Chapter 69: باب 69

مجھے تمہاری ڈیل منظور ہے میں تمہیں ڈی گینگ کا کنگ بنانے کے لیے تیار ہوں لیکن اس کے لیے تمہیں ڈی گینگ کو دوبارہ سے منظر عام پر لانا ہوگا۔

اور اس کے لیے تمہیں ہمیں آج رات تک ہی ایک عورت لا کر دینی پڑے گی جس کو ہم یہاں سے بھیج سکیں وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا۔

جبکہ وہ پرسکون انداز میں مسکرایا تھا اس کے پاس اس وقت بھی دو لڑکیاں موجود تھیں ابھی کل ہی تو اس نے عبداللہ کو اس بارے میں بتایا تھا۔

اور ان کی ساری انفارمیشن بھی دے چکا تھا یہاں تک کہ ان کا میڈیکل ٹیسٹ بھی ہو چکا تھا اور آج ہی ان دونوں لڑکیوں کا اپریشن ہونے والا تھا وہ ایک لڑکی کو یہاں اسانی سے بلوا سکتا تھا۔

اور اس وقت وہ کنگ بننے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار تھا وہ بس ڈرگ مافیا میں اپنا نام بنانا چاہتا تھا.

کل تک وہ کچھ نہیں تھا اور آج اس نے دو بڑے ڈرگ گینگ کو اپنے اشاروں پر نچایا ہوا تھا وہ انہی لوگوں کے ائیڈیاز کو انہی

لوگوں کے خلاف استعمال کر رہا تھا۔

ٹھیک ہے تم لوگ تیاری کرو اعلان کرنے کی میں لڑکی کو لے کر اتا ہوں۔

وہ ان دونوں سے کہتا ہوا اٹھ کر باہر نکل گیا تھا ارادہ ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک کو یہاں لانے کا تھا۔

***

تمہیں لگتا ہے کہ عبداللہ ہمارے ساتھ اس طرح ہاتھ ملائے گا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا۔

نہیں عبداللہ ایسا نہیں کرے گا۔ لیکن یہ کنگ بننے کے لیے کچھ بھی کر گزرے گا۔

آج چار بجے ہم ڈرگ مافیا کے سارے کنگز کو یہاں پر بلائیں گے اور اعلان کریں گے کہ ڈی گینگ کا کنگ اب وہاج کاظمی ہے۔

تمہیں اتنی جلدی کیوں ہے خان رک جاؤ مجھے نہیں لگتا کہ عبداللہ اسے ان دونوں میں سے کوئی ایک بھی لڑکی وہاں لے جانے دے گا۔

اس نے ہمارے ہی ائیڈیا کو استعمال کر کے عبداللہ کی مدد کی ہے اور عبداللہ کو تنے اونچے مقام پر بٹھا دیا ہے اور تمہیں لگتا ہے کہا عبداللہ خود پر کسی طرح کا رسک انے دے گا وہ ہرگز وہاج کی لائی ہوئی لڑکیوں کو اس کے حوالے نہیں کرے گا اور آج کل وہاج کے پاس کوئی اور لڑکی نہیں ہے۔

وہاج خالی ہاتھ لوٹ کر آئے گا تم دیکھ لینا نعیم پورے یقین سے بول رہا تھا جبکہ خان کرسی پر بیٹھا مسکرائے جا رہا تھا۔

عبداللہ اسے خالی ہاتھ بھیج بھی دے تو کیا ہوا ہمارے پاس یہاں ایک اور لڑکی موجود ہے وہ پرسکون انداز میں بولا تھا۔

کوئی اور لڑکی سے کیا مطلب ہے تمہارا میں تمہاری بات کو سمجھا نہیں وہ سچمچ میں اس کی بات کو سمجھ نہیں پایا تھا۔

تمہیں کیا لگتا ہے نعیم استعمال کرنا صرف وہاج کاظمی کو ہی اتا ہے اس نے ہمیں دھوکہ دیا تو تمہیں لگا کہ ہم ساری زندگی اسی

