Chapter 85: باب 85

مرم اس کے ساتھ باہر نکل آئی تھی۔ دروازے کے پاس ڈبلیو کھڑا تھا اس نے آہستہ سے ڈبلیو کی گردن پر ہاتھ پھیرا تھا۔

اور پھر اس کے ساتھ دروازے کے پاس آئی تھی۔ یاور نے اس کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔

وہ اسے چھوڑ کر ہرگز نہیں جا رہی تھی وہ اسے وقت دے رہا تھا اور وہ وقت لینا چاہتی تھی لیکن نہ جانے کیوں اس کے پیر آگے جانے کو انکاری تھے۔

اس نے آہستہ سے یاور کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑوایا تھا اور بنا اس سے کچھ بھی کہے وہیں سے پیچھے کی طرف پلٹ گئی تھی اسے واپس آتے دیکھ رسل اور رفیل نے خاموشی سے راستہ چھوڑ دیا تھا وہ بنا کسی کو کوئی بھی جواب دیے سیدھے اپنے کمرے میں آئی تھی کائزان خاموشی سے بیڈ کی ایک سائیڈ پر بیٹھا ہوا تھا اسے آتے دیکھ وہ اٹھ کر کھڑا ہوا تو وہ بھاگ کر بنا کچھ بھی کہے اس کے سینے میں آسم ائی تھی۔ جبکہ کائزان نے اسے خود میں بھینچ لیا تھا۔

خود اپنی مرضی سے آئی ہو بعد میں گلا مت کرنا کہ میں نے تمہیں وقت نہیں دیا۔ وہ وارن کر رہا تھا۔ میرے لیے اتنا ہی وقت کافی ہے کا ئز میں آپ سے دور نہیں جانا چاہتی اس کی گردن پر اپنے لب رکھتے ہوئے وہ اس کے سینے میں جیسے چھپ جانے کو تھی۔

سوچ سمجھ کر فیصلہ کرو میری قید سے رہائی ممکن نہیں ہے۔

میں نے رہائی مانگی ہی کی ہے۔ ؟ اب تو میں ساری زندگی خود اس قید میں رہنا چاہتی ہوں۔

جذبات میں لیے گئے فیصلے کے انکار کی بعد میں کوئی اہمیت نہیں ہوگی یاد رکھنا ۔ اگر میں نے ایک دفعہ قید کر لیا نا تو پچھتاؤ گی تم ۔ وہ وارننگ دے رہا تھا۔

جب وہ اس کے سینے سے سر ہٹاتے ہوئے اس کے چہرے کو دیکھنے لگی اور پھر بنا سوچے سمجھے اس نے کائزان کے لبوں پر اپنے لب رکھ دیے تھے اس کا انداز اتنا حیران کن تھا کہ کائزان بھی حیران رہ گیا لیکن اس کی پیشکش کو اس نے درگزر نہیں کیا تھا۔

اس نے اس کی پناہوں سے آزادی چاہی تھی لیکن نہ تو وہ اب اسے آزاد کرنے کو تیار تھا اور نہ ہی اس کے لبوں کو بخشنے کو۔

کیا ہوا قید تم نے ہی تو مانگی ہے اب برداشت نہیں ہو رہی میری شدتیں ۔۔۔۔۔؟ اس کے بالوں میں انگلیاں پھنساتے ہوئے وہ اسے مزید اپنے قریب کرتا اس کے ہونٹوں سے اپنے ہونٹ ہٹا کر بولا تھا۔

۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ کوئی جواب دیتی وہ ایک دفعہ پھر سے اپنی بے رحم گرفت اس کے لبوں پر لگا چکا تھا۔

جبکہ اب کی بار آزادی ملتے ہی وہ اس کے سینے میں اپنا منہ چھپا گئی تھی۔ جبکہ کائزان اس کی ادا پر مسکرا دیا تھا۔ اور ایک لمحے

کےلیے اس سے دور ہوتا دروازہ بند کرگیا تھا۔

***

یاور واپس گھر کے ندر نہیں گیا تھا کیونکہ اپنی بہن کا فیصلہ وہ سمجھا چکا تھا وہ ساری زندگی اس کے ساتھ ہی رہنا چاہتی تھی۔

