سمیر میں تو نہیں جا سکوں گا لیکن کائزان کی21 ویں سالگرہ بہت اچھے طریقے سے ہونی چاہیے۔ میرے بیٹے کی سالگرہ پہ کسی چیز کی کمی نہ رہے اور جس سپورٹ کار کا وہ ذکر کر رہا تھا نا وہ ابھی تک کروا لو ۔
وہ تیزی سے آگے بڑھتے ہو ئے بول رہا تھا جبکہ سمیر اس کے ساتھ ساتھ ہی چل رہا تھا۔
سرکار میں چلا جاؤں گا لیکن کائزان کا موڈ خراب ہو جاتا ہے مجھے دیکھتے ہی پتہ نہیں وہ رسل اسے میرے خلاف کیا کیا کہتا رہتا ہے کہ جب بھی وہ مجھ سے ملتا ہے تو وہ مجھ سے غصے میں ہی بات کرتا ہے۔
سرکار میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا یہ رسل ٹھیک نہیں ہے یہ رسل چاہتا ہے کہ کائزان کا صرف ایک ہی دوست ہو ورنہ آپ دیکھیے نا تین سال سے میں کتنی کوشش کر رہا ہوں اس کے ساتھ دوستی کرنے کی۔
سچ تو یہ ہے کہ کائزان آپ سے بھی اتنی محبت نہیں کرتا جتنی رسل سے کرتا ہے وہ آج بھی آپ پر اتنا یقین نہیں کر پایا جتنا یقین وہ رسل پہ کرتا ہے۔
12 سال سے آپ اس پر جان لٹا رہے ہیں لیکن کائزان کا آگے سے ری ایکشن ہمیشہ ٹھنڈا ہی رہا ہے۔
میں جانتا ہوں یقینا آپ کو میری یہ بات بری لگ رہی ہوگی لیکن جو میں نے نوٹ کیا وہ میں نے آپ کو بتا دیا۔ کائزان کے انداز میں کہیں پر بھی مجھے آپ کے لیے محبت نظر نہیں آتی وہ صرف ایک بیٹا بننے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ آپ اس کے باپ ہیں۔
حقیقت میں کائزان کا صرف ایک دوست ہے اور کچھ بھی نہیں ہے وہ صرف اور صرف رسل سے محبت کرتا ہے اگر آپ اس کی زندگی میں نہ بھی رہے نا تو بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا اگر کوئی فرق پڑا بھی تو صرف فائنینشنل فرق ہوگا۔
اس کے خرچہ اٹھانے کے لیے اسے باپ کی ضرورت ہے ورنہ کیا آپ نے کبھی اسے یہ کہتے ہوئے سنا کہ اس نے آپ کو مس کیا
یا کبھی آپ کو اس نے یہ کہا کہ بابا ادھر مت جائیے میرے پاس رہنے نہیں نا وہ کیوں کہے گا آپ سے ایسا اس کے پاس اس کا دوست ہے۔
معاف کیجیے گا سرکار لیکن اسے ْآپ کی ضرورت نہیں ہے اگر میری بات بری لگ گئی ہو تو مجھے معاف کر دیجیے گا وہ کبھی مجھ سے دوستی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ رسل ایسا نہیں چاہتا۔
ارے وہ آپ کو انگور کر دیتا ہے میری کیا اوقات ہے اس کے سامنے سمیر اپنی بات مکمل کرتا وہاں سے نکل گیا تھا جب کہ وہاج کتنی ہی دیر اسے دیکھتا رہا۔
ایسا کیسے ممکن تھا وہ اس کا بیٹا تھا اور ایک بیٹے کی زندگی میں باپ کی کیا اہمیت ہوتی ہے وہ بہت اچھے طریقے سے جانتا تھا لیکن سمیر کی باتیں کہیں نہ کہیں اسے ٹھیک لگ رہی تھی رسل کی اہمیت وہاج سے کہیں زیادہ تھی۔
***
رسل دیکھو کون آیا اس دنیا کے سب سے بری ترین انسان جن کے پاس اپنے ہی بیٹے کے لیے وقت نہیں ہے وہ دروازے سے اندر داخل ہو رہے تھے یہ اس کی اکیسویں سالگرہ کے ایک ہفتے بعد کا واقعہ تھا جب وہ مسکراتے ہوئے اندر داخل ہوئے تھے۔
جب کہ کائزان طنزیہ انداز میں کہتا اٹھ کر ان سے ملا تک نہیں تھا وہ خود ہی آگے بڑھتے ہوئے اس کا ماتھا چومتے اس کے پاس بیٹھ گئے۔
