سفر شروع ہو چکا تھا اج روٹین کے مطابق اس کا بھی چیک اپ کروانے والے تھے وہ تقریبا12 لڑکیاں تھیں جن کو اج ہسپتال لے کر جایا جا رہا تھا ان کی پلاننگ کے عین مطابق ہی ادھے
راستے میں جا کر گاڑی خراب ہو گئی تھی۔
اوراس انسپیکٹر کے مطابق اسے اسی جگہ سے باہر نکلنا تھا سب انسپیکٹر لوگ ایک طرف ہو کر کھڑے ہو گئے تھے جبکہ کچھ مکینک گاڑی چیک کر رہے تھے۔
جب اچانک اسے وومٹنگ سٹارٹ ہو گئی اسے گاڑی سے باہر نکالا گیا تھا ایک لیڈی کانسٹیبل اس کے ساتھ ہی کھڑی تھی اس نے ہاتھ میں پا نی پکڑ کے رکھا تھا یہاں کے لوگوں کی ایک بات بہت اچھی تھی یہاں قیدیوں کا بھی بہت خیال رکھا جاتا تھا۔
اس نے اس کے ہاتھ سے پانی کی بوتل لیتے ہوئے کلی کی تھی پھر آگے پیچھے دیکھنے لگی اسے سامنے جنگل کی طرف سے ایک ادمی کھڑا اشارہ کر رہا تھا وہ سمجھ چکی تھی کہ اسی ادمی کو وہاج نے بھیجا ہے اس جیل سے بھگانے کے لیے۔
اس نے جلدی سے بوتل وہیں اس پولیس والی کے سر پر مارتے ہوئے وہاں سے بھاگنا چاہا تھا لیکن وہ سب لوگ ہی الرٹ ہو چکے تھے۔
وہ تیزی سے اس آدمی کے ساتھ جنگل کی طرف گم ہو گئی تھی جبکہ وہ سب لوگ ہی اس جنگل کی طرف بھاگے تھے اس کے پیچھے اسے پکڑنے کے لیے
***
وہ کوشش کے باوجود بھی زیادہ نہ بھاگ سکی تھی وہ آدمی سے مسلسل بھاگنے کے لیے کہہ رہا تھا۔
ورنہ وہ ساری زندگی کے لیے یہاں پھنس سکتی تھی لیکن وہ بھاگ نہیں پا رہی تھی اس کے پیٹ میں درد شروع ہو چکا تھا۔
اور اس درد کو وہ برداشت نہیں کر پا رہی تھی اس سے اگے بھاگنا اس کے بس سے باہر تھا جبکہ وہ آدمی بھی سمجھ چکا تھا کہ یہ لڑکی اس کے ساتھ نہیں بھاگ سکتی۔
اسی لیے اسے اس کے حال پر چھوڑتے ہوئے وہ اس جنگل میں بھاگ گیا تھا شاید اس کی مدد کرنا اس کے بس سے باہر تھا اور وہ خود اپنے آپ کو ان سب چیزوں میں پھنسا نہیں سکتا تھا
***
وہ پکڑی جا چکی تھی وہ پولیس انسپیکٹر اسے لیے واپس اسی طے خانے میں قید کر چکا تھا جہاں سے وہ بھاگ کر باہر نکلی تھی اسے امید تھی کہ شاید وہ آج یہاں واپس نہیں آئے گی لیکن اسے پکڑ لیا گیا تھا۔
اور اس دفعہ اس کے ساتھ کسی طرح کی نرمی نہیں برتی گئی تھی۔ اسے کافی سختی سے وارن کیا گیا تھا کہ اگر اسے کسی طرح کا ٹوچر نہیں کیا جا رہا تو اس کی وجہ صرف اور صرف اس کے پیٹ میں موجود بچہ ہے۔
ورنہ جو حرکت وہ کر چکی ہے اس کے بعد وہ لوگ اس کے ساتھ کسی طرح کی نرمی نہیں کر سکتے۔
ہاں لیکن یہ بات وہ اس کو بھی کہہ چکے تھے کہ ہمیں لگتا تھا کہ تم بے قصور ہو معصوم ہو لیکن اب ہمیں یقین ہو چکا ہے کہ تم معصوم نہیں ہو۔
اگر تم معصوم ہوتی تو کبھی یہاں سے بھاگنے کی کوشش نہیں کرتی۔
کہیں نہ کہیں ان سب چیزوں میں تمہارا ہاتھ بھی ہے تم یہاں سے بھاگ کر اپنے گینگ کے پاس جانا چاہتی تھی اور اب تمہیں تمہارے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔
اگلے10 سال تک وہ جیل میں ہی رہنے والی تھی یہاں تک کہ یہاں کی ایک لیڈی انسپیکٹر اس کے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کر رہی تھی کیونکہ اسے لگ رہا تھا کہ اسے پھنسایا گیا ہے لیکن اپنی حرکت کی وجہ سے وہ ان لوگوں کو یقین دلا چکی تھی کہ اسے پھنسایا نہیں گیا۔
بلکہ وہ خود ہی ان ساری سازشوں میں شامل تھی اس کا بچہ دنیا میں آنے کے بعد اسے ان ساری چیزوں پر سختی دکھائے جانے کے ارڈرز تھے۔
جب تک وہ اپنے ساتھیوں کے نام نہیں بتا دیتی اور پورے گینگ کو نہیں پکڑوا لیتی وہ اس پر کافی سختی کرنے والے تھے اور آنے والا وقت اس کے لیے کافی بھاری ثابت ہونے والا تھا۔ کیونکہ ان کے حساب سے قانون سب کے لیے برابر تھا۔
***
وہاج کچھ بھی نہ کر سکا تھا اس کی ساری پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی تھی۔
وہ اپنے ہی پلان میں بری طرح سے فیل ہو چکا تھا وہ جانتا تھا کہ اس انسیڈنٹ کے بعد اس کی بیوی کے ساتھ بہت سختی کی جائے گی۔ لیکن اب وہ کچھ نہیں کر سکتا تھا اب ہر کسی کی نظر اس پر آ چکی تھی
پولیس بھی اب بہت زیادہ احتیاط کرنے لگی تھی اب کوئی چانس نہیں تھے اس کی بیوی کو وہاں سے نکالنے کے۔
یہاں تک کہ جس آدمی کو اس نے اپنے ساتھ ملایا تھا اسے بھی معطل کر دیا گیا تھا۔
اسے پتہ نہیں تھا ان لوگوں کو کیسے شک ہوا تھا اس ادمی پر لیکن ان کے مطابق اسی نے اس لڑکی کو ایسا کرنے کے لیے کہا تھا اور انفارمیشن دی تھی۔
اب وہ سوائے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کے بیٹھنے کے اور کچھ نہیں کر سکتا تھا۔
***
اس پر ہر طرح کی نرمی ختم کر دی گئی تھی اب کوئی بھی یونیفارم افیسر اس سے نرمی سے بات نہیں کرتا تھا ان کے مطابق یہی سب کچھ کر رہی تھی۔
سوائے نرگس کے کوئی نہیں تھا جو اس کو سمجھ پاتاقیدیوں کے ظلم بھی اس پر بڑھتے چلے جا رہے تھے۔
اور اب پولیس بھی اس چیز پر کوئی ایکشن نہیں لے رہی تھی۔
اس وقت بھی وہ اپنے پیٹ پہ ہاتھ رکھ کے اپنی خراب طبیعت کو محسوس کر رہی تھی۔
اے اٹھ وہاں سے ۔۔ ۔'سامنے سے اسے ایک لڑکی کی اواز ائی تھی جو مصری زبان میں بات کر رہی تھی یہاں رہتے ہوئے اسے کچھ حد تک ان لوگوں کی زبان سمجھ میں آنے لگی تھی۔
اس کے اشارہ کرنے پر وہ ابھی تو وہ اپنی ٹانگ سامنے کرتے ہوئے اسے دبانے کا اشارہ کر چکی تھی۔
دیکھو اس وقت میں آرام دہ حالت میں نہیں ہوں مجھے میرے پیٹ میں تکلیف ہے میں تمہارا کوئی بھی کام بعد میں کر دوں گی وہ اسے سمجھاتے ہوئے ٹوٹی پھوٹی مصری زبان میں اسے سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی۔
جب اچانک ہی وہ اٹھتے ہوئے اس کے پاس آئی اور اسے بالوں سے پکڑ کر کھینچا ۔