اور اس میں کچھ غلط نہیں تھا کائزان کوئی غلط کام نہیں کرتا تھا بس غلط لوگوں کو ڈیل کرتا تھا ہاں لیکن وہ پابند نہیں تھا کسی کا اس کااور کائزان کا کام بالکل ایک جیسا ہی تو تھا۔

بس فرق اتنا تھا کہ وہ ہر کام قانون کی مرضی کے مطابق کرتا تھا اور کائزان اپنی مرضی کا مالک تھا۔

جو کام وہ وردی پہن کر نہیں کر سکتا تھا وہ کام کائزان آزادی سے کر سکتا تھا اس نے گھر آتے ہی سب سے پہلے وہ فائل پھاڑی تھی جس میں یہ بات درج تھی کہ کائزان وہاج کاظمی کا بیٹا ہے۔

اگر کائزان یہ بات خود باہر نہیں لانا چاہتا تھا تو یاور کا بھی کوئی ارادہ نہ تھا اسے دنیا کے سامنے وہاج کاظمی کا بیٹا بنا کر لانے کی۔

وہ کچن میں آتے ہوئے اپنے لیے کچھ بنانے کا سوچ ہی رہا تھا جب خیال آیا کہ اب شادی کر لینی چاہیے۔

اور اس سوچ کے ساتھ ہی اس نے مسکراتے ہوئے اپنا فون نکالا تھا اور اگلے ہی لمحے واٹس ایپ پر ایک تصویر سینڈ کر دی۔

اس کے اندازے کے مطابق اگلے ہی لمحے اس کا فون بجنے لگا تھا۔

***

یہ تو میری تصویر ہے یہ آپ کے پاس کیسے آئی بھیا جی ۔۔۔؟ وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی جب کہ اس کے بھیاجی والے دم چھلے پر وہ اچھا خاصا بد مزہ ہو کر رہ گیا۔

بھیا جی نہیں ہوں میں تمہارا اور یہ کھینچی ہے میں نے اور کیسے آئے گی ہوائی راستے سے تو آئی نہیں ہوگی۔ وہ پرسکون انداز میں بولا تھا جب کہ دوسری طرف وہ حیران تھی۔

لیکن آپ نے ایسا کیوں کیا ۔۔؟ وہ تو جیسے رو دینے کو تھی۔

اف کورس تمہیں بلیک میل کرنے کے لیے وہ اب بھی مطمئن انداز میں بولا۔ مجھے بلیک میل کرنے کے لیے؟ لیکن میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے آپ مجھے کیوں بلیک میل کرنا چاہتے ہیں وہ مزید پریشان ہوئی۔

اف کو رس سٹو پڈ مجھے تم سے کوئی مطلب ہی ہوگا نا ورنہ کوئی بے وجہ تو کسی کو بلیک میل نہیں کرتا نا وہ اس کی عقل پر ماتم کرتے ہوئے کہنے لگا۔

ہاں تو بتائیے نا کہ مجھ سے کیا غلطی ہو گئی ہے آپ مجھے کیوں بلیک میل کرنا چاہتے ہیں میں نے تو آپ کو کبھی بھی کچھ بھی نہیں کہا ہمیشہ آپ سے اتنے اچھے سے بات کی ہے اتنے اچھے سے ملی ہوں کبھی بھی آپ کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔

اور آپ نے میری ایسی تصویر بنا لی شرم آنی چاہیے آپ کو وہ تو اب اسے شرم دلانے پر آ گئی تھی لیکن یاور اس کی کسی بات کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا تھا۔

ہاں وہی تم ہمیشہ مجھ سے بہت اچھے طریقے سے ملتی ہو بہت عزت سے پیش آتی ہو بہت اچھے سے مجھ سے بات کرتی ہو بس اسی لیے میں نے تمہیں بلیک میل کرنے کے بارے میں سوچا ہے۔

میرا مطلب ہے میں نے تم سے شادی کرنے کے بارے میں سوچا ہے اور یہ تصویر نہ میری طرف سے پرپوزل سمجھ لو اگر تم نے مجھ سے شادی کرنے سے انکار کیا تو میں یہ تصویر وائرل کر دوں گا۔

ذرا سوچو تو سہی ایک لڑکی جو ایک بہت اچھی نرس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت ویل منیر لڑکی بھی ہے اگر اس کی اس طرح کی تصویر وائرل ہوتی ہے تو کیا ہو سکتا ہے میرا مطلب ہے انگوٹھا چوستے ہوئے چھی چھی چھی سو گندی۔۔۔۔ ۔

