Chapter 83: باب 83

سمیر تم یہاں کیا کر رہے ہو تم تو پاکستان میں تھے نا یہاں کیسے آئے اسے دیکھ کر وہ پریشان ہوئی تھی کائزان تھوڑی ہی دیر میں آنے والا تھا یقینا اور ایسے میں سمیر کا اس سے ملنے آ جانا خطرے سے خالی نہیں تھا۔

اپنے کام کے سلسلے میں آیا تھا سوچا تم سے ملاقات کر لو اور تمہیں پیسوں کی ضرورت ہے تو تمہیں پیسے بھی دے دوں وہ ایک چیک اس کے حوالے کرتے ہوئے بولا تھا جسے اس نے خوشی خوشی تھام لیا۔

شکریہ مجھے سچ میں پیسوں کی ضرورت تھی لیکن تم صرف مجھے پیسے دینے کے لیے تو نہیں آئے ہو گے وہ ایک ادا سے مسکراتے ہوئے اس کے پاس آئی تو سمیر نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتے ہوئے اسے اپنے قریب کھینچا تھا۔

اچھا تو یہ بات ہے وہ مزید اس کے پاس ہوئی تو سمیر نے قہقہ لگاتے ہوئے اسے اپنی باہوں میں اٹھایا اور اسے کائزان کے کمرے میں لے آیا تھا۔

***

گھر کے اندر داخل ہوا تو انگوٹھی اس کے پاس ہی تھی۔ آج وہ مایا کو اپنی زندگی میں شا مل کرنے کا فیصلہ کر چکا تھا وہ مایا کو اتنا بڑا گناہ نہیں کرنے دے سکتا تھا اس کے قریب آنے کے چکر میں وہ بہت غلط جا رہی تھی اور وہ ایسا نہیں چاہتا تھا۔

وہ اسے عزت کے ساتھ اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہ رہا تھا نہ کہ اس طرح ۔ اس نے مایا کے کمرے کا دروازہ کھولا تو اندر کوئی بھی نہیں تھا جبکہ رسل ڈبلیو کے ساتھ جنگل کی طرف گیا ہوا تھا۔ وہ ہر روز شام میں اسے واک کروانے لے کر جاتا تھا اور بہت دیر سے واپس آیا تھا۔

یہ علاقہ آباد ہونے کی وجہ سے ڈبلیو کو وہ باہر آزاد نہیں گھومنے دے سکتے تھے اسی لیے رسل خود ہی اسے شام کے وقت گھوما کر لے آیا تھا تاکہ وہ ایکٹو رہے مایا کو کمرے میں نا پا کر اس نے اپنے کمرے کا رخ کیا تھا جہاں کا دروازہ اس طرح بند نہیں تھا جس طرح سے وہ صبح بند کر کے گیا تھا یقینا اس کے کمرے میں کوئی گیا تھا لیکن کمرے کا دروازہ کھولتے ہی جیسے سب کچھ اس کی

آنکھوں کے سامنے آگیا تھا سامنے اس کے بیڈ پر مایا برہنہ حالت میں سمیر کے ساتھ باتوں میں مگن تھی جبکہ سمیر شرٹ پہن کر جانے کی تیاریاں کرنے میں مگن تھا۔

اپنی محبت کا یہ روپ دیکھ کر وہ حیران ہی تو رہ گیا تھا۔

کائزان پلیز کچھ بھی غلط سمجھنے سے پہلے ایک بار میری بات سن لو سمیر جو اسے دیکھ کر پہلے بوکھلا گیا تھا اپنی صفائی میں کچھ بولنا چاہا ۔

میں نے کچھ نہیں کیا یہ لڑکی ہی مجھے اکسا کر یہاں اس کمرے میں لے کر آئی تھی میری کوئی غلطی نہیں ہے میری نظر میں تو یہ میری بھابھی ہے میں اس کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن اس نے مجھے بہکایا تب ہی میں نے اس طرح کا کوئی قدم اٹھایا ہے یہ لڑکی بالکل بھی تمہارے لیے ٹھیک نہیں ہے یہ تمہارے بھائی کے ساتھ ریلیشن شپ بنا سکتی ہے تو خود ہی سوچو کہ یہ بھلا تمہارے قابل کیسے ہو سکتی ہے وہ اس کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے بول رہا تھا۔

