یہ تم اس سے اتنا زیادہ کام کیوں کروا رہے ہو؟
مجھے سمجھ نہیں آ رہا میں جب سے یہاں آیا ہوں تم اس پر ارڈر پر ارڈر چلائے جا رہے ہو وہ دونوں باہر بیٹھے ہوئے تھے جبکہ مرم او را نشر اح دونوں ہی کچن میں نہ جانے کیا کر رہی تھیں۔
رفیل نے اس کے سامنے اسے تین سے چار دفعہ کام کرنے کے لیے کہا تھا جس پر وہ منہ بنا کر ہر دفعہ اٹھ کر مجبوری کے باعث شاید کام کرنے لگی تھی۔
اور اسے بھی رفیل کی یہ حرکت بہت بری لگ رہی تھی وہ اس طرح سے کیوں کر رہا تھا کہاں وہ اسے شہزادی بنا کر رکھنے کی باتیں کرتا تھا اور کہاں وہ اسے اس طرح سے کام پر کام دیے جا رہا تھا اور وہ بھی سارے غیر ضر وری کام جن کا کرنا یا نہ کرنا اتنا ضروری ناتھا ۔ سچ میں شہزادی ہی بنا کر رکھنا چاہتا ہوں یہ اپنا ڈاکٹر نصیر ہے نا اس نے کہا ہے کہ اتنا وقت تک کوما میں رہنے کی وجہ سے اس کے ہاتھ پیر شاید سو جاتے ہیں اور وہ ٹھیک سے ان کا استعمال نہیں کر پاتی لیکن اگر کچھ وقت تک وہ مسلسل اپنے ہاتھ پیروں کا استعمال کرے گی۔ تو اس سے اس کے ہاتھوں پیروں کی حرکت پر اچھا اثر پڑے گا اور اس کا جسم جلدی سے جلدی نارمل ہونے لگے گا اسی لیے مجبوری کے باعث کام کروا رہا ہوں۔ فکر مت کر میں بہت جلد اس کے لیے ایک اچھی نوکرانی کا انتظام کروا دوں گا فی الحال تو میں صرف اس کی اچھی صحت کی فکر کر رہا ہوں۔ رفیل نے فورا اسے یقین دلایا تھا جبکہ چار سال کا کوما پیریڈ اس کے لیے کتنا مشکل تھا وہ بھی سمجھ چکا تھا لیکن انشراح کا فضول طرح کے کام کرنے کا دل ہرگز نہیں کرتا تھا یہ اس کو تھکا دینے والے کام تھے لیکن فلحال اس کے لیے یہ بہت بہتر تھے اسی لیے کائزان نے کچھ نہیں کہا تھا۔
***
صبح کے تقریبا10 بجے وہ سب لوگ نکاح کی رسم ادا کرنے کے لیے بڑی مسجد میں پہنچے تھے۔ بار بار کہنے کے باوجود بھی کائزان نے مرم کو پالر سے تیار نہیں ہونے دیا تھا جس پر اس کا منہ بنا ہوا تھا۔ نکاح سے پہلے وہ اپنا آئی ڈی کارڈ وغیرہ جمع کروا چکے تھے رات کو ہی رسل نے اس سے اس کے آئی ڈی کارڈ کی کاپی منگوائی تھی جو کہ اس نے بنا چوں چراں کیے اسے بھیج دی تھی۔
اور اب10 بجے اس نے اسے نکاح کے لیے بلایا تھا لیکن وہ اب تک نہیں آئی تھی۔
جبکہ باقی سب لوگ یہاں موجود تھے انشراح بھی رفیل کے ساتھ یہاں آ چکی تھی یقینا وہ اپنی بہن سے مل کر بہت خوش ہونے والی تھی۔
***
وہ تینوں ایک ساتھ بیٹھی باتوں میں مصروف تھیں تو شیبہ کی زبان ہمیشہ کی طرح کنٹرول نہیں ہو رہی تھی۔
جبکہ انشراح کچھ بھی نہ بولتے ہو نے بھی اشاروں میں بہت ساری باتیں کر رہی تھی۔
اور سب سے زیادہ تو شیبہ کو شاک لگا تھا اسے اپنے پیروں پر چلتے ہوئے دیکھ کر وہ تو دور سے ہی سے دیکھ کر بھاگ کے اس کے پاس آئی تھی اور اسے اپنے گلے سے لگا کر اچھا خاصا گھما ڈالا تھا اس کی خوشی کی تو کوئی انتہا ہی نہیں تھی اس کی سہیلی چل رہی تھی۔