دھوکے میں رہیں گے۔

نہیں ہرگز نہیں میرے دوست وہاج کاظمی کی پریگننٹ بیوی اس وقت میرے پاس ہے اگر وہ ان دونوں لڑکیوں میں سے کسی کو یہاں لانے میں کامیاب نہیں ہوا تو ہم اس کی بیوی کا اپریشن کر کے اسے دوسرے ملک بھیجیں گے۔

وہ قہقہ لگاتے ہوئے بولا تھا جبکہ اس دفعہ نعیم سچمچ میں اسے کنگ ماننے پر مجبور ہو گیا تھا

***

نہیں میں تمہیں کچھ نہیں دوں گا۔ وہ دو نوں لڑکیاں آج شام کو ہی یہاں سے روانہ ہونے والی ہیں۔

آج ہی دو گھنٹے کے بعد ان کا اپریشن ہے وہ مجھے بہت سارا فائدہ پہنچانے والی ہیں۔ تمہیں لگتا ہے کہ میں ان دونوں لڑکیوں کو تمہارے حوالے کر کے اپنے لیے کوئی مصیبت تیار کروں گا نہیں ہرگز نہیں۔

وہ دونوں لڑکیاں میرے کام کی ہیں اور آج ہی انہیں میں

دوسرے ملک بھیجوں گا۔

تم ڈی گینگ کے کنگ بننا چاہتے ہو تو شوق سے بنو لیکن میں بھی اپنے گینگ کا کنگ ہوں اور میں کسی قیمت پر اپنے گینگ کو نیچے نہیں آنے دوں گا۔

عبداللہ مت بھولو کہ تمہیں اس مقام پر میں نے پہنچایا ہے

تمہا رے پاس بھی کچھ نہیں تھا میں نے تمہارا ساتھ دیا ہے اس وقت تمہیں میرا ساتھ دینا چاہیے۔

دیکھو ہم دونوں دوست ہیں پارٹنرز ہیں کل کو ہم دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہوں گے ہم دونوں مل کر ڈرگ مافیا پر حکومت کریں گے وہ اسے لالچ دے رہا تھا۔

مجھے تمہارا ساتھ منظور تھا وہاج کاظمی تب تک جب تک تم میرے گینگ میں میرے ساتھ کام کر رہے تھے نہ کہ میرے مخالف"

میں تمہیں اب بھی کہہ رہا ہوں چھوڑ دو ڈی گینگ کا پیچھا اور واپس آ جاؤ میں تمہیں اپنے گینگ کا کنگ بناؤں گا ہم اسی گینگ کو نمبر ون کر دیں گے۔

وہ اسے سمجھانا چاہ رہا تھا وہ وہاج کو خود سے الگ نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ اس وقت وہ جس مقام پر تھا اسی کی وجہ سے تھا لیکن وہاج پر تو اسی گینگ کا کنگ بننے کا بھوت سوار تھا۔

میں نے کہا کہ ان لڑکیوں میں سے ایک کو میرے ساتھ بھیجو وہ اس کی کسی بھی بات کا جواب دیے بنا اپنی بات کہنے لگا۔

میں تمہیں بتا چکا ہوں کہ دو گھنٹے کے بعد ان دونوں لڑکیوں کا اپریشن ہے اور وہ آج ہی رات کی فلائٹ سے یہاں سے یورپ جانے والی ہیں۔

ان دونوں میں سے تو میں کوئی بھی تمہیں نہیں دوں گا وہ دونوں صرف اور صرف مجھے ہی فائدہ پہنچائیں گی خان کو نہیں۔

اور ویسے بھی تم بھی تو گینگ کے کنگ بننے والے ہو یعنی کہ میری مخالف پارٹی میں آنے والے ہو تو تمہیں مجھ سے آ کر اس طرح کی امید نہیں کرنی چاہیے۔

مجھے نہیں لگتا کہ تم اگے میرے ساتھ کام کرنا چاہو گے وه کافی غصے سے بولا تھا

تم یہاں سے جا سکتے ہو اگر آنا چاہو تو میں کبھی منع نہیں کروں گا لیکن اپنے دماغ سے ڈی گینگ کا کنگ بننے کا خواب نکال کر آنا پڑے گا۔

