کائزان کیسے ہو تم میں کب سے تمہارے آنے کا انتظار کر رہی تھی وہ چاروں کہیں باہر سے آئے تو مایا ایک ادا سے چلتی اس کے پاس آتی اس کی گردن میں اپنے باہیں ڈال چکی تھی اس کی حرکت جہاں رسل اور رفیل کو بری لگی تھی وہیں آگ تو کائزان کو بھی لگا گئی تھی۔
مایا میں تمہیں پہلے بھی بتا چکا ہوں مجھے یہ ساری حرکتیں پسند نہیں ہیں کنٹرول کیا کرو یہ سب کچھ شادی کے بعد اچھا لگتا ہے وہ کافی توہین امیز انداز میں اس کی باہوں کو جھٹک چکا تھا۔
جبکہ مایا نے کافی غصے سے اسے دیکھا تھا یہ کیسی محبت تھی اس کی جو اسے اس کے پاس ہی نہیں آنے دیتی تھی سمیر اسے دن رات ٹارچر کر رہا تھا کہ وہ کائزان کے قریب جائے اس کے ساتھ اپنے ریلیشن کو مضبوط کرے اور یہاں یہ لڑ کا اس کے ہاتھ ہی نہیں آ رہا تھا۔
اچھا ائی ایم سو سوری اب نہیں کرتی دراصل تمہارے ساتھ اس گھر میں تمہارے اتنے قریب رہتی ہوں نا تو اب بیوی والی فیلنگر آنا شروع ہو گئی ہیں وہ مسکراتے ہوئے بولی تھی۔
اگر اتنی ہی بیوی والی فیلنگر آ رہی ہیں تو نکاح کر لو اس سے قصہ ہی ختم رسل نے اپنے کمرے میں جاتے جاتے ایک اور جملہ کسا تھا۔ ہرگز نہیں نکاح کرنے کا مطلب ہے کہ خود کو اس کا پابند کر لوں یہ تو ویسے بھی بہت ساری پابندیاں لگاتا ہے نہ جانے نکاح کے بعد مجھ پر کون کون سی پابندیاں لگائے گا۔
فی الحال تو میں ہرگز نکاح کے لیے تیار نہیں ہوں اس نے فورا انکار کیا تھا تقریبا چھ مہینے سے وہ یہاں ان کے گھر پر رہ رہی تھی اب تک اس نے اپنی نرسنگ کورس کو جوائن نہیں کیا تھا دن رات وہ موبائل فون پر میسجز کرتی رہتی تھی پوچھنے پر کہہ دیا کہ میری سہیلی ہے۔
عجیب پرسرار تھی اس کی شخصیت اگر کائزان کو اس صورت سے محبت نہ ہوتی تو یقینا وہ کب کا اسے اپنی زندگی سے نکال باہر کرتا اس کی روٹین بدل چکی تھی وہ اکثر گھر سے نکل جاتی تھی دو دفعہ تو وہ رات کے وقت گھر سے نکلی تھی اور یہ حرکت ان میں سے کسی کو بھی پسند نہیں آئی تھی ایک لڑکی کا اس طرح مصر کے بازاروں میں آدھی رات کو گھومنا ان کے لیے ناقابل قبول تھا لیکن پھر بھی اس نے کہہ دیا کہ وہ ایک خود مختار لڑکی ہے اور ابھی تک کائزان کے ساتھ اس کا نکاح نہیں ہوا کہ وہ اس پر پابندیاں لگائے گا۔
باقی اس کے بدلتے انداز تو سب لوگ ہی نوٹ کر رہے تھے یہاں تک کہ رسل نے تو صاف انداز میں کہہ دیا تھا معاف کرنا دوست لیکن تمہاری پسند مجھے پسند نہیں آئی۔ جب کہ اس کے دن بدن بدلتے رنگوں پر وہ خود ہی اپنی پسند کو ناپسندگی سے دیکھنے لگا تھا۔
***
واؤ یہ گھر تو بہت ہی شاندار ہے کتنا خوبصورت اور کتنا بڑا گھر ہے تم یہ گھر میرے لیے بنوا رہے ہو مجھے یقین نہیں آ رہا وہ کائزان کے ساتھ اندر آئی تھی۔
