Chapter 72: باب 72

وہ دونوں بھاگتے ہوئے واپس اندر آئے تھے جہاں نا نی اور اس کی امی ایک دوسرے کے گلے لگی دھاڑے مار مار کر رو رہی تھیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ انہیں کیا ہوا ہے۔

سن زر تاج تجھے بچوں کو یہ بات بتانی پڑے گی کہ نرگس دنیا میں نہیں رہی۔

نہ جانے ان بچوں پر کیا بیتے گی تو ہی اب ائمہ کو یہ بات سمجھائے گی ائمہ بہت سمجھدار ہے سمجھ جائے گی لیکن رسل ۔

وہ ایک دفعہ پھر سے ایک دوسرے کے گلے لگ کر رونے لگی تھیں رسل حیرانگی سے ان کو دیکھ رہا تھا جبکہ کائزان کا بھی کچھ ایسا ہی حال تھا۔

لگتا ہے امی کو کسی نے مارا ہے کائزان نے رسل کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

جب کہ رسل یہ تو نہیں جانتا تھا کہ اس کی آپی کو کسی نے مارا ہے یا نہیں لیکن اتنا سمجھ گیا تھا کہ اس کی ماں مر چکی ہے۔

چلو میرے ساتھ وہ اس کا ہاتھ تھام کر اسے واپس باہر کہ کفر گھسیٹنے لگا تھا جبکہ کائزان نہ سمجھی سے اس کے ساتھ بھاگتے ہوئے وہاں آیا تھا۔

اور پھر بنا خوف کے وہ اس اونچی جگہ سے نیچے چھلانگ لگا چکا تھا اس نے کائزان کو نیچے آنے کے لیے کہا تو وہ بھی اس کے سہارے کود گیا تھا اور اس نے ایک اچھا دوست ہونے کا فرض نبھاتے ہوئے اسے کیچ کر لیا۔

وہ پہاڑی سے نیچے اس جگہ پر آئے تھے جہاں ان کی گیند گری تھی اور پھران کی بہن ان کی نظروں سے اوجھل ہوئی تھی۔

انہیں بس اتنا سمجھ میں آیا تھا کہ ایک پولیس والا اس کی بہن کے ساتھ کچھ غلط کر رہا تھا جبکہ اس کی بہن کی دونوں انکھیں کھلی ہوئی تھیں وہ بالکل حرکت نہیں کر رہی تھی۔

اب وہ چلا بھی نہیں رہی تھی۔ اتنی خاموشی میں بھی عجیب

وحشت ناک منظر تھا۔

چھوڑو میری بہن کو گندے انکل چھوڑو میری بہن کو وہ وہاں سے پتھر اٹھاتے ہوئے اس کی طرف پھینکنے لگا تھا۔

جبکہ وہ آدمی بھی سمجھ چکا تھا کہ یہ دونوں اسے یہ گناہ کرتے دیکھ چکے ہیں وہ اگلے ہی لمحے انہیں دھکا دیتے وہاں سے بھاگا تھا۔

جبکہ وہ دونوں کتنی ہی دیر اس پر پتھر برساتے رہے۔ اور پھر ان دونوں کے شور مچانے کی وجہ سے وہاں کافی لوگ اکٹھے ہو گئے۔

ایک کے بعد دوسری قیامت ٹوٹی تھی۔ نرگس کا خوف سچ ثابت ہوا تھا وہ اپنے ساتھ اپنی بیٹی کو بھی لے گئی تھی لٹی پھٹی حالت میں۔

کائزان اور رسل دونوں نے دیکھا تھا کہ وہ شخص کون ہے لیکن ان کے مطابق چھوٹے بچے کی گواہی ناقابل قبول تھی اور وہ لوگ ایک پولیس والے پر الزام لگا رہے تھے ایک سینئیر افیسر پر جو ناقابل قبول تھا۔

