کائزان میرے بچے مجھ سے بات تو کرو کیا ہو گیا ہے تمہیں کسی نے بھی تم سے جھوٹ بول دیا تو تم مجھ پر یقین کرنے کے بجائے اس پر یقین کر رہے ہو وہ سب جھوٹ بول رہا ہے میرا ان سب چیزوں سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ میں تو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب اچانک کائزان نے اس کا ہاتھ تھام کر اپنے سر پر رکھ دیا۔
اب بولیے جو بھی بولنا ہے مجھے ٹھیک سے بتائیے کہ آپ کیا کام کرتے ہیں اور اگر آپ کا ان سب کاموں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر اب آپ مجھ سے جھوٹ بولیں تو ابھی اسی وقت مجھے موت آ جائے۔
کائزان کیا بکواس کر رہے ہو تم بنا میری بات کو سمجھے بنا میری بات کو جانے تم اس طرح سے کیسے کہہ سکتے ہو۔ وہ اس کے الفاظ پر تڑپ اٹھے تھے۔
کیوں کیا غلط بول رہا ہوں میں اگر آپ غلط نہیں ہیں تو پھر آپ کو اتنی سی بات کہتے ہوئے اتنا عجیب کیوں لگ رہا ہے کہہ دیجیے آپ کہ یہ صرف میری ایک غلط فہمی ہے اور کچھ بھی نہیں اب کوئی غلط کام نہیں کرتے آپ نہیں ہیں کوئی سمگلر نہ تو آپ
عورتوں کی اس طرح چیر پھاڑ کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں الگ الگ ملکوں میں سمگلنگ کے لیے بھیجتے ہیں۔
اور یہ بھی بتا دیجیے کہ ان سب چیزوں میں میری ماں کا کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ میری ماں کو جیل پہنچانے کے پیچھے آپ کی کوئی سازش نہیں تھی۔
مجھے سب کچھ جاننا ہے بتائیں مجھے اگر اپ سچے ہیں۔ تو کھائیے میرے سر کی قسم اور کہہ دیجئے کہ میں غلط فہمی کا شکار ہوں۔ وہ اپنی بات سے پیچھے ہٹنے کو تیار ہی نہیں تھا جب کہ وہاج کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیسے اسے مطمئن کرے۔
دیکھو کائزان تمہیں ابھی آرام کی ضرورت ہے میں رسل کو بھیجتا ہوں تمہارے پاس تم اس کے ساتھ ریلیکس ہو کے آؤ وہ باہر نکلتے ہوئے رسل کو ڈھونڈنے لگے جو باہر بیٹھا بے چینی سے ان کے آنے کا انتظار کر رہا تھا وہ تو خود سمجھ نہیں پایا تھا کہ اچانک کائزان کو کیا ہو گیا ہے اور اسے اتنی جلدی میں مصر واپس کیوں لے ایا گیا ہے۔
رسل دیکھو وہ کسی غلط فہمی کا شکار ہو گیا ہے اس کے ساتھ میرے دشمنوں نے مل کر فراڈ کیا ہے مجھے نیچا دکھانے کے لیے مجھے نقصان پہنچانے کے لیے ان لوگوں نے میرے بیٹے کے ذریعے ڈرگ سمگل کیا ہے۔
اور اسے لگ رہا ہے کہ ان سب چیزوں میں میں بھی شامل ہوں پلیز اس کی غلط فہمی کو دور کرو بیٹا ۔ وہ مجھ سے بہت ناراض ہو گیا ہے وہ باہر اتے ہوئے رسل سے کہنے لگا تھا جبکہ سمیر خاموشی سے بیٹھا ان کی بے بسی کو دیکھ رہا تھا بلکہ وہ تو خوش تھا کہ اب کائزان ان سے دور ہو جائے گا
