Chapter 79: باب 79

پرسرار اندھیرے میں سنسان سڑک پر عجیب سی آواز گونج رہی تھی۔

یک یک یک۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

یہ پرسرار اواز دور دور تک موجود لوگوں کو خوفزدہ کر رہی تھی اسے کسی چیز کا ڈر نہیں تھا رات تقریبا پونے تین بجے کا وقت تھا جب وہ بیچ جنگل کے بیٹھا ان سب لوگوں کا کام تمام کر چکا تھا۔

یقینا وارث کو آج انصاف مل جانا تھا۔ جو کچھ اس کے ساتھ ہوا تھا وہی سب کچھ وہ ان لوگوں کےساتھ کر چکا تھا۔

اس کے سامنے اٹھ لوگوں کے جسم پڑے تھے جن کے باڈی پارٹس الگ الگ ہو چکے تھے۔

اور وہ پتھر کی مدد سے اپنے ٹوکے کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ ان آٹھوں میں سے ایک آدمی اب تک زندہ تھا اور وہ اپنا کام ادھورا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا تھا اپنا ٹوکا تیز کرتے ہوئے وہ ذرا سا مسکرایا ۔

تو اس کے منہ پر خون کی بوندوں نے ذرا حرکت کی تھی وہ اریٹیٹڈ ہو کر اپنا منہ صاف کرتا اپنی جگہ سے اٹھتے ہوئے اس آدمی کی طرف بڑھا تھا جس کے دونوں بازو وہ کاٹ چکا تھا اور وہ بہت برے طریقے سے رو رہا تھا

اور اس کے رونے کی پرواہ کیے بغیر وہ ایک ایک قدم اس کی طرف بڑھا رہا تھا۔ اس کے قدموں میں کوئی لڑ کھڑا ہی نہیں تھی وہ اپنے دل و دماغ کو اس چیز کے لیے تیار کر چکا تھا اس نے اسی چیز کو اپنی منزل بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

اس کی ماں کی طرح جتنے بے قصور لوگوں کو انصاف نہیں ملا تھا ان سب کو انصاف دلانے کے لیے کاٙ زان کاظمی نے اپنے قدم آگے بڑھائے تھے

***

اپنے منہ کو دھوتے ہوئے اس نے واپسی کی راہ لی تھی جب اسے جنگل کے بیچ و بیچ کچھ لوگ سرگوشی نما آواز میں بات کرتے سنائی دیے وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا ایک بڑے سے درخت کے پیچھے چھپ کر ان لوگوں کو دیکھنے لگا تھا۔

وہاں پر تقریبا اٹھ سے تو لوگ تھے اور سب کے ہاتھ میں ایک بڑا سا جالا تھا جس میں انہوں نے ایک سفید رنگ کے بڑے سے چیتے کو قید کر رکھا تھا

اور وہ اپنا آپ چھڑانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا تھا تقریبا اسے پانچ سے چھ گولیاں ماری گئی تھی اس کا بچنا ممکن نہیں تھا کیونکہ اس کی ساری گولیاں ہی اس کی گردن کے اندر سے جا رہی تھی۔

سڑک کی طرف سے جانے والی پولیس کی گاڑی نے ان سب کو الرٹ کیا تھا جبکہ وہ اگلے ہی لمحے اس چیتے کو قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر اپنی اپنی جان بچانے کی خاطر وہ جالا چھوڑ کر بھاگے تھے۔

لیکن شاید وہ جانتے نہیں تھے کہ وہ چیتا حملہ کرنے کے قابل ہی نہیں ہے اس کی حالت بہت خراب تھی دو تین دفعہ غرا کر اس نے وہیں پر ہمت ہار کر اپنا آپ زمین پر گرا دیا تھا

وہ درد سے بے حال تھا بلکہ تھا نہیں تھی وہ ایک مادہ چیتا تھی۔

جس کی حالت ضرورت سے زیادہ خراب تھی کائزان کو اس پر ترس آیا تھا انسان تو انسان یہاں لوگ جانوروں کے ساتھ بھی جانوروں جیسا سلوک کرتے تھے۔

