Chapter 84: باب 84

اچانک کائزان کا پاکستان آیا اور پھر گردے کے اپریشن کی ساری انفارمیشن لے کر اتنا جلدی آپریشن کروانے کا فیصلہ کروانا اور پھر اپنا ہی گردہ وہ اسے دینے والا تھا یہ سب کچھ ہی وہاج کے لیے کافی شوکنگ تھا اس کا بیٹا اس کے لیے اتنا کچھ کر رہا تھا وہ جہاں خوش ہوتا وہیں گردے والی بات پر پریشان تھا وہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی جوانی کو برباد کرے۔

سمیر نے اس سے جھوٹ بولا تھا کہ وہ اس کے کینسر کے بارے میں جانتا ہے اور اس کے باوجود بھی وہ اپنا گردہ دے رہا ہے کائزان ضدی تھا کسی کی بات نہیں مانتا تھا تو یقینا اس نے یہاں اپنے باپ کی نہیں سینی تھی اسی لیے وہاج ان معاملوں میں خاموش ہو گیا تھا۔

***

اگلے دن ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ صبح10 بجے آپریشن ہونے کے باوجود بھی اسے جلدی ہوش آگیا تھا۔

گردے کے آپریشن کے دوران اتنا جلدی ہوش آنا تھوڑا عجیب تو تھا لیکن اچھا تھا کے اس کا باپ جلدی راحت محسوس کرے گا حالانکہ خود وہ اپنے گردے میں بے تحاشہ تکلیف محسوس کر رہا تھا۔

میں نے آپ کے والد کی ساری رپورٹس مصر کے ایک بہت بڑے ڈاکٹر تک پہنچا دی ہیں آپ وہاں جا کر ان کا پروپر چیک اپ کروا لیجیے گا باقی آپ کی سارے رپورٹس بھی میں نے ٹرانسفر کر دی ہیں وہاں آپ کی اچھی خاصی مدد ہو جائے گی۔

اگر آپ کل صبح ہی مصر روانہ ہو جائیں تو بہت بہتر ہو جائے گا۔ آپ کے والد جلد سے جلد مزید صحت یاب ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر اسے تفصیل بتانے لگا تھا جبکہ اس نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا اس وقت تکلیف کے مارے اس سے کچھ بولا ہی نہیں جا رہا تھا۔

***

وہ اسے لے کر اگلے ہی دن پہنچا تھا نہ جانے وہاج کے ساتھ کیا مسئلہ ہوا تھا کہ صرف آدھے گھنٹے کے لیے ہوش آیا اور وہ واپس بے ہوش ہو گیا ڈاکٹر کے مطابق اس کی طبیعت ٹھیک نہیں اسے جلد سے جلد سے مصر پہنچانا تھا۔

اپنے باپ کی حالت دیکھتے ہوئے اس نے فورا ہی اسے مصر پہنچادیا تھا۔ لیکن اپنا درد بھی اس کی برداشت سے باہر ہو رہا تھا اس ڈاکٹر نے جس ڈاکٹر سے ملنے کے لیے کہا تھا وہ سیدھے اسی ہسپتال میں ہی پہنچے تھے جہاں ان کو جلدی ہی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا جب کہ کائزان کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اس کا دوسری دفعہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ان کے مطابق آپریشن میں کوئی غلطی ہوئی تھی ورنہ اب تک یہ درد اتنی شدت نہ پکڑ رہا ہوتا۔

کائزان کی حالت دیکھتے ہوئے رسل نے بار بار اسے آپریشن کروانے کے لیے کہا تھا جس پر آخر کار دوسرے دن وہ مان ہی گیا تھا۔

اور اس کا آپریشن بھی وہی ڈاکٹر ہی کرنے والے تھے جو اس کے بابا کا علاج کر رہے تھے عجیب طرح کی سچویشن تھی وہ کنفیوز بھی تھا۔ لیکن آپریشن سے پہلے نہ جانے کیا سوچ کر وہ اپنے دوست ڈاکٹر نصیر کے پاس آیاتھا ۔