***
کائزان میں تمہاری کوئی بات سمجھ نہیں پا رہا تم کیا کہنا چاہتے ہو تمہارے بابا یہ سارے کام کرتے نہیں ہیں بلکہ انہیں روکتے ہیں وہ بھی سکرین ایجنسی کے ساتھ کام کرتے ہو نے تم ضرور کسی غلط فہمی کا شکار ہوئے ہو۔
ان لوگوں نے تمہارے باپ کو نیچا دکھانے کے لیے تمہارا استعمال کیا ہے اور تمہیں سمگلنگ میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے تمہارا اپریشن بھی اسی وجہ سے کیا گیا ہے وہ تو خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔
کہ وقت رہتے ہم نے مصر پہنچ کر تمہارا اپریشن کروا کر وہ ناپاک چیز تمہارے جسم سے الگ کر دی ورنہ نہ جانے کیا سے کیا ہو سکتا تھا تمہیں اندازہ بھی ہے کہ تمہارے بابا کس قدر پریشان تھے تم انہیں مزید پریشان کر رہے ہو۔
انہیں مزید ٹینشن دے رہے ہو۔ اس وقت تمہیں انہیں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے تم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ پچھلے دو دن میں ان کی کیا حالت تھی خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تمہیں ہوش تو آیا ورنہ ڈاکٹر نے تو نہ امیدی جتا تھی۔ وہ اسے سمجھاتے ہوئے بول رہائی تھا
سب کچھ جھوٹ ہے رسل ،سب کچھ جھوٹ ہے جو جو کہانی ہمیں سنائی گئی ہے سب جھوٹی ہے اس میں ایک بھی تنکا سچ نہیں ہے بابا ان سب کاموں میں شامل ہیں بابا خود سمگلنگ کرتے ہیں جو کہانی انہوں نے ہمیں سنائی ہے اس میں کچھ بھی حقیقت نہیں ہے۔
بابا کسی سکرین ایجنٹسی کے لیے کام نہیں کرتے بلکہ سکرین ایجنسیز کے خلاف کام کرتے ہیں بابا ایک سمگلر ہیں اور تمہیں پتہ نہیں میری بات پر یقین کیوں نہیں ارہا سچ سچ مجھے بتاؤ کہیں تم بھی تو ان سب میں شامل نہیں؟
تم تو ڈیڑھ مہینے سے ان کے ساتھ کام کر رہے ہو نا کہیں ان لوگوں نے تمہیں بھی تو اپنے ساتھ شامل نہیں کر لیا وہ شکی انداز میں اسے دیکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ رسل تو اس کے اس انداز پر پریشان ہو گیا تھا۔
ایک بات کان کھول کر سن لو رسل تمہاری میری دوستی الگ لیکن اگر تم ان سب کاموں میں شامل ہوئے تو میں تم سے بھی کوئی تعلق رکھنا پسند نہیں کروں گا کیونکہ آج اس انسان سے میں اپنا ہر تعلق ختم کروں گا میں ایسے کسی انسان کے سا تھ نہیں رہ سکتا جو اپنے ہی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہو۔
مجھے تو نفرت محسوس ہو رہی ہے ان سے میں کبھی ان کے پاس نہیں رہنا چاہوں گا اتنے سالوں سے میں ان کا حرام پیسہ کھاتا رہا میرے رگوں میں میرے خون میں صرف حرام چیز دوڑ رہی ہے یہ کتنا اذیت ناک احساس ہے تم سمجھ بھی سکتے ہو
میں یہ سب کچھ برداشت نہیں کر سکتا میں اب ان کے منہ نہیں لگنا چاہتا تم انہیں صاف صاف اپنے الفاظ میں کہہ دو کہ میں ان کے ساتھ واپس نہیں جا رہا۔ اور نہ ہی میں ان کے اس مکان میں رہوں گا۔ اور نہ ہی ان کے پیسے کو خرچ کروں گا اپنے جسم میں مزید حرام نہیں اترنے دے سکتا میں۔