یہ تو جیسے اس کا خواب بن گیا تھا وہ مرم کو بھی بتا رہی تھی کہ اس نے جانے اس کے لیے کتنی منتیں مانگی تھیں اور آخر کار وہ آج اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی تھی۔
تو شیبہ کا تو کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہی صرف اور صرف اس کی دعا کی وجہ سے ہوئی ہے جسے اس نے بھی خوشی خوشی قبول کر لیا تھا۔
دوسری طرف یاور کو دولہا ہونے کی وجہ سے خاموشی سے بٹھایا گیا تھا جبکہ وہ اپنی دلہن کو دیکھ دیکھ کر آہیں بھر رہا تھا جس کی باتیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔
***
تھوڑی دیر کے بعد یاور اور تو شیبہ کے نکاح کی رسم ادا کرنے کے لیے کہہ دیا گیا تھا۔
تو شیبہ نے ویڈیو کال پر اپنے سب گھر والوں کو اپنے نکاح میں شامل کیا تھا۔ نکاح کی رسم مکمل ہوئی تو یاور بہت خوش تھا آخر اس کی پہلی محبت اسے مل چکی تھی۔
لیکن ان سب کے درمیان اگر کوئی پریشان تھا تو وہ رسل تھا کیونکہ10 کی بجائے ساڑھے گیارہ بج چکے تھے اور وہ اب تک نہیں آئی تھی شاید وہ اپنا فیصلہ بدل چکی تھی۔
***
تقریبا ایک بجنے کو آیا تھا مولوی صاحب اب جانے کی تیاریوں میں لگے ہوئے تھے۔
جبکہ وہ مسلسل نشرہ کے فون پر کال کر رہا تھا اور دوسری طرف سے اسے کوئی بھی رسپانس نہیں مل رہا تھا۔
کائزان نے بھی دو تین دفعہ اس کے نمبر پر کال کرنے کی کوشش کی تھی۔
لیکن دوسری طرف سے کسی نے بھی فون نہیں اٹھایا تھا وہ سب لوگ ہی پریشان تھے رسل کے نکاح کی خبر بھی تو اچانک ملی تھی اور پھر اب اچانک ہی اس کی دلہن کا نہ آیا ۔
رسل بھائی وہ لڑ کی کہاں رہ گئی اب تک کیوں نہیں آئی سب کچھ ٹھیک تو ہے نا پتہ تو کروائیں ہو سکتا ہے وہ ٹریفک وغیرہ میں پھنس گئی ہو مرم بھی اس کی پریشانی کو سوچتے ہوئے اس سے کہنے لگی تھی۔
کوئی بات نہیں گڑیا وہ شاید نہیں آئے گی اسے کوئی کام پر گیا ہوگا تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں تم جاؤ تو شیبہ کو گھر لے کر جاؤ اس کا اچھے سے ویلکم کرو۔
وہ اسے پیار سے سمجھاتے ہوئے بولا تھا جبکہ اس کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے مرم نے انکار کرنا چاہا لیکن کائزان بول پڑا
ہاں بالکل تم جاؤ توشیبا کو گھر لے کر جاؤ انشراح کو بھی ساتھ لے جاؤ اور اچھے سے اسے ویلکم کرو ویسے بھی بہت وقت ہو رہا ہے دو سے اوپر کا ٹائم ہو چکا ہے۔
میں نہیں ہوں رسل کے ساتھ تھوڑی اور فڑمیلیزیر پوری کر کے ہم بھی تھوڑی دیر میں تمہیں جوائن کرتے ہیں۔
وہ سمجھ چکا تھا کہ رسل نہیں چاہتا کہ اس کی وجہ سے کسی اور کی خوشیاں خراب ہوں اسی لیے وہ اسے بھیجنے کے لیے کہنے لگا تھا۔
مرم جانا نہیں چاہتی تھی لیکن ان لوگوں کے بار بار کہنے کی وجہ سے وہ جانے پر مجبور ہو گئی تھی بلکہ وہ سب لوگ ہی جا چکے تھے اب یہاں صرف اور صرف رسل اور کائزان ہی بچے تھے۔
