Chapter 86: باب 86

وہ گھر کے اندر تو داخل ہو چکی تھی لیکن یہاں ایک لڑکی مسلسل ادھر سے ادھر گھومتے ہوئے اسے نظر آ رہی تھی۔

یہ تو وہ دن کو ہی جان چکی تھی کہ رسل کون سے کمرے میں ہے۔ وہ تقریبا تین گھنٹے سے اس کمرے میں چھپ کر بیٹھی ہوئی تھی

دو تین دفعہ جھانک کر اس نے باہر کی طرف دیکھا تھا اسے لگ رہا تھا کہ کسی نہ کسی کو اس کے یہاں موجود ہونے کے بارے میں پتہ ہے دو دفعہ مرم جب اس کمرے کی طرف آنے لگی تو ایک دفعہ کائزان نے اسے روک دیا جبکہ دوسری دفعہ رفیل نامی

لڑکے نے اسے روک لیا تھا۔

یہ لوگ ضرورت سے زیادہ چالاک تھے۔ لیکن آج رسل کی زندگی کا آخری دن تھا ایک دفعہ تو وہ زندہ بچ گیا تھا لیکن دوسری دفعہ وہ ہرگز زندہ نہیں بچنے والا تھا آج کی رات اس کی زندگی کی آخری رات تھی۔

وہ آہستہ سے اس کمرے سے باہر نکلنے ہی لگی تھی جب اس کا پیر نیچے کی طرف رکھے ایک خوبصورت گلدان سے ٹکرایا تھا۔

اسے لگا تھا کہ ابھی کوئی نہ کوئی باہر نکل آئے گا اور وہ پکڑی جائے گی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اسے حیرت تھی اتنے بڑے گینگسٹر کے گھر پر وہ اس وقت مو جود تھی اور کوئی بھی اسے نوٹ ہی نہیں کر رہا تھا حالانکہ اسے لگ رہا تھا کہ یہاں جاسوسی کرتے ہوئے وہ پکڑی جائے گی۔

خیر اب اسے یہ سب کچھ نہیں سوچنا تھا اس نے وہ کرنا تھا جو وہ یہاں کرنے آئی تھی یہ رات رسل کی زندگی کی آخری رات بنانے آئی تھی۔

***

وہ کمرے میں آیا تو انشراح کو سوتے دیکھ کر مسکرا دیا۔ توشبہ آج کل اپنے لیے نوکری تلاش کر رہی تھی کیونکہ اس نے یہاں سے اسے نکال دیا تھا وہ بھی یاور کے کہنے پر۔

یاور اپنی شادی کو لے کر آج کل کافی زیادہ سیریس ہو گیا تھا۔ اور اس نے ہی اسے بار بار کہا تھا کہ تم تو شیبہ کو نوکری سے نکال دو کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ وہ مزید نوکری کرے۔

وہ اپنی ہونے والی بیوی کی ساری ذمہ داریاں بھی اٹھائے گا اور وہ جو پانچ سال کی نوکری کرنے کا خواب سجا کر یہاں آئی ہے اسے بھی پورا کرے گا تو اس نے بھی بنا سوچے سمجھے اسے نوکری سے نکال دیا تھا۔

جس کے بدلے میں یاور نے اسے ایک بہت بڑا راز بھی بتایا تھا جسے سن کر وہ خود ہی حیران رہ گیا تھا کچھ نہ کچھ تو اس راز کے بارے میں وہ خود بھی جانتا تھا لیکن اس نے یاور پر یہ ظاہر نہیں ہونے دیا تھا

اور اب وہ خود ہی اپنی پیاری سی بیوی کا خیال رکھ رہا تھا ہاں یہ بات الگ ہے کہ دو تین دن سے اسے صبح صبح تو شیبہ کو فون کرنا پڑتا تھا انشراح کے کپڑے بدلنے کے لیے لیکن اب اس نے سوچ لیا تھا کہ وہ مزید یہ سب کچھ نہیں کرے گا اس نے اب سے اپنی بیوی کا خود ہی ہر طرح سے خیال رکھنے فیصلہ کر لیا تھا۔