وہ اس کی بات کا جواب دے کر اپنے آفس کی طرف چلا گیا تھا جب کہ وہاج غصے سے وہاں سے باہر نکلا تھا۔

***

وہ واپس خان کے آفس میں آیا تو یہاں پر سارے بڑے ڈرگ مافیا کے گینگز کے کنگز کو بیٹھے دیکھ پریشان ہو گیا۔

اؤ وہاج میں کب سے تمہارا انتظار کر رہا تھا تم نے جس طرح کہا میں نے بالکل ویسا ہی کیا میں نے سارے کنگز کو یہاں بلا لیا ہے اس وقت پاکستان میں موجود12 گینگ کے لیڈرز یہاں موجود ہیں اور ان سب کے سامنے میں تمہیں آج اپنے گینگ کا کنگ بناؤں گا۔

اور اس کے بعد تم اپنی ڈیل پوری کرو گے۔ مطلب کہ تم ان سب کے سامنے اگلے چار گھنٹوں کے اندر اندر ڈرگز کی بڑی مقدار مصر پہنچاؤ گے۔ تب ہی تم ان لوگوں کے لیے کنگ بن سکو گے

وہ اسے لیے اندر داخل ہو گیا تھا جبکہ وہاج اسے یہ کرنے سے روکنا چاہتا تھا اس کے پاس کوئی پلان نہیں تھا . بلکہ اس کے پاس تو کوئی لڑکی ہی نہیں تھی جس کی باڈی کا استعمال وہ کر سکتا اتنے تھوڑے وقت میں وہ کسی لڑکی کا انتظام نہیں کر پا رہا تھا۔

وہ کسی طرح کا رسک نہیں لے سکتا تھا اگر وہ یہاں پر کنگ

اناؤنس ہو جاتا تو اسے چار گھنٹے کے اندر اندر ہی ڈرگز کی بڑی مقدار کسی دوسرے ملک پہنچا کر خود کو کنگ ثابت کرنا تھا۔

اور وہ ایسا ہرگز نہ کر پاتا تو اس کی کتنی بےعزتی ہوتی۔ ان سب لوگوں کی نظر میں وہ ایک ناکام کنگ بن جاتا جو وہ ہرگز برداشت نہیں کر سکتا تھا وہ اس دنیا پر حکومت کرنا چاہتا تھا ان لوگوں کے سامنے تماشہ نہیں بننا چاہتا تھا۔

***

سو میں نے تم سب لوگوں کو یہاں بلایا ہے کیونکہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں میرا مطلب ہے کہ میں اپنے گینگ یعنی کہ ڈی گینگ کا کنگ بدل رہا ہوں۔

میں اپنی جگہ پر وہاج کاظمی کو بٹھا نے جا رہا ہوں آج سے میرے ڈی گینگ کا کنگ وہاج کاظمی ہے۔

اور یہ کس طرح سے کنگ ہے یہ آپ لوگوں کو اگلے چار گھنٹے میں پتہ چل جائے گا یہ اگلے چار گھنٹے کے اندر اندر ڈرگز کی بہت بڑی مقدار مصر پہنچائے گا۔

اور وہ بھی کوئی لوکل ڈرگ نہیں بلکہ سب سے خطرناک اور جان لیوا ڈرک جس کی قیمت عربوں میں ہے۔

لڑکی تیار ہے اس نے نعیم کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا جبکہ نعیم نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا تھا وہاج کنفیوز ہو کر رہ گیا یہ کس لڑکی کی بات کر رہے تھے۔ عبداللہ نے توا سے دونوں لڑکیوں میں سے کسی کو بھی لانے سے منع کر دیاتھا ۔

چلو آج تمہیں اپریشن روم میں لے کر چلتا ہوں جہاں پر لڑکی کی باڈی ہے۔ جس میں ہم ڈرگز سیٹ کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر نعیم اسے حیران پریشان اپنے ساتھ دوسرے کمرے میں لے کر آیا تھا۔

