Chapter 75: باب 75

یہ تم لوگوں کا گھر ہے آج سے تم لوگوں کو یہی اسی گھر میں رہنا ہے کہیں باہر نکلنے کی ضرورت نہیں آگے پیچھے جانے کی

ضرورت نہیں تم لوگوں کو تمہاری ضرورت کا ہر سامان یہاں سے ملے گا۔

اپنی پڑھائی کو لے کر بھی تم لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہاں پر ہر چیز تم لوگوں کو دی جائے گی یہ لوگ تم لوگوں کی حفاظت کریں گے۔

جہاں بھی جانا ہو کہیں گھومنے پھرنے کا دل کرے تو ان کے ساتھ جانا ان انکلز کے بغیر تم لوگ کہیں نہیں نکلو گے۔

رسل میں فی الحال کائزان کو اپنے ساتھ پاکستان لے کر نہیں جا سکتا۔

جن لوگوں نے تمہاری آپی کو مارا ہے وہ لوگ کائزان کی جان کے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں۔ وہ اسے بھی مارنے کی کوشش کریں گے۔

اسی لیے میں پاکستان جا کر یہ بات کبھی کسی کو نہیں بتاؤں گا کہ مجھے میرا بیٹا مل چکا ہے تم جانتے ہو اس وقت وہ تمہارے علاوہ اور کسی پر یقین نہیں کرتا۔

شاید وہ مجھ پر بھی یقین نہیں کر سکتا میں اس کا باپ ہوں لیکن اس کے لیے اس وقت اعتبار کے دائرے میں صرف تم آتے ہو

اور میں چاہتا ہوں کہ تم میرے بیٹے کا خیال رکھو اس کے پاس رہو اور میں تم سے وعدہ کرتا ہوں میں تمہارا خیال رکھوں گا تمہاری ضرورت کی ہر چیز تمہیں دوں گا بس میرے بیٹے کو اکیلا مت چھوڑنا ۔

میں اس وقت بہت مجبور ہوں تمہارے علاوہ میں بھی کسی اور پر بھروسہ نہیں کر سکتا وہ اسے اپنے پاس بٹھائے سمجھا رہا تھا جبکہ کائزان کو اس نے اپنے سینے میں چھپایا ہوا تھا۔ اسے ہلکا ہلکا بخار تھا

آپ فکر نہ کریں وہاج انکل میں اس کا خیال رکھوں گا ہم دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے ہم صرف پولیس کی وجہ سے آگے پیچھے بھاگ رہے تھے۔

اگر ہم یہاں محفوظ ہیں تو میرا نہیں خیال کہ ہمیں کہیں بھی جانے کی ضرورت ہے۔ وہ اسے یقین دلا رہا تھا جبکہ وہاج نے اسے بھی تھام کر اپنے ساتھ لگایا تھا۔

تھینک یو سو مچ میری جان تم نے سچ میں ثابت کر دیا کہ تمہاری آنی نے کائزان کو بالکل ٹھیک انسان کے ساتھ بھیجا ہے۔ تم سچ میں اعتبار کے قابل ہو وہ اسے اپنے سینے سے لگائے کہہ رہا تھا۔

آپ کا بہت شکریہ میں کوشش کروں گا کہ میں آپ کا اعتبار کبھی بھی نہ توڑوں اس نے یقین دلایا تھا جب کہ وہاج دو تین دن یہاں گزار کر واپس پاکستان لوٹ گیا تھا۔

***

کائزان اب بالکل آزاد ہو چکا تھا یہاں آ کر ان کیز ندگی آسان ہو گئی تھی وہ اپنی مرضی سے پورے گھر میں گھومتے پھرتے کھیلتے کودتے اپنی زندگی کو انجوائے کر رہے تھے۔

