میں نے تم سے کہا تھا نا کائزان یہ دنیا ویسی نہیں ہے جیسی دکھتی ہے میں تمہیں پہلے ہی بتا رہا تھا کہ سب پیسے کا کھیل ہے۔
اگر وہ تمہارے ساتھ رہے گا تو اسے تمہارے مطابق اپنی زندگی گزارنی پڑے گی۔ لیکن ہر انسان کی طرح وہ بھی اپنے مطابق اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہے وہ بھی اپنی مرضی سے رہنا چاہتا ہے۔
24گھنٹے وہ تمہا رے اگے پیچھے تو نہیں گھوم سکتا نا اسے اپنی زندگی میں آگے بڑھتا ہے اور تمہیں اسے موقع دینا پڑے گا۔
چلو اب ان سب چیزوں کو چھوڑو اپنا موڈ درست کرو آج میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔ دونوں باپ بیٹا گھومیں گے پھریں گے ایک ساتھ ڈنر کریں گے۔ اور پھر کوئی اچھی سی فلم دیکھ کر واپس آئیں گے۔
وہ اس کے پاس بیٹھا اسے منا رہا تھا۔
کہیں آپ نے تو رسل کو نہیں بولا نا یہ سب کچھ بولنے کے لیے۔ رسل کے جانے کے بعد اس نے یہ پہلی بات کی تھی۔
نہیں کائزان میں کیوں کہوں گا اس کو ایسا کہنے کے لیے میں جانتا ہوں تم اس سے پیار کرتے ہو وہ تمہارا بچپن کا دوست ہے تمہارے لیے عزیز ہے میں اس سے اس طرح کی بات کرنے کے لیے کیوں کہوں گا۔
تم نے ایسا سوچا بھی کیسے وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگا تھا۔
آپ کی کمپنی مجھے بور کرتی ہے میں خود کہیں گھومنے جا رہا ہوں اپنا مائنڈ ریلیکس کرنے کے لیے اور پلیز اس دم چھلے کو مجھے
ڈھونڈنے کے لیے مت بھیجیے گا۔ میں خود واپس آ جاؤں گا
وہ ان کے قریب سے اٹھتا ہوا باہر کی طرف جانے لگا تھا۔
نہیں تم وعدہ کرو کہ تم میرا فون اٹھاؤ گے تب ہی تم کہیں جا سکتے ہو۔ وہ اس کے پیچھے ہی باہر اتے ہوئے اس سے کہنے لگا۔
ٹھیک ہے اٹھا لوں گا وہ احسان کرتے انداز میں بولا ایسے نہیں قسم کھاؤ کہ تم میرا فون اٹھاؤ گے جب بھی میں تمہیں فون کروں گا تم میرے فون کو نظر انداز نہیں کرو گے۔ وہ اس کا بازو پکڑ کر بولا تھا۔
اچھا نا بابا اریٹیٹ مت کریں۔ اٹھا لوں گا آپ کا فون ۔ وہ اپنا ہاتھ چھڑوا کر تیزی سے سیڑھیاں اتر کر نیچے چلا گیا تھا۔
اس کی مایوسی انہیں پریشان تو کر گئی تھی لیکن اتنا ہی کافی تھا کہ رسل کی طرف سے اس کے دل میں پہلی گراہ بن چکی تھی۔
***
رسل تم ٹھیک ہو نا بیٹا وہ آفس میں آیا تو رسل کاؤنٹر پہ بیٹھا تیزی سے اپنا کام کر رہا تھا۔
میں تو ٹھیک ہوں آپ یہ بتائیے کہ وہ ٹھیک ہے یا نہیں۔ اور آپ یہاں کیوں آ گئے آپ تو کہہ رہے تھے کہ آپ اس کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
ہاں لیکن وہ اس نے کہا کہ وہ اکیلے اپنے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہے ابھی شاید میں تمہاری طرح اس کا بیسٹ فرینڈ تو نہیں بنا نا ۔ کہ وہ مجھے تمہاری طرح اہمیت دے گا یا میری ہر بات کو مان لے گا لیکن تمہارا شکریہ ۔
