گاڑی جیسے ہی گھر کے باہر رکی ۔ رفیل مرم اور ڈبلیو تینوں ہی پھولوں کی تھالیاں لیے کھڑے تھے ہاں ڈبلیو کے منہ میں ٹوکری تھی اور وہ شاید اپنے ہاتھوں سے پھول نہیں پھینکنے والا تھا اس نے تو یہ سارے پھول اپنی ممی کے لیے پکڑ کر رکھے ہوئے تھے۔
رسل نے مسکراتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھول کر اپنا ہاتھ سامنے کیا تھا جس پر ہاتھ رکھتے ہوئے وہ گاڑی سے باہر نکلی تھی جبکہ جینز اور شرٹ کے اوپر ریڈ کلر کا دوپٹہ دیکھ کر رفیل اور مرم نے ایک دوسرے کو دیکھا تھا۔
رکیں رکیں وہی رکیں پہلے ہم آپ پر پھول پھینکیں گے اس کے بعد کچھ میٹھا کھلائیں گے اس کے بعد آپ گھر میں انٹری کریں گی۔ مرم نے اسے دروازے پر ہی روک لیا تھا کائزان اور رسل تو مسکراتے ہوئے اس رسم کو انجوائے کر رہے تھے جبکہ وہ کافی بیزار لگ رہی تھی۔
اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے یہ ہمارا پالتو جانور ہے ایک لمحے کو ڈبلیو کو دیکھ کر اس نے قدم روکے تھے۔ جب رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔
میں نے کی تم سے کہا کہ مجھے اس سے ڈر لگ رہا ہے۔ ڈونٹوری میں جانور نما انسانوں میں عرصہ گزار چکی ہوں مجھے ان جانوروں سے ہرگز ڈر نہیں لگتا وہ ایک نظر ڈبلیو کو دیکھتی مسکرا کر بولی تھی جب کہ رسل اس سے امپریس لگ رہا تھا۔
اچھی بات ہے ڈرنے والی لڑکیاں مجھے ویسے بھی اٹریکٹ نہیں کرتی تم میں کچھ تو خاص تھا ہی وہ آنکھ دبا کر بولا تھا جب کہ وہ منہ پھیر گئی۔
ایشو یار جلدی کرو تم نے صرف پلیٹ میں ڈالنا تھا نا حلوہ اتنی دیر لگا دی مرم نے پیچھے کی طرف مر کر دیکھا تھا اس کے ہاتھ میں دو تھالیاں تھیں یعنی کہ ایک یقینا انشراح کی تھی۔
جبکہ انشراح پلیٹ اٹھائے تیزی سے باہر کی طرف بھاگی تھی لیکن دروازے پر ہی رک گئی۔
نشرہ بھی اسے دیکھ چکی تھی ہاں اس کے سامنے اس کی بہن ہی کھڑی تھی جو چار سال بعد بھی بالکل ویسی ہی تھی اس میں کچھ نہیں بدلہ تھا وہی چہرے کی معصومیت وہی خوبصورتی ہاں نشرہ بدل گئی تھی اسنے برداشت بھی تو بہت کچھ کیا تھا۔
وہ ان لوگوں کی پرواہ کیے بغیر تیزی سے اس کی طرف بڑھی تھی جو اپنے قدم وہیں دروازے پر روک کر بے یقینی سے اپنے سامنے آتی اپنی بہن کو دیکھ رہی تھی۔
آپی۔۔۔۔۔۔ ۔" جتنی تیزی سے نشرہ اس کی طرف بڑھی تھی اتنی تیزی اسے انشراح کی طرف سے دیکھنے کو نہیں ملی تھی شاید نہیں یقینا وہ اس وقت بے یقینی کی کیفیت میں تھی۔
***
وہ اسے پکڑ کر اپنے ساتھ لگا چکی تھی جبکہ وہ بری طرح سے کا نب رہی تھی عجیب بے یقینی کی کیفیت اس پر سوار ہو گئی تھی جبکہ رفیل نے ایک نظر انہیں دیکھا اور پھر اس کی طرف قدم بڑھا دیے تھے۔
انشو۔۔۔۔۔ تو نے پہچانا مجھے میں تیری بہن ہوں۔ میں تیری آپی تو مجھے پہچان رہی ہے نا وہ اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں تھامتے ہوئے بولی تھی۔