ہر روز ایک ادمی انہیں پڑھانے کے لیے آیا تھا۔

ایک ادمی انہیں مارشل ارٹس کی ٹریننگ دے رہا تھا۔

جبکہ ایک ادمی شام کے وقت انہیں سویمنگ سیکھ اتا تھا

اور ایک آدمی جانوروں سے کانٹیکٹ بنانے کی تعلیم دیتے تھے۔

پڑھائی مارشل آرٹس سویمنگ تو وہ کافی انجوائے کر کے کرتے تھے ہاں لیکن یہ جانوروں سے بات چیت کرنے کے طریقے سیکھنے میں ان دونوں کو ہی کوئی انٹرسٹ نہیں تھا لیکن وہاج کے مطابق یہ اگے زندگی میں ان کے کام آنے والا تھا۔

جس میں وہ بہت بورنگ سے لائف کے اس چیپٹر کو گزار دیتے تھے کائزان کی کم دلچسپی اور بوریت کو دیکھتے ہوئے وہاج نے یہ کلاس ہفتے میں سات کے بجائے چار دن کی کر دی تھی لیکن اس کے بیٹے نے پھر بھی کوئی انٹرسٹ نہیں لیا تھا اس چیز میں۔

وہ دن میں گھنٹوں سکائپ پر اس سے باتیں کرتا تھا اپنے کام کرتے ہوئے بھی وہ ہر وقت کائزان کو اپنے ساتھ رابطے میں رکھتا تھا۔

اپنے بیٹے کے چہرے کی خوشی دیکھ کر وہ جی اٹھتا تھا وہ اپنی بیوی کو کھو چکا تھا لیکن اپنے بیٹے کو نہیں کھو سکتا تھا۔

اس نے وہاں صرف اپنے اعتبار کے لوگوں کو رکھا ہوا تھا کائزان کہاں پر تھا۔ کہاں پر نہیں اس بات کا ذکر تک اس نے کبھی اپنے ورکرز کے سامنے نہیں کیا تھا کیونکہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ یہ بات کبھی بھی باہر نکلے۔

کچھ لوگوں کے مطابق وہاج کی فیملی مر چکی تھی سب ختم ہو چکا تھا اب اس کی کوئی کمزوری نہ تھی جبکہ کچھ لوگ جانتے تھے کہ اس کا بیٹا زندہ ہے لیکن اس کا بیٹا کہاں ہے اس بات کی خبر کسی کو کانوں کان نہیں تھی اور نہ ہی وہاج اس بات کی خبر کسی کو دینے والا تھا۔

اپنے بیٹے کی حفاظت کی ذمہ داری اسنے خود لے رکھی تھی اور وہ کسی پر اعتبار نہیں کرتا تھا سوائے اپنے آپ کے

***

پھر اس بڑے والے شیر نے چھوٹے والے سارے بھیڑیوں کو کھا لیا ۔۔۔۔ ۔" آپ نہیں سن رہے نہ میری بات وہ جو کافی دیر سے اسے کوئی کہانی سنا رہا تھا۔ اس کی کم دلچسپی محسوس کر کے ناراضگی سے بولا۔

نہیں میرا بچہ میں آپ کی ساری بات سن رہا ہوں۔ و یسے پھر تو شیر نے اچھا کیا نا کہ سارے بھیڑیے کھا گیا بھیڑیے ویسے بھی اچھے نہیں ہوتے۔

اس وقت وہ اپنے کام میں بے حد مصروف تھا لیکن کائزان کی باتیں مس کرتے ہوئے وہ اسے سکائپ پر کال کرنے لگا جب اسے پتہ چلا کہ اس کا لاڈلا کوئی فلم دیکھنے میں مصروف ہے۔

بڑی مشکل سے وہ اس کے لیے ٹائم نکال کر آیا اور اسے کہانی سنانے لگا جبکہ وہ ساتھ ساتھ اپنا کام کرتا اس سے باتیں کرنے لگا تھا۔

کیسے اچھا کیا بتایا تھا نا سٹارٹنگ میں کہ شیر ولن تھا۔ ہیرو بھیڑیا تھا۔ آپ میری باتیں دھیان سے نہیں سینے اب ٹھیک سے سینے کام چھوڑ کر اس نے غصے سے اسے گھورتے ہوئے کہا تھا تو وہ اپنا کام ایک طرف کرتے ہوئے لیپ ٹاپ اپنے سامنے رکھ دیا۔