وہ غصے سے پاگل ہو رہا تھا جب کہ رسل کو سمجھ نہیں آرہا تھا کل تک ہر چیز میں مستی مذاق کرنے والا لڑکا آج اس چیز کو لے کر اتنا سیریس ہو گیا تھا۔
کائزان تمہیں انہیں صفائی دینے کا ایک موقع تو دینا چاہیے نا ہو سکتا ہے کہ یہ صرف غلط فہمی ہو۔
میرے سامنے قبول کیا ہے انہوں نے اس عبداللہ رئیس نامی ادمی سے کہہ رہے تھے وہ کہ انہوں نے لڑکیاں نہیں دی تو اس نے یہ کام کیا اتنا ہی نہیں بلکہ ان کا وہ لاڈلا سمیر ہمدا نی بھی مجھے ایک ایک بات بتا چکا ہے۔
بابا سب کچھ جھوٹ بول رہے تھے آج تک ہم اس خوش فہمی میں جی رہے تھے کہ بابا ایک اچھے انسان ہیں لیکن بابا اچھے انسان نہیں تھے مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ انہوں نے امی کو بھی دھوکہ دیا۔
میں ان کی شکل تک نہیں دیکھنا چاہتا میری ماں10 سال تک جیل کے تہ خانے میں اس شخص کا انتظار کرتی رہی کہ کبھی تو وہ آئے گا اسے چھڑوانے کے لیے اور اس شخص نے کیا کیا اس نے نہ صرف میری ماں کو دھوکہ دیا۔
بلکہ اس کی زندگی برباد کر دی آج میری ماں میرے پاس نہیں ہے اس شخص کی وجہ سے میں اس کی شکل تک نہیں دیکھنا چاہتا۔
رسل اسے سمجھا سمجھا کر تھک گیا تھا وہ ان سب چیزوں کو غلط فہمی کا نام دینا چاہتا تھا لیکن کائزان تو اپنی بات پر ڈٹا ہوا تھا وہ سب کچھ جان چکا تھا اور اب وہ وہاج کی شکل تک دیکھنے کا روادار نہیں تھا۔
***
مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہاں جا رہے ہو تم اور کیوں میں تمہیں اس طرح کہیں نہیں جانے دوں گا تم لوگوں کی نظر میں آ چکے ہو لوگوں کو پتہ چل چکا ہے کہ تم میرے بیٹے ہو میں نہیں چاہتا کہ تمہیں کسی بھی طرح کا کوئی نقصان ہو کائزان۔
بس کر دیں یہ ڈرامے کرنا بند کریں آپ کو میری یا میری ماں کی کوئی پرواہ ہوتی تو کب کا یہ حرام کام چھوڑ چکے ہوتے۔ میری ماں آپ کو ایک نیک اور شر یف انسان سمجھتی تھی ساری زندگی وہ مجھے آپ سے محبت کرنا سکھاتی رہی کاش میں آپ کے اصل چہرے سے پہلے واقف ہوتا۔
لیکن کوئی بات نہیں اب تو سمجھ میں آگیا ہے نا کہ مجھے آپ کیا ہیں اب تو میں آپ کے ساتھ ایک لمحہ بھی نہیں گزار سکتا وہ اپنے فیصلے پر قائم تھا۔
کہاں جاؤ گے کہاں رہو گے ہاں ہوں میں سمگلر کرتا ہوں سمگلنگ اور ساری زندگی یہی کام کرتا آیا ہوں میری وجہ سے ہی تمہاری ماں جیل میں پھنس گئی تھی۔ ۔
میری وجہ سے ہی اسے اپنی زندگی کے10 سال وہاں برباد کرنے پڑے جس بات کا مجھے افسوس ہے لیکن پھر بھی ہو تو تم میرے ہی بیٹے نا کہاں جاؤ گے کہاں جا کر رہو گے یہ لائف سٹائل یہ عش و عشرت جو میں تمہیں دے رہا ہوں وہ کہاں سے حاصل کرو گے۔