***

میں کوئی لڑکی نہیں لے کر ایا ڈاکٹر نعیم میں لڑکی کا انتظام نہیں کر سکا اپ لوگ مجھے تھوڑا سا وقت دیں میں کہیں سے بھی کوئی لڑکی لے کر آتا ہوں۔

پھر ہم یہ سب کچھ آگے بڑھائیں گے وہ ڈاکٹر نعیم کو سمجھاتے ہوئے بولا تھا جبکہ ڈاکٹر نعیم نے سامنے بیڈ پر پڑے بے جان وجود کی طرف اشارہ کیا تھا۔

یہ کون ہے ۔۔۔۔؟ اس نے پریشانی سے پوچھا تھا جبکہ اس نے آگے چل کر اس کا چہرہ دیکھنے کے لیے کہہ دیا۔

اپریشن ہو چکا ہے ڈرگ ہم اندر رکھ چکے ہیں سب کچھ بالکل ٹھیک چل رہا ہے کسی طرح کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اب صرف اس لڑکی کے ہوش میں آنے کی دیر ہے ہم اسے مصر بھیج دیں گے۔

اور وہاں پر جا کر اس کا پھر سے اپریشن ہوگا تین دن کے بعد یہ ڈرگز نکال لی جائے گی تین دن پیٹ میں کافی شدید درد رہے گا اس کے لیکن کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ پریگننٹ لیڈی ہے۔

اگر درد ہوا بھی تو شک نہیں ہوگا وہ سکون سے اس سے کہہ رہا تھا جبکہ وہ آگے بڑھتے ہوئے وہاں موجود اس لڑکی کو دیکھنے لگا اور پھر جیسے زمین اسمان اس کی نگاہوں کے سامنے گھوم کر رہ گئے تھے۔

***

وہ غصے سے کمرے کے اندر داخل ہوتا خان کو گھسیٹ کر ایک زوردار تھپڑ اس کے منہ پر مار چکا تھا جبکہ خان سامنے کرسی پر گرتا قہقہ لگا کر ہنسا تھا وہاج کے اس طرح کے ری ایکشن کا یقینا وہ بے صبری سے انتظار کر رہا تھا۔

دھوکہ دیا ہے تم نے جان تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے تم نے میری بیوی کا اپریشن کیا تمہاری ہمت کیسے ہوئی وہ پریگننٹ ہے وہ ماں بننے والی ہے۔

تم نے میری بیوی کے ساتھ میرے بچے کی جان خطرے میں ڈال دی میں تمہیں جان سے مار ڈالوں گا وہ غصے سے پاگل ہوتے ہوئے اسے مارنے کے در پر تھا جبکہ خان قہقے پر قہقہ لگا رہا تھا۔

دھوکہ میں نے نہیں تم نے دیا مجھے تم ہمارا ائیڈیا لے کر ہماری مخالف پارٹی کے ساتھ کام کرنے لگے تم نے دھوکہ دیا ہمارے ائیڈیا کو لیک کر کے۔

جس ائیڈیا سے ہم کروڑوں اربوں کما سکتے تھے اسی ائیڈیا کو تم نے عبداللہ تک پہنچا کر تین مہینے ہمیں کروڑوں اربوں کا نقصان دیا اور تمہیں لگتا ہے کہ ہم تمہیں یوں ہی چھوڑ دیں گے۔

اس دھوکے کی سزا نہیں ملے گی تمہیں ۔ ہاں ہم نے تمہاری ہی بیوی کا اپریشن کر کے اسی کے پیٹ میں ڈرگز کی تھیلی رکھ دی ہے مقدار زیادہ ہے تمہاری بیوی کی جان جا سکتی ہے اور بچہ زندہ بچے گا یا نہیں ہم گارنٹی نہیں دے سکتے۔

تمہاری بیوی کا اپریشن ہوئے تقریبا تین گھنٹے ہو چکے ہیں اسے کسی بھی وقت ہوش آجائے گا اور پھر اس کے سوالوں کے جواب دینے کے لیے تم تیار رہنا وہ درد سے تڑپے گی۔