تم نے میرے کہنے پر کائزان سے اس طرح سے بات کی میں جانتا ہوں تمہیں بھی دکھ ہوا ہوگا اخر وہ تمہارا بیسٹ فرینڈ ہے تم لوگ ہمیشہ سے ایک ساتھ ہو لیکن بیٹا ساری زندگی کوئی کسی کے سا تھ تو نہیں رہ سکتا نا کبھی نہ کبھی راستے بدلنے پڑتے ہیں۔
وہ اسے سمجھا رہا تھا جب کہ وہ ایک اور نوٹوں کی گڈی اٹھاتا اس پہ سے نوٹ گن رہا تھا۔
انکل یہ سارے نوٹ اصلی ہیں ۔۔؟ وہ ان کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا تھا جبکہ اس کی تقشیشی انداز پر انہوں نے صرف ہاں میں سر ہلایا ۔
انکل اتنا سارا پیسہ میرا مطلب ہے کیا آپ اپنے اس کام کے علاوہ کہیں اور بھی انویسٹ کرتے ہیں۔ مطلب یہ اتنے سارے پیسے میں اس مشین میں کروڑوں کے حساب سے کاؤنٹنگ کر چکا ہوں
سکرین ایجنسی آپ کو اتنے پیسے تو نہیں دیتی ہوگی نا ۔ اس نے ایک اور موٹی سی گڈی مشین میں ڈالتے ہوئے کاؤنٹر ان کیا تھا۔ نہیں بیٹا یہ پیسے سارے میرے نہیں ہیں یہ الگ الگ کمپنیوں میں انویسٹ ہونے کے لیے جاتے ہیں۔ مطلب کہ ہم صرف کاؤنٹنگ کرتے ہیں۔ لوگ ہم پر اعتبار کرتے ہیں یہ بھی ایک قسم کا کام ہے اس میں سے ہم اپنی پرسنٹیج لیتے ہیں۔
اس وقت ان کے ذہن میں جو بھی آیا انہوں نے وہ بہانہ بنا دیا تھا۔ لیکن رسل کو یہاں پر بٹھایا ان کے لیے تھوڑا عجیب ثابت ہو رہا تھا وہ یہاں پھنس سکتے تھے۔
ہاں لیکن رسل کو لمبے ٹائم تک پھنسانے کے لیے ان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی کام نہیں تھا۔
***
وہ رات کو گھر واپس آیا تو آج پہلی دفعہ اس کا کمرہ خالی تھا۔ مطلب اس کا دوست سچمچ میں اس سے خفا ہو گیا تھا وہ فریش ہو کر بیڈ پر آ کر لیٹ گیا تھا آج اس نے اکیلے ہی اس بیڈ پر سونا تھا۔
سوری دوست لیکن تمہارے بابا تم سے بہت پیار کرتے ہیں اور میں تمہیں تمہارے بابا سے الگ تو نہیں کر سکتا نا ۔
تمہیں سمجھنا ہوگا کہ رسل کے بنا بھی کائزان کی ایک دنیا ہے۔ جس میں اس نے ہر حال میں رہنا ہے۔ وہ آنکھیں بند کرتے ہوئے جلد ہی نیند کی وادیوں میں اتر گیا تھا۔
رات نہ جانے کی اسے اپنے آپ پر وزن محسوس ہوا انکھ کھول کر دیکھا تو وہ اس پہ ہاتھ اور ٹانگ رکھے گہری نیند میں سو رہا تھا رات کے تین بج رہے تھے۔
اس کا چہرہ دوسری طرف تھا یعنی کہ وہ اپنی ناراضگی برقرار رکھے ہوئے تھا۔ رسل کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی تھی۔
کمینے بیوی نہیں ہوں میں تیری جو تجھے میرے بغیر نیند نہیں آتی۔ وہ آنکھیں بند کرتا اس کے اوپر اپنا بازو رکھ چکا تھا۔
تو بیوی بن بھی نہیں سکتا تو کھوتا ہے اور ساری زندگی کھوتا ہی رہے گا۔ اسے ناراضگی سے بھرپور آواز سنائی دی تھی لیکن رسل نے مزید کچھ بھی نہ کہتے ہوئے لائٹ اف کر دی تھی۔
***
سمیر دو دن سے غائب تھا نہ تو وہ گھر آ رہا تھا اور نہ ہی آفس کا چکر لگا رہا تھا ویسے تو وہ ہڈ حرام تھا رسل کو اس بات کا پہلے سے ہی اندازہ ہو چکا تھا۔