کائزان جتنی تمہیں لگتا ہے نا یہ دنیا سیدھی ہے اتنی سیدھی نہیں ہے کہاں سے پیٹ بھرو گے۔ اگر باپ کا پیسہ نہیں چاہیے باپ کی دولت نہیں چاہیے تو اگے کیسے بڑھو گے۔
فکر نہ کریں آپ سے مانگنے کبھی نہیں آؤں گا وہ کہتے ہوئے اٹھ کر باہر نکل گیا تھا جبکہ وہ اس کے پیچھے پیچھے ہی آئے تھے۔
رسل روکو اسے یہ مجھے چھوڑ کر جا رہا ہے تم مجھے چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتے کائزان اور ویسے بھی رسل میرے ساتھ کام کرتا ہے میرا نہیں خیال کہ وہ اپنی یہ والی زندگی چھوڑ کر تمہارے ساتھ جانا چاہے گا۔
وہ اس سے سمجھاتے ہوئے بولے جبکہ رسل نے ان کا ہاتھ اپنے کندھے سے ہٹا دیا تھا۔ میں اس کے ساتھ ہی جا رہا ہوں انکل ہم دونوں ایک دوسرے کا خیال رکھ لیں گے مجھے افسوس ہے کہ آپ نے اتنے سال ہمیں اپنے پاس رکھ کر حرام کھلایا ۔
زندگی رہی تو پھر ملیں گے فکر نہ کریں کائزان میرا چھوٹا بھائی ہے میں اس کا بہت خیال رکھوں گا وہ ان کا کندھا تھپتھپاتا کائزان کے پیچھے ہی نکل گیا تھا۔
***
رات کا اندھیرا آہستہ آہستہ پھیل رہا تھا رسل اس کے ساتھ چل تو رہا تھا لیکن کائزان بالکل خاموش تھا اس کی خاموشی یقینا اس کے دکھ کی گواہی تھی۔
وہ آج بہت دکھی تھا اس کے باپ نے اسے بہت تکلیف دی تھی اور حقیقت تو یہ تھی کہ وہ خود بھی اس وقت درد سے بے حال ہو رہا تھا لیکن اس درد پر یہ اذیت زیادہ اثر انداز تھی جو اسے اجا پنے بابا کے بارے میں پتہ چلی تھی۔
وہ اس کے ساتھ ساتھ چلتا آ رہا تھا جب دور سے انہیں چیخ کی آواز سنائی دی وہ جنگل کے قریب سے گزر رہے تھے یقینا یہ چیخ اسی جنگل کی طرف سے سنائی دی تھی۔
کچھ گڑبڑ ہے کسی لڑکی کے چیخنے کی آوازیں آ رہی ہیں نیچے جنگل کی طرف سے لیکن اس جنگل میں تو بہت جنگلی جانور ہیں۔ وہ پریشانی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے پھر دونوں نے ایک ساتھ ہی نیچے جانے کا فیصلہ کیا۔
***
وہ کافی آگے تک آئے تھے لیکن انہیں کچھ بھی محسوس نہ ہوا پھر ایسا لگا جیسے کوئی کسی کی چیخیں روکنے کی کوشش کر رہا ہے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے الگ الگ ڈائریکشن میں جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
سامنے کی طرف گیا تھا جبکہ کائزان پیچھے کی طرف اور تھوڑی ہی دور اسے تین لڑکوں کے ساتھ ایک لڑکی نظر آئی تھی جس کے ساتھ وہ زیادتی کرنے کی کوشش کر رہے تھے وہ لڑکی اپنی جان بچانے کے لیے ہاتھ پیر مار رہی تھی۔