اور اسے اپنا چیک اپ کرنے کے لیے کہا تھا ڈاکٹر نصیر نے اس کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے جب اس کا چیک اپ کیا تو الٹراساؤنڈ میں ہی اسے پتہ چل گیا تھا کہ اس کا کوئی گردہ نکالا ہی نہیں گیا۔

اس کے دونوں گردے اس کی باڈی میں موجود تھے جبکہ وہاں پر ایک ایکسٹرا پوڑی تھی۔

جسے ایک تھیلی کے طور پر اس کے پیٹ میں ایڈجسٹ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی تکلیف بڑھتی ہی جا رہی تھی اور اس کا سائز بھی کافی بڑا تھا وہ کیا چیز تھی وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھ گیا تھا تو کیا یہ سب کچھ اس کے باپ نے کروایا تھا۔

کیا اس کا باپ اتنا گر گیا تھا کہ اسنے جھوٹی بیماری کا بہانہ لگا کر اپنے ہی بیٹے کو استعمال کیا۔

***

اس نے آپریشن کروایا تھا اور اپنے پیٹ سے وہ تھیلی ڈاکٹر نصیر کی مدد سے نکلوا دی تھی۔ اس کی تکلیف میں واضح کمی ہوئی تھی لیکن پھر بھی اسے اپنے باپ پر شدید افسوس تھا۔

بلکہ کہیں نہ کہیں اسے اپنے باپ پر شدید غصہ بھی تھا لیکن فی الحال یہ وقت نہیں تھا اپنا غصہ اس پر نکالنے کا۔ کیونکہ آج ہی رپورٹس میں اسے پتہ چلا تھا کہ اس کے باپ کو صرف گردے ختم ہونے کی بیماری نہیں تھی بلکہ وہ کینسر کے مرض کا شکار تھا۔

وہ اپنے باپ کو واپس گھر لے کر آیا تھا اور ڈاکٹر سے جلد سے جلد ایک گردے کا انتظام کرنے کے لیے کہا تھا۔

وہ اس ہسپتال میں دوبارہ گیا ہی نہیں تھا جہاں جانے کے لیے اس پاکستان والے ڈاکٹر نے اسے کہا تھا سب لوگ ملے ہوئے تھے یہ ان کی سازش تھی وہ ان کا اچھا خاصا نقصان کر چکا تھا اور یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں تھا۔

اس نے اپنے پیٹ کے نشان کی طرف دیکھا تھا آج یہ نشان بھی دیکھا جائے تو اس کے باپ کی وجہ سے ہی تھا اس کے باپ کے کالے کارنامے کہیں نہ کہیں اسے تکلیف پہنچا رہے تھے۔ اور وہ جانتا تھا کہ یہ ساری چیزیں اسے بہت آگے تک برداشت کرنی ہیں۔

***

کائزان تم وہاں ہسپتال کیوں نہیں گئے اب کیسی طبیعت ہے تمہاری اور سرکار کیسے ہیں ان کا آپریشن ٹھیک سے ہوا تھا نا تم نے اپنا چیک اپ کروایا تمہیں اب درد میں راحت ہوئی یا نہیں سمیر کا فون آیا تھا اسے ۔

بابا اسی ہسپتال میں ہیں جہاں تم لوگوں نے انہیں لے جانے کے لیے کہا تھا اور جہاں تک بات ہے میری تو میری فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے تم لوگوں کو تم آ کر اپنے سرکار کو لے جاؤ اور آج کے بعد میرا تم سے اور تمہارے سرکار سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ بات یاد رکھنا اور کتنا دھوکہ دو گے دنیا والوں کو سمیر بس کر دو خداکے لیے بس کر دو۔

اسنے بس اتنا کہہ کر فون بند کر دیا تھا جبکہ سمیر سمجھ چکا تھا کہ ان کی چال پکڑی گئی ہے۔