رسل بیٹا میں نے سوچا ہے کہ کیوں نہ تمہیں اپنے ساتھ کچھ دن کے لیے لے جاؤں ۔ کیا خیال ہے میرے ساتھ چلو گے مجھے کچھ کاموں میں تمہاری مدد کی ضرورت ہوگی۔
وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بول رہے تھے جبکہ رسل نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا جب کہ کائزان اگلے ہی لمحے خوشی سے ان کے چہرے کی طرف دیکھنے لگا۔
میں ابھی سامان پیک کر کے آتا ہوں یاہو ہم پاکستان جا رہے ہیں۔ وہ خوش ہوتے ہوئے اٹھنے ہی لگا تھا جب وہاج نے اس کا ہاتھ تھام کر اس نے اپنے پاس بٹھایا ۔
تم نہیں میری جان صرف رسل جا رہا ہے۔ انہوں نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا تھا جب کہ وہ انہیں گھورنے لگا۔
کیا مطلب ہے آپ کی اس بات کا میں کیوں نہیں جا رہا رسل جائے گا تو میں بھی ساتھ جاؤں گا اور ویسے بھی آپ کو پتہ ہے میں رسل کے بغیر نہیں رہ سکتا مجھے اس کے ساتھ ہی آیا ہے۔
وہ وہاج کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا۔
سمیر کو یہاں بھیج دوں گا وہ تمہارے پاس رہے گا اور رسل کو میں زیادہ دن کے لیے لے کر نہیں جا رہا بس کچھ ہی دنوں میں اس کی واپسی ہو جائے گی۔
میں نے کہا یہ اکیلا نہیں جائے گا تو مطلب صاف ہے نا کہ یہ اکیلا نہیں جائے گا اور وہ سمیر گندہ انڈا مجھے نہیں چاہیے اسے رکھیں اپنے پاس ۔
انتہائی فضول شخص ہے وہ اور وہ میرا بھائی نہیں ہے اسے یہ بات آپ ٹھیک سے سمجھا دیجیے میں تمہارا بھائی ہوں۔
وہ باقاعدہ اس کی نقل اتارتے ہوئے اسے بتا رہا تھا۔
اس کی عزت کیا کرو وہ تم سے بہت بڑا ہے کائزان وہاج نے سمجھانا چاہا تھا جبکہ کائزان کے آگے سے گھور کر اسے دیکھنے پر وہاج نرم پڑ گیا۔
ٹھیک ہے اسے جو کہنا ہے تم کہہ سکتے ہو میں فی الحال رسل کی بات کر رہا ہوں اسے اپنے ساتھ لے کر جانا ہے تم سمیر کے ساتھ کچھ دن نہیں رہ لو اور اگر اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو بھی کوئی بات نہیں تمہاری مرضی ہے میں تمہیں فورس تھوڑی نہ کروں گا۔
اگر رسل جائے گا تو میں بھی جاؤں گا وہ ضد پر اڑ گیا تھا۔
دیکھو کائزان ۔۔۔۔ ۔
کچھ نہیں دیکھنا میں نے وہ فورا ان کی بات کاٹ گیا
ٹھیک ہے لیکن وہاں تمہیں آزادی نہیں ملے گی باہر جہاں چاہے وہاں نہیں گھوم سکو گے گھر میں قید ہو کر رہنا پڑے گا وہ اس کے سامنے شرائط رکھ رہے تھے۔
جہاں رسل جائے گا میں وہاں جاؤں گا۔ وہ فورا ہامی بھرتے ہوئے بولا تھا جبکہ وہاج کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ ایسا کیا کرے کہ وہ رسل کو کائزان سے دور کر سکے۔
***
وہ اسے یہاں لانے پر مجبور ہو گیا تھا وہ اسے سیدھا گھر لے کر آیا تھا اور یہاں گھر آکر وہ بہت خوش ہو گیا تھا ہر طرف اس کی ماں کی تصویر یں لگی ہوئی تھیں جنہیں دیکھتے ہوئے اسے اپنی ماں کی یاد آنے لگی۔
اپنی زندگی کی شروعات اس نے اپنی ماں کے پاس کی تھی وہ اسے بھولا تو ہرگز نہیں تھا اس کی ماں کتنی خوبصورت تھی وہ دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہا تھا۔
آپ نے کبھی دوسری شادی کے بارے میں کیوں نہیں سوچا بابا وہ اپنی ماں کی تصویریں دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا تھا .
