Chapter 73: باب 73

سر آپ کے شہزادے کا روم تیار ہے ایک بار آ کر دیکھ لیجیے ۔ یہ پچھلے پانچ مہینوں سے تیار ہونے والا کمرہ تھا جس میں وہاج ہر دفعہ کوئی نہ کو ئی غلطی نکال دیتا تھا۔

اور اب ایک اور کمرہ تیار ہو گیا تھا وہ اٹھ کر اسے دیکھنے جا رہا تھا وہ اپنے بیٹے کے لیے دنیا کی ہر طرح کی آسائش رکھنا چاہتا تھا وہ اپنے بیٹے کی ہر محرومی کو ختم کر دینا چاہتا تھا وہ اس کا شہزادہ تھا وہ اسے حکومت کرنا سکھانا چاہتا تھا۔

کمرہ تو اچھا ہے۔ سمیر تم دیکھو کیا تمہیں کسی طرح کی کمی محسوس ہو رہی ہے اس نے اپنے پیچھے کھڑے15 سالہ سمیر کو دیکھتے ہوئے کہا تھا۔

مجھے کلر ٹھیک نہیں لگ رہا۔ اور آپ کو لگتا ہے کہ کائزان ان کھلونوں سے کھیلتا ہوگا۔ اگر ایک لڑکے کے مائنڈ سے سوچا جائے تو کارز بائکس ہو سکتے ہیں اس کی چوائس لیکن آپ کے بیٹے کے حساب سے سوچا جائے۔

تو اسے وہ دینا چاہیے جو آپ اسے دینا چاہتے ہیں۔

تم چاہتے ہو کہ میں اسے گفٹ میں پستول دے دوں ابھی وہ صرف نو سال کا ہے میرے معصوم بچے ۔ وہ اسے ساتھ لیے کمرے سے باہر آیا تھا۔

فی الحال اسے کھلونے ہی کھیلنے کے لیے چاہیے فی الحال میں اسے کسی طرح کے ڈر میں مبتلا نہیں کرنا چاہتا وہ اسے سمجھاتے ہوئے بول رہا تھا۔

یقینا آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن یہ مت سوحیے کہ اس کا ڈر آپ کو ابھی سے ہی اس کے اندر سے ختم کرنا پڑے گا کیونکہ اگر وہ ڈر جائے گا تو وہ وہاج کاظمی کا بیٹا کیسے کہلائے گا۔

اس کے ڈر کو آپ نے ختم کرنا ہے چھوٹی سی عمر سے ہی اگر آپ اس کے دماغ سے ڈر نکالیں گے تب ہی بڑا ہو کر وہ میری طرح ہوگا۔

اس نے اپنے پیچھے سے بندوق نکال کر اسے دکھائی تھی تقریبا دو سال سے وہ بندوق چلانے کی پریکٹس کر رہا تھا اور اس وقت اس کا نشانہ اتنا زبردست ہو گیا تھا کہ خود وہاج اس کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا تھا۔

اس کے ہاتھ میں چھوٹی عمر میں اسلحہ پکڑاتے ہوئے اسے کچھ عجیب محسوس نہیں ہوا تھا لیکن اس کے حساب سے کائزان چھوٹا بچہ تھا وہ فی الحال ان ساری چیزوں میں نہیں جا سکتا تھا اسے اپنے بیٹے کی فکر تھی

یہ سب کچھ ہم بعد میں سوچیں گے سمیر فی الحال تو اس کا کمرہ تیار ہو جائے یہی بہت بڑی بات ہے۔

ٹھیک ہے تو فی الحال یہ مت بھولیں کہ وہ چھوٹا بچہ ہے اور ایک چھوٹے بچے کو ہیوی بائکس اور سپورٹ کارز کی عادت بھی نہیں ڈالی جاتی فی الحال وہ ڈرائیونگ نہیں کر سکتا یقینا آپ اس کے لیے ان سب چیزوں کے لیے ڈرائیور رکھیں گے لیکن اس کی اپنی خواہش بھی ہو سکتی ہے یہ سب کچھ کرنے کی اور فی الحال وہ اس چیز کے لیے بھی ہرگز تیار نہیں ہے۔

