اسے پارلر سے تیار بھی نہیں ہونے دیا وہ دوبارہ اپنی بات پر پھر آئی تھی۔
کیونکہ میری حسین بیوی کو کسی پارلر میں جا کر اپنا و قت برباد کرنے کی ضرورت نہیں یہ حسن کسی طرح کے ارٹیقیشل نکھار کا محتاج نہیں ہے وہ اسے بیڈ پر لٹاتے ہوئے اس کی گردن سے دوپٹہ نکال کر دور پھینک چکا تھا۔
میں پھر بھی ناراض ہوں اپنی گردن پر اس کے لبوں کا لمس بکھرتا محسوس کر کے وہ پھر سے بولی تھی۔
ٹھیک ہے صبح یہیں سے اپنی ناراضگی کنٹینیو کر لینا فی الحال مجھے میرا کام کرنے دو۔ اس کے لبوں پر اپنے لب رکھتے ہوئے وہ اس کی ناراضگی کو اپنے لبوں میں ہی قید کر گیا تھا۔
جبکہ اس کی باہوں میں پگھلتی وہ صبح اس سے پکا ناراض ہونے کا ارادہ رکھتی تھی۔
***
وہ صبح ابھی تو اس کے بیڈ پر ایک خوبصورت سا نیلے رنگ کا جوڑا پڑا ہوا تھا۔
میں لے کر آیا ہوں پہن لو کل رات بھی تم کافی مشکل سے رہی ہو۔ وہ اٹھ کر بیٹھتے ہوئے سامنے دیکھ رہی تھی۔
جہاں ائی نے کے سامنے کھڑا رسل اپنے بال سیٹ کر رہا تھاوہ اسے دیکھتے ہوئے بولا تھا۔
چہرے پر کسی طرح کا کوئی شکوہ یا گلہ نہیں تھا اس نے مسکراتے ہوئے اس سے کہا تھا وہ صرف ہاں میں سر ہلا گئی۔
شکریہ وہ آج میں اپنے کپڑے لے آؤں گی۔ وہ اٹھَ کر اس کے کپڑے اٹھاتے ہوئے کہنے لگی۔
نہیں ضرورت نہیں ہے ایسا کرنا کہ فری ہو کر میرے ساتھ شاپنگ پر چلنا ۔ میرے خیال میں تم نے تمہارے کام کے لیے نکلنا ہوگا۔ چلو باہر آ جاؤ ناشتہ کر لو مرم نے اپنے بھائی کے لیے بھی ناشتہ لے کر جانا ہے۔
وہ کمرے سے نکلتے ہوئے بولا تھا جب کہ وہ خاموشی سے کپڑے اٹھائے واش روم میں چلی گئی تھی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا رسل اتنا ریلیکس کیسے ہے۔
وہ اتنا نارمل کیسے تھا اسے اس پر غصہ کرنا چاہیے چیخنا چلانا چاہیے اخر وہ اس کے حقوق پورے کرنے سے انکاری تھی لیکن رسل تو بالکل ریلیکس تھا۔ ریلیکس کیا تھا وہ تو کچھ کہہ ہی نہیں رہا تھا اس کے ساتھ اتنا نارمل تھا۔ کیا اسے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کیا وہ سچ میں باقی مردوں سے الگ تھا۔ یا صرف اس کے سامنے ڈرامے کر رہا تھا خیر انے والے وقت میں سب کچھ خود ہی سامنے آ جانا تھا۔
***
سب نے مل کر ناشتہ کیا تھا ایشو اس کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی تھی جبکہ اس کے اگے رفیل تھا۔ وہ بار بار اسے گھور رہا تھا کیونکہ وہ ناشتہ کرنے میں کافی مستیاں کر رہی تھی۔
اور اس نے میڈیسنز لینی تھیں اسے تنگ کرتے ہوئے ایشو کو بہت مزہ آتا تھا وہ بھی اس سے اتنا کام لیتا تھا تنگ کرنا تو بنتا تھا اس کا۔