کیونکہ میں نے تمہاری ماں سے سچی محبت کی تھی اور اس کی جگہ کبھی کوئی اور عورت نہیں لے سکتی تھی اور تم سے زیادہ پیار مجھے اس دنیا میں کسی سے نہیں تھا اسی لیے مجھے اور اولاد کی ضرورت نہیں تھی۔
پھر بھی سمیر کو بیٹا بنا لیا اس کی پوری بات سننے کے بعد وہ منہ بنا کر بولا تھا۔
میرا ایک ہی بیٹا ہے جس کا نام کائزان ہے سمیر میرے ساتھی کا بیٹا ہے اس کا کوئی نہیں تھا۔
اسی لیے میں اس کا اپنا بن گیا۔
مطلب اس کے بابا آپ کے اچھے دوست تھے صرف اس لیے رائٹ آپ کو اس سے کتنی محبت ہے وہ نہ جانے کس طرح کے سوال پوچھ رہا تھا وہاج کا کائزان کے سامنے سمیر کو اہمیت دینے کا یہی مطلب تھا کہ سمیر کی اہمیت ہے اور کائزان کے سامنے وہ اس سے کسی بھی طرح کی اہمیت نہیں دے سکتے تھے کیونکہ ان کا بیٹا ان سے ناراض ہو جاتا تھا۔ کسی کی کو ئی اہمیت نہیں ہے بس
میرے بیٹے کی اہمیت ہے۔
وہ یہ دیکھ ہی نہیں پائے تھے کہ دروازے سے سمیر اندر داخل ہو رہا تھا جبکہ اسے دیکھ کر کائزان کھل کر ہنسا تھا۔
***
اوئے تجھے الگ کمرے میں سونے کے لیے کہا تھا نا تو یہاں کیا کر رہا ہے رات کو اس کی آنکھ کھلی تو کائزان کو اپنے بیڈ پر سوتے ہوئے پایا۔
مجھے یہی سونا ہے تیرے ساتھ ۔ وہ مزید اس کے پاس ہوا تھا۔
میں بیوی نہیں ہوں تیری پیچھے ہی ۔۔۔ وہ حر کر بولا
تیری شکل بھی نہیں ہے میری بیوی بننے والی اتنی خوبصورت ہوگی میری بیوی تو دیکھتا رہ جائے گا اور ویسے بھی ابھی تو میں چھوٹا بچہ ہوں نا اور چھوٹے بچوں کی شادیاں نہیں ہوتی۔ تب تک میں تیرے ساتھ گزارہ کر لوں گا۔
وہ ایک بار پھر سے اس کا کمبل خود پر ڈالتے ہوئے بولا تھا جبکہ رسل کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا اسے اپنے پاس سلانے کے علاوہ ۔
اس کے بابا نے اس کے لیے اتنا خوبصو رت روم تیار کروایا تھا ہر چیز اس میں رکھوائی تھی لیکن پھر بھی ان کے بیٹے کو تو رسل کے ساتھ ہی رہنا تھا ویسے پچھلے کچھ دن سے وہ نوٹ کر رہا تھا کہ وہاج کا لہجہ اس سے بدلہ بدلا سا ہے۔
اسے محسوس ہو رہا تھا کہ شاید انکل پسند نہیں کرتے اس کا کائزان کے ساتھ رہنا یا پھر کائزان کا ہر وقت اسی کے ساتھ وقت گزارنا
ہاں ایسا ہو سکتا تھا شاید انہیں اچھا نہ لگ رہا ہو اور کائزان بھی تو ہر وقت اسی کے ساتھ چپکا رہتا تھا۔ شاید وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلے وقت گزارنا چاہتے تھے لیکن کائزان اسے ہر طرف ساتھ گھسیٹتا تھا۔
