Chapter 74: باب 74

تین دن ہو گئے تھے آج انہیں ادھر سے ادھر دھکے کھاتے ہوئے رسل کے پاس کچھ پیسے تھے جن سے ان کا گزارا ہو رہا تھا لیکن اب رسل نے اندازہ لگا لیا تھا کہ اسے کچھ نہ کچھ کرنا ہی پڑے گا۔

کیونکہ اتنے تھوڑے سے پیسوں سے وہ اپنا مزید گزارہ نہیں کر سکتے تھے اور یہاں پر بچوں کو کوئی نوکری دینا بھی مشکل لگ رہا تھا۔ جبکہ کائزان اپنی ماں کی جدائی کو اہستہ اہستہ قبول کرتا اب بیماری کی طرف جا رہا تھا۔

وہ یوں ہی اس کا ہاتھ تھامے آگے کی طرف جا رہا تھا وہ کافی سنسان سے علاقے کی طرف نکل آئے تھے یہ علاقہ کون سا تھا وہ دونوں ہی نہیں جانتے تھے۔

ہاں لیکن وہ یہاں آگئے تھے پو لیس سے بچنے کے لیے۔ وہ عجیب سنسان گلیوں کی طرف جا رہے تھے رات کا اندھیرا اہستہ اہستہ پھیلتا جا رہا تھا رسل کو اب اندھیرے سے ڈر نہیں لگتا تھا اور کائزان کے پاس رسل تھا اسی لیے اسے کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا تھا۔

مار دے اسے یہی ہے تیری ماں کا قاتل ختم کر دے اسے تو کر سکتا ہے یہ تیرے لیے مشکل نہیں ہے مار دے اس کو میں تجھے کہہ رہا ہوں نا ۔۔۔۔ ۔"ان دونوں کے کانوں سے آواز ٹکرائی تھی مصری زبان کو سمجھنا ان دونوں کے لیے ہی مشکل نہیں تھا۔

ایک آدمی ایک چھوٹے سے بچے کے ہاتھ میں پستول دیے اسے ایک زمین پر پڑے ادمی کو مار نے کے لیے فورس کر رہا تھا۔ اس آدمی نے مر کر دیکھا تھا اور دونوں بچے بنا خوف اور ڈر کے اس کی طرف دیکھ رہے تھے اس نے انگلی کے اشارے سے انہیں پاس بلایا تھا جبکہ پاس کھڑے بچے کو وہ اب تک فورس کر رہا تھا۔

نہیں میں نہیں ماروں گا قتل کرنا گناہ ہے میں نہیں کروں گا۔ وہ اسے دھکا دیتے ہوئے گلی کی طرف بھاگ گیا تھا جبکہ وہ دونوں اس کے پاس آ رکے کائزان نے زمین پر پڑی اس پستول کو اٹھایا تھا

اے بچے یہ تیرے کھیلنے کی چیز نہیں ہے ادھر دے مجھے ۔ اس نے کائزان کے ہاتھ سے پستول لینا چاہی تھی۔

یہ ماں کا قاتل ہے ۔۔۔ ۔"اور اس نے پستول اس آدمی کی طرف کرتے ہوئے اچانک گولی چلا دی تھی ایک دھکا لگنے کی وجہ سے اس کے ہاتھ سے پستول چھوٹ کر نیچے گری تھی جبکہ وہ ادمی ہکا بکا کھڑا اسے دیکھ رہا تھا۔

وہ آدمی پریشانی سے کائزان کی طرف بڑھنے ہی والا تھا کہ رسل نے اسے کھینچ کر اپنے پیچھے کرتے ہوئے اپنی پستول سے اسے ڈرانا چاہا تھا وہ حیران اور پریشان اس بچے کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر سمجھ گیا تھا کہ وہ کوئی عام بچے ہرگز نہیں۔

ایسا کھلونا ہمارے پاس بھی ہے ہم ہیں ڈرانے یا دھمکانے کی کوشش مت کرنا بھوک لگی ہے ہمیں کھانا چاہیے۔ اس نے اس آدمی کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو اس نے اگلے ہی لمحے اپنی جیب سے پیسے نکال کر اسے دینے چاہے تھے رسل نے نفرت سے اسے دیکھا۔