اسے اپنی اس غلطی کا اندازہ ہو چکا تھا وہ بہت بڑی غلطی کر چکا تھا جو اسے ہرگز نہیں کرنی چاہیے تھی اگر اسے کسی لڑکی کے پاس جانا بھی چاہیے تھا تو کون سا یہاں لڑکیوں کی کمی تھی کسی کی طرف بھی چار پیسے پھینک کر وہ اسے ایک رات کے لیے اپنے پاس رکھ سکتا تھا لیکن اس نے تو مایا کے ساتھ ہی یہ سب کچھ کر دیا تھا اور یہ سب کچھ پہلی دفعہ نہیں ہوا تھا مایا اور سمیر کافی وقت سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور جب بھی مایا کو پیسوں کی ضرورت پڑتی تھی تو وہ سمیر سے ہی مانگتی تھی اب وہ ان کی قیمت کیسے بھی پوری کیوں نہ کرے۔

مایا خود پر سارا الزام آتے دیکھ کر پریشان ہو گئی تھی لیکن سمیر کا اشارہ کرنے کی وجہ سے وہ کچھ بھی بول نہیں پائی تھی مطلب وہ اسے کائزان کے سامنے گرا رہا تھا۔

دیکھو کائزان پلیز مجھے معاف کر دو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی۔ میں جا رہا ہوں یہاں سے ہو سکے تو مجھے معاف کر دینا وہ پریشانی سے اپنی شرٹ اٹھا کر وہاں سے بھاگ نکلا تھا لیکن جاتے جاتے وہ مایا کو اشارہ کر گیا تھا کہ وہ اس سے کچھ بھی نہ بتائے ۔

اتنا تو سمیر بھی سمجھ ہی چکا تھا کہ مایا والی پلاننگ اس کی نا کامیاب ہو چکی ہے یہاں اپنے جذ بات سے بے قابو ہوتے ہوئے اس نے بہت بڑی غلطی کر دی تھی اور یہ غلطی کائزان کے سامنے بھی آ چکی تھی وہ وہاں سے جا چکا تھا جبکہ کائزان اب تک مایا کو ہی دیکھ رہا تھا اس کی آنکھوں میں کوئی نفرت نہیں تھی کوئی غصہ نہیں تھا۔

بس حیرانگی تھی کوئی لڑکی اپنے کردار کیا تنی کچی ہو سکتی ہے اسے اندازہ نہیں تھا اور اس لڑکی کو وہ شادی کے لیے پرپوز کرنے جا رہا تھا جو اسی کے بھائی کے ساتھ سو رہی تھی۔

کپڑے پہن کر باہر آؤ تمہارے پاس پانچ منٹ کا وقت ہے وہ اسے وران کرتا باہر نکل گیا تھا جبکہ مایا نے صرف ہاں میں سر ہلاتے ہوئے جلدی سے نیچے سے اپنی ڈریس اٹھائی تھی۔

***

وہ ڈرتے ڈرتے باہر آئی تو کائزان کو سامنے صوفے پر بیٹھے دیکھا اس کے سامنے شیشے کا ٹیبل تھا جس پر اس کی بندوق تھی اور ساتھ ہی وہ پیر شیشے کے ٹیبل پر رکھے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا وہ اس کے سامنے کسی مجرم کی طرف سر جھکا ئے کھڑی تھی اسے سمیر کی باتوں پر حامی بھرنی تھی کیونکہ سمیر نے اسے پیسے دینے تھے۔

جو کہ اب ممکن نہیں تھا کیونکہ سمیر کی پلاننگ تو ناکامیاب ہو چکی تھی اب وہ اسے کچھ بھی نہیں دینے والا تھا۔

کائزان پلیز مجھے مت مارو میں تمہیں سب کچھ سچ بتاتی ہوں جو کہانی سمیر نے تمہیں سنائی ہے وہ جھوٹی ہے میں کسی کالج میں تم سے نہیں ملی ہوں میرا مطلب ہے مجھے سمیر نے50 کروڑ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

وہ خاموشی سے بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا جب کہ مایا نے سچ اگلنا خود ہی شروع کر دیا تھا۔