کیا گندی اس میں کچھ بھی گندا نہیں ہے بہت سارے لوگوں کی بچپن کی عادت نہیں چھوٹتی میری بھی نہیں گئی اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ مجھے اس پر شرمندہ ہونا پڑے

ہاں تو چلا کیوں رہی ہو اگر اس میں شرمندہ ہونے والی کوئی بات نہیں ہے تو میں اسے ابھی کے ابھی وائرل کر دیتا ہوں وہ دوبارہ سے دھمکیوں پر آیا۔

نہیں آپ ایسا نہیں کر سکتے اور ویسے بھی آپ ایسا کریں گے ہی کیوں ۔۔۔۔؟ میں آپ کی سہیلی کی بہن ہوں میرا مطلب ہے میں آپ کی بہن کی سہیلی ہوں آپ کو ایسا کرتے ہوئے آپ کی بہن کی یاد نہیں آئے گی۔

مجھے اس میں میری بہن کی یاد کیوں آئے گی کیا ساری زندگی اپنی بہن کی ہر سہیلی کو بہن بنا کر رکھوں گا؟ مجھے بھی شادی کرنی ہے مجھے بھی گھر بسایا ہے مجھے بھی بچے چاہیے۔ مجھے بھی پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنا ہے۔

اب کیا ساری زندگی میں یہ سوچ سوچ کر اپنا دل مارتا رہوں کہ یہ لڑکی میری بہن کی سہیلی ہے۔

ہاں آپ کو ایسا ہی سوچنا چاہیے ہماری شادی نہیں ہو سکتی۔ وہ انکار کر رہی تھی۔

کیوں نہیں ہو سکتی کوئی بڑی وجہ بتاو ۔ وہ ہار نہیں مان رہا تھا۔

میرے گھر والے نہیں مانیں گے۔ اس نے جیسے ساری بات اپنے گھر والوں کے سر پر ڈال دی تھی۔

انسپیکٹر یاور حبیب کبھی کچی گولیاں نہیں کھیلتا ڈارلنگ آپ کی والدہ صاحبہ سے بات کر لی ہے میں نے آپ کے گھر والے مان چکے ہیں بلکہ تمہاری بہن اور بھائی تو کہہ رہے تھے کہ مجھے تم میں ایسا نظر ہی کیا آیا لیکن میں نے بھی کہہ دیا کہ تمہاری بیوقوف یوں سے عشق ہو گیا ہےاب جلدی سے دلہن بننے کی تیاری کرو۔

میں بھی دولہا بننے کی پریکٹس کر لوں ۔ وہ کیا ہے نا کہ میری پہلی پہلی شادی ہے وہ اپنی بات ختم کرتا فون بند کر چکا تھا جبکہ دوسری طرف وہ بس فون کو گھورتی رہ گئی تھی۔

***

رسل بہت خوش تھا کائزان اور مرم کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک ہو گیا تھا اور اس کے علاوہ اسے بلا اور چاہیے ہی کیا تھا۔

کائزان کو مرم کے پاس گھر چھوڑ کر وہ اب اپنی گاڑی میں کائزان کے کسی ضروری کام کے لیے جا رہا تھا۔

جب اچانک ہی سامنے سے آتے ٹرک نے اس کی گاڑی کو بری طرح سے ہی کیا تھا اسے سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا تھا وہ بری طرح سے کنٹرول کھو جانے کی وجہ سے ایکسیڈنٹ کا شکار ہوا تھا۔

یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ یقینا کسی نے اسے مارنے کی کوشش کی تھی لیکن کس نے وہ سمجھ نہیں سکا تھا جب آہستہ آہستہ وہ ہوش و حواس سے بیگ انا ہو گیا۔

***

رسل کو ہوش آیا تو خود کو ہسپتال میں پایا تھا مرم کائزان رفیل تینوں یہیں پر تھے اب وہ کافی بہتر حالت میں تھا۔

اتنا بڑا ایکسیڈنٹ ہو جانے کے باوجود بھی اس کی اچھی خاصی بچت ہو چکی تھی۔ لیکن یہ بات تو کلیئر تھی کہ کسی نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