تجھے بھکاری لگ رہے ہیں ہم ۔۔۔ ؟ اس نے سوالیہ انداز سے اس سے پوچھا تھا۔

تم لوگ جب تک مجھے بتاؤ گے نہیں کہ تم لوگ کون ہو میں کیا سمجھ پاؤں گا تم لوگوں کے بارے میں وہ پریشانی سے کہنے لگا تھا۔

جیل سے بھاگ کر آئے ہیں دو قتل راستے میں کیے ہیں ایک یہاں کر دیا ہے اب تو تمہیں سمجھ میں آ ہی گیا ہوگا کہ ہم کون ہیں رسل کے اندر ذرا برابر ڈر نہیں تھا جبکہ کائزان کے اندر وہ ڈر انے نہیں دینا چاہتا تھا۔

تم لوگوں نے اسے کیوں مارا وہ پیچھے کھڑے لڑکے سے پوچھنا چاہتا تھا جبکہ کائزان بالکل خاموش کھڑا اسی کو دیکھ رہا تھا۔

اس نے امی کو مارا تھا نا۔ اس نے رسل کو جواب دیا تھا جبکہ رسل ایک نظر اسے دیکھ کر پھر سے اس آدمی کی طرف دیکھنے لگا جیسے رسل اس کی بات کو سمجھ گیا ہو لیکن وہ آدمی نہیں سمجھ سکا تھا۔

وہ تمہاری امی تو نہیں تھی نا اس نے پریشانی سے کہا تھا۔

تھی تو امی ہی نا ۔ ہماری تھی یا نہیں تھی۔ ان کا بیٹا بدلہ نہ لے سکا ہم نے لے لیا۔ جواب اب بھی رسل کی طرف سے آیا ۔

چلو میرے ساتھ میں تمہیں کسی آدمی سے ملو اتا ہوں وہ تم لوگوں سے مل کر خوش ہوگا اور ہو سکتا ہے وہ تم لوگوں کی مدد بھی کر دے۔

ہم لوگوں نے پاکستان جانا ہے کیا وہ ہمیں پاکستان پہنچا سکتا ہے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔

جبکہ وہ بس اسے اپنے ساتھ آنے کا اشارہ کر چکا تھا وہ اس کا ہاتھ تھام کر ایک دفعہ پھر سے اسی کے ساتھ جانے لگا تھا

وہ یہ تو نہیں جانتا تھا کہ وہاج کاظمی اس کے ساتھ کیسا رہے گا ہاں لیکن وہ اپنے بیٹے کو ڈھونڈ رہا ہوگا وہ اس کے بیٹے کو اس کے

حوالے کر دینا چاہتا تھا۔

رسل جانتا تھا وہ خود کو سنبھال سکتا ہے لیکن شاید اس کے ساتھ کائزان کی زندگی برباد ہو سکتی تھی اب تک اس کے حساب سے دونوں قتل اس نے کیے تھے لیکن اج کائزان نے جس طرح بنا ڈر اور خوف کے قتل کیا تھا وہ سمجھ گیا تھا کہ یہ معاملہ اب رکنے والا نہیں ہے۔

اس نے یہی سوچا تھا کہ اگر کوئی مصیبت اگے ان کا انتظار کرتی ہوئی تو وہ کائزان کا یہ الز ام اپنے سر پر لے لے گا اور اپنی آپی سے کیے ہوئے وعدے کو ضرور نبھائے گا وہ کائزان پر کبھی کوئی مصیبت نہیں آنے دے گا وہ اسے کبھی کسی میدان میں اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

***

کون ہو تم لوگ کہاں سے آئے ہو؟ کس کا قتل کیا ہے تم لوگوں نے وہ آدمی اس بوڑھے آدمی کو ساری تفصیل بتا چکا تھا یہ آدمی کون تھا ان دونوں کو ہی اندازہ نہیں تھا۔