ہاں ہاں چھوڑ دیا سب کچھ چھوڑ دیا اب بتاؤ میری جان بھیڑیا کیسے ہیرو ہو گیا بھیڑیا تو ولن ہوتا ہے جنگل کا بادشاہ شیر ہوتا ہے۔ وہ پوری توجہ سے اس کی باتیں سننے لگا۔

وہ جنگل بھیڑیے کا تھا شیر دوسرے جنگل سے آیا تھا۔ بھیڑیا اس سے لڑ رہا تھا لیکن شیر زیادہ پاور فل تھا نا اسی لیے اس نے

بھیڑیے کو مار دیا۔

لیکن پھر بھی وہ مرنے سے پہلے اپنے سارے دوستوں کو کہہ کر گیا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے اپنی جاگیر کبھی مت چھوڑنا یہ جگہ تمہاری ہے اس پر تمہارا حق ہے کوئی باہر کا ایا شخص تمہاری جگہ پر حکومت نہیں کر سکتا۔

اچھا تو پھر کیا اس کے دوستوں نے اس شیر کو مارا وہ دلچسپی سے اس سے پوچھنے لگا تھا۔

مجھے کیا پتا میں تو فلم چھوڑ کر آپ کے پاس اگیا ۔ رسل سے

پوچھوں گا۔

وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب اس کے باپ نے دوسری طرف دیکھا اور اگلے ہی لمحے کال بند ہو گئی تھی۔

رسل ۔۔۔۔۔ بابا غائب ہو گئے۔ وہ بھاگ کر نیچے آیا تھا جہاں رسل بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا۔

غائب نہیں ہو گئے ان کو کوئی ضروری کام اگیا ہوگا کال بند کردی ہوگی تم ادھر آ جاؤ میرے پاس بس فلم کا اینڈ چل رہا ہے دیکھو وہ بھیڑیا زندہ ہے جسے اس شیر نے مارا تھا اب دیکھنا بھیڑیا بدلہ لے گا بہت سولڈ فائٹ ہونے والی ہے۔

وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تو وہ اف موڈ کے ساتھ اس کے پاس اکر بیٹھ گیا۔

بابا مجھ سے پیار نہیں کرتے رسل۔۔۔۔ ۔ امی میری پوری بات سنتی تھی بابا کبھی بھی جب دل کرتا ہے کال کاٹ دیتے ہیں پھر جب دل کرتا ہے پھر فون کر لیتے ہیں اب تم مجھے نہیں کہو گے ان سے بات کرنے کے لیے میں ان سے بات نہیں کرنا چاہتا۔

ارے بےبی کو غصہ آ گیا اسے ناراض دیکھتے ہوئے وہ اس کے گرد اپنی باہیں پھیلا چکا تھا اس سے باتیں کرنے لگ گیا تھا۔

اپنی ماں کے جانے کے بعد سینسٹو ہو گیا تھا۔ اسے لگتا تھا کہ اس کا باپ توجہ سے اس کی باتیں نہیں سینا ۔

مجھے تنگ مت کرو میں اب ان سے بات نہیں کروں گا اور تم بھی مجھے نہیں کہو گے۔ وہ غصے سے گھورتے ہوئے بولا تھا۔

اوکے بابا میں بھی نہیں کہوں گا چلو فلم کا اینڈ تو دیکھیں اتنے مزے کی فائٹ ہونے والی ہے دیکھو شیر نے سارے بھیڑیوں کو پہاڑی سے نیچے پھینک دیا۔ وہ اس کی توجہ فلم کی طرف دلوانے میں کامیاب ہوا تھا۔

جبکہ رسل خود ان دنوں اس سوچ میں مصروف تھا کہ آخر اس کا باپ کام کیا کرتا ہے کہ وہ کائزان کو سب سے چھپا کر اتنی دور رکھ رہا ہے۔