وہ اتنی بڑی مادہ چیتا کو اپنے ساتھ لے کر ہرگز نہیں جا سکتا تھا اور نہ ہی وہ اس کی جان بچا سکتا تھا۔

کیونکہ وہ جان چکا تھا کہ اب یہ بچ نہیں سکتی کیونکہ اس کے گلے کو بے دردی سے کاٹا گیا تھا یقینا اس کی بس کچھ ہی سانسیں باقی تھیں جب کائزان کو محسوس ہوا کہ وہ مادہ چیتا ماں بننے والی ہے۔

شاید اسی لیے وہ درد سے کراہ رہی تھی۔ اس کی تکلیف دیکھتے ہوئے اس کی اپنی آنکھوں میں بھی پانی آ گیا تھا کتنی ظالم تھی یہ دنیا

انسان تو پھر انسان تھا اپنے درد کی فریاد کر سکتا تھا رو سکتا تھا خود کے ساتھ ہوئی زیادتی کے خلاف اواز اٹھا سکتا تھا لیکن یہ معصوم جانور تو شاید ان سب چیزوں سے بے خبر تھے۔

اللہ میری مدد فرما ۔۔۔۔۔۔۔ میں تیری اس مخلوق کواس طرح چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔ اگر اس بچے کی سانسیں لکھی ہیں تو اسے دنیا میں لے آ میں اس کا سہارا بن کراسے پا لوں گا۔

وہ خدا سے وعدہ کرتا اس کے جسم کو شہلا رہا تھا وہ گردن پر سے اس کے خون کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اور پھر شاید قدرت نے رحم کر دیا تھا وہ اپنی ٹوٹتی ہوئی سانسوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا سفید رنگ کا چیتا اسے دے گئی تھی۔

میں تم سے وعدہ کرتا ہوں میں اسے پا لوں گا۔ میں جان سے بڑھ کر اس کی حفاظت کروں گا یہ تمہاری وہ امانت ہے جسے قیامت کے دن میں تمہیں باحفاظت واپس لوٹا ؤں گا۔

ہو سکے تو معاف کر دینا میں اشرف المخلوقات ہو کر بھی تمہیں بچا نہیں سکا۔ اس کے ماتھے کے ساتھ اپنا ماتھا ٹکا تے ہوئے وہ اسے الوداع کہہ چکا تھا۔

اور پھر اٹھ کر اس نے اپنا جیکٹ اتارتے ہوئے اس چیتے کے اوپر ڈالا تھا اور اس ننھے سے وجود کو اپنی باہوں میں بھرتے ہوئے وہ اسے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا اب اس معصوم کا سہارا وہ تھا۔

وہ ساری زندگی اس کا خیال رکھنے والا تھا وہ جب تک سانسیں لے رہا تھا وہ اس کی حفاظت کا ذمہ لے چکا تھا۔

وہ اس کا نام ڈبلیو رکھنے والا تھا۔ ہاں تھوڑا الگ تھا لیکن اسے پسند تھا ان کی فیملی میں اب دو سے تین لوگ ہو چکے تھے۔

ہاں وہ ان کی فیملی کا حصہ تھا رسل کائزان اور ڈبلیو ۔ اور وہ اپنی اس فیملی کے ساتھ اپنی آنے والی زندگی کو بہت خوشحال بنانے والا تھا۔

وہ دنیا کے سامنے ایک عام زندگی گزارنا چاہتا تھا لیکن وہ خاص تھا اسے خدا نے خاص بنایا تھا یہ اس کا یقین تھا اور اسی یقین کے ساتھ اس نے اپنی آنے والی زندگی کا سفر شروع کرنا تھا۔

***

یہ تو بلی ہے۔ صبح رسل اٹھا تو اس کے بیڈ پر ایک اور وجود بھی تھا۔

غور سے دیکھ اس کے اندر بلی نہیں ہے چیتے کا بچہ ہے۔ کائزان نے کچن سے انڈا پھٹتیے ہوئے آواز لگائی تھی۔