جب کہ اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے اس کی آنکھوں کے سامنے ایک دفعہ پھر سے ائمہ کا چہرہ انے لگا تھا۔ وہ پولیس والا بھی تو ائمہ کے ساتھ اسی طرح کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس وقت وہ بچہ تھا لیکن آج وہ بچہ نہیں تھا آج وہ اس لڑکی کی کنڈیشن بھی سمجھ رہا تھا اور ان لڑکوں کے ساتھ کیا کرنا تھا یہ بھی اس نے پاس بڑا پتھر اٹھا کر ایک لڑکے کو مارا تھا جب کہ ایک لڑکا اسے دیکھ کر اسے مارنے کی خاطر اس کی طرف بھاگتے ہوئے آیا تھا جب اس نے چھلانگ لگاتے ہوئے اس کے پیٹ پر زوردار لات ماری لڑائی کی آواز سن کر دور رسل بھی اندازہ لگا چکا تھا اس لیے وہ بھاگتے ہوئے اس کی طرف آیا ۔
***
رسل نے آنے میں دیر کر دی تھی کیونکہ کائزان ضرورت سے زیادہ جذباتی ہو کر ان لوگوں کو نہ صرف بہت زیادہ مار چکا تھا بلکہ ان میں سے دو کو موت کے گھاٹ اتار چکا تھا۔
اس نے انہی لڑکوں کے پاس موجود ہتھیار کے طور پر ایک چاقو ان سے چھینتے ہوئے انہی کے پیٹ میں گھونپ دیا تھا۔
کائزان یہ تم نے کیا کر دیا یہ دونوں لڑکے تو مر چکے ہیں رسل پریشانی سے اس کے پاس واپس آیا تھا جب کہ وہ بنا ڈرو خوف کے چاقو وہیں پھینکتا اس لڑکی پر اپنا جیکٹ ڈالنے لگا تھا جو اس وقت رو رو کر اپنی حالت خراب کر رہی تھی۔
تمہیں گھر چھوڑ دیں یا تم چلی جاؤ گی وہ اس لڑکی سے مصری زبان میں پوچھنے لگا۔ بھائی پلیز مجھے گھر چھوڑ دیں میں خود نہیں جا پاؤں گی اس لڑکی نے روتے ہوئے جواب دیا تھا۔
رونا بند کرو تمہارا بھائی تمہارا محافظ تمہارے پاس موجود ہے۔ کوئی بھی مسئلہ ہو کوئی پریشانی ہو تو مجھے کہنا میں ہمیشہ تمہاری مدد کروں گا وہ اس کے سر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے بولا تھا۔
کائزان یہ لوگ مر چکے ہیں رسل نے اس کے کان کے قریب سرگوشی کی تھی وہ اسے معاملے کی سنگینیت کا احساس دلانا چاہتا تھا۔
جو کام یہ لوگ کر رہے تھے اس کے بعد انہیں مر ہی جانا چاہیے تھا خیر میرا باپ پوچھ رہا تھا نا کہ میں اگے زندگی میں کیا کروں گا۔ تو اسے بتا دینا مجھے میری زندگی کا مقصد مل گیا ہے۔
کہہ دو اسے کہ کبھی میرے راستے میں نہ آئے کیونکہ کائزان کاظمی کو اس کی زندگی کا مقصد مل چکا ہے اب جو جو میری آنکھوں کے سامنے غلط کام کرے گا میں اسے اس کے انجام تک پہنچاؤں گا۔
ان ہاتھوں نے ہتھیار بچپن میں ہی اٹھا لیا تھا۔ اور اب سمجھ میں آیا ہے کہ ایسا کیوں ہوا تھا۔ رسل اس دنیا میں بہت سارے لوگ ہیں جنہیں ہماری ضرورت ہے اور اب ہم ان کی مدد کریں گے اور ہمیں اس کے لیے کچھ بھی کیوں نہ کرنا پڑے ہم کریں گے۔
میری ماں مجھے ایک اچھا انسان بنانا چاہتی تھی نا اب میں اسے ایک اچھا انسان بن کر دکھاؤں گا۔ اور میں ہی وہاج کاظمی کے لیے اس کی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج ہوں۔ وہ پرسکون انداز میں کہتا اس لڑکی کو گھر تک چھوڑ کر آیا تھا جبکہ رسل کو آج پہلی دفعہ وہ خود سے بڑا لگ رہا تھا۔
آج پہلی دفعہ اسے لگ رہا تھا کہ اسے کائزان کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ بلکہ وہ خود اپنا صحیح غلط سمجھ چکا ہے۔