***

ہر طرف خاموشی سی چھا گئی تھی رسل اپنی ماں اور بہن کی موت پر خاموش ہو گیا تھا جبکہ کائزان اپنی ماں سے الگ ہو کر شلٹر ہوم میں آگیا تھا جہاں کوئی نہیں تھا اس کا اپنا یہاں وہ کسی کو نہیں جانتا تھا۔

یہاں پر زر تاج کی حالت بھی عجیب سی ہو رہی تھی اپنے بیٹے کو خود سے جدا کر کے وہ بھی بہت دکھی تھی۔

جب ایک دن اچانک اسے خبر ملی۔ کہ کا یران کے لیے پریشان ہونے کی یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں کائزان کو کچھ دن کے لیے اپنے ساتھ پاکستان لے کر جا رہا ہوں جلد ہی تم سے ملاقات کرنے اؤں گا۔

کہنے کو یہ خط اس کے کسی جاننے والے کی طرف سے آیا تھا اس پر کوئی نام نہیں لکھا تھا لیکن وہ سمجھ چکی تھی کہ یہ وہاج کی طرف سے ہی ملا ہے۔

یہ کیس پرانا ہو جانے کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا یہاں سے ٹرانسفر ہو چکا تھا بہت کم لوگوں کو اس کی زندگی جاننے میں انٹرسٹ تھا۔

اسی لیے زیادہ اس چیز پر کسی نے ری ایکٹ نہیں کیا تھا۔ جبکہ زر تاج یہ سوچ کا پرسکون ہو گئی تھی کہ اس کا بیٹا اپنے باپ کے پاس رہے گا۔

وہاج کا اس سے پہلے بھی اسے ایک خط مل چکا تھا جس میں اسے لکھا تھا میرے بیٹے کا بہت خیال رکھنا میں تمہارا انتظار کروں گا میری زندگی میں کبھی کوئی عورت نہیں آئے گی۔

کیونکہ میری پہلی اور آخری محبت تم ہو اور مجھے کائزان کے علاوہ اور کسی اولاد کی خواہش نہیں ہے۔

ہاں لیکن تمہاری کمی محسوس ہوتی ہے میں جانتا ہوں کہ تمہیں ایک ایسے گناہ کی سزا ملی ہے جو تم نے کیا ہی نہیں لیکن میں اس کے لیے تمہارے حق میں کچھ نہیں کر سکا میں صرف تمہارا انتظار کروں گا۔

اس کا یہ خط پڑھ کے وہ جیسے ہر طرح کے بوجھ سے آزاد ہو گئی تھی۔ اسے پتہ تھا اسے لوٹ کر اسی شخص کے پاس جانا ہے لیکن کب یہ وہ نہیں جانتی تھی لیکن اس کا بیٹا اپنے باپ کے پاس جا رہا تھا یہ بات اسے خوش کر گئی تھی۔

***

وہ جب سے یہاں آیا تھا روئے جا رہا تھا اسے اپنی ماں کے پاس جانا تھا تیز بخار میں اس کی حالت خراب ہو چکی تھی

جب تین دن کے بعد شلٹر ہوم والوں نے اسے اپنی ماں سے ملوانے کا فیصلہ کیا لیکن اچانک اسی دن وہ شلٹر ہوم سے غائب ہو گیا تھا۔

شیلٹر ہوم میں یہ بات اگ کی طرح پھیلی تھی کہ یہاں سے بچہ اغوا ہوا ہے۔

پولیس اسے ہر طرف ڈھو نڈ رہی تھی کوئی ایسی جگہ نہ تھی جہاں اس کے بارے میں پتہ نہ کروایا گیا ہو لیکن وہ لوگ کہاں جانتے تھے کہ وہ وہاج کے پرائیویٹ جیب سے راتوں رات پاکستان پہنچ چکا ہے۔

اور یہاں اس کی ماں بالکل پرسکون ہو چکی تھی وہ جانتی تھی کہ اس کا بیٹا اپنے باپ کے پاس ہے۔