اس نے مجھے بہت سارے پیسے دینے کا وعدہ کیا تھا کیونکہ وہاج کاظمی کی ساری جائیداد کے وارث صرف تم ہو اور اس میں سمیر کو کچھ بھی نہیں ملنے والا کیونکہ وہاج کاظمی نے اپنی ساری جائیداد تمہارے نام کر دی ہے اسی لیے جب اسے پتہ چلا کہ تم اس شکل کی کسی لڑکی سے محبت کرتے ہو تو اس نے مجھے بہت سارے پیسوں کا لا لچ دیا اور کہا کہ اگر میں اپنی سرجری کرواتی ہوں اور بالکل اس لڑکی کی طرح بن جاتی ہوں جسے تم پسند کرتے ہو تو وہ مجھے50 کروڑ دے گا۔

اب تم ہی بتاؤ کہ50 کروڑ کے لیے کوئی اپنی شکل نہیں بدلے گا۔ میں بس اپنی آنے والی زندگی کے بارے میں سوچ رہی تھی میری زندگی بدل سکتی تھی اور میں اپنی زندگی بدل دینا چاہتی تھی مجھے سمیر کے ساتھ کام کرتے ہوئے تقریبا تین سال ہو چکے تھے میں کالج میں ڈرگ سمگل کرتی تھی۔

اور اسمگلنگ کے چکر میں میں تین دفعہ جیل بھی جا چکی تھی اب کسی بھی طرح کا کوئی کیس ہوتا تو سب سے پہلے مجھ پر ہی شک کیا جاتا تھا میں اس شکل سے بہت اکتائی ہوئی تھی میرا دل کرتا تھا کہ میں یہ سب کچھ چھوڑ کے اپنی ایک نئی زندگی شروع کروں اسی لیے میں نے سمیر والی بات کو مان لیا تھا اور تمہیں دھوکہ دینے یہاں آگئی میں کسی کالج میں نہیں گئی ہوں اور نہ ہی تم نے مجھے کسی کالج میں دیکھا تھا وہ لڑکی کوئی اور تھی سننے میں آیا تھا کہ وہ کسی سیکرٹ آرمی افیسر کی بہن ہے جس کی وجہ سے سمیر اور وہاج کاظمی اس لڑکی سے رابطہ نہیں کر پائے ورنہ شاید اس لڑکی کو لالچ دے کر وہ تمہارے پاس اسی کو ہی لے کر آتے۔

وہ کبھی بھی نہیں آتی مایا کیونکہ وہ تمہاری طرح کریکٹر لیس نہیں ہے۔ تمہیں پتہ ہے تمہارے چہرے پر جس چیز کو میں نے سب سے پہلے تلاشنے کی کوشش کی تھی وہ کیا تھی وہ معصومیت جو میں نے اس لڑکی کے چہرے پر دیکھی تھی۔

میں بار بار تمہارے چہرے کو دیکھتا تھا ایسا کیسے ہو سکتا ہے میری نظر دھوکا کھا جائے وہ لڑکی کچھ اور تھی اور تم کچھ اور میں بہت پہلے سمجھ گیا تھا کہ وہ لڑکی تم نہیں ہو لیکن پھر بھی تمہاری شکل نے مجھے ایک لمبے عرصے تک یہ ماننے پر مجبور کر دیا کہ تم ہی وہی لڑکی ہو تمہیں پتہ ہے مایا زندگی میں بہت غلط کام کیے ہیں تم نے معصوم لڑکیوں کو ڈرگز دے کر انہیں غلط راستے پر لایا ہے سمیر کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہ جانے کتنے لوگوں کے بستر کی زینت بنی ہو تم ۔ تم ایک گھٹیا اور چیپ کردار کی لڑکی ہو تم نے مجھے میرے ایمان سے بھٹکا نے کی کوشش کی اور سب سے بڑی غلطی تم نے یہ کی ہے کہ تم نے اس انسان کا چہرہ اپنایا جس سے میں نے اس دنیا میں سب سے زیادہ محبت کی ہے ہاں وہ ایک نظر کی محبت پہلی نظر میں مجھے اس لڑکی کا دیوانہ کر گئی تھی میں دن رات یہ سوچتا تھا کہ تم وہ لڑکی ہو ہی کیسے سکتی ہو کیونکہ تم میں اور اس معصوم چہرے میں زمین آسمان کا فرق تھا۔

