یہ ڈریس مجھے اچھی لگ رہی ہے یہ لے کر دیں۔ وہ اس کے ساتھ شاپنگ پر آئی ہوئی تھی جبکہ یاور تو اس کی پھرتیاں چیک کر رہا تھا
ہر دکان میں سے کچھ نہ کچھ پسند آ رہا تھا اور وہ بھی اچھا خاصا مہنگا ۔ ڈار لنگ یہ سب کچھ تم شادی پہ نہیں پہن سکتی آج ہم شادی کے لیے شاپنگ کرنے آئے ہیں وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تھا۔
پہلے تو آپ مجھے یہ ڈارلنگ ورالنگ نہ کہیں فی الحال ہمارا نکاح نہیں ہوا اور دوسری بات آپ کی بہن صاحبہ نے کہا ہے کہ میرا سارا خرچہ آپ اٹھائیں گے شادی کے بعد والا بھی اور یہ سارے کپڑے میں شادی کے بعد پہننے کے لیے ہی لے رہی ہوں اسی لیے پیمنٹ کریں۔
وہ آرڈر جاری کر چکی تھی جبکہ یاور کو اب سمجھ میں آیا تھا کہ یہ تو شیبہ اتنی جلدی شادی کے لیے مانی کیوں تھی۔
توشی میری جان شادی کے بعد میں اپنی پیاری سی بیوی کے لیے سب لے لوں گا لیکن فی الحال صرف شادی کا ڈریس لو میں بہت کم پیسے لے کر آیا ہوں۔
کیا مطلب میری شادی کنگال سے ہو رہی ہے وہ پیچھے ہٹتے ہوئے اسے گھورنے لگی تھی۔
اتنا بھی کنگال نہیں ہوں اٹھ سال سے آرمی کی فیلڈ میں ہوں۔ بونس اور کیش کمیشن ملا کر اتنا امیر ہوں کہ ایک بڑا سا بنگلہ یہاں مصر میں بنا سکتا ہوں۔
میں اپنی بیوی کے لیے کچھ بھی کروں گا لیکن فی الحال مجھ پر تھوڑا ترس کھاؤ اس وقت جیب ہلکی ہے وہ سمجھاتے ہوئے بولا تھا۔
کھانا کھانے کے تو پیسے ہیں نا اس نے ایک خوبصورت وائٹ کلر کا شرارہ لیتے ہوئے اس سے پوچھا تھا جس پر اس نے خوشی سے ہاں میں سر ہلایا ۔
شکر ہے مجھے لگا بھوکے ہی گھر واپس جانا پڑے گا وہ خدا کا شکر ادا کرتی آگے بڑھی تھی جب کہ وہ اس کے پیچھے پیچھے ہی آ رہا تھا۔
***
ہیلو آپ کا فون آگیا میں تو سوچ رہا تھا کہ پتہ نہیں میڈم کے دماغ میں کیا چل رہا ہوگا ویسے کہیں مجھے پھر سے مارنے کی پلاننگ تو نہیں کر رہی تم اس کا فون بجا تو رسل صدیوں کا بے تاب خدا کا شکر ادا کرتا فون ریسو کر چکا تھا۔
نہیں میں نے تمہیں یہ بتانے کے لیے فون کیا ہے کہ میں نے تمہارے پروپوزل کے بارے میں سوچا ہے میں تم سے نکاح کر لوں گی لیکن تمہیں ثابت کرنا ہوگا کہ میری بہن تمہارے پاس ہے۔
اب اس بات کا کیا مطلب ہوا وہ کچھ کنفیوز ہوا تھا وہ کس طرح سے ثابت کر سکتا تھا کہ اس کی بہن اس کے پاس ہے۔
مجھے نہیں پتا تم کیسے بھی ثابت کرو ہو سکتا ہے میری بہن تمہارے پاس بھی نہ ہو اور تم مجھ سے نکاح کر لو اور بعد میں میں کچھ بھی نہ کر پاؤں ۔
اگر تمہارے پاس میری بہن ہے۔ تو میری اس سے ملاقات کروا دو وہ کافی دیر سوچنے کے بعد بولی تو دوسری طرف سے رسل کا قہقہ بلند ہوا تھا۔
بڑی چالاک ہو تم جانو لیکن اتنی بھی نہیں تصویر بھیجتا ہوں
تھوڑی دیر میں اس کی خود دیکھ کر یقین کر لینا ۔ وہ فون بند کرتے ہوئے بولا تھا جبکہ اندر ہی اندر تو جیسے لڈو پھوٹ رہے تھے وہ نکاح کے لیے تیار تھی بس اسے انشراح کی تصویر بھیجنی تھی۔