کل تیر بابا کہہ رہے تھے نا کہ تجھے اپنے ساتھ کہیں لے کرے جائیں گے تو خاموشی سے ان کے ساتھ چلے جانا خبردار جو کہا کہ رسل ساتھ جائے گا۔
کیوں ۔۔۔۔۔؟ وہ اس کی بات کو سمجھے بنا پوچھنے لگا۔
کیونکہ مجھے تیرے پاپا کی کمپنی بہت بورنگ لگتی ہے تیرے تو بابا ہیں نا تجھے جھیلنا پڑے گا میری تو ایسی کوئی مجبوری نہیں ہے تو میں ساتھ نہیں جاؤں گا۔
تو میرے بابا کے بارے میں ایسی بات کرے گا۔ کائزان نے ایموشنل انداز میں اس سے کہا تو دونوں ہی قہقہ لگا کر ہنس دیے۔
یار میرے بابا بہت چپکو ہیں سوری لیکن کیا کروں تو میرا ایک ہی دوست ہے تجھے تو میرے ساتھ آنا ہی پڑے گا۔ میں جہاں جاؤں گا تو میرے ساتھ جائے گا اور تو جہاں جائے گا میں تیرے ساتھ آؤں گا۔
وہ فیصلہ سناتے ہوئے آنکھیں بند کر گیا تھا یعنی اب وہ مزید اس کی کوئی بات نہیں سینا چاہتا جب کہ وہ بس اسے گھور ہی سکتا تھا۔
***
اپر سل کو کیوں فضول کے کاموں میں الجھا رہے ہیں میں اس کے ساتھ باہر جانے والا تھا لیکن آپ نے اسے کہیں اور بھیج دیا۔ اور وہ کمینہ بھی صبح صبح مجھے بتائے بغیر نکل گیا وہ کمرے میں آیا تو انہیں اپنے فون پر مصروف پایا لیکن ان کے فون ختم ہونے کا انتظار کیے بنا ہی اس نے بولنا شروع کر دیا تھا۔
جب کہ وہاج نے فون ایک طرف پھینکتے ہوئے اسے اپنے پاس بلا لیا۔
کائزان میری جان اب تم اتنے بڑے ہو گئے ہو21 سال کے ہو چکے ہو ماشاءاللہ تمہیں کیا ضرورت ہے ہر وقت کسی پر ڈیپینڈنٹ رہنے کی۔
اور رسل کی اپنی بھی ایک زندگی ہے اسے بھی آگے بڑھتا ہے تم اسے اپنے ساتھ باندھ تو نہیں سکتے نا ۔ ماشاءاللہ سے وہ24 سال کا ہے۔
مزید چار پانچ سال میں اس کی اپنی زندگی شروع ہو جائے گی۔ اس کی شادی بیوی بچے تم ہر وقت اس کے ساتھ نہیں رہ سکتے نا تو تمہیں بھی اب میچور ہونا چاہیے۔
میں بہت میچور ہوں اور جہاں تک رسل کی شادی بیوی بچوں کا سوال ہے تو وہ کر لے شادی میں کون سا اسے منع کر رہا ہوں بس وہ میرے ساتھ رہے گا ہمیشہ جیسے وہ ہمیشہ سے میرے ساتھ ہے اور آپ نہ اسے کہیں پر بھی مت بھیج دیا کریں مجھے اچھا نہیں لگتا فضول میں آپ اسے ان سارے کاموں میں لگا دیتے ہیں اور مجھے اس سے دور کرتے ہیں میں کوئی ناسمجھ بچہ نہیں ہوں جو سمجھ نہ سکوں ۔
اس سمیر کو میری دم بنانا بند کریں مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے وہ یہ نہ ہو کہ میں اسے کسی دن مار دوں ۔
وہ غصے سے کہہ کر کمرے سے نکل گیا تھا۔ جبکہ وہ سمجھ چکے تھے کہ ان کے بیٹے کے دماغ میں رسل کا اثر ضرورت سے زیادہ ہے
***
تم یہاں جنگل میں کیوں آئے ہو کائزان یہ جنگل بہت خطرناک ہے۔ تمہیں اندازہ بھی نہیں ہے یہاں کتنے جنگلی جانور ہیں۔