جی بالکل وہ آپ کو پہچان رہی ہے آپ پلیز پریشان مت ہوں آرام سے اندر چل کر ہم بات کر لیں گے اس نے انشراح کو سہارا دیتے ہوئے اپنے قریب کیا تھا جبکہ وہ ابھی تک اس کے چہرے کی طرف دیکھ رہی تھی اس کی کیفیت کس طرح کی تھی وہ خود بھی سمجھ نہیں پا رہا تھا شاید اسے جھٹکا لگا تھا اپنی بہن کو اپنی
آنکھوں کے سامنے دیکھ کر ۔
یہ اس طرح سے کیوں ہے یہ کچھ بول کیوں نہیں رہی کیا کیا ہے تم لوگوں نے اس کے ساتھ وہ کافی غصے سے رفیل سے پوچھ رہی تھی۔
ہم نے کچھ نہیں کیا تمہارے دشمنوں نے ہی کیا تھا جو کیا تھا یہ پچھلے چار سال سے کوما میں تھی ابھی اسے کوما سے باہر آئے مشکل سے ڈیڑھ مہینہ ہوا ہے اب اس کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے بس وہ ٹھیک سے بول نہیں پاتی باقی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ وہ بہت جلدی باتیں کرنے لگے گئی رسل نے پیچھے سے آتے ہوئے اسے بتایا تھا۔
تمہیں لگتا تھا کہ ہم نے تمہاری بہن کو غائب کر دیا ہے نہیں نشرء ایسا نہیں تھا ہم نے تمہاری بہن کو غائب نہیں کیا تھا بس ہم اس کا بہتر علاج کروا رہے تھے۔
یقینا اس دن اگر تمہارے بابا اسے کمرے میں نہ بھیجتے تو وہ دشمن اسے بھی مار دیتے یقینا آج تمہارے پاس یہ واحد رشتہ بھی نہ ہو تا اپنے بھائی کی کٹی پٹی لاش اور اپنے باپ کو دیکھ کر یہ اپنے ہواس کھو بیٹھی تھی۔
اسے کسی چیز کا ہوش نہیں رہا تھا پچھلے چار سال سے یہ کوما میں تھی۔ اور اب یہ تمہارے سامنے ہے انشاءاللہ جلد ہی وہ اپنی نارمل لائف کی طرف آجائے گی اور جہاں تک بات ہے ہماری تو ہم تم لوگوں کے دشمن ہرگز نہیں ہیں میں جانتا ہوں ایک آرمی آفیسر ہونے کی وجہ سے تمہارا نظریہ ہمارے بارے میں الگ ہوگا۔
تم بھی ہمارے بارے میں وہی سب سوچتی ہوگی جو تم جیسے باقی آفیسر سوچتے ہیں لیکن ان سب چیزوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا تم رسل کی پسند تھی اسی لیے ہم نے تمہیں رسل کی زندگی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا باقی تمہاری بہن تمہارے سامنے ہے اور کافی بہتر حالت میں ہے انشاءاللہ بہت جلد یہ بالکل ٹھیک ہو جائے گی اور یہ اس وقت رفیل کی بیوی ہے اور رفیل کے ساتھ خوش ہے۔
اور رفیل کے ساتھ اس کی کوئی زور زبر دستی کی شادی نہیں کی گئی بلکہ تمہارے بابا نے خود اس کا ہاتھ رفیل کے ہاتھ میں دیا تھا انہوں نے خود اپنی بیٹی کے لیے رفیل کے ساتھ کو قبول کیا تھا۔
تمہارے بابا ایک بہت اچھے انسان تھے انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اپنے آخری وقت میں وہ قانون کے خلاف کیوں ہو گئے تھے یہ تم بھی جانتی ہو اور ہم بھی ان کے اپنے ہی دوست ان کے دشمن بن گئے تھے۔
انہیں اپنے ہی دوستوں سے خطرہ تھا انہوں نے مجھ سے میری مدد چاہی تھی تو اس وقت میں صرف رفیل کی صورت میں ہی ان کی مدد کر پایا تھا ان کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا اپنا آپ سنبھال لے گا جب کہ تم آرمی میں ہو لیکن ان کی یہ بیٹی بہت چھوٹی تھی۔