اس نے جلدی جلدی رفیل کو کال ملائی تھی کیونکہ اس معاملے میں تو صرف وہی اس کی مدد کر سکتا تھا
***
یہ ڈش بھی واش کر دو وہ کھانا کھا کے اپنے برتن اٹھا کر لایا تھا صبح اٹھتے ہی وہ اسے ہسپتال لے کر گیا تھا اور واپس آتے ہی اس نے کسی ملازمہ کی طرح اسے کام پر لگا دیا تھا۔
کل تو بڑے بڑے دعوے کر رہا تھا میں تم سے محبت کرتا ہوں یہ کرتا ہوں وہ کرتا ہوں اور اب اس نے اسے گھر کی نوکرانی بنا دیا تھا
اور اوپر سے زبان بھی ساتھ نہیں دے پا رہی تھی کہ اپنے حق میں احتجاج کرواتی ۔
لڑکیاں گھر کے خوشی خوشی کام کرتی ہیں تم نے تو منہ بنایا ہوا ہے وہ اس کے ساتھ ہی کھڑا ہوتا اس سے کہنے لگا تھا جو ابھی سارے برتن دھو کر فارغ ہوئی تھی کہ اس نے ایک اور پلیٹ لا کر رکھ دی۔
تمہیں یہ سارے کام کرنا اچھا نہیں لگ رہا وہ اس کے نزدیک جھک کر پوچھنے لگا تھا اس کا انداز اتنا بے باک تھا کہ انشراح کے ماتھے پر پسینے کی بوندیں آنے لگی تھیں وہ جب بھی اس کے قریب آیا تھا اس کا یہی حال ہو جاتا تھا۔
اس نے مسکراتے ہوئے نفی میں سر ہلایا تھا جبکہ وہ اپنے موبائل میں اگلے ہی لمحے اس کی مسکراتی ہوئی تصویر قید کر چکا تھا۔
اب اسی طرح مسکراتے ہوئے کام کرو میری کیوٹ سی جانو وہ اس کے گال کھینچتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف چلا گیا تھا جبکہ انشراح نے ایک گہرا سانس ہوا میں خارج کر کے اسے اچھا خاصا کوسا تھا
***
اب تک ناراض ہو مرم یار میرا کیا قصور ہے اس چیز میں اگر ان لوگوں کو میرے بارے میں پتہ تھا تو وہ کمرے میں آیا تو وہ اب بھی روٹھ کر بیٹھی ہوئی تھی اسے دیکھتے ہی منہ پھیر گئی۔
انہیں پہلے پتہ نہیں تھا آپ نے انہیں جان بوجھ کر پتہ چلو ایا ہے۔ سب پتہ ہے مجھے سب جانتی ہوں اب چاہتے ہی نہیں تھے میں یونیورسٹی میں جاؤں اب خوش ہو جائیں کہیں نہیں جاؤں گی میں گھر بیٹھ کر اپنی پڑھائی مکمل کر لوں گی۔
ہاں تو پھر مسئلے کا حل تو نکل آیا تم گھر بیٹھ کر بھی پڑھ سکتی ہو تو پھر اتنا چڑ چڑا پن کیوں ادھر آؤ ہم مل کر کوئی اچھی سی رومینٹک فلم دیکھتے ہیں تمہارے پسندیدہ ہیرو کی۔
ہاں میرے پسندیدہ ہیرو کی لگا دیں اور پھر جب میں اس کو پیار سے دیکھوں تو آپ کی جلن شروع ہو جائے گی۔ اور میرا بدلہ پورا ہو جائے گا وہ خوش ہوتے ہوئے اس کے پاس بیٹھتے کہنے لگی تھی جبکہ اس کی پلاننگ سن کر کائزان نے اسے گھور کر دیکھا تھا
مطلب وہ اسے جلانا چاہتی تھی۔
کیا بات ہے بیوی تمہاری تو کمال کی پلاننگ ہے یہ طریقہ نکالا ہے بدلہ لینے کا اگر بدلہ ہی لینا ہے تو پکڑو چھری اور گلے پر چلا دو۔ یہ چھریاں دل پر چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
وہ اس کی باہوں میں زبردستی گھستے ہوئے اپنی جگہ بناتا ٹی وی آن کر چکا تھا۔