رسل سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ آخر اس نے آنا ہی نہیں تھا تو پھر اس سے شادی کے لیے حامی کیوں بھری تھی۔ اور پھر اس نے اسے اپنی ائی ڈی کارڈ کی کاپی بھی بھجوا دی تھی یعنی وہ مینٹلی طور پر اس چیز کے لیے تیار تھی پھر ایسا کیا ہو گیا تھا کہ وہ یہاں نہیں آئی ؟
اپنی محبت کی طرف سے اس طرح کی دغا بازی اسے قبول نہیں تھی دل تو چاہ رہا تھا کہ اس لڑکی پر دو لفظ لعنت بھیج کر وہ ہمیشہ کے لیے اسے بھول کر آگے بڑھ جائے۔
لیکن یہ محبت بھی بڑی ظالم ہوتی ہے وہ یہاں آ کر پھنس چکا تھا۔
ان لوگوں نے چار بجے تک انتظار کیا تھا اور پھر کائزان نے اسے چلنے کے لیے کہہ دیا تو وہ بھی خاموشی سے ہاں میں سر ہلاتا اس کے ساتھ چلنے کو تیار ہو گیا تھا مزید یہاں رکنے کا اب کوئی فائدہ نہ تھا۔
***
وہ لوگ مسجد سے باہر نکلتے جوتے پہن رہے تھے جب وہ تیزی سے بھاگتی ہوئی مسجد میں داخل ہوئی۔
لیکن رسل کو دیکھ کر وہ مسجد کے اندر جانے کے بجائے اس کے پاسآ چکی تھی۔
ایم ریلی سوری مجھے ایک بہت ضروری کام آگیا تھا تمہاری کالز بھی میں اٹینڈ نہیں کر پائی میرا نمبر اف ہو گیا تھا۔
زیادہ صفائی نہیں دوں گی۔ لیکن یہاں پاس میں ایک کالج ہے وہاں پر کچھ لڑکیوں کو زبردستی ڈرگز دی جا رہی تھی اور اس ڈرگز میں دو لڑکیوں کی موت بھی ہو گئی تھی مجھے اس کیس کو ہینڈل کرنا تھا۔
اسی لیے مجھے یہاں آنے میں دیر ہو گئی میں چاہوں گی کہ تم میری پرابلم کو سمجھو وہ اس کے سامنے کھڑی سکون سے بات کر رہی تھی عجیب سا کانفیڈنس تھا اس لڑکی کے اندر وہ بات کرتے ہوئے ذرا ہچکچاتی نہیں تھی اور جو اسکے دل میں ہوتا تھا وہ منہ پر بول دیتی تھی۔ بہت اچھی بات ہے کہ تم نے اپنے کام کو پہلے اہمیت دی اور نکاح کے لیے دیر نہیں ہوئی مولوی صاحب جماعت کروا رہے ہیں اس کے بعد نکاح ہو جائے گا۔
اس سے پہلے کہ رسل کچھ بھی کہتا کائزان نے اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اس سے کہا تھا جب کہ وہ خاموشی سے ہاں میں سر ہلا گئی تھی۔
***
تم نے کہا تھا کہ تم نے میرے لیے ڈریس لی ہے تو کہاں ہے وہ میں چاہتی ہوں۔
میں یہی واش روم میں چینج کر لوں گی دو مجھے وہ اس سے پوچھ رہی تھی جب کہ وہ کچھ بھی نہیں بولا کیونکہ سارا سامان تو وہ مر مکے ساتھ گھر بھیج چکا تھا۔ تم ضرورت سے زیادہ جلدی آگئی ہو تو اس وقت یہاں پر تمہاری خدمت کے لیے تمہیں کچھ بھی میسر نہیں ہوگا رسل نے کافی چڑچڑے انداز میں جواب دیا تھا۔
اس ڈریس میں نکاح ہو جائے گا کیا اس نے اپنی جینز اور شرٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا تھا۔ دوپٹہ ہے تمہارے پاس ۔۔۔۔۔۔؟ رسل نے پوچھا تھا جب کہ کائزان اس کے نکاح کا انتظام کرنے واپس مسجد کے اندر جا چکا تھا جب اس نے نفی میں سر ہلایا ۔
رکو یہیں میں مسجد کے اندر سے کوئی پردہ لے کر اتا ہوں گزارا تو کرنا ہی ہے نکاح کا سوال ہے آخر وہ اسے رکنے کے لیے کہتا خود اوپر جا چکا تھا اور تھوڑی ہی دیر کے بعد اسے ایک سرخ رنگ کا دوپٹہ مل چکا تھا۔