اسے سہارے کی ضرورت تھی وہ اپنا آپ سنبھالنے کے قابل نہیں تھی ایسے میں انہوں نے مجھ سے مدد چاہی تھی وہ چاہتے تھے کہ میں اسے یہاں بلا لوں لیکن حقیقت تو یہ تھی کہ میں اس طرح کسی لڑکی کو اپنے پاس بلا کر اسے نہیں رکھ سکتا تھا انہوں نے مجھ سے مشورہ مانگا تھا اور یقین کرو رفیل کا مشورہ انہیں میں نے نہیں دیا تھا بلکہ انہوں نے خود رفیل کو اپنی بیٹی کے لیے پسند کیا تھا۔
انہوں نے خود مجھ سے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی رفیل کو دینا چاہتے ہیں جس پر نہ تو رفیل کو کوئی اعتراض تھا اور نہ ہی مجھے ۔ اس وقت رفیل نے میرے کہنے پر یہ نکاح کیا تھا لیکن آج سچویشن بدل چکی ہے آج رفیل اس سے محبت کرتا ہے اور وہ بھی رفیل کے ساتھ بہت خوش ہے۔
ہم نہیں جانتے کہ تمہیں ہمارے بارے میں کس طرح سے بتایا گیا ہے یا کتنا خلاف کیا گیا ہے لیکن اتنا سمجھ لو کہ تمہاری بہن کو ہماری طرف سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آنے والے کل میں ہوگا کیونکہ تمہاری بہن یہاں بہت خوش ہے۔
میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نہ گڑیا ۔۔۔۔ کائزان نے اسے سمجھاتے ہوئے انشراح کے سر پہ ہاتھ رکھا تھا جب اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا وہ اب کافی بہتر تھی جب کہ نشرء اسے سختی سے
تھامے کھڑی تھی جیسے رفیل اسے اس سے چھین لے گا۔
مجھے بابا نے بتایا تھا کہ ایشو کا نکاح کائزان کاظمی کے کسی آدمی سے کر رہے ہیں۔ اس وقت مجھے گینگسٹرز کی سمجھ نہیں تھی تو میں نے کہہ دیا کہ بابا جو بہتر سمجھیں وہ کریں لیکن میں نہیں جانتی تھی کہ وہ لوگ بابا کا قتل کر دیں گے بابا کے چار دوست اچانک گولیاں لگنے کی وجہ سے مارے گئے تھے کیا آپ لوگوں نے ۔۔۔۔۔ ۔" اس نے کائزان کی طرف دیکھتے ہوئے اپنا شک بیان کیا تھا جب اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا ۔
وحید عالم صاحب یک بہت اچھے اور نیک انسان تھے ان کیا موت ہم ضائع نہیں جانے دے سکتے تھے ان کے بے قصور بیٹے نے ابھی زندگی کو ٹھیک سے دیکھنا شروع بھی نہیں کیا تھا ایسے میں جو کچھ ان کے ساتھ ہوا مجھے انہیں انصاف تو دلانا ہی تھا۔
شکریہ مسٹر کائزان آپ بہت اچھے انسان ہیں آپ نے میری فیملی کو انصاف دلانے کے لیے اتنا سب کچھ کیا میری بہن کی حفاظت کی اتنا عرصے تک اس کا خیال رکھا مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے بابا ہمیشہ کہتے تھے کہ آپ ان کے مسیحا ہیں اور آج میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بابا سچ کہتے تھے اس نے مسکراتے ہوئے کائزا نکی طرف دیکھا تھا جبکہ رسل بھی ساتھ کھڑا تھا لیکن رسل کے لیے اس کے چہرے پر کسی طرح کی نرمی نہیں تھی۔