عبداللہ رئیس کا آئیڈیا اسے ویسے بھی پسند نہیں آیا تھا کائزان کا سٹی منا مضبوط ہونے کی وجہ سے وہ تیسری دفعہ اس کا اپریشن کر چکا تھا لیکن وہ صرف پہلی دفعہ ہی کامیاب ہو پایا تھا وہ کائزان کو استعمال کرنا چاہتا تھا اور ہر بار وہ اسے استعمال کرنے میں

ناکامیاب ہی ہوا تھا۔

***

میں سرکار کو لینے جا رہا ہوں مصر ان کے بیٹے نے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے جس کے لیے وہ سب کچھ کر رہے تھے وہ انہیں ہی چھوڑ گیا ہے۔

اچھا ہی ہے سرکار کی خدمتیں کر کے ان کا اچھا بیٹا بن جاتا ہوں تاکہ وہ سب کچھ میرے نام کر دیں سمیر نے اپنی پلاننگ بنائی تھی اب وہ عبداللہ رئیس کی نہیں بلکہ اپنی چال چلنے جا رہا تھا۔

وہ اگلی فلیٹ سے مصر جا رہا تھا جہاں سے وہ وہاج کو واپس لا کر سا کی خدمتیں کرنے والا تھا تاکہ وہ اس کے سامنے اس کا سب سے وفادار آدمی ثابت ہو سکے اور اس پر ثابت کر سکے کہ وہ کائزان سے کہیں زیادہ بہتر ہے اور درحقیقت وہی اس کی وراثت

سنبھالنے والا ہے۔

***

سمیر نے مصر آ کر ایک ایک ہسپتال چھان مارا تھا لیکن اسے سرکار کہیں نہیں ملے تھے وہ پاگلوں کی طرح ہر طرف وہاج کو ڈھونڈ رہا تھا لیکن وہاج کا کہیں کوئی اتا پتہ نہیں تھا کائزان کے پاس جا کر پوچھنے پر اس نے کہہ دیا کہ میرا وہاج کاظمی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں ایسے شخص کو اب اپنا باپ مانتا ہوں چلے جاؤ یہاں سے تم سے اور تمہارے باپ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

کائزان کا غصہ دیکھتے ہوئے وہ واپس آ تو گیا تھا لیکن پھر بھی اسے کہیں بھی وہاج نہیں ملا تھا کہاں چلا گیا تھا وہاج اسے کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا وہ پاگلوں کی طرح در در بھٹک رہا تھا مصر کا کوئی ہسپتال اس نے نہیں چھوڑا تھا۔

لیکن وہ بری طرح سے ناکامیاب ہوا۔

***

تم صرف وہاج کے ادھورے کام پورے کر سکتے ہو اور ان کا پیسہ لے سکتے ہو وہاج کی دولت تمہیں تب تک نہیں مل سکتی جب تک وہاج خود اسے تمہارے نام نہ کرے یا پھر اس کا بیٹا کائزان کاظمی اسے تمہارے حوالے نہ کرے۔

وہاج کو غائب ہوئے تین مہینے ہو چکے تھے اور ان تین مہینوں میں وہ مسلسل اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھا کیونکہ اسے ساری جائیداد اپنے نام کروانی تھی جو وہاج کی غیر موجودگی میں نہیں ہو سکتی تھی۔

اسے وہاج کو ڈھونڈ کر لایا تھا کہیں سے کسی بھی طرح اسے وہاج کو واپس ان کاموں کی طرف لے کر آیا تھا لیکن وہ غائب ہوا تھا یا یہ کسی دشمن کی سازش تھی۔ یا وہاں خود ہی کہیں چلا گیا تھا۔

***

اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اسے کائزان کے گھر میں اس طرح چوری چپکے گھسنا پڑے گا وہ آدھی رات کو یہاں آیا تھا

کیونکہ اسے اب لگ رہا تھا کہ اگر وہاج کہیں پر بھی نہیں ہے تو وہ کائزان کے پاس ہے چھ مہینے سے اسے تلاش کرتے کرتے تھک ہار کر وہ یہاں اس کے گھر تک آیا تھا کیونکہ اسے صرف وہی پیسہ مل رہا تھا جو وہ سمگلنگ سے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور یہ بھی اس کے لیے بہت مشکل تھا اس کے پاس وہاج جیسی پاور نہیں تھی۔