ہاں میں نے سوچا ہے کہ شادی کے بعد میں اس گھر میں رہوں گا۔ یہ گھر میں نے اپنے حق حلال کی کمائی سے بنایا ہے مجھے یہ گھر بہت پسند ہے کیونکہ یہاں کی اینٹ اینٹ میری محنت کی ہے وہ پرسکون انداز میں بولا۔
یہ تو اور بھی اچھی بات ہے بہت خوبصورت ہے وہ گھر کو ستا ئشی نظروں سے دیکھتے ہوئے بولی ۔
چلو واپس چلیں ۔۔۔ اسے پوری طرح گھر کی در و دیوار پر نظریں جمائے دیکھ کر کائزان نے کہا تھا۔
اتنی جلدی کیا ہے تھوڑی دیر رکتے ہیں نا وہ کائزان کے بازو میں ہاتھ ڈالتے ہوئے اسے اپنے قریب کرتے ہوئے بولی تو کائزان کو اس کا یہ انداز آگ لگا گیا۔
مایا اس طرح کی حرکتیں نہ کیا کرو تم جانتی ہو مجھے یہ سب کچھ پسند نہیں ہے اس نے اکتائے ہوئے لہجے میں کہا۔
لیکن مجھے تو پسند ہے نا اس نے کائزان کا چہرہ تھامتے ہوئے اس کے لبوں کو چومنا چاہا ہی تھا کہ کائزان نے اسے دھکہ دے کر ایک زوردار تھپڑ اس کے منہ پر دے مارا۔
بدتمیز بے حیا تمہیں حرام اور حلال کا فرق نہیں سمجھایا گیا کیا۔ کتنی بار بتاؤں تمہیں کہ یہ سب پسند نہیں ہے مجھے وہ غصے سے دہاڑتے ہوئے گھر سے باہر نکلا تھا جبکہ مایا اپنے منہ پہ ہاتھ رکھے حیران اور پریشان کھڑی تھی۔
وہ اس سے دور دور رہتا تھا کھچا کھچا رہتا تھا اور کچھ عرصے سے تو یہ سب کچھ بڑھنے لگا تھا لیکن اب اس کا تھپڑ مارنا بہت کچھ بیان کر گیا تھا کائزان کو صرف اس کی شکل پسند تھی اور کچھ بھی نہیں۔ اس بات کا احساس اسے اب ہوا تھا وہ تیزی سے باہر نکلتے کائزان کے پیچھے جانا چاہتی تھی جب اچانک فون بجنے لگا۔
***
یہ میرے بس میں نہیں ہے کائزان کسی طرح میرے قابو میں نہیں آ رہا میں نے بہت کوشش کی ہے لیکن اسے نہ تو میری ادائیں پسند ہیں اور نہ ہی اسے مجھ میں کوئی دلچسپی ہے اسے صرف اور صرف یہ شکل پسند ہے اور کچھ بھی نہیں۔
اس شکل کا عاشق ہوا تھا وہا ور اب تک میں اس کے ساتھ بھی صرف اسی لیے ہوں کیونکہ میرے پاس یہ شکل ہے اگر یہ نہیں ہوتی تو وہ مجھے کبھی منہ لگانا بھی پسند نہیں کرتا۔
اچھا اگر ایسی بات ہے تو ٹھیک ہے تمہارے50 کروڑ کو تم بھول جاؤ سمیر نے فون پر ہی دھمکی دیتے ہوئے اس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا تھا۔
پلیز سمیر ایسا مت کرو میں کوشش کر رہی ہوں نا اس نے ہار مانتے ہوئے کہا تو سمیر اسے بیسٹ آف لک کہہ کر فون بند کر چکا تھا جبکہ مایا اتنی توہین کے بعد بھی ایک دفعہ پھر سے کائزان کے پیچھے چل دی تھی۔
***
کیا بات ہے تم اتنے پریشان کیوں ہو خیریت تو ہے پچھلے کچھ دنوں سے میں نوٹ کر رہا ہوں تم بہت الجھے الجھے سے رہنے لگے ہو کیا مجھے بھی نہیں بتاؤ گے رسل نے آج اس سے پوچھ ہی لیا تھا
پچھلے کچھ دنوں سے مایا اس کے قریب آنے کی بہت کوشش کر رہی تھی جبکہ کائزان اسے پوری طرح سے نظر انداز کر رہا تھا۔