***
کائزان تجھے لگتا ہے ہمیں یہاں آ نا چاہیے تھا یہ نہ ہو کہ ہم یہاں فضول میں کسی مصیبت میں پھنس جائیں۔
اس میں پھنسنے والی کون سی بات ہے۔ ہم نے سوچ لیا ہے کہ ہم لوگوں کی مصیبتوں کا حل نکالیں گے تو پھر نکالیں گے۔
تجھے میرے ساتھ آنا ہے تو آ ورنہ ایسا کر کے تو گھر چلا جا ۔ وہ دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے بولا تھا۔ اور ہمارا گھر کہاں ہے جہاں ہم جا سکتے ہیں اپنے باپ کی دولت پہ تو لات مار کے آیا ہے۔ اگر تجھے یاد ہو تو وہ اسے یاد دلاتے ہوئے بولا تو کائزان کے لبوں پر بڑی پرکشش مسکراہٹ آگئی تھی۔
میرے ساتھ آنے پر پچھتا رہا ہے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا۔ ساری زندگی تیرے ساتھ رہا ہوں اور آج تک نہیں پچھتایا اب تو اچھے کام کی طرف جا رہا ہے تو پچھتاؤں گا کیوں؟ لیکن بھوک لگی ہوئی ہے مجھے اور جیب میں ایک روپیہ بھی نہیں ہے۔
حل نکالتے ہیں تیری بھوک کا کچھ، اس نے پھر سے دروازہ بجایا تو ایک بوڑھی عورت نے دروازہ کھولا تھا۔
السلام علیکم ہم وارث کے دوست ہیں کیا ہم اندر آسکتے ہیں۔ اس نے عورت کو دیکھتے ہوئے مصری زبان میں کہا۔
جب کہ وہ سلام کا جواب دیتی دروازہ کھول چکی تھی۔ ہمیں پتہ چلا وارث کے بارے میں کہ کچھ لوگوں نے اسے جان سے مار ڈالا ہے بہت افسوس ہوا جان کر لیکن اس سے زیادہ افسوس یہ جان کر ہوا کہ آپ پچھلے ڈیڑھ سال سے اپنے بیٹے کو انصاف دلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لیکن کوئی قانون کوئی عدالت آپ کی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہے۔
لیکن ہمیں آپ پر یقین ہے آپ کا بیٹا بے گناہ تھا غلط لوگوں کے ہاتھوں مارا گیاہے۔
میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کے بیٹے کو انصاف دلاؤں گا بس آپ مجھے ان لوگوں کے نام بتا دیجیے ۔ کوئی عام لوگ نہیں ہیں وہ بیٹا بہت خطرناک گینگ ہے۔ لوگوں کو چیر پھاڑ کر رکھ دینا ان کے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے میرا بیٹا بے گناہ تھا۔
لیکن کوئی بھی اس کا کیس لینے کو تیار نہیں ہے۔
میرے بیٹے کو جرنلزم کرتے ہوئے سالوں گزر چکے تھے کبھی کوئی اس کا دشمن نہیں ہوا لیکن ان لوگوں نے ایک لمحے میں میرے بیٹے کی زندگی لے لی۔
ان پولیس والوں کے پاس ثبوت بھی تھے لیکن ان لوگوں نے اس وقت ہر چیز بدل دی۔ کسی نے میری مدد نہیں کی میں چلا چلا کر تھک گئی لیکن کوئی میرے بیٹے کے لیے آگے نہیں آیا۔ وہ رو رو کر بتانے لگی
میں آؤں گا میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کے بیٹے کو انصاف دلاؤں گا۔ اس نے ان کے ہاتھ پر ہاتھ رکھتے ہوئے وعدہ کیا تھا جبکہ رسل صرف اسے دیکھ رہا تھا اب اسے سمجھ میں آ رہا تھا کہ وہ صبح سے وارث حبیب نام کے جرنلسٹ کے پیچھے کیوں لگا ہوا تھا۔