وہ اس سے اتنی محبت کرتا ہے کہ ہر وقت اس سے بات کرنے کے بہانے ڈھونڈتا ہے تو پھر کیوں وہ کائزان کو اپنے پاس نہیں رکھتا۔ اور وہ جانتا تھا ان سارے سوالوں کے جواب اسے اپنے وقت پر ہی ملیں گے۔

***

کائزان میرے بچے مجھ سے بات تو کرو وہ تین دن کے بعد خود ہی پہنچا تھا کائزان نے تین دن تک نہ تو اس سے فون پر بات کی تھی اور نہ ہی ویڈیو کال پر۔

اس کا کہنا تھا کہ اس کی ممی اس سے زیادہ پیار کرتی تھی اور اس کے بابا اس سے پیار نہیں کرتے اسے انگور کرتے ہیں اور کال بیچ میں بند کر دیتے ہیں اور وہاج آج تین دن بعد اس کی ناراضگی سے بے حال ہوتا خود ہی اس کے پاس پہنچا تھا۔

اور اس وقت بھی دوسری طرف چہرہ پھیرے بیڈ پر لیٹا ہوا تھا اسے بالکل بھی کوئی اہمیت نہیں دے رہا تھا۔

کائزان وہ اپنا سارا کام چھوڑ کر تمہارے لیے آئے ہیں اس طرح سے مت کرو چلو اٹھو رسل نے ذرا سختی سے کہا تو اسنے رسل کو گھور کر دیکھا تھا نہ جانے کیوں لیکن وہ رسل کی ہر بات مانتا تھا وہ غصے سے اٹھ کر بیٹھ گیا۔

میں نے تمہیں کہا تھا نا کہ تم مجھے نہیں کہو گے ان سے بات

کرنےکے لیے ورنہ میں تم سے بھی ناراض ہو جاؤں گا۔

میرا چھوٹا سا شہزادہ اتنا کیوں ناراض ہو گیا بابا سے نیب بند ہو گیا تھا ورنہ بابا کیا تمہاری کال بند کر سکتے ہیں وہاج نے تین دن سے سنائے بہانے کو مزید اسے سنایا تھا۔

آپ جھوٹ بولتے ہیں میں نے دیکھا تھا آپ نے خود بند کی تھی میری کال کوئی آگیا تھا جو بھی آیا تھا وہ مجھ سے زیادہ اہم تھا۔ وہ آسانی سے اسے بخشنے کے موڈ میں نہیں تھا

جبکہ وہاج کو اب عبداللہ رئیس پہ غصہ آ رہا تھا جو اس طرح اچانک اس کے آفس میں آگیا تھا عبداللہ رئیس سامنے سے تو کوئی وار نہیں کر رہا تھا لیکن اسے شک تھا۔

کہ چھپ چھپا کر وہ اس کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اسی لیے اس نے فورا کال بند کر دی تھی یہ سوچ کر کہ یہ نہ ہو کہ عبداللہ رئیس اس کے خلاف کوئی مزید سازش کرے

۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ عبداللہ رئیس کو کبھی بھی پتہ چلے کہ اس کا بیٹا زندہ ہے لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس کا بیٹا اتنا خفا ہو جائے گا۔

اچھا نا میری جان اپنے بابا کو معاف کر دو دیکھو کان پکڑ رہے ہیں بابا وہ اب معافی مانگنے پر اتر آیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ رسل کو اشارہ کر رہا تھا کہ وہ اس کی مدد کرے اور رسل اس کی پوری پوری مدد کرنے کی کوشش بھی کر رہا تھا لیکن کائزان کے نخرے تھے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔

ٹھیک ہے معاف کر دوں گا پہلے مجھے ٹوائے لینڈ لے کر چلیں اس نے شرط رکھی تھی جبکہ وہ مسکراتے ہوئے اس کے گال کو چومتا اسے اپنے ساتھ لے جانے کے لیے تیار ہو گیا تھا لیکن اس نے رسل اور اس کے دونوں کے چہروں پر ماسک پہنا دیا تھا۔

