تم لوگوں کی وجہ سے میری بیوی وہاں جیل میں پھنس گئی ہے مجھے کسی بھی قیمت پر میری بیوی چاہیے وہ اندر داخل ہوتے ان سے کہہ رہا تھا۔
وہ جان چکے تھے کہ ان کا مال پکڑا جا چکا ہے۔ وہاں پر زر تاج کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے اس کا چیک اپ کیا گیا تھا جہاں ایکسرے میں ہی وہ اس کے پیٹ میں ایکسٹرا چیز دیکھ چکے تھے۔
تمہاری بیوی اپنے قصور کی وجہ سے پھنسی ہے کیا ضرورت تھی اسے وہاں جا کر اتنے ڈرامے کرنے کی تھوڑا سا درد برداشت نہیں ہوا اس سے اس نے ہمارا مال پکڑوا دیا ہے ہمیں کتنا نقصان ہوا ہے اندازہ بھی ہے تمہیں وہ غصے سے اس کی طرف بڑھا تھا۔ میری بیوی کو وہاں پھنسا کر تم لوگ یہاں پر آرام سے بیٹھے ہوئے ہو مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ تمہیں کتنا نقصان ہوا ہے مجھے میری بیوی کسی بھی قیمت پر واپس چاہیے۔
وہ غصے سے پاگل ہو رہا تھا جب کہ اس کی حالت جہاں انہیں مزہ دے رہی تھی وہیں اپنا مال پکڑے جانے کی وجہ سے وہ پریشان بھی تھے۔
تمہاری بیوی وہاں سے بچ کر واپس نہیں آ سکتی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے اسے سزا ملے گی کم از کم10 سال کی تیار ہو جاؤ اگلے دس سال تو وہ مصری حکومت اسے کبھی پاکستان نہیں آنے دے گی۔
10 سال کی سزا تو اسے ہو کر ہی رہے گی۔ اگلے10 سال کے لیے تم اپنی بیوی کو تو بھول ہی جاؤ ہاں لیکن تمہارا بچہ آ سکتا ہے کسی کے تھرو یہاں پر جب تمہارا بچہ پیدا ہو جائے۔
تب تم اسے یہاں اپنے پاس بلا لینا لیکن بیوی تمہاری ازاد نہیں ہو سکتی مصری حکومت کبھی بھی ایک سمگلر کو نہ تو جیل سے بھاگنے دیتی ہے اور نہ ہی اسانی سے ازادی دیتی ہے۔
جان پر سکون انداز میں بول رہا تھا جب وہاج نے غصے سے اسے دھکا دیتے ہوئے اس پر پستول تانی تھی
جان مجھے میری بیوی اور بچہ صحیح سلامت چاہیے تمہاری وجہ سے وہ لوگ وہاں پر پھنسے ہیں میں تمہیں اتنے پیسے دوں گا کہ ساری زندگی گن نہیں پاؤ گے۔ لیکن میرے بیوی اور بچے کو صحیح سلامت واپس پاکستان لے کر آؤ ورنہ سمجھ لو تمہاری زندگی کا یہ آخری دن ہے وہ اسے دھمکی دے رہا تھا جبکہ اس کے دھمکی دیتے انداز پر وہ قہقہ لگا کر ہنسا ۔
کہاں سے لے کر آؤں تمہاری بیوی اور بچے کو اپنا آپ ختم کر دوں کیا مصری حکومت کے سامنے اپنے بیوی اور بچے کو بھول جاؤ بیوی کو10 سال کے لیے اور بچے کو اگلے کم از کم نو مہینوں کے لیے۔
تو ہی تمہارے حق میں بہتر رہے گا اور یہ سب کچھ تو ہونا ہی تھا مجھے دھوکہ دینے کی سزا تو تمہیں ملنی ہی تھی دھوکے کا انجام دھوکا ہوتا ہے وہ بہت مزے سے اس کے سامنے بول رہا تھا۔
جبکہ اس کی طرف سے اسے اپنی جان کا کوئی خطرہ نہیں تھا اس نے وہاج کو کبھی کسی کو مارتے ہوئے نہیں دیکھا تھا اور نہ ہی اسے اس سے اس طرح کی کوئی امید تھی۔