یہ تم لوگوں کے ایشو اور نشو نام کس نے رکھے اچھے خاصے ناموں کا بیڑا غرق کرتی ہو تم دونوں اور یہ دونوں بھی کائزان کرسی سنبھالتے ہوئے ان چاروں کو لپیٹ میں لے چکا تھا۔
می۔۔۔ میرا۔۔۔ آپی۔ نے۔ ان۔۔ کا۔۔ می۔۔ نے۔۔۔۔ ان شرا ح نے جھٹ جواب دیا۔
بالکل بھی کیوٹ نہیں لگتا ایک دوسرے کو صحیح ناموں سے پکارا کرو اس کے سر پر چیت لگاتے ہوئے کہا تھا۔ جس پر وہ منہ بنا گئی جب کہ نشرہ مسکرا دی تھی۔
تب میں بلاتی تھی تب یہ بہت چھوٹی تھی اب تو یہ اتنی بڑی ہو گئی۔ اب تو یہ کہیں سے میری ایشو نہیں رہی اب تو یہ رفیل کی
انشراح ہی ہے۔ اس نے مسکراتے ہوئے ان دونوں کو دیکھا تھا۔ اسے سچ میں خوشی ہو رہی تھی رفیل اور انشراح کو ایک ساتھ اتنا خوش دیکھ کر اس کی بہن خوش تھی اور اپنے ہمسفر کو چاہتی تھی اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا تھا۔
ہاں بالکل ایسے ہی جیسے تم اب رسل کی ہو کائزان نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو اس نے بے ساختہ ہی نظر اپنے سامنے بیٹھے رسل پر ڈالی تھی۔ جو اپنا کھانا کھانے میں اس طرح مگن تھا جیسے یہاں موجود ہی نہ ہو یا یہاں ہونے والی باتوں سے اس کا کوئی تعلق ہی نہ ہو۔
نہیں اتنا جلدی نہیں میرے خیال میں ان سب چیزوں میں بھی ٹائم لگے گا۔ رسل کو نظروں کا تعاقب محسوس ہوا تو وہ کائزان سے بولا تھا جبکہ کائزان نے اسے دیکھ کر جیسے بہت کچھ سمجھ لیا تھا.
***
کیا کر رہی ہو یہاں باہر کہیں جانے کی تیاری ہے کیا وہ مرم
کائزان کو دروازے تک چھوڑنے کے لیے آیا تو اسے بھی باہر گھر کے راستہ ڈھونڈتے پایا تھا۔
وہ تو کب کا اسے اپنی طرف سے بھیج چکا تھا لیکن وہ نہیں پر کھڑی تھی باہر ہی۔
ہاں دراصل مجھے جانا تھا لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ والا راستہ بازار کی طرف جانے والا ہے یا یہ والا راستہ تم میری ہیلپ کر دو۔ مجھے یہاں اس ایڈریس پر پہنچنا ہے۔
پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے کہ میں میپ سے بھی چیک نہیں کر پا رہی اس نے فون سامنے کرتے ہوئے اسے ایک ایڈریس دکھایا تھا۔
ہاں یہ ایریا یہاں سے کافی دور ہے اؤ میں تمہیں ڈراپ کر دیتا ہوں اس طرح سے جاتے جاتے اچھا خاصا ٹائم لگ جائے گا وہ اسے گاڑی میں چلنے کا اشارہ کر رہا تھا جبکہ اسے لگ رہا تھا کہ وہ اپنا کوئی ضروری کام چھوڑ کر اسے افر کر رہا ہے۔
نہیں نہیں تم جاؤ میں چلی جاؤں گی بس مجھے راستہ بتا دو میں جا سکتی ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس نے فورا انکار کرنا چاہا تھا۔