میرا نام رسل ہے اور یہ میرا دوست کائزان ہے۔ ہم جیل سے بھاگ کر آئے ہیں ایک آدمی نے میری بہن کا قتل کیا تھا تو میں نے اسے مار دیا ایک آدمی نے اس کی ماں کو مارا تھا تو ہم نے اسے بھی مار دیا اور راستے میں جو قتل کائزان نے کیا وہ اس لڑکی کی مدد کےلیے کیا۔ اس نے دونوں کا تعارف کروایا تھا جب اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

تم لوگوں کا نہیں اپنے اپنے باپ کا نام بتاؤ مجھے پتہ تو چلے کہ کس کے خون میں اتنا دم اگیا ہے۔ کہ بچے ایسے ہیں وہ یقینا ان سے ان پریس ہو گیا تھا۔

میرے باپ کا نام غلام رسول ہے میں دو سال کا تھا جب اس نے میری ماں کو طلاق دے دی میں اس کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتا ہوں مجھے اس کی شکل سے واقفیت حاصل نہیں۔

اس کے باپ کا نام وہاج کاظمی ہے اس کا تعلق پاکستان سے ہے اس نے اسے تفصیل بتائی تھی جب کہ وہ جو کرسی پر بیٹھا ہوا ادمی تھا اٹھ کر کھڑا ہو گیا۔

ہمیں وہیں پر جانا ہے وہاج کاظمی کے پاس یہ ان کا بیٹا ہے ان کے پاس لے کر جانا ہے اسے وہ تفصیل سے بتا رہا تھا جب کہ وہ ادمی حیرانگی سے کھڑا اس بچے کو دیکھ رہا تھا۔

وہاج کاظمی یہی نام لیا ہے نہ تم نے وہ حیرانگی سے اپنے فون نکال کر ایک نمبر ملانے لگا تھا۔

ہاں وہاج کاظمی کا ہی نام لیا ہے میں نے ان کی بیوی پر جھوٹا الزام لگایا گیا تھا وہ پچھلے10 سال سے جیل میں تھی ان کا بیٹا یہی مصر میں پیدا ہوا ہے رسل کو اندازہ ہو گیا تھا کہ سامنے کھڑے آدمی نے کہیں نہ کہیں سے اندازہ لگا لیا ہے کہ وہاج کاظمی کون ہے شاید وہ ان کے بارے میں جانتا ہو شاید یہ آدمی ان کی مدد کر سکے

اس سے جتنا ہو سکا اس نے بتانے کی کوشش کی تھی جبکہ وہ ادمی کال ملتے ہی باہر کی طرف بھاگا تھا وہ حیرانگی سے اسے جاتے

ہوئے دیکھتا رہا جبکہ کائر ان جو کافی دیر سے کھڑا تھا وہیں بیٹھ گیا یقینا اسے نیند آرہی تھی آخر اتنا چل کر وہ تھک گیا تھا

وہ آہستہ سے اس کے پاس بیٹھتے ہوئے اس کا سر اپنی گود میں رکھ گیا تھا جبکہ کائزان تھوڑی ہی دیر میں نیند میں اتر گیا تھا وہ نہیں جانتا تھا یہ آدمی ان کی مدد کرے گا یا انہیں کسی بڑی مصیبت میں پھنسائے گا لیکن وہ جانتا تھا وہ اپنے دوست کی حفاظت کر سکتا ہے اسے ہر طرح کی مصیبت سے بچا سکتا ہے۔

جبکہ دوسرا آدمی جو انہیں یہاں لے کر آیا تھا وہیں ان کے پاس بیٹھا انہیں دیکھنے لگا ان بچوں میں اسے عجیب سی طاقت محسوس ہو رہی تھی جیسے وہ ہر خوف اور ڈر سے نکل کر اپنی زندگی کے اصل مقصد کی طرف چل نکلے ہوں

***

وہاج کاظمی تم پچھلے ایک ہفتے سے اپنے بیٹے کے لیے پاگل ہو رہے تھے نا اور تمہیں پتہ ہے تمہارا بیٹا کہاں ہے۔ کیسے پتہ ہوگا تمہیں تمہارا بیٹا کہاں ہے وہ تو جیل سے بھاگ گیا نا ۔