اور ،آج تمہاری حقیقت خود بخود میرے سامنے آگئی یہ انگوٹھی دیکھ رہی ہو تم اس نے اپنے ہاتھ میں موجود انگوٹھی اسے دکھائی تھی اور پھر غصے سے اسے پیچھے کی طرف پھینک دیا۔

یہ میں تمہارے لیے لے کر آیا تھا میں تمہیں شادی کے لیے پرپوز کرنے جا رہا تھا خدا کا شکر ہے کہ تم جیسی لڑکی میری زند گی میں آنے سے پہلے ہی تمہاری حقیقت آگئی اور اب تمہاری سزا یہ ہے کہ ان ساری معصوم لڑکیوں کے صدقے جن کی زندگی تمہاری وجہ سے برباد ہوئی ہے ہر اس گھٹیا کام کے لیے جو تم نے کر کے انسانیت کو شرمندہ کیا ہے اور میری اس محبت کے

صدقے جسے دیکھتے ہی میں اس سے محبت کر نے لگا تھا تمہیں اس دنیا سے رخصت کر رہا ہوں کیونکہ تم جینے کے لائق نہیں ہو۔

میں تمہیں زندہ چھوڑ دیتا اگر مجھے یہ پتہ ہوتا کہ تم نے کسی لڑکی کی زندگی برباد نہیں کی کسی لڑکی کی ڈرگ سے جان نہیں گئی تو لیکن تم بھی انہی سارے کاموں میں شامل ہو جینے کا حق تمہیں بھی نہیں ہے اور ہاں جہاں تک سوال ہے اس چہرے والی لڑکی کو ڈھونڈنے کا تو وہ لڑکی کائزان کاظمی کی زندگی میں آئے گی اور کائزان کاظمی باہیں پھیلا کر اسے اپنی زندگی میں شامل کرے گا اپنے نکاح میں شامل کرے گا اسے عزت دے گا تحفظ دے گا۔

فکر مت کرو تمہارا سمیر ہمد انی بھی جلد ہی تمہارے پیچھے آ کر تم سے ملے گا گولی چلاتے ہوئے اس نے آخری بس یہی بات کی تھی وہ بولنا چاہتی تھی کچھ کہنا چاہتی تھی لیکن ایسی کوئی لڑکی جو اپنی زندگی سنوارنے کے لیے ہزاروں کی زندگیاں برباد کر چکی ہو اسے بولنے کا حق نہیں تھا کائزان کاظمی کی عدالت میں۔

***

مایا کہاں ہے کائزان میں دو دن سے اسے ہر طرف ڈھونڈ رہا ہوں وہ کہیں بھی نہیں مل رہی وہ باہر ڈبلیو کے ساتھ کھیل رہا تھا جب رسل نے آ کر پوچھا۔

ابھی دو دن پہلے ہی تو کائزان اسے پروپوز کرنے جا رہا تھا تو پھر اچانک وہ غائب کہاں ہو گئی۔

مر گئی مایا مار دیا میں نے وہ پرسکون انداز میں بولا تھا۔

کیا مطلب میں سمجھا نہیں وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھ گیا تھا لیکن پھر بھی اسے لگا کہ اسے سمجھنے میں کوئی غلطی ہوئی ہے۔

وہ لڑکی نہ تو میرے لائق تھی اور نہ ہی اس دنیا کے لائق تو مار دیا اب مزید کوئی سوال جواب مت کرنا جب موڈ ہوگا سب بتا دوں گا فی الحال میں اپنے بچے کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔ اور اپنا موڈ ہرگز خراب نہیں کرنا چاہتا۔

وہ اسے جانے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا تو وہ اگلے ہی لمحے کندھے اچکا کر وہاں سے چلا گیا تھا۔ جبکہ کائزان ایک دفعہ پھر سے اپنے کھیل میں مصروف ہو گیا تھا۔