پانچ چھ مہینوں سے ان کی شکلوں میں تھوڑی تھوڑی چین جنگ آگئی تھی لیکن پھر بھی وہاج کوئی رسک نہیں لے رہا تھا کیونکہ پولیس آج بھی ان دونوں چھوٹے مجرموں کو ڈھونڈ رہی تھی۔

***

وقت تیزی سے گزر رہا تھا اور آج کا یران کی سالگرہ تھی وہ

دونوں کافی دیر باہر انجوائے کرنے کے بعد واپس آئے تو

دیکھا۔ وہاج کافی دیر سے اس کے آنے کا انتظار کر رہا تھا۔

بابا آپ یہاں آپ تو کہہ رہے تھے کہ آپ کہیں اور گئے ہوئے ہیں اور آپ میری برتھ ڈے میں نہیں آ سکتے وہ اس کے پاس آتے ہوئے اس کے سینے سے آلگا تھا جبکہ وہاج اسے اپنے ساتھ لگاتا اپنے جوان بیٹے پر فخر کر رہا تھا۔

ہاں میری جان ایسا ہی ہے میں نہیں آ سکتا تھا لیکن پھر سوچا کہ میرے بیٹے کی سالگرہ ہے تو میں کیوں نہ آؤں اور یہ تم لوگ کیا کر کے آئے ہو میں نے منع کیا تھا نا تم لوگوں کو بائیک ر یسنگ کرنے سے۔

کائزان خطرناک کام نہ کیا کرو میں تمہیں کتنا سمجھاؤں وہ پریشانی سے اس سے کہنے لگا تھا جبکہ وہ ناک سے مکھی اڑاتا سکون سے جا کر صوفے پر بیٹھ گیا تھا۔

کم اون بابا آپ مجھے چھوٹا بچہ سمجھنا چھوڑ دیں میں نے رسل کو ہرا دیا ہے آج ۔ مانا کہ یہ جان بو جھ کر ہارا ہے لیکن پھر بھی میں نے اسے ہرا دیا یقینا وہ رسل کو سناتے ہوئے بولا تھا وہ اس کی چوری پکڑ چکا تھا جب رسل بھی مسکرا کر اس کے ساتھ ہی آکر بیٹھ گیا۔

اگر میں نہیں ہارتا تو تم اور تیز بائک چلاتے ویسے بھی اوور

سپیڈ نگ تم ضرورت سے زیادہ کرنے لگے ہو خطر ناک ہو سکتی ہے اپنی نہیں اپنے بابا کی تو فکر کرو۔ وہ اسے سمجھا رہا تھا جب کہ وہ کندھے اچکا گیا۔

بابا مجھے آپ کے پاس رہنا ہے جہاں پر آپ رہتے ہو وہاں جس گھر میں امی رہا کرتی تھی مجھے وہاں رہنا ہے۔

وہ کافی دفعہ یہ بات دہرا چکا تھا جبکہ وہاج پیار سے اس کے گال کو چھوتے ہوئے اس کے ساتھ ہی بیٹھ گیا۔

میں نے تمہیں بتایا تھا نا کائزان یہ دنیا اتنی سیدھی نہیں ہے جتنا ہم سمجھتے ہیں۔

تمہاری ماں کو ان سب چکروں میں پھنسانے کے بعد ان لوگوں نے مجھے بھی پھنسا دیا تھا میں خود ڈھائی سال تک جیل میں رہا ہوں تبھی تو تمہا ری ماں کو جیل سے نکلوانے کے لیے کچھ کر نہیں پایا جب میں باہر آیا تو ان لوگوں نے مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگا دیے۔

اور مجھے اپنے ساتھ یہ کام کرنے پر مجبور کر دیا۔ اور جب جب میں نے ان کا کام کرنے سے انکار کیا ان لوگوں نے مجھے طرح طرح کا نقصان پہنچایا ہے آج میں ان لوگوں کے اندر رہ کر ان لوگوں کے کام کو ایکسپوز کرتا ہوں اگر ان کے ہاتھ میری کوئی کمزوری لگ گئی تو وہ اسے ختم کرنے کی کوشش ضرور کریں گے اور تم میرا آخری سہارا ہو۔