تمہیں مسئلہ ہو یا نہ ہو لیکن مجھے مسئلہ ہے میں ہرگز اپنی بیوی کو اس طرح انجان راستوں کا مسافر نہیں بننے دوں گا چلو اب تم خود اپنی مرضی سے لیٹ ہو رہی ہو۔
وہ اسے اپنے پیچھے آنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا تو وہ بھی گاڑی کی طرف قدم بڑھا چکی تھی وہ خود اس کی مدد کر رہا تھا وہ کون سا اس سے مدد لینا چاہتی تھی۔
اگر تم یہ سب کچھ کر کے میری نظر میں اچھا بننے کی کوشش کر رہے ہو تو یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ وہ گاڑی میں بیٹھتے ہوئے بتانا نہیں بھولی تھی۔
ایک منٹ تمہیں یہ غلط فہمی کیوں ہے کہ میں تمہاری نظر میں اچھا بننے کی کوشش کروں گا مجھے تمہاری نظر میں اچھا بننے کا کوئی شوق نہیں ہے بلکہ مجھے اپنے بڑے ہونے پر فخر ہے۔
میں تمہیں اس رشتے کو قبول کرنے کے لیے وقت دے رہا ہوں۔ تم سے وقت مانگ نہیں رہا۔ خیر میں ورکنگ ٹائم پر پرسنل باتیں نہیں کرتا۔ اؤ پہلے میں تمہیں تمہاری منزل تک پہنچا دوں ویسے تو تمہاری ساری منزلیں مجھ تک ہی آتی ہیں۔ لیکن فی الحال تمہیں کہیں اور جانا ہے۔
وہ گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے پرسکون انداز میں بولا تھا جبکہ وہ بھی مزید اس کے منہ نہیں لگنا چاہتی تھی کیونکہ اس کی نظر میں یہ سارے رسل کے ڈرامے تھے۔
***
اس سے زیادہ بھوکی نہیں رہ سکتی میں مجھے کھانا کھانا ہے آپ کی بہن نہیں آ رہی۔
ہائے کیسی دشمن نند ملی ہے مجھے پہلے ہی دن مجھے بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ وہ صبح سے دائیں سے باتیں گھوم رہی تھی لیکن مرم نا آئی جبکہ اس کے لائے ہوئے سرخ ڈریس میں وہ بجلیاں ہی تو گرا رہی تھی۔
دو تین دفعہ تو وہ پورا پورا اس پر فدا ہوتا اس کے پاس آیا تھا لیکن تو شیبہ کا کوئی موڈ نہیں تھا اسے سر پر چڑھانے کا۔
وہ تو کل رات بھی اس کے ساتھ بہت بڑا پرینک کرنے کا ارادہ رکھتی تھی کہ وہ اس کے قابو حر گئی لیکن اب اگے زندگی میں اسی کی مرضی چلنی تھی وہ اس آرمی افیسر کو ہرگز سر چرانے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔
بلکہ وہ تو یوٹیوب پر بیٹھے بیٹھے نہ جانے کتنے پیروں سے شوہر کو قابو کرنے کے وظیفے سیکھ کر بیٹھی ہوئی تھی۔ اور تو اور جلدی سے جلدی کچن کی حکومت سنبھال کر وہ اسے قابو کرنے کے لیے ہری مرچی وا لی چائے بھی بنا کر دینے والی
تھی۔ جس کے بعد اس کا شوہر پوری طرح اس کی زلفوں کا اسیر ہو جاتا۔
