Chapter 81: باب 81

اس نے ڈاکٹرز کی پوری ٹیم اکٹھی کر لی تھی جو جہاز میں ہی اس کا علاج کر رہی تھی خون رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔

بہت زیادہ خون ضائع ہو جانے کی وجہ سے کائزان کی حالت خراب ہو رہی تھی۔

جب کہ ڈاکٹرز اسے بتا چکے تھے کہ اس کے پیٹ میں ایسی کوئی بھی چیز نہیں ہے جس سے زہر پھیل سکتا ہو مطلب صاف تھا کہ اس نے اپنے پیٹ سے اس چیز کو نکال باہر پھینکا تھا۔

کبھی سنا بھی نہیں تھا کہ کسی نے اس طرح کی حرکت کی ہو اور اس کا بیٹا اپنی جان پر کھیل گیا تھا لیکن اس نے وہ حرام کام اپنے ساتھ نہیں ہونے دیا تھا۔

عبداللہ رئیس کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کا سٹی منا بہت ہائی ہے۔ وہ ایک نارمل انسان سے کہیں زیادہ ہمت رکھتا ہے۔

اس کا آپریشن بار بار کیا جا سکتا ہے اور جانی نقصان کا رسک بھی انتہائی کم ہے لیکن جو بھی تھا وہ اپنے بیٹے کو ان سب چیزوں میں شامل نہیں کرنا چاہتا تھا۔

***

تین مہینے کے بعد اسے ہوش آیا تھا۔ خون ضائع ہو جانے کی وجہ سے اس کے باڈی پارٹس کام کرنا چھوڑ چکے تھے اس کی حالت بہت زیادہ خراب تھی پچھلے تین مہینوں میں وہ مصر کے ہسپتال میں داخل تھا۔

جہاں پر ہر وقت اس کا باپ اس کے ساتھ رہتا تھا جبکہ سمیر اپنے کسی ضروری کام کی وجہ سے واپس لوٹ آیا تھا وہاں رسل اور رفیل اس کے ساتھ ہی تھے۔

اس کی باڈی ان تین مہینوں میں رسپانس تو کر رہی تھی لیکن وہ واپس دنیا کی طرف لوٹ نہیں پا رہا تھا ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ یہ کوما کی ایک حالت ہے لیکن اس حالت میں وہ ہر چیز کو سمجھ رہا ہے۔

وہ دنیا سے بے خبر نہیں تھا۔

رسل اور رفیل کے ساتھ ساتھ ڈبلیو بھی اپنا پیار اس پر الگ الگ انداز میں جتایا تھا اس کے پیٹ پر کافی بڑا کٹ تھا کیونکہ ایک کی تو وہ تھا جو آپریشن کے دوران اسے لگایا گیا تھا جبکہ دوسرا کٹ اس کی اپنی غلطی کی وجہ سے لگا تھا جو پہلے والے کی کو خاصا لمبا کر گیا تھا۔

اور ڈاکٹر کے مطابق یہ نشان ساری زندگی اس کے ساتھ ہی رہنے والا تھا۔

وہ آج ہسپتال میں ہی تھا جب وہ تینوں اس سے ملنے کے لیے آئے ڈبلیو کو دیکھ کر وہ مسکرا دیا تھا۔

پہلی دفعہ جب وہاج نے ڈبلیو کو دیکھا تھا وہ پریشان ہو گیا تھا کہ کہیں یہ چیتے کا بچہ اس کے بیٹے کو نقصان نہ پہنچائے لیکن پھر رسل نے اسے بتایا تھا کہ وہ اس کا بچہ ہے جسے وہ اپنے بیٹے کی طرح رکھتا ہے اسے خوشی ہوئی تھی یہ جان کر کہ اس نے اینیمل کنیکٹ کورس نہیں کیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی وہ جانوروں سے اپنا کنکشن بہت مضبوط کر چکا تھا۔