اور اس کی ماں کو بھی کسی نے مار دیا تمہیں تو اتنے دنوں سے کانوں کان خبر ہی نہیں ہوئی بس پاگلوں کی طرح مصر کے چپے چپے میں اس کو ڈھونڈ رہے ہو۔

اور اگر تمہیں اپنے بیٹے کے خیال سے تھوڑی سی فرصت ملے تو تم اپنی بیوی کا غم منا رہے ہو محبت بڑی کتی چیز ہے تم اپنی بیوی سے بہت محبت کرتے تھے نا بڑا افسوس ہوا تمہاری بیوی کی موت کا سن کر اور پھر تمہارا بیٹا بھی غائب ہو گیا۔

اس نے رک کر دوسری طرف سے جواب کا انتظار کیا تھا اور اس کے اندازے کے عین مطابق وہ غصے سے ہی بولا تھا۔ کیونکہ ایسے راہ چلتے چھوٹے موٹے غنڈوں کے لیے اس کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں تھی

ہاں ہاں میں بکواس نہیں کر رہا بس تمہیں یہ بتا رہا ہوں کہ تمہارا بیٹا کائزان کاظمی اس وقت میرے پاس ہیں زیادہ قیمت نہیں ہے اس کی صرف50 کروڑ ۔

اپنے بیٹے کے لیے اتنا تو دے ہی سکتے ہو نا میں انتظار کروں

تمہاری طرف سے کسی جواب کا یا پھر گولی مار دوں۔ بلکہ نہیں انتظار کر ہی لیتا ہوں کیا ہے نا کہ تم اپنے بیٹے کے لیے تو اپنی جان بھی دے سکتے ہو50 کروڑ کیا چیز ہے۔

عمر نو سال نقش کچھ حد تک تم سے ملنے بھی ہیں اب تمہارا بیٹا جو ہے باقی جس جیل سے وہ بھاگا ہے نا اتفاق سے وہی جیل ہے جہاں تمہاری بیوی قید تھی۔

اب آگے تم خود دیکھ لو تمہیں کیا کرنا ہے وہاں پر تمہیں تمہارے کسی دشمن کے آدمی کے جانے کی خبر تو مل ہی گئی تھی نا اسی نے تمہاری بیوی کا قتل کیا ہے۔

اور ایک بہت مزے کی بات بتاؤں تمہارا بیٹا بھی تمہارے جیسا ہی نکلا یہ بھی قتل کر کے ہی بھاگا ہے اپنی ماں کو بچاتے بچاتے شاید اسی نے ہی ملک کے آدمی کا قتل کیا ہے۔ ویسے سننے میں آیا ہے کہ کل تم نے ملک اور اس کے پورے گینگ کو نست و نابود کر دیا۔

ایسا کیوں کیا بے چاروں نے تمہارے ساتھ پنگا لینے کے بجائے میری طرح کوئی ڈیل بھی تو کر سکتے تھے نا تمہارے بیٹے کی قیمت 50 کروڑ ہے۔

فکر مت کرو میں اسے بالکل نہیں ماروں گا تب تک بالکل بھی نہیں جب تک تم یقین نہیں کر لیتے کہ وہ تمہارا ہی بیٹا ہے۔ اس کے ساتھ ایک لڑکا بھی ہے جس کا نام رسل ہے

باقی کی انفارمیشن تم یہاں میری مطلوبہ رقم لے کر پہنچو تو تمہیں مل جائے گی میں تمہارے بیٹے کی تب تک خدمتیں کرتا ہوں بھوک لگی ہے بیچارے کو ۔ معصوم بچہ ہے نا پتہ نہیں چار دن سے جیل سے بھاگا ہوا ہے اتنے دنوں میں کچھ کھایا بھی ہوگا یا نہیں۔

ایک سمگلر کے بیٹے کا ایسا حال اف مجھ سے تو دیکھا نہیں جا رہا۔ لیکن تم فکر مت کرو میں تمہارے بیٹے کو بھوکا نہیں رہنے دوں گا ارے وہ تو میرا کروڑوں کا فائدہ کرے گا میں تو اس کی خدمتیں کروں گا