نہیں تم غلط ہو دھوکے کی سزا دھوکا نہیں ہوتی دھوکے کی سزا موت ہوتی ہے میں نے تمہیں دھوکہ دیا تو تمہیں مجھے مار دینا چاہیے تھا۔
لیکن تم نے مجھے چھوڑ کر میرے ساتھ ڈیل کرنا چاہی اور پھر تم نے مجھے دھوکہ دیا اور میں تمہاری طرح بے وقوف نہیں ہوں وہ گولی چلاتے ہوئے بولا تھا اور اگلے ہی لمحے گولی خان کے سینے کے بیچو بیج لگی اس کا سینہ چیر چکی تھی وہ لمحوں میں دم توڑ چکا تھا۔
ہر طرف سنایا چھا گیا تھا اس نے سچ میں ڈی گینگ کے ڈون کو قتل کر دیا تھا ڈاکٹر نعیم نے آگے بڑھنا چاہا تو اس نے اس کی طرف بھی بندوق تان دی۔
مجھے مت مارو میں ساری زندگی تمہارا غلام بن کے رہوں گا میں تمہارے سامنے ہاتھ جوڑتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ بول ہی رہا تھا جب اس نے گولی چلا دی۔
تم اپنے دوست کا ساتھ نہیں دے سکے میرا ساتھ کیا دو گے تم جیسے دوستوں سے میرے دشمن بہتر ہیں جو کم از کم سامنے سے وار کرتے ہیں۔
اس نے ایک کے بعد دوسری دوسری کے بعد تیسری گولی چلائی تھی اور لمحے میں وہ دونوں ڈھیر ہو چکے تھے گولیوں کی آواز سن کر ڈی گینگ کے کچھ لوگ اس طرف آئے تھے۔
ایک بات کان کھول کر سن لو ۔ آج سے تم لوگوں کا بوس میں ہوں یہاں کا کنگ میں ہوں یہاں پر ہر فیصلہ میری مرضی کے مطابق ہوگا۔
جاؤ اور جا کر مصر کی انفارمیشن لے کر آؤ مجھے میری بیوی کو چھڑوانا ہے کسی بھی قیمت پر۔ اس نے ان لوگوں کو دیکھتے ہوئے کہا تھا جبکہ اتنا تو وہ بھی سمجھ چکے تھے کہ اب ان کا باس یہی ہے اور اسی کو ہی یہاں حکومت کرنی ہے۔
***
اسے یہاں ایک مہینے سے زیادہ ہو گیا تھا وہاج ہر ممکن کوشش کر رہا تھا اسے چھڑوانے کی الگ الگ طریقوں سے وہ اپنے لوگوں کو وہاں بھیج چکا تھا۔
لیکن اسے کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا تھا ڈرگز کا یہ کیس اتنا بڑھ چکا تھا کہ وہ لوگ اسے الگ الگ طریقوں سے پوچھ رہے تھے۔
ہاں یہ بات الگ تھی کہ ان لوگوں نے نہ تو اس پہ ہاتھ اٹھایا تھا اور نہ ہی اسے کسی طرح کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی وہ کافی حد تک اس بات پر یقین کر چکے تھے کہ اس لڑکی کو پھنسایا گیا ہےا ور اب وہ لوگ اس چیز کے بارے میں مکمل انفارمیشن لینا چاہتے تھے وہ جاننا چاہتے تھے کہ وہاج کاظمی کون ہے اور ان ساری چیزوں میں وہ کس حد تک شامل ہے۔
کیونکہ ان لوگوں کے مطابق ان کو کڈنیپ کیا گیا تھا اور ان کی فیملی کو دھمکیاں دی گئی تھی کہ وہ انہیں جان سے مار ڈالیں گے اور جتنا وہ لڑکی کو سمجھ پائے تھے اتنا وہ اندازہ لگا چکے تھے کہ اس لڑکی کو پھنسایا جا رہا ہے۔
لیکن پھر بھی یہ لڑکی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی تو اسے چھوڑا تو نہیں جا سکتا تھا۔ جب تک انہیں اس کیس کے بارے میں ساری انفارمیشن نہیں ملتی۔