ارے آ جائے گی ابھی تو فون کیا ہے وہ لوگ گھر سے نکل چکے ہیں اس نے سمجھانا چاہا تھا۔ وہی تو مسئلہ ہے ابھی تک آپ کی لاڈلی صرف گھر سے نکلی ہے اور یہاں میرے چوہوں نے پیٹ میں وبال مچا رکھا ہے۔
آپ فون کریں نا کہیں اسے کہ جلدی ائے ورنہ آپ خود ہی میرے لیے کچھ اچھا سا بنا کر لے آئیں میں آپ کے ہاتھ کا بنا کچھ بھی کھا کر گزارا کر لوں گی۔
کیا مطلب تم مجھ سے کچن میں کام کرواؤ گی ۔۔ ؟ اسے جھٹکا ہی تو لگا تھا۔
تو کیا مطلب اپن مہندی والے ہاتھوں سے مجھے کچن میں بھیجا کر مجھ سے کام کروائیں گے؟ ہائے اللہ یہی دن دیکھنے کو رہ گیا تھا نئی نویلی دلہن جس کے ہاتھ کی مہندی تک نہیں گئی آپ اسے کچن میں جا کر کام کروائیں گے ہائے اللہ ظلم ہو رہا ہے مجھ پر۔
اسی لیے تو شادی نہیں کرنا چاہتی تھی میں لیکن نہیں اس وقت تو میری کسی نے نہیں سنی تھی نا اب دن رات مجھ پر ظلم ہوگا مجھ پر کاموں کے پہاڑ توڑے جائیں گے اور میں بے بس لڑکی کچھ نہیں کر پاؤں گی وہ ڈرامائی انداز میں بول رہی تھی جب گھر کے
دروازے پر دستک ہوئی یاور نے سکون کا سانس لیا تھا۔
شکر ہےآ گئی مرم وہ خدا کا شکر کرتا دروازے کی طرف بھاگا تھا جبکہ وہ بھی اپنے آپ کو آئی نے میں دیکھتی جلدی جلدی اپنے بال اور ڈریس سیٹ کرتی باہر نکلی تھی یاور کو تنگ کرنے کا بھی اپنا ہی مزہ تھا۔ اس کی حالت سوچ سوچ کر اسے مزہ آ رہا تھا لیکن یہ تو شروعات تھی وہ تو ساری زندگی اسے بہت تنگ کرنے والی تھی۔
***
اتنا ٹائم لگتا ہے وہاں سے یہاں آنے میں؟
اگر تم تھوڑی اور دیر کرتی تو تمہاری بھابھی مجھے ہی کچا چاپ جاتی۔
صبح سے بھوک بھوک بھوک کیے جا رہی ہے اور کچھ بول ہی نہیں رہی اتنا زیادہ وقت لگا دیا تم لوگوں نے آنے میں وہ گھر کا دروازہ کھولتے ہوئے انہیں گھر کے اندر ویلکم کر چکا تھا۔
جب کہ مرم کو تو بڑا مزہ آرہا تھا اپنے بھائی کی یہ حالت دیکھتے ہوئے اس لیے تو وہ اس کی شادی تو شیبہ کے ساتھ کروانا چاہتی تھی۔
کیونکہ وہ جانتی تھی کہ وہ زندگی سے بھرپور لڑکی ہر وقت ہنسنے کھیلنے والی ہے اور اس کے بھائی کی بورنگ سی زندگی کو وہ بہت ہی انٹرٹیننگ کر دے گی۔
اور ایسا ہی ہو رہا تھا۔ اس کا بھائی جہاں بہت خوش نظر آرہا تھا وہیں وہ جانتی تھی کہ تو شیبہ نے اسے تگنی کا ناچ نچایا ہوگا۔
ارے بھائی کیا کرتی تین دفعہ آپ نے فون کیا بتایا نہ میں نے کہ بہت ٹریفک ہے ایک تو صبح صبح اتنا ٹریفک دیکھ کر میں اور کائزان پریشان ہو گئے تھے وہ ڈرامائی انداز میں کہتی کچن کی طرف بڑھ چکی تھی۔
جبکہ کائزان نے خود حیرانگی سے اسے دیکھا تھا کہاں تھا ٹریفک صبح صبح تو مصر کی سڑکیں بالکل صاف ہوتی تھیں بلکہ وہ خود ہی گھر سے بہت لیٹ نکلی تھی۔