چلو یہاں سے واپس چلتے ہیں سمیر جو صبح سے ہی اس کے ساتھ ساتھ ہر طرف جا رہا تھا اس کے فو رس کرنے پر وہ جنگل کی
طرف آ گیا تھا لیکن یہاں آتے ہی سمیر کو خوف آنے لگا۔
کیونکہ اس جنگل میں ہر طرف جنگلی جانور تھے۔ اور یہ جنگل خطرناک حد تک خطرناک تھا۔
تمہیں میرے ساتھ بھیجا گیا ہے نا تو چلو میرے ساتھ میں کہاں جا رہا ہوں کہاں نہیں یہ پوچھنے والے تم کوئی نہیں ہوتے۔
کیوں کوئی نہیں ہوتا یار میری بھی زندگی ہے مجھے بھی اپنی جان پیاری ہے تم کیوں یہاں جنگل میں آئے ہو۔ وہ پریشانی سے اس کے ساتھ جنگل کی طرف جا رہا تھا۔
اگر میرے ساتھ رسل ہوتا تو مجھ سے یہ سوال کبھی بھی نہیں کرتا وہ اپنا کیمرہ نکالتے ہوئے بولا تھا جبکہ رسل نامے سے تنگ آتا سمیر بھی خاموشی سے اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔
تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے اس طرف اور بھی زیادہ خطرناک جانور ہو سکتے ہیں پلیز اس طرف مت جاؤ ۔
سمیر نے اسے روکنا چاہا تھا جب کہ وہ اسے پیچھے ہٹایا خود آگے بڑھ گیا تھا سمیر نےاس کا ساتھ نہ دیتے ہوئے آگے کی طرف نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
سمیر وہیں پیچھے رک کر اس کے واپس آنے کا انتظار کرتا رہا لیکن یہ انتظار انتظار ہی رہا تھا۔
کتنے ہی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کائزان کی واپسی نہ ہوئی تو اسے پریشانی ہونے لگی تھی اسے کائزان کو صحیح سلامت واپس لے کر جانا تھا اور کائزان کی یہاں کوئی خبر نہیں تھی جنگل
اندھیرے میں ڈوب چکا تھا۔
جب وہ کائزان کے تلاش میں جنگل کی طرف جانے لگا خوفناک جانوروں کی آوازیں ہر طرف گونحیے لگی تھیں۔
وہ دو گھنٹے مسلسل ہر جگہ کائزان کو ڈھونڈتا رہا جب اسے فون آیا۔
اور اسے بتایا گیا کہ تم کہاں رہ گئے ہو کائزان کو تو گھر آئے چار گھنٹے گزر چکے ہیں اس کے غصے کی کوئی انتہا نہ رہی کائزان ایک دفعہ پھر سے اس کے ساتھ وہی کر گیا تھا جو وہ پچھلے کئی سالوں سے کر رہا تھا وہ جتنا اس کے قریب آنا چاہتا تھا کائزان اتنا ہی اس سے دور ہوتا تھا اور پھر وہ دونوں مل کر اس کا مذاق بناتے تھے۔
دن بدن اس کے اندر رسل اور کائزان کے لئے نفرت بڑھتی جا رہی تھی۔
***
آپ یہ سب کچھ جان بوجھ کر کر رہے ہیں نہ وہ صبح ناشتہ کر رہے تھے جب وہ غصے سے ان کے پاس آیا۔
میری جان اب میں نے کیا کر دیا تم اتنا ہائیپر کیوں ہو رہے ہو یہاں بیٹھو ارام سے۔ اس کے غصے کو دیکھتے ہوئے وہ سمجھانے والے انداز میں بولا