کیا مطلب میں سمجھا نہیں یہ یہاں پر کیوں ہے۔ وہ پریشانی سے کچن میں آتا اس سے پوچھنے لگا تھا دیکھا تو کچن صاف ستھرا تھا۔

یقینا ساری رات اس کے دوست نے جاگ کر یہ صاف کیا تھا۔

مطلب یہ کہ وہ میرا بیٹا ہے اور تجھے اس کا خیال رکھنا ہے۔ پیارا ہے نا معصوم سا بالکل میری طرح وہ فیڈر میں دودھ ڈالتے ہوئے اسے بتا رہا تھا۔

ابے چیتے کا بچہ معصوم نہیں ہوتا اور یہ یہاں آیا کیسے تو لے کر آیا اسے ابے اگر تجھے کوئی جانور پالنا ہی ہے تو کتے کا بچہ پالتا بلی کا بچہ پالتا تو چیتے کا بچہ اٹھا لایا ہے۔

رسل تو حیران ہی حیران تھا جبکہ کائزان اسے انگور کرتے ہوئے واپس کمرے میں آیا اور وہ فیڈر لا کر ڈبلیو کے منہ میں ڈال دیا۔

سن آج کے بعد نا اسے چیتے کا بچہ نہیں کہنا میں نے اس کا نام رکھا ہے ڈبلیو اور اب سے یہ میرا بچہ ہے میں اسے پالوں گا اپنے پاس رکھوں گا کیونکہ میں نے اس کی مرتی ماں سے وعدہ کیا ہے کہ میں اس کی حفاظت کروں گا۔ ان انسان نما جانوروں سے اور انشاءاللہ میں اس کی حفاظت کروں گا۔

یہ ہماری فیملی کا حصہ ہے جو اب سے ہمارے ساتھ رہے گا۔ مزید مجھے تجھے کوئی ایکشپلیسن نہیں دینی ۔ بریڈ اور انڈا لے کر آیا ہوں۔ اٹھ کر کھا لے۔

پیسے کدھر سے آئے تیرے پاس ؟ تو تو خالی تھا نا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا۔

وہ پڑوس میں جو آنٹی ہیں پتہ ہے تجھے ان کا گارڈن خراب ہو گیا تھا میں نے ان کا گارڈن ٹھیک کر دیا تو انہوں نے بدلے میں مجھے پیسے دیے۔ آدھے میں نے خرچ کر دیے اور ادھے پیسوں سے میں نے دو مرغیاں خریدی ہیں۔

واؤ مطلب رات کو ہم مرغی روسٹ کر کے کھائیں گے۔ رسل تو خوش ہو گیا تھا۔

ابے نہیں اوئے عقل کے اندھے وہ مرغیاں انڈے دیں گی ہم انڈے بیچیں گے اور پیسے کمائیں گے ہم غلط کام کرتے ہیں لیکن حرام نہیں کھا ئیں گے۔ مت بھول کے میں نے اپنے باپ کو اسی وجہ سے چھوڑا ہے کہ وہ مجھے حرام کھلاتا تھا اگر میں نے حرام ہی کھانا ہے تو پھر میں اس کو چھوڑتا ہی کیوں وہ جو آنٹی ہیں نا انہیں میرا کام بہت زیادہ پسند آیا ہے اور انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ اگر میں ان کے گھر کے دوسری طرف والی دیوار کو ٹھیک کر دوں تو وہ مجھے چھ مرغیاں دیں گی۔

کیونکہ وہ مرغیاں پال نہیں پا رہی وہ بڑے مزے سے بتاتا واپس کچن کی طرف آگیا تھا۔

سمجھ میں نہیں آرہا کیا ہم جانور پرندے پالیں گے۔ اور اس سے پیسے کما کر تو یہاں کا گینگسٹر بن کر اپنے باپ کو غلط کا موں سے روکے گا وہ حیران تھا اس کے پیچھے آتا کبھی ادھر تو کبھی ادھر جا رہا تھا۔