میرے جینے کی وجہ ہو اگر تم نہیں رہے تو میں اس دنیا میں جی کر کیا کروں گا میں تمہیں ہر طرح کی آسائش دوں گا تمہیں زندگی کی ہر خوشی دوں گا لیکن جب تک تم سمجھدار نہیں ہو جاتے تب تک میں تمہیں پاکستان لے کر نہیں جا سکتا جب تک تم اپنا آپ نہیں سنبھال سکتے ان لوگوں کی سازشوں کو نہیں سمجھ سکتے تب تک میں تمہیں وہاں لے کر نہیں جا سکتا وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تھا۔

وہ سب کچھ تو ٹھیک ہے انکل لیکن آپ کرتے کیا ہے میرا مطلب ہے کس طرح سے ان لوگوں کو ایکسپوز کرتے ہیں اس میں آپ کے ساتھ اور لوگ بھی کام کرتے ہیں رسل نے پوچھا۔

ہاں بیٹا میری پوری ٹیم ہے جو اس کام میں میری مدد کرتی ہے میں انہی لوگوں کے بیچ میں رہتا ہوں انہی لوگوں کہ جیسے کام کرتا ہوں لیکن صرف ان کے سامنے حقیقت کچھ اور ہے۔

میں ایک سکرین ایجنسی کے لیے کام کرتا ہوں۔ جس طرح وہ نئی جنریشن میں ڈرگز ان جیکٹ کر کے آگے پیچھے سمگل کرتے ہیں بالکل اسی طرح کا میرا کام بھی ہے لیکن میں یہ کام کرتا نہیں ہوں بلکہ میں اسے ایکسپوز کرتا ہوں۔

ان لوگوں کی طرح ہی میری ٹیم بھی اسی طرح سے ڈرگز آگے پیچھے پہنچاتی ہے لیکن جہاں پر ان لوگوں کی منزل ہوتی ہے وہاں پر جا کر انہیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے تو انہیں کچھ بھیجا ہی نہیں بلکہ جس انسان کو ہم بھیجتے ہیں اس کے باڈی پارٹس کے اندر ایسی ڈیوائس لگا دیتے ہیں کہ ان کا پورا کا پورا گینگ ہم آسانی سے پکڑ لیتے ہیں۔

واؤ مطلب آپ سیکرٹ ایجنٹ ہیں رسل اس کی بات کو سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ کائزان نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تو وہ مسکرا دیا۔

نہیں بیٹا میں سیکریٹ ایجنٹ نہیں ہوں میں صرف اپنا فرض نبھا رہا ہوں اپنے ملک کو غلط چیزوں سے بچانے کی کوشش کر رہا ہوں بس یہ سمجھ لو کہ میں ان سکرین ایجنسی والوں کی مدد کرتا ہوں۔

اور اس کام کے لیے وہ مجھے بہت سارا معاوضہ دیتے ہیں۔ وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تھا جبکہ کائزان فخر سے اپنے باپ کود یکھ رہا تھا جو اپنے ملک کے لیے اتنا کچھ کر رہا تھا۔

امی ہمیشہ کہتی تھی کہ آپ اس دنیا کے بیسٹ انسان ہیں اب مجھے پتہ چلا کہ آپ بیسٹ کیوں ہیں وہ اس کے سینے پہ سر رکھتے ہوئے اس کے گرد مضبوطی سے اپنے بازو حائل کر چکا تھا۔

جی انکل بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ اپنے ملک کی نئی جنریشن کے محافظوں میں سے ہیں ورنہ جس طرح دنیا میں تباہی پھیل رہی ہے دنیا کہاں سے کہاں نکل جائے رسل بھی بہت فخر سے اسے دیکھ رہا تھا۔

بہت شکریہ بیٹا اور مجھے یقین ہے کہ جلد ہی تم دونوں بھی میرے اس کام میں میری بھرپور مدد کرو گے بس تم لوگوں کا یہ اینیمل کنیکٹ کورس مکمل ہو جائے۔