اگر آپ لوگوں کی غلط فہمیاں دور ہو گئی ہوں تو رسم کر لیں ہم کب سے پھول پکڑ کر کھڑے ہیں مرم کو اپنے پھول اور انشراح کے ہاتھ میں ٹھنڈا ہوتا حلوہ دیکھ کر پھر سے رسم یاد آگئی تھی۔
ہاں ہاں پہلے اس کی رسمیں کر لو باقی سب کچھ بعد میں ہو جائے گا کائزان نے اس کا ہاتھ اٹھاتے ہوئے انہیں واپس دروازے کے پاس آنے کا اشارہ کیا تھا جبکہ وہ یوں ہی نشرء کا ہاتھ تھامے واپس دروازے کے پاس پلٹ آئی تھی۔
***
اسے بہت اچھے سے گھر کے اندر ویلکم کیا گیا تھا پورے گھر میں ہر طرف پھول ہی پھول بکھرے ہوئے تھے اس کا منہ خود انشراح نے میٹھا کروایا تھا وہ تو بہت خوش تھی یہ سوچ کر کہ اس کی شادی اس کے شوہر کے بڑے بھائی کے ساتھ ہوئی ہے یعنی کہ وہ ہمیشہ اپنی بہن کے پاس رہے گی اپنے وقت تک وہ تو یہ سوچ رہی تھی کہ اپنے باقی گھر والوں کے ساتھ ساتھ وہ اپنی بہن کو بھی کھو چکی ہے لیکن نہیں اس کی بہن زندہ تھی اور اس کے پاس تھی۔
اور اب رسل کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے یہ لڑکی تھوڑی نہیں بلکہ بہت عجیب تھی باقی سب کے لیے اس کے چہرے پر نرمی تھی لیکن رسل کے لیے غصہ ہی غصہ تھا اور اب اسے غصہ کس بات کا تھا وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا کیونکہ ساری غلط فہمیاں تو دور ہو چکی تھیں اب تو اسے نارمل ہو جانا چاہیے تھا لیکن اسے لگ رہا تھا کہ سب کچھ نارمل ہونے کے بجائے اب مزید الجھنے والا ہے۔
ائیے نشو بھابھی میں آپ کو آپ کے کمرے تک چھوڑ کر آتی ہوں یہ رہا رسل بھائی کا کمرہ جس کو ہم نے بہت محنت سے تیار کیا ہے مرم نے اسے سامنے کمرے کی طرف چلنے کے لیے کہا تھا جس پر وہ مرم کے ساتھ ہی مسکراتے ہوئے کمرے کی طرف قدم بڑھا چکی تھی۔
اس کے ساتھ ہی اٹھ کر اس کے کمرے میں گئی تھی جب کہ رسل آنے والے وقت کو لے کر پریشان تھا کیونکہ کچھ تو گڑبڑ کرنے والی تھی یہ لڑکی اتنی جلدی سیدھی ہرگز نہیں ہو سکتی تھی۔
***
اسے کمرے میں بٹھایا گیا تھا جب مرم نے آ کر اسے ایک ڈریس دی یقینا یہ وہی ڈریس تھی جو رسل اس کے لیے لے کر آیا تھا۔
ابھی آپ یہ ڈریس پہن لیں۔ یہ تو نہیں کہوں گی کہ یہ کنفرٹیبل ہے کیونکہ یہ بھی کافی بھاری ہے لیکن جو آپ نے پہنا ہے اس سے بہتر ہے مطلب شادی والے دن اس طرح کی ڈریسنگ تو عجیب لگتی ہے نا ۔
مجھے غلط مت سمجھتے گا لیکن دلہن جو ہوتی ہے نا وہ سب سے الگ اور خوبصورت ہوتی ہے تو خوبصورت تو خوبصورت سی ڈریس میں ہی لگ سکتی ہے نا تو یہ والی ڈریس آپ اتار دیں۔
میں ٹھیک کہہ رہی ہوں نا ۔ جینز پر دوپٹہ بہت عجیب لگ رہا ہے اور آپ کی شرٹ بھی نا کافی چھوٹی سی ہے۔ رسل بھائی کو ایسی ڈریسنگ بالکل پسند نہیں ہے۔
اب شادی جن بھی حالات میں ہوئی ہے شادی تو ہوئی ہے نا وہ آپ کے ہسبنڈ ہیں آپ کو ان کی پسند کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا تاکہ اس کی بات اسے بری نہ لگے جب کہ وہ اس کی پوری بات سننے کے بعد مسکرا دی تھی۔