اور کہا تھا کہ وہاں جا کے کہہ دیں گے۔
کہ ناشتہ بنانے میں دیر ہو گئی حالانکہ اس نے ناشتہ بنانا ہی لیٹ شروع کیا تھا کیونکہ اس کا ارادہ ہی صبح لیٹ جانے کا تھا۔ اور فون پر وہ جان بوجھ کر بار بار کہہ رہی تھی کہ ہم گھر سے نکل چکے ہیں اب یہاں پہنچے ہیں اب وہاں پہنچے ہیں راستے میں ٹریفک بہت ہے۔ حالانکہ وہ آرام سے گھر پر بیٹھی نشرہ اور انشراح سے باتیں
کررہی تھی۔
کیا سچ میں اتنا ٹریفک تھا اس نے کائزان سے ملتے ہوئے پوچھا تھا جس پر کائزان نے کندھے اچکا دیے اب وہ اپنی بیوی کو نہ تو جھوٹا کہہ سکتا تھا اور نہ ہی اسے حقیقت بتا سکتا تھا اسی لیے ارام سے جا کر صوفے پر بیٹھ گیا تھا۔
جبکہ تھوڑی ہی دیر میں وہ ناشتہ لگا کر ان دونوں کو بلا چکی تھی وہ دونوں ہی ناشتے کی ٹیبل پر آئے تو تو شیبہ تو صدیوں کی بھوکی ہی بیٹھی تھی فوراً ہی اس نے کھانا کھانا شروع کردیا تھا۔
صبر کر جاؤ یار ہمیں بھی آنے دو میں نے بھی صبح سے کچھ نہیں کھایا مرم نے اس کی پھرتی دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
ہاں تو کھاؤ نا میں نے کوئی تمہارے ہاتھ تھوڑی نہ پکڑے ہوئے ہیں وہ اپنی پلیٹ اپنے پاس کرتے ہوئے پھر سے کھانے میں مصروف ہو گئی تھی جبکہ یاور اس کے انداز پر مسکرا دیا وہ کھانے کی کچی تھی۔ یہ وہ پہلے سے ہی جانتا تھا جب اسے بھوک لگتی تھی تو اسے سوائے اپنے اور کسی کا خیال نہیں اتا تھا۔
***
تم یہاں کیا کر رہے ہو وہ جیسے ہی اپنا کام ختم کر کے باہر نکلی تو دور اسے ایک درخت کے ساتھ کھڑے دیکھا جب کہ اس کی گاڑی کو وہ ایک سائیڈ پر کھڑے پہلے ہی دیکھ چکی تھی وہ صبح اسی گاڑی میں آئی تھی۔
تمہارے آنے کا انتظار کر رہا تھا اپنا کام ختم کر کے فارغ ہوا تو رفیل کو گھر پر فون کیا تھا اس نے کہا کہ تم اب تک واپس نہیں آئی تو میں لینے کے لیے آگیا چلو آو ساتھ چلتے ہیں۔
وہ گاڑی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے بولا تھا۔
تم کب سے کھڑے تھے یہاں میرے انتظار میں وہ اس کے ساتھ چلتے ہوئے پوچھنے لگی۔
ڈونٹوری یار اتنا بھی کوئی مجنوں نہیں ہوا کہ اٹھ نو گھنٹے سے یہاں کھڑے ہو کر تمہارا انتظار کروں گا مجھے بس یہاں آئے ہوئے تقریبا40 منٹ ہی ہوئے ہیں۔
واٹ تم40 منٹ سے میرا انتظار کر رہے تھے تو مجھے فون کر دیتے میں خود باہر آ جاتی۔
ہاں اور باہر نکل کر پھر تم مجھے ٹپیکل مردوں والے طعنے دیتی مرد یہ مرد وہ وغیرہ وغیرہ میں یہاں اپنی مرضی سے تمہارا انتظار کر رہا تھا تم نے مجھے یہاں نہیں بلایا تھا ڈونٹوری تم پر بالکل بلیم نہیں ڈالوں گا میں اپنے40 منٹ کا۔ وہ مسکراتے ہوئے گاڑی کا قریب اور کھولنے لگا تو وہ بھی بنا کچھ بولے گاڑی میں بیٹھ گئی تھی۔