وہ مزے سے کہتا فون بند کر چکا تھا جبکہ دوسری طرف اب وہاج کا حال وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھ چکا تھا اسے یقین تھا اسے بہت بڑی رقم ملنے والی ہے۔

کیونکہ وہاج کاظمی اپنے بیٹے کے لیے کچھ بھی کر سکتا تھا کچھ بھی اس کی اپنے بیٹے کی محبت کے بارے میں ہر کوئی جان چکا تھا سب کو اندازہ تھا۔ کہ وہ اپنی اولاد سے کتنی محبت کرتا ہے۔

اس بیٹے کی خاطر اس نے کبھی اپنی دوسری اولاد کی سوچ تک اپنے دماغ میں نہیں لائی تھی وہ اسی بیوی سے محبت کرتا تھا۔

وہاج لاکھ گنہگار سہی لیکن ایک معاملے میں وہ کھرا ثابت ہوا تھا زر تاج کے علاوہ اس نے کبھی کسی دوسری عورت سے محبت نا کی تھی ہاں اس نے بہت ساری عورتوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر ان کی زندگی کو برباد کیا تھا لیکن وہ زنائی نہیں تھا۔

***

پتہ نہیں کس کا بیٹا ہے وہاج اس وقت پورے انڈر ورلڈ کو پتہ ہے کہ تمہارا بیٹا غائب ہے مجھے تو لگتا ہے کہ کوئی تمہیں پاگل بنانے کی کوشش کر رہا ہے ہر کوئی تمہیں اس وقت لوٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس وقت بہت بڑے بڑے گینگسٹرز اس کے سامنے بیٹھے ہوئے اسے سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ کسی کے جال میں نہ پھنسے کسی کے بہکاوے میں نہ آئے ابھی ابھی اس نے اپنی بیوی کو کھویا تھا۔

اور اس کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی اس کی تدفین کر دی گئی تھی اس بات کا اسے سخت افسوس تھا۔

وہ اپنی بیوی کا آخری دیدار تک نہیں کر پا یا تھا اور یہ سب کچھ کروایا تھا عبداللہ کے نئے پارٹنر ملک نے جس نے اس کو بھی کافی زیادہ نقصان دیا تھا جیل میں اس آدمی کا قتل ہو گیا تھا۔

اور اس سے جڑے باقی لوگوں کو ایک ایک کرکے ڈھونڈ کر اس نے مار دیا تھا۔ اسے بس یہ پتہ تھا کہ پچھلے چار دن سے اس کا اپنا بیٹا لاپتا ہو چکا ہے وہ جیل سے بھاگ گیا تھا کسی لڑکے کے ساتھ ۔

اور اس لڑکے کا ذکر اکثر وہ اس خطوں میں پڑھتا آیا تھا اور جب اس کا بیٹا اس کے پاس آیا تھا تب بھی اس نے کہا تھا کہ رسل نام کا لڑکا اس کا دوست ہے۔

اور اس وقت جونام اس آدمی نے لیا تھا وہ بھی رسل ہی تھا یعنی کہ یہ ادمی سچ بول رہا تھا اور اپنے بیٹے کی خاطر وہ50 کروڑ تو کیا اس سے بھی بری رقم دینے کو تیار بیٹھا تھا۔

***

ارے یہ کیا یہ کھانا کھائے بغیر سو گیا اسے سوتے دیکھ کر وہ آدمی رسل سے پوچھنے لگا تھا جبکہ اپنے آدمی کو بھیج کر اس نے ان کے لیے بہترین کھانے کا انتظام کرنے کا ارڈر بھی دے دیا تھا۔

میں جگا لوں گا اسے آپ کھانا منگوائیے رسل نے اس پر کمبل ٹھیک کرتے ہوئے کہا تھا یہ کمبل وہ اپنے بیگ میں ہی رکھتا تھا۔