پھر تم لوگ اس کام میں میری بھرپور مدد کرو گے وہ ان دونوں کو دیکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ ایک دوسرے کو دیکھ کر وہ ایک دفعہ پھر سے قہقہ لگا کر ہنسے تھے یہی چیز تو وہ لوگ نہیں کر پا رہے تھے ورنہ باقی جتنے کورسز اس کا باپ اسے کروانا چاہتا تھا وہ سارے مکمل کر چکا تھا پچھلے نو سالوں میں۔

🦋ُانکل یہ مشکل نہیں ہے بس ہمیں انٹرسٹ نہیں ہے اس میں نہیں ہو رہا بہت کوشش کر رہے ہیں ہم جب بھی کسی جانور سے ملنے کے لیے جاتے ہیں تو وہ الٹا ہمارے پاس آ کے ہم سے باتیں کرنے کی بجائے ہم سے دور بھاگ جاتا ہے تو آپ ہی بتائیں یہ کنیکٹ والا سسٹم کیسے ہوگا۔

رسل نے تو ہاتھ کھڑے کر دیے تھے جبکہ کائزان تو اس چیز کا کوئی ایکسکیوز تک نہیں دیتا تھا بس وہ نہیں کر سکتا تھا مطلب

صاف تھا کہ وہ نہیں کرنے والا تھا۔

بیٹا یہ چیز آگے زندگی میں تم لوگوں کے کام آئے گی تم لوگوں کو یہ آنی چاہیے ہمیشہ والا جملہ کہہ کر بات ختم کر دی تھی جبکہ کائزان نے کندھے اچکائے تھے اور رسل نے یقین دلایا تھا کہ وہ کوشش کرے گا۔

***

پلیز چابی دے دیں۔ رسل تو میرا دوست ہے میری جان ہے اب امی سے کیا وعدہ بھول گیا تو تو میری ہر بات مانے گا چل

وہ اس کی منتیں کر رہا تھا لیکن وہ اس کی کوئی بات نہیں سن رہا تھا بلکہ اس کی غلط بیانی پر اسے گھور بھی رہا تھا۔

میں نے کبھی بھی یہ بات تجھے نہیں بتائی کہ آئی نے مجھے کیا کہا تھا اور دوسری بات آئی نے مجھے تیری بات ماننے کے لیے کبھی نہیں کہا ہاں الٹا وہ یہ کہتی تھی کہ میں تجھے کوئی غلط کام نہ کرنے دوں ۔

انہیں پتہ تھا ان کا بیٹا پاگل ہے۔ اس کی کوئی بات نہیں سینی اس کی کسی بات پر عمل نہیں کرنا۔ اور تجھے لگتا ہے میں تجھے گاڑی چلانے دوں گا ہرگز نہیں پہلے ہی بائک اوور سپیڈ نگ کی وجہ سے کیس ہوتے ہوتے رہ گیا ہے ہم پر اور اب تو گاڑی بھی اوور سپیڈ کرنا چاہتا ہے۔

وہ اس سے لڑ رہا تھا جب اچانک ہی کوئی دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا وہ دونوں اس کی طرف متوجہ ہو گئے تھے جبکہ سمیر حمدانی مسکراتا ہوا ان کی طرف بڑھنے لگا۔

°°°°°′°°

کون ہو تم اور یہاں کیا کر رہے ہو کائزان اپنی لڑائی چھوڑ کر اس کی طرف بڑھتے ہوئے اس کے سامنے آ کر رک گیا تھا۔

تم کائزان کاظمی ہونا میں تمہارا بھائی ہوں سمیر حمدانی اس نے ہاتھ آگے بڑھاتے ہوئے اپنا تعارف کروانا چاہا تھا جبکہ کائزان کو یہ بندہ کبھی بھی پسند نہیں تھا دو تین دفعہ تو اس کے باپ نے اس کا ذکر بھی کیا تھا اس کے سامنے ۔

ہاں کیسے ہو تم اس نے اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے پوچھا تھا جبکہ سمیر ہمدانی مسکراتے ہوئے اس کے ساتھ اندر بڑھتا رسل کو پوری طرح سے انگور کر گیا۔