اور کوئی اپنی اس پلاننگ میں بری طرح سے ناکام بھی رہا تھا۔

تو ٹھیک ہے نا ؟ کیا ہوا تھا تجھے کس نے تیری گاڑی کو ہی کیا ہے؟ تجھے کسی پر شک ہے کائزان اس کے پاس بیٹھتے ہوئے پوچھنے لگا تھا جب کہ وہ مسکرایا ۔

بڑے حسین لوگوں پر شک ہے ۔۔ ۔"وہ بے حد کم آواز میں بولا تھا جبکہ کائزان کو اس کی بات سمجھ نہیں آئی۔

ارے کیڑے پڑیں اس منحوس کو جس نے میرے بھائی کو مارنے کی کوشش کی ہے ایک دفعہ پتہ تو چلے کہ کون تھا میں نا اس کو بیچ چرائے پر کھڑا کر کے گولیاں ماروں گی اس کو گنجا کر کے گدھے پر بٹھا دوں گی۔

مرم اس کے پاس بیٹھتے ہوئے اس انسان کو کوسنے لگی تھی۔

رک جاؤ 'رک جاؤ بہنا تم نہ ضرورت سے زیادہ جذباتی ہو جاتی ہو۔ صبر تو کرو پہلے جاننے کی کوشش تو کرو کہ یہ کس نے کیا ہے اللہ نہ کرے کہ اس کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو ابھی تک تو تمہاری بھابھی کا دیدار بھی نہیں کیا۔

اور تم ہو کے اسے بد دعائوں پہ بد دعائیں دیے جا رہی ہو۔ وہ مرم کے غصے کو کم کرتے ہوئے بولا تھا۔ ایک تو پہلے رفیل نے اسے تنگ کر کے رکھا ہوا تھا۔

وہ اس لڑکی سے ملنا چاہتی تھی جس کے ساتھ اس کا نکاح ہوا تھا لیکن وہ نخرے کر رہا تھا۔ اور اب رسل بھی ادھی ادھوری

کہانیاں اسے سنا رہا تھا۔

صاف صاف بات کر رسل کیوں کنفیوز کر رہا ہے کس نے کروایا ہے تیرا ایکسیڈنٹ ۔۔۔۔۔؟ کائزان نے اب کی بار ذرا سختی سے پوچھا

ارے وہی حسین لوگ جو آج کل میری جان کے دشمن بنے ہیں۔ وہ آنکھ دباتا مسکرا کر بولا تھا۔

جبکہ کائزان صرف نفی میں سر ہلا کر رہ گیا۔

***

وہ رسل کو و اپس گھر لے کر آئے تھی۔ اس کی حالت اب بہتر تھی۔ رسل کو یقین تھا اس پر دوبارہ حملہ ہو گا۔

اس نے پیحھلے دو دن بہت بار اس نمبر پر کال کرنی چاہی تھی لیکن وہ فون بند تھا۔

رسل بد مزا ہوا تھا۔ اسے یقین تھا حملہ کرنےوالی وہی ہے لیکن کیا اس کو ابھی تک پتا نہیں چلا تھا کہ اس کا حملہ کانام ہو گیا ہے۔

اب تک تو اسے فون کرنا چاہیے تھا۔ ایک تو اسے اس نمبر کی ڈینیل نہیں ملی تھی۔ یہ نمبر مصر کی ایک بوڑھی عورت کا تھا۔ جو اتنی بوڑھی تھیں کہ انہیں اپنا بھی ہوش نہیں تھا۔

وہ چاہ کر بھی اس لڑکی کی کوِئی انفارمیشن نہیں لے پایا تھا۔

سوپ بنا یا نہیں کائزان صاحب میں آج ہی پینا تھا۔ اس نے کمرے سے اونچی آواز میں کہا۔ جبکہ کائزان کچن میں تیز تیز ہاتھ چلا رہا تھا۔

***

چھوڑیں آپ میں بنا دیتی ہوں۔ اتنا وقت لگا دیا اب تک آپ سے یہ سب کاٹا نہیں گیا۔ ٹوکے سے نہیں کیٹی سبزی جناب اس چھری سے کیٹی ہے مرم نے کچن میں آتے ہوئے کہا تھا۔