میں ناراض ہوں فلم میں گم دیکھ کر وہ اسے بتاتے ہوئے بولی ۔ اب ناراض ہونا نہیں بنتا تمہاری ساری خواہشیں پوری کر دی ہیں میں نے تم یونیورسٹی جانا چاہتی تھی ٹیسٹ بھی دے کر آئی ہو ایک دن بھی گزار کے آئی ہو اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے اور اب تم ناراض ہونے کے بجائے اپنی بھائی کی شادی کے بارے میں سوچو کیوں اپنے بھائی کی شادی پر ایسی شکل بنا کر جانا چاہتی ہو بالکل بھی پیاری نہیں لگو گی۔
جی نہیں میں بہت پیاری لگو ں گی کیونکہ بھائی کی شادی سے پہلے میں تو شیبہ کے ساتھ نا وہاں جاؤں گی وہ پارلر میں میں پہلی دفعہ پالر جاؤں گی اس سے پہلے کبھی بھی نہیں گئی۔
اور ہاں توشبہ کہہ رہی تھی بہت پیسے لگتے ہیں۔ پارلر میں تو جیب بھر کے آیا مجھے بہت سارے پیسے بھی چاہیے ہوں گے۔
کتنے پیسے چاہیے لے لینا پر فضول میں منہ پر تھاپی کرنے کی
ضرورت نہیں ہے تم ان سب چیزوں کے بغیر ہی بہت خوبصورت ہو اور مجھے ایسے ہی پیاری لگتی ہو ویسے بھی میرے علاوہ تمہیں اور کون دیکھے گا۔
اس لیے بہتر ہے کہ جیسی ہو ویسی ہی رہو بلکہ صرف اور صرف میری رہو ۔ اس کے بازو اپنے گرد پھیلاتے ہوئے وہ ٹی وی کا والیوم اونچا کر چکا تھا مطلب وہ اس بارے میں مزید کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتا تھا۔
وقتی تو مرم خاموش ہو گئی تھی کیونکہ اس نے سچمچ میں اس کے پسند کے ہیرو کی ہی فلم لگائی تھی لیکن بعد میں وہ بھی فیصلہ کر چکی تھی وہی کرے گی جو اس کا دل چاہتا ہے
***
ابھی وہ سونے کے لیے آکر لیٹی ہی تھی کہ رفیل نے اسے اپنے کپڑے استری کرنے کے لیے کہہ دیا اس نے اسے گھور کر دیکھا تھا جبکہ رفیل مسکرا دیا۔
کیا ہوا اگر تم نہیں کرنا چاہتی تو رہنے دو ویسے بھی میں تمہیں ان فضول کاموں میں نہیں پھنسانا چاہتا۔
میری خوبصورت بیوی ان سب کاموں کے لیے تھوڑی ہے وہ وہ اس کے گال پر انگلی پھیرتے ہوئے بڑی محبت سے بولا تھا جبکہ وہ گھیرا کر اس کا ہاتھ پیچھے کرتی اس کے کپڑے اٹھا کر باہر بھاگ گئی تھی۔
یہ کیا بات ہوئی اس طرح سے بھاگ کر کیوں گئی؟
یہ تم نےا چھا نہیں کیا تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا انشراح اخر زندگی بھر کا ساتھ ہے کب تک بھاگو گی مجھ سے وہ اس کے پیچھے آیا تھا۔
و۔۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔ م۔۔۔۔ می۔۔۔۔ ۔"
بہانے بنانے کی کوشش مت کرو ایشو تم جانتی ہو میرا اور تمہارا رشتہ کس طرح کا ہے جب ہمارا نکاح ہوا تب تم کم عمر تھی نہ سمجھ تھی میں تمہاری ساری باتیں سمجھ سکتا ہوں
تمہارے جذبات بھی سمجھ سکتا ہوں لیکن تم بھی تو میرے جذبات کو سمجھو نا اتنے سالوں سے میں کتنی بے چینی سے تمہارا انتظار کرتا رہا ہوں اور اس مقام پہ آ کے تم مجھ سے بھاگ رہی ہو۔