باقی وہ ارباز ملک ہمارے مال کے پیسے نہیں دے رہا تھا تو اسے دھمکانے کے لیے میں نے کچھ لوگوں کو بھیجا ہے۔

آپ میٹنگ میں تھے اسی لیے میں نے آپ کو تنگ نہیں کیا میں نے ہی ان لوگوں کو حکم دے دیا کہ ملک کو اٹھا کر لے آؤ۔

انہوں نے ملک کو ڈرایا دھمکایا لیکن اس نے ان لوگوں کی بات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی اسی لیے وہ اسے اٹھا کر لے آئے ہیں اس وقت وہ نیچے تہہ خانے میں ہے آپ جا کر اس سے بات کر لیجیے۔

وہ اس سے کہتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف جا رہا تھا جبکہ اس نے فخر سے سمیر کو دیکھا تھا وہ کتنی آسانی سے اس کی ہر چیز کو سنبھالنے لگا تھا۔

ابھی اس کی عمر ہی کیا تھی اور اس چھوٹی سی عمر میں وہ اس کے کام کو اتنے بہتر طریقے سے سمجھ گیا تھا۔

***

ماما بہت بڑا والا جہاز لے کے دیں گے بابا وہ اس کی گود میں لیٹا اپنی فرمائشیں نوٹ کروا رہا تھا جب کہ وہ اس کے سر پہ ہاتھ پھیر تی اس سے اس کے باپ کے بارے میں باتیں کر رہی تھی۔

ہاں میری جان وہ سب کچھ لے کے دیں گے آپ کو ۔ وہ پیار سے اسے سمجھاتے ہوئے بولی تو وہ اور خوش ہو کر مزید اپنی فرمائشیں اس سے نوٹ کروانے لگا تھا۔

میں اور رسل ٹوائے لینڈ بھی جائیں گے۔ رسل کہتا ہے کہ وہ لوگ بہت پیسے مانگتے ہیں وہاں اندر کی ٹکٹ دینے کے لیے۔

ہاں ہاں تم اور رسل دونوں وہاں جانا اپنے بابا کے ساتھ وہ اس کے گال چومتے ہوئے بولی تھی جبکہ وہ اس سے یہی ساری باتیں کرتے کرتے آہستہ آہستہ نیند میں ایریا جا رہا تھا۔

جب کہ وہ بہت خوش تھی یہ سوچ کر کہ وہ دن دور نہیں جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہوگی اس کے بچے کے سر پر اس کے باپ کا سایہ ہوگا۔

لیکن ضروری نہیں کہ جیسا ہم سوچیں سب کچھ ویسا ہی ہو جائے وہ اپنے خوابوں کی دنیا میں مگن تھی یہ جانے بغیر کہ بہت جلد اس کے خواب ٹوٹنے والے ہیں اس کی وہ خوشیاں جن کا وہ انتظار کر رہی ہے وہ ختم ہونے والی ہیں۔

***

بہت خوش ہے وہاج کہ اس کی بیوی آزاد ہونے والی ہے جیل سے اور اسے اس کا بیٹا ملے گا لیکن اگر اس سے پہلے ہی وہاج کی بیوی اور بیٹا مر جائیں تو ۔

عبداللہ رئیس کرسی پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ سامنے بیٹھا ملک خاموشی سے اسے دیکھ رہا تھا وہ جانتا تھا عبداللہ ہر بات جانتا ہے وہاج کے بارے میں وہ اس کے بارے میں ساری انفارمیشن رکھتا ہے اور اس وقت وہاج ڈرگ مافیا کا سب سے بڑا سمگلر تھا۔

میں تمہاری بات کو سمجھا نہیں تم کہنا کیا چاہتے ہو وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگا تھا۔

تمہاری پہچان مصر کے تھانے تک ہے نہ ملک میں چاہتا ہوں کہ تم اس تھانے میں جاؤ اور اس کی بیوی اور بیٹے کو وہیں ختم کر دو اس کا بیٹا کبھی اس تک نہ پہنچے وہ سب سے زیادہ محبت اپنے بیٹے سے کرتا ہے وہ اپنی اولاد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