لیکن وہ دو دن سے تھا کہاں وہ کسی نہ کسی طریقے سے تو اپنی موجودگی کا احساس دلاتا ہی رہتا تھا اور ویسے بھی جب تک وہ دن میں ایک دفعہ رسل کی بےعزتی نہ کرے اسے چین ہی کہاں آتا تھا اسی لیے وہ دو دن سے اسے کافی مس کر رہا تھا۔
وہ اس کے ساتھ کافی زیادہ بدتمیزی کرتا تھا لیکن رسل نے اس کی باتوں کو کبھی دل پر نہیں لیا تھا کیونکہ اس کے سامنے وہ ایک چوزہ تھا۔
جو اس کے سامنے الٹی سیدھی حرکتیں کرتا تھا اس کی نظر میں اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی وہ اسے اس طرح سے انگور کرتا تھا کہ کبھی کبھی تو سمیر اپنی بےعزتی محسوس کرنے لگتا تھا۔
لیکن رسل اس کام میں بہت ماہر تھا کسی کو انگور کرنا بہت اچھے طریقے سے جانتا تھا کبھی کبھی کائزان کو انگور کرنے پر تو وہ اس کو مار پیٹ بھی دیتا تھا لیکن وہ پھر بھی اس کو انگور کرتا رہتا تو کائزان کو خود ہی ہار ماننی پڑ جاتی تھی۔
کہنے کو تو وہ21 سال کا ہو گیا تھا لیکن اب تک اس کا لاڈلا بچہ بنا ہوا تھا جیسے رسل اس کا دوست نہیں بلکہ امی ہو۔
وہ اس کے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔ ویسے رہ تو وہ بھی نہیں سکتا تھا اس کے بغیر لیکن مجبور تھا وہ چاہتا تھا کہ وہ اپنے باپ کے ساتھ بھی وقت گزارے ۔
اتنا تو وہ سمجھ ہی سکتا تھا کہ وہاج اس سے کتنی محبت کرتا ہے لیکن کائزان کو یہ سب کچھ سمجھنے میں وقت لگتا تھا۔ یا شاید وہ سب کو سمجھتا تھا لیکن پھر بھی وہ وہی کرتا تھا جو اس کا دل چاہتا تھا۔
***
دیکھو پلیز مجھے چھوڑ دو مجھے یہاں لا کر تم لوگوں کو کیا فائدہ ہو جائے گا دیکھو مجھے اگر تم لوگوں نے کوئی نقصان پہنچا بھی دیا نا تو بھی وہاج کاظمی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
وہ ان لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
کیوں نقصان نہیں ہوگا ہمیں کیاتم پاگل سمجھتے ہو کیا ہم نہیں جانتے تم اس کے لیے کتنے خاص ہو۔
تم اس کے منہ بولے بیٹے ہو وہ تم سے بہت پیار کرتا ہے تم اس کے لیے کتنے خاص ہو ہمیں بہت اچھے طریقے سے پتہ ہے اس لیے ہمیں بے وقوف بنانے کی کوشش ہرگز مت کرنا۔
اس کے سا منے عبداللہ رئیس بیٹھا ہوا تھا جبکہ اس کے آدمیوں نے اسے کرسی سے باندھ کے رکھا ہوا تھا۔
ارے میں صرف اس کا منہ بولا بیٹا ہوں اس کا اصل بیٹا کائزان ہے جو اس کے گھر پر ہے تم لوگ اسے نقصان پہنچاو نا اسے اٹھا کر لاؤ مجھے یہاں لانے سے تم لوگوں کو کیا حاصل ہو جائے گا۔
کائزان یہاں پر نہیں ہے اس نے اپنے بیٹے کو کہیں چھپا کر رکھا ہوا ہے عبداللہ غصے سے بولا تھا جب سمیر نے نفی میں سر ہلایا ۔
نہیں اس کا بیٹا اس وقت گھر پر ہے ارے وہ پاکستان میں ہے پچھلے ڈیڑھ مہینے سے ہاں لیکن اس کے لیے اس نے پوری الگ ٹیم رکھی ہوئی ہے۔