***

کچھ ڈنگ کا کھلاؤ مجھے یہ کیا کھلا رہے ہو مجھے نہیں کھانا یہ اس نے سوپ کے چمچ کو ایک طرف کرتے ہوئے کہا تھا۔

کائزان بیٹا یہ تمہارے لیے بہت اچھا ہے تمہیں یہ کھانا چاہیے۔ اس سے تمہاری ہیلتھ بہتر ہوگی وہ آج اس کے پاس بیٹھا اسے سمجھا رہا تھا۔ جو زندگی کے لیے اچھا ہوتا ہے وہی کرنا چاہیے نا تو آپ کے لیے یہ کام اچھا نہیں ہے چھوڑ دیجئے اسے اور پتہ ہے آپ کو مجھ پر حملہ کس نے کیا تھا آپ کے لاڈلے بیٹے سمیر نے مجھے پتہ ہے آپ میری بات پہ یقین نہیں کریں گے لیکن میں جھوٹ نہیں بول رہا مجھے عبداللہ رئیس تک پہنچانے والا آپ کا بیٹا ہی تھا۔

دو سے تین دفعہ میرے سر پر لوہے کے راڈ سے وار کیا تھا ہاں میں نہیں جانتا کہ اس نے ایسا کیوں کیا لیکن وہی تھا یہ میں جانتا ہوں اور اتنا ہی نہیں جب آ پریشن کرنے کے لیے مجھے بے ہوش کرنے کے لئے انجیکشن لگائے گئے تھے اس وقت بھی میں نے سمیر کی آواز سنی تھی۔

وہ بول ہی رہا تھا جب سمیر کمرے کے اندر داخل ہوا۔

***

السلام علیکم لگتا ہے میرے بارے میں باتیں چل رہی تھیں اور دیکھو میں آگیا اور تمہارے لیے ایک سرپرائز لے کر آیا ہوں۔

چھوٹے بھائی تیار ہو جاؤ میں تمہیں بہت بڑی خوشی دینے والا ہوں آخر تم نے اتنا جلدی ریکور کیا ہے تو گفٹ تو بنتا ہے نا تمہارے لیے لیکن اس کے لیے نا تمہیں اپنی صحت کا بہت خیال رکھنا پڑے گا ہم تمہیں بالکل بیمار نہیں ہوتے دیکھ سکتے اور نا تمہارا خیال رکھنے کے لیے تو میں ویسے بھی تمہاری خوابوں کی ملکہ کو لے کر آیا ہوں وہ مسکراتے ہوئے دروازے کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔

کم مایا شرمانے کی ضرورت نہیں ہے یار ،اس نے مسکراتے ہوئے واپس دروازے کی طرف قدم بڑھائے تھے جبکہ کائزان حیرت سے دروازے کی طرف دیکھ رہا تھا جہاں سے داخل ہوتی لڑکی نے شاید کمرے کے اندر نہیں بلکہ اس کے دل کی دھڑکنوں پر قدم رکھے تھے۔

السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب وہ نظریں جھکائے بہت نرم لہجے میں بات کر رہی تھی اس کی آواز تھوڑی الگ لگ رہی تھی اس دن سے۔

لیکن یہ وہی تھی بس اس کا قد تھوڑا سا لمبا لگ رہا تھا شاید اس نے ہیل پہنی ہوئی تھی۔

مایا میں نے تم سے کہا تھا نا کہ تمہارا ہونے والا ہسبینڈ بہت ہینڈسم ہے تمہیں کالج میں دیکھتے ہی فدا ہو گیا تھا تم پر اور مجھ سے کہتا ہے کہ یہ لڑکی کون ہے سمیر یہ لڑکی سمیر یہ لڑکی بیچارہ کچھ بول ہی نہیں پا رہا تھا تم نے تو اس کی زبان پر تالے لگا دیے تھے۔

ایسا عاشق ہوا تھا تمہارا کہ حد نہیں اور مبارک ہو میرے پیارے بھائی ہماری مایا نرسنگ کا کورس کر رہی ہے تمہارا خاص خیال رکھے گی۔