اب اس دوپٹے کا انتظام اس نے کہاں سے کیا تھا یہ تو وہی بہتر جانتا تھا۔
لیکن یہ چیز اس وقت سب سے زیادہ ضروری تھی اس کے سر پر دوپٹہ اڑاتے ہوئے وہ بنا ہچکچائے اس کا ہاتھ تھا متا اسے اوپر لے آیا تھا وہ چاہتا تھا کہ اس کا نکاح سب کی موجودگی میں ہو لیکن شاید ان کا نکاح اسی طرح سے ہونا لکھا تھا۔
***
نکاح بہت سادگی سے ہوا تھا مولوی صاحب نے جماعت سے فارغ ہو کر ان لوگوں کا نکاح وہیں موجود چند گواہان کی موجودگی میں کروایا تھا۔ رفیل کے فون آنے پر رسل نے بس اسے بتایا تھا کہ اس کی دلہن کو آنے میں دیر ہو گئی تھی۔ اسی لیے نکاح بھی دیر سے ہوا ہے رفیل واپس آنا چاہتا تھا۔ لیکن مولوی صاحب کا کہنا تھا کہ مغرب کی اذانوں کے وقت سے پہلے پہلے وہ نکاح کروا دے تو بہتر رہے گا اسی لیے اس نے رفیل کو آنے سے منع کر دیا تھا۔
جب کہ توشیبا کا ووم ویلکم کیا گیا تھا یاور کے گھر پر اسے بہت اچھے طریقے سے ویلکم کیا گیا تھا۔
سارے گھر کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔
میں دروازے سے لے کر یاور کے کمرے تک پھولوں کی ایک لمبی راہداری بنائی گئی تھی مرم نے بہت ساری رسمیں ادا کرتے ہوئے یاور کو اچھا خاصا لوٹا تھا۔
جب کہ یاور آج اپنی جیب بھر کر آیا تھا کیونکہ وہ اپنی بیوی کے سامنے خود کو کنجوس ہرگز ثابت نہیں کرنا چاہتا تھا۔ ان کی ساری رسموں کو ہنسی خوشی اس نے انجوائے کیا تھا جب کہ رفیل گھر چلا گیا تھا کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ رسل کی شادی شدہ زندگی بھی بہت خوبصورتی سے شروع ہو۔
جو محنت اس نے یاور کے گھر پر کی تھی وہی سب کچھ اسے وہاں بھی کرنا پڑ گیا تھا لیکن اس نے بہت خوشی سے سب کچھ کیا تھا آخر اس کی بھابھی جو آنے والی تھی اس گھر میں یہ سب کچھ تو کرنا ہی تھا اور ان سب چیزوں میں ڈبلیو نے بھی اس کا بہت زیادہ ساتھ دیا تھا۔
تھوڑی ہی دیر میں وہ گھر کو بہت اچھے سے سجا چکے تھے جب کہ ان لوگوں کی واپسی مغرب کی نماز کے بعد ہونے والی تھی تو وہ ارام سکون سے سارے گھر کی تیاری کر چکا تھا جب اسے مرم اور انشراح آتی نظر آئیں۔
مطلب اپنے بھائی کی شادی ہنسی خوشی کروا کر وہ رسل کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے بھی تیار تھی۔ وہ ڈرائیور کو وہاں چھوڑ کر آیا تھا تاکہ وہ اسے اور انشراح کو واپس لا سکے۔ انہیں جلدی آتے دیکھ اسے بہت خوشی بھی ہو رہی تھی۔
وہ بہت سارے رشتوں کو ایک ساتھ نبھا سکتی تھی۔ بے شک کائزان نے اسے یوں ہی پسند نہیں کیا تھا۔
مرم یار اچھا ہوا تم آ گئی یہ دیکھو میں نے سب کچھ تیاری کر لی ہے کیسا لگ رہا ہے ویسے تو یہ سوچ کر کے ہماری ہونے والی بھابھی یہیں ائے گی۔