تو تمہیں اس کا سہارا بننا چاہیے نہ کہ یہاں آ کر ہم سے سوال جواب کرنے چاہیے اور یہ جو تمہارے آگے آیا ہے نا تمہارا ہی کیا کرایا ہے یہ بات یاد رکھنا ۔

اب تمہاری بیوی کے پیٹ سے وہ ڈرگز صرف مصر میں جا کر ہی نکل سکتا ہے ہر چیز کی پلاننگ ہو چکی ہے اور اگر اس دفعہ یہ پلان ناکامیاب ہوا تو ہم تمہیں بھی جان سے مار ڈالے گے بہت نقصان اٹھا لیا ہم نے اب اور نہیں اور ایک بات یاد رکھنا اس گینگ کا کنگ صرف اور صرف میں ہی ہوں۔

تم نے دھوکا تو دے دیا لیکن ابھی تم اس کھیل میں بچے ہو

وہ اس کے ہاتھ اپنے گریبان سے جھٹکتے ہوئے وہاں سے جا چکا تھا جب کہ وہ غصے سے واپس اس کمرے میں جانے لگا ابھی وہ دروازے کے باہر پہنچا ہی تھا کہ اسے اندر سے زر تاج کی درد بڑی سسکیاں سنائی دینے لگی۔

***

زر تاج زر تاج تم ٹھیک تو ہو وہ جلدی سے اندر کمرے میں آتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا تھا اس کی حالت کا فی زیادہ خراب تھی وہ درد سے مسلسل تڑپ رہی تھی۔

وہاج مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے کیا ہوا ہے یہاں کچھ غلط ہوا ہے میرے پیٹ میں بہت درد ہے وہ اپنے پیٹ پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اٹھ کر بیٹھنے کی کوشش کر رہی تھی جب اسے درد بڑھتا ہوا

محسوس ہوا اتنا تو وہ سمجھ چکی تھی کہ اس کے پیٹ پر ایک بہت بڑا زخم ہو چکا ہے۔

تمہارا اپریشن کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟ یہ لوگ بہت بڑے گینگسٹرز ہیں ان لوگوں نے تمہارے پیٹ کے اندر کوئی چیز رکھی ہے اور اگر تم نے کوئی بھی الٹی سیدھی حرکت کی تو اس سے ہمارے ہونے والے بچے کو بھی نقصان ہو سکتا ہے اور تمہا ری جان بھی جا سکتی ہے۔

دیکھو زر تاج گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے تمہیں بس یہ کرنا ہے کہ اگلے چار گھنٹے میں مصر پہنچنا ہے وہاں پر تمہارے پیٹ سے یہ چیز نکال لی جائے گی۔ تمہیں کچھ لمحوں کے لیے یہ تکلیف برداشت کرنی پڑے گی میرے لیے اپنے لیے ہمارے بچے کے لیے ورنہ یہ لوگ ہمیں مار ڈالیں گے یہ لوگ بہت خطرناک ہیں

وہ اس کا چہرہ تھامے اسے سمجھا رہا تھا۔

کیا مطلب ہے آپ کا مجھے کچھ سمجھ نہیں ارہا وہاج وہ پریشانی سے پوچھنے لگی تھی یہ کیا ہو رہا تھا۔

مجھے خود کچھ سمجھ میں نہیں آرہا زر تاج میں تمہیں کیا بتاؤں یہ لوگ کون ہیں۔ اور یہ ہمارے ساتھ یہ سب کچھ کیوں کر رہے ہیں میں نہیں جانتا ۔ لیکن یہ بہت خطرناک ہیں۔

یہ لوگ تمہیں یہاں سے مصر بھیج دیں گے اور مجھے یہاں پر قید رکھیں گے۔ جب تک وہاں پر تمہارا اپریشن نہیں ہو جاتا ان لوگوں نے مجھے یہاں پر قید رکھنا ہے اور اگر وہاں تم سے کوئی غلطی ہو گئی تو یہ لوگ مجھے گولی مار دیں گے۔

پتہ نہیں یہ کون سی مصیبت ہے جو ہم پر ٹوٹی ہے۔ زر تاج اب میری تمہاری اور ہمارے بچے کی جان تمہارے ہاتھوں میں ہے پلیز کوئی غلطی مت کرنا یہ لوگ جیسا کہہ رہے ہیں ویسا کر دو۔