اور اتنا تھوڑا سا پیسہ اس کے کسی کام کا نہیں تھا وہ بہت سارا پیسہ کمانا چاہتا تھا بہت کچھ کرنا چاہتا تھا اسے وہاج کی ساری دولت چاہیے تھی۔

جس کے لیے وہاج کا اس کے پاس ہونا بہت ضروری تھا اسے کینسر تھا دونوں گردے فیل ہو چکے تھے اسے لگ رہا تھا کہ وہاج کہیں مر چکا ہے اور اگر وہ زندہ ہوا تو کائزان کے پاس ہوگا۔

وہ وہاج کا بیٹا تھا وہ وہاج کو لے کر اتنا لاپرواہ کیسے ہو سکتا تھا آخر ایسا بھی کیا ہو گیا تھا کہ کائزان اچانک اس سے اتنی نفرت کرنے لگا تھا۔

وہ اندھیرے میں دیوار سے کود کر گھر کے اندر داخل ہوا تھا۔ کائزان جلد ہی یہ گھر بدلنے والا تھا۔ اور اس نے اپنے لیے گھر بھی بنوایا تھا جس کو بنتے تقریبا ایک سال ہونے کو آیا تھا پچھلے ایک سال سے وہ اپنے گھر پر کام کروا رہا تھا۔

اس نے اپنے پیروں کی آواز پیدا نہیں ہونے دی آہستہ آہستہ چلتا وہ گھر کے اندر داخل ہونے ہی والا تھا۔ کہ اچانک لائٹس آن ہو گئی سامنے تین کمروں کے باہر وہ تینوں کھڑے تھے اور پرسکون انداز میں اسے دیکھ رہے تھے جیسے ان کے لیے یہ کوئی حیرت انگیز بات نہ ہو۔

آو پیارے بھائی یہ کون سا طریقہ ہے گھر آنے کا آدھی رات کو اس طرح دیوار سے کسی کے گھر میں گھسنا کہاں کی تہذیب ہے کیا میرے باپ نے تمہیں یہ سب کچھ کرنا سکھایا ہے۔

خیر میرے باپ نے تو تمہیں بہت کچھ سکھایا ہے کیوں آئے ہو یہاں ۔۔۔۔۔؟ وہ پرسکون انداز میں کہتا سامنے رکھے صوفے پر بیٹھتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا تھا۔

سرکار کہاں ہے بتاؤ مجھے کائزان میں جانتا ہوں کہ تم سرکار کو چھپا کر رکھ رہے ہو۔ کہاں رکھا ہے تم نے سرکار کو پلیز مجھے بتا دو سارا کام رکا ہوا ہے سرکار کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا بہت نقصان ہو رہا ہے پچھلے چھ مہینوں میں میں نے کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑی جہاں میں نے سر کار کو نہ ڈھونڈا ہو مصر کا چپہ چاپ چھانٹ مارا ہے پاکستان کا چاپ چاپ چھان مارا ہے۔ لیکن سرکار کی کوئی خبر نہیں تمہارے سرکار کی کوئی خبر نہیں تو تم منہ اٹھا کر یہاں چلے آئے وہ بھی ادھی رات کو اس طرح چھپ چھپا کر دن میں بھی تو آکر پوچھ سکتے تھے نا تب بھی میرا جواب یہی ہوتا اور اب بھی میرا جواب یہی ہے تمہیں لگتا ہے کہ ایک60 سال کے آدمی کو میں نے اپنے گھر میں چھپا کر رکھا ہوا ہے۔

تو تم میرا گھر چیک کر سکتے ہو کسی چیز کی حد ہوتی ہے میں اس شخص کی شکل نہیں دیکھنا چاہتا اور تم یہ سوچ کر یہاں آئے ہو کہ میں نے اپنے باپ کو اپنے گھر میں کہیں چھپا کر رکھا ہوا ہے تم تلاشی لے لو اطمینان کر لو پھر یہاں سے دفع ہو جاؤ ۔