اور ایک مزے کی بات بتاؤں کائزان کچھ بھی نہیں جانتا کہ سرکار کیا کرتے ہیں سرکار کے کام کے بارے میں اسے ایک لفظ بھی نہیں پتہ اور سرکار اس سے محبت بھی بہت کرتے ہیں اگر تم لوگ میری جگہ اس کو لے کے آؤ گے نا تو تم لوگوں کو فائدہ بھی ہوگا اور تم لوگوں کا بدلہ بھی پورا ہو جائے گا۔
میں تم لوگوں کے کسی کام نہیں آنے والا سرکار مجھ سے اتنی محبت نہیں کرتے جتنی اس سے کرتے ہیں یہیں سے اندازہ لگا لو کہ سرکار نے اسے کتنے سالوں سے تم لوگوں سے چھپا کے رکھا ہوا ہے۔
وہ ان کی طرف دیکھتے ہوئے بولے جا رہا تھا جبکہ عبداللہ رئیس کی سوچیں کہیں دور تک جا چکی تھیں۔
***
سمیر آیا آج وہ اندر داخل ہوتے ہوئے رسل سے پوچھ رہے تھے جبکہ ان کے پیچھے ہی کائزان بھی آکر رسل والے ٹیبل پر بیٹھ گیا تھا۔
نہیں وہ آج بھی نہیں آیا ۔ ایک نظر کائزان کو دیکھتے ہوئے اس نے انہیں جواب دیا تھا۔ جو اس کے لیے رکھی چائے کو پی رہا تھا
کائزان تمہاری لیے نئی چائے آ جائے گی بیٹا تم جھوٹی۔ کیوں پی رہے ہو۔۔۔۔ ؟ ہم۔ میں چلتا ہے بابا آپ سمیر کا پوچھ رہے تھے۔ وہ ریلیکس انداز میں بولا۔
کوئی رابطہ ہوا کوئی فون وغیرہ بھی نہیں کیا اس نے وہ پریشانی سے پوچھنے لگے تو رسل نے نفی میں سر ہلایا ۔
اخر کہاں چلا گیا ہے یہ لڑکا کم از کم فون کر کے انفارم تو کرے کہ اخر گیا کہاں ہے دو دن سے اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔ وہ پریشانی سے کہہ رہے تھے۔
اور چڑا ئیں سر وہاج صاحب یہ تو شروعات ہے۔ ابھی تو اس نے اور بھی بہت رنگ دکھانے ہیں اس طرح بنا انفارم کیے جانے کا کیا مطلب اتنا نقصان ہو جائے گا ہمارے کام کا۔
اور تم میری شکل کیا دیکھ رہے ہو کام کرو تمہیں یہاں کام کرنے کے لیے رکھا گیا ہے میرے چہرے کو دیکھنے کے لیے نہیں۔ اس نے رسل کو گھور کر دیکھا تھا۔
زیادہ بوس بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اپنا کام بہت اچھے طریقے سے کر سکتا ہوں۔ ادھر دے میری چائے وہاج کے وہاں سے جاتے ہی وہ واپس کرسی پر بیٹھتے ہوئے اپنا کام کرنے لگا تھا۔
واہ تم تو بڑے امیر ہو اتنے پیسے ۔۔۔۔۔۔ ؟
رکھ دو واپس کائزان یہ سارے پیسے مجھے گن کر اپنا کام ختم کرنا ہے۔ وہ مصروف انداز میں بولا تو کائزان نے اسے گھور کر دیکھا تھا
نوکری کیا لگ گئی ہے تمہارے تو نخرے ہی ختم نہیں ہو رہے لو رکھ دیے وہ غصے سے اسے گھورتا ایک ہی لمحے میں ساری گریوں پر سے ربڑ کھول کر اس کے اوپر سے اچھال چکا تھا۔
جب اگلے ہی لمحے اس نے کائزان کا گریبان پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچا ۔ بہت بدتمیز ہو تم جلدی سے یہ سارے پیسے اکٹھے کر کے دو مجھے وہ اس کا گریبان کھینچتے ہوئے اسے ٹیبل سے نیچے پھینک چکا تھا۔
رسل صاحب آپ چھوٹے مالک کے ساتھ اس طرح سے بات نہیں کر سکتے گارڈ نے فورا آگے بڑھتے ہوئے اسے روکنا چاہا تھا۔