تیری یہ ہمت کہ تو مجھے انکار کرے گی وہ اسے کھینچتے ہوئے سامنے زمین کی طرف پھینک چکی ہے اس کے پیٹ میں درد کی ٹھسیں اٹھ رہی تھیں جب اس نے وہیں پڑا ایک ڈنڈا اٹھا کر اس کی پیٹھ پہ دے مارا۔
اور پھر دو تین دفعہ اس نے پھر سے وار کیا تھا اور اس کی چیخیں سینے ہوئے نرگس بھاگ کر وہاں پہنچی تھی۔
وہ کبھی ان معاملوں میں نہیں بولتی تھی اور نہ ہی اسے بولنے دیتی تھی لیکن آج جب بات اس پر آئی تھی تو وہ خاموش نہ رہ سکی۔
اس نے آگے بڑھتے ہوئے وہ ڈنڈا اس عورت سے کھینچ کر اسی کو مارنا شروع کر دیا تھا اس کا انداز انتہائی جارحانہ تھا وہ کسی طرح کا رحم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔
تو کیا یہاں کی مالکن ہے جو ہر کام تیرے سے پوچھ کر کرے گی تو ہے کیا تیری اوقات کیا ہے اپنے ہی بچوں کو مار کر کھانے والی ناگن تجھے بڑی سمجھ کر ہم تیری ہر بات مان لیتے ہیں۔
اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تو ہمارے سر پر چڑ کر نا چے گی وہ بے دردی سے ڈنڈے سے اس پر وار کیے جا رہی تھی جبکہ وہاں موجود ساری عورتیں ہی نرگس کا یہ روپ دیکھ کر حیران تھی۔
جب عورت مار کھاتے کھاتے بے حال ہوتی اس کے پیروں میں گر کر معافی مانگنے لگی۔
آج کے بعد اگر تو نے میری بہن پہ ہاتھ اٹھایا نہ میں تجھے جان سے مار ڈالوں گی وہ ڈنڈا وہیں پھینکتے ہوئے اس کی طرف آئی تھی اور اسے سہارا دیکھ کر کھڑا کر کے اپنے ساتھ لے جانے لگی
تیرے منہ میں زبان نہیں ہے کیا یا ہاتھوں میں طاقت نہیں ہے تو اپنے لیے لڑ نہیں سکتی کیسی عورت ہے تو اپنی نہ سہی اپنے ہونے والے بچے کی تو جان کی پرواہ کر تجھے پتہ ہے اس طرح وجود میں پتلی جان ڈر جاتی ہے کیوں تم اپنے بچے کو اس دنیا میں ایسی حالت میں لانا چاہتی ہے کہ وہ کسی سے لڑنے کے قابل ہی نہ رہے ۔۔۔۔ ؟
وہ بہت غصے سے اس سے کہہ رہی تھی جبکہ اس کے انداز پر وہ مسکرائی تھی۔
اگر تم میرے لیے لڑنے کے لیے یہاں ہو تو مجھے کیا ضرورت ہے کسی کے منہ لگنے کی۔
اور جہاں تک میرے بچے کی بات ہے تو وہ نہیں ڈرتا کسی سے وہ جب دنیا میں آئے گا نا تب تم دیکھنا وہ ہر ظلم کا مقابلہ کرے گا یہاں پر ہوئے ہر ظلم کو وہ روکے گا۔
وہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گا تم دیکھ لینا وہ
مسکراتے ہو نے اپنے ہونے والے بچے کے بارے میں سوچ رہی تھی جبکہ وہ اسے تھام کر اپنے ساتھ لے کر آئی اور اسے پانی پلانے لگی۔
ان شاءاللہ ایسا ہی ہو گا۔ آخر میرے بیٹے کا دوست ہوگا نا اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا۔ تو زر تاج بھی مسکرائی تھی
***
اللہ پاک نے اسے چاند سا بیٹا دیا تھا جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود ساری عورتوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ چکا تھا اس نے اس بچے کا نام کائزان وہاج کاظمی رکھا تھا۔