اس نے ایک نظر اسے دیکھا اور پھر مسکراتے ہوئے اس کے پاس اتا اپنی شرٹ اتار کر دور پھینک چکا تھا۔

بیوی میں نے بہت سوچا اس بارے میں اور پھر میں اس فیصلے پر پہنچا ہوں کہ بہت ہو چکا ہے اب ہمیں اپنے رشتے کو مزید آگے بڑھایا چاہیے وہ کیا ہے نا تو شیبہ ویسے بھی کہتی ہے کہ میرے نام سے تمہارا گال لال ہو جاتا ہے تو کیوں نہ گلال بکھیر ہی دیا جائے وہ اس کے ساتھ بیڈ پر لیٹتے ہوئے اس کی آنکھوں کے اوپر موجود پلکوں کو آہستہ آہستہ اپنی انگلی سے چھوتے ہوئے حرکت دے رہا تھا۔

وہ اسے پریشان کر رہا تھا۔ وہ اسے اندر آتے دیکھ فورا آنکھیں بند کر گئی تھی اسے شک ہوا تھا کہ وہ اس کی حرکت کو نوٹ کر چکا ہے لیکن اس نے زیادہ سوچا نہیں تھا اور اپنی ایکٹنگ جاری رکھی تھی۔

بیوی میں سوچ رہا ہوں۔ کہ میں فضول میں تم سے اتنا دور کیوں ہوں مجھے میری بیوی میسر ہے اور یہ فاصلے مٹیں گے تب ہی تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ اس رشتے کو آگے بڑھا پائیں گے۔

اور ویسے بھی اب تو تم ٹھیک ہو ہی رہی ہو تو میں مزید تم سے دور نہیں رہنا چاہتا اہستہ اہستہ وہ انگلیوں کی حرکت کو آنکھوں سے اس کے گالوں تک لے آیا تھا۔

اس سے پہلے کہ وہ اس کے لبوں کو چومتا وہ ایک جھٹکے میں اسے دھکا دیتی اس سے دور جا کر کھڑی ہو گئی تھی اور اس کے ساتھ ہی کمرے میں رفیل کے قہقے گونج اٹھے تھے۔

***

ہا ہا ہا بیوی تمہیں تو ہوش آگیا بلکہ پھرتی آ گئی تم میں اچانک اٹھ کر کھڑی ہو گئی حالانکہ میں نے تو سنا ہے کہ کوما سے جو لڑکی اچانک باہر نکلتی ہے اس کے ہاتھ پیر ٹھیک سے کام نہیں کرتے

لیکن خیر تم تو کافی دن سے گھر میں چہل قدمی کر رہی تھی نا وہ آنکھ دبا کر مسکرایا تھا۔

اتنے دور کیوں کھڑی ہو یہاں پاس آؤ میرے وہ ایک جھٹکے میں اس کا بازو پکڑ کر اسے اپنی گود میں بٹھا چکا تھا۔

ہاں تو کہاں تھے ہم آپ ذرا حساب دیں ہمیں ان جھوٹے

ڈراموں کا تمہارے ابا نے نہیں بتایا تھا مجھے کہ تم اتنی بڑی

ایکٹرس بھی ہو۔

یا اس طرح کا کوئی شوق رکھتی ہو تمہیں تو آسکر ملنا چاہیے ڈیڑھ مہینے سے میری زندگی عذاب کر رکھی ہے تم نے اور مجھے شک بھی نہیں ہونے دیا۔

پچھلے ڈیڑھ مہینے سے گھر میں ہر طرف گھوم پھر رہی ہو اور مجھے کانوں کان خبر بھی نہیں لگی۔

یہ الگ بات ہے کہ میں نے پہلے ہی دن سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھ کر اندازہ لگا لیا کہ یہاں پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ورنہ تم تو لمبے عرصے تک مجھے بے وقوف بنانے کا ارادہ رکھتی تھی۔