مجھے نہیں بیٹھنا آپ مجھے یہ بتائیں کہ رسل کہاں ہے۔ تین دن ہو چکے ہیں نہ رسل صبح مجھ سے ملتا ہے اور نہ ہی رات کو وہ جلدی گھر واپس آتا ہے کیا چل رہا ہے آپ کے دماغ میں اور اس دمحھلے کو میرے پیچھے کیوں لگایا ہوا ہے۔
آج تو جیسے وہ دو ٹوک بات کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
رسل کام پر ہے کائزان وہ ہر وقت تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتا اب اسے اپنی پروفیشنل لائف میں قدم رکھنا ہے تم اس بات کو کیوں نہیں سمجھ رہے ہو؟
اچھا تو وہ اپنی پروفیشنل لائف میں قدم رکھ رہا ہے اور میں گھر پر بیٹھا بور ہو رہا ہوں۔ مجھے اس کےساتھ کام کرنا ہے جو کام وہ کرتا ہے وہ میں بھی کر لوں گا۔
وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے ضدی انداز میں بولا تھا۔
تمہارے ابھی انجوائے کرنے کا وقت ہے اپنی لائف کو انجوائے کرو جہاں چاہے وہاں جاؤ کھل کر جیو یہ سب کچھ تمہارا ہی تو ہے اپنی زندگی کو انجوائے کرو ۔۔۔۔ ۔
انجوائے کروں یہاں گھر کے اندر قید ہو کر شام کے وقت باہر جانے کو اجازت ملتی ہے وہ بھی آپ اس دمحھلے کو ساتھ میرے بھیج دیتے ہیں۔ میری ساری انٹرٹینمنٹ کا بیڑا غرق کرنے کے لیے اور رسل کو پتہ نہیں آپ کیا سے کیا بناتے جا رہے ہیں میری تو تین دن سے اس سے ملاقات بھی نہیں ہوئی۔
صرف رات کے وقت اگر کبھی انکھ کھل جائے تو نظر آ جاتا ہے۔ کیا مطلب میں سمجھا نہیں رات کے وقت تم اس سے کیسے ملتے ہو ۔۔۔ وہ پریشانی سے پوچھنے لگے تھے وہ تو ہر ممکن کوشش کر رہے تھے ان دونوں کو الگ کرنے کی تو رات کے وقت وہ کس طرح سے اس سے ملتا تھا۔
اس کے کمرے میں میں وہیں سوتا ہوں نا آپ کو نہیں پتا ۔ میں اپنے کمرے میں بالکل بھی کنفرٹیبل نہیں ہوں رسل کے کمرے میں اچھی نیند آتی ہے مجھے ۔
وہ آرام سے انہیں بتا رہا تھا جب کہ وہ حیرانگی سے اسے سن رہے تھے۔
کیا مطلب ہے تمہارا میں نے تمہارے لیے ہر چیز اتنی بہترین بنوائی ہے اور تمہیں وہ کمرہ ہی پسند نہیں تم وہاں اس ملازموں کے کمرے میں سوتے ہو۔ میرا مطلب ہے تم مالک ہو یہاں کے تمہا رے لیے ہر چیز بہترین ہے کائزان تمہاری چیزوں اور اس کی چیزوں میں فرق ہے۔
تمہاری ہر چیز کو میں نے خود اپنے ہاتھوں سے بہترین بنایا ہے اور رسل ۔۔۔۔ ۔"
میری اور رسل کی چیزوں میں فرق کیوں ہے بابا وہ ان کی بات کاٹتے ہوئے بولا۔
کیونکہ وہ میرا بیٹا نہیں ہے تم میرے بیٹے ہو میں تمہیں ہر چیز پر فیکٹ دینا چاہتا ہوں میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اس سے میرا تعلق صرف اتنا ہی ہے کہ وہ تمہارا دوست ہے۔