یہی چیز اسے بھی الجھن میں مبتلا کر رہی تھی آج کل کائزان کا سارا وقت ہی ڈبلیو کے ساتھ گزر رہا تھا اور مایا کا کبھی فون پر تو کبھی کائزان کے پیچھے پیچھے ۔
رسل مایا عجیب سی ہے وہ عجیب طرح کی حرکتیں کر رہی ہے میں اس کے سامنے اپشن رکھ چکا ہوں شادی کا لیکن شادی میں دلچسپی نہ دکھاتے ہوئے وہ فضول میں میرے بہت قریب آنے کی کوشش کر رہی ہے اور اتنا قریب میں کسی بھی عورت کو آنے کی اجازت نہیں دے سکتا سوائے کسی حلال رشتے کے۔
میری ماں نے مجھے حرام اور حلال کا فرق سمجھایا ہے رسل میں حرام کی طرف نظر اٹھا کے نہیں دیکھ سکتا۔
لیکن مایا بار بار یہی ساری حرکتیں کر کے اپنی اہمیت میری نظروں میں کم کر رہی ہے۔ مجھے نہیں پسند اس کا قریب آیا یا مجھے چھونا اور یہ بات میں کلیئر اس کو بتا چکا ہوں لیکن پھر بھی وہی ساری حرکتیں کر رہی ہے۔
اس معاملے میں تمہیں کچھ نہیں کہہ سکتا کائزان شاید وہ تمہاری طرف سے کسی بڑے پروپوزل کا انتظار کر رہی ہے عموما لڑکیاں پروپوز کرنے کے خواب دیکھتے ہیں کہ ان کا جیون ساتھی انہیں پروپوز کرے گا تم وہ کر کے دیکھ لو ۔ ہو سکتا ہے وہ تم سے شادی کے لیے مان جائے۔
کوئی ضرورت نہیں ہے فی الحال میں ان سب چکروں میں نہیں پڑنا چاہتا پہلے وہ تیار نہیں تھی اب میں مینٹلی طور پر مایا سے شادی کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں جیسا ہے سب کچھ ویسا ہی رہنے دو میں خود ہی مایا سے دور رہنے کی کوشش کروں گا وہ کہتے ہوئے باہر نکل گیا تھا جبکہ رسل نے اندازہ لگا لیا تھا کہ مایا نہ صرف
کائزان کی نظروں میں کر چکی ہے بلکہ اس کے دل سے بھی اتر چکی ہے۔
***
یہ کیا بھجوایا ہے تم نے مجھے اتنی مشکل سے لے کر آئی ہوں اسے کمرے تک کیا ہے یہ انجیکشنز ہے یا عجیب طرح کی چھوٹی چھوٹی بوتلیں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا چیز بھیجی ہے تم نے مجھے ۔
کمرے میں آتے ہوئے سمیر کو فون کرتی اس سے پوچھنے لگی تھی جس نے تھوڑی دیر پہلے اسے ایک پارسل بھیجا تھا سمیر کا اس کے لیے پارسل بھجنااگر کسی کی نظر میں آ جاتا تو وہ برا پھنس سکتی تھی۔
زہریلے انجیکشن ہیں اس میں ڈارلنگ ۔ لگا دو کائزان کے اس جانور کو جس کی وجہ سے تم اس کے پاس نہیں جا پا رہی مجھے تم لوگوں کا ریلیشن شپ چاہیے سمجھی میں چاہتا ہوں کہ کائزان تمہارا دیوانہ ہو جائے عاشق ہو جائے وہ تمہارے کہنے پر کچھ بھی کردے جو تمہارے لیے اتنا خوبصورت گھر بنوا سکتا ہے وہ
تمہارے لیے کل کو کچھ بھی کر سکتا ہے۔
اور وہ اربوں کھربوں کی جا ئیداد مجھے چاہیے جو وہاج نے کائزان کے نام کر دی ہے کائزان کو جائیداد میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ممکن ہے کہ جب تم اس سے فرمائش کرو تو وہ ساری جائیداد تمہارے نام کر دے جب وہ تمہارے کنٹرول میں ہوگا تو وہ