اور آئندہ یہاں آنے کی ضرورت نہیں ہے وہ اسے فری ہینڈ دیتے ہوئے خود اٹھ کر کمرے میں چلا گیا تھا جبکہ سمیر نے رسل کی موجودگی میں سارے کمرے چیک کیے تھے اس نے کسی طرح کا کوئی رسک نہیں لیا تھا اس نے ایک ایک چیز چیک کی تھی لیکن افسوس اسے وہاج کی کوئی خیر خبر نہیں لگی تھی۔

کائزان تمہیں مجھے بتانا ہوگا کہ سرکار کہاں ہے اس طرح نہیں کر سکتے خود تم اپنے ہی باپ کے ساتھ ۔

ٹھیک ہے انہوں نے تمہیں دھوکہ دیا تمہارے ساتھ غلط کیا میں مانتا ہوں لیکن کم از کم انہیں میرے حوالے تو کر دو۔

وہ میرے سرکار ہیں میرے مائی باپ ہیں انہوں نے میرا خیال رکھا ہے مجھے پالا ہے میں انہیں اس طرح تمہارے سارے چھوڑ کر نہیں جا سکتا کائزان دیکھو پلیز سرکار کا پتہ مجھے بتا دو۔ وہ اب ریکویسٹ کر رہا تھا جب کہ کائزان کی نظر میں جیسے اس کی کسی بات کی کوئی اہمیت نہیں تھی دروازہ بند کر کے وہ آرام سے اندر بیڈ پر سو رہا تھا۔

باہر سمیر چلا تھا رہا اور پھر تھک ہار کر چلا گیا تھا۔

***

وہ صبح صبح کھانے کی پلیٹ تیار کرتے ہوئے کھانا لے کر دوسرے کمرے کی طرف جا رہا تھا جب کہ رفیل جلدی جلدی ناشتہ بنا رہا تھا۔

میں جلدی جلدی کام پینا کر ہسپتال جاؤں گا اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا جبکہ اس نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا۔

رفیل کے نکاح کو بھی تقریبا پانچ چھ مہینے گزر چکے تھے جن دن اس کا نکاح ہوا تھا اسی دن وحید عالم صاحب کے دشمنوں نے ان کے گھر پر حملہ کر دیا تھا۔

جس میں انہوں نے نا صرف ان کی بیوی کو قتل کر دیا تھا بلکہ ان کے بیٹے کو بھی مار دیا تھا یہاں تک کہ ان کی بیٹی انشراح کے

سامنے ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دیے تھے۔

تب سے لے کر اب تک انشراح کو ہوش نہیں آیا تھا نکاح کے فورا بعد ہی وہ رخصتی کی تیاری کرنے کے لیے اپنے فلیٹ میں آگیا تھا کیونکہ اسے وہاں جانے کے بعد ہی پتہ چلا تھا۔

کہ نکاح کے فورا بعد وہ لوگ رخصتی چاہتے ہیں اور وہ اپنے گھر کو بری طرح سے پھیلا کر آیا تھا اس کے گھر کی حالت ایسی تھی ہی نہیں کہ وہاں کوئی عورت قدم رکھ سکے۔

اور رفیل اپنی نئی نویلی بیوی پر کوئی برا اثر نہیں پڑنے دینا چاہتا تھا اسی لیے صرف15 منٹ کے وقفے سے وہ واپس آیا تو دیکھا کہ جہاں تھوڑی دیر پہلے نکاح کا خوبصورت انتظام کیا گیا تھا وہاں لاشیں پڑی ہوئی تھی شاید ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ انشراح بھی گھر میں موجود ہے یا شاید خون خرابہ دیکھ کر وہ پہلے ہی بے ہوش ہو چکی تھی اس نے جب کمرے میں قدم رکھا تو اسے وہ ہوش و حواس سے بیگانہ ملی تھی یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔

جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کو ٹھیک سے دیکھ بھی نہیں پائے تھے وہ فورا اسے ہسپتال لے کر آیا تھا جہاں اسے پتہ چلا تھا کہ وہ کسی بہت بڑے صدمے کی وجہ سے کوما میں جا چکی ہے۔