اور وہ جانتی تھی کہ اپنے بچے کا سن کر وہاج کو بہت خوشی ہوگی لیکن نہ جانے اسے کبھی پتہ بھی چلے گا یا نہیں۔
شاید اسے کبھی پتہ نہیں چلے گا کیونکہ اج کائزان پورے45 دن کا ہو گیا تھا اور اسے کہیں سے کوئی امید نہ ملی تھی۔ لیکن پھر بھی وہ امید پر قائم تھی کہ کبھی نہ کبھی تو اسے یہاں سے ازادی ملے گی ویسے بھی یہاں پر رہتے ہوئے اسے نو سے دس مہینے گزر چکے تھے۔
***
اپنے بیٹے کی پیدائش پر اس نے بہت خوشی منائی تھی اسٹاف کے ہر ممبر کو اس نے بونس میں نہ جانے کیا کیا دے دیا تھا۔
لیکن پھر بھی وہ اپنے بچے سے ملنے کے لیے تڑپ رہا تھا اس کی بیوی نے اس کا نام وہی رکھا تھا جو وہ رکھنا چاہتا تھا۔
اسے یقین تھا اس کی بیوی انتظار کر رہی ہوگی وہ کب اسے ازاد کروائے گا۔
وہ کب اس سے ملنے کے لیے آئے گا لیکن ایسا ممکن ہی نہیں تھا وہاج کا نام اہستہ اہستہ مافیا ورلڈ میں پھیلتا چلا جا رہا تھا۔
بہت لوگوں کی اس پر نظر تھی اور ایسے میں اس کا وفادار ساتھی ہمدانی اس کی جان بچاتے بچاتے موت کو گلے لگا گیا تھا۔ اس کی بیوی چند سال پہلے ہی انتقال کر چکی تھی تو اس کے بیٹے سمیر ہمدانی کا سرپرست کوئی بھی نہیں تھا۔
اور اس نے اپنے وفادار ساتھی ہمدانی کو مرنے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کے بیٹے کو اپنے بیٹے کی طرح پالے گا اور اس دن کے بعد سے لے کر اب تک اس کا تین سالہ بیٹا سمیر حمدانی اسی کے پاس رہ رہا تھا۔
وہ اس کے ساتھ بہت محبت سے پیش اتا تھا سچ تو یہ تھا کہ اسے کہیں نہ کہیں اس بچے میں اپنا بیٹا محسوس ہوتا تھا۔ کاش اس کا بیٹا اس کے پاس ہوتا تو شاید وہ اس سے بھی بہت محبت کرتا فی الحال وہ اپنی ساری محبتیں اسی پر لٹا کر خوش ہو رہا تھا۔
***
نرگس میرے کائر کو دیکھو میرا کائر چل رہا ہے۔ میرا کائر بنا سہارے کے قدم اٹھارہا ہے۔ تم دیکھ کیوں نہیں رہی ادھر دیکھو ۔
ارے دیکھ رہی ہوں اسی کی طرف دیکھ رہی ہوں۔ وہ سنڈے والے دن باہر کھلے میدان کی طرف آئی ہوئی تھی جو کہنے کو اسی تھانے کا حصہ تھا لیکن اس کی صفائی کافی لمبے عرصے سے نہیں کروائی گئی تھی اسی لیے یہاں سوائے جھاڑیوں اور گھاس پھوس کے اور کچھ بھی نہیں تھا۔
یہاں آ کر کا ئز آج اپنا پہلا قدم اٹھا رہا تھا اور اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے نرگس اپنے بچوں کے آنے کا انتظار کر رہی تھی۔
اس کا بچہ پیدا ہوتے ہی کہنے کو اس سے دور کر دیا گیا تھا ان لوگوں کے مطابق اس بچے کو وہاں کے کسی اچھے شیلٹر ہوم میں ہی
جانا۔ تھا۔
اس سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اسے ایک اچھی زندگی دی جائے گی لیکن جیسے ہی وہ لوگ اسے وہاں لے کر گئے تو وہ بہت بیمار ہو گیا ڈاکٹر کے مطابق وہ اپنی ماں کے بغیر نہیں رہ سکتا تھا۔