تمہیں کچھ وقت کے لیے یہ درد برداشت کرنا ہوگا لیکن یاد رکھنا ہمارے بچے کو کچھ نہیں ہونا چاہیے تمہیں پتہ ہے نا میں اس بچے سے کتنی محبت کرتا ہوں۔

وہ اس کے پیٹ پہ ہاتھ رکھتے ہوئے بولا تھا۔ جبکہ درد سے بے حال ہوتی زر تاج خود بھی نہیں جانتی تھی کہ آخر یہ سب ہے کیا اس کے تو وہم و گمان میں بھی کبھی یہ ساری چیزیں نہیں آئی تھیں۔

وہ وہاج کے سینے سے لگی پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے اس سے وعدہ کر رہی تھی کہ وہ ان تینوں کو کچھ نہیں ہونے دے گی چاہے اس کے لیے اسے کچھ بھی کیوں نہ کرنا پڑے۔

***

اسے بیمار دیکھ کر ایئرہوسٹس نے خود لا کر اسے ایک سیٹ پر بٹھایا تھا اس کی پریگنسی رپورٹس اس کے پاس ہی تھیں اسے بہت احتیاط سے جہاز میں بٹھایا گیا تھا وہ کسی ارجنٹ وجہ سے مصر روانہ ہو رہی تھی۔

یوں اچانک بنا اپنے شوہر کے اسے اچانک جانا پڑ رہا تھا یہ سب کچھ ہی اس کے لیے عجیب تھا اس کے پیٹ کے اندر کیا چیز تھی وہ یہ تک نہیں جانتی تھی۔

لیکن یہ تکلیف وہ برداشت نہیں کر پا رہی تھی۔ اسے بس یہی پتہ تھا کہ مصر پہنچنے کے بعد اس کا اپریشن کیا جائے گا۔

اس کے پیٹ کے اندر ان لوگوں کی کوئی امانت تھی جو اپریشن کے ذریعے اس کے اندر ڈالی گئی تھی۔

لیکن وہ تھا کیا وہ نہیں جانتی تھی مصر کے ایئرپورٹ پر پہنچ کر اس نے وہاں موجود ایک سرکاری فون سے وہاج سے رابطہ کیا تھا۔

اور اسے بتایا تھا کہ وہ صحیح سلامت مصر پہنچ چکی ہے اور پھر

ایئرپورٹ سے باہر ان کی چیکنگ شروع ہو چکی تھی۔

وہ سب پولیس والے کسی شک کی بنا پر ان سب لوگوں کو چیک کر رہے تھے ان لوگوں کو شک تھا کہ پاکستان سے کسی نہ کسی

طریقے سے ایک جان لیوا ڈرگز کو مصر ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

وہ اس وقت بہت تکلیف میں تھی اس کا اٹھنا بیٹھنا مشکل ہو گیا تھا اس کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے اسے ایک ساتھ بنے بینچ پر بٹھا دیا گیا تھا۔

لیکن بغیر چیکنگ کے وہ اسے بھی نہیں جانے دینے والے تھے وہ لوگ پہلے اسی کو چیک کرنے لگے پہلے اس کا بیگ چیک کیا گیا پھر اس کے کپڑے لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ہی ایک ڈاکٹر کو بھلا لیا گیا تھا۔

***

ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے انہیں ابھی ہسپتال لے کر جانا پڑے گا ایک منتھ کی پریگنسی میں اس طرح کی تکلیف اور ان کا اپریشن کیوں کیا گیا ہے۔

وہ بھی آج ہی ایسی کون سی مجبوری تھی کہ آج ہی اپریشن کے بعد انہیں آج ہی اتنے لمبے سفر کے لیے بھیج دیا گیا۔

ان کے ایکس رے وغیرہ کرو تاکہ پتہ چل سکے کہ آخر یہ کہانی کیا ہے نہ جا نے مجھے کیوں لگتا ہے کہ ڈرگ مافیا نے اپنا ڈرگ