نہیں ان حرام کاموں پر حرام پیسہ لگے گا اس نے اپنی جیب سے نوٹوں کی چند گھڈیاں نکال کر بیڈ پر اچھالی تھی جبکہ اپنے سارے پیسے ایک ساتھ دیکھ کر رسل حیران رہ گیا تھا۔

یہ سارے پیسے کدھر سے آئے وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگا تھا۔

وارث کو انصاف مل گیا رسل میں نے ایک ایک کو مار دیا۔ اور تو دیکھ میرا یہ غلط کام غلط نہیں ہے کیونکہ اگر میں کچھ غلط کرتا تو کیا مجھے تحفے میں ڈبلیو ملتا۔

چل ناشتہ ٹھنڈا ہو رہا ہے صبح کا ناشتہ میں نے بنا یا ہے شام کا کھانا تو بنائے گا۔

اور دن کا کھانا ۔۔۔۔؟ رسل نے پوچھا تھا

ابھی اتنے پیسے نہیں ہیں کہ تجھے دن کا کھانا کھلا کر عیاشیاں کرواؤں جا جا کے کام کر اور دن کے لیے پیسے کما کے لا پھر کھانا ملے گا۔

نہیں میں دو ٹائم گزارا کر لوں گا۔ یہ کتنا فضول قسم کا انڈا بنایا ہے تو نے اس میں تھوڑا ٹماٹر ڈالتا تھوڑا سا پیاز ڈالتا ۔۔۔۔ خیر کوئی نہ میں کھا لوں گا یہی اس کے گھورنے پر رسل نے صبر و شکر سے یہی کھانا شروع کر دیا تھا جو اسے نصیب ہوا تھا۔

یہ ڈبلیو کا مطلب کیا ہے ۔۔۔؟ رسل نے کھانا کھاتے ہوئے پوچھا

الفابیٹ ہے اس کا مطلب ہونا ضروری تھوڑی ہے مجھے پسند ہے اے بی سی میں سب سے زیادہ ڈبلیو اسی لیے ڈبلیو کا نام ڈبلیو ہے۔ ہر چیز میں ریزی ہونا ضروری نہیں ہوتا۔

ہے نہ ڈبلیو وہ ڈبلیو کی پیٹھ سہلاتے ہوئے پوچھنے لگا تو وہ اس کے ہاتھ کے ساتھ ساتھ اوپر کو اٹھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ اس تھوڑے سے وقت میں ہی اس کے ساتھ مانوس ہو گیا تھا

***

وقت اپنی رفتار سے گزر رہا تھا آئے دن وہ کسی نہ کسی کے اوپر ٹوٹنے والی مصیبت کی تفصیل جانتے اور پھر اسے اپنے انداز میں ختم کرتے یہ سارا قصہ کہیں نہ کہیں وہاج تک بھی پہنچ گیا تھا کیونکہ کائزان یہ سب کچھ چھپ چھپا کر نہیں کر رہا تھا بلکہ وہ واضح طور پر اپنا نام بتایا تھا کہ میں ہوں کائزان کاظمی ۔

جسے تم لوگوں کا ظلم و ستم روکنے کے لیے اور لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے بھیجا گیا ہے اور کائزان کاظمی کے رہتے ہوئے تم کسی پر بے بنیاد ظلم نہیں کر پاؤ گے۔

یہ ساری باتیں وہاج کے کانوں میں پڑ چکی تھیں مصر میں اٹھنے والا 21 سالہ نیا گینگسٹر جو رفتہ رفتہ اپنا خوف اور دہشت ان لوگوں میں بھر رہا تھا۔ جن کے ساتھ وہاج ایک لمبے وقت سے کام کر رہا تھا۔

اور کہیں نہ کہیں لوگوں کو یہ خبر بھی ہو رہی تھی کہ اس گینگسٹر کا تعلق وہاج سے ہے۔ جس کے لیے وہاج کو آئے دن دھمکیاں بھی ملنے لگی تھیں۔ وہ کھلے عام دھمکی دے رہا تھا اور پھر اپنے بتائے ہوئے وقت پر آ کر وہ کسی کو بھی ختم کر دیتا تھا عجیب کہانی تھی اس کی مصر کے گینگسٹر جانتے تک نہیں تھے کہ کائزان کاظمی کی کتاب میں ان کا نمبر کب آتا ہے۔