اور اس کا باپ اس کا بہت اچھے سے خیال رکھنے والا ہے۔

***

امی۔۔۔ کے۔۔ پاس۔۔۔ ۔"وہ بیڈ پر لیٹا ہوا مسلسل اپنی ماں کو یاد کر رہا تھا جب وہاج بے چینی سے اندر داخل ہوا۔

اسے ابھی ابھی پتہ چلا تھا کہ اس کے بیٹے کو یہاں پر پہنچا دیا گیا ہے وہ بیڈ کے ایک طرف بیٹھتے ہوئے اسے اٹھا کر اپنے سینے سے لگا چکا تھا کتنا سکون تھا اس کے لمس میں۔

کتنا انتظار کیا تھا اس نے اس لمحے کا اس کا بیٹا بہت خوبصورت تھا بالکل اسی کی طرح وہ اپنے ماں باپ کے سارے نقش چرا چکا تھا وہ کتنی ہی دیر اس کے بخار سے تپتے چہرے کو چومتا رہا۔

جشن کا انتظام کرو میرے بیٹے کے ویلکم کا انتظام کرو ہر وہ چیز اس کے قدموں میں بچھا دو جو اسے پسند ہے۔

وہ خوشی سے اپنے بیٹے کو اپنے سینے سے لگاتے باہر آیا اور ان سب کو حکم دیا تھا جبکہ اپنے مالک کو خوش دیکھ کر وہ سب لوگ بھی خوش ہو گئے تھے یقینا ان پر بھی اج قیمتی تحفوں کی بارش ہونے والی تھی۔

***

بیٹا بولو ڈیڈی میں تمہارا ڈیڈی ہوں۔ تمہارا باپ ہوں تمہاری ماں نے تمہیں میرے بارے میں نہیں بتایا ؟ وہ اسے اٹھائے باہر لان میں گھوم رہا تھا آج وہ کسی اور سے بات ہی نہیں کر رہا تھا اسے بس اپنے بیٹے کی آواز سنی تھی۔

جبکہ سمیر اس کے ساتھ چلتے چلتے کافی نفرت سے کائزان کو دیکھ رہا تھا جب سے وہ آیا تھا وہ اس کے ساتھ بالکل بھی بات نہیں کر رہا تھا۔

اس نے پوری طرح سے اسے انگور کر دیا تھا اور سمیر کو یہ بات بہت بری لگی تھی کہنے کو وہ اسے زیادہ وقت نہیں دیتا تھا۔

ہاں لیکن جب بھی بات کرتا تھا تو وہ اس سے بہت محبت سے بات کرتا تھا۔ وہ کہتا تھا کہ وہ بالکل اس کے بیٹے کے جیسا ہے۔

لیکن سمیر صرف بیٹے کے جیسا تھا بیٹا نہیں تھا اور اب اس کا بیٹا اگیا تھا تو وہ کسی بیٹے کے جیسے کو اہمیت کیوں دیتا۔

ڈیڈی نہیں ہوتا بابا ہوتا ہے۔ وہ اس کے گلے میں پڑی چین کھینچتے ہوئے بولا تو وہاج نے قہقہ لگاتے ہوئے اپنے گلے سے چین اتار کر کائزان کی گردن میں پہنائی تھی۔

اچھا تو بابا ہوتا ہے۔ تو یہ بابا اپنے بیٹے کے بابا بن جائیں گے نا وہ وہیں زمین پر بیٹھتے ہوئے اسے اپنی گود میں لے چکا تھا آج اس کا ہر انداز ہی نرالا تھا۔

سب لوگ ہی اپنے مالک کو خوش دیکھ کر خوش ہو رہے تھے۔

یہ دیکھو یہ سمیر ہے تمہارا دوست اس نے اپنے پاس سمیر کو کھینچ کر بٹھایا تھا جبکہ وہاج کے سینے پےسر نکال کر وہ اسے دیکھنے لگا پھر خاموشی سے واپس اس کے سینے میں منہ چھپا گیا۔

میرا بس ایک ہی دوست ہے رسل اور کوئی میرا دوست نہیں ہے۔ اس نے سمیر سے دوستی کرنے سے انکار کر دیا تو وہ ایک بار پھر سے ہنس دیا۔