سمگلنگ کا طریقہ کار بدل لیا ہے۔

ایک انسپیکٹر مصری زبان میں بات کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے کہتا اسے مشکوک نگاہوں سے دیکھ رہا تھا جبکہ وہ کچھ بھی سمجھ نہیں پا رہی تھی اس وقت اس کی تکلیف اس پر حد سے زیادہ سوار تھی۔

اسے بس یہ پتہ تھا کہ اسے اس تکلیف سے نجات چاہیے اس کو سانس تک لینے میں دشواری ہو رہی تھی لیکن اپنے شوہر اور بچے کی زندگی کے لیے وہ مجبور تھی۔

وہ وہیں ایئرپورٹ پر اس درد کو برداشت کرتے کرتے بے ہوش ہو گئی تھی جس پر وہ سب لوگ پریشان ہو گئے

***

اس کے پیٹ کے اندر سے کافی بڑی مقدار میں ڈرگز نکالا گیا تھا یہ لڑکی ایک سمگلر تھی۔ جو پریگننٹ ہونے کے باوجود اپنا کام کر رہی تھی ۔۔ اس کام میں اس کی جان بھی جا سکتی تھی۔

لیکن یہ عورت اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈرگ سمگل کر رہی تھی یہاں تک کہ وہ پریگننٹ تھی اس کا بچہ مر سکتا تھا لیکن اسے صرف اور صرف اپنا کام کرنا تھا۔

اسے نہ تو اپنی جان کی پروا تھی اور نہ ہی اپنے بچے کی جان کی۔

ایسی خود غرض عورت کے لیے معافی تو کہیں بھی نہیں ہو سکتی تھی۔ اسے اس کے کیے کی سخت سے سخت سزا ملنے والی تھی وہ لوگ اسے ہوش میں آنے کے فورا بعد ہی جیل میں لے جانے والے تھے۔

اسے معاف کرنے کا کوئی ارادہ وہ لوگ نہیں رکھتے تھے۔ لیکن وہ لوگ اس کے بچے کو بھی کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہونے دے سکتے تھے۔ کیونکہ اس عورت کی خود غرضی میں اس

معصوم بچے کا کو ئی قصور نہیں تھا۔

اب وہ لوگ اس کے گینگ تک پہنچنا چاہتے تھے وہ جاننا چاہتے تھے کہ آخر کون لوگ ہیں جو اس سے اس طرح کا کام کروا رہے ہیں۔

کیونکہ ان کے قانون میں ڈرگ سمگلر کے لیے کوئی معافی نہیں تھی وہ ایک ساتھ نہ جانے کتنی زندگیاں تباہ کرتے تھے اور انہیں ان کے کیے کی سزا ضرور ملنی تھی۔

***

میں کچھ نہیں جانتی میں نے کچھ بھی نہیں کیا پلیز مجھے چھوڑ دیجیے ۔ وہ جیل میں اس سے پوچھ تاچھ کر رہے تھے جبکہ وہ مسلسل انکار کر رہی تھی۔ کہ وہ کسی چیز کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔

وہ تو جانتی تک نہیں تھی کہ اسے ڈرگز دے کر یہاں پر بھیجا گیا ہے یا اس کا اپریشن کر کے اس کے اندر ڈرگز کی اتنی مقدار ڈالی گئی ہے وہ تو بہت پریشان تھی یہ سب کچھ جان کر ۔

وہ لوگ جس امانت کی بات کر رہے تھے وہ ڈرگز تھے یہ بات تو اسے یہاں پر آ کر پتہ چلی تھی۔

وہ تو بس یہ سوچ رہی تھی کہ بس کسی طریقے سے وہ اس درد سے نجات پا لے۔ اب کہنے کو تو اس سے نجات مل گئی تھی۔

لیکن پھر بھی اسے اپریشن کی وجہ سے بہت زیادہ تکلیف ہو رہی تھی اور اوپر سے یہ لوگ جس طرح سے اس سے پوچھ تاچھ کر رہے تھے وہ کچھ بھی سمجھ نہیں پا رہی تھی۔

ان کے کسی سوال کی اسے