چھ مہینے گزر چکے تھے اور ان چھ مہینوں میں13 بڑے گینگسٹرز کے ساتھ نہ جانے کتنے چھوٹے موٹے چمچوں کو وہ موت کے گھاٹ اتار چکا تھا۔

***

ڈبلیو اس طرف مت جانا یہی پر کھیل کر واپس آ جاؤ ۔ اور دیکھو اگر کوئی بھی انسان نظر آیا نا تو فورا سے واپس آ جانا کسی کو ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے چل جا ۔

وہ ایک بڑے سے جنگل کی طرف آیا تھا ڈبلیو کو گھمانے کے لیے کافی وقت ہو گیا تھا ڈبلیو گھر سے باہر نہیں نکلا تھا اور آج کل تو وہ ویسے بھی اسے باہر نہیں نکال پا رہا تھا کیونکہ ان دنوں ڈبلیو کا سائز برا ہوتا جا رہا تھا اور ایسے میں لوگ ڈبلیو سے خوفزدہ ہونے لگے تھے وہ بھی بے وجہ کیونکہ ڈبلیو کسی کو کچھ نہیں کہتا تھا۔

میں تجھے بول رہا ہوں اسے اکیلے مت بھیج دیکھنا تھوڑا سا آگے جا کر کسی کی چیخیں سنائی دینا شروع ہو جائیں گی اس جنگل میں بھی نہ کوئی نہ کوئی بیٹھا ہوگا۔

وہ اس کے ساتھ ہی ایک جگہ پر آکر بیٹھتے ہوئے کہنے لگا جب دھیان سامنے سمندر میں بہتی لاش کی طرف گیا۔

کائزان وہ دیکھ لاش اس نے کائزان کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے کہا تھا جبکہ وہ دونوں اگلے ہی لمحے اپنی اپنی شرٹ اتارتے اس دریا میں چھلانگ لگا گئے تھے ڈبلیو جو آگے کی طرف بڑھ رہا تھا واپس پیچھے ان کے پاس آگیا۔

اور تھوڑی ہی دیر میں وہ اس16 17 سالہ لڑکے کو نکال کر باہر گھسیٹ لائے تھے جس نے شاید خودکشی کرنا چاہی تھی۔

اس کے پیٹ پر وزن ڈال پانی اندر چلا گیا ہے۔ سانسیں آ رہی ہیں یا زندہ ہے ابھی کائزان نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔

جبکہ رسل فورا ہی اس کی بات کو مانتے ہوئے اس لڑکے کے اندر سے پانی نکالنے کی کوشش کرنے لگا تھا تھوڑی ہی دیر میں وہ اٹھ کر بیٹھتے ہوئے کھانسنے لگا۔

تم ٹھیک ہو۔ کیا کیا ہے تم نے یہ کیا حرکت ہے کیا مرنا چاہتے ہو اگر تیرنا نہیں آیا تو دریا میں کودنے کی کیا تک بنتی ہے۔

وہ دونوں اس سے سوال جواب کرنے لگے تھے جب کہ وہ

حیرانگی سے انہیں دیکھ رہا تھا۔

تو نہ بچاتے مجھے کیوں بچایا ۔ یہ احسان کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی وہ ڈبلیو سے ڈر کر ذرا سا پیچھے ہٹتے ہوئے غصے سے ان سے کہنے لگا۔

اچھا تو مرنے کا شوق تھا کوئی بات نہیں تمہاری خواہش ہمارا ڈبلیو پوری کر دے گا رسل نے اسے ڈبلیو سے خوفزدہ ہوتے دیکھ کر مزے سے کہا تھا عجیب آدمی تھا مرنا چاہتا تھا اور مرنے سے بھی ڈرتا تھا۔