جبکہ کائزان اب چھری سے ہار مان کر پیچھے ہٹ گیا تھا۔

مرم اپنی بک چیک کر رہی تھی۔ تو کائزان نے خود ہی کچن میں آکر رسل کے لیے سوپ بنانا چاہا تھا۔ جو کہ وہ نہیں کر پایا تھا۔

کل سے تم بری ہوجاو گی۔ وہ اس کا دوپٹہ ایک سائیڈ کرتا اس کی گردن پر اپنے لبوں کو حرکت دینے لگا۔

اتنی بھی نہیں۔ وہ اس کا لمس محسوس کرتی کہنے لگی۔ جبکہ نظر اس کی دروازے کی طرف تھی کہ رسل اندر ہی نہ آ جائے۔

کیونکہ اب اہستہ اہستہ کائزان مزید جذباتی ہوتا اس کے ہوش اڑانے کے در پر آ چکا تھا کہ اچانک ہی باہر سے کسی کے قدموں کی چاپ کی آواز سنائی دی کائزان اسے کچن میں چھوڑ کر خود باہر نکل گیا تھا۔

***

کیا میں اپنی سہیلی سے مل سکتی ہوں وہ اپنے چہرے کو فائلوں سے چھپائے بھاگتی ہوئی اندر کی طرف آئی تھی جبکہ ڈبلیو نے اسے کھڑے ہو کر دیکھا تھا لیکن بنا کچھ بھی کیے واپس بیٹھ گیا۔

نہیں تم میری بیوی سے نہیں مل سکتی کائزان نے جواب دیتے ہوئے کچن میں کام کرتی مرم کو دیکھا تھا۔

پلیز ملنے دیں نا میں وعدہ کرتی ہوں میں آپ کی بیوی کو بالکل بھی کچھ بھی نہیں کروں گی بس اس سے اس کے بھائی کا کرتوت بتانا ہے دیکھیں فون پر مجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر میں نے اس سے شادی کے لیے ہاں نہیں کی تو میری" وہ" فوٹو وائرل کر دے گا۔

اس کے پاس تمہاری ایسی فوٹو آئی کیسے۔۔۔۔۔ کائزان حیرانگی سے پوچھنے لگا تھا۔

میں سو رہی تھی انہوں نے بنا لی۔ شرم نام کی تو کوئی چیز ہی نہیں ہے ایسی تصویریں کوئی بناتا ہے کیا ۔۔۔۔۔ ؟ ایسا کیا تھا اس تصویر میں کس قسم کی تصویر تھی وہ 'وہ غصے سے اس سے پوچھنے لگا تھا جبکہ مرم بھی کچن سے باہر نکل آئی تھی۔

وہ دراصل مجھے نا بچپن سے گندی عادت ہے جو گئی نہیں میں سوتے ہوئے نا غلطی سے اپنا انگوٹھا منہ میں لے جاتی ہوں۔

تو انہوں نے نا میری وہ تصویر بنا لی اب مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر میں نے ان سے شادی نہیں کی تو وہ میری وہ تصویر وائرل کر دیں گے اور تو اور میرے سارے گھر والوں کو بھی پھنسا لیا ہے مجھے پہلے ہی نا ان کی نیت پر شک تھا۔

کہ یہ نا بالکل ایسے ویسے قسم کے ایسا نہیں لیکن ایسے نکلیں گے یہ تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

پلیز آپ نا ان سے میری یہ تصویر ڈیلیٹ کروا دیں اور مجھے اس شادی سے بچا لیں۔ میرے سارے گھر والے بھی مجھے فورس کر رہے ہیں کہ مجھے اس لڑکے سے شادی کر لینی چاہیے۔

جب کہ ابھی تو میرا نرسنگ کرنے کا پانچ سال کا خواب بھی پورا نہیں ہوا۔ وہ ہاتھ جوڑتے ہوئے بول رہی تھی جبکہ اس کے پوری بات سننے کے بعد کائزان نے اپنی ہنسی روکتے ہوئے مرم کی طرف دیکھا تھا۔

یقینا یہ بات بھی تاریخ میں لکھنے لائق تھی کہ ایک سر پھری نرس کے ایک سیکرٹ ایجنٹ آرمی آفسر عاشق نے اس کی انگوٹھا چوسنے والی تصویر لے کر بلیک میل کرتے ہوئے اسے شادی کے لیے فورس کیا تھا