اس لڑکی کو وہ لوگ چھوڑ نہیں سکتے تھے کیونکہ وہ شک کے دائرے میں تھی اور جب تک اس کی طرف سے انہیں کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ وہ بے گناہ ہے وہ ان کے لیے گناہ گار تھی اور آج اس کی عدالت میں پیشی کے بعد اسمگلنگ کیس میں10 سال کی سزا بھی سنا دی گئی تھی۔
***
وہاں میری بیوی کو10 سال کی سزا ہو گئی ہے اور تم لوگ میری اس سے ایک ملاقات کا انتظام نہیں کر سکے دیکھو محمود اس وقت صرف اور صرف میں ہی وہ واحد انسان ہوں جو تمہارے لیے ڈرگز کا انتظام کر سکتا ہوں۔
صرف میں ہی تمہارے بزنس کو بڑھا سکتا ہوں اور اگر تم چاہتے ہو کہ میری تمہا رے ساتھ ڈیل ہو تو تمہیں میری بیوی کو مصر سے آزاد کروانا ہوگا اسے اس جیل سے چھڑوانا ہوگا۔
میں اپنی بے قصور بیوی کو اس طرح جیل میں نہیں دیکھ سکتا وہ میرے بچے کی ماں بننے والی ہے۔
سب سے پہلے تو میری اور اس کی ملاقات کا انتظام کرواؤ اور پھر اسے وہاں سے آزاد کرنے کے لیے کچھ کرو ورنہ میری اور تمہاری ڈیل نہیں پر کینسل ہو جائے گی۔
وہاج پلیز سمجھنے کی کوشش کرو یہ کوئی چھوٹا سا کیس نہیں ہے تمہاری بیوی ڈرگز کیس میں وہاں پہ پھنسی ہے اور اسے وہاں جیل ہو چکی ہے میں ملاقات کا انتظام کر سکتا ہوں لیکن وہ10 سال سے پہلے اس جیل سے جھوٹ نہیں سکتی۔
میں تمہاری اور اس کی ملاقات کے لیے کچھ نہ کچھ کر دیتا ہوں لیکن اس سے آگے کچھ بھی نہیں۔ محمود اسے سمجھاتے ہوئے بول رہا تھا پچھلے دو مہینوں میں وہاج نے زمین آسمان ایک کر دیا تھا نہ تو وہ زر تاج سے ملنے کے لیے کچھ کر پا رہا تھا اور نہ ہی وہ اسے وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہو پا رہا تھا۔
میں کچھ نہیں جانتا مجھے میری بیوی سہی سلامت چاہیے ورنہ میری اور تمہاری کوئی ڈیل نہیں ہوگی اس نے غصے سے کہتے فون بند کر دیا تھا۔
سر میں نے انفارمیشن لے لی ہے اور کچھ نہیں ہو سکتا اگر میڈم جیل سے بھاگنے کی کوشش کریں تو شاید کچھ ممکن ہے۔
کچھ دنوں میں مصر کے ایک شہر سے دوسرے شہر میں قیدیوں کو شفٹ کیا جائے گا ممکن ہے کہ اس میں آپ کی بیوی بھی موجود ہوں گی اگر وہ وہاں سے بھاگ نکلیں تو کچھ نہ کچھ ہو سکتا ہے۔
لیکن وہ وہاں سے کیسے بھاگے گی میں تمہیں بتا چکا ہوں کہ وہ بیمار ہے اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ میں اسے صحیح سلامت وہاں سے نکالنا چاہتا ہوں ہمدانی میری بیوی اور بچے دونوں کی جان خطرے میں ہے وہ بھاگ نہیں پائے گی وہ بہت ڈرپوک ہے وہ نہیں کر سکتی یہ سب کچھ ۔
سر وہ کوشش تو کر سکتی ہے نا ہم نے آپ کے ساتھ ان کی ملاقات کروانے کا انتظام کر لیا ہے۔ ہم آپ کو سروس ورکر کے روپ میں وہاں پر بھیجیں گے۔ محمود آپ کی اسانی سے ملاقات کروا دے گا