مطلب کائزان اپنے بابا کا بھی دوست نہیں بنے گا وہ اسے اٹھا کر پھر سے اپنے سینے میں بینحتے ہوئے بولا تھا۔

نہیں میں صرف رسل کا دوست ہوںا سنے منہ بنا کر کہا تھا لیکن اس کا یہ انداز اسے ایک بار پھر سے اس کا چہرہ چومنے پر مجبور کر گیا۔

کوئی بات نہیں تو سمیر تمہارا بھائی ہے کیونکہ یہ تمہارے بابا کا پیارا سا بچہ ہے۔ اس نے سمیر کو اداس دیکھ کر اسے خوش کرنے کی خاطر کہاتھا یہ جانے بنا کہ سمیر ان بہلا ؤں سے خوش ہونے والا نہیں ہے۔

میرا بھائی ؟ جیسے ائمہ اپی کا بھائی رسل ہے اس نے پھر سے گردن نکال کر پوچھا تھا۔

جس پر اس نے مسکراتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا ۔ وہ یہ تو نہیں جانتا تھا کہ ائمہ اور رسل کون ہیں لیکن اس کی باتیں اسے اچھی لگ رہی تھیں۔

ائمہ آپی فوت ہو گئی اللہ جی کے پاس چلی گئی۔ گندے انکل نے ان کو مارا۔ اپ ان گندے انکل کو مارو ۔ اس نے اپنے باپ کو حکم سنایا تھا۔

ہاں میری جان آپ کے بابا سارے گندے انکل کو مار ڈالیں گے۔ بس آپ خوش رہو بہت خوش رہو وہ ایک دفعہ پھر سے اسے چومتے ہوئے بولا تھا۔

دن میں وہ کافی بہتر حالت میں رہا تھا لیکن رات کو ایک دفعہ پھر سے اسے اپنی ماں کی یاد ستانے لگی وہ رات بہت رویا تھا اتنا رویا کہ اسے ایک بار پھر سے بخار شروع ہو گیا۔

وہ ڈاکٹرز کی فوج کھڑی کر چکا تھا لیکن ماں سے جدائی کا کوئی علاج ممکن ہی نہیں تھا۔

***

دو دن تک بخار میں جلنے کے بعد اسے بخار سے جھٹکے لگنا شروع ہو گئے۔ اس کا علاج صرف اس کی ماں کے پاس ہی تھا وہ اپنی ماں کی جدائی میں اپنی حالت خراب کر رہا تھا۔

اور پھر اخر مجبور ہو کر وہ اسے واپس مصر لے کر آیا تھا جہاں اس شیلٹر ہوم میں واپس آتے ہوئے اس کے آدمی نے کہا تھا کہ یہ بچہ انہیں بہت بری حالت میں سڑک پر پڑا ہوا ملا ہے۔

اور اپنی ماں کو یاد کر رہا ہے اس کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ اسے اس کی ماں کے پاس پہنچا دیا جائے ورنہ اس کی موت بھی ہو سکتی ہے۔

اور پھر وہ لوگ مجبور ہو کر اسے واپس اس کی ماں کے پاس

پہنچانے کا فیصلہ کر چکے تھے۔

***

سب ہی پریشان تھے اس کا بیٹا اغوا ہوا تھا اور اسے کوئی پرواہ ہی نہیں تھی۔

وہ بالکل خاموش ہو چکی تھی دو تین عورتوں نے تو آ کر اس سے اظہار افسوس بھی کیا تھا لیکن اس نے زیادہ کسی بات کا اثر نہیں لیا کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اس کا بیٹا بالکل ٹھیک ہے۔

لیکن اس کی یہ سوچ غلط ثابت ہوئی تھی اسے کسی انسپیکٹر نے باہر بلایا تو پتہ چلا کہ اس کا بیٹا بہت بیمار ہے اور تھوڑی ہی دیر میں وہ یہاں واپس آنے والا ہے۔