کسی بھی حد کا مطلب سمجھتے ہو تم کسی بھی حد تک وہ اپنے بیٹے کے لیے ہر چیز کر سکتا ہے اور اگر اس کا بیٹا ہی نہ رہے تو پاگل ہو جائے گا وہاج پوری طرح سے پاگل ۔

اس کی زندگی کا حاصل ختم ہو جائے گا اور پھر ہمیں اسے راستے سے ہٹانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

وہاج نے مجھے عربوں کا نقصان کروایا ہے میں اس سے اس کی سب سے عزیز چیز چھین لوں گا میں اس کے خاندان کو ختم کر دوں گا اس کی بیوی اور بچے کو مار دوں گا۔

میں نے اس سے کہا تھا وہاج میرے ساتھ بے ایمانی مت کرو لیکن اس نے میرے ساتھ بے ایمانی کی اور اس بے ایمانی کی سزا اسے نہیں بلکہ اس کی بیوی اور بچے کو ملے گی اور اصل میں یہ سزا اسی کے لیے ہوگی وہ قہقہ لگاتے ہوئے بولا تھا جبکہ ملک اس کی بات کو پورے طریقے سے سمجھ گیا تھا۔

***

آدھی رات کا وقت تھا۔ جب کہ وہ رسل کو جانے نہیں دے رہا تھا۔ رسل کو کافی تیز بخار تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے تھانے کی ہیڈ سے بات کی تھی کہ رسل کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے تو اسے یہی رہنے دیا جائے۔

رسل ان کے لیے انجان نہیں تھا اس کی حالت دیکھتے ہوئے انہوں نے اسے یہاں رہنے کی اجازت دے دی تھی۔ جبکہ نانی آج کل ہسپتال میں ایڈمٹ تھیں۔ اور رات کو وہاں کسی

دوسرے کو رہنے کی اجازت نہیں تھی۔

کیونکہ وہ گورنمنٹ کی طرف سے سرکاری ہسپتال تھا تو وہاں پر زیادہ رش وغیرہ نہیں لگایا جا سکتا تھا۔

اور رسل کی موجودگی کا بھی ڈاکٹرز نے فضول میں ہی ایشو بنا دیا تھا اسی لیے رسل گھر جانے کے بجائے اس کے پاس آیا تو اس کو اتنا بیمار دیکھ کر زر تاج پریشان ہو گئی

اور اس نے جب تھانے کی ہیڈ سے بات کی تو انہوں نے بھی کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا .

اس وقت وہ اس کو اپنے بستر پر لٹائے اس کے ماتھے پر پٹیاں رکھ رہی تھی جبکہ کائزان نے اسے اپنے ساتھ چپکا یا ہوا تھا کیونکہ سردی کی وجہ سے وہ کافی ٹھنڈا پڑ رہا تھا۔

اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کے دوست کو سردی لگے۔

ان دونوں کی محبت دیکھ کر وہ بہت خوش ہوتی تھی جس طرح نرگس نے اسے بڑی بہن کا مان دیا تھا بالکل اسی طرح رسل نے کائزان کو اپنا دوست مانا تھا۔

اسے یقین تھا رسل ساری زندگی اس کے بیٹے کے ساتھ رہے گا اس کا بہترین دوست بن کر اس کا ساتھی بن کر اور اب تو وہ رسل سے وعدہ بھی لے چکی تھی۔ اور اسے یقین تھا کہ اس کا رسل اپنے کائزان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

***

ان کا ایک ہی بیڈ تھا جس پر اس وقت رسل اور کائزان سو رہے تھے وہ مسکراتے ہوئے ان کے سرہانے کی طرف بیٹھی ہوئی تھی اب رسل کا بخار کافی بہتر تھا۔

تہجد کا وقت ہوا تو وہ نماز پڑھنے کی نیت سے اٹھ کر غسل خانے کی طرف جا رہی تھی۔

آج کل وہ جس کمرے میں رہ رہی تھی وہاں صرف دو ہی عورتیں اور تھیں۔

جو اس وقت گہری نیند میں سو رہی تھیں۔ وہ ان لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑتے ہوئے باہر کی طرف آئی تھی دو دفعہ اسے ایسا محسوس ہوا کہ کوئی اس کے پیچھے آرہا ہے۔