میں چاہتا تھا کہ اس رشتے کو قبول کرنے کے لیے میں تمہیں وقت دوں لیکن میرے حساب سے چار سال کا وقت بہت ہے اب مزید وقت میں تمہیں نہیں دے سکتا ہمیں اپنے اس رشتے کو آگے بڑھایا چاہیے تاکہ ہم دونوں میں موجود یہ تکلف کی دیوار گر جائے۔
یہ سارے کام تم سے کروا کر میں تم پہ یہی جتایا چاہتا ہوں کہ تم میری بیوی ہو۔ اور تمہیں انہی حالات میں اگے میرے ساتھ گزارا کرنا ہے۔
نہیں مطلب یہ نہیں کہہ رہا کہ کام کر کر کے گزارا کرنا ہے وہ تو ڈاکٹر نے کہا ہے کہ میں تم سے زیادہ سے زیادہ کام کرواؤں تاکہ تمہارے ہاتھ پیر کھل جائیں اور آگے تمہارے لیے اسانی ہو۔
ورنہ میں تو تمہیں اپنی پرنسز بنا کر رکھنا چاہتا ہوں یہ سارے کام تو میں خود بھی کر سکتا ہوں وہ اس کے ہاتھ سے شرٹ لے کر وہیں ٹیبل پر رکھتے ہوئے اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بنا گیا تھا۔
تھوڑا سا یقین کرو مجھ پر انشراح میں تم سے وعدہ کرتا ہوں میں ایک اچھا شوہر ثابت ہوں گا تمہارے لیے 'اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں قید کرتے ہوئے وہ اس کے لبوں پر جھکا تھا اس کے لبوں کا میٹھا لمس محسوس کرتے ہوئے اس نے آہستہ سے اس کے ماتھے پر اپنے لب رکھے اور پھر اس نے پیچھے نہ ہٹنے کا ارادہ کرتے ہوئے اسے اپنی باہوں میں اٹھاتے کمرے کی طرف قدم بڑھا دیے تھے۔
وہ اسے اپنی زندگی میں مکمل طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کر چکا تھا جتنا وقت وہ اسے دے سکتا تھا وہ دے چکا تھا اب وقت آ گیا تھا کہ وہ اپنے اور اس کے درمیان سے سارے پردے ہٹا دے اور اسے اپنے ساتھ کا یقین دلائے اسے بتائے وہ ہے وہا نسان جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے۔
***
وہ صبح اس سے پہلے اٹھ کر کچن میں چلی گئی تھی۔ رفیل جاگ رہا تھا لیکن اس نے اسے محسوس نہ ہونے دیا۔
وہ اسی طرح سوتا بنا رہا تھا جبکہ وہ فریش ہو کر کمرے سے نکل گئی تھی یقینا وہ اس کے اور اپنے رشتے کو لے کر اب کنفیوز نہیں تھی اس کی شرمیلی سی مسکراہٹ اس بات کی گواہ تھی کہ وہ اب اس رشتے کو دل سے قبول کر رہی تھی اور رفیل بھی تو ایسا ہی چاہتا تھا وہ مزید یہ دوریاں اب برداشت نہیں کرنا چاہتا تھا وہ خوش تھا کہ وہ اس کے اور اپنے رشتے کو قبول کر رہی ہے۔ اسے یقین تھا کہ آنے والے وقت میں ان دونوں کے رشتے میں مزید نزدیکیاں بھی آ جائیں گی لیکن فی الحال اسے اپنے ساتھ کنفرٹیبل کرنے کے لیے رفیل نے اس کے اور اپنے درمیان بہت مضبوط تعلق جوڑ لیا تھا۔
وہ اسے کمرے کے باہر اگے پیچھے گھومتے نوٹ کر رہا تھا لیکن فی الحال وہ اس کے سامنے جاگا نہیں تھا وہ دیکھنا چاہتا تھا کہ اس کی سوچ کیا ہے۔
اور جتنا وہ سمجھا تھا وہ اسے خوش لگ رہی تھی اس وقت کچن میں کام کرتے ہوئے بھی اس کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی ادھر ادھر گھومتے ہوئے بھی وہ شرما رہی تھی جو اس کے لیے ایک اچھا سائن تھا۔ اور اسے اب یقین آ چکا تھا کہ اس کا یہ فیصلہ کافی اچھا ثابت ہونے والا ہے۔