میں خود بھی تم سے کہنے والی تھی کہ مجھے کوئی ایزی ڈریس دے دو۔ لیکن یہ ایزی تو نہیں لگ رہی اس نے بھاری بھرکم شرارے کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔
ہاں یہ ایزی تو نہیں ہے لیکن اس سے بہتر ہے نا ۔ مرم نے ہر حال میں اسے یہ ڈریس پہنانی تھی اسی لیے وہ اپنے پاس سے ہی اس کے فائدے نکال رہی تھی وہ کہیں سے بھی بہتر نہیں لگ رہی تھی لیکن اس وقت اس نے مسکرا کر اسے تھام لیا تھا کیونکہ اس کی بہن کافی خوش لگ رہی تھی۔
اوکے فائن میں یہ چینج کر کے آتی ہوں تب تک تم اپنے رسل بھیا کو بھیج دو اندر مجھے ان سے کوئی ضروری بات کرنی ہے۔ وہ بیڈ سے اٹھتے ہوئے بولی تھی جبکہ انشراح اور وہ ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائی تھیں۔
ایسے ہی تھوڑی نا آ جائیں گے ہم پہلے رسم کریں گے پیسے نکلوائیں گے اس کے بعد وہ آئیں گے آپ آرام سے تیار ہو جائیں ابھی رسم میں اچھا خاصا وقت لگنے والا ہے چلو آؤ ایشو ایک بار پھر سے امیر ہونے کا وقت آگیا ہے وہ ایشو کو چلنے کا اشا رہ کرتے ہوئے بولی تو وہ اگلے ہی لمحے خوشی سے اٹھ گئی تھی۔
***
دیکھو یار میں بہت غریب سا بندہ ہوں۔ تم لوگوں کی ڈیمانڈ کے مطابق میں تم لوگوں کو ہرگز پیسے نہیں دے سکتا جو ہے اسی پر گزارا کر لو اس نے چند نوٹ مرم کی طرف بڑھائے تھے جسے وہ تھامنے سے انکا ری تھی۔
ارے یہ کیا بات ہوئی ہم آپ کو اتنی خوبصورت دلہن دے رہے ہیں اور آپ ہمیں پیسے ہی نہیں دے رہے ایسا تو کہیں نہیں ہوتا مرم برا منا رہی تھی جبکہ انشوبھی منہ بنا رہی تھی۔
او ہیلو تم لوگوں نے کہاں سے لا کر دی ہے مجھے میری دلہن اپنی دلہن کو خود میں نے ڈھونڈا ہے اور بہت محنت کی ہے میں نے اس کام میں چلو اب یہ تھامو ورنہ اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھو گی اسنے دھمکی دی تھی۔
کیا مطلب آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے مرم نے لڑاکا عورتوں کی طرح کمر پر ہاتھ ٹکا ئے تھے جب اس نے کائزان کی طرف دیکھا۔ کائزان نے اشاروں ہی اشاروں میں اسے کچھ سمجھایا تھا
اچھا ٹھیک ہے۔ ابھی جان چھوڑ دو وعدہ کرتا ہوں۔ تم دونوں کی شاپنگ کا پورا خرچہ اٹھاؤں گا وہ بھی پورے24 گھنٹے کے لیے وہ ڈیل دے رہا تھا۔ جو قبول کرنے کے لائق تھی اس بارے میں سوچا جا سکتا تھا۔
ویسے ہم اس طرح کی ڈیلز میں آتے تو نہیں ہیں لیکن آپ پر ہم یقین کر سکتے ہیں اور مجھے اور ایشو دونوں کو ہی یہ ڈیل کافی پسند آ رہی ہے کیوں ایشو اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے اشارہ کیا تو اس نے بھی ذرا سا نخرا دکھاتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا تھا رفیل تو اپنی بیوی کی اداؤں پر قربان ہونےکو تھا۔
اور آخر کار اس معاہدے کے تحت ان دونوں نے اسے اندر جانے کی اجازت دے دی تھی۔