م۔۔۔ میں۔۔۔۔۔ وه کچھ بولنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس کی زبان اس کا ساتھ نہیں دے پا رہی تھی۔

جانتا ہوں ابھی تمہیں ٹھیک سے بولنا نہیں آیا اور مجھے یقین ہے کہ تمہیں بولنا آ بھی جائے گا۔

وہ بھی یقینا کم از کم مجھے نہیں بتاؤ گی کیا وجہ جان سکتا ہوں ان سارے ڈراموں کی۔ وہ پوچھ رہا تھا جبکہ وہ رونے لگ گئی وہ بے چین ہوگیا تھا۔

کیا میری محبت پر یقین نہیں تھا تمہیں کیا تمہیں لگتا ہے کہ

تمہارے ہوش میں آجانے سے کچھ غلط ہو جائے گا اس کے آنسو دیکھ وہ بے چینی سے پوچھنے لگا تھا۔

وہ تو اتنا خوش تھا اسے ہوش و حواس میں دیکھ کر اور وہ پاگل لڑکی رو رہی تھی۔

سب ۔۔۔۔۔۔ ب۔۔۔ بر۔۔ ے۔۔ ہ۔۔۔ ہیں۔۔۔۔۔ ۔

میں برُا نہیں ہوں ایشو میں بالکل برا انسان نہیں ہوں میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں بے تحاشہ چار سال سے ایک ایک لمحہ تمہارے ہوش میں آنے کا انتظار کیا ہے اور تم ۔ ۔ وہ بات ادھوری چھوڑتا ایک گہرا سانس لیتا اس سے ذرا دور ہٹا تھا۔ شاید وہ اس سے خوف زاد ہو رہی تھی

تیار ہو جانا ہم ڈاکٹر کے پاس چلیں گے میں تمہارا پراپر چیک اپ کرواؤں گا۔ اور بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

میں برا نہیں ہوں۔ آئی پر و مس تمہارے معاملے میں میں بہت اچھا ثابت ہوں گا۔ وہ نرمی سے اس کے گال کو چومتا ہوا کمرے سے نکل گیا تھا جبکہ وہ حیرانگی سے وہیں بیڈ پر بیٹھی اسے جاتے ہوئے دیکھتی رہی تھی وہ اتنے وقت سے جانتا تھا پھر بھی اس نے اس کی چوری پکڑنے کے بجائے اسے وقت دیا تھا وہ برا نہیں تھا یہ تو وہ خود بھی جانتی تھی۔

***

وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی بیڈ کے پاس آئی تھی اس نے اپنا چاقو نکالتے ہوئے بیڈ پر لیٹتے رسل پر حملہ کرنا ہی چاہا تھا۔

کہ اگلے ہی لمحے اس نے اس کا ہاتھ تھام کر اسے اپنی طرف کھینچا تھا اور اب وہ بیڈ پر تھی اور اس کے ہاتھ سے چاقو نیچے زمین پر کر چکا تھا وہ پوری طرح سے اس کی باہوں میں قید ہو کر رہ گئی تھی۔

لیکن وہ اس کا چہرہ نہیں دیکھ پا رہا تھا کیونکہ اس نے اپنے چہرے کو پردے سے کور کر رکھا تھا۔

حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے" جانو آپ کی آواز اتنی خوبصورت ہے تو چہرہ بھی تو حسین ہوگا اسے چھپا کر کیوں آئی ہو میں تو بے چینی سے تمہارے آنے کا منتظر تھا کہ کب تم آتی ہو اور مجھے اپنا دیدار کرواتی ہو لیکن یہ کیا تم تو چھپتے چھپاتے آئی ہو۔"

نہ نہ یہ پردے داری ہم برداشت نہیں کریں گے وہ اس کے چہرے سے دوپٹہ ہٹانے ہی لگا تھا کہ وہ اگلے ہی لمحے اسے دھکا دیتی خود سے دور کر گئی لیکن افسوس کہ وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہی تھی۔