او ہیلو یہ میرا دوست ہے یہ جیسے چاہے مجھ سے بات کر سکتا ہے تم کون ہوتے ہو اس طرح بیچ میں آ کر بولنے والے ۔ کائزان غصے سے اس کی طرف بڑھا تھا جب رسل نے اسے پھر سے دھکا دے کر پیسوں کی طرف متوجہ کیا۔
تم عزت کے لائق ہی نہیں ہو ۔۔۔ ۔ وہ اس کے لیے لڑ رہا تھا اور یہ الٹا اسے ہی ان لوگوں کے سامنے شرمندہ کر رہا تھا۔
تم پہ پیسے اٹھا کر دے رہے ہو یا رکھ کر لگاؤں کان کے نیچے ۔ اس دفعہ وہ کم آواز میں بولا تو کائزان نے زمین پر بیٹھتے ہوئے سارے پیسوں کو اکٹھے کرنا شروع کر دیا تھا۔
میں آج رات تیرے کمرے میں سونے کے لیے ہی نہیں آؤں گا اکیلا سوئے گا۔ تو یاد رکھنا ۔ وہ جیسے اسے کوئی نقصان بتا رہا تھا جب کہ رسل کے چہرے پر خوشی کی چمک آ گئی تھی۔
مذاق کر رہا ہوں ساری زندگی تیرے کمرے میں سوؤں گا تجھ پر چڑھ کر سوؤں گا تو کچھ نہیں کر سکے گا۔ اس نے رسل کو خوش ہوتے دیکھ فورا ہی اس کی خوشی کو دور بھگایا تھا۔
جبکہ رسل مسکرا کر کندھے اچکا گیا۔
اوئے یہ سب لوگ کون ہیں جو یہاں سے اندر گئے ہیں اس نے آفس روم کی طرف جاتے لوگوں کو دیکھ کر سامنے کھڑے گارڈ سے پوچھا تھا۔
سر کی میٹنگ ہے سر وہ اپنی میٹنگ اٹینڈ کرنے گئے ہیں اگر آپ وہاں جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں سر نے کہا تھا۔
۔ نہیں مجھے نہیں جانا تم ایسا کرو جلدی سے اندر جاؤ اور بابا سے پوچھ کر اؤ کہ میں باہر کہیں گھومنے جا سکتا ہوں پھر ہم دونوں چلتے ہیں اس نے گارڈ کو دیکھتے ہوئے کہا
جبکہ رسل اس کی شرارت سمجھ کر صرف نفی میں سر ہلا گیا تھا گارڈ فورا ہاں میں سر ہلاتا افس کی طرف گیا تھا جبکہ پیچھے سے کائزان نے غائب ہو جانا تھا۔
سر کائزان سر کہاں گئے میں سر سے پوچھ کر آیا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آدھے گھنٹے کے بعد کہیں بھی گھومنے جا سکتے ہیں اس نے آ کر رسل سے پوچھا تھا۔
وہ شاید باہر گاڑی کے پاس کھڑا تمہا را انتظار کر رہا ہے رسل نے اپنی ہنسی دباتے ہوئے اسے بتایا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا نہ تو باہر گاڑی ہے اور نہ ہی کائزان۔
***
اس کی آنکھ کھلی تو اس نے اپنے آپ کو بیڈ پر لیٹے ہوئے پایا تھا اس کے پیٹ میں شدید قسم کا درد اٹھ رہا تھا۔ بلکہ تکلیف سے اس کی جان جا رہی تھی وہ کہاں پر تھا اسے یہاں پر کون لے کر آیا تھا اسے ہرگز اندازہ نہیں تھا لیکن اس کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے اتنا وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھ گیا تھا۔
اس نے بیڈ سے اٹھنے کی کوشش کی تو اگلے ہی لمحے کسی نے اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھ کے اسے واپس لٹایا تھا۔
کون ہو تم لوگ ۔۔۔۔۔۔۔ اور مجھے یہاں کیوں لائے ہو وہ سامنے کھڑے آدمی سے پوچھ رہا تھا۔
ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی تو وہ آفس سے چوری چھپ کے گاڑی لے کر نکلا تھا اس نے کہاں جانا تھا اسے اندازہ نہیں تھا لیکن اس وقت وہ ہر طرح کے گارڈ سے آزاد تھا وہ اپنا یہ ٹائم انجوائے کرنا چاہتا تھا۔
جب سامنے سے اچانک ایک گاڑی آئی تھی اور اس کی گاڑی سے ٹکرائی تھی اس کے اندر سے کوئی ادمی نکلتے ہوئے اس کے پاس آیا اور اس کے منہ پر اس نے کچھ رکھ دیا تھا۔
اور اس کے بعد اسے ابھی ہوش آ رہا تھا۔
تمہارا باپ آ رہا ہے کائزان کاظمی تھوڑی دیر میں تمہارے پاس وہ تمہیں تمہارے سارے سوالوں کا جواب دے دے گا تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور زیادہ موو مت کرنا درد زیادہ ہوگا
وہ اس کے پیٹ پر ہلکا سا ہاتھ رکھتے ہوئے بولا تھا جس سے کائزان درد سے کہراہ اٹھا تھا۔
اس کی تکلیف بڑھتی چلی جا رہی تھی اور وہ اپنی اس تکلیف کو کوئی نام نہیں دے پا رہا تھا اس کے ساتھ کیا ہوا تھا اور کیوں وہ اتنی زیادہ تکلیف میں تھا وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا۔ جب باہر سے آواز آئی
***
عبداللہ رئیس تم نے کھلے عام مجھ سے پنگا لیا ہے کہاں ہے میرا بیٹا وہ ٹھیک تو ہے نا تمہیں جو چاہیے میں تمہیں دوں گا لیکن خبردار جو تم نے میرے بیٹے کو کسی بھی طرح کا کوئی نقصان پہنچایا وہ فورا اس جگہ پہنچا تھا جہاں عبداللہ رئیس نے اسے بلایا تھا۔
جو ہونا تھا وہ ہو چکا ہے وہاج کاظمی معاف کرنا تم نے یہ افر مجھے پہلے نہیں کی تھی اسی لیے میں تمہارے بیٹے کو نقصان پہنچا چکا ہوں اور اب اس نقصان کے بھرپائی صرف ایک ہی قیمت پر ہو سکتی ہے اگر تم اسے راتوں رات مصر بھیج دو تو ۔
وہاں اس کا اپریشن ہوگا اس کے اندر موجود ڈرگز نکال لی جائیں گی وہاں میری ٹیم باقاعدہ اس کام کے لیے ریڈی بیٹھی ہوئی ہے میں نے تمہیں کہا تھا۔
صرف دو لڑکیاں لا دو اور میں تمہارے کسی کام میں دخل اندازی نہیں کروں گا لیکن تم نے مجھے دھوکہ دیا بار بار دھوکہ دیا اور اتنے دھوکے کھانے کے بعد میں تم پر اعتبار نہیں کر سکتا تھا۔
کیا تم نے میرے بیٹے کے ساتھ کیا کیا ہے تم نے میرے بیٹے کے ساتھ کیاتم نے اس کے جسم میں ۔۔۔۔۔۔ ۔
ہاں میرے دوست میں نے اس کے جسم میں ڈرگز ان جیکٹ کی ہیں اور اس وقت وہ بہت ہی درد میں ہے اگر تم چاہتے ہو کہ اس کا یہ درد ختم ہو جائے تو تمہیں وہ کرنا ہوگا جو میں چاہتا ہوں دیکھو تمہارے بیٹے کی جان بھی جا سکتی ہے میں نے ڈرگز کی مقد ار کافی زیادہ رکھی ہے۔
تم ایسا کرو کہ اپنی پرائیویٹ جیب سے اسے تین گھنٹے کے اندر اندر یہاں سے مصر پہنچاؤ تاکہ اس کا اپریشن ہو سکے اور وہ اس درد سے نجات حاصل کر سکے۔
جلدی کرو اس کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ اور تمہاری سستی دیکھتے ہوئے مجھے لگ رہا ہے کہ تمہیں اس سے زیادہ محبت بھی نہیں ہے۔