***
رات بہت زیادہ ہو چکی ہے تم لوگ بھی آج یہی پر اسی گھر میں رہو گے باقی اللہ نہ کرے کہ ایشو کی طبیعت خراب ہو اگر ایسا کچھ ہو گیا تو گاڑی موجود ہے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کائزان نے اسے اس وقت واپس جانے سے منع کر دیا تھا۔
جب نشرء گھر آئی تھی تب ایشو کی طبیعت کافی خراب لگ رہی تھی لیکن اب وہ بہت بہتر تھی بلکہ بہت زیادہ خوش تھی اور کائزان کو یقین تھا کہ وہ ٹھیک ہو جائے گی تو ۔ وہ یہاں ان کے ساتھ رہ سکتی ہے۔
جبکہ رفیل کو لگ رہا تھا کہ اسے ابھی رسک نہیں لینا چاہیے اسے واپس فلیٹ میں لوٹ جانا چاہیے لیکن کائزان کا کہا وہ انکار نہیں کر سکتا تھا۔
چلیں بیگم صاحبہ آئیے یہ ہے ہمارا کمرہ اس نے سامنے کمرے کی طرف اشارہ کیا تھا جب کہ وہ باہر سے جھانک کر مرم کو ہاتھ کے اشارے سے با ئے کرتی ہے اپنے کمرے کی طرف چلی گئی تھی یقینا وہ بہت زیادہ تھک چکی تھی۔
اور اس وقت اسے آرام کرنے کی جلدی تھی۔ رفیل بھی ان دونوں کو گڈ نائب کہہ کر اپنے کمرے کی طرف بڑھ چکا تھا۔
بےبی تم کمرے میں چلو ایزی ہو جاؤ تب تک میں ڈبلیو کو ہائی ہیلو بول کر آتا ہوں۔ وہ پیار سے مرم کا گال کھینچتا باہر نکل گیا تھا جب کہ وہ اپنے کمرے کی طرف قدم بڑھا چکی تھی۔
آج وہ بہت خوش تھی سب کچھ بہت اچھے طریقے سے ہو گیا تھا رسل کی بھی شادی ہو گئی تھی اور یاور کی بھی رفیل بھی اپنا گھر بسا چکا تھا سب کچھ پر فیکٹ ہو چکا تھا۔
اب دعا بس یہی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہی رہے کچھ بھی خراب نہ ہو جس طرح سے سب کچھ چل رہا ہے ویسا ہی چلتا رہے کسی کا کالا سایہ ان کی زندگی کو نظر نہ لگائے۔
لیکن ہر دعا پوری ہو جائے یہ ضروری تو نہیں آنے والا وقت ان کی زندگیوں کو کس امتحان میں ڈالنے والا تھا اس کا اندازہ تو کسی کو نہیں تھا۔
***
مرم اور انشرح سے جان چھڑوا کر وہ کمرے کے اندر داخل ہوا تو وہ پرسکون سی اسے بیڈ پر بیٹھی نظر آئی تھی اس کے ہاتھ میں موبائل فون تھا جس پر وہ میسج ٹائپ کر رہی تھی۔
ڈارلنگ یہ کام وغیرہ تم بعد پر بھی تو چھوڑ سکتی ہو نا فی الحال تمہیں اپنے شوہر یعنی کہ میرے بارے میں سوچنا چاہیے وہ اس کے بالکل ساتھ آ کر بیٹھ گیا تھا۔
ڈونٹوری تمہارے بارے میں ہی سوچ رہی تھی کہ میسج آ گیا وہ فون ایک طرف رکھتے ہوئے اس کی طرف دیکھنے لگی تھی وہ بالکل اس کے ساتھ جڑ کر بیٹھا تھا لیکن نہ تو نشرء نے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تھی اور نہ ہی برا منایا تھا۔
سو اب بتاؤ آگے کیا کرنے کا ارادہ ہے۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی تھی جبکہ رسل کو اس کے اس سوال کی سمجھ نہیں آئی تھی۔
ارادہ تو وہی ہے جو ویڈنگ نائب پہ ہر دلہے کا ہوتا ہے وہ آہستہ سے اس کی کمر کے گرد اپنا بازو حائل کرتا اسے ایک جھٹکے سے اپنے قریب کھینچ چکا تھا۔