ہاں بس کھانا آ رہا ہے۔ وہ کائزان کے پاس زمین پر بیٹھتے ہوئے بولا تھا رسل کو اس کا اند از کچھ عجیب سا لگ رہا تھا کہنے کو یہ آدمی اس آدمی کا مالک تھا لیکن جب سے اس نے کائزان کے باپ کا نام سنا تھا اس کا انداز ہی بدل گیا تھا۔

آپ کائزان کے باپ کا نام سن کر اتنا چونک کیوں گئے تھے اور پھر آپ باہر بھاگ گئے فون لے کر ۔ آپ کچھ غلط تو نہیں سوچ رہے ہما رے بارے میں دیکھیے اگر تو آپ کی سوچ یا نیت غلط ہے تو یاد رکھیے گا۔

تین لوگوں کو مار چکے ہیں ہم آپ چوتھے بھی ہو سکتے ہیں رسل نے اسے دھمکاتے ہوئے کہا تھا جبکہ اس13 14 سالہ لڑکے کو دیکھ کر وہ آدمی ان پریس ہوا تھا۔

نہیں نہیں میرے بچے تم غلط سمجھ رہے ہو میں تو اس کے بابا کو بتانے گیا تھا میں اس کے بابا کو جانتا ہوں بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں میرے پاس ان کا نمبر ہے ہو سکتا ہے میں تھوڑی دیر میں اس کی بات بھی کرواؤں ان سے۔

وہ اسے یقین دلاتے ہوئے بولا تھا کیونکہ رسل کی آنکھیں اسے عجیب سے ڈر میں مبتلا کر رہی تھیں جتنا یہ چھوٹا بچہ انہیں معصوم لگ رہا تھا بڑا اتنا ہی سمجھدار تھا۔

تو یہ بات آپ ہمیں بتا کر بھی تو باہر جا سکتے تھے وہ اسے دیکھتے ہوئے بولا تھا جب دوسرا ادمی کھانا لے کر اندر آیا ۔

کائزان اٹھو کھانا اگیا اور آپ۔ چلیے پہلے کھانا آپ کھائیں گے۔ میں آپ کی کسی بات پر یقین نہیں کرتا میں نہیں جانتا کہ آپ کائزان کے بابا کو جانتے ہیں یا نہیں لیکن مجھے یہ شک ضرور ہے کہ آپ ہمارے خلاف کوئی سازش کر رہے ہیں پہلے کھانا اپ کھائیں گے تاکہ ہمیں اس بات کا یقین ہو کہ اس کھانے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہو۔

رسل ہر کام میں بہت محتاط تھا اس آدمی نے فورا اس کو سمجھ کر خود کھانا کھانا شروع کیا تھا۔

تم بہت چالاک ہو بڑے لڑکے یقین کرو یہ کھانا میں نے تم لوگوں کی بھوک کا خیال کرتے ہوئے منگوایا ہے اور تو اور میں نے کائزان کہ بابا کو بھی خبر کر دی ہے۔

کائزان کو آنکھیں ملتے دیکھ وہ اس سے کافی لاڈ سے بات کر رہا تھا جب اس نے کائزان کو اپنے پیچھے کرتے ہوئے کرسی گھسیٹ کر اسے بٹھایا تھا اور خود اس انداز میں اس کرسی پر بیٹھا تھا کہ کائزان اس کے پیچھے چھپ سا گیا۔

***

کہاں ہے میرا بیٹا وہ تیزی سے اندر دا خل ہوتے ہوئے اس آدمی کو دھکا مار چکا تھا جو دروازے پر کھڑا تھا۔

ریلیکس ہو جاؤ ریلیکس ہو جاؤ وہ آرام کر رہا ہے دونوں بچے آرام کر رہے ہیں بڑی مشکل سے یقین دلایا ہے۔

اس لڑکے کو وہ بڑا والا لڑکا تو کسی پر اعتبار ہی نہیں کرتا پستول اس نے اپنے پاس ایسے رکھی ہے جیسے ابھی کوئی اس کی مرضی کے خلاف کام ہو گا۔