***
کائزان سب کچھ کتنا اچھا ہو گیا نا جیسا ہم چاہتے تھے بالکل ویسا ہی اب کہیں پر بھی کچھ غلط نہیں ہے سب کچھ پر فیکٹ ہے۔ اب بس سب کچھ ایسا ہی رہے
مجھے نا ہمیشہ ایسی ہی زندگی چاہیے تھی جس میں سب کچھ اچھا اچھا ہو۔ وہ گاڑی میں اس کے ساتھ واپس آرہی تھی جب اس نے اس کے کندھے پہ سر رکھتے ہوئے اس سے کہا کائزان نے مسکرا کر اسے اپنے ساتھ لگایا تھا۔
ان شا ءاللہ سب کچھ ایسا ہی رہے گا بس تم خوش رہو اس کے علاوہ مجھے اور کچھ نہیں چاہیے کائزان نے اس کے ماتھے پر اپنے لب رکھتے ہوئے مسکرا کر کہا تھا۔
جب اسے محسوس ہوا کہ کوئی اس کے پیچھے آ رہا ہے اس نے پیچھے سے آتی گاڑی کو قریب میرر میں دیکھا تھا۔
کیا ہوا آپ بار بار پیچھے کی طرف کیوں دیکھ رہے ہیں مرم نے اس کی بے دہانی محسوس کرتے ہوئے پوچھا تھا۔
ہاں ارے کچھ نہیں کچھ نہیں وہ گاڑی کی سپیڈ تیز کرتے ہوئے مسکرایا تھا اور پھر اچانک ہی گاڑی کی سپیڈ حد درجہ تیز ہو گئی تھی مرم نے ایک نظر اسے دیکھا تھا اس کے چہرے پر سنجید گی تھی۔ جبکہ گاڑی کی سپیڈ اب مزید بڑھ رہی تھی۔
***
کائزان کیا ہوا ہے آپ نے گاڑی کی سپیڈ اتنی تیز کیوں کر دی ہے اور آپ مجھے پریشان لگ رہے ہیں وہ پوچھے بغیر رہ نہیں پائی تھی کچھ نہیں بس مجھے لگ رہا ہے کہ ہمیں جلد سے جلد گھر پہنچنا چاہیے وہ اس کا گال پیار سے کھینچتے ہوئے اسے ریلیکس کر رہا تھا لیکن اس کی شکل سے ہی وہ پریشان لگ رہا تھا۔
ہاں تو ٹھیک ہے ہم جلدی گھر پہنچ جائیں گے لیکن میرے خیال سے ہمیں پہلے ائس کریم کھانے چلنا چاہیے اتنی جلدی کیا ہے آپ کو گھر جانے کی ۔۔۔۔۔ ؟
رسل بھائی اور انشراح بھابھی اس وقت گاڑی میں ہیں۔ رسل بھائی انہیں یک کرنے کے لیے گئے ہیں مجھے تو اچھا نہیں لگا شادی کے پہلے دن ہی وہ کام کرنے کے لیے چلی گئی۔
لیکن رسل بھائی کو کوئی اعتراض نہیں ہے تو پھر بھلا ہمیں کیا ہو سکتا ہے جبکہ رفیل بھائی اور ایشو اس وقت گھر پر اکیلے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے دیتے ہیں نا ہم کیوں کباب میں ہڈی بنیں تھوڑی دیر کے بعد چلیں گے نا اسنے سمجھانا چاہا تھا جب اس نے نفی میں سر ہلایا ۔
نہیں مجھے لگتا ہے ہمیں گھر چلنا چاہیے۔ اس وقت میرا بالکل موڈ نہیں ہے کہیں بھی اور جانے کا اور ویسے بھی وہ لوگ ایک