بڑی مشکل سے ڈھونڈ کر لایا ہوں یار اسے اتنی مشکل سے

انفارمیشن نکالی ہے نا کہ حد نہیں مایا کا آگے پیچھے کوئی نہیں ہے ایک شیلٹر ہوم کی مدد سے وہ اپنی تعلیم مکمل کر رہی تھی لیکن میں نے اسے یقین دلایا کہ اس کی آگے کی زندگی بہت اچھی ہو جائے گی آخر میرا بھائی محبت کرتا ہے اس سے اس کی زندگی اچھی کیوں نہیں ہوگی رائٹ ۔

سمیر بولے جا رہا تھا جب کہ وہ سامنے کھڑی اس لڑکی کو دیکھ رہا تھا شاید وہ کافی فاصلے پر تھا اس کے قد کو ٹھیک سے وہ دیکھ نہیں پایا تھا اور آواز کا کیا ہے وہ تو کبھی بھی بدل جاتی ہے ہاں لیکن اس لڑکی کے چہرے سے وہ تھوڑی سی بڑی بڑی لگ رہی تھی لیکن یہ چہرہ وہی تھا اس دن اسے لگ رہا تھا کہ شاید وہ فرسٹ سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہوگی۔

لیکن آج اسے دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یقینا وہ18 سال سے اوپر کی ہے اور نرسنگ کا کورس کر رہی تھی مطلب وہ اپنا کالج لیول پاس کر چکی تھی۔

سادے سے آسمانی رنگ کے سوٹ کے ساتھ اسنے بڑا سا دوپٹہ خود پر لے رکھا تھا لیکن وہ دوپٹہ اس کے سر پر نہیں تھا۔

ہاں یہ بات اعتراض اٹھانے والی تو ہرگز نہیں تھی لیکن اس دن اس لڑکی نے کالج میں اسکاف کر کے رکھا ہوا تھا اس دن اس نے بہت خوبصورتی سے خود کو کور کر کے رکھا تھا شاید اس دن اس سکاف کے اندر اس کے معصوم چہرے کو دیکھ کر کائزا نکے دل کی دنیا ہل گئی تھی آج وہ تھوڑی الگ تھی۔

لیکن اسے الگ روپ میں دیکھ کر وہ اپنی محبت کو بدل تو نہیں سکتا تھا۔

ہاں اسے اس لڑکی سے محبت تھی بے شمار محبت تھی۔ وہ پہلی نظر میں اس سے محبت کر بیٹھا تھا پچھلے تین مہینوں میں اس بستر پر لیٹے لیٹے اس کی سوچ کئی دفعہ اس آواز کی طرف گئی تھی اس چہرے کی طرف گئی تھی۔

جو آج اس کی زندگی میں بھی آگیا تھا۔

ماشاءاللہ ماشاءاللہ میں تو جانتا تک نہیں تھا سمیر تم نے مجھے خوش کر دیا بیٹا ۔ میرے بیٹے کی پہلی خواہش پوری کر کے تم نے آج میرا دل جیت لیا بتاؤ کیا چاہیے تمہیں میں تمہیں ہر وہ چیز دوں گا جس کی خواہش تم کرو گے۔

میں نکاح کرنا چاہتا ہوں وہ سمیر سے بول رہے تھے جب اچانک کائزان نے کہا۔

مایا شادی کے لیے تیار ہے تو مزید دیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے میں نکاح کرنا چاہتا ہوں ویسے بھی اس کا آگے پیچھے کوئی نہیں ہے تو یہ میرے ساتھ ہی رہے گی اس نے مایا کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا جو سر جھکائے کھڑی تھی جبکہ رسل رفیل حیرانگی سے اسے دیکھ رہے تھے اتنی جلدی اتنا بڑا فیصلہ۔

جب کہ مایا کے چہرے پر پریشانی ہی پریشانی تھی اور ایسی ہی

پریشانی سمیر کے چہرے پر بھی تھی۔

***

شادی میں ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی ابھی تو میں اپنی پہچان بنانا چاہتی ہوں خود کو ثابت کرنا چاہتی ہوں۔