اسی لیے تین دن کے اندر ہی اسے واپس جیل میں لے ایا گیا تھا ورنہ شاید اب تک وہ کسی شیلٹر ہوم میں ہی پل بھر رہا ہوتا اسے یہاں کے قانون پر کوئی اعتراض نہیں تھا وہ جانتی تھی کہ یہاں بچوں کا بہت خیال رکھا جاتا ہے ان پر کسی طرح کی کوئی سختی نہیں کی جاتی۔
لیکن پھر بھی ایک ماں کا دل اپنے بچے کو خود سے دور کرنے کے لیے راضی ہرگز نہیں تھا وہ واپس اپنی ماں کے پاس آگیا تھا اور آج وہ پہلا قدم اٹھا رہا تھا جس پر وہ دونوں ہی بہت زیادہ خوش تھیں۔
لو اگیا تمہارے بیٹے کا دوست رسل کو خوشی سے ہاتھ میں کوئی کھلونا لیے بھاگتے ہوئے اس طرف آتے دیکھ کر وہ دونوں ہی مسکرا دی تھیں وہ ہر ہفتے کا اس کے لیے کوئی نہ کوئی تحفہ لے کر اتا تھا۔
اس کی بہن ائمہ کے مطابق رسل اپنی چیز کبھی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتا تھا لیکن کائزان اس کا اکلوتا دوست تھا جس کے لیے اس کے پاس بہت سارے تحفے تھے۔
***
اماں ائمہ بڑی ہو رہی ہے اب اس کو یوں ہی نہ باہر لے آیا کرو کپڑوں میں بھی تمیز کا خیال رکھو اور ابھی سے اس پر برقہ ڈال دو اپنی بیٹی کے بڑے ہوتے ہی اسے عجیب سا خوف آنے لگا تھا۔
اگلے ہفتے اس کی اٹھویں سالگرہ تھی لیکن اٹھ سال میں ہی وہ بہت بڑی بڑی لگنے لگی تھی ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی12 سے13 سال کی بچی ہو اور یہی چیز نرگس کو ڈر میں مبتلا کر رہی تھی۔
ہائے ہائے بچی کی عمر ہی کیا ہے ابھی سے براق ڈال دوں تمہارا تو دماغ سٹیا گیا ہے یہاں پڑی پڑی پتہ نہیں کیا کیا سوچتی رہتی ہو۔
اماں نے اس کی عقل پر ماتم کرتے ہوئے کہا تھا چھوٹی سی بچی جو ذہنی طور پر ابھی خود کپڑے پہننے کا سلیقہ تک نہیں جانتی تھی اس کی ماں کی سوچ پتہ نہیں کہاں سے کہاں نکل چکی تھی۔
نہیں امی مجھے ڈر لگا رہتا ہے ائمہ بڑی ہو رہی ہے اور آپ کو پتہ ہے ساتھ والے مردوں کے تھانے میں نا اکثر یہ بات سننے میں آتی ہے کہ چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ساتھ زیادتی کر کے وہ لوگ یہاں جیل میں پڑے ہیں۔
اماں جب بھی میں سنتی ہوں نا ان بچیوں کے بارے میں مجھے میری ائمہ کا خیال اتا ہے تم احتیاط کرو اور اس کو نہ کہیں بھی باہر مت لے کر جایا کرو۔ وہ گھبرائی ہوئی بولی تو اس کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے زر تاج نے بھی اس کی بات کو سمجھا تھا۔
ارے تو فکر مت کر میں ہوں نا اس کا خیال رکھوں گی بس تیری یہ سزا پوری ہو اور تو جیل سے باہر ائے پھر اپنے بچوں کو تو نے خود ہی پالنا ہے۔
اماں اسے دیکھتے ہوئے بولی تو وہ ہنس دی تھی بلا عمر قید کی بھی سزا کبھی مکمل ہوتی ہے اگلے14 سال اس نے جیل میں گزارنے تھے اور پتہ نہیں اس کے بچے کہاں سے کہاں پہنچ جاتے۔