اس نے دو تین دفعہ مر کر دیکھا تھا۔ لیکن کوئی بھی اسے نظر ہی نہیں آیا اپنے آس پاس شاید وہم کا شکار تھی سوچ کر وہ آگے بڑھی غسل خانہ بہت دور تھا

وہ آگے بڑھ رہی تھی جب اسے پھر سے کوئی محسوس ہوا وہ پیچھے کی طرف دیکھنے لگی جب اچانک ہی اسے اپنے پیچھے کوئی محسوس ہوا اس نے مر کر دیکھا ہی تھا کہ کسی نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔

واہ واہ واہ وہاج کاظمی کیا مال چھپا کے رکھا ہوا ہے تیری بیوی اتنی حسین ہے اگر مجھے پتہ ہوتا تو میں پہلے ہی یہاں آ جاتا۔

لیکن خیر کوئی بات نہیں دیر آئے درست آئے فائدہ تومیں اب بھی اٹھا ہی لوں گا وہ اسے دھکا مارتے ہوئے زمین پر پھینک چکا تھا۔ جب اس نے چیخنے کی کوشش کی لیکن اس کے زور دار تھپڑ کی وجہ سے سے وہ ٹھیک سے کچھ بول ہی نہیں پائی جب وہ اس کا دوپٹہ کھینچ کر اس کے منہ پر باندھنے لگا۔

وہ اسے دھکا دینے کی کوشش کر رہی تھی خود سے دور کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن وہ اسے اپنے پاس کھینچتے ہوئے اس کے منہ کے اندر اس کا دوپٹہ گھسا رہا تھا کہ وہ آواز نہ نکال سکے

آنی ۔۔۔۔۔ آنی کہاں چلی گئی آپ دیکھیں کائزان رو رہا ہے۔ وہ کائزان کا ہاتھ پکڑے اسے باہر لے کر آ رہا تھا اپنی ماں کو اپنے پاس محسوس نہ کر کے وہ رونے لگا تھا۔

آنی آنی کیا آپ نماز پڑھنے گئے ہیں وہ باہر کی طرف قدم اٹھاتا غسل خانے کی سائیڈ پر آ رہا تھا۔

جبکہ وہ آدمی اس کے منہ میں دوپٹہ گھسا کر اس کے سر پہ ہاتھ رکھتا اسے پیچھے کی طرف کھینچ رہا تھا۔

وہ آواز تک نہیں نکال پا رہی تھی تاکہ وہ انہیں پکار کر اپنی مدد کے لیے بلا سکے نہ جانے کون تھا یہ آدمی جو اس کا دشمن بن گیا تھا۔

جب اچانک ہی وہ اسے دھکا دے کر باہر کی طرف بھاگی تھی اپنے منہ سے دوپٹہ نکال کر اس نے چیخنے کی کوشش کی تھی جب اس نے پیچھے سے چھڑا گھونپ کر زمین پر گرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

چھوڑ میری آپی کو ۔۔۔ ۔"رسل بھاگتے ہوئے اس کے پاس آیا تھا اور اسے زبردستی زر تاج سے دور کرنے کی کوشش کرنے لگا جب اگلے ہی لمحے اس نے چھرے کا وار کرتے ہوئے اس کے ہاتھ پر چھری چلا دی۔

اور اس کے ساتھ ہی اس کی پستول اس کی جیب سے نیچے زمین پر گر گئی تھی۔ رسل نے اپنے ہاتھ پر رونا دھونا کرنے کے بجائے اس پستول کو اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔

چھوڑ میری آپی کو ورنہ میں تجھے مار دوں گا۔ وہ پستول اس پر تاتے ہوئے بولا تھا جبکہ وہ قہقہ لگاتا زر تاج کو گلے سے پکڑ کر اس کے گلے پر چھری چلا چکا تھا۔

مر گئی تیری آنی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے دوسری سانس بھی نہیں آئے گی۔ بچے دے یہ تیرے کھیلنے کی چیزیں نہیں ہیں وہ اس سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوا تھا یقینا یہ سب کچھ کرنا اس کے لیے معمولی بات تھی۔