اور اس کا دوپٹہ پوری طرح سے کھل کر نیچے زمین پر گر گیا تھا۔ اور ساتھ ہی اس کے بال بھی پوری طرح سے اس کے چہرے پر بکھر چکے تھے یہ وہ منظر تھا جس کے زیرِ اثر وہ پہلی نظر میں اس کی محبت میں گرفتار ہوا تھا۔

محبت تو اس کی آواز سینے ہی ہو گئی تھی وہ تو کتنے دنوں سے اس آواز کے پیچھے چھپے اس روخ روشن کو دیکھنا چاہتا تھا۔

جو آج اس کی نگاہوں کے سامنے تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے بالوں نے کوئی چاند چہرہ چھپا کے رکھا ہو وہ حسین تھی بے تحاشہ حسین لیکن اس کے نقش کسی سے ملتے تھے۔

تم نشرہ ہو نا ۔ انشراح کی بہن ۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ ایک لمحے میں اسے پہچان گیا تھا جبکہ وہ غصے سے گھورے جا رہی تھی۔

وا للہ تم وہی ہو میں نے پہچان لیا تمہیں وہ خوش ہوتے ہوئے خود کو داد دے رہا تھا۔

لیکن تم میری دشمن کیوں بنی ہو میری جان کیوں لینا چاہتی ہو تم میری "حسین دلربا "ایسی کون سی غلطی سرد ہو گئی مجھ سے کہ تم میری جان کی دشمن بن گئی ہو۔

تم نے مجھ سے میری بہن چھینی ہے۔ تم نے اس سے نکاح کر کے اسے غائب کر دیا۔ میرے سب گھر والوں کی قبریں ہیں لیکن میری بہن کی نہیں ہے میں جانتی ہوں میری بہن زندہ ہے اور تم نے اسے کہیں پر غائب کیا ہے بتاؤ مجھے میری بہن کہاں ہے؟

ورنہ میں تمہیں جان سے مار ڈالوں گی اس کی باہوں میں پوری طرح سے قید وہ بری طرح سے مچلتی اسی کو دھمکیاں دے رہی تھی۔

تمہیں کس بے وقوف نے کہا کہ میں نے اس سے نکاح کیا ہے۔ تمہاری بہن سے میرا کوئی نکاح نہیں ہوا اس نے فورا بتا یا تھا لیکن فی الحال وہ اسے یہ نہیں بتا سکتا تھا کہ اس کا نکاح رفیل سے ہوا ہے ورنہ یقینا یہ پا گل لڑ کی رفیل کی جان کی دشمن بن جاتی۔

چلو وہ تو اس کا عاشق ہو گیا تھا اس کی غلطیاں گستاخیاں معاف کر سکتا تھا رفیل نے تو ایک ہی گولی میں اسے ختم کر دینا تھا۔

میرے سامنے بکواس مت کرو میرے بابا نے مجھے بتایا تھا کہ اس دن وہ انشراح کا نکاح کرنے والے ہیں میں جا نتی ہوں وہ

تمہارے پاس ہے اور اس وقت وہ تمہارے نکاح میں ہے۔

یہ سچ ہے کہ انشراح میرے پاس ہے لیکن وہ میرے نکاح میں ہرگز نہیں ہے بلکہ وہ تو میری بہنوں جیسی ہے۔

اور اگر تم اس سے ملنا چاہو تو مجھے کوئی اعتراض بھی نہیں ہے وہ اسے کھلی چھوٹ دے رہا تھا جبکہ ابا سنے ہاتھ پیر چلانا بند کر دیا تھا۔

تو ملاؤ میری بہن سے مجھے میں ابھی اس سے ملنا چاہتی ہوں وہ اس کے سینے پہ ہاتھ رکھتی اسے پیچھے ہٹائی ہوئی خود اٹھ کر بیڈ پر بیٹھتے دوپٹہ دوبارہ سے اپنے سر پر رکھ چکی تھی۔