اور بالکل ایسا ہی ہوا تھا وہ بیماری سے بے حال اپنی ماں کے سینے میں آ چھپا تھا۔

وہ اتنا بیمار ہو جائے گا اس بات کی خبر اسے ہرگز نہیں تھی ورنہ وہ کبھی اسے خود سے الگ نہ کرتی۔

وہ اسے اٹھا کر اپنے بستر پر لے کر آئی تھی جہاں اپنی ماں کو پا کروہ اس سے باتیں کرنے لگا تھا اپنی ماں کے پاس آتے ہی وہ ٹھیک ہو گیا تھا۔

بخار تھا جس نے اپنے وقت پر ہی ایریا تھا لیکن وہ خوش تھا اپنی ماں کو واپس پا کر اور وہ اسے اب یہ بتا رہا تھا کہ وہ اپنے باپ سے مل کر آیا ہے اور وہ اس کی باتیں سن رہی تھی۔

وہاج نے ان چند دنوں میں اپنے بیٹے کو بہت پیار دیا تھا۔ اسے وہ ہر چیز دی تھی جس کی وہ خواہش کرتا تھا لیکن وہ اپنی ماں کے بغیر نہیں رہ سکتا تھا اور وہاج اس کی یہ خواہش پوری نہیں کر سکتا تھا۔

لیکن جہاں چھ سال گزر چکے تھے وہاں چار سال اور گزرنے میں کتنا وقت لگتا تھا وہ صبر و شکر سے اپنے ناکردہ جرم کی سزا پورے ہونے کا انتظار کر رہی تھی۔

***

رسل ہر سنڈے اس سے ملنے کے لیے آیا تھا کیونکہ اب اس کی ماں تو نہیں رہی تھی لیکن آنی تو تھی نا اس کی اپنی اس کی ہمدرد نانی تو چھپ کر روتی تھی اس کے سامنے کچھ کہتی ہی نہیں تھی۔

وہ ہر اتوار اپنی بہن اور ماں کی قبر پر جاتا تھا دعائیں مانگتا تھا پھول ڈالتا تھا۔ اور ان سے بہت ساری باتیں کرتا تھا لیکن وہ کوئی جواب نہیں دیتی تھیں۔ کیونکہ وہ فوت ہو چکی تھیں۔

لیکن اس کی آئی اس کے ہر سوال کا جواب دیتی تھی اسی لیے وہ ہر سنڈے کو اس کے پاس آجاتا تھا کائزان کے ساتھ کھیلتا خوش رہتا۔ لیکن وہ وحشت ناک منظر وہ بھولتا نہیں تھا آج بھی رات سوتے ہوئے اس کی آنکھ کھل جاتی تھی وہ چیختا تھا چلاتا تھا اس کا جسم پسینے سے شرابور ہو جاتا تھا اس کی ننھی آنکھوں نے جو منظر دیکھا تھا وہ اس کے لیے زندگی بھر کے لیے سزا بن چکا تھا۔

وقت کا کام تھا گز رنا اور وقت گزر رہا تھا اور اس وقت کے ساتھ ساتھ رسل سمجھ رہا تھا کہ اس کی بہن کے ساتھ کون سا ظلم ہوا تھا

اپنی بہن کی جو تکلیف جو اذیت وہ اس وقت نہ محسوس کر سکا آج چار سال کے بعد محسوس کر رہا تھا۔

اس کی ماں کن حالات سے گزری تھی۔ اسے پتہ تھا لیکن وہ جانتا تھا کہ اس کی ماں نے اپنا آپ اپنی اولاد کی وجہ سے گوایا ہے۔

اور اس نے اپنی ماں کا خواب پورا کرنا تھا۔ وہ چاہتی تھی کہ اس کا بچہ ایک نیک انسان بنے۔ اور اس نے بھی نیک انسان بننے کا فیصلہ کیا تھا اس کی ماں اسے نماز سکھاتی تھی اور اس نے آج تک کوئی نماز قضا نہیں ہونے دی تھی۔