اور اب تو اس کی طبیعت بھی خراب رہنے لگی تھی ائے دن اسے اپنے آپ میں عجیب سی کمزو ری محسوس ہو رہی تھی جس کا ذکر اس نے ابھی تک کسی کے بھی سامنے نہیں کیا تھا۔
لیکن اسے اتنا محسوس ہو رہا تھا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ضرور اس کے پیچھے کوئی بڑی وجہ ہے۔
***
بولو رسل۔۔۔۔ ر سل۔۔ وہ اسے بولنا سکھا رہا تھا جبکہ کائزان کبھی اس کے چہرے کی طرف دیکھ رہا تھا تو کبھی ائمہ کی طرف ۔
امہ۔۔۔۔ آ۔۔۔۔ پی۔۔۔۔۔ کافی دیر ان دونوں کو گھورتے ہوئے وہ پھر سے وہی لفظ بولا تھا جس کا ائمہ بے چینی سے انتظار کر رہی تھی۔
ایک بار پھر سے اٹھ کر اس نے ناچنا شروع کر دیا جبکہ رسل نے بیٹھ کر رونا شروع کر دیا تھا۔
تم صرف میرے دوست ہو تمہیں میرا نام لینا چاہیے وہ غصے سے اسے جھنجھوڑتے ہوئے بولا تھا۔ جس پر اس کے ساتھ اس نے بھی رونا شروع کر دیا۔
اور ان دونوں کو روتے دیکھ کر ائمہ نے ان دونوں کو اپنے ساتھ لگاتے ہوئے حب کروایا تھا۔
جب کہ وہ دونوں دور کھڑی اس بڑی اماں کو اماں بنتے دیکھ کر ہنس رہی تھیں۔
اگر میں نہ رہی تو میری ائمہ میری جگہ سنبھال لے گی نرگس نے نہ جانے کیا سوچ کر بولا تھا لیکن اس کی بات پر وہ ناراضگی سے اسے دیکھنے لگی تو اس نے ہنستے ہوئے اسے اپنے ساتھ لگایا
***
وقت کا کام تھا گزرنا اور وقت تیزی سے گزر رہا تھا آج اس کی پانچویں سالگرہ تھی اور آج وہ اپنی ماں سے جدا ہونے والا تھا۔
نرگس کو کینسر تھا اس کا علاج چل رہا تھا ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق اس کا زندہ بچنا اب ممکن نہیں تھا اس کی بیماری زور پکڑ چکی تھی۔
پہلے اس نے اپنی تکلیف کا کسی کے سامنے ذکر نہیں کیا تھا لیکن اب جب اس کی بیماری کھلنا شروع ہوئی تو سبھی کو ہی اس کے بارے میں پتہ چل چکا تھا ڈھائی سال تک اس نے یہ تلخ حقیقت خود سے بھی چھپانے کی کوشش کی تھی لیکن آخر کب تک ۔
کینسر پورے جسم میں پھیل چکا تھا اور اپنی جڑیں اس حد تک مضبوط کر چکا تھا کہ اب اس کا زندہ بچنا ممکن نہیں تھا۔
اس کا علاج چل رہا تھا اسے یہاں سے دوسرے ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا تھا لیکن اس نے اپنے بچوں سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔
کیونکہ جس حالت میں وہ تھی وہ کسی سے ملنے کے لیے تیار نہیں تھی وہ اپنے بچوں کو نا امیدی نہیں دینا چاہتی تھی۔
ائمہ اب کافی سمجھدار تھی وہ اپنی ماں سے ملنے کی بہت کوشش کرتی تھی لیکن وہ ہر اتوار کو یہاں سے مایوس لوٹ جاتی تھی۔
کیونکہ اب یہاں اس کی ماں رہتی ہی نہیں تھی وہ تقریبا پانچ مہینوں سے اپنی ماں سے نہیں ملی تھی تقریبا پانچ مہینوں سے ہی اسے کسی ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا تھا۔