سنا ہے کہ آرمی میں بڑی بولڈ لڑکیاں ہوتی ہیں تم تو بڑی شرمیلی سی ہو خیر تمہیں تمہاری بہن سے ملنا ہے نا میں ملوا دوں گا تمہیں تمہاری بہن سے لیکن میری ایک شرط ہے۔

کیسی شرط وہ بے چینی سے پوچھنے لگی تھی اپنی بہن کے اتنے نزدیک آ کر وہ پلٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی تھی۔

تمہیں مجھ سے نکاح کرنا ہوگا اگر تم مجھ سے نکاح کے لیے راضی ہو جاتی ہو تو اسی شرط پر میں تمہیں تمہاری بہن سے ملاؤں گا۔ ورنہ ڈھونڈ تو تم میرے خیال میں اسے چار سال سے رہی ہو۔

ایسا نہیں ہو سکتا تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہے تم پہلے میری بہن کو نکاح میں رکھ رہے ہو اور پھر تم مجھ سے نکاح کی ڈیما نڈ کر رہے ہو۔

یہ ہمارے مذہب میں جائز نہیں ہے وہ اسے سمجھانا چاہ رہی تھی لیکن اسے اپنی بہن سے بھی ملنا تھا وہ کسی چیز پر رسک نہیں لے سکتی تھی۔

ارے عقل کی اندھی کہہ تو چکا ہوں کہ تمہاری بہن میری بہنوں جیسی ہے بلکہ سالی جیسی ہے اور تم مجھے بہت پسند ہو آج سے نہیں تب سے جب سے میں نے تمہاری آواز سنی ہے۔

سچ کہوں تو سیدھی دل میں اتر چکی ہے تمہاری وہ آواز اگر تمہیں اپنی بہن سے ملنا ہے تو تمہیں میری شرط ماننی ہوگی تمہارے پاس جمعے تک کا وقت ہے سوچ سمجھ کر فیصلہ کر لو اور یہ ایڈریس رکھو اپنے پاس ۔

اگر تمہیں اپنی بہن سے ملاقات کرنی ہوئی نا تو خود کو نکاح کے لیے مینٹلی طور پر تیار کر کے جمعہ کے دن اس جگہ پہنچ جانا ۔ اور اگر نہیں تو اپنی بہن کو بھول جانا ۔

تمہیں دیکھ کر لگتا نہیں کہ تمہارا کوئی شوہر منگیتر یا بوائے فرینڈ رہا ہوگا اور اگر رہا بھی ہے تو میں اس راستے سے ہٹایا بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں۔

کائزان کہتا ہے میں ضدی نہیں ہوں لیکن میرا دل تمہارے معاملے میں مجھ سے بغاوت کر بیٹھا ہے تمہیں ہر حال میں قبول کرنا ہے۔ ہر حال میں اپنی زندگی میں شامل کرنا ہے تم رسل کے دل کی دھڑکنوں میں ہلچل مچانے والی پہلی لڑکی ہو تمہیں تو میں جانے نہیں دوں گا۔

باہر جانے کا راستہ بتاؤں یا پھر سے دیوار پھلانگ کر تین چار گھنٹے سٹور روم میں گزار کر جانے کا ارادہ ہے۔

وہ مسکراتے ہوئے بولا تھا جبکہ اپنی چوری پکڑے جانے پر وہ بالکل بھی شرمندہ نہیں ہوئی تھی کیونکہ اسے پہلے ہی اندازہ تھا کہ یہ گینگسٹر اتنے بھی کچے نہیں ہیں۔

***

اپنا بہت سارا خیال رکھنا مجھے بہت سارا مس کرنا کسی چیز کی ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے ساری شاپنگ میں آج ہی کر کے لے آؤں گا اگر تمہیں کسی چیز کی کمی محسوس ہوئی تو تم خود بعد میں تو شیبہ کے ساتھ شاپنگ پر چلی جانا ۔