بابا نے تمہیں بتایا نہیں شاید رسل کے بارے میں اس نے سمیر کو آگے بڑھتے دیکھ کر اس سے پوچھا تھا جب کہ وہ خود رسل کے پاس ہی رک گیا تھا

ہاں سرکار نے بتایا ہے مجھے یہ تمہارا دوست ہے جو تمہارا خیال رکھتا ہے۔ اور تمہارے صدقے وہ اسے بھی پال رہے ہیں وہ کندھے اچکا کر آگے بڑھا تھا۔

کوئی کسی کے صدقے نہیں پلتا سمیر یہ میرا دوست ہے اسے ہیلو بولو اور سوری بھی رسل کا سرخ چہرہ دیکھ کر کائزان سمجھ گیا تھا کہ اسے سمیر کا انداز کتنا برا لگا ہے۔

میں اسے سوری بولوں گا۔ کم آن کائزان تمہارے باپ کے ٹکڑوں پر بلا ہے یہ تم اسے پسند کرتے تھے اسی لیے تمہارے باپ نے اسے بھی تمہارے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کر لیا اور تم مجھے اس سے سوری بولنے کے لیے بول رہے ہو۔

سمیر حیرت سے اسے دیکھ رہا تھا جبکہ اس کے انداز پر کائزان کے لبوں پر طنزیہ مسکراہٹ تھی۔

ٹکڑوں پر پلان رسل جیسے انسان کو نہیں کہتے میرے پیارے

دوست ٹکڑوں پر پلان تمہیں کہتے ہیں

تم نے تو میرے باپ کے لیے کچھ کیا بھی نہیں پھر بھی میرے باپ نے نہ صرف تمہارا سارا خرچہ اٹھایا بلکہ اتنے سالوں سے وہ تمہیں اپنے ساتھ بھی رکھ رہا ہے

تمہاری پڑھائی لکھائی کھانا پینا سونا سب کچھ میرے باپ نے کیا اور ویسے یہ لائف سٹائل بھی تمہیں میرے باپ نے ہی دیا ہے تو اتنا اکر کر کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں ہے معافی مانگو رسل سے اگر تم اس گھر کے اندر جانا چاہتے ہو تو ورنہ یہیں سے باہر دفع ہو جاؤ کیونکہ جو انسان میرے دوست کی انسلٹ کرتا ہے۔

وہ کبھی میرے گھر کے اندر داخل نہیں ہو سکتا وہ غصے سے اسے گھورتے ہوئے بولا تھا رسل نے اسے روکنے کی کو شش کی تھی لیکن وہ رکنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا جبکہ سمیر ہمدانی اسے گھور رہا تھا وہ یہاں کائزان سے دوستی کرنے آیا تھا۔

کائزان کے ساتھ کسی طرح کا کوئی پنگا لے کر وہ اپنا سسٹم خراب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا اسی لیے مسکراتے ہوئے رسل کی طرف آیا اورا سے اپنے ساتھ لگا کر اس کے کان کے اندر سوری بول دیا تھا۔

سوری میرے دوست میں اور تم ایک ہی کٹگڑی میں آتے ہیں بھول گیا تھا میں وہ کیا ہے نا وہاج کاظمی یعنی میری سرکار انسان کو سر پر بٹھا لیتے ہیں۔ لیکن گراتے بھی بہت زور سے ہیں وہ قہقہ لگاتے ہوئے بولا تھا جب کہ رسل اس کی بات کو سمجھا نہیں۔

تمہیں اچھا ایکسپیرینس ہے لگتا ہے گرے ہوئے لوگوں کو ہی گراتے ہیں فکر مت کرو رسل میرا دوست ہے اور یہ اتنا گرا پڑا نہیں کہ اسے کوئی بھی گرا سکے۔

کائزان کا موڈ اب تک ٹھیک نہیں ہوا تھا۔ جب کے سمیر اپنا غصہ کنٹرول کرتے ہوئے اسے لیے اندر کی طرف چلنے لگا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.