ہم رات کو ہی کافی کچھ کر چکے تھے لیکن باقی کی رسموں کے لیے میں نے تیاری کر دی ہے اور یہ پھول بھی بچھا دیے ہیں اچھے لگ رہے ہیں نا ۔ وہ اس سے پوچھنےلگا۔
ہاں پھول تو اچھے لگ رہے ہیں لیکن تھوڑے سے پھول اور بھی لائیں جب دلہن گھر کے اندر انٹری مارے گی تب اس پر بھی ڈالنے ہیں نا ۔
باقی رسموں کو میں خود دیکھ لوں گی۔ ایشو تم نا جلدی سے حلوہ بنا دو دلہن کا منہ میٹھا کر کے اسے گھر کے اندر لایا جاتا ہے۔
میں تب تک باقی کام دیکھتی ہوں وہ انشراح کو بول کر باقی کام کرنے لگی تھی جبکہ وہ صرف ہاں میں سر ہلاتی کچن میں چلی گئی تھی۔
***
ان لڑکیوں نے سچمچ میں اسے لوٹ لیا تھا آج اتنے پیسے بٹورے تھے کہ حد نہیں یہاں تک کہ گھر کے دروازے سے لے کر کمرے کے دروازے تک وہ کسی نہ کسی بہانے سے اس سے پیسے مانگتی رہی تھی۔
اور آخر کار پھر فائنل میں اسے کمرے میں اندر جانے کی اجازت دینے کے لیے بھی اس نے ان دونوں کو اچھی خاصی موٹی اماؤنٹ دی تھی۔
تب جا کر اسے اجازت ملی تھی کمرے کے اندر جانے کی اور جیسے ہی وہ کمرے کے اندر گیا وہ لوگ باہر سے غائب ہو چکے تھے۔ مطلب ان لوگوں کو جانا تھا اخر رسل کا بھی نکاح ہوا تھا اور وہ بھی اپنی بیوی کو سیدھا گھر لا رہا تھا۔
اسی لیے انہیں پیسے دینے کے بعد اسے دروازہ بند کرنے کے لیے بھی باہر تک انا پڑا تھا۔
اور پھر دروازے کو اچھے سے بند کر کے وہ پرسکون ہوتا اپنے بیڈ روم کی طرف جانے لگا تھا جہاں اس کی "معصوم"تو نہیں کہہ سکتے لیکن پیاری سی بیوی اس کا انتظار کر رہی تھی۔
***
وہ کمرے کا دروازہ بند کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے بیٹھ کے پاس آیا تھا جہاں وہ وائٹ شرارے پر ریڈ کلر کا دوپٹہ پہنے آرام سکون سے بیٹھی ہوئی تھی۔
ویسے اس کا ارادہ تو بہت دھوم دھام سے شادی کرنے کا تھا لیکن پھر اسے پتہ چلا کہ تو شیبہ کے والد نکاح کے بعد رخصتی چاہتے ہیں۔ جس پر اس نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا
سو بیوی تمہاری نظر میں میں بہت کنجوس ہوں مانتا ہوں لیکن پھر بھی میں نے تمہارے گفٹ کے معاملے میں کوئی کنجوسی نہیں کی ہے وہ سائیڈ ٹیبل سے ایک خوبصورت سا باکس نکالتا اس کے سامنے رکھ چکا تھا۔
ہاؤ سویٹ آپ میرے لیے گفٹ لے کر آئے ہیں بھیا
ججججج۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ خوشی سے گفٹ اٹھاتے ہوئے اس کا دل جلا چکی تھی۔
سوری سوری سوری وہ میں بھول گئی تھی اب تو آپ میرے شوہر ہوں گے نا تو بھیاجی تو آپ ہو نہیں سکتے غلطی سے منہ سے نکل گیا تھا اللہ جی پلیز معاف کر دیجیے گا۔
یہ لیجیے آپ کے لیے سوچا آپ میرے لیے گفٹ لیں گے تو مجھے بھی آپ کو ایک گفٹ دینا ہے وہ ایک پیپر اس کے حوالے کرتے ہوئے کہہ رہی تھی جب کہ یاور کنفیوز سا اس پیپر کو دیکھ رہا تھا۔
یہ کیا ہے اس پیپر میں اس نے پیپر کھولے بغیر اس سے پوچھا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا اس کی سر پھری بیوی نے ضرور کچھ نہ کچھ الٹا ہی کرنا ہے۔