ہر چیز مکمل ہو جائے گی اپنی پڑھائی پر ٹھیک سے دھیان دینا سب کچھ بہت اچھے سے کرنا پہلا دن ہے بالکل بھی ٹینشن مت لینا ۔

وہ گاڑی گیٹ کے باہر روکتے ہوئے اس سے کہہ رہا تھا جب کہ وہ ساری کتابیں اور لیپ ٹاپ کا بیگ اٹھانے لگی وہ شکل سے ہی نروس لگ رہی تھی۔

ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ وہ اسے یقین دلا رہا تھا جبکہ وہ بہت کنفیوز لگ رہی تھی جب اچانک ہی کائزان نے اس کا چہرہ پکڑ کر اس کے ہونٹوں کو اپنے لبوں میں قید کیا تھا۔

کائزان یہ کیا حرکت ہے پہلے دیکھیں تو سہی کہ ہم کہاں ہیں اس وقت وہ اس کے سینے پہ ہاتھ مارتی خود کو اس سے الگ کرتے ہوئے بولی تھی۔

تمہاری شکل پیلی پڑ رہی تھی ڈر سے میں نے سوچا تمہارا گلابی پن تمہیں واپس دیتا ہوں وہ شرارت سے کہتا اسے کھینچ کر ایک دفعہ پھر سے اس کے لبوں کو قید کر گیا تھا جبکہ وہ اس سے دھکا دیتی خدا حافظ کہتی گاڑی سے اتر چکی تھی۔

جب کہ وہ مسکراتا ہوا گاڑی سٹارٹ کرتا وہاں سے واپس جانے کی تیاری کرنے لگا۔

***

وہ جتنا نروس تھی سب کچھ اتنا ہی الٹا سیدھا ہو رہا تھا پرنسپل سر اسے گیٹ تک رسیو کرنے آئے تھے سارے ٹیچر ضرورت سے زیادہ نرمی سے پیش آ رہے تھے۔

اسے کلاس میں سب سے پہلی سیٹ پر بٹھا دیا گیا تھا اور ہر ایک لائن کے بعد ٹیچر اس سے پوچھتا تھا کہ کیا اسے سمجھ آ رہا ہے۔

جب کہ کچھ بھی نہ سمجھ آنے پر بھی وہ ہاں میں سر ہلا دیتی تھی جب تھوڑی دیر کے بعد پرنسپل سر کے ساتھ ایک آدمی اندر داخل ہوا۔

اور اس کے ساتھ اسے ملواتے ہوئے عربی میں کچھ بولا جبکہ اس نے مسکراتے ہوئے ہاں میں سر ہلا کر مرم کی طرف دیکھا تھا۔

آپ کو کچھ بھی سمجھ نہ آئے تو آپ مجھ سے پوچھ لیجئے گا کسی بھی ٹانک کو سمجھنا ہو یا کسی کی بات سمجھ میں نہ آئے تو آپ مجھ سے ٹرانسلیشن کروا سکتی ہیں اس نے اردو زبان میں اسے دیکھتے

ہوئے کہا تھا۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنے شوہر سے ہماری کوئی شکایت نہیں کریں گی آپ کوشش کیجئے گا کہ آپ ان کے سامنے ہمیں اچھے سے پیش کریں گی۔

وہ آدمی بول رہا تھا جبکہ مرم اس کی ساری بات سمجھ چکی تھی یہ وی ائی پی ٹریٹمنٹ اسے صرف اور صرف کائزان کے گینگسٹر ہونے کیوجہ سے مل رہا تھا اتنا تو وہ سمجھ رہی تھی۔

لڑکی کون ہے تمہارا شوہر جو اتنا بڑا وی ائی پی بندہ ہے کہ تمہارے لیے اسپیشل اتنا انتظام کیا جا رہا ہے کلاس کی ایک بولڈ سی لڑکی اس کے پاس آتے ہوئے اردو زبان میں پوچھنے لگی تھی یقینا اس کا تعلق انڈیا یا پاکستان سے تھا۔