تمہاری بات مانے گا اور تم وہ ساری جائیداد مجھے دینے تک میری غلام ہو۔
تمہیں لگتا ہے کہ اگر کائزان کے ڈبلیو کو کچھ ہو گیا تو وہ تمہیں چھوڑے گا یا وہ مجھے چھوڑے گا وہ ہمیں جان سے مار ڈالے گا۔
تو اسے بتائے گا کون میری جان ۔۔ میں اور تم تو اتنے پاگل ہیں نہیں کہ اپنا راز خود ہی کھولیں گے اور جہاں تک رسل کی بات ہے تو میرا نہیں خیال کہ وہ دن کے وقت گھر پر ہوتا ہے اب وقت برباد کرنا بند کرو۔
اس وقت کوئی بھی نہیں ہے جا کر ڈبلیو کو یہ انجیکشن لگا دو اگر ڈبلیو ہی راستے سے ہی جائے گا تو سمجھو ہمارا کام ہو گیا کائزان کی دلچسپی اپنے آپ تمہاری طرف ہو جائے گی اپنے خاص جانور کو کھو کر وہ تھوڑا ایموشنل ہوگا تو ایسے ایموشنل وقت میں تم اس کے بہت قریب آ سکتی ہو۔
میں اس کے جانور کے زیادہ قریب نہیں جاتی مجھے بہت ڈر لگتا ہے اس سے اس نے کچھ سوچتے ہوئے کہا تھا اب وہ سمیر کو کسی بھی چیز پر انکار نہیں کر سکتی تھی کیونکہ وہ اس کی غلام تھی جبکہ سمیر کو اس کی باتوں سے بہت غصہ آرہا تھا۔
تو ٹھیک ہے پیسے بھی بھول جاؤ اپنے ڈر کو اپنے پاس رکھو سمیر نے کہتے ہوئے فون بند کرنا چاہا تھا۔
اچھا ٹھیک ہے میں جا رہی ہوں کوشش کر رہی ہوں اس نے فون بند کرتے ہوئے کہا تو دوسری طرف سمیر مسکرا دیا۔
***
وہ بڑی مشکل سے ڈبلیو کے پنجرے تک آئی تھی اسے اس سے بہت خوف آتا تھا اسی کی وجہ سے کائزان نے ڈبلیو کو کہا تھا کہ وہ اس کے آس پاس نہ آیا کرے اور ڈبلیو خود بھی اس سے دور دور رہنا ہی پسند کرتا تھا۔
اسے اپنے پنجرے کے پاس دیکھ کر وہ بھی ضرور کنفیوز ہوا ہو گا کہ اس نے پنجرے کا دروازہ کھولتے ہوئے اندر قدم رکھا اور مسکراتے ہوئے اس کے پاس آئی اتنا تو وہ جانتی ہی تھی کہ ڈبلیو کسی بھی گھر والے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا ۔
اس نے آہستہ سے انجیکشن کھولتے ہوئے اس کی پیٹھ سہلائی تھی جبکہ ڈبلیو اسے دیکھنے کے بجائے دوسری طرف منہ کیے آرام سے بیٹھا ہوا تھا۔
اس نے ڈبلیو کی گردن کے پاس زور سے انجکشن مارنا ہی چاہا تھا جب اسے ایسا محسوس ہوا کہ کوئی اس کے پیچھے آ رہا ہے۔
تم یہاں کیا کر رہی ہو اچانک رسل کی آواز پر وہ اچھل کر اٹھ بیٹھی تھی۔
وہ مجھے عجیب سی آواز آئی تھی تو مجھے لگا شاید ڈبلیو کو کوئی مسئلہ ہوگا اس لیے میں دیکھنے کے لیے آئی تھی لیکن یہ تو بالکل ٹھیک ہے میں بیٹھی اسی سے باتیں کر رہی تھی کہ تم آ گئے اس نے گھبرائے ہوئے لہجے میں کہا تھا۔
اب تم آ ہی گئے ہو تو تم یہاں بیٹھو میں چلتی ہوں تمہیں تو پتہ ہے ویسے مجھے ڈبلیو سے ڈر لگتا ہے وہ تو میں نے یہ سوچا کہ یہ نہ ہو کہ ڈبلیو کو کوئی مسئلہ ہو اسی لیے میں یہاں آگئی۔