عبداللہ رئیس اسے سامنے والے کمرے کی طرف جانے کا اشارہ کر رہا تھا جہاں کائزان درد سے بے حال ہوتا اپنے پیٹ پہ ہاتھ رکھے یقینا ان کی ساری باتیں سن چکا تھا۔
کیا ہے میرے پیٹ کے اندر بابا ۔۔۔۔۔۔۔ کون سی ڈرگز کا ذکر کر رہا ہے یہ ۔
کیوں کیا ہے اس نے میرا اپریشن ۔۔۔۔۔۔۔ وہ بہت سارے سوال کر رہا تھا۔ اور اس کے کسی سوال کا جواب نہیں تھا وہاج کے پاس تبھی تو پیچھے سے سمیر نے ایک دفعہ پھر سے اس کے منہ پر رومال رکھا تھا۔
***
اسے دوبارہ ہوش آیا تو وہ مصر کے ہسپتال میں تھا اور اندر کوئی بھی نہیں تھا اس کے درد کو راحت مل چکی تھی وہ اب کافی بہتر محسوس کر رہا تھا۔
یہ کہانی اسے سمجھ نہیں آرہی تھی اس کا باپ تو سیکرٹ ایجنسی کے لیے کام کرتا تھا غلط کاموں کو روکتا تھا تو پھر وہ آدمی اس کے ساتھ کس چیز کی بات کر رہا تھا۔
ان سب چیزوں میں اسے کیوں شامل کیا گیا تھا اسے اتنی تکلیف کیوں دی گئی تھی۔
ان ساری چیزوں میں اس کے باپ کا کردار بھی شامل تھا۔ کیا تھا یہ سب کچھ وہ کچھ بھی سمجھ نہیں پایا تھا۔
وہ اپنی سوچ میں ڈوبا ہوا تھا جب سمیر کمرے کے اندر داخل ہوا تم ٹھیک ہو کائزان سارے ڈرگز نکال دیے گئے ہیں اب تمہاری جان کو کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے تمہارے بابا بھی اب ریلیکس ہیں تمہارا اپریشن ہو گیا ہے۔
ان لوگوں نے بدلہ لینے کے لیے یہ سب کچھ کیا ہے ہم ان کو لڑکیاں دینے کے لیے تیار نہیں تھے ناتو ان لوگوں نے اس طرح سے اپنا بدلہ نکالا ہے لیکن تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اب تم بالکل ٹھیک ہو۔
لڑکیاں ۔۔۔۔ کون سی لڑکیاں وہ بڑی مشکل سے پوچھ پایا تھا۔
تمہیں نہیں پتا وہی لڑکیاں جن کے اندر ڈرگز ڈال کر ہم الگ الگ ملکوں میں سمگلنگ کرتے ہیں۔
تمہارے ساتھ بھی سمگننگ کی گئی ہے میرا مطلب ہے جس طرح ہم ان لڑکیوں کے ساتھ کرتے ہیں بالکل اسی طرح
تمہارے پیٹ کو کاٹ کر تمہارے اندر ڈرگز بھر دیا گیا۔
اور پھر یہاں آ کر تمہارا اپریشن کر کے وہ ڈرگز نکال دیا گیا اس سے اس کمپنی کو80 سے90 کروڑ کا فائدہ ہوا ہے یہ کہنے کو ایک چھوٹا سا پیکٹ ہوتا ہے لیکن اس کا فائدہ کروڑوں عربوں میں ہوتا ہے۔
تمہیں ابھی ان سب چیزوں کی سمجھ نہیں لیکن اہستہ اہستہ تم سمجھ جاؤ گے اخر کل کو یہ سب کچھ تم نے ہی تو کرنا ہے۔
کیا مطلب میں نے کیوں کرنا ہے یہ سب کچھ اور بابا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہاں سرکار بھی تو یہی سب کچھ کرتے ہیں یہ اتنا پیسہ دولت یہ عیش و عشرت بھری زندگی یوں ہی تو نہیں ہے یہی کام کر کے تو یہ سارا پیسہ کمایا ہے۔
اور اب آگے اس بزنس کو تم نے سنبھالنا ہے۔ سرکار کی بنائی ہوئی سلطنت پر تم نے حکومت کرنا ہے آخر تم یہاں کے بادشاہ ہو وہ عجیب سے انداز میں بولے جا رہا تھا جبکہ کائزان کا غرور مٹی تلے دفن ہو گیا تھا۔