کائزان کاظمی۔۔۔۔۔ ۔" اس نے صرف نام بتایا تھا جبکہ وہ لڑکی گھبراتے ہوئے کلاس کی آخری سیٹ پر جا کر بیٹھ گئی تھی۔ اور مرم کا غصے سے برا حال ہونے لگا تھا۔

***

یہ والا دیکھ میرے لیے کرتا اچھا لگے گا یا نہیں وہ کائزان کے ساتھ بازار آیا ہوا تھا دو دن کے بعد یاور کا نکاح تھا جس کا سارا انتظام اس نے کروایا تھا لیکن رسل اتنا ایکسائٹڈ کیوں تھا اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا۔

رسل میرے بچے میری جان میرے بڑے بھائی میرے جگر کے ٹکڑے تیری شادی نہیں ہے۔ اس نے بڑے پیار سے اسے سمجھایا تھا اور اینڈ پر اسے حقیقت کا آئینہ بھی دکھایا تھا۔

اگر نیشو مان جاتی نا تو میں اس کے لیے یہ والا ڈریس پیک کرواتا کتنا خوبصورت ہے نا خیر یہ والا شادی پر پہن لے گی فلحال نکاح کے لیے میں یہ ڈریس پیک کروا رہا ہوں۔

اس نے سامنے لگی وائٹ فر اک کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو کائزان نے بے یقینی اسے دیکھا۔

نیشو کون ہے اس نے ایک ایک کر پوچھا تھا یہ کون سی لڑکی تھی جو اس کی زندگی میں بھی آگئی تھی اور کائر ان کو خبر بھی نہ ہوئی تھی۔

تیری بھابھی ہے اور کون ہے۔ اور تیری بھابھی کے ساتھ جمعہ والے دن میرا نکاح ہونے والا ہے تو صرف اپنے سالے کی نہیں بلکہ اپنے بڑے بھائی کی بھی شادی کی تیاریاں کر میرے راج دلارے چھوٹے بھائی ۔

وہ اس کے گال کھینچتے ہوئے کسی معصوم بچے کی طرح بہلایا آگے بڑھ گیا تھا جبکہ کائزان شو کڈ کی کیفیت میں تھا اسے پتہ تھا کہ کل رات ان کے گھر میں کون چھپا ہوا تھا۔

اس نے رسل کو آ کر بتایا تھا کہ سٹور روم میں کوئی لڑکی ہے لیکن رسل نے اسے خاموش رہنے کے لیے کہا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ یہ وہی لڑکی ہے لیکن راتوں رات یہ نکاح تک پہنچ جائے گا یہ تو کائزان کی سوچ میں بھی کہیں نہیں آیا تھا۔

لیکن رسل اس طرح کا مذاق نہیں کر سکتا تھا مطلب وہ سچ بول رہا تھا اس نے اس لڑکی کو شادی کے لیے منا لیا تھا لیکن وہ لڑکی تھی کون اور اس کی جان کی دشمن کیوں بنی ہوئی تھی۔ اس سے سب کچھ تفصیل سے جانتا تھا۔

***

وہ غصے میں آکر گاڑی میں بیٹھ گئی تھی جبکہ کائزان اس کا سرخ ہوتا چہرہ دیکھ رہا تھا۔ نقاب اتار کر اس نے ایک سائیڈ پر پھینکا تھا۔

جانو اتنا غصہ خیریت تو ہے کسی نے کچھ کہا کیا کائزان نے پریشانی سے اس سے پوچھا تھا جس پر اس نے اسے گھور کر دیکھا۔

کسی کی اتنی مجال کہ کائزان کاظمی کی بیوی کو کچھ کہہ دے اتنا بڑا گینگسٹر ہے مصر کا مجال ہے جو کسی نے آنکھ اٹھا کر بھی میری طرف دیکھا ہو ارے ٹیچرز بھی اس طرح سے پیش آ رہے تھے جیسے وہ میرے تنخواہ دار ملازم ہوں۔