اس نے انجیکشن چھپاتے ہوئے باہر کی طرف ڈور لگائی تھی جبکہ رسل کو کچھ عجیب تو محسوس ہوا وہ پوری طرح سے ڈبلیو کو ٹٹولنے لگا تھا۔
اس لڑکی پر وہ بالکل یقین نہیں کرتا تھا ایک پرسنٹ بھی نہیں ہاں وہ کائزان کی محبت تھی لیکن اس کے لیے وہ ناقابل اعتبار تھی
***
مبارک ہو مبارک ہو۔ کائزان نے مٹھائی اٹھا کر رسل کے منہ میں ڈالی تو وہ کنفیوز ہوا تھا وہ ابھی ابھی باہر سے آیا تھا جب کائزان کو کچن سے مٹھائی باہر لاتے دیکھ کر مسکرایا وہ اتنا خوش کیوں تھا اسے سمجھ نہ آیا۔
خیر مبارک خیر مبارک لیکن اس مبارک کی کوئی وجہ بھی تو پتہ چلے کیوں دے رہے ہو بھائی مبارکیں اور اتنے خوش کیوں ہو تم سب کچھ ٹھیک تو ہے نا لگتا ہے کسی بڑے دشمن کا کام تمام کر کے آئے ہو وہ مٹھائی کھاتے ہوئے اسے بھی کھلانے لگا تھا۔
ارے نہیں یار سمجھو آج ہمارے بہت پیارے دوست کی نیا پار لگے گئی میرا مطلب ہے آج رفیل کا نکاح ہے۔ کائزان نے مسکراتے ہوئے بتایا تو وہ حیرانگی سے اسے دیکھنے لگا رفیل پچھلے تین مہینے سے انڈیا میں تھا اور وہاں اس کے لیے بہت اہم کام کر رہا تھا۔
یہ تو واقعی بہت خوشی کی بات ہے لیکن لڑکی کون ہے کیا سسٹم ہے مجھے بھی تو کچھ بتاؤ نا اس طرح سے اچانک یار مجھے کنفیوز تو مت کرو۔ وہ کچھ الجھتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا تھا۔
تمہیں اپنے وحید عالم صاحب یاد ہیں جن کا ایک کیس ہم نے حل کیا تھا۔ کائزان نے اسے یاد کروایا تھا جس پر رسل نے ہاں میں سر ہلایا ۔
ہاں بلکل کیوں۔۔۔۔۔ ۔"وہ پوچھنےلگا۔
تمہیں یاد ہے ان کے تین بچے ہیں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ان کی ایک بیٹی تو ماشاءاللہ سے آرمی میں چلی گئی ہے جبکہ دوسرا بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے وہ اپنی دوسری بیٹی کو سیف کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی جان خطرے میں ہے ان کا بیٹا تو لڑکا ہے اپنی حفاظت کر سکتا ہے وہ اپنی بیٹی کو میرے پاس یہاں بھیجنا چاہتے ہیں لیکن میں نے کہہ دیا کہ یہاں میں کسی بھی غیر محرم لڑکی کو بنا کسی رشتے کے نہیں رکھ سکتا تو انہوں نے مجھ سے اس کا حل مانگا تو میں نے اس کا حل رفیل کی صورت میں دیا اس نے مسکراتے ہوئے تفصیل بتائی تھی۔
اور رفیل کو اس چیز پر کوئی اعتراض نہیں ہوا وہ پریشانی سے پوچھنے لگا تھا رفیل تو ہر آتی جاتی لڑکی کو گرل فرینڈ کی نظر سے ہی دیکھتا تھا۔
نہیں اسے کوئی اعتراض نہیں ہے میں نے بہت واضح الفاظ میں اس سے کہا ہے اور اس لڑکی کی تصویر بھی بھیجی ہے اس نے کہا ہے کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے اور آج دوپہر دو بجے کے وقت ان کا نکاح ہے۔