میری زندگی میں کچھ ڈریمز ہیں کائزان میں اپنے ڈریمز کو پورا کرنا چاہتی ہوں وہ چلتے ہوئے اس کے پاس آگئی تھی۔

اس کی آواز بہت الگ لگ رہی تھی اس دن شاید نہیں یقینا اس کی آواز الگ تھی اور آج اس کی آواز الگ تھی۔

ہاں تو تم شادی کے بعد بھی تو اپنے ڈریمز پورے کر سکتی ہو ہمارا کائزان کون سا تمہیں روکے گا اپنے خوابوں کو اپنے طریقے سے پورا کرو۔

کائزان کبھی تمہارے خوابوں کے راستے میں نہیں آئے گا رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہو نے کہا تھا۔ یہ لڑکی کائزان کی پسند تھی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن نہ جانے کیوں اسے لگ رہا تھا کہ اس کی حقیقت کچھ اور ہے اور وہ کچھ اور بن کر ان کے سامنے آئی ہے۔

لیکن یہ لڑکی کائزان کی محبت تھی۔ اور وہ اس کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں سوچنا چاہتا تھا۔

ٹھیک ہے یہاں کوئی بھی تمہارے خوابوں کے بیچ میں نہیں آئے گا مایا تم جس طرح چاہتی ہو اس طرح سے اپنی زندگی گزارو اور اب تو تم ویسے بھی کائزان کے ساتھ ہی رہو گی نا ۔

بغیر نکاح کے رسل نے سمیر کی بات کاٹتے ہوئے پوچھا۔

وہ دونوں بہتر جانتے ہیں کہ انہیں اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے رسل یہ تمہارا معاملہ نہیں ہے تم اس سے دور رہو ۔

یہ تمہارا معاملہ بھی نہیں ہے سمیر تم بھی اس سے دور رہو کائزان نے سمیر کی بات کاٹتے ہوئے غصے سے کہا تھا۔

وہی تو میں کہہ رہا ہوں یہ ہم دونوں کا معاملہ نہیں ہے تم لوگ بہتر طریقےسے سمجھتے ہو۔

تو اس لڑکی کو پسند کرتے ہو اس سے شادی کرنا چاہتے ہو یہ تمہارے ساتھ رہنے کو تیار ہے ویسے بھی اس کی فیملی میں کوئی نہیں ہے جو کسی قسم کا کوئی اعتراض اٹھائے گا اور باقی شادی آج ہو یا کل ہو جائے گی مایا تمہاری ہے اور تمہارے پاس ہی رہے گی

کیوں میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نا سرکار اس نے بیچ میں وہاج کو شامل کیا تھا جو خاموشی سے ان لوگوں کی باتوں کو سن رہے تھے۔

ہاں بالکل یہ لڑکی اگر کائزان کو پسند ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں کائزان جیسے چاہے اسے اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔ اور میری بچی تمہارے ساتھ بھی کوئی زور زبردستی نہیں ہوگی جب تم مینٹلی طور پر شادی کے لیے تیار ہوگی تب ہی تمہاری شادی کروائی جائے گی۔

وہ مایا کی شکل دیکھتے ہوئے بولے تو وہ مسکرا دی۔

تھینک یو سو مچ انکل آپ بہت اچھے ہیں۔ اور آپ کائزان کی فکر نہ کریں میں اس کا بہت خیال رکھوں گی۔ اس نے مسکر اتے ہوئے کائزان کی طرف دیکھ کر کہا تو وہ بھی مسکرا دیا۔

جبکہ اس کی مسکراہٹ دیکھ کر رسل بھی سمجھ چکا تھا کہ کائزان یہی چاہتا ہے کہ یہ لڑکی اس کے اس پاس ہی رہے۔

***

یہ گھر ہے تمہارا وہ اس کے ساتھ اس کے گھر میں آئی۔

نہیں کائزان تو الگ سے اپنا گھر بنوا رہا ہے اس میں بہت کچھ کروانا ہے تو خاصا ٹائم لگنے والا ہے۔

فلحال یہ فلیٹ ہے جو ہم نے شہر کے بیچ و بیچ لیا ہوا ہے یہاں پر چار لوگ رہتے ہیں میں کائزان رفیل اور ڈبلیو تمہارا کمرہ یہاں اس طرف ہے رسل اس سے بہت خوش اخلاقی سے پیش آرہا تھا۔

کیا مطلب یہ جا نور تم لوگوں کے ساتھ رہتا ہے اتنا خطرناک جانور کیا تم لوگوں کو ڈر نہیں لگتا اس سے ۔۔۔۔؟ مایا پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی کیونکہ اب تک اس میں ڈبلیو کو پوری طرح سے دیکھنے کی بھی ہمت نہیں ہو پائی تھی۔

نہیں اب تو سالوں کا ساتھ ہے ڈر کیوں لگے گا۔ اور تمہیں بھی اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کائزان اسے اپنے بچے کی طرح رکھتا ہے۔

آگے تمہیں بھی اس سے بہت پیار کرنا پڑے گا کیونکہ کائزان ایسا چاہتا ہے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بتا رہا تھا۔

میری جانوروں کے ساتھ اتنی نہیں لگتی اور نہ ہی میں اپنے

خطرناک جانور کے پاس جانے والی ہوں میں تو کبھی بھی اس کے سامنے بھی نہیں جاؤں گی اور میں یہاں اس الگ کمرے میں کیوں رہوں گی میں تو کائزان کے کمرے میں رہوں گی۔

کیا مطلب اس کے کہنے پر رسل نے حیرانگی سے اسے دیکھا تھا۔

کیا مطلب کا کیا مطلب ہے کیا میں یہاں کائزان کے لیے نہیں آئی اس کا خیال رکھنے کے لیے اس کے ساتھ رہنے کے لیے۔ وہ جیسے ان کی حیرانگی دیکھ کر کچھ الجھی تھی۔ مصر ضرورت سے زیادہ ایڈوانس ملک تھا اتنا تو وہ بہت اچھے طریقے سے جانتی تھی ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ یہ جاننے کے باوجود بھی کہ کائزان اس سے شادی کرنا چاہتا ہے اسے کائزان کے بجائے کسی

دوسرے کمرے میں رہنا ہوگا۔

تم کائزان کا خیال اس کمرے میں رہتے ہوئے بھی رکھ سکتی ہو یہ نہ تو مشکل ہے اور نہ ہی زیادہ حیران کن تو میرا نہیں خیال کہ تمہیں اتنا پریشان ہونا چاہیے کائزان بھی یہی چاہے گا کہ تم نکاح کے بعد ہی اس کے کمرے میں رہو وہ سمجھاتے ہوئے بولا تو مایا نے کندھے اچکا دیے تھے۔

جبکہ وہ لوگ اسے گھر دکھانے لگے تھے۔

***

اب کیسی طبیعت ہے مسٹر ہینڈسم وہ صبح سویرے اس کے کمرے میں داخل ہوتی اس سے پوچھنے لگی تھی وہ اب تک بیڈ پر ہی لیٹا ہوا تھا۔ اسے کمرے میں پا کر مسکرا دیا

ٹھیک ہوں تم سناؤ کیسی ہو اور یہاں ایڈجسٹ ہونے میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہوا باقی یہاں کے اچھے سے ہاسپٹل میں تمہاری نرسنگ کے کورس کی انفارمیشن ڈھونڈنے کے لیے میں نے رفیل کو بھیجا ہوا ہے۔

ارے اتنا جلدی فی الحال تو میں تمہارا خیال رکھوں گی یہاں

تمہارے ساتھ ایڈ جسٹ ہونے میں مجھے تھوڑا وقت لگے گا اور ابھی تمہیں ایک اچھی نرس کی ضرورت ہے میری طرح جو ہر وقت تمہارے ساتھ رہ سکے تمہارا خیال رکھ سکے۔ میں فی الحال تو تمہیں چھوڑ کر کہیں بھی جانے کا ارادہ نہیں رکھتی وہ اس کے ساتھ ہی بیڈ پر بیٹھ گئی تھی اس نے آج کھلا ٹرا ؤزر اور شارٹ سی شارٹ پہن رکھی تھی اور کل کی طرح دوپٹہ آج اس کے جسم پر موجود نہیں تھا۔

ہم دونوں کی عمروں میں واضح فرق ہے میرے خیال میں تمہیں مجھے آپ کہہ کر بلانا چاہیے۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو مایا پہلے تو حیرانگی سے اسے دیکھتی رہی پھر کھل کر ہنسی ۔

نہیں ہرگز نہیں میں اس طرح کی لڑکی نہیں ہوں جو یہ سب کچھ کرتی ہیں میں ہسبینڈ اور وائف کو برابر سمجھتی ہوں عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ صرف نمبرز ہوتے ہیں.

لیکن پھر بھی فرق کافی زیادہ ہے کائزان کو اچھا نہیں لگا تھا اس کا یوں بے ادبی سے اسے مخاطب کرنا۔

وہ اپنی ہونے والی بیوی سے اتنی امید تو رکھ ہی سکتا تھا۔

خیر کوئی بات نہیں جو دل چاہے وہ کہہ کر بلاؤ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن یہاں سے میرے قریب سے اٹھو مجھے پسند نہیں کہ بنا کسی مضبوط تعلق کے ہم دونوں ایک دوسرے کے اپنے

قریب رہیں۔

وہ اسے اپنے قریب سے اٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا تو مایا نے حیرانگی سے اسے دیکھا۔

جبکہ اس کے انداز میں اپنی توہین محسوس کرتے ہوئے وہ اٹھ کر کھڑی ہو گئی تھی۔

میں تمہارے لیے ناشتے کا انتظام کرتی ہوں۔ وہ مسکرا کر کہتی باہر نکلی تھی جہاں ڈبلیو کو بیٹھا دیکھ پہلے تو اس نے با ہر نہ جانے کا فیصلہ کیا پھر ڈبلیو کے پاس رفیل اور رسل کو محسوس کر کے وہ کچھ پر سکون ہوئی تھی۔

ویسے تو سمیر نے اسے کہا تھا کہ اسے اس خطرناک جانور سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے ڈر تو تھا ہی اپنی جان کسے پیاری نہیں ہوتی۔ لیکن اس ڈر کے پیچھے وہ 50 کروڑ بھی تو تھے جو سمیر اسے دے رہا تھا۔

خود میں ہمت پیدا کرتی وہ کچن کی طرف آگئی تھی۔

***

وہ لڑکی ٹھیک سے کائزان کا خیال تو رکھ رہی ہے نا ۔ اور تم کہاں سے لے کر آئے ہو اس لڑکی کو مجھے اس کے بارے میں تفصیل سے بتاؤ نہ جانے کیوں مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسی وہ لڑکی خود کو پیش کر رہی تھی ویسی ہے نہیں وہاج اس کے ساتھ واپس پاکستان آگیا تھا۔

جی سرکار دراصل وہ اصل میں وہ لڑکی ہے ہی نہیں وہ لڑکی کوئی معمولی لڑکی نہیں بلکہ انسپیکٹر یاور کی بہن ہے انسپیکٹر یاور یاد ہے نا آپ کو جس نے ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی ہماری ڈرگز کو امریکہ سے پاکستان بیٹھے بیٹھے چھاپا مروا کر پکڑوا دیا تھا۔

وہی جو سب سے چھپ چھپا کر خاموشی سے اپنا کام کر رہا ہے آج کل بڑا بول بالا ہے اس کا ڈرگ مافیا میں لگتا ہے اس فیلڈ میں آیا ہی صرف ہمارے کام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہے۔

میں نے اس کے بارے میں ساری انفارمیشن نکلوائی تو مجھے پتہ چلا تھا کہ اس کے باپ نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور دوسری شادی میں بھی اس کے تین بچے ہیں یہ دونوں بچے اس کی پہلی شادی میں سے تھے۔

یاور اور اس کی بہن اور آپ کے بیٹے کائزان کا دل اسی کی بہن پر آیا ہے یہ بات تو کلیئر ہو گئی تھی کہ یاور کی بہن کو اٹھا کر کائزان کے پاس لانا ممکن نہیں ہے اور نہ ہی وہ کبھی کسی گینگسٹر کے بیٹے کو رشتہ دے گا۔

کالج فرسٹ ایئر میں پڑھتی ہے عمر14 یا15 سال ہے کائزان اسے دیکھتے ہی اس پر فدا ہو گیا تھا اس کے بارے میں سب کچھ جان لینا چاہتا تھا اس وقت تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا میں اسے اپنے ساتھ وہاں سے نکال لایا تھا لیکن بعد میں جب میں نے ساری انفارمیشن نکالی تو مجھے یہ سب کچھ کرنا پڑا۔

تو پھر یہ مایا کون ہے اور ہم نے اسے کائزان کے پاس کیوں چھوڑا ہے کیا بھروسہ ہے اس لڑکی کا۔

جی سرکار بھروسہ ہے میری پہچان کی لڑکی ہے اس کو پیسوں کی ضرورت تھی بڑی اماؤنٹ کی ضرورت تھی وہ اپنی لائف سیٹل کرنا چاہتی تھی میں نے اسے بس اتنا کہا کہ اگر وہ اپنی زندگی کو سنوارنا چاہتی ہے تو اسے پلاسٹک سرجری کا سہارا لینا پڑے گا اور وہ ایسا کرنے کے لیے تیار تھی ویسے بھی ہم یاور کی بہن پر اعتبار کر کے کائزان کو کبھی بھی قابو میں نہیں کر سکتے تھے لیکن یہ لڑکی خود بھی پوری طرح ہمارے قابو میں رہے گی اور کائزان کی بھی وقفے وقفے سے ہمیں خبر ملتی رہے گی۔

پلاننگ تو اچھی ہے تمہاری سمیر لیکن پھر بھی ہم اسے دھوکا تو نہیں دے سکتے وہ کسی اور لڑکی کو پسند کر کے گیا تھا اور تم نے کسی اور لڑکی کی پلاسٹک سرجری کروا کر اسے اس کے سامنے کر دیا۔

ایک نظر کی پسند کو آپ پسند سمجھتے ہیں میں نہیں اور ویسے بھی ایک14 سال کی لڑکی کے ساتھ اس کا کیا جوڑ ہے کچھ بھی نہیں آپ بے فکر ہو کر کائزان کے فیوچر کے بارے میں سوچیں اور ویسے بھی دو سال تک یہ لڑکی کائزان کے پاس رہے گی بنا نکاح کے مجھے تو نہیں لگتا کہ یہ لڑکی زیادہ وقت تک کائزان کے دل میں اپنے لیے بنائی جگہ کو برقرار رکھ پائے گی۔

کائزان کو اپنی پہلی نظر کی محبت اپنی پہلی غلطی ہی محسوس ہوگی آپ فکر نہ کریں دو سال کے اندر اندر یہ لڑکی آپ کے بیٹے کی زندگی سے نکل جائے گی۔

ہاں یہ ٹھیک رہے گا وہاج نے کچھ سوچتے ہوئے کہا تھا جب کہ سمیر بالکل بے فکر ہو چکا تھا اس نے جو پلان کیا تھا وہ کامیاب ہو گیا تھا جلد ہی اسی لڑکی کے سہارے وہ کائزان کو ہمیشہ کے لیے راستے سے ہٹانے والا تھا۔

اور اگر کائزان مر جاتا تو وہاج کی ساری جائیداد اس کے منہ بولے بیٹے یعنی سمیر ہمدانی کے نام ہو جاتی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.