اور رسل اس کی نیت کو بہت اچھے طریقے سے سمجھ گیا تھا اس نے بنا سوچے سمجھے ہی سامنے کھڑے آدمی پر گولی چلائی تھی۔ جب اس کے ہاتھ سے چھری نیچے زمین پر گر گئی۔

جسے بھاگ کر کائزان نے زمین سے اٹھاتے ہوئے اس کے پیٹ کے اندر دے مارا تھا۔

اس دفعہ وہ چلا اٹھا تھا درد دونوں طرف سے برابر کا ہوا تھا اور وہ اگلے ہی لمحے زمین بوس ہو گیا تھا۔

آنی آنی آپ کو کچھ نہیں ہوگا آپ آنکھیں مت بند کیجیے گا کائزان تو نہیں پر بیٹھ میں ابھی کسی کو بلا کر لاتا ہوں وہ بھاگتے ہوئے اندر کی طرف جانے لگا تھا جب اچانک ہی اس نے اس کا ہاتھ تھام لیا۔

نہیں میرے۔۔۔ ۔ بچوں میری بات . . . سنو میرا ۔۔۔۔ بچنا اب ممکن ۔۔۔ نہیں ہے۔۔۔۔ ۔ لیکن تم لوگوں کے۔۔۔۔ ۔ سامنے تم لوگوں۔۔۔ ۔ کی زندگی پڑی ہے آج۔۔۔۔ ۔ جو تم لوگوں نے . . کیا ہے وہ بہت بڑا گناہ ہے ۔۔۔ تھوڑی ہی دیر میں پولیس یہاں ۔۔۔۔ آجائے گی باہر ۔۔۔۔۔ کا راستہ کھلا ہوگا تم دونو۔۔۔۔ ں وہاں سے۔۔۔ ۔ بھاگ جانا اور ۔۔۔۔۔۔ کبھی یہاں

واپس۔۔۔۔ ۔ مت آنا ۔۔۔۔۔ کسی کو ۔۔۔۔۔ کبھی پتہ نہ۔۔۔ ۔ چلے کہ۔۔۔ ۔ یہ قتل۔۔۔ ۔ تم لوگوں۔۔۔۔ ۔ . ۔ نے کیا ہے ۔۔۔ بھاگ جاؤ یہاں سے اس سے پہلے کہ کوئی تم لوگوں کو پکڑ لے بھاگ جاؤ وہ درد سے بے حال ہوتے ہوئے انہیں سمجھا رہی تھی جب کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو حیرانی سے دیکھ رہے تھے اور پھر اس کے کہنے کے عین مطابق تھوڑی دیر میں وہاں پولیس بھاگتے ہوئے آئی تھی۔ اور ان کی آنکھوں کے

سامنے ہی وہ دم توڑ گئی تھی

رسل نے سچویشن کو سمجھتے ہوئے کائزان کا ہاتھ تھاما اور اسے اندر کی طرف لے گیا تھا۔

کائزان تو چھری نہ لے پایا تھا اس آدمی کے بدن سے لیکن رسل پستول اٹھا کر لایا تھا اس نے پستول وہاں پھینکنے کی غلطی نہیں کی تھی شاید اسے اندازہ تھا کہ آگے زندگی میں یہ اس کے کام آنے والی ہے

کسی کا بھی دھیان اس طرف نہیں تھا رسل اس سچویشن سے گزر چکا تھا اپنی ماں کو کھو چکا تھا وہ بھی بہت چھوٹی عمر میں لیکن اسے دنیا کو اپنی سوچ کے بجائے دوسروں کی سوچ سے دیکھنا شروع کر دیا تھا۔

وہ سمجھ چکا تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے جیسے ہی سب لوگوں نے وہاں اکٹھا ہونا شروع کیا وہ آہستہ سے پچھلے راستے سے نکل گیا تھا کسی نے بھی اسے روکنے یا کچھ بھی پو چھنے کی