اور باقی تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے میں نے رفیل کو ہر چیز کلیئر کی ہے وہ لڑکی کوئی معمو لی لڑکی نہیں بلکہ ایک بہت عزیز ساتھی کی بیٹی ہے اور اس کی حفاظت تو رفیل کو کرنی ہوگی اپنی جان سے بڑھ کر کیونکہ وہ صرف وحید عالم کی بیٹی نہیں بلکہ میری بہن بھی ہے۔
وہ تفصیل بتانے لگا تو رسل نے بھی خوش ہوتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا تھا۔
پھر تو یہ سچ میں بہت خوشی والی بات ہے تم بھی مٹھائی کھاؤ وہ اسے ایک مٹھائی کا ٹکڑا اٹھا کر دیتے ہوئے بولا تو کائزان نے خوشی سے مٹھائی کھائی تھی۔
یار چھوٹے والے کا نکاح ہو گیا ہم بڑے دونوں کنوارے رہ گئے رسل نے اہ بھری تھی جس پر کائزان نے قہقہ لگایا۔
دیکھ بھائی میں تیرا چھو یا بھائی ہوں نہ تو میں تیری اماں ہوں اور نہ ہی ابا جو تیرے لیے رشتہ ڈھونڈوں گا خود تو میں جلدی ہی شادی کر لوں گا تو اپنے لیے کوئی جگاڑ کر لے تو بہتر رہے گا ورنہ بڑھاپے کا سہارا نہیں ہے تیرے پاس وہ اس کا کندھا تھپتھپاتے ہوئے باہر نکل گیا تھا جبکہ رسل کندھے اچکا کر اپنے کمرے کی طرف چلا گیا
کیونکہ اس بارے میں وہ فی الحال کچھ نہیں سوچنا چاہتا تھا۔
***
وہ سونے کی کوشش کر رہا تھا جب اچانک اس کے کمرے کا
دروازہ کھلا سامنے مایا کھڑی تھی لیکن اس کی ڈریس انتہائی
نامناسب تھی بلیک کلر کی سلیو لیس ڈریس میں وہا پنی نیم برہنہ ٹانگوں کو کور کیے بغیر ہی یہاں آگئی تھی۔
مایا یہ کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے جاؤ جا کر ڈھنگ کے کپڑے پہن کر آؤ اس نے غصے سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا جب مایا نے دروازہ بند کر دیا۔
آج میں کہیں نہیں جاؤں گی کائزان کیونکہ آج میں تمہارے بہت قریب آنے والی ہوں اور آج تم مجھے نہیں روکو گے وہ تیزی سے اس کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے اس کے بالکل پاس آگئی تھی اتنا پاس کہ کائزان کو اس کی سانسیں اپنے سینے پر محسوس ہوئیں۔
مایا مت کرو اپنے عورت پن کی توہین کیوں کر رہی ہو اتنا وہ اسے دھکا دے کر پیچھے کرنے لگا تھا اور ساتھ ہی اٹھ کر اس نے باہر جانا چاہا جب اس نے پیچھے سے اسے پھر سے پکڑ لیا۔
نہیں کائزان تم مجھے چھوڑ کر نہیں جا سکتے تم بار بار میری توہین نہیں کر سکتے کیا کمی ہے مجھ میں کیا میں خوبصورت نہیں ہوں یا اب تم مجھ سے پہلے کی طرف محبت نہیں کرتے بتاؤ کیا کمی ہے مجھ میں تم مجھ سے اتنا دور کیوں رہتے ہو۔
کیوں تم مجھ سے پیار نہیں کرتے وہ اسے کھینچ کر اپنے قریب کرنے لگی تھی جب اس نے ایک زوردار دھکا دیتے ہوئے اسے پیچھے گرایا اور خود کمرے سے باہر نکل گیا۔
جب کہ مایا اسے روک نہیں پائی تھی۔