***
ان آنٹی نے انہیں کھانا کھلا کر بھیجا تھا جبکہ وہ سیدھا رسل کے پرانے گھر میں آیا تھا جہاں کبھی کسی زمانے میں وہ اپنی ماں نانی اور بہن کے ساتھ رہتا تھا۔
گھر کی حالت کا فی بوسیدہ تھی لیکن اب یہی پر انہوں نے اپنا بسیرا کرنا تھا تو اسے صاف تو کرنا ہی تھا۔
تمہارے ارادے کیا ہیں کائزان وہ ایک کمرے کو صاف کرنے کے بعد دونوں بیڈ پر بیٹھے ہوئے تھے جب رسل نے پوچھا۔
میں تمہیں اپنے ارادے ضرور بتاؤں گا لیکن صبح اٹھ کر فی الحال آر ام کرو کافی تھک گئے ہو تم بھی وہ اسے سونے کے لیے کہتے ہوئے خود بھی سونے کے لیے لیٹ گیا تھا۔
***
رات نہ جانے کون سا وقت تھا جب وہ اس کے قریب سے اٹھ کر باہر آیا تھا اس کا ارادہ کہیں جانے کا تھا۔
لیکن دماغ میں بہت ساری سوچیں چل رہی تھیں نہ جانے کتنے لوگ ہوں گے یہاں جن کے ساتھ اس طرح سے نہ انصافی کی گئی ہوگی اور کائزان نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اب کسی مظلوم کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گا۔
وہ اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتا تھا کچھ بننا چاہتا تھا لیکن رسل اور اپنے باپ کی وجہ سے وہ صرف ایک بچہ بنتا جا رہا تھا۔
کل پہلی دفعہ اس لڑکی کی مدد کر کے اسے احساس ہوا تھا۔ کہ اسے صرف اس دنیا میں اور عیاشیاں کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا بلکہ اس کی زندگی کا ایک مقصد ہے۔
وہ اہستہ اہستہ چلتا کچن میں آیا تھا جہاں سامنے ہی دیوار پر اسے کافی سال پرانا ٹوکا نظر آیا تھا۔
اس نے اسے ہاتھ میں پکڑتے ہوئے نیچے اتارا تھا جب ذہن میں ایک دفعہ پھر سے وارث کی امی کی چیخیں گونجنے لگیں۔ وہ رو رو کر اسے بتا رہی تھیں۔ کہ ان کے بیٹے کے ساتھ کتنی زیادتی کی گئی ہے۔
اور ایسا صرف اور صرف اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنے کام کے ساتھ مخلص تھا اس نے غلط لوگوں کو جیل کی چار دیواریوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کی تھی اور اس کوشش میں وہ
کامیاب ہو رہا تھا۔
ان ظالموں نے ان کے بیٹے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے تھے اور اسے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اس کی لاش کو اس کی ماں کے دروازے پر چھوڑ گئے تھے۔
وارث ان کا اکلوتا بیٹا تھا جو لمحے میں اپنی زندگی گواہ بیٹھا تھا اس بوڑھی ماں کا اخری سہارا تھا
اب وہ ماں کبھی ایک در پر سر پٹختی تھی تو کبھی کسی دوسرے در پر لیکن انصاف جیسی چیز سے وہ اب تک نا واقف تھی لیکن کائزان نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ انصاف دلائے گا ہر اس ایسا نکو انصاف دلائے گا جو ان ظالموں کے نیچے دب کر اپنا آپ کھو چکا ہے۔
اسے اپنی ماں کی یاد آرہی تھی۔ کہنے کو اس کی ماں بہت خوش رہتی تھی وہ جیل میں ہر وقت ہستی مسکراتی رہتی تھی لیکن وہ جانتا تھا کہ اس کی ماں کے ساتھ کیا کیا سلوک کیا جاتا تھا۔
تین سال تک اس کی ماں کو تھرڈ ڈگری ٹارچر دیا گیا تھا اس کو الیکٹرک شاک لگائے گئے تھے اس کے جسم کے ایک ایک حصے پر کرنٹ لگا کر پوچھا گیا تھا کہ آخر یہ سب کچھ کس کا کیا دھرا ہے اور اس کی ماں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔
کیونکہ اس کے حساب سے اس کا شوہر ایک بہت ہی نیک انسان تھا کائزان کے سامنے اس کی ماں پر کوئی ظلم نہیں ہوا تھا لیکن تین سال کی عمر تک وہ عجیب طرح کی چیخیں سینا رہا تھا۔ جب سمجھنے کے قابل ہوا تو وہاں کی عورتیں اکثر بتاتی کہ اس کی ماں پر بھی ظلم ہوا ہے۔
یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی ماں سے دور نہیں ہوتا تھا وہ جب بھیا پنی ماں سے دور ہوتا کسی نہ کسی طریقے سے واپس لوٹ اتا تھا کیونکہ وہ اپنی ماں کے بغیر رہ ہی نہیں پاتا تھا۔
وہ ہمیشہ سے جاننا چاہتا تھا کہ آخر اس کی ماں اتنے سال تک جیل میں کیوں رہی کیا قصور تھا اس کا کیوں اس پر اتنے ظلم کیے گئے؟
لیکن اس کا جواب کوئی نہیں دے سکا تھا وہاج بھی نہیں کیونکہ اس کی نظر میں تو وہاج ایک بہت اچھا انسان تھا اور اس کی ماں کہتی تھی کہ وہاج اچھا ہے۔
اس سے کبھی نفرت نہ کرنا ہاں وہ اپنے باپ سے نفرت نہیں کر سکا تھا۔ وہ کیسے اس انسان سے نفرت کرتا جس کے عشق میں اس کی ماں کہاں سے کہاں پہنچ گئی تھی۔
ہاں وہ اس شخص سے نفرت نہیں کر سکتا تھا کیونکہ اس کی ماں نے کہا تھا کہ تمہارا باپ محبت کے قابل ہے اس عورت کی آخری خواہش تھی کہ وہ اپنے باپ سے محبت کرے۔
تو وہ کیسے نفرت کرتا اس شخص سے ہاں اسے نفرت نہیں تھی لیکن وہ اسے روک سکتا تھا وہ جان چکا تھا کہ آج اگر اس کی ماں اس کے پاس نہیں تھی تو اس کی وجہ وہاج ہی تھا اس نے اس کی ماں کے سامنے سازش رچی تھی کہانی بنائی تھی۔
ساری کہانی اس کے سامنے آ چکی تھی اور اب وہ مزید اپنے باپ کو ان سب چیزوں میں نہیں گھسنے دے سکتا تھا
لیکن وہ اسے رشتوں میں ایموشنل کر کے ان سب چیزوں سے دور نہیں کرے گا بلکہ وہ اسے اس کے کام میں نقصان پہنچائے گا وہ اسے اتنا بے بس کر دے گا کہ وہ خود اس کام کو چھوڑنے پر مجبور ہو جائے گا۔
اور یہ کرنے کے لیے کائزان کو پہلے اپنی پہچان بنانی ہوگی وہ دنیا سے ڈرگ مافیا کو جڑ سے ہٹانے کے لیے اسے بہت کچھ کرنا تھا۔ جس کی شروعات اس نے آج سے ہی کرنی تھی وہ اپنے ہاتھ میں پکڑے ٹوکے کو دیکھ کر بہت کچھ سوچ رہا تھا۔ اور پھر آخر وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