ہاں تو تم کر لو نا اپنا نرسنگ کا خواب پورا ہم تمہیں منع تھوڑی نہ کریں گے اور ویسے بھی میرا بھائی کوئی تمہاری دوائیاں کھا جائے گا۔

جو ایسے رونا دھونا کر رہی ہو یہ سب کچھ تو شادی کے بعد بھی ہو سکتا ہے میں بھی تو شادی کے بعد پڑھائی کروں گی نا کل میرا کالج میں پہلا دن ہے۔

میرا بھائی بھی میرے کائزان کی طرح بہت اچھا ہے وہ تمہیں بالکل تمہارا خواب پورا کرنے سے نہیں روکے گا۔

تم آرام سکون سے اپنا خواب پورا کر لو۔ مرم نے اسے بے فکر کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ وہ مسلسل نفی میں سر ہلا رہی تھی۔ ارے کیسی دوست ہو تم میں یہاں تمہارے بھائی کے کرتوت بتانے تمہیں آئی ہوں اور تم الٹا مجھے اس سے شادی کرنے کے لیے کہہ رہی ہو ۔۔۔ ؟

اور اوپر سے میرے گھر والوں پہ پتہ نہیں کون سا کالا جادو کیا ہے اس بندے نے سب کے سب گرگٹ کی طرح رنگ بدل گئے ہیں کوئی بھی میرے حق میں نہیں بول رہا اوپر سے میرے بابا تو کہہ رہے ہیں ہم زبان دے چکے ہیں۔

اب تم رونا دھونا کرو یا خود کشی کر کے مر جاؤ تمہاری شادی وہیں پر ہوگی میں کہہ رہی ہوں تمہارا بھائی کالا جادو جانتا ہے کہیں وہ بنگال سے تو نہیں آیا۔

جی نہیں ہم پاکستان سے ہیں اور تمہارے بابا بہت سمجھدار انسان ہیں وہ تمہاری زندگی کا بالکل صحیح فیصلہ کر رہے ہیں اور میرے بھائی میں کون سی کمی ہے جو تم اتنے نخرے کر رہی ہو دیکھو شادی کے لیے مان جاؤ یہی تمہارے حق میں بہتر رہے گا ورنہ ۔ ۔

ورنہ۔۔۔۔۔ ۔"وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے کہنے لگی۔

میرا بھائی تمہاری فوٹو وائرل کر دے گا اور کیا اگر تم نہیں چاہتی کہ وہ انگوٹھا چوسنے والی گندی سی فوٹو کہیں پر بھی جائے تو بہتر ہے کہ تم اس شادی کے لیے ہاں کر دو تمہارے سارے گھر والے تو مان گئے ہیں۔

ویسے میرے بھائی نے نا تمہارے گھر والوں سے بات کی ہے اور اس جمعہ کو وہ تم لوگوں کا نکاح کرنے کے لیے تیار ہیں ویڈیو کال پہ نکاح ہوگا۔

اور یہ آئیڈیا تمہارے بھائی نے دیا ہے اس نے کہا ہے کہ وہ لوگ اتنی جلدی مصر نہیں آ سکتے لیکن وہ سب لوگ یہی چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی جلد سے جلد ایک اچھے اور محفوظ ٹھکانے پر پہنچ جائے تاکہ وہ اپنی ٹینشنوں سے فارغ ہو سکیں۔

ویسے سوچنے والی بات ہے جوان جہان بیٹی دوسرے ملک میں ہو۔ وہ بھی اکیلی تنہا۔

بے شک تم اپنا خواب پورا کرنے کے لیے آئی ہو تم یہ صلاحیت رکھتی ہو کہ ایسا کر سکو ۔

لیکن پھر بھی تمہیں ایک مضبوط سہارے کی ضرورت تو ہے ہی نا تمہارا بھائی بیوی بچوں والا ہے اب وہ تمہارا خیال رکھے یا اپنی زندگی کو دیکھے اور اوپر سے تمہارے بابا اتنے ایجڈ ہو چکے ہیں کہ تمہارے ساتھ کہیں نہیں آ سکتے اور تم یہاں پر پانچ سال کا