دوسرے کی کمپنی انجوائے کر سکتے ہیں۔ ہم دونوں نے تو ویسے بھی روم میں جا کر اب آرام کرنا ہے نا سارا دن ہم نے ادھر گزار دیا وہ اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا جب اس نے ایک دفعہ پھر سے باہر لگے شیشے کی طرف دھیان دیا گاڑی اب بھی اس کے پیچھے آ رہی تھی اور کائر ان کو یقین تھا کہ یہ گاڑی ضرور کسی بڑے مقصد کے لیے ہی ان کا پیچھا کر رہی ہے۔
کائزان نے اچانک ہی راستہ بدل کر گاڑی دوسرے روڈ پر ڈال دی تھی اسے لگا تھا کہ اگر یہ صرف اس کی غلط فہمی ہوئی تو پچھلی گاڑی اپنا راستہ بدل دے گی لیکن ایسا نہیں ہوا تھا وہ گاڑی اب بھی ان کے پیچھے آرہی تھی مطلب اس کا مقصد انہی کو ہی فالو کرنا تھا
کیا ہوا کائر ہم اس راستے سے کیوں جا رہے ہیں آپ تو کہہ رہے تھے کہ یہ راستہ لمبا ہے۔ اور ایک دفعہ آپ کہہ رہے تھے نا کہ یہ پل بہت خطرناک ہے یہاں سے گاڑی نیچے بھی کر سکتی ہے مرم کو کچھ پرانا یاد آیا تو وہ اس سے پوچھنے لگی جب اسے سڑک کے بیچ و بیچ ایک لڑکا کھڑا نظر آیا مرم کو نہ چاہتے ہوئے بھی گاڑی روکنی پڑ گئی تھی۔
کیونکہ وہ لڑکا سڑک کے بیچ و بیچ آگے کی طرف چل رہا تھا لیکن اسنے چہرے پر کوئی ماسک پہن رکھا تھا۔
***
یہ فائل کس چیز کی ہے کیا تم مجھے بتانا چاہو گی اور میں نے وہاں اندر ایک دو دفعہ یاور کو بھی جاتے دیکھا ہے کیا تم اور یاور کسی ایک ہی مشن پر کام کر رہے ہو؟
اب یہ مت سوچنا کہ میں تم پر نظر رکھ رہا ہوں یاتم سے کوئی انفارمیشن لے رہا ہوں بس ایسے ہی پوچھ رہا ہوں جاننا چاہتا ہوں کہ میری بیوی کیا کام کرتی ہے۔
اصل میں یہ سفر بہت لمبا ہے اور تم بالکل حب چاپ واپس چل رہی ہو تو میں بور بھی ہو رہا ہوں رسل نے کافی تفصیل سے بات شروع کی تھی۔
تم افیسر یاور کو کیسے جانتے ہو۔ افیسر یاور بھی تم لوگوں کو کافی اچھے سے جانتے ہیں وہ کچھ کنفیوز ہو کر اس سے پوچھنے لگی تھی۔
ہم اس فیلڈ میں موجود ہر انسان سے واقف ہیں۔ اور آپ کے افیسر یاور ہماری مرم بھابھی کے سگے بھائی ہوتے ہیں وہ بے فکر انداز میں بولا تھا
اچھا خیرسچ میں یہ تو بہت اچھی بات ہے وہ دراصل ایک لڑکا ہے جو پاکستان سے یہاں آیا ہے اس کی انفارمیشن میرے خیال میں تم لوگوں نے ہی یاور کو دی تھی ہم اسی کے بارے میں پتہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں کس مقصد سے آیا ہے سینے میں آیا ہے کہ ڈرگز مافیا کے کچھ گینگز کے ساتھ اس کا اٹھنا بیٹھنا ہے۔ اس چیز کو لے کر یاور سر کافی پریشان لگ رہے تھے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کا ریلیٹو ہے۔ لیکن انہوں نے اس بارے میں کچھ بھی کھل کر نہیں بتایا ہے ہاں لیکن ہمارے کچھ افیسرز اس چیز میں کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں کہ وہ یاور سرکا ریلیٹو کیوں ہے۔ اور اگر وہ یاور سر کا کچھ لگتا ہے تو پھر ڈرگ مافیا کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے
شاید تم اس کے بارے میں کچھ جانتے ہو گے اس نے فائل میں سے ایک تصویر نکال کر اس کی طرف بڑھائی تھی۔
یہ ہاں اس کو تو میں جانتا ہوں یہ تو احد ہے یاور اور مرم کا سوتیلا بھائی یہ پچھلے دنوں یہاں آیا تھا ہم نے خود ہی اسے ڈیل کیا تھا اور پھر اسی دن اسے مصر سے ڈپورٹ کر کے ہم نے واپس پاکستان کے لیے روانہ کیا تھا تو کیا یہ یہاں سے گیا نہیں تھا وہ کنفیوز ہو کر اس سے پوچھنے لگا۔
نہیں یہ یہاں سے نہیں گیا بلکہ یہ نہیں پر ہے اور ڈرگ مافیا کے ساتھ اس کا اٹھنا بیٹھنا ہے کافی غلط کام کر رہا ہے یہ اور یہاں مصر میں وہ آیا بھی انلیگل طریقے سے ہی ہے یعنی کسی مافیا گینگ کے ساتھ مل کر مجھے ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ یہ یاور سر کا سوتیلا بھائی ہوگا۔
ہم آج کل اسی مشن پر کام کر رہے ہیں سر اسے گرفتار کرنا چاہتے ہیں لیکن آج کل یہ غائب ہے پچھلے تین دن سے اسے کہیں پر بھی نہیں دیکھا گیا لیکن سننے میں آیا ہے کہ یہ کسی بہت بڑے ڈرگ مافیا کے ساتھ کام کر رہا ہے وہ اسے تفصیل بتا رہی تھی۔
اس وقت سب سے بڑا ڈرگ مافیا تو سمیر حمدانی کا ہی ہے پچھلے دنوں سمیر حمدانی نے کافی بڑے ٹرن گینگ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ کہیں اس نے بھی سمیر کے ساتھ ہی تو ۔۔۔۔۔۔۔ وہ اپنی بات ادھوری چھوڑ گیا تھا کیونکہ وہ ایک آرمی افیسر تھی اور وہ اپنا کوئی راز اس کے سامنے نہیں کھول سکتا تھا۔
ڈرگ مافیا کا لیڈر ایک وہاج کاظمی نام کا آدمی ہے جو کافی سالوں سے غائب ہے سب کو اسی پر شک ہے کہ یہ اس کی ٹیم کا حصہ ہو سکتا ہے۔
اس نے مزید بتایا تو وہ وہاج کاظمی کے نام پر کسی گہری سوچ میں جا چکا تھا جہاں وہاج کاظمی کا نام اتا تھا وہاں سمیر حمدانی کا نام اپنے آپ ہی آ جاتا تھا کیونکہ سمیر ہمدانی وہاج کاظمی کے ہی کاروبار کو آگے بڑھا رہا تھا۔
میرے خیال میں ہمیں یہ فضول ٹانک نہیں پر چھوڑ دینا چاہیے میں سخت بیزار ہو چکا ہوں وہ اسے مزید کچھ بتاتی کہ اس نے اسے خاموش رہنے کے لیے کہہ دیا۔
جب کہ وہ کندھے اچکا گئی تھی وہ خود ہی دلچسپی دکھا رہا تھا اس لیے اس نے اسے کچھ بتانا بہتر سمجھا تھا لیکن شاید اس کی دلچسپی ختم ہو چکی تھی۔
جب کہ اس کی بیزاری کہہ رہی تھی کہ وہ بھی اس کیس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتا