ہم یہاں کیوں آئے ہیں اور یہ کس کا جیب ہے۔ وہ تینوں چھپ چھپا کر اس جیب کے اندر داخل ہوئے تھے جہاں ایک عورت اور دو آدمی سٹیچرز پر لیٹے ہوئے تھے یقینا ان کا آپریشن وغیرہ کیا گیا تھا۔
کچھ لوگوں سے چھپ چھپا کر وہ اس جگہ داخل ہوئے تھے اور وہاں موجود ایک بریف کیس اٹھاتے ہوئے وہ خاموشی سے واپس نکل بھی آئے تھے۔ اور اس کے باپ کے چمچے اور سمیر ہمدانی ایک طرف کھڑے ہو کر باتیں کرنے میں مگن تھے۔
سیریسلی اگر میرا باپ اچھا کام کر رہا ہوتا نا تو میں سمیر ہمدانی کو اس بے دھیانی پر سولی پر چڑھا دیتا۔ لیکن وہ غلط کام کر رہا ہے اور غلط کام کا یہی انجام ہے۔
وہ سا منے سے بھاگ کر آتی پولیس کو دیکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ پولیس کو آتے دیکھ وہ الرٹ ہوئے تھے لیکن پھر یہ سوچ کر کہ یہ جہاز ایک ہسپتال کی طرف سے یہاں آیا ہے اور پیشنٹس کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے وہ پولیس کو مطمئن کر دیں گے یہ سوچ کر وہ ریلیکس ہو چکے تھے۔
لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ کائزان نہ صرف پولیس کو ان کی پلاننگ بتا چکا ہے بلکہ وہاں پر موجود پیشنٹس کی حالت کی بھی آگاہی دے چکا ہے اب تو پولیس نے صرف اپنی چھان بین کرنی تھی۔
سمیر ہمدانی تو چیکنگ کے دوران ہی موقع دیکھ کر بھاگ نکلا تھا باقی اس کے باپ کے اس پرائیویٹ جیب کے ساتھ ساتھ اس کے تین آدمیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔
اس بیگ میں کیا ہے اور تم یہ بیگ کیوں اٹھا کر لائے ہو۔ رفیل اس کے ساتھ چلتے ہوئے پوچھنے لگا تھا جبکہ رسل بالکل پرسکون تھا۔
تمہیں یاد ہے کل وہ عورت جو ہمارے گھر آئی تھی۔ اور یہ کہہ رہی تھی کہ وہ غریب بچیوں کی شادیاں کرواتی ہے۔ جس کے لیے وہ چندہ اکٹھا کر رہی ہے یہ اس عورت کے لیے انعام ہے اس نے بریف کیس کھولتے ہوئے اس میں موجود کئی نوٹ اسے دکھائے تھے۔
او مائی گاڈ اس میں تو بہت سارا پیسہ ہے۔ وہ نوٹوں کو چھوتے ہوئے روشن آنکھوں سمیت بولا تھا۔
حرام کا مال ہے میرے دوست ہاتھ ہٹا لو کیونکہ یہ پیسے اب نیک کام میں لگنے والے ہیں۔ وہ آگے بڑھتے ہوئے وہ بریف کیس اس عورت کے دروازے پر رکھ کر دروازے کے بیل بجاتا تیزی سے وہاں سے نکلا تھا رسل اور رفیل بھی اس کے پیچھے ہی بھاگے تھے۔
اوئے تم اپنی جان پر کھیل کر ان پیسوں کو لے پائے تھے تم نے بہت جلد بازی دکھا دی۔ کم از کم انہیں بتا تو دیتے ہیں کہ یہ پیسے تم انہیں دے رہے ہو۔
شیر خدا علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں۔ کچھ دینا ہے تو اس انداز میں دو کہ دوسرے ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو۔ وہ اسے چلنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا تھا۔ جبکہ رفیل خاموشی سے اس کے پیچھے چلنے لگا تھوڑی الگ تھی ان لوگوں کی دنیا ۔ اسے سمجھنے اور
ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا تھا۔
***
السلام علیکم جی فرمائیں مجھے فون کرنے کی زحمت کیوں کی آپ نے ۔۔۔۔ ؟
رسل برتن دھو رہا تھا جبکہ رفیل روٹیاں بنا رہا تھا اور کائزان ڈبلیو کا کھانا تیار رہا تھا جب اس کا فون بجا ۔
وعلیکم السلام کائزان میری جان کیسے ہو تم دوسری طرف سے نرم سا لہجہ تھا۔
ڈرامے نہ کریں وہاج صاحب بتائیے کون سی چیز ہے جس نے آپ کو سونے نہیں دیا لگتا ہے آپ کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا وہ مزے سے بولا تھا۔
اپنے باپ کے ساتھ اب یہ سب کچھ کرو گے تم کائزان میں تمہیں اپنی طرح بنانا چاہتا تھا لیکن تم کیا سے کیا بن گئے ہو ایک غنڈے بن گئے ہو بات بات میں لوگوں کے قتل کرتے پھر رہے ہو کون سا نیک کام کر رہے ہو تم جس کے لیے مجھے چھوڑ کر گئے تھے۔
کسی دن پولیس کی گولی کا شکار ہو جاؤ گے میرے بچے لوٹ آؤ تمہارے باپ کا دروازہ آج بھی تمہارے لیے کھلا ہے۔
آپ وہ دروازہ بند کر دیجیے کیونکہ اسی دروازے سے کسی دن اندر آکر میں آپ کو ہی کوئی بہت بڑا نقصان دے جاؤں گا۔
مجھے دوبارہ فون مت کیجئے گا بہت مصروف ہوں میں خدا حافظ ۔ وہ انہیں کچھ بولنے کا موقع دیے بنا ہی فون بند کر چکا تھا۔
دھیان سے کھانا بناؤ رفیل اگر آج روٹی جلی نا تو ساری روٹیاں تمہیں کھلاؤں گا۔
فون بند کرتے ہوئے اس نے رفیل کو دیکھا تھا جو اپنے کام پر کم اور اس کی طرف زیادہ دھیان دے رہا تھا وہ اگلے ہی لمحے پلٹ کر تیز تیز کھانا بنانے لگا تھا۔
***
کائزان کاظمی تو تم ہو کائزان کل کا لڑکا اور اتنی ہمت ۔۔۔۔ ؟
تم نے مصر میں سے سارے ڈونر کا صفایا کر دیا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آرہا تمہارے اس کام میں میں تمہیں شاباشی دوں یا گولی مار کے ختم کر دوں کیونکہ تم میرا بھی بہت نقصان کر چکے ہو۔
اسے دو دن پہلے فون آیا تھا کہ مصر کا بہت بڑا گینگسٹر اس سے ملنا چاہتا ہے۔ وجہ وہ نہیں جانتا تھا ہاں لیکن وہ اس سے ملنے یہاں آگیا تھا وہ ایک سنسان جگہ پر پہنچا تو اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی اور پھر اسی کالی پٹی کے ساتھ اسے یہاں لا کر بٹھایا گیا تھا۔
میں تمہیں کافی عرصے سے ڈھونڈ رہا تھا۔ فائنلی تم مجھے مل گئے۔ چھوٹے موٹے مچھروں کو مار کر مجھے مزہ نہیں آ رہا تھا مزہ تو اب آئے گا۔ وہ کھلے الفاظ میں دھمکی دے رہا تھا جبکہ سامنے کھڑا آدمی کھل کر ہنسا تھا۔
تم مجھے مارو گے ابھی تمہیں پیدا ہوئے چار دن نہیں ہوئے اور تم مجھے مارنا چاہتے ہو۔ وہ ہنسا تھا بلکہ بہت ہنسا تھا۔
ہاں کیونکہ میری خواہش ہے کہ میں مصر سے سارے گینگسٹرز کو ہٹا دوں اور تم آخری بچے ہو تمہیں مار کر میں مصر کا گینگسٹر بننا چاہتا ہوں اس نے جیسے اپنی خواہش کاا ظہار کیا تھا جبکہ سامنے بیٹھا آدمی ایک دفعہ پھر سے ہنسنے لگا جب اچانک ہی کائزان نے اس کی پستول اٹھا کر اسی کے ماتھے کے بیچ و بیچ گولی چلا دی تھی۔
حد ہے اتنی سیریس بات کر رہا ہوں اور پاگل کا بچہ ہنسے جا رہا ہے۔ ہنسنے کی بیماری تھی کیا تم لوگوں کے بوس کواس نے سامنے کھڑے آدمی سے پوچھا اور پھر پستول ایک طرف پھینک دی۔
اس کہ لاش کو میں اپنے پاس رکھنا چاہتا ہوں مجھے پسند آ گئی ہے۔ میں آنے والی جنریشن کو دکھاؤں گا کہ گنگسٹر بننا کتنا مشکل ہے۔
وہ پرسرار انداز میں مسکرایا تھا۔
***
کیوں فون کیا مجھے سمیر کی کال آتے دیکھ پہلے تو دو دفعہ اس نے ڈیلیٹ کر دی تھی لیکن تیسری دفعہ کال اس کو اٹھانی پڑ گئی کیونکہ وہ بھی بہت ڈھیٹ تھا آخر پالا تو اسے اسی کے باپ نے تھا۔
وہ سرکار پر جانلیوا حملہ ہوا ہے۔ چار گولیاں لگی ہیں۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بچنا بہت مشکل ہے ایک دفعہ مل لو ان سے۔ اس نے بس اتنا کہہ کر فون بند کر دیا تھا۔
پچھلے تین سالوں میں اس نے بہت کم اپنے باپ کو فون کیا تھا اور آج اسے یہ خبر ملی تھی۔
***
میں تمہارا ٹکٹ کنفرم کروا رہا ہوں اور تم جا رہے ہو دیکھو جو بھی ہے جیسا بھی ہے تمہارا باپ ہے اور تمہیں اس سے ملنے جانا چاہیے ہو سکتا ہے۔
بعد میں تم ساری زندگی کے لیے اس گلٹ میں رہو تم اپنے باپ سے آخری دفعہ مل نہیں سکے میں تمہارا ٹکٹ کنفرم کروا رہا ہوں
اس نے گھر آکر رسل کو بتایا تھا جو کہ اس کی کسی بھی بات کو سنے بغیر ہی اپنا فیصلہ سنا چکا تھا۔
ڈبلیو کا خیال کون رکھے گا اور تم خود اپنا خیال کیسے رکھو گے۔ اور رفیل کو بھی میں انڈیا بھیج رہا ہوں۔
اس نے شاید بہانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
ڈبلیو کے پاس میں ہوں اور رفیل انڈیا جا رہا ہے کیونکہ ہم اسے اپنے کام کے لیے وہاں بھیج رہے ہیں اور اس میں فکر کرنے کی ضرو رت نہیں ہے میں اپنا ڈبلیو کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھ سکتا ہوں۔
تمہاری آج شام کی ٹکٹ کنفرم کروا رہا ہوں میں
وہ کہتے ہوئے باہر نکل گیا تھا جبکہ کائزان مزید کچھ نہ بولا۔
***
وہ تقریبا صبح کے ساڑھے نو بجے پاکستان پہنچا تھا دیکھا تو سمیر اس کے انتظار میں تھا۔
ہوا کیا ہے کیسے ہوا حملہ ان پر وہ گاڑی میں بیٹھتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا۔
دراصل عبداللہ کی ڈیل ہوئی تھی کالج کے پرنسپل کے ساتھ وہ اپنے کالج میں ڈرگز پھیلانا چاہتا تھا لیکن سرکار نے مال دینے سے منع کر دیا کیونکہ وہ پاکستان کے اس کالج میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ کالج جونیئر بچیوں کا ہے میرا مطلب ہے جو میٹرک کلیئر کر کے اگے بی اے تک تعلیم حاصل کرتے ہیں ان کے لیے تو وہاں پر سرکار یہ چیز دینے کے لیے تیار نہیں تھے اور تمہیں تو پتہ ہی ہے یہ ڈرگز کتنا خطرناک ہے بار بار انکار کرنے پر سرکار پر دو بار پہلے بھی حملہ ہوا اور یہ تیسرا حملہ تھا جو ان کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوا ہے۔
کون سے کالج کا پرنسپل ہے یہ اور اپنے ہی کالج میں اس طرح کا گند کیوں پھیلا رہا ہے۔
اس کیوں کا جواب تو صرف پیسہ ہی ہے کائزان جہاں پیسہ ملتا ہے یہ لوگ وہیں پر اپنا ایمان بیچ دیتے ہیں۔
اس سے پہلے جو اس کالج میں پرنسپل تھا وہ بہت اچھا تھا وہ کوئی غلط چیز کالج کے اندر آنے ہی نہیں دیتا تھا لیکن جب سے یہ آیا ہے معصوم بچیوں کی زندگی برباد ہو رہی ہے اور سرکار نے اسی چیز کو دیکھتے ہوئے انکار کیا تھا کیونکہ بچیوں کی عمر بہت کم ہے14 15 سال سے لے کر19 20 سال کی لڑکیاں ایک ہی ڈوز میں مر جاتی ہیں۔
اور جب وہ جانتے ہیں کہ وہ نشہ اگلی دفع کے لیے کامیاب ہی نہیں ہوگا تو کیوں بیچے اسی لیے سرکار اپنا سارا کام دوسرے ملکوں میں بھیجتے ہیں۔
وہ پاکستان کے اندر بہت کم سمگلنگ کرتے ہیں بار بار انکار کی وجہ سے ہی ان پر جان لیوا حملے ہو رہے ہیں عبداللہ کے پاس اتنا مال نہیں ہے۔
اسی لیے اس نے اس پرنسپل کے ساتھ مل کر یہ کام کیا ہے۔
مجھے اس کالج میں لے چلو میں خود اس پرنسپل کو اپنی زبان میں سمجھاؤں گا۔
وہ سمجھنے کی حدود پار کر چکا ہےاس پر دولت کا نشہ سوار ہے سمیر نے اسے بتایا تھا۔
تو مجھے لے چلو اس کا نشہ میں اتارتا ہوں کائزان نے اسے دیکھتے ہوئے کہا تو سمیر نے صرف ہاں میں سر ہلاتے ہوئے اپنی گاڑی کی ڈائریکشن بدل لی تھی۔
***
وہ دونوں سیدھا پرنسپل آفس میں آئے تھے سمیر کو تو پرنسپل پہلے سے ہی جانتا تھا اسے دیکھتے ہی کرسی پیچھے کرتا ہوا ریلیکس انداز میں بیٹھ گیا۔
کیا ہوا ڈر گئے ہمدانی تمہارا منہ بولا باپ بھی ڈر گیا ہوگا حملہ کافی شاندار ہوا ہے اس پر زندہ بچ گیا یا مر گیا خیر اگر بچ گیا تو اس کو کہہ دینا کہ اب میں مزید ایک لمحے کے لیے بھی دیر نہیں ہونے دوں گا مجھے میرا کام کروانا ہے۔
وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب کائزان نے پستول لوڈ کرتے ہوئے اس کے ماتھے پر رکھی تھی۔
بیٹا ان کھلونوں سے نا وہاج کاظمی ڈرتا ہوگا میں نہیں۔
وہاج کاظمی کو بول دینا کہ میں اس کی سوچ سے زیادہ رقم اسے دوں گا۔
تھینک یو تم نے مجھے روک لیا سلنسر لگانا بھول گیا تھا کائزان نے اس کی بات کو اہمیت دئیے بنا ہی پستول اٹھا کر اس کے آگے کوئی لوہے کی چیز لگائی تھی جب کہ وہ جو یہ سوچ رہا تھا کہ وہ اس کی باتوں میں آچکا ہے حیرانگی سے اسے دیکھنے لگا۔
اور پھر اگلے ہی لمحے اسے سوچنے کا موقع دیے بغیر ہی اس نے گولی چلا دی تھی سمیر تو اس کی اچانک کی جانے والی حرکت پر حیران ہوتا اسے کھینچ کر باہر کی طرف لے جانے لگا تھا۔
چلو کائزان اس سے پہلے یہاں کوئی آجائے ۔
جاؤ جا کر گاڑی نکالو میں آرہا ہوں میں نہیں چاہتا کہ یہ زندہ بچے سنے ایک دفعہ پھر سے سائلنسر گن کی نوک پر لگایا تھا جب کہا سمیر وہاں سے نکل چکا تھا۔
***
وہ آرام سکون سے اپنا کام ختم کرتے ہوئے واپسی کی راہ لے رہا تھا اسے کوئی ڈر خوف نہیں تھا اور نہ ہی اس طرح کا ڈر پچھلے چار سال میں اس کی زندگی میں کبھی آیا تھا سیڑھیاں اترتے ہی سامنے ہال میں اسے کسی کے گانے کی آواز سنائی دی تھی۔
اور ساتھ ہی کوئی پیانو بجا رہا تھا۔
"میری تنہائیاں بانٹ لے۔
ہر گھڑی بس میرا نام لے
لڑکھڑاؤں جو میں تھام لے۔
میرے لیے دنیا بھلائے ۔
میرے درد و غم بھی اٹھائے۔
اس کے لب مسکرائے تھے وہ چھوٹی سی لڑکی پیانو میں مگن بس اپنی خوبصورت آواز کا جادو بکھیر رہی تھی۔
ایسا کوئی زندگی میں آئے جو زندگی کو زندگی بنائے۔
بس بس بس بس اب اور نہیں گاؤں کی اتنا ہی آتا ہے مجھے اس نے پیچھے کھڑی لڑکیوں کے سامنے ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا تھا۔
ارے یار گا نا اتنا پیارا گا رہی ہے کسی لڑکی نے اصرار کیا تھا جبکہ وہ نفی میں سر ہلاتی جانتی تک نہیں تھی کہ ادھے کھلے دروازے سے کوئی اسے اپنی زندگی کا روشن ستارہ بنانے کا فیصلہ کر چکا ہے۔
🦋ُ
کائزان میں کب سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں چلو اس سے پہلے کہ ہم پکڑے جائیں یا کسی کو ہم پر شک ہو جائے ہمیں یہاں سے نکل جانا چاہیے۔
وہ لڑکی ۔۔۔۔ ۔" سمیر وہ لڑکی اس نے سامنے کھڑی اس لڑکی کی طرف اشارہ کیا تھا۔
کائزان تم جس لڑکی کی طرف اشارہ کرو گے وہ تمہیں مل جائے گی پر یہاں سے چلو اس وقت یہاں خطرہ ہے۔
مجھے وہ لڑکی چاہیے سمیر اس نے سمیر کا دھیان سامنے ادھے کھلے دروازے کی طرف کیا تھا۔
یہ تو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔" اس نے کچھ سوچتے ہوئے کچھ کہنا چاہا تھا جب اچانک ہی شور اٹھا۔
چلو کائزان نکلو یہاں سے مجھے لگتا ہے پرنسپل کے مرنے کی خبر باہر نکل چکی ہے اس نے کائزان کا بازو پکڑ کر اسے نیچے کی طرف گھسیٹا تھا جبکہ کائزان کی نگاہیں سیڑھیاں اترتے ہوئے بھی مسلسل اس دروازے پر ہی تھیں جہاں سے اس لڑکی کی جھلک اسے نظر آرہی تھی۔
***
گاڑی آ کر گھر کے دروازے کے باہر رکی تھی وہ گاڑی سے نکلتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہونے ہی والا تھا کہ اچانک کسی نے پیچھے سے زوردار ڈنڈا اس کے سرپر مارا تھا۔
اس سے پہلے کہ وہ مر کر دیکھتا ایک دفعہ پھر سے حملہ کیا گیا تھا اور اس دفعہ وہ لوہے کا راڈ اسے اچھا خاصا زخمی کر گیا تھا۔
سمیر اس کے ساتھ اس طرح کی حرکت نہیں کر سکتا تھا لیکن پھر بھی اسے ایک لمحے کے لیے یہی لگا تھا کہ سمیر نے اس پر حملہ کیا ہے وہ کچھ سمجھ پاتا یا سامنے کھڑے آدمی کو اپنی دھندلائی
آنکھوں سے دیکھ پاتا اس سے پہلے اس نے ایک اور وار کیا تھا۔
اور اس دفعہ وہ اپنے ہوش و حواس سے بیگانہ ہو گیا تھا اچانک ہوئے حملے نے اسے سنبھلنے کا وقت دیا ہی نہیں تھا۔
***
اسے ہوش آ چکا تھا آگے پیچھے سے آوازیں آرہی تھیں اور ہر آواز کو وہ سن رہا تھا وہ لمحے میں ہی جان گیا تھا کہ اس وقت وہ عبداللہ رئیس کے ہاتھ لگ چکا ہے غصے کی ایک لہر اس کے پورے جسم سے اٹھی تھی جب کہ اپنے پیٹ سے اٹھتے اسی درد کو اس نے ایک دفعہ پھر سے محسوس کیا تھا جو تین سال پہلے وہ محسوس کر چکا تھا۔
ہاں اس کے ساتھ ایک بار پھر سے وہی حرکت کی گئی تھی اس نے اپنے غصے کو قابو کرتے ہوئے بیڈ سے اٹھنا چاہا تو درد کی لہریں تیز ہونے لگی لیکن وہ اس درد کو برداشت کر لے گا وہ اپنے آپ کو ختم کر دے گا لیکن کوئی حرام کام اب نہیں ہونے دے گا وہ کبھی ایک ڈرگ سمگلر نہیں بنے گا اور نہ ہی وہ اس چیز کے لیے اپنے آپ کو استعمال ہونے دے گا۔
اس نے وہیں پڑی سامنے آپریشن کے لیے استعمال کی گئی چیزوں کو دیکھا تھا وہ نہیں جانتا تھا کہ اس کے بعد وہ زندہ بچ پائے گا یا نہیں اس کی زندگی کا مقصد پورا ہو پائے گا یا نہیں لیکن وہ خود کے ساتھ کوئی حرام کام نہیں ہونے دے گا یہ اس نے فیصلہ کر لیا تھا وہ آگے بڑھتے ہوئے اپنے اوپر سے وہ بڑا سا گون ہٹا چکا تھا جو آپریشن کے دوران شاید اسے پہنایا گیا تھا اس کے پیٹ پر بڑی سی پٹی بندھی ہوئی تھی جسے ایک جھٹکے میں اس نے کھولا تھا۔
سامنے زندگی تھی یا پھر موت ایک لمحے کے لیے اسے اپنے باپ کا خیال آیا تھا ہاں وہ اچھا تھا برا تھا جیسا بھی تھا۔ وہ اس کا باپ تھا اسے ڈبلیو کی فکر نہیں تھی کیونکہ وہ جانتا تھا اس کا دوست اپنی جان سے بڑھ کر اس کے بچے کی حفاظت کرے گا۔
اس نے رفیل کی ذمہ داری لی تھی اور اب وہ خود اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل تھا اسے رفیل کی بھی پرواہ نہیں تھی ہاں رسل شاید اس کے مرنے پر بہت روتا خود کو نہ سنبھال پاتا لیکن وہ جانتا تھا وقت ہر چیز کا مرہم ہے
اور وہ لڑکی اس نے جیسے کینچی اٹھا کر اپنے زخم کے قریب کی ایک لمحے کےلیے وہ چہرہ اس کی آنکھوں کے سامنے گھوم گیا۔
کیا اس کے دل کی دنیا میں محبت پنجے گاڑ چکی تھی۔ کیا وہ پہلی نظر کی محبت کا شکار ہو گیا تھا کیا اسے محبت ہو گئی تھی اس لڑکی سے۔
میں نہیں جانتا تم کون ہو لیکن اتنا جانتا ہوں کہ اگر زندہ بچ گیا تو تمہیں اپنی زندگی میں شامل ضرور کروں گا۔
اس نے خود سے وعدہ کرتے ہوئے اپنے سٹچز کاٹنے سٹارٹ کیے تھے۔ زخم کتنا گہرا تھا اسے اندازہ نہیں تھا لیکن تکلیف سے اس کی جان جا رہی تھی اس نے خود کو بہت مشکل سے چلانے سے روک رکھا تھا اگر وہ چلایا تو وہ سب لوگ یہاں آکر اسے اس کے کام سے روک لیتے اس نے سٹچز کھولے تو خون لہروں کی صورت زمین پر بہنے لگا اس کی آنکھیں دھندلا چکی تھیں تکلیف سے آنکھوں میں پانی بھرا تھا وہ دیکھ بھی نہیں پا رہا تھا کہ وہ اپنے ساتھ کیا ظلم کر رہا ہے۔
اپنا پیٹ کاٹتے ہوئے اس نے اپنے زخم پر ہاتھ پھیرتے اس
پلاسٹک کی تھیلی کو محسوس کرنا چاہا تھا جو اندر اس کی رگوں کے ساتھ ار جسٹ کی گئی تھی اس نے ایک جھٹکے سے اسے نکال کر باہر پھینکا تو اس کی درد ناک چیخ سے پورا کمرہ گونج اٹھا تھا۔
جب اسے باہر سے اپنے باپ کی آواز سنائی دی۔
کہاں ہے میرا بیٹا بتاؤ مجھے وہ زخموں سے چور وہاں داخل ہوا تھا وہی سب کچھ ہو رہا تھا جو آج سے تقریبا تین چار سال پہلے ہوا تھا اس کے باپ کو بلیک میل کیا گیا تھا اسے وقت پر مصر پہنچانے کے لیے کہا گیا تھا یقینا ایک دفعہ پھر سے وہی سب کچھ ہونے والا تھا اسے پرواہ نہ تھی اسے کسی چیز کا ہوش نہیں تھا یاد تھا تو صرف اتنا کہ اس کے حواس کھونے سے پہلے اس کا باپ تڑپ رہا تھا
عبداللہ رئیس کو دھمکیاں دے رہا تھا اسے جان سے مارنے کی بات کر رہا تھا اسے پرواہ نہیں تھی بس وہ اپنا کام کر چکا تھا اب اگر وہ دوبارہ اس کے اندر ڈرگز ڈالنے کی کوشش کرتے تو اس کی موت یقینی تھی۔
وہ جانتا تھا کہ اب اس کا باپ اس کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہونے دے گا۔
***
وہ سمیر کے ساتھ بھاگتے ہوئے اندر کمرے کی طرف آیا تو اسے بیڈ پر بہت بری حالت میں خون میں لت پت دیکھ کر مزید گھیرا گیا سمجھنے اور سوچنے کا وقت ہرگز نہیں تھا وہاج نے بس اپنے بیٹے کی جان بچانی تھی اور کسی بھی حالت میں بچانی تھی وہ اسے لے کر فورا وہاں سے نکلا تھا یہ جانے بنا کہ وہ عبداللہ رئیس کے مقصد کو کامیاب ہونے سے روک چکا ہے جبکہ عبداللہ رئیس نے تو دیکھنے کی بھی زحمت نہ کی تھی کہ کائزان کی کیا حالت ہے۔
جبکہ سمیر اسے جاتے ہوئے اندر جانے کا اشارہ کر رہا تھا شاید وہ سمجھ چکا تھا۔ کائزان نے کیا کیا ہے یا شاید وہ بھی شک کی ہی کیفیت میں تھا کیونکہ اتنی ہمت تو کوئی نہیں کر سکتا تھا کہ اپنے تازے آپریشن کو کھول کر اس کے پیچھے مقصد کو ناکامیاب بنایا جائے اور پھر جتنا خون وہاں پر تھا شاید ہی اس نے کبھی کسی
آپریشن تھیٹر میں دیکھا ہوگا۔