***

وہ پاکستان واپس آیا تو کائزان کی طرف سے اسے کوئی ایکشن دیکھنے کو نہیں ملا تھا شاید وہ مایا کی باتوں پر یقین کر چکا تھا یا مایا کو اپنے گھر سے نکال چکا تھا وہ کچھ بھی نہیں جانتا تھا ہاں لیکن اس بات کی خبر وہاج کو نہیں لگی تھی بلکہ اس نے خود ہی وہاج کو بتا دیا کہ مایا نے اسے سڈیوز کرنے کی کوشش کی ہے۔

جس کی وجہ سے وہ مایا کے کافی قریب چلا گیا تھا اور کائزان نے اسے مایا کے قریب دیکھ لیا ہے۔

اسنے ساتھ میں یہ بھی کہہ دیا تھا کہ مایا صرف اور صرف پیسے کی لالچ کی وجہ سے یہ سب کچھ کر رہی ہے کائزان کے ساتھ شادی میں اسے کوئی دلچسپی نہیں تھی یہ ساری باتیں تو وہاج پہلے سے ہی جانتا تھا اسی لیے اس نے مزید اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جبکہ وہ کائزان کی طرف سے کسی بھی طرح کا ایکشن نہ دیکھتے ہوئے وہ سمجھ گیا تھا کہ کائزان یہ ساری باتیں اپنے باپ سے نہیں کرنا چاہتا۔

سرکار وہ جو دوسری پارٹی کے لوگ ہیں انہیں کتنا ڈرگز بھیجنا ہے۔ اور آپ کی رپورٹس بھی آگئی ہیں کیا کائزان کو اس کے بارے میں بتانا ہے سمیر آفس کے اندر داخل ہوتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا۔

نہیں کائزان کو اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتانا اور وہ جو دوسری پارٹی ہے ان کے ساتھ ہماری ڈیل کینسل کر دو ہم مزید ڈرگز کی ڈیلنگ نہیں کریں گے میرا مطلب ہے میں یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہتا ہوں سمیر ان سب چیزوں میں کچھ بھی نہیں ہے ان سب کی وجہ سے میرا بیٹا مجھ سے دور ہو گیا میں ابھی یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہتا میں اپنا بڑھایا اپنے بیٹے سے دور رہ کر نہیں گزرنا چاہتا وہ نہ جانے کس سوچ میں بولا تھا جب کہ سمیر تو حیرانگی سے اسے دیکھنے لگا تھا۔

کیا مطلب ہے آپ کی اس بات کا میں سمجھا نہیں آپ کہنا کیا چاہتے ہیں وہ الجھتے ہوئے پوچھنے لگا۔

سمیر میرے پاس زندگی کا زیادہ وقت نہیں رہا میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی زندگی کا یہ آ خری وقت اپنے بیٹے کے ساتھ گزاروں نہ کہ اس سے دور رہ کر وہ مجھ سے نفرت کرنے لگا ہے وہ میرے کام سے نفرت کرتا ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ میں یہ سب کچھ کروں اور سچ تو یہ ہے کہ اب میں بھی تھک چکا ہوں میں بھی اپنی زندگی کو سکون سے گزارنا چاہتا ہوں اس سب پیسے کی وجہ سے میری بیوی مجھ سے دور ہو گئی میرا بیٹا مجھ سے دور ہو گیا اور یہ اتنی دولت کما کر کیا کر لیا میں نے میرا بیٹا اس دولت پر تھو کنا بھی پسند نہیں کرتا۔

یہ سب کچھ چھوڑ دینا چاہتا ہوں تم یہ ڈیل کینسل کر دو۔ فی الحال تم جاؤ یہاں سے میں کچھ وقت اپنے ساتھ گزارنا چا ہتا ہوں وہ اسے جانے کا اشارہ کرتے ہوئے آنکھیں بند کر کے سر سیٹ کی پشت کے ساتھ لگا چکا تھا جب کہ سمیر بنا کچھ بولے کمرے سے نکل آیا۔

***

یہ کیا کہہ رہے ہو تم ایسا کیسے ہو سکتا ہے وہ بدھا سب کچھ چھوڑ کیسے سکتا ہے۔ اس نے عبداللہ رئیس کو آ کر بتایا تھا جب کہ