وہ بہت خوبصورت تلاوت کرتا تھا۔ وہ گناہ کرنے سے ڈرتا تھا لیکن آج بھی جب اسے اپنی بہن کی بے بسی یاد آتی تھی اس کا خون کھول اٹھتا تھا اور وہ جانتا تھا کہ جس دن اس نے اس آدمی کو اپنی آنکھوں کے سامنے دوبارہ دیکھ لیا وہ آدمی اس کے ہاتھوں مارا جائے گا۔

وہ آج کائزان کو اپنے ساتھ باہر لے جانے آیا تھا کیونکہ آج اس نے دسویں کا امتحان پاس کر لیا تھا۔ اور وہ اپنے دوست کو اس خوشی میں پارٹی دینا چاہتا تھا اس کی آپی کی آزادی میں بہت تھوڑا وقت رہ گیا تھا۔

دو مہینے کے بعد وہ ایک آزاد زندگی جینے والی تھی۔ اور کائزان اپنے بابا سے ملنے والا تھا لیکن کائزان نے کہا تھا وہ اسے چھوڑ کر نہیں جائے گا بلکہ وہ اپنے بابا سے کہے گا کہ وہ یہاں پر اس کے پاس آ جائیں اگر کائزان کے بابا اس سے پیار کرتے ہوئے تو وہ آجائیں گے اس کے پاس ورنہ وہ ان کے پاس نہیں جائے گا

کیونکہ رسل اس کے لیے زیادہ اہم تھا۔

کیونکہ رسل اس کا اکلوتا دوست تھا جس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتا تھا۔

***

رسل یہ تم اس کو کیا کیا کھانے کی عادتیں ڈال رہے ہو رات کو یہ مجھے کہہ رہا تھا۔ امی رسل آئے گا تو اس کے ساتھ میں برگر کھانے جاؤں گا۔

یہ کون سا طریقہ پکڑ کے رکھا ہے تم دونوں نے تم دونوں باہر سے فضول چیزیں کھاتے ہو۔ وہ جیسے ہی آیا تھا زر تاج نے اسے آڑے ہاتھ لیا تھا وہ جانتی تھی رسل پیٹرول پمپ پر اپنی ٹی بوائے کی جاب شروع کر چکا تھا جس میں اسے جو بھی پیسے مل رہے تھے وہ کائزان پر لگانے میں لگا تھا۔

آپی میں نے کچھ نہیں کیا اس کو ہی شوق ہو گیا تھا کہ میں نے برگر کھانا ہے تو میں نے بھی کھلا دیا پھر اس کو اچھا لگ گیا تو ہم نے تین دن کے بعد پھر سے کھایا اس کو اور اچھا لگا تو ہم نے تین دن کے بعد پھر سے کھا لیا۔

اور اسی طرح تین تین دن کرتے ہم15 بار وہ کھا چکے ہیں اور ہمیں اب وہ15 دفعہ اچھا لگا ہے تو پھر تو کھائیں گے ہی نا ۔

آپ کے لیے لے کے آؤں وہ ساتھ ہی اسے لالچ دینے لگا تھا جس پر زر تاج نے اسے گھور کر دیکھا۔

کوئی ضرورت نہیں ہے نہ میرے لیے لانے کی اور نہ تم دونوں کو کھانے کی وہ غصے سے اسے گھورتے ہوئے بولی تھی۔

تو پھر کیا کھاؤں آنی نانی کی طبیعت بہت خراب ہو جاتی ہے ان سے تو اٹھ کر چلا نہیں جاتا کھانا کیسے بنائیں گی وہ اور مجھے کھانا بنانا آتا نہیں اور روز روز انڈا میں کھا نہیں سکتا۔

نانی مجھے بتاتی نہیں ہے لیکن میں اندھا تھوڑی ہوں کیا مجھے نظر نہیں آتا نانی کتنی بیمار ہیں میں ان کو اب کہتا ہی نہیں کھانا بنانے کے لیے میں روز پٹرول پمپ سے اپنے دن کی مزدوری لے لیتا ہوں اور رات کو کھانے کے لیے کچھ نہ کچھ لے جاتا ہوں جو نانی دن میں بھی کھا لیتی ہے۔