جہاں اب ان سے ملاقات کر لیجئے گا سارا انتظام ہو چکا ہے کچھ پولیس والے بھی میرے ساتھ شامل ہو چکے ہیں لیکن ہم سوائے انہیں بھگانے کے اور کچھ نہیں کر سکتے کسی لیگل طریقے سے انہیں ازاد کروانا اب ممکن نہیں ہے۔
***
دو مہینے ہو گئے تھے اسے یہاں پر یہاں کی جتنی قیدی تھیں سب جانتی تھی کہ وہ پریگننٹ ہے۔ لیکن پھر بھی وہ سب لوگ اس کے ساتھ بہت بد سلوکی کر رہے تھے کچھ لوگوں نے تو اسے جیسے اپنی ملازمہ بنا لیا تھا۔
اتے جاتے وہ اسے کبھی تھپڑ لگا جاتی تھی تو کبھی دھکا دے جاتی تھی جس کی وجہ سے اس کی حا لت ائے دن حراب ہوتی جا رہی تھی ان قیدیوں کے لیے نہ تو اس کی زندگی اہمیت رکھتی تھی اور نہ ہی اس معصوم بچے کی جو ابھی اس دنیا میں آیا بھی نہیں تھا۔
اور ان سب چیزوں میں وہ خوف اور بیماری سے کیا سے کیا ہوتی جا رہی تھی کبھی کبھی اس کی جان اتنی لاغر ہو جاتی کہ وہ اٹھ تک نہیں پاتی تھی۔
اور کبھی کبھی اپنی ایک ساتھی قیدی کی باتیں سن کر زندگی سے مایوسی ختم ہو جاتی تھی۔
جو اسے بتاتی تھی اس کے دو بچے ہیں بیٹے کانام رسل اور بیٹی کا نام ائمہ ہے۔
اس نے اپنے بچوں کو پالنے کے لیے انہیں ایک اچھی زندگی دینے کے لیے ایک آدمی کا قتل اپنے سر پر لے لیا تھا۔
جس گھر میں وہ کام کرتی تھی وہاں کے مالک نے غلطی سے کسی کو جان سے مار ڈالا تھا اور اس چیز کا الزام اپنے سر پر لینے کے لیے اس کے بچوں کو ایک اچھی زندگی مل رہی تھی۔
اس کی بیٹی اس وقت چھ سال کی تھی اور بیٹا ڈھائی سال کا وہ ہر اتوار کے دن اس سے ملنے کے لیے اتے تھے اس کے بیٹے کی باتیں اسے بہت اچھی لگتی تھیں۔
وہ اس کی ماں کے ساتھ رہ رہے تھے۔ جبکہ اس کا شوہر اسے دو سال پہلے ہی طلاق دے چکا تھا۔
وہ عورت زندگی سے بھرپور تھی وہ یہاں جیل میں رہتی تھی لیکن پھر بھی ہر وقت خوش رہتی تھی اور اسے اپنے ساتھ رکھتی تھی تاکہ کوئی بھی اس کے ساتھ بدتمیزی یا بد سلوکی نہ کرے۔
اور اس کی غیر موجودگی میں وہ اکثر ان عورتوں کی بدسلوکی کا شکار ہو جایا کرتی تھی۔ لیکن یہاں پر یہ عورت اس کا بہت بڑا سہارا تھی۔
***
)اپی دیدی ہے (آپی گندی ہے
)اپی تو مالو(اپی کو مارو وہ منہ بسور ماں کے سامنے بیٹھا اپنی بہن ائمہ کی شکایتیں کر رہا تھا ماما یہ سکول میں گندے بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اسی لیے میں نے اس کو مارا یہ میرا بھائی ہے اس کو میرے پاس رہنا چاہیے ائمہ نے اگلے ہی لمحے اپنے بھائی کو گھسیٹ کر اپنے سینے سے لگایا تھا۔
وہ میلہ دوشت تا (وہ میرا دوست تھا)رسل پھر سے منہ بنا کر بولا تھا۔
کوئی دوست نہیں تھا وہ تمہارا ائی میری بات سمجھ میں تمہاری ایک ہی دوست ہے تمہاری بڑی بہن اس کی ساری باتیں مانا کرو اور خبردار جو میں نے تمہیں کسی دوست کے ساتھ بیٹھا دیکھا ورنہ میں بہت برے طریقے سے پیش آؤں گی۔