نرسنگ کا خواب پورا کرناچاہتی ہو۔

بڑے خواب دیکھنے کے لیے چھوٹی موٹی قربانیاں تو دینی پڑتی ہیں۔ ویسے تمہارا سارا خرچہ میرے بھائی کے سر آجائے گا سوچ لو ۔ اسے سوچتے چھوڑ کر خود سوپ لیے رسل کے کمرے کی طرف چلی گئی تھی جبکہ وہ کنفیوز کھڑی تھی۔

جمعہ کو اچھا دن ہے مبارک دن ہے نکاح کر لو باقی تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں تمہارا ایک بھائی پاکستان میں ہے تین یہاں ہیں۔

صاحب کو پکنے نہیں دیں گے تمہارے آگے کائزان نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا جبکہ وہ اسے دیکھتی ہوئی کسی گہری سوچ میں چلی گئی تھی۔ مرم کی خرچے والی بات سوچی جا سکتی تھی۔ میاں کے پیسوں پر عیش کرنے کا بھی اپنا ہی مزہ تھا

اب تک ہاں نامیں اٹکی ہوئی ہو؟ کائزان نے پھر سے پوچھا تھا۔ ارے ہاں نہ میں کیوں اٹکوں گی کوئی آپشن نہیں ہے میرے پاس شادی مجھے اسی مسٹنڈے سے کرنی پڑے گی سوچ رہی ہوں نکاح والے دن کون سے کلر کا ڈریس بہنوں ۔

یا اللہ جمعہ تو دو دن کے بعد ہے اتنا جلدی نکاح میں جا رہی ہوں پالر سے اپوائنٹمنٹ بھی لینی پڑے گی پھر آؤں گی۔

خدا حافظ ۔ وہ اپنی بات مکمل کرتی تیزی سے بھاگ گئی تھی جبکہ کائزان مسکراتے ہوئے دوبارہ سے رسل کے کمرے کی طرف جانے لگا تھا۔

***

وہ ساری لائٹس آف کر کے اپنے کمرے کی طرف جانے لگی تھی جب اسے محسوس ہوا کہ باہر ہال میں کوئی اور بھی موجود ہے اس نے ایک نظر کچن میں جھانکا اور پھر رفیل کے کھلے کمرے کی طرف آج رفیل گھر پر نہیں تھا بلکہ وہ اپنی بیوی کے پاس رہنے والا تھا۔

جبکہ رسل اپنے کمرے میں لیٹا ہوا تھا اس کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر تھی۔ پٹیاں وغیرہ اس کی کھول دی گئی تھیں جس کی وجہ سے اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہا تھا۔

وہ خاموشی سے اپنے کمرے کی طرف پلٹ آئی تھی جب خیال آیا کہ اسے ہال والا بڑا دروازہ بھی بند کر دینا چاہیے لیکن ڈبلیو باہر گھومتا پھرتا رہتا تھا جب اس کا دل کرتا تھا وہ اندر بھی آجاتا تھا تو اس طرح دروازہ بند کرنا ٹھیک نہیں تھا۔

کائزان مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہال میں کوئی ہے مجھے ایسا لگا کہ کسی کی سانسوں کی آواز آرہی ہے وہ اندر کمرے میں داخل ہوتے ہوئے اسے کہنے لگی تھی جو بیڈ پر لیٹا اس کاانتظار کر رہا تھا۔

ڈارلنگ میں ہی تمہارے انتظار میں گن گن کر سانسیں لے رہا ہوں آ جاؤ ۔ میں کب سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں وہ باہیں پھیلائے اسے بلانے لگا تو مرم نے آہستہ سے دروازہ بند کرتے ہوئے بیڈ کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے تھے۔

جب اچانک ان دونوں کو باہر سے کچھ کرنے کی آواز سنائی دی۔

کائزان میں نے کہا تھا نہ کوئی باہر ہے دیکھیں ابھی آواز آئی ہے۔ کوئی نہیں ہے ڈارلنگ تم نہ بہت و ہمی ہوتی جا رہی ہو وہ اسے پکڑ کر اپنی باہوں میں گھسیٹتے ہوئے اسے بیڈ پر گرا چکا تھا جبکہ مزید وہ اسے بولنے کی اجازت دے نہیں رہا تھا۔ اور وہ اب کچھ بول نہیں سکتی تھی۔ کیونکہ کائزان کاظمی کی باہوں میں اسے کچھ بولنے کی اجازت نا تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.