اس کے مطابق اس کی پانی اس کی ماں سے مل کر آتی تھی لیکن وہ اپنی ماں سے کیوں نہیں مل پاتے تھے یہ وہ نہیں سمجھتی تھی۔
آج بھی وہ کائزان کے لیے کیک لے کر آئی تھی۔ جب اس کی نانی اسے کائزان کے پاس چھوڑ کر خود شاید اس کی ماں سے ملنے جا چکی تھی۔
زر تاج اپنے بیٹے کا چھوٹا چھوٹا سامان دکھ سے پیک کر رہی تھی کہ آج اس کے بیٹے نے اس سے دور ہو جانا ہے ائمہ بہت چھوٹی سی تھی۔
لیکن وہ اس عورت کے جذبات کو سمجھ سکتی تھی کیونکہ چھوٹی سی عمر میں اس نے خود اپنی ماں کو بھی تو خود سے دور کیا تھا۔
اس وقت اس نے ائمہ کی ذمہ داری کائزان کو یہ سمجھانے کی دی تھی۔ کہ وہ اپنی ماں کو چھوڑ کر کیوں جا رہا ہے اور ائمہ ہر ممکن کوشش سے اسے قائل کر رہی تھی۔
جب کائزان غصے سے اس کے لائے ہوئے گیند کو نیچے جھاڑیوں میں پھینک چکا تھا۔
کائزان بہت بدتمیز ہو تم اس کے بعد میں نہیں جا ؤں گی گیند اٹھا کر لانے کے لیے اور رسل اس کو پکڑ کے رکھو یہ بھاگ نہ جائے وہ غصے سے اسے ڈانٹتے ہوئے نیچے جھاڑیوں کی طرف جانے لگی تھی یہ جانے بغیر کہ ہوس کے لٹیرے وہیں بیٹھے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
***
وہ اسے زور سے پکڑے کھڑا تھا کہیں وہ بھاگ کر اندر نہ چلا جائے اور پھر اسے ائمہ کی مار کھانی پڑے وہ اپنی ہی لڑائیوں میں مگن تھے جب انہیں نیچے سے ائمہ کی چیخ کی آواز سنائی دی تھی۔
ان دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تھا پھر تیزی سے نیچے کی طرف بھاگنا چاہا تھا لیکن وہ جگہ کافی اونچی تھی خاص کر بچے وہاں سے چھلانگ نہیں لگا سکتے تھے پتہ نہیں ائمہ کیسے دو تین دفعہ ان کے لیے بھاگ کر وہاں سے گیند اٹھا کر آئی تھی۔
اپی ۔۔۔۔۔۔ اپی وہ دونوں اسے آوازیں دے رہے ہیں جب انہیں ایک دفعہ پھر سے اس کے چیخنے کی آواز سنائی دی۔
لیکن اس کی چیخ بیچ میں ہی بند کر لی گئی تھی جیسے اس کے منہ پر کسی نے ہاتھ رکھ کر اسے خاموش کروایا ہو۔
چلو امی کو بلا کے لاتے ہیں۔ کائزان نے اس کا ہاتھ تھام کر سمجھایا تھا۔
نہیں تم اندر نہیں جا سکتے چلو نیچے چلتے ہیں آپی کے پاس وہ اسے گھسیٹ کر اپنے ساتھ نیچے کی طرف لے جانے لگا تھا۔
لیکن ان دونوں کو ہی وہاں سے ایریا نہیں اتا تھا یہ بہت اونچی جگہ تھی اور اگر وہاں سے اترنے کی کوشش کرتے تو ضرور گرتے اور انہیں بہت چوٹ اتی ۔
ان دونوں کو وہاں اترنے سے ڈر لگ رہا تھا وہ اوپر ہی کھڑے اسے آوازیں دے رہے تھے یہ جانے بغیر کہ نیچے اسے درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ہم یہاں سے نہیں اتر سکتے چلو امی کے پاس چل کر انہیں کہتے ہیں کہ ہمیں نیچے اتارے وہ پھر سے بولا تھا جبکہ رسل اپنی بہن کو اکیلے وہاں چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا تھا لیکن ان کے پاس اور کوئی راستہ ہی نہیں تھا۔