***
وہ بار بار کمرے میں آ کر جھانک رہی تھی اور مزید ڈرامہ کرتے کرتے وہ بھی تنگ آ چکا تھا۔ اور اب اس کی معصومانہ حرکتیں اسے بیڈ چھوڑنے پر مجبور کر گئی تھیں۔
وہ باہر آیا تو اسے کام میں مصروف دیکھا وہ آ کر اسے اپنی باہوں میں لیتا اس کے کندھے پر اپنا سر رکھ چکا تھا۔ انشراح گھبرائی پھر حیا سے سر جھکا کر اپنا کام کرنے لگی۔
وہ شاید صبح صبح اس کے لیے چائے بنا رہی تھی۔
میں صبح چائے نہیں پیتا بلکہ کافی پیتا ہوں لیکن تم نے چائے بنا دی ہے تو وہی پی لوں گا وہ اس کی گردن پر لب رکھتے ہوئے محبت سے بولا تھا۔ جب اس نے اس کی طرف دیکھ کر چائے کی دیکچی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی طرف اشارہ کیا مطلب کہ جائے وہ اپنے لیے بنا رہی تھی اس کے لیے نہیں رفیل نے اسے گھور کر دیکھا تھا جبکہ وہ کھل کھلا کر ہنسی تھی۔ یہ چائے تو میں ہی پیوں گا تم نے کسی کے لیے بھی کیوں نہ بنائی ہو اس چائے پر میرا حق ہے وہ ضد پر اڑ چکا تھا جبکہ انشراح نے کندھے اچکا دیے تھے۔ وہ اس بات پر لڑنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی تھی۔
ویسے میں تمہیں تھوڑی سی دے دوں گا وہ کیا ہے نا میاں بیوی کا پیار بڑھتا ہے چیزیں بانٹ کر کھانے پینے سے اس کے لبوں پر اپنے لب رکھتے ہوئے وہ شرارت سے بولا تھا۔
جب کہ وہ اگلے ہی لمحے چہرہ پھیر کر اپنی چائے کی طرف دھیان دینے لگی تھی اس کی کسی حرکت پر وہ اعتراض نہیں کر رہی تھی اس کی کسی شرارت پر وہ برا نہیں منا رہی تھی اور یہی اس کی طرف سے رفیل کے لیے اس کی محبت کو قبول کرنے کا سائن تھا جسے لے کر وہ بہت خوش تھا۔ کل میرے بہت ہی عزیز دو دوستوں کا نکاح ہے ایک یاور کا جبکہ دوسرے رسل کا اور ایک مزے کی بات بتاؤں یاور کا نکاح نا تمہاری سہیلی تو شیبہ کے ساتھ ہے۔
ویسے تو شیبہ جب تمہیں اس طرح چلتے پھرتے دیکھے گی تو اس کا ری ایکشن کیا ہوگا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ اس کی اپنی آنکھیں بھی چمک اٹھی تھیں تو شیبہ تو یقینا خوشی سے ناچنے والی تھی۔
خیر وہ تو ہم کل جا کر دیکھ ہی لیں گے تم چائے بناؤ ۔ مل بانٹ کر پیتے ہیں اور اپنا پیار بڑھاتے ہیں۔ اسے اپنی باہوں میں قید کر کے وہ بولا تواشراح نے شرماتے ہوئے چائے کو مگر میں ڈالنا شروع کر دیا تھا۔
***
اس نے وہ تصویر کل رات کو ہی نشرہ کو سینڈ کر دی تھی اس تصویر میں اس کی بہن مسکرا رہی تھی اور کافی زیادہ خوش نظر آرہی تھی کل رات ہی نشرہ نے وہ تصویر دیکھ لی تھی۔ لیکن آگے سے اس نے اسے کوئی ریپلائی نہیں دیا تھا۔ اس نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ اگر اس کی بہن اس کے پاس ہے تو اس سے نکاح کر لے گی۔