***
تمہارا یہ پلان بھی کامیاب نہیں ہوا سمیر کائزان اس طرح سے میرے پاس نہیں آیا بلکہ اب تو تین دن سے وہ گھر پہ ہی نہیں آرہا یہاں اس کا دوست اور ڈبلیو ہی ہے۔ ڈبلیو تو آج کل اتنا خطرناک ہو گیا ہے کہ میرے آس پاس آتے ہی بے چینی سے اٹھ کر ٹہلنے لگتا ہے جیسے میں اسے جان سے مار ڈالوں گی۔
شکر ہے وہ بے زبان ہے ورنہ یقینا وہ کائزان کو بتا سکتا تھا کہ میں نے اس کے ساتھ کیا کرنے کی کوشش کی ہے۔
سمیر تمہیں مجھے تھوڑا سا وقت دینا ہوگا تب ہی میں سب کچھ کر پاؤں گی۔
نہیں اب تمہارے پاس کوئی وقت نہیں ہے اب تم کائزان کو شادی کے لیے کہو گی بس بہت ہو گیا کائزان کو میں تمہارے قریب لانا چاہتا تھا لیکن وہ تو تم سے دور ہی ہوتا جا رہا ہے تو مجھے تمہارا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اسی لیے اب تمہیں کائزان سے شادی کرنی پڑے گی۔
اب ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے سمیر نے سوچتے ہوئے کہا جب کہ دوسری طرف وہ پریشان ہو گئی تھی۔
اگر تمہیں پیسے چاہیے تو اب تمہیں کائزان سے شادی کرنی پڑے گی طلاق کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے بعد میں وہ تمہیں طلاق دے دے گا لیکن فی الحال اس کے قریب جانے کے لیے تمہیں اس سے شادی کرنی پڑے گی۔ اپنی بات ختم کرتے ہوئے سمیر نے فون بند کرد یا تھا جبکہ اب اس کے علاوہ مایا کے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ لیکن وہ کائزان کو شاید اب اس چیز کے لیے منا نہیں سکتی تھی کیونکہ کائزان جس طرح سے اس سے دور ہو رہا تھا مطلب یہی تھا کہ وہ اب اس سے شادی کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن یہ بات سمیر کو بتا کر وہ اپنے پیسوں پر کوئی رسک نہیں آنے دے سکتی تھی۔
***
میں شادی کر رہا ہوں رسل وہ گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا جب اس نے رسل کو بتایا۔
یہ تو بہت ہی زیادہ خوشی کی بات ہے تمہیں شادی کر لینی چاہیے ویسے بھی مایا تمہارے کام کو کافی بہتر طریقے سے سمجھتی ہے تم نے بہت اچھا کیا تھا اسے اپنے بارے میں سب کچھ بتا کر اپنے وقت سے وہ تمہارے ساتھ ہے تمہاری ہر چیز اس کی نظر میں ہے مجھے نہیں لگتا کہ اسے شادی سے کوئی بھی اعتراض ہوگا تمہیں بھی ہرگز مزید دیر نہیں کرنی چاہے ۔ وہ آنگوٹھی دیکھتے ہوئے بولا تھا جو آج ہی وہ مایا کے لیے لے کر آیا تھا کل رات مایا نے جو کچھ کیا تھا۔
اس کے بعد اس نے یہی سوچا تھا کہ وہ مایا سے شادی کر لے یہی بہتر تھا لیکن اس نے رسل سے بھی کچھ بھی نہیں چھپایا تھا وہ اسے سب کچھ بتا چکا تھا یہ سب جان کر رسل کو بھی برا لگا تھا آج کل کی لڑکیاں اپنی عزت کی حفاظت نہیں کر سکتی تھیں۔ لیکن اس کی خواہش تھی کہ کائزان کو کوئی ایسی لڑکی ملے جو اپنے کردار کے معاملے میں بہت مضبوط ہو۔
خیر اس کے لیے کائزان کی پسند اہمیت رکھتی تھی اور کائزان کی پسند یہی لڑکی تھی۔