اسے ان لوگوں کی فیملی کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں تھا وحید عالم صاحب کے تین بچے تھے ان کا بیٹا تو یہاں پر ان لوگوں کے ہاتھوں مارا گیا تھا اور ایک بیٹی اس کے پاس تھی جبکہ دوسری بیٹی کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتا تھا۔

اسے یہی لگا تھا کہ وہ کبھی نہ کبھی اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کرے گی وہ اپنا فون نمبر وہاں چھوڑ کر آیا تھا لیکن پانچ چھ مہینے گزر جانے کے بعد بھی اسے کوئی فون نہ آیا۔

تو وہ اس کی طرف سے نا امید ہو چکا تھا جبکہ اب تک اس کی منکوحہ کو بھی ہوش نہیں آیا تھا۔

وہ صبح صبح ناشتہ کر کے ہر روز اس سے ملنے ہسپتال جاتا تھا کیونکہ اس کا گھر پر خیال نہیں رکھا جا سکتا تھا ڈاکٹر کے مطابق وہ پوری طرح سے رسپانس کرنا بند کر چکی تھی۔

ناشتہ کر کے ہسپتال چلے جاؤ اور واپسی پر یہ میڈیسنز لیتے آنا اس نے ایک پرچی اسے تھمائی تھی جبکہ رفیل نے صرف ہاں میں سر ہلاتے ہوئے وہ پرچی اپنے پاس رکھ لی تھی۔

***

کائزان یہ روز روز کھانے کا میرا دل نہیں کرتا۔ تمہیں پتہ ہے اس کا ذائقہ کتنا خراب سا ہوتا ہے اب میں یہ روز کھا کے اکتا چکا ہوں آج اگر کچھ اور مل جاتا تو وہ باہر لان میں ٹہل رہا تھا۔

جب وہاج نے فرمائشی انداز میں کہا اس نے گھور کر انہیں دیکھا تھا

حالت دیکھی ہے آپ نے۔ اپنی اور فرمائشیں دیکھیں آپ اپنی ۔۔۔۔ ۔" یہاں کھچڑی نہیں کھانی جیل کا کھانا کھا لیں گے آپ آپ کو کتنی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ بار بار ہسپتالوں کے چکر نہیں لگوا سکتا میں آپ کو ہر دن کچھ نہ کچھ اچھا نہیں ملے گا آپ کو کل بھی آپ نے کھیر بنوا کر کھائی ہے میں نے کچھ نہیں کہا یہ سوچ کر کہ شاید ایک ہی چیز کھا کھا کر آپ اکتا چکے ہوں گے لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ آپ اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیں اب سے ایک ہفتے تک آپ کو کھچڑی ہی کھانی ہے ہاں ایک ہفتے کے بعد میں کچھ بہتر سوچ سکتا ہوں آپ کے لیے اس نے انہیں کھانا کھلاتے ہوئے لالچ دی تھی۔

ان کے ہاتھ پیر بالکل بے جان ہوتے جا رہے تھے وہ اپنے پیروں کا استعمال نہیں کر پا رہے تھے پچھلے کچھ وقت سے کینسر کی وجہ سے ان کی ٹانگیں کام کرنا چھوڑ چکی تھیں۔ کائزان ہی انہیں آگے پیچھے لے کر جاتا تھا وہ ان کا خیال رکھتا تھا ہر وقت ان کے آس پاس رہتا تھا وہ اسے غلط کاموں سے بہت دور لے کر آیا تھا ہاں لیکن اس نے آج تک انہیں معاف نہیں کیا تھا۔

وہ ایک اچھا بیٹا ہونے کا فرض نبھا رہا تھا لیکن وہ اپنی ماں کی تکلیف کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتا تھا۔

ڈاکٹر نے کہا تھا کہ ان کی بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے وہ زندہ نہیں بچ سکتا۔