مطلب صاف تھا کہ کل وہ نکاح پر آنے والی تھی رسل کی پہلی محبت اسے ملنے والی تھی جسے لے کر وہ بے تحاشہ خوش تھا اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی کسی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جائے گا اور وہ اس محبت کو حاصل کر لے گا۔
وہ کہنے کو ایک بہت نارمل انسان تھا اس کی سوچ بالکل عام
انسانوں جیسی تھی۔
لیکن محبت کے معاملے میں اس کا دل بھی ایک ہی فلسفہ مانتا تھا کہ جسے چاہو اسے حاصل کرو وہ نہیں جانتا تھا کہ نشرہ کی زندگی کس طرح کی ہے یا آگے ان کی زندگی میں کیا ہونے والا ہے اسے بس یہ پتہ تھا کہ نشرہ آرمی میں ایک اچھے عہدے پر فائر ہے۔
وہ جگہ جگہ سے اپنے مشن بہت بہادری سے مکمل کر چکی تھی۔ اسے ایک برے مقصد کے لیے کچھ عرصہ پہلے سعودیہ عرب میں بھیجا گیا تھا۔ وہ اس نمبر کی انفارمیشن تو نہیں نکال پایا تھا لیکن وہ اسے اس رات ہی پہچان چکا تھا کہ وہ انشراح کی بہن ہے اس نے اگلی صبح ہی نشرہ کے بارے میں ساری انفارمیشن نکالی تھی۔
وہ ایک بہت ہی اچھی اور قابل افیسر تھی اور تقریبا چار سال سے اپنی بہن کی تلاش کر رہی تھی۔
جب رفیل پہلی دفعہ انڈیا گیا تھا تب رسل نے اسے اپنا نمبر دیا تھا استعمال کرنے کے لیے جو کہ وہ وہاں انڈیا میں استعمال کر سکتا تھا وہ نمبر رسل کے ہی نام پر رجسٹر تھا یقینا اسی کی وجہ سے نشرہ اس غلط فہمی کا شکار ہوئی تھی کہ انشراح کی شادی رسل کے ساتھ ہو چکی ہے۔ اور پھر اس کے گھروالوں کا قتل ہو جانا اور پھر نشرہ کا غائب ہو جانا ہی اسے رفیل کے خلاف کر چکا تھا وہ یہ سوچ رہی تھی کہ اس شخص نے اس کی بہن کو اس سے دور کر دیا ہے وہ یہ تک نہیں جانتی تھی کہ اس کی بہن زندہ ہے یا مر چکی ہے۔ لیکن یقینا اب اس کی ساری غلط فہمیاں دور ہو گئی ہوں گی اور اگر کوئی غلط فہمی اب تک باقی ہے تو وہ اسے دور کرنے کے لیے تیار تھا لیکن اسے اپنی زندگی میں شامل کرنے کے بعد ۔
اس نے مرم کو زیادہ تو کچھ بھی نہیں بتایا تھا بس اتنا سمجھایا تھا کہ کل یاور کے ساتھ اس کا بھی نکاح ہے۔
مرم نے بہت ضد کی تھی کہ اسے اس لڑکی سے ملنا ہے لیکن فی الحال وہ اسے نہیں ملوا سکتا کہہ کر اس نے کا یران کی مدد چاہی تھی اور کائزان نے کہا تھا کہ کل وہ آئے گی تو تم اس سے مل لینا اور پھر مرم نے اپنی ساری ایکسائٹمنٹ مارتے ہوئے اپنا دل شاپنگ میں لگانے کی کوشش کی تھی۔
***
وہ اسے لے کر رفیل کے فلیٹ پر آیا تھا وہ خوشی خوشی اس کے ساتھ آگئی تھی اچھی خاصی شاپنگ نے بہت تھکا دیا تھا اور اب اسے بھی آرام کرنے کے لیے ایک اچھی جگہ مل رہی تھی رفیل اس کا یہاں آنے کا سن کر بہت خوش ہوا تھا۔
اور وہ یہ سوچ کر خوش تھی کہ وہ رفیل کی بیوی سے ملے گی کیونکہ اتنا تو وہ بھی جانتی تھی کہ رفیل کی بیوی اس وقت اس کے ساتھ اس کے فلیٹ میں رہ رہی ہے۔
اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ بیمار ہے اور اسے کسی بھی وقت ہسپتال لے جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