میں نے اسے پالا پوسا اس کا خرچہ اٹھایا صرف اس لیے کیونکہ تم ایسا چاہتے ہو اس لیے نہیں کہ میں ایسا چاہتا ہوں۔
میرا اس لڑ کے سے تعلق صرف اتنا ہے کہ تم اسے پسند کرتے ہو بس وہ بولے جا رہا تھا جبکہ کائزان خاموشی سے اس کا چہرہ دیکھ رہا تھا۔
دیکھو کائزان میرے بچے میرے لیے تم اہمیت رکھتے ہو کوئی دوسرا تیسرا نہیں۔
تمہیں ایک بنا بنایا ریڈی میڈ کریئر ملے گا لیکن اسے اپنا کریئر بنانا پڑے گا۔
وہاج کاظمی کے بیٹے تم ہو وہ نہیں۔ وہ اسے سمجھا رہا تھا جب کہ وہ غصے سے اس کے قریب سے اٹھ کر اندر چلا گیا یقینا یہ باتیں اسے پسند نہیں آئی تھیں لیکن وہاج نے کبھی نہ کبھی تو حقیقت اس پر کھولنی ہی تھی نا اور حقیقت یہی تھی کہ کائزان اس کا بیٹا تھا رسل نہیں۔
وہ نیچے بیٹھا کائزان کو منانے کا سوچ ہی رہا تھا جب اس کے کمرے میں کچھ چیزیں گرنے کی آواز سنائی دی تھی وہاج سر پکڑ کر بیٹھ گیا تھا کیونکہ وہ اوپر ہر چیز کی تباہی نکال رہا تھا۔
اور وہ اب اس کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے رسل کی مدد لینے پر مجبور تھا۔
***
نہیں رہنا ہم نے یہاں پر ہم نے جانا ہے یہاں سے ہم جہاں تھے وہیں ٹھیک ہیں۔
میں یہاں سے جانا چاہتا ہوں رسل اور بس بات ختم تم میرے ساتھ چل رہے ہو اور اب تم بابا کے بارے میں کوئی بات نہیں کرو گے۔
میں ان سے دور ہی ٹھیک ہوں۔ ویسے بھی جو لائف مجھے یہاں مل رہی ہے وہ مجھے ہرگز نہیں چاہیے۔
کیوں نہیں چاہیے میرے پیارے سے بھائی یہاں سب کچھ ہے جیسا ہم چاہتے ہیں اور جہاں تک بات ہے میرے تم سے نہ مل پانے کی تو وہاں کام بہت زیادہ ہے۔
میرا کام وہاں پر روپیوں پیسوں کا حساب کتاب کرنا ہے وہ کسی اور پر یقین نہیں کر سکتے اس معاملے میں تمہیں اندازہ بھی نہیں ہے کروڑوں روپیوں کا حساب کتاب کرنا پڑتا ہے۔
ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے کوئی بھی حساب کتاب کرنے کی ہم واپس جا رہے ہیں اور تم مجھے نہیں منا پائے سمجھے اور خبردار جو تم نے فضول کوئی بھی بات کی۔
وہ اس کی کوئی بات نہیں سن رہا تھا جب وہاج کمرے میں آیا ۔
تم یہاں سے جانا چاہتے ہو نا کائزان مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن رسل یہاں سے کہیں نہیں جائے گا۔
تم اگر چاہو تو امریکہ یا پیرس شفٹ ہو جاؤ وہاں پر اگر تم باہر کہیں گھومنا پھر نہ بھی چاہو تو مجھے کوئی اعتراض نہیں سمیر ہر و قت تمہارے ساتھ ہوگا۔