آئی تو سب مرد ایک جیسے ہی ہوتے ہیں تم بھی الگ نہیں ہو۔ نکاح تم نے کسی بھی مقصد سے کیوں نہ کیا ہو لیکن حقوق سے تم لوگ پیچھے نہیں ہٹتے ۔
وہ جتا تے ہوئے انداز میں بولی تو رسل نے اگلے ہی لمحے اس کی کمر کے گرد سے اپنا بازو کھینچ لیا تھا۔
تھینکس میری سانس ایک رہی تھی وہ ذرا سا پیچھے ہٹتے ہوئے اپنے ہاتھ سے اپنے چہرے پر پنکھا چلانے لگی اس کی حرکتیں کافی عجیب تھیں اس کے چہرے پر کوئی شرم و حیا کا نور نہیں تھا۔
دیکھو میں فلحال یہ سب کچھ نہیں چاہتی سب سے پہلی بات ایک غنڈے کا ساتھ ساری زندگی کے لیے قبول کرنا میرے بس سے باہر ہے میں نے تم سے شادی صرف اور صرف اس لیے کی ہے کیونکہ مجھے میری بہن تک پہنچنا تھا۔
باقی تم میں اور باقی مردوں میں میری نظر میں کوئی فرق نہیں ہے تو مرد لوگ صرف اور صرف عورت کا جسم دیکھتے ہو۔ اور کسی چیز سے تمہیں کوئی مطلب نہیں ہوتا عورت کی کیا فیلنگر ہیں وہ تم لوگوں کے بارے میں کیا سوچ رکھتی ہے یہ ساری چیزیں تم لوگوں کی نظر میں کوئی اہمیت ہی نہیں رکھتی خاص کر شوہر
نکاح کر کے مالک بن جاتے ہیں مجھے یقین ہے تم بھی میرے مالک بننا پسند کر و گے میرے جسم پر حکومت کرنے کا سوچ رہے ہو گے مجھے اعتراض نہیں ہے۔
اگر تم میرے ساتھ اس طرح کا کوئی تعلق بنانا بھی چاہو تو میں نے یہ رشتہ دل سے قبول کیا ہے اور آگے بھی شاید میں اس رشتے کے بارے میں اچھا ہی سوچوں گی لیکن میں تمہیں پہلے اپنی فیلنگر بتا دینا چا ہتی ہوں تاکہ تم اس طرح کے گلٹ میں نہ رہو کہ میں تمہارے ساتھ بہت خوش ہوں یا ایسا ویسا کچھ ۔
مجھے تمہاری کوئی بات سمجھ میں نہیں آرہی نشرء کیا کہنا چاہتی ہو تم ہمارا نکاح ہو چکا ہے ہم دونوں میں ایک مضبوط تعلق ہے میں تمہارا شوہر ہوں اور شوہر ہونے کے ناطے میں یہی چاہتا ہوں کہ تم میرے ساتھ ایک اچھی زندگی کی شروعات کرو۔
لیکن تمہارے انداز بہت الگ ہیں تم مجھے کنفیوز کر رہی ہو تمہارے دماغ میں چل کیا رہا ہے تم اس رشتے کے لیے تیار نہیں تھی میں مانتا ہوں میں نے تمہیں بلیک میل کر کے تم سے نکاح کیا ہے لیکن پھر بھی اس کے پیچھے وجہ میری محبت ہے۔
اور تم سے نکاح کرنے کے بعد میں تمہارے ساتھ ایک نارمل زندگی ہی گزارنا چاہتا ہوں میں جانتا ہوں تم میرے بارے میں کچھ نہیں جانتی تمہیں کچھ بھی نہیں پتا ۔
میں یہاں اس وقت اس لیے نہیں ہوں کہ مجھے تمہارے ساتھ اس طرح کا کوئی تعلق بنا نا ہے بلکہ میں یہاں اس لیے ہوں کیونکہ میں تمہارے ساتھ اپنی ساری زندگی گزارنا چاہتا ہوں یقینا فی الحال تم مجھے لے کر کنفیوز ہو لیکن آگے جا کر سب کو ٹھیک ہو جائے گا۔
ہاں تو پھر ویب کرتے ہیں نا سب کچھ ٹھیک ہو جانے کا۔ اگر تمہیں میرے جسم سے کوئی مطلب نہیں ہے تم میرے ساتھ اس طرح کا تعلق بنانے سے پہلے ہمارے رشتے کو بہتر کرنا چاہتے ہو۔