کوشش نہیں کی تھی۔

کیونکہ اس سے کبھی بھی کچھ بھی پوچھا نہیں گیا تھا وہ یہاں10 سال سے آرہا تھا۔ اور دوسری بات یہ تھی کہ اس طرف سے قیدیوں کو نکلنے کی اجازت نہیں تھی اس طرف سے صرف عام لوگ نکل سکتے تھے اور یہاں پر اس وقت صرف ایک ہی آدمی بیٹھا ہوا تھا

اور کائزان کو بھی اکثر وہ یہاں لے کر آتا تھا وہ کہاں جائے گا کس طرف ہوگی اس کی منزل وہ نہیں جانتا تھا۔

بس وہ کائزان کو وہاں سے لے کر نکل گیا تھا یہ جاننے کے باوجود بھی کہ کائزان یہاں آج جسے کھو چکا ہے وہ اس کی اپنی سگی ماں ہے۔

***

وہ تیزی سے دروا زے سے باہر نکلے تھے جب ایک سنسان جگہ پر تھوڑے سے فاصلے پر ہی وہ آدمی گاڑی کھڑی کیے اپنے موبائل فون میں مصروف تھا۔

رسل اسے پہچان چکا تھا غصے کی ایک لہر اس کے پورے جسم سے اٹھی تھی۔

کہاں جا رہے ہو کائزان نے اس کا ہاتھ تھاما تھا اسے آگے کی

طرف بھاگتے پا کر۔

تجھے یاد ہے آئمہ آپی کو کسی آدمی نے جان سے مار ڈالا تھا وہ ہے وہ آدمی جو آج میرے ہاتھ سے مرے گا وہ غصے سے کہتے ہوئے اس نے بندوق کو اپنے دونوں ہاتھوں کی مدد سے لوڈ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بہت کوشش کے باوجود بھی وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو پایا تو اسے سامنے ہی ایک لوہے کا راڈ دیوار کے ساتھ نظر آیا تھا۔

وہ اپنے غصے کو قابو کرتے ہوئے اس دیوار کے پاس آیا اور اس نے مشکل سے ہی سہی لیکن اس رآڈ اور دیوار کے سہارے اس گن کو لوڈ کر لیا تھا اور پھر بھاگتے ہوئے اس آدمی کے سامنے آیا۔

تم ہی ہو نا جس نے میری بہن کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ میری بہن کو مار کر تمہیں کیا لگا کہ تمہیں تمہارے کیے کی سزا کبھی بھی نہیں ملے گی۔

نہیں تم غلط تھے کیونکہ میں تمہیں تمہارے کیے کی سزا ضرور دوں گا وہ اس پر بندوق تانتے ہوئے بولا تھا وہ آدمی پولیس والا تھا اس وقت تھانے کے باہر کھڑا وہ شاید پولیس اسٹیشن کے اندر ہی جانے والا تھا لیکن اس سے پہلے ہی اس کی موت اس کے سامنے آگئی تھی رسل نے گولی اس کے سینے کے بیچو بیج چلائی تھی۔

اس آدمی نے ہوشیاری دکھاتے ہوئے اپنی پستول نکالنا چاہی تھی لیکن اس سے پہلے ہی رسل اس کا کام تمام کر چکا تھا جبکہ بھاگتے ہوئے واپس اس کے پاس آ کر اس نے کائزان کا ہاتھ تھاما تھا اور اسے کھینچتے ہوئے اپنے ساتھ لے گیا۔

***

رسل اسے لے کر سیدھا گھر آیا تھا وہاں سے اس نے اپنے کپڑے وغیرہ پیک کیے تھے اور پھر اسے لے کر وہاں سے نکل گیا تھا شاید اسے پتہ تھا کہ پولیس ان کی تلاش میں یہاں ہی آئے گی۔

ہم کہاں جا رہے ہیں کائزان نے اس سے پوچھا تھا۔

کائزان میری بات سنو کان کھول کر اور اسے سمجھنے کی کوشش کرو جس طرح آئمہ آپی اور میری امی فوت ہو گئی ہیں نا اسی طرح تمہاری امی بھی فوت ہو گئی ہیں آنی فوت ہو چکی ہیں اب ہمارا سوائے نانی کے اور تمہارے بابا کے اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ ہم لوگوں نے ان دونوں گندے انکل کو مار ڈالا ہے