عبداللہ رئیس تو مانو یقین ہی نہیں کر پا رہا تھا۔

پیسے کے پیچھے بھاگنے والا وہاج کاظمی اچانک سے بدل کیسے گیا تھا۔

اس کے دونوں گردے فارغ ہو چکے ہیں اور کینسر ہے اسے وہ زیادہ وقت تک جی نہیں پائے گا اسی لیے اس نے یہ سب کچھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے میں نے سوچا تھا کائزان کو اس کی نظروں میں گرا کر کائزان کے ساتھ اس کی ساری محبت کو ختم کر کے ساری دولت لے لوں گا لیکن نہیں۔ یہ تو الٹا سب کچھ چھوڑ چھاڑ رہا ہے۔

اور تو اور ساری جائیداد ساری پراپرٹی اس نے اپنے بیٹے کے نام کر دی ہے۔ مجھے وہ ساری پراپرٹی چاہیے وہ سارا پیسہ مجھے چاہیے عبداللہ رئیس تمہاری سوچ سے زیادہ ہے اس کی دولت ۔ مجھے وہ ساری دولت چاہیے اتنے سالوں سے میں اس کی چاکری اس لیے نہیں کر رہا کہ وہ سب کچھ اپنے بیٹے کے نام کر دے مجھے سب کچھ چاہیے عبداللہ اور تم مجھے سب کچھ دلاؤ گے۔

ہاں کیوں نہیں میں تمہیں دلاؤں گا لیکن اس پراپرٹی میں سے 40 پرسنٹ میرا ہوگا اور باقی60 پرسنٹ تم اپنے پاس رکھ لینا ۔ عبداللہ رئیس نے جیسے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے تھے اور اس وقت سمیر انکار کرنے کی کنڈیشن میں نہیں تھا وہ ان لوگوں کی طرح کچھ بڑا پلین نہیں سوچ پا رہا تھا جس کے بل بوتے وہ سب کچھ حاصل کر سکے لیکن عبداللہ کی سوچیں بہت دور تک جاتی تھیں۔

***

کیسے ہیں آپ بابا ۔۔۔۔؟ آج کافی دنوں کے بعد اس نے انہیں فون کیا تھا نہ جانے کیسے اس کے دل میں خیال آگیا ورنہ وہ تو مہینہ مہینہ گزر جانے کے بعد بھی فون نہیں کرتا تھا۔

تمہاری آواز سن لی میری جان اب ٹھیک ہو جاؤں گا تم سناؤ تم کیسے ہو۔ وہ اس کی آواز سینے ہوئے سکون محسوس کر رہا تھا۔

اگر میری آواز سینا چاہتے ہیں تو میرے پاس آ جائیں ہمیشہ کے لیے یہ سب کچھ چھوڑ کر ۔۔۔۔۔ ۔"

میں تمہارے پاس آنا چاہتا ہوں کائزان میں تھک چکا ہوں یہ سب کچھ کرتے کرتے اب سب کو چھوڑ دینا چاہتا ہوں تم چاہتے تھے نا کہ میں یہ سب کچھ چھوڑ دوں تو سب کچھ چھوڑ دوں گا مجھے اپنے بیٹے کا وقت چاہیے اس کا ساتھ چاہیے اگر میں ایک اچھا انسان بن کر تمہارے پاس آؤں تو کیا مجھے اپنے بیٹے کا پیار ملے گا۔

میں آپ سے نفرت نہیں کر سکتا بابا کیونکہ یہ میرے بس میں نہیں ہے میری ماں نے مجھے یہ کام کرنے سے منع کیا تھا لیکن آپ سے محبت کرنا مجھ پر فرض نہیں ہے کیونکہ آپ نے جو کچھ کیا ہے وہ میں معاف نہیں کر سکتا میں اپنی ماں کا خون آپ کو معاف نہیں کر سکتا ہاں لیکن ایک بیٹے ہونے کا فرض ضر ور نبھاؤں گا آپ آجائیے میرے پاس ۔ اس نے اپنے دل کی بات ان سے کہہ دی تھی۔

انہیں معاف کرنا اس کے لیے آسان نہیں تھا اس شخص کی وجہ سے اس کی ماں نے اپنی ساری زندگی برباد کر دی تھی وہ اسے معاف کیسے کرتا۔ وہ اسے معاف نہیں کر سکتا تھا لیکن اپنے بیٹے ہونے کا فرض نبھا سکتا تھا اور وہ یہ نبھانے کو تیار تھا۔