اور تم ائمہ اس پر غصہ مت کیا کرو یہ تمہارا چھوٹا بھائی ہے اس کی ذمہ داری ہے تم پر بیٹا تم ہمیشہ اس کا خیال رکھو ۔ نہ اس کو خود مارو اور نہ کسی کو مارنے دو وہ اسے سمجھاتے ہوئے بول رہی تھی جب کہ وہ کسی بڑی اماں کی طرح اس کی ساری باتوں کو سمجھ رہی تھی
اور پھر اس نے لاڈ سے اپنے بھائی کو مزید اپنے پاس کر لیا تھا۔
ماما میلے شتول میں شب تے دوشت ہے(ماما میرے سکول میں سب کے دوست ہیں)وہ ایک بار پھر سے مایوسی سے بولا تھا۔
ہاں کیونکہ تیرا دوست ابھی پیدا نہیں ہوا یہاں اندر ہے۔ وہ ابھی دنیا میں نہیں آیا ۔ اللہ پاک نے میسج بھیجا تھا اس نے کہا تھا کہ رسل کا دوست اب بھی تھوڑے وقت کے بعد ائے گا۔ ۔
اس نے پاس بیٹھی زر تاج کے پیٹ کی طرف اشارہ کیا۔
آنی اپ نے میلے دوشت تو تھا لیا وہ اپ تی متی میں کیسے گیا۔(انی)اپ نے کیا میرے دوست کو کھا لیا یہ آپ کی ٹمی میں کیسے گیا
وہ کنفیوز سا ہو کر اس سے پوچھ رہا تھا جب کہ ان کی باتیں سن کر وہ ہنس ہنس کر پاگل ہو رہی تھی۔
نہیں میری جان میں نے آپ کے دوست کو نہیں کھایا ۔ بلکہ یہ اللہ کی طرف سے مجھے تحفہ ملا ہے اپ کودوست دینے کے لیے۔ کیونکہ اس دنیا میں جتنی بھی ماما ہیں نا ۔ ان کا بےبی ان کی ٹمی کے اندر ہی ہوتا ہے۔ تاکہ کسی کی اس پر نظر نہ پڑے ماما چھپا کر رکھتی ہے بےبی کو پھر بعد میں دنیامیں اتا ہے۔
وہ اسے سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن نرگس جانتی تھی کہ اس کے بیٹے نے اسے بری طرح سے الجھا دیا ہے وہ ائمہ سے باتیں کرنے میں مگن ہو چکی تھی جبکہ رسل کو اس نے اسی کے حوالے کر دیا تھا۔
اچھا ہی تھا کہ فضول کی سوچوں سے اس کے بچوں کی وجہ سے اس کا ذہن بھٹک جاتا تھا وہ صرف اتوار کے دن ہی اس سے ملنے کے لیے اتے تھے صرف دو گھنٹے ہی اسے ملنے کی اجازت دی اور ان دو گھنٹوں میں وہ پورے ہفتے کو جی لیتی تھی۔
***
بات سنیں میری آج یہاں پر کچھ سروسز کے لوگ آئیں گے ان میں سے ایک ادمی آپ سے ملنا چاہتا ہے وہاج کاظمی نام ہے اس کا
ہم نے آپ کے ساتھ اس کی ملاقات کا انتظام کروا دیا ہے آپ کو خیال رکھنا ہے کہ آپ نے کسی طرح کی غلطی نہیں کرنی ۔
اور نہ ہی کسی کو اس بارے میں کانو کان خبر ہونے دیتی ہے کسی کو بھی کا مطلب ہے کہ آپ نے کسی کو بھی اس بارے میں پتہ نہیں چلنے دینا اس نے سامنے سے آتی نرگس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
اسے کبھی بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ انسپیکٹر اتنی اچھی اردو بول سکتا ہے اور یہاں وہ اس سے اتنی آسانی سے اپنی بات کہہ کر جا چکا تھا۔
پہلے تو وہ کنفیوز ہوئی تھی لیکن پھر وہاج سے ملنے والی بات پر وہ خوش بھی ہو گئی تھی۔
آخر اس کا شوہر اس تک پہنچ ہی گیا تھا۔
وہ زندہ تھا ان لوگوں نے اسے نہیں مارا تھا اس کے لیے یہی بہت بڑی بات تھی اتنے وقت سے وہ یہ سوچ سوچ کر ذہنی اذیت کا شکار تھی کہ کہیں ان لوگوں نے اس کے شوہر کا قتل نہ کر دیا ہو۔