تو ٹھیک ہے ہم سب کچھ ٹھیک ہو جانے کا انتظار کر لیتے ہیں۔ وہ پرسکون انداز میں بولی تھی جبکہ رسل اسے دیکھ کر رہ گیا تھا اور پھر اس کی شکل دیکھتے ہوئے وہ طنزیہ انداز میں مسکرائی ۔
اپس تمہارے جذبات ہرٹ کر دیے نا میں نے تم تو یہاں
ویڈنگ نائب منانے آئے تھے رائٹ فائن ۔
میرے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے میں تمہیں پہلے بھی کہہ چکی ہوں ایک مرد کبھی کسی عورت کی فیلنگر نہیں سمجھ سکتا تم نے محبت کر لی ہے اور اب اس محبت کو حاصل بھی کرنا ہوگا تو لو کر لو حاصل مجھے ۔
لیکن یاد رکھنا تمہاری رسائی صرف میرے جسم تک ہوگی میری نظر میں تمہاری کوئی اہمیت نہیں ہوگی تم کبھی میری نظر میں ایک اچھے انسان نہیں رہو گے۔
مرد محبت کا دعوی تو بہت آسانی سے کر لیتا ہے لیکن اس دعوے میں کھرا ایریا اس کے بس کی بات نہیں۔ رسل تمہاری نیت تو میں اس رات کو ہی سمجھ گئی تھی۔
تمہیں مجھ سے نہیں اس چہرے اور اس جسم سے محبت ہے تو اپنی محبت کو حاصل کر لو اور خود کو پرسکون کر لو یقینا یہ چیز تمہارے لیے خوشی کا باعث بنے گی۔
وہ اس کے سامنے کھڑی تھی جبکہ رسل چاہ کر بھی اس کی طرف قدم نہیں بڑھا پا رہا تھا۔ بہت مشکل امتحان میں ڈال دیا تھا اس لڑکی نے اسے وہ خواب سجا کر آیا تھا۔
اس کے ساتھ اپنی نئی زندگی کی شروعات کرنے آیا تھا لیکن اس کی سوچ ہی الگ تھی اور وہ یہ بھی سمجھ چکا تھا کہ اس کی سوچ صرف رسل کو لے کر ایسی نہیں تھی بلکہ ہر مرد کو لے کر اس کی سوچ کچھ اس طرح تھی۔
کیا ہوا اب کی سوچوں میں لگ گئے ہو۔ میرے لفظوں نے کہیں تمہارا دل تو نہیں بدل دیا کہیں محبت تمہاری نفرت میں تو نہیں بدل گئی۔
میرے خیال میں یہ محبت محبت والا ڈرامہ تمہیں بند کر دینا چاہیے محبت میں صرف اپنا نہیں سوچا جاتا۔
شٹ اپ بکواس بند کرو بیڈ کے رائٹ سائیڈ پر مت سونا وہ میری سائیڈ ہے مجھے لیفٹ سائیڈ پہ نیند نہیں آتی۔
فریش ہونے جا رہا ہوں تمہاری باتوں نے اچھا خاصا پکا دیا ہے شاور کی ضرورت ہے مجھے اور ہاں دوسری بات اب میں
تمہارے پاس تب ہی آؤں گا جب خود تم مجھے کہو گی۔
رسل تم اس ہر مرد سے الگ ہو جسے آج تک میں جانتی ہوں۔ جس دن تم خود مجھ سے اپنے پاس آنے کی خواہش کا اظہار کرو گی جس دن خود تم مجھے اپنے پاس بلاؤ گی۔
تمہارے جسم سے محبت نہیں کی ہے میں نے نشرء تم سے محبت کی ہے۔ تمہارے جسم نے مجھے تمہاری طرف اٹریکٹ نہیں کیا تمہاری دلیری نے کیا ہے تمہاری بہادری نے مجھے تم تک آنے پر مجبور کیا ہے۔
اس وقت جو لڑکی میرے سامنے کھڑی ہے وہ میری بیوی نہیں ہے بلکہ آرمی افیسر نشرء وحید ہے۔ اور میں اس دن تمہارے پاس آؤں گا جس دن تم نشرء رسل بن کر مجھے بلاؤ گی۔
وہ اپنی بات مکمل کرتا واش روم میں گھس گیا تھا جبکہ وہ کافی دیر واش روم کے دروازے کو دیکھتی رہی اور پھرآ کر بیڈ پر لیٹ گئی تھی۔ لائٹ اف کرتے ہی اپنے دماغ سے اس نے ساری الٹی سیدھی سوچوں کو نکال کر سونا چاہا تھا۔