ان کے پاس زیادہ وقت نہیں تھا۔ اور کائزان یہی سوچ کر پریشان تھا جب کہ وہاج یہ سوچ کر خوش تھا کہ اپنے آخری وقت میں وہ اپنے بیٹے کے پاس ہے۔

***

آخر وقت دھوکہ دے گیا تھا۔ صرف نو ماہ تک ہی اپنے باپ کا خیال رکھ سکا تھا آج صبح جب اس نے کمرے میں قدم رکھا تو وہاج کھڑکی کے پاس ویل چیئر پر بیٹھا نظر آیا تھا۔

اس نے دو دفعہ پکارا تو اسے کوئی جواب نہیں ملا تھا حالانکہ آج کل وہ بہت زیادہ اس کی پکار کا انتظار کرتے تھے اور اس کی ایک پکار پر ہزار دفعہ جواب دیتے تھے۔

اس نے قدم آگے نہیں بڑھائے تھے جبکہ اسے دروازے پر کافی دیر سے کھڑے دیکھ کر رسل نے خود ہی آگے بڑھتے ہوئے ان کی ویل چیئر کو اس کی طرف پھیرا تھا۔

ایک آنسو ٹوٹ کر اس کی آنکھ سے گرا تھا اس کا باپ اس کا ساتھ چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

آج ایک اور قصہ تمام ہوا تھا۔ وہاج کاظمی اس کی ساری نفرتیں اس کا غصہ اس کی شکایت اپنی غلطیاں گستاخیاں جرم اور گناہ سب کچھ لے کر دفن ہو چکا تھا۔

لیکن یہ راز اس نے کبھی نہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا مافیا ورلڈ میں یہ چیز تیزی سے پھیلی تھی کہ وہاج کاظمی کو اس کے بیٹے نے کہیں غائب کر دیا ہے کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ زندہ ہے یا مر چکا ہے اور بہت کم لوگ اس بات سے باخبر تھے کہ کائزان کاظمی وہاج کاظمی کابیٹا ہے اور وہ کسی کو بتانا بھی نہیں چاہتا تھا۔

***

حال رسل نے اسے سب کچھ بتا دیا تھا اس نے اس سے کچھ بھی نہیں چھپایا تھا۔ وہ دونوں سامنے صوفے پر بیٹھے اس کی ساری باتیں سن رہے تھے یاور اس کی ساری باتوں کو بہت اچھے طریقے سے سمجھ گیا تھا وہ لوگ بہت پہلے سے جانتے تھے کہ یاور آرمی میں ہے۔

وہ اس کی کافی ساری انفارمیشن رکھتے تھے یہاں تک کہ جب یاور یہاں پر آیا تو بھی وہ یاور کو پہلی ہی نظر میں پہچان چکے تھے۔

ریاض کے ساتھ یاور کو زبردستی لے کر آنا بھی شاید رسل کی ایک سوچی سمجھی پلاننگ تھی وہ کائزان کے سامنے اسے لانا چاہتا تھا شاید وہ کائزان کی زندگی میں کیسے بھی مرم کو لانا چاہتا تھا۔

اس کا مطلب تھا کہ وہ پہلے سے ہی جانتے تھے کہ یاور مرم کا بھائی ہے۔ ان کے لیے کچھ بھی چھپا چھپایا ہوا نہیں تھا۔

کائزان کو ہر بات کی خبر تھی شاید رسل انجان تھا ان سب چیزوں سے لیکن یاور کے کام کے بارے میں وہ بھی جانتا تھا۔

اور وہ یہ بھی جانتا تھا کہ وہ لڑکی یاور کی ہی بہن ہے اسی لیے وہ ریاض کو اپنے ساتھ یہاں لے کر آیا تھا اور جب یاور نے انہیں یہ بتایا کہ وہ ایک عام سا بندہ ہے اس کی ایک بہن ہے۔