ایسے میں اس کا ہسپتال کے نزدیک ہونا بہت ضروری تھا ورنہ شاید وہ کائزان کے ساتھ اسی کے گھر پر رہ رہا ہوتا۔ کیونکہ کائزان کے مطابق وہ ان تینوں کا گھر تھا۔
لیکن اس نے اسے یقین دلایا تھا کہ مزید تھوڑے عرصے میں وہ کائزان کے گھر پر ہی رہے گا اور اس کی بیوی بھی وہیں اس کے ساتھ رہے گی جسے لے کر وہ بہت زیادہ خوش ہو گئی تھی آخر اسے بھی کوئی لڑکی دیکھنے کو ملے گی ورنہ اس گھر میں تو صرف لڑکے ہی لڑکے تھے جو ہر وقت کسی نہ کسی کام میں مصروف رہتے تھے اور وہ بور ہوتی رہتی تھی۔
***
اندر آؤ مرم ۔۔۔ ۔"وہ اسے لے کر گھر کے اندر داخل ہوا تو کچن میں کام کرتی انشراح کے کان کھڑے ہو گئے وہ اپنے ساتھ کسے لے کر آیا تھا سوچ کر وہ کچن سے باہر نکلتے ہوئے کائزان کو دیکھنے لگی تھی جس کے ساتھ ایک پیاری سی لڑکی بھی تھی۔
آؤ ایشو میری بہن سے ملو یہ ہے مرم اور یہ ہے تمہاری بھابھی جس سے تم ملنے کے لیے اتنی بے چین ہو رہی تھی وہ اسے انشراح سے ملواتے ہوئے بولا تو اس نے مسکرا کر باہیں پھیلا دی تھیں جبکہ وہ بھی کچھ کنفیوز ہوتی اس کے گلے سے آ لگی تھی۔
مجھے تم سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے اللہ پاک تمہیں صحت دے اور تم جلدی سے جلدی ٹھیک ہو جاؤ پھر ہم لوگ سب مل کر رہیں گے۔
اور وہاں نا ہم ان سب کو بہت تنگ کریں گے وہ اس کے ساتھ ملتے ہوئے شرارت سے بولی تھی جبکہ وہ دونوں مسکرا کر کندھے اچکا گئے تھے یہاں پر بھی لیڈیز پلاننگ شروع ہو چکی تھی۔
تمہیں تو پتہ ہی ہے نا کہ کل شادی ہے میرا مطلب نکاح ہے ہمارے دو دو بھائیوں کا تو تمہارے لیے میں یہ ڈریس لے کر آئی ہوں اب رفیل بھائی خود ہی چیک کر کے بتا دیں گے کہ کیسی ہے۔
کیونکہ مجھے تمہارے ماپ کا ٹھیک سے اندازہ نہیں تھا اور تم خود ابھی فیحال بازار نہیں جا سکتی اور رفیل بھائی کو شاپنگ کا زیادہ ایکسپیرینس نہیں ہے۔
تو نکاح کے ماحول کے مطابق میں تمہارے لیے یہ ڈریس لے کے آئی ہوں میرا اور تمہارا ڈریس بالکل سیم ٹو سیم ہے بس تو شیبہ کا تھوڑا سا الگ ہے۔
ویسے تو شیبہ نے تم سے میرے بارے میں بہت ساری باتیں کی ہوں گی وہ تمہاری نرس تھی نا وہ میری بیسٹ فرینڈ بھی ہے مرم نے اسے اب اپنا پورا تعارف کروایا تھا۔ جسے سن کر وہ سچ میں خوش ہو گئی تھی کیونکہ تو شیبہ سچمچ میں صبح سے لے کر شام تک مرم کے بارے میں اس سے بہت باتیں کرتی تھی۔
یہ ابھی ٹھیک سے بول نہیں سکتی رفیل اسے کافی دیر خاموشی سے اس کی باتیں سینے ہوئے مرم کو بتانے لگا تھا۔
کوئی بات نہیں ان شاءاللہ جلد ہی بہت اچھے سے بولنے لگے گی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا کائزان اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اسے دلاسہ دیتے ہوئے بولا تو رفیل مسکرا تو ہاں میں سر ہلا گیا تھا۔