ابھی وہ سامنے والے کو گولی مار دے گا میں نے آرام کرنے کے لیے اوپر کمرے میں بھیجا ہوا ہے ان کو ۔ مل لینا تم وہ آدمی بھاگتا ہوا اس کے پاس آتے ہوئے اس سے کہنے لگا تھا۔

میں نے کہا میرا بیٹا کہاں ہے شعیب ۔۔۔۔؟ وہ غصے سے اس کا گریبان پکڑتے ہوئے بولا تھا جب اس نے اوپر سیڑھیوں کی طرف اشارہ کیا وہ اسے دھکا دیتا ہوا تیزی سے سیڑھیوں کی طرف گیا تھا جبکہ اس کے گارڈز اس آدمی کو پکڑ چکے تھے۔

فکر مت کرو ایک بار یقین ہو جائے کہ وہ وہاج کا ہی بیٹا ہے تمہیں تمہاری مطلوبہ رقم مل جائے گی اور اگر تم نے کوئی سازش کی ہوئی تو نہیں پر مارے جاؤ گے اس کے گارڈ نے اسے سمجھایا تھا۔

جبکہ اس کی دھمکی کا اس نے کوئی اثر نہیں لیا تھا کیونکہ اسے یقین تھا کہ وہاج کا ہی بیٹا ہے اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا تھا وہ تو حیران تھا اس کے اتنی جلدی یہاں پہنچ جانے پر ابھی تین چار گھنٹے پہلے ہی تو اس نے اسے فون کیا تھا۔

***

وہ اس کمرے میں آیا تو رسل کو وہیں بیٹھے دیکھا جبکہ کائزان بیڈ پر لیٹا اس سے باتیں کر رہا تھا اس نے ایک نظر دروازے کی طرف دیکھا تھا۔

کائزان۔۔۔۔۔ وہاج نے تڑپ کر اس کی طرف بڑھنا چاہا تھا جب رسل اچانک ہی کھڑا ہو گیا۔ اور کائزان اس کے پیچھے ہو گیا تھا۔

رسل یہ کائزان کے بابا ہیں وہاج کاظمی ۔۔۔ ۔" وہ آدمی ان کے پیچھے ہی آتے ہوئے اسے بتانے لگا تھا۔

کیا ثبوت ہے ان کے پاس کہ یہی وہ ہیں تم ہمارے ساتھ کوئی گیم بھی تو کھیل سکتے ہو رسل کو ہرگز اس پر یقین نہیں تھا۔

جبکہ اسے چھپ چھپ کر پیچھے سے دیکھتا کائزان پہچان چکا تھا۔ رسل۔۔۔ بابا ہیں۔۔۔ وہ بہت کم آواز میں بولا تھا۔ جب کہ وہاج وہیں زمین پر بیٹھتا ہوا اسے اپنے پاس بلانے لگا۔ جبکہ وہ رسل کی طرف سے جواب کا انتظار کر رہا تھا جب رسل نے اسے اس کی طرف جانے کا اشارہ کیا۔

وہ اہستہ اہستہ چلتا اس کے پاس آیا تھا جب کہ وہ اسے اپنی باہوں میں لیے اپنے سینے سے لگا چکا تھا۔

میرا بچہ میری جان مجھے لگا تھا کہ میں نے تمہیں کھو دیا تم کبھی مجھے نہیں مل پاؤ گے وہ دیوانوں کی طرح اسے چومتے ہوئے بولا تھا۔

وہ اپنے بیٹے کو بہت اچھے طریقے سے پہچانتا تھا وہ اس کی ایک ایک پل کی خبر رکھتا تھا اس کی ہزاروں لاکھوں تصویریں اس کے پاس موجود تھیں۔

اس آدمی نے جو ڈیمانڈ کی ہے اسے دے دو چلو میرا بچے اپنے گھر چلو اپنے بابا کے ساتھ آو رسل بیٹا چلے اس نے پیچھے کھڑے رسل سے بھی کہا تھا جو خاموشی سے اس کے پیچھے آیا تھا جب کہ اپنے بیٹے کو وہ اپنی باہوں میں یوں ہی اٹھائے تیزی سے سیڑھیاں اتر چکا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.