پلیز اپنے اس جانور کو مجھ سے دور کرو مجھے خوف آرہا ہے اس سے۔ وہ پیچھے ہٹتے ہوئے بولا تو وہ دونوں ہنس دیے۔

یار تم تو ایسے ڈر رہے ہو جیسے تمہیں زندگی سے بڑا پیار ہو مرنا ہی چاہتے ہو نا تو ہمارے ڈبلیو کی خوراک بن جاؤ اس کا بھی بھلا ہو جائے گا۔

ویسے کیوں مرنا چاہ رہے تھے تم ۔۔۔۔ ؟ بتانا چاہو گے ہمیں ۔ کائزان نے اسے سا ئیڈ پر پتھر پر بٹھاتے ہوئے پوچھا۔ میری زندگی کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہے میں لوزر ہوں بلکہ بہت بڑا لوزر ہوں میں اپنی زندگی میں کچھ بھی نہیں کر پا رہا میرے ماں باپ نے محبت کی شادی کی تھی لیکن شادی کے چھ سات مہینے کے بعد ہی انہیں احساس ہو گیا کہ ان کی محبت ختم ہو چکی ہے بس پھر کیا آئے دن لڑائی جھگڑے اور اسی دوران میں پیدا ہو گیا تو میرے ماں باپ دونوں کو ہی مجھ سے کوئی مطلب نہیں تھا۔

میں ڈیڑھ مہینے کا تھا جب دونوں نے طلاق لے لی اور پھر مجھے وہ دونوں ہی رکھنے کو تیار نہیں تھے۔

اس لیے مجھے ایک ہاسٹل میں روانہ کر دیا جہاں گورنمنٹ نے میرا خرچہ تو اٹھا لیا لیکن میرے اندر جینے کی خواہش نہ پیدا کر سکے میں ہر چیز میں لوزر ہوں۔ میں اتنا بڑا لوزر ہوں کہ ہر کوئی مجھے لوزر ہی کہتا ہے۔ میری گرل فرینڈ تک مجھے چھوڑ کر چلی گئی میرے لوزر ہونے کی وجہ سے اس کی آخری بات پر ان دونوں نے اسے دیکھا تھا۔

مطلب16 17 سال کی عمر میں اس کی گرل فرینڈ بھی تھی اور وہ دونوں21 اور24 سال کی عمر میں100 پرسنٹ سنگل تھے

اپنی گرل فرینڈ سے بہت پیار کرتے تھے رسل نے ایموسیل انداز میں پوچھا۔

پہلی دونوں والی سے تو سچی محبت تھی یہ تیسری والی دھوکا دے رہی تھی مجھے خیر میں مزید اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا تم لوگ کون ہو اور اس جنگل میں کیا کر رہے ہو اور یہ جانور کیا تم لوگوں کا پیٹ ہے۔

ویسے میرا نام رفیل ہے۔ اور میں ایک بہت بڑا لوزر ہوں۔ اس نے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتے ہوئے ان دونوں کو بتایا تھا۔

میرا نام رسل ہے اور کائزان کاظمی کا نام تو تم نے سنا ہی ہوگا نا آج کل کے ہر اخبار میں یہ نام تو ہیڈ لائن میں آتا ہے۔ اس نے فخریہ انداز میں کائزان کے کندھے پہ ہاتھ رکھا تھا۔

ڈونٹ ٹیل می کہ وہ نیک ترین انسان تم ہو۔ اس نے ذرا خوفزدہ ہوتے ہوئے فورا ہی وہاں سے اٹھنا چاہا تھا۔

اب تم تو بیکار میں ہی اسے سر پر چرانے کی کوشش کر رہے ہو وہ میں ہی ہوں۔ نیک ترین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے اندر اور بھی خوبیاں ہیں جیسے ہینڈسم ڈیشنگ چارمنگ پرسنلٹی اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"قتل کتنے کیے ہیں اس نے وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے سوال کرنے لگا۔