***
وہ انسپیکٹر تم سے کیا کہہ رہا تھا ذرا بچ کر رہنا بڑا ہی عجیب قسم کا آدمی ہے عجیب گندی نظر رکھتا ہے یہاں کی عورتوں پر وہ اس کے ساتھ اندر آتے ہوئے اسے سمجھا رہی تھی۔
وہ مجھے کہہ رہا تھا کہ میرا شوہر مجھ سے ملنا چاہتا ہے۔
آج نا وہ سروس والے لوگوں کے ساتھ یہاں آنے وا لے ہیں اور میری ملاقات ان کے ساتھ ہو سکتی ہے۔
وہ مجھ سے ضروری بات کریں گے اب بات کس بارے میں ہوگی یہ تو نہیں پتہ لیکن نرگس میرا شوہر زندہ ہے۔
ان لوگوں نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا تم نہیں جانتی یہ خبر سن کر مجھے کتنی زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔
میری زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا اچانک وہ لوگ ہمارے پیچھے پڑ گئے اور مجھے یہاں پر پھنسا دیا مجھے شک تھا کہ کہیں ان لوگوں نے میرے شوہر کو جان سے نہ مار ڈالا ہو لیکن میرا شوہر زندہ ہے
وہ مجھ سے ملنے یہاں آ رہا ہے وہ بہت خوشی سے اسے بتا رہی تھی۔
جبکہ اس کی خوشی کو دیکھتے ہوئے نرگس نے بھی اس کے ہاتھ تھام کر اسے اپنے ساتھ لگایا تھا یہ سچ میں ہی بہت خوشی کی بات تھی۔
کہ اس کا شوہر زندہ تھا اس کا سائبان زندہ تھا اور یقینا وہ اس کی ازادی کے لیے ضرور کچھ نہ کچھ کرنے والا تھا۔
اتنا تو وہ بھی جانتا ہی تھا کہ وہ پریگننٹ تھی اس کے بچے کو جنم دینے والی تھی یہاں وہ کتنی مصیبتوں کا شکار تھی۔
بہتر یہی تھا کہ کہ وہ اس مصیبت سے باہر نکل جائے وہ اس کے لیے بہت خوش تھی
***
سب لوگ باہر جا چکے تھے طبیعت خرابی کا بہانہ کر کے وہ آج باہر نہیں گئی تھی وہی لوگ آ کر اپنے سروسز کے کام کر نے لگے تھے کچھ لوگ تھے جو وہاں پر پنکھے چیک کر رہے تھے۔
تو کچھ لوگ لائٹنگ کا سسٹم ٹھیک کر رہے تھے وہ اٹھ کر تنہائی میں ایک سائیڈ پر بنے اخری کمرے کی طرف آگئی تھی۔
یہ بھی جیل نما ہی ایک کمرہ تھا۔
پتہ نہیں وہاج کہاں پر آکر اس سے ملنے والا تھا اس نے یہاں تک کیسے آیا تھا اسے کچھ بھی نہیں پتہ تھا۔
لیکن صبح اس انسپیکٹر نے ہی اس کی مدد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ نہیں پر رہے گی۔
باہر تقریبا چار لوگ کام کر رہے تھے جبکہ وہاج کے آنے کا انتظار کر رہی تھی جب اچانک ہی اس کے پیچھے کوئی داخل ہوا اس نے اورنج کلر کی یونیفارم پہن رکھی تھی لیکن وہ اسے لمحے میں پہچان گئی تھی اور اگلے ہی لمحے بھاگتے ہوئے اس کے سینے سے جا لگی تھی۔
اس کے ساتھ لگتی وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی۔
بس بس زر تاج تمہیں رونے کی ضرورت نہیں ہے میں تمہیں یہاں سے آزاد کروا دوں گا دو دن کے بعد یہاں سے ایک بس جائے گی جس میں جو قیدی بیمار ہیں ان کو ایک دوسرے جیل میں شفٹ کیا جائے گا جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتی تب تک کے لیے لیکن تب تمہیں وہاں سے نکلنا ہوگا۔