***

اسے رپورٹس ملی تھیں اور وہ یہ رپورٹ دیکھ کر حیران ہی تو رہ گیا تھا سمیر کی طرف سے یہ وہ پہلی چیز تھی جو اسے اس دن کے بعد ملی تھی اپنے باپ کی رپورٹس میں وہ اپنے باپ کے دونوں

گردے فیل دیکھ چکا تھا اور اس کا علاج پاکستان میں ہی ہو رہا تھا۔

علاج کے دوران وہ اسے کسی دوسرے ملک نہیں لا سکتا تھا یعنی اس کا باپ فلحال یہاں نہیں آ سکتا تھا اور اس کے باپ کو کوئی ڈونر نہیں مل رہا تھا وہاں پر۔

وہ اپنے باپ کو مرنے تو ہرگز نہیں دے سکتا تھا اس نے راتوں رات فیصلہ کر دیا تھا کہ وہ خود اپنا ایک گردہ اپنے باپ کو دے گا اور اس کی جان بچائے گا آخر قیامت کے دن اسے اپنی ماں کو منہ بھی تو دکھانا تھا۔

رپورٹس ملتے ہی اس نے پاکستان جانے کا فیصلہ کر لیا تھا اور رسل نے فورا ہی اس کے لیے ٹکٹس کا انتظام کروا لیا تھا۔

***

یہ سب کچھ ایک پلاننگ کے تھرو کیا جائے گا یہ تو کائزان کی سوچ بھی نہیں تھی وہ تو بس اپنے باپ کو ایک نئی زندگی دینا چاہتا تھا وہ خوش تھا یہ سوچ کر کہ اس کا باپ غلط کاموں سے توبہ کر رہا ہے اور ایک اچھے کام کی طرف جا رہا ہے۔

سمیر اسے ایئرپورٹ پر لینے کے لیے آیا تھا وہ شرمندہ تھا اس سے لیکن اس نے کچھ بھی نہیں کہا تھا سمیر نے مایا کے بارے میں کوئی بات نہیں کی تھی اور نہ ہی اس سے کچھ پوچھا تھا جبکہ کائزان خود بھی کوئی دلچسپی نہیں رکھتا تھا اسے مایا کے بارے میں کچھ بھی بتانے کی۔

وہ اسے لے کر سیدھا ہسپتال آیا تھاا ور اس نے اپنے کچھ ٹیسٹ کروائے تھے سمیر کے مطابق یہ ڈاکٹر اس کے باپ کا علاج کر رہا تھا۔ اور اسے اس کے باپ کے بارے میں سب کچھ پتہ تھا۔

ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کروایا تو ساری رپورٹس میچ ہو چکی تھیں کائزان کا گردہ اس کی باڈی میں پروپر طریقے سے فٹ ہو رہا تھاا ور یہ سب سے بہترین بات تھی کہ اس کا گردہ اس کہ اپنے ہی بیٹے کا تھا آگے جا کر کسی طرح کا مسئلہ نہیں ہونے والا تھا۔

ہم ایسا کرتے ہیں کہ کل ہی آپریشن کر لیتے ہیں اس کے بعد آپ جلد سے جلد اپنے والد کو یہاں سے مصر لے جائیے گا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

اور اگر ہم اپریشن ہی مصر جا کر کروائیں تو اس نے ڈاکٹر کو دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔

یہ تو آپ کی مرضی ہے کہ آپ اپریشن یہاں کروانا چاہتے ہیں یا وہاں لیکن میں ان کے کیس کو بہت اچھے طریقے سے سٹڈی کر رہا ہوں تو میرے خیال سے میں یہ کام بہت بہتر طریقے سے کر سکوں گا۔ آپ جو بہتر سمجھیں وہی کریں ڈاکٹر نے اسے فری ہینڈ دیا تھا۔

ٹھیک ہے کل صبح آپریشن کی تیاری کیجئے۔ اس نے سارے چیک اپ کروانے کے بعد گھر کی راہ لی تھی جبکہ سمیر عبداللہ رئیس کے پلان کے مطابق سارا کام ہوتے دیکھ جہاں خوش ہو رہا تھا وہیں ڈر بھی تھا کہ کہیں وہ پکڑا ہی نہ جائے۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.