تو ان لوگوں نے جان بوجھ کر اس کی وہ ویڈیو مرم کو سینڈ کی تھی تاکہ مرم اپنے بھائی کے لیے کچھ بھی کر کے کوئی ایکشن لے کائزان بہت پہلے ہی مرم کو اپنی زندگی میں لانے کا فیصلہ کر چکا تھا اس دن مرم کو اپنے سامنے دیکھ کر رسل اور رفیل حیران ہوئے تھے کیونکہ یہ حقیقت تھی کہ اس کی شکل بالکل مایا جیسی تھی یہ کہانی الجھی ہوئی تھی لیکن اب یاور سمجھ چکا تھا۔

کچھ اور جانتا ہے ۔۔۔۔؟ اسے اپنے قریب سے آواز سنائی دی تھی اس نے نفی میں سر ہلایا تو وہ اٹھ کر اندر اپنے کمرے کی طرف جانے لگا کہ مرم نے اس کا ہاتھ تھام لیا۔

جذباتی ہو کر کوئی فیصلہ مت کرنا۔ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرو تمہارا بھائی تمہارے پاس ہے اس کے ساتھ واپس گھر چلی جاؤ ہاں تمہیں اپنی زندگی میں شامل کرنا میرا بہت پہلے سے مقصد بنا ہوا تھا۔

تمہیں ہر طرح سے اپنا بنانا چاہتا تھا میں بہت پہلے سے تم سے محبت کرتا ہوں مرم ۔ میں تمہارے لیے سالوں سے خواب سجا رہا تھا لیکن شاید میں غلط ہوں۔

ایک عام لڑکی میرے ساتھ سروائیو نہیں کر سکتی۔ تمہارے لیے یہ زندگی مشکل ہے۔ تمہارے پاس تمہارا بھائی ہے اس وقت جذباتی ہو کر کوئی فیصلہ مت کرو۔

اس کے ساتھ گھر جاؤ سوچ سمجھ کر بتاؤ کہ تمہیں کیا کرنا ہے تمہارے پاس دو آپشن ہیں یا تو سب کچھ قبول کر کے میرے ساتھ رہو یا سب کچھ قبول کیے بغیر میرے پاس رہو ۔

تمہیں ہر قیمت پر میرے ساتھ رہنا ہے تمہاری زندگی کائزان کاظمی سے شروع ہو کر کائزان کاظمی پر ختم ہو گی۔ تمہارے نصیب میں آزادی نہیں ہے۔

ہاں تمہارے معاملے میں ،میں خود غرض ہوں میں نے آج تک جس سے بھی محبت کی ہے نا وہ میرا نہیں رہا۔ میں نے تمہیں شروع میں ہی اپنے بارے میں سب کچھ بتا دیا تھا میں نے تم سے کچھ چھپایا نہیں تھا میں کیا ہوں میری حقیقت کیا ہے سب کو تمہارے سامنے ہے۔

میں آنے والی زندگی میں کبھی یہ کام چھوڑوں گا نہیں۔ کیونکہ مجھے کہیں پر بھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ میں کچھ غلط کر رہا ہوں میں جو کر رہا ہوں بالکل صحیح کر رہا ہوں.تمہیں اس کام کے ساتھ مجھے قبول کرنا ہے۔

یاور لے جاؤ اسے کچھ دن یہ وہیں تمہارے پاس رہے گی وہ جیسے ہر بات کلیئر کرنے کو تھا۔

اس کا یہ فیصلہ یاور کو بالکل ٹھیک لگ رہا تھا اس لیے اس نے مرم کو اپنے ساتھ چلنے کے لیے کہہ دیا تھا۔ جبکہ وہ خود اپنے کمرے کی طرف جا چکا تھا۔ اس نے مر کر ایک دفعہ بھی اس کی طرف نہیں دیکھا تھا۔

وہ خاموشی سے یاور کے ساتھ اٹھ چکی تھی کیونکہ یاور کے ساتھ ساتھ رسل اور رفیل کو بھی یہی لگ رہا تھا کہ یہ وقت جذباتی ہونے کا نہیں ہے بلکہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کا ہے۔

کہنے کو اس کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے بھی کچھ بھی نہیں بچا تھا وہ اسے کوئی آپشنز نہیں دے رہا تھا۔ وہ بس اسے وقت دے رہا تھا ان سب چیزوں کو قبول کرنے کا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.