وہ تو شکر ہے کہ نانی کے علاج کا خرچہ گورنمنٹ کر رہی ہے ورنہ آپ کو پتہ ہے پانی کے علاج پر کتنے پیسے لگتے ہیں۔ ڈاکٹر کہہ رہا تھا کہ یہ بڑھیا اچھی متھے لگ گئی ہے۔

کچھ حاصل بھی نہیں ہوتا اور روز روز اس کو چیک کرنے کے لیے بھی آنا پڑتا ہے۔ وہ اسے تفصیل سے بتا رہا تھا جبکہ زر تاج صرف افسوس ہی کر سکتی تھی وہ جانتی تھی کہ نرگس کی اماں کی طبیعت اب ٹھیک نہیں رہتی وہ بہت بوڑھی ہو چکی ہیں۔

لیکن یہ بھی خدا کا شکر تھا کہ وہ رسل کو جواب کر چکے تھے وہ اپنا سہارا خود بن چکا تھا۔ بے سہارا ہونے کی وجہ سے مصر کی گورنمنٹ انہیں اچھی اماؤنٹ دے رہی تھی لیکن پھر بھی خرچے کہاں پورے ہوتے تھے اور پھر رسل نے اپنے پیروں پر کھڑا تو ہونا ہی تھا تو نانی نے اسے چھوٹی عمر میں ہی آسان سی نوکری دلوا دی تھی۔

جو آگے زندگی میں اس کی مشکلات آسان کرنے والی تھی۔

لیکن اس نے سوچ لیا تھا کہ وہاج جب اسے لینے کے لیے آئے گا وہ رسل اور اماں کو اپنے ساتھ لے جا ئے گی۔ نرگس کے بعد وہ لوگ اس کی ذمہ داری تھے وہ رسل کو ایک اچھی زندگی دینا چاہتی تھی

اور اسے یقین تھا کہ وہاج کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اور اسے یہ بھی پتہ تھا کہ وہاج کائزان کی کبھی کوئی بات نہیں ٹالے گا کیونکہ وہ اپنے بچے سے دیوانگی کی حد تک محبت کرتا تھا اور پھر وہ اپنے ہی بیٹے کے دوست کو اس طرح لاوارث تو نہیں چھوڑ سکتا تھا۔

جب سے کائزان اس کے پاس سے ہو کر گیا تھا وہاج کے خطوں کی تعداد بڑھتی جا رہی تھی اب اسے ہر مہینے ایک خط ملتا تھا جس میں وہ صرف کائزان کی باتیں کرتا تھا۔

اور پھر وہ بھی کا یران کے نام سے اسے خط لکھتی تھی جس میں وہ اپنے جذبات کے ساتھ ساتھ کائزان کی شرارتیں بھی اس پر ظاہر کرتی تھی کائزان نے دو سال پہلے بہت بڑا ڈرامہ کیا تھا۔

جب وہ کائزان کو شیلٹر ہوم لے کر گئے تب کائزان نے رو رو کر وہاں اچھا خاصا ہنگامہ کر دیا اور پھر اس نے جھوٹ موٹ کے ایسے جھٹکے کھائے کہ وہ لوگ اس کی بیماری کو سمجھے بنا ہی اسے اس کی ماں کے پاس چھوڑ گئے بعد میں رسل اور کائزان شیلٹر ہوم والوں کو بے وقوف بنانے پر وہ ہنسے کہ حد نہیں اس کا چھوٹا سا بیٹا اتنا شرارتی تھا اسے اس بات کا احساس تک نہیں تھا۔

لیکن وہ یہ ساری باتیں خط میں لکھ کر وہاج تک پہنچا دیتی تھی۔ جس پر یقینا وہاج اپنے بیٹے کی شرارتوں پر فخر سے خوش ہوتا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.