اتنا ہی نہیں کلاس میں کوئی بھی میرے آس پاس نہیں بیٹھا سب لوگ آخری سیٹ پر جا کر بیٹھے ایسا لگ رہا تھا جیسے میں کلاس میں بالکل اکیلی ہوں۔

اتنے سکون سے مجھے پڑھایا گیا ایک جملے کے بعد دس دفعہ ٹیچر پوچھتے تھے آپ کو سمجھ آیا یا نہیں آیا۔

یہی نہیں سپیشل میرے لیے انہوں نے ایک ٹرانسلیٹر کا انتظام کروایا جو کہ مجھے ہر چیز ٹرانسلیٹ کر کے بتائے گا اگر مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی تو میں اس سے مدد لے سکتی ہوں۔

صرف پڑھائی کے معاملے میں نہیں بلکہ اگر کسی بھی معاملے میں میں کہیں کنفیوز ہوتی ہوں تو وہ میری پوری پوری مدد کریں گے میرے ابا جی کے غلام جو ٹھہرے ۔

سوری ابا جی کو بیچ میں کیوں گھسیٹ کر لایا آپ کے غلام ہیں نا مصر کے سارے لوگ ۔ اس کا غصہ پھوٹ کر نکلا تھا جبکہ کائزان گاڑی چلاتے ہوئے اس کی باتیں سن رہا تھا۔

میرے خیال سے یہ ایک اچھی بات ہے کہ تمہیں یونیورسٹی میں کوئی تنگ نہیں کرے گا سب کچھ اچھے سے ہوگا تمہیں کچھ سمجھ نہیں آئے گی تو ٹیچر ہیلپ کریں گے وہ بول ہی رہا تھا جب اس کے چہرے کی طرف دیکھتے ہوئے اسے خاموش ہونا پڑا۔

میں نے کیا کہا تھا آپ سے اپنی یہ گینگسٹر گری میری یونیورسٹی سے باہر رکھیں گے آپ لیکن نہیں آپ نے وہاں اعلانیہ کہہ دیا کہ میں آپ کی بیوی ہوں اب ہر کوئی مجھ سے ایسے ڈر رہا ہے جیسے میں ان کا قتل کر کے بھاگ جاؤں گی۔

میں بتا رہی ہوں کائزان اگر یہی سب کچھ چلتا رہا نا تو مجھے یونیورسٹی میں نہیں پڑھنا بلکہ اگر مگر کچھ نہیں مجھے یونیورسٹی میں پڑھنا ہی نہیں ہے۔

ایک ہی دن کا ایکسپیرینس کافی ہے میرے لیے میں اب سے یونیورسٹی نہیں جاؤں گی آپ میری آن لائن کلاسز کا انتظام کروائیں صرف پیپر دوں گی میں۔

وہ پوری طرح سے بدل چکی تھی جبکہ کائزان اپنی مسکراہٹ چھپاتا ہوا گاڑی کی سپیڈ تیز کر چکا تھا آخر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا تھا۔

اگر وہ اپنی بیوی کو ہر چیز گھر کے اندر دے سکتا تھا تو پھر وہ اسے فضول میں اتنی گرمی میں پڑھائی کرنے کے لیے کیوں بھیجتا وہ کائزان کاظمی کی بیوی تھی کوئی معمولی لڑکی نہیں تھی۔

جسے ایک ڈگری کے لیے کھجل ہونا پڑتا وہ تو اسے ڈگری دلوانے کے لیے بھی تیار تھا لیکن محترمہ کو اپنے بل بوتے پر کچھ کرنا تھا۔ اس لیے وہ اس کا خواب پورا کرنے کو تیار ہو گیا۔

لیکن اس نے خدا کا شکر ادا کیا تھا کہ اس کا خواب صرف پڑھائی کرنا تھا یونیورسٹی میں جا کر پڑھائی کرنا نہیں تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.