اگلی والی لسٹ کا تو پتہ نہیں میرے خیال میں ابھی73 ہو چکے ہیں رائٹ ۔۔۔۔؟ اس نے کائزان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو اس نے ذرا سا ہاں میں سر ہلایا تھا۔

جب کہ رفیل اگلے ہی لمحے زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا تھا۔

اسے کیا ہو گیا ابھی تو چنگا بھلا تھا۔ رسل نے حیرانگی سے اسے دیکھا جب کہ وہ کندھے اچکا کر اسے ساتھ لانے کا اشارہ کرتا خود نکل گیا تھا

***

اسے ہوش آیا تو اس کے بیڈ پر آرام سے اس کے ساتھ ڈبلیو لیٹا ہوا تھا۔ اس نے اگلے ہی لمحے چھلانگ لگا کر بیڈ سے نیچے آتے ہوئے باہر کی طرف دوڑ لگائی تھی۔

زیادہ اچھل کود کرنے کی ضرورت نہیں ہے تمہارے ہاتھ پر کافی زیادہ چوٹ آئی ہیں یار خودکشی کرنے سے پہلے بندہ دھیان تو رکھتا ہے کہ ہاتھ پیر نہ ٹوٹے ۔

کیونکہ زندگی تو اللہ پاک کی مرضی سے بچ ہی جاتی ہے لیکن اللہ پاک نا تھوڑی بہت سزا بھی دے دیتے ہیں ساتھ میں نا شکری کی

باہر آجاؤ کھانا تیار ہے میں نے کمال کے آلو بنائے ہیں۔

کائزان کو میرے ہاتھ کے آلو بہت زیادہ پسند ہیں۔

تم لوگ مجھے یہاں کیوں لائے ہو وہ پریشان سا اس سے پوچھ رہا تھا۔

تو کیا وہیں پر چھوڑ دیتے ایک17 سال کا پاگل لڑکا جو زندگی کو مذاق بنا کر خود کشی کرنے نکل گیا ہے صرف چند پل کے اس احساس کے لیے کہ وہ لوزر ہے۔

کم ان زندگی میں بہت موقع ملیں گے خود کو زیرو سے ہیرو ثابت کرنے کے اور اب کائزان کے سامنے کوئی فضول بات مت کرنا تمہاری سوچ سے زیادہ خطرناک بندہ ہے۔ یہ زندگی تمہاری اس نے بچائی ہے تو اب یہ اس کی امانت ہے۔ خبردار جو تم نے اسے ختم کرنے کی کوشش کی۔ اگر مرنا ہی ہوا تو کائزان پہ مرنا ۔

کیونکہ کائزان نے تمہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اب سے ابھی سے تم کائزان کی ٹیم میں شامل ہو چکے ہو۔

کائزان کے بارے میں میں تمہیں کچھ نہیں بتاؤں گا سوائے اس کے کہ وہ دنیا کے لیے ایک عام انسان ہے وہ ایک عام زندگی گزارتا ہے اور ہر عام انسان کی طرح اپنی زندگی میں ہر اس چیز کی خواہش رکھتا ہے جو ایک عام انسان چاہتا ہے لیکن وہ خاص ہے کیونکہ وہ ہر اس انسان کی ذمہ داری لے چکا ہے جس پر ظلم ہوا ہے۔ وہ ہر اس انسان کی مدد کرتا ہے جو لوگوں کے ظلموں کی بھینٹ چڑھے ہیں اپنی پہنچ میں موجود ہر انسان کو وہ انصاف دلانے کا ذمہ لے چکا ہے۔ تمہارے پاس زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہے نا تم ایک لوزر ہو تو آؤ کائزان نے تمہیں زیرو سے ہیرو بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وہ اسے با ہر آنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا تھا جب کہ وہ پہلے تو خاموشی سے سر جھکائے اسے سینا رہا پھر اس سے پہلے کمرے سے باہر نکل گیا۔ کیونکہ ڈبلیو نے اس کے اوپر چھلانگ لگائی تھی۔ اور اس حملے کے لیے وہ تیار نہیں تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.