راستے میں ایک جگہ پر آکر وہ گاڑی رکے گی اس دوران ہم تمہیں وہاں سے نکالیں گے اسان الفاظ میں تم یہاں سے بھاگنے والی ہو۔ اگے میں سب کچھ ہینڈل کر لوں گا تم نے بس بھاگنا ہے بنا کسی ڈر اور خوف کے اس کے بغیر تمہیں جیل سے نکالنے کا میرے پاس اور کوئی بھی راستہ موجود نہیں ہے۔
یہی ایک واحد طریقہ ہے جس پر تم یہاں سے ازادی حاصل کر سکتی ہو وہ اسے سمجھاتے ہوئے بول رہا تھا۔
تمہیں ہمت سے کام لینا ہوگا میرے لیے اپنے لیے اور ہمارے بچوں کے لیے کیا حالت بنا لی ہے تم نے اپنی ۔
ان لوگوں نے تمہیں ٹھیک سے نہیں رکھا میں تمہیں یہاں نہیں رہنے دوں گا میں تمہیں یہاں سے ازاد کرواؤں گا وہ اسے پورا یقین دلا رہا تھا جبکہ وہ تو بس وہی کرنے والی تھی جو وہ چاہتا تھا۔
***
وہ اس کے پاس سے جا چکا تھا جب کہ وہ مسلسل یہی سوچ رہی تھی کہ وہ اس جیل سے کیسے ازادی حاصل کرے گی۔
دیکھو مجھے یہ سب کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا جیل سے بھاگنے کا
مطلب ہے خود کو گنہگار ثابت کر لینا تم گنہگار نہیں ہو اور کہیں نہ کہیں اس بات کا یقین ان لوگوں کو بھی ہے تب ہی تو وہ تم پر بالکل سختی نہیں کرتے۔
تمہارے شوہر کو تھوڑا ہوش سے کام لینا چاہیے اگر تم یہاں سے بھاگتی ہو اس کا مطلب ہے کہ تم ہی گنہگار ہو یہ سب کچھ تمہارا ہی کیا کرایا ہے۔
فی الحال یہ لوگ تمہارے کیس پر کام کر رہے ہیں اصل مجرم تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تمہارے بھاگنے کی وجہ سے ان لوگوں کو تم پر یقین ہو جائے گا کہ یہ سب کچھ تم نے ہی کیا ہے اور پھر تم پولیس کی نظروں میں اور بھی زیادہ گنہگار ثابت ہو جاؤ گی۔
تو میں اب کون سا ان کی نظروں میں بے گناہ ہوں کیا تم دیکھتی نہیں ہو کہ یہ لوگ میرے ساتھ کس طرح کا سلوک کر رہے ہیں۔
اس نے وہاں موجود قیدیوں کے بارے میں بات کی تھی۔
قیدیوں اور قانون میں فرق ہے یہاں کے پولیس والےیا پھر یہاں کے لوگ تمہیں کچھ نہیں کہہ رہے ہیں وہ اب تک
تمہا رے کیس پر کام کر رہے ہیں ان لوگوں کو یقین ہے کہ تم بے گناہ ہو تمہیں نہیں پتہ ڈرگز کیس میں کتنے برے طریقے سے مارا پیٹا جاتا ہے۔
تھرڈ ڈگری تک دی جاتی ہے لیکن یہ لوگ تمہارے ساتھ ایسا کچھ نہیں کر رہے کیونکہ ان سب کو پتہ ہے کہ تم ان سب
معاملوں میں بے قصور ہو وہ اصل مجرم کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر تم بھاگنے کی کوشش کرتی ہو تو یہ تمہیں گنہگار سمجھ لیں گے۔
وہ ایک اچھی دوست ہونے کے ناطے اسے سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی۔
لیکن اس وقت تو اس پر بس ایک ہی بت سوار تھا کہ وہاج کے پاس واپس پہنچ جائے اور اس کا بچہ صحیح سلامت اس دنیا میں آ جائے۔