اب تک پولیس کو پتہ چل گیا ہوگا اسی لیے ہم اب یہاں نہیں رک سکتے ورنہ وہ لوگ ہمیں پولیس کے حوالے کر دیں گے اور ایک دوسرے سے الگ کر دیں گے۔

اور میں نے تمہاری امی سے وعدہ کیا ہے کہ چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو جائے ہم کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے وہ اسے اپنے ساتھ لیے آگے بڑھ رہا تھا جب کہ کائزان خاموشی سے اس کا ہاتھ تھامے اس کے ساتھ جا رہا تھا۔

***

وہ دونوں ہسپتال میں آئے تھے تاکہ نانی کو بتا سکیں کہ ان لوگوں نے کیا کیا ہے لیکن وہاں آتے ہی اپنی نانی کی لاش کو ہسپتال کے دروازے سے باہر نکالتے دیکھ کر اس کا دل چاہا وہ اپنی نانی سے لیٹ کر بہت سارا روئے لیکن نہیں یہ رونے کا وقت نہیں تھا۔

تمہاری نانی کا انتقال ہو گیا ہے ان کی اتنی ہی زندگی لکھی

تھی۔ ہمیں تمہاری نانی کا بہت افسوس ہے۔

ہم ان کے تدفین کے لیے انتظام کرواتے ہیں تب تک تم اپنی نانی کے پاس بیٹھ سکتے ہو۔ ڈاکٹر اسے کہتے ہوئے آگے بڑھ گیا تھا اس کا دل چاہا کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنی نانی کو دفنائے لیکن نہیں اگر وہ ایسا کرتا تو یقینا پولیس ان تک پہنچ جاتی۔

اور وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے کائزان کا ہاتھ تھامے وہ خاموشی سے ہسپتال سے باہر نکلا تھا اور پھر بھاگتے ہوئے وہ سنسان راستوں کی طرف چلا گیا کائزان اس کے ساتھ تھا ہر قدم پر وہ اس کا ساتھ نبھانے والا تھا حالات کچھ بھی ہوں وہ اپنے دوست کو نہیں

چھوڑنے والا تھا۔

رسل نے دو قتل کیے تھے جبکہ ایک قتل میں کائزان کا بھی ہاتھ تھا اس کے اندر کوئی ڈر نہیں تھا بس اسے اپنی ماں کا چہرہ بار بار نظر آرہا تھا وہ اپنی ماں کی بے بسی کو یقینا محسوس کر چکا تھا۔

اسی لیے تو خاموش ہو چکا تھا بس اب رسل کے علاوہ اسے کسی پر بھر وسہ نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی پر یقین کر سکتا تھا سوائے اپنے باپ کے کیونکہ اس کی امی کہتی تھی کہ اس کا باپ بہت اچھا انسان ہے۔

بلکہ وہ اس دنیا کا سب سے اچھا انسان ہے اس نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا ہاں لیکن دنیا والوں نے ان کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا اس کا باپ بھی انہی کی طرح دنیا والوں کی سازشوں کا شکار تھا۔

اور وہ اپنی ماں کی ہر بات پہ یقین رکھتا تھا اس کی ماں نے کہا تھا حالات کچھ بھی کیوں نہ ہوں کبھی اپنے باپ سے نفرت مت کرنا وہ انسان نفرت کے نہیں محبت کے قابل ہے اور وہ محبت کرتا تھا اپنے باپ سے بے تحاشہ محبت کرتا تھا اور ساری زندگی وہ اس سے محبت کرنے والا تھا کیونکہ یہ اس کی ماں کی خواہش تھی کہ وہ اپنے باپ سے بہت محبت کرے۔

اس نے اپنے باپ کے پاس پہنچنا تھا لیکن کیسے وہ یہ نہیں جانتا تھا وہ تو صرف یہ جانتا تھا کہ اس کا باپ اسے خط بھیجتا ہے تو خطوں کے سہارے وہ کیسے اپنے باپ کے پاس جا سکتا تھا اب تو اس کے پاس کوئی خط بھی نہیں تھا۔ کیونکہ اس کا سارا سامان تو وہیں رہ گیا تھا اس جیل کے تھانے میں۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.