ایگریمنٹ ہے شادی کا ایگر یمنٹ ۔ کھول کے دیکھیے نا اس نے پیپر کی طرف اشارہ کیا تھا جب کہ وہ چھوٹا سا پیپر اپنے ہاتھ میں کھولتے ہوئے وہاں لکھے پانچ پوائنٹس پڑھنے لگا۔
١۔ ہماری شادی ہو چکی ہے تو اب سے آپ مجھ پر دل کھول کر خرچہ کریں گے اس نے پہلے پوائنٹ کو پڑھتے ہوئے اسے گھور کر دیکھا تھا
٢۔ آپ مجھ پر کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں لگائیں گے میں جب چاہوں جہاں چاہوں جا سکتی ہوں۔ اور آپ میرے ساتھ چلیں گے
3 ۔ اگر میرے خلاف کوئی بھی بکواس کرے گا بے شک وہ ٹھیک ہی کیوں نہ کہہ رہا ہوں لیکن آپ کو میرے دفاع کرنے کے لیے لڑائی کرنی پڑے گی۔ اور یا بت کرنا پڑے گا کہ آپ سب سے ورلڈ بیسٹ ہسبنڈ ہیں
۴ ۔ میں ایک معصوم اور نا سمجھ لڑکی ہوں اور اگر مجھ سے کوئی بھی غلطی ہو جائے تو آپ مجھے کبھی نہیں ڈانٹیں گے نہ ہی اونچی آواز میں مجھ سے بات کریں گے اور نہ ہی بے وجہ غصہ ہوں گے ۵ ۔ سب سے اخری رول یہ ہے کہ اگر مجھ سے کبھی بھی غلطی ہو جائے تو سوری آپ بولیں گے میں نہیں۔ وہ سارے رولز پڑھ کر اسے گھور رہا تھا جیسے پوچھ رہا ہو کہ یہ کیا تماشہ ہے۔
کیا ہوا پینسل نہیں مل رہی رکیں میں نے جب کمرے کے اندر انٹری کی تھی نا میں نے یہاں پر پینسل دیکھی تھی وہ سائیڈ دراز کے پاس سے پینسل نکال کر اس کے حوالے کرنے لگی جب کہ اس کا گفٹ کھول کر اپنے ہاتھوں پر پہننے لگی تھی جو کہ ایک بہت ہی خوبصورت بریسلٹ تھا۔
جلدی کریں نا ٹائم نہیں ہے۔ اب سے ہم ہسبینڈ وائف ہیں نا تو ساری رات ہم نے اس ایگریمنٹ میں ضائع نہیں کرنی ۔
تو کیا کرنا ہے؟ وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے پوچھنے لگا۔
ارے آپ بھی نا ایک دم بدھو ہیں مجھے نا بڑا شوق تھا شادی کے بعد فرسٹ نائب میں اپنے ہسبنڈ کے ساتھ ہارر مووی بیٹھ کر دیکھوں گی ہائے سو رومینٹک ۔۔۔۔۔۔ ۔"جلدی سے سائن کریں نا میں فلم اپنے ساتھ لے کر آئی ہوئی ہوں۔
وہ اس کے گھو ریوں کی پرواہ کیے بغیر بول رہی تھی وہ جانتا تھا وہ جان بوجھ کر اسے تنگ کرنے کے لیے یہ سب کچھ کر رہی ہے۔ اتنی بے وقوف تو وہ ہرگز نہیں تھی کہ شادی کی پہلی رات وہ یہ فضول باتیں کرتی یقینا یہ اسے تنگ کرنے کا ہی کوئی نیا طریقہ تھا اس نے مسکراتے ہوئے پین اٹھا کر اس پر سائن کر دیا تھا۔
یہ لیجیے میڈم آپ کے پیپر پر سائن ہو گیا اب سے ہم آپ کے پر منٹ غلام ہیں لیکن شادی کی خوبصو رت رات میں ہارر موویز نہیں دیکھی جاتی اور نہ ہی یہ فیلنگ کوئی رومینٹک فیلنگ ہے باقی رومانس کسے کہتے ہیں یہ میں تمہیں ابھی بتا ہی دوں گا۔
وہ ایک جھٹکے سے اسے اپنے قریب کھینچتے ہوئے بولا تو تو کہ ساری شرارتیں اور ہوشیاریاں ایک لمحے میں نکل گئی تھیں۔ جبکہ وہ اس کے لبوں پر جھکتا ہوا اس کے ہوش اڑتا اس کے ساری رائے قرار بند کر چکا تھا۔ اور وہ اس کی باہوں میں خوشی خوشی قید ہو گئی تھی ساری زندگی کےلیے۔