لیکن رسل یہاں میرے ساتھ میرے کام میں مدد کرے گا۔
کیوں مدد کرے گا پہلے بھی تو رسل نہیں تھا نا تب سمیر کام کروا رہا تھا نا آپ کو تو یہ سارے کام آپ سمیر کو دیں رسل کو میرے ساتھ بھیج دیں ویسے بھی تو آپ اپنا ایک ادمی میرے ساتھ
بھیجیں گے ہی نا تو ٹھیک ہے میرے ساتھ رسل جائے گا۔
جو ہمیشہ سے میرے ساتھ ہے وہی میرے پاس رہے گا مجھے اس دم چھلے کو اپنے ساتھ لے کر کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے اسے آپ اپنے پاس ہی رکھیں۔
ہاں تاکہ یہ تمہیں مجھ سے اور بھی دور کر دے۔ وہ کم آواز میں بولا تھا لیکن وہ دونوں ہی اس کی بات کو سن چکے تھے۔
کیا مطلب رسل مجھے آپ سے دور کیوں کرے گا۔
کائزان میں بھی اچھے سے جانتا ہوں جب تم مجھ سے فون پر بات نہیں کرتے تھے جب تم ویڈیو کال پر نہیں آتے تھے اور یہ اگے سے کہتا تھا کہ کبھی تم سو رہے ہو کبھی تم نہا رہے ہو کبھی تم کہیں باہر ہو وہ سب جھوٹ تھا۔
ہاں کیونکہ میں خود آپ سے بات نہیں کرنا چاہتا تھا وہ ان کی بات کاٹتے ہوئے کافی بدتمیزی سے بولا۔
آپ ان سب چیزوں کا الزام رسل پر نہیں لگا سکتے آپ کی ان سب باتوں سے تنگ آگیا تھا میں کہ میں کہیں باہر نہیں جا سکتا میں اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا اگر میں کہیں جاؤں گا تو گارڈز کو لے کر جاؤں گا یہ ساری چیزیں مجھے بور کرتی تھیں۔
اس لیے میں آپ سے بات نہ کرنے کے بہانے بناتا تھا لیکن اس چیز کا الزام اپ رسل پر ہرگز نہیں ڈال سکتے وہ میری اپنی مرضی تھی۔
خیر جو بھی ہے میں اور رسل واپس مصر جا رہے ہیں۔ ہم وہیں پر رہیں گے۔ وہ بات ختم کرتے انداز میں بولا تھا
ہم کہیں نہیں جا رہے کائزان کم از کم میں تو کہیں نہیں جا رہا اگر تمہیں جانا ہے تو تم شوق سے جا سکتے ہو۔
میں یہاں بہت خوش ہوں کم از کم زندگی کو کوئی مقصد تو ملا ہے کیا ساری زندگی تمہارے اگے پیچھے ہی گھومتا رہوں گا۔
میں بھی اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتا ہوں اپنی پہچان بنانا چاہتا ہوں صبح شام رات دن کائزان کائزان نہیں کر سکتا میں۔
تمہیں جہاں جانا ہے تم جا سکتے ہو لیکن میں اپنی جاب چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا۔ وہ غصے سے کہتا کمرے سے باہر نکل گیا تھا جب کہ وہ حیرانگی سے دروازے کو دیکھتا رہ گیا۔
رسل اس کے ساتھ اس طرح سے بات کیسے کر سکتا تھا۔ وہ اس کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے باپ سے لڑ رہا تھا۔ اور وہ اس کے ساتھ رہنا ہی نہیں چاہتا تھا