ہو گیا نکاح اب کیا ارادہ ہے وہ مسجد سے باہر نکلتے ہوئے اس سے پوچھنے لگی تھی جبکہ کائزان ساری فارمیلٹیز نبھا کر باہر نکل آیا تھا۔ کیا ارادہ ہے اس سے کیا مطلب ہے تمہارا نکاح ہوا ہے اب
رخصتی ہو گی تمہیں میرے ساتھ میرے گھر چلنا ہوگا۔ وہ
پرسکون انداز میں بولا تھا۔
ویب پہلے مجھے میری بہن سے ملنا ہے باقی یہ سب کچھ بعد میں مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش ہرگز مت کرنا یہ شادی میں نے صرف اور صرف اپنی بہن سے ملنے کے لیے کی ہے۔ ورنہ ایک گینگسٹر میری چوائس کبھی بھی نہیں ہو سکتا میں نے تم سے شادی کے لیے ہاں صرف اور صرف اپنی بہن کی وجہ سے کی ہے میری بہن میرے حوالے کرو۔
اور اس قصے کو یہی پر ختم کرو وہ کافی غصے سے بول رہی تھی جب کائزان اس کے پاس آکر رکا ۔
لڑکی تمہاری بہن اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ اپنے گھر پر ہے اور وہ بہت خوش ہے وہ ہرگز تمہارے ساتھ کہیں بھی جانا پسند نہیں کرے گی اور دوسری بات تم نے یہ شادی کسی بھی وجہ سے کی ہو لیکن رسل نے یہ شادی تم سے محبت کی بنا پر کی ہے۔
یہ تم سے نکاح کرنا چاہتا تھا کیونکہ اسے تم سے محبت ہو گئی ہے تمہاری سوچ کیا ہے اور تم اس کے بارے میں کیا سوچ رکھتی ہو اس رشتے کو لے کر تمہارے ذہن میں کیا ہے ان سب چیزوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے تمہارا نکاح ہو چکا ہے اور اب تم اس شخص کی پابند ہو۔
یہ ہرگز مت سمجھنا کہ ہم تمہیں کوئی غلام بنا رہے ہیں بات صرف اتنی سی ہے کہ تعلق تم نے جوڑا ہے اور اپنے دل کی پوری رضامندی کے ساتھ جوڑا ہے تمہارے ساتھ کوئی زور زبردستی نہیں کی گئی اور نہ ہی تم اس طرح کی لڑکی ہو جس کے ساتھ زور زبردستی کی جائے۔
اس مسجد میں جو کچھ ہوا ہے تمہارے پورے ہوش و حواس اور من مرضی سے ہوا ہے اس رشتے سے تم انکار نہیں کر سکتی اسی لیے بہتر یہی ہے کہ ہمارے ساتھ گھر چلو ۔
یہ غنڈا ہے گینگسٹر ہے کچھ بھی ہے لیکن تمہارے لیے تمہارا شوہر ہے۔ اور جہاں تک تمہاری بہن کی بات ہے تو وہ اس وقت گھر پر تمہارا انتظار کر رہی ہے۔ باقی ہمیں لے کر اگر تمہیں کوئی غلط فہمی ہے تو یقینا وہ غلط فہمی تمہاری بہن دور کر دے گی کائزان اپنی بات ختم کرتا گاڑی کی طرف قدم بڑھا چکا تھا۔
میرے خیال میں اب یہاں مسجد کے باہر کھڑے ہو کر اس قصے کو گھسیٹنے سے بہتر ہے کہ ہم گھر چل کر سکون سے اس بارے میں بات کریں۔
چل کر اپنی بہن سے مل لو وہ بھی اس وقت رفیل کے ساتھ
مطلب اپنے شوہر کے ساتھ گھر پر موجود ہیں۔ رشتے میں وہ ہماری بھابھی لگتی ہیں اور یقینا میری بھابھی کو تم سے مل کر بہت خوشی ہوگی آخر بیوی کس کی ہو۔ اور اسے کچھ بھی بولنے کا موقع دیے بنا ہی اس کا ہاتھ تھام کر اسے گاڑی کی طرف لے آیا تھا جبکہ وہ ایک دفعہ پھر سے مجبور ہو گئی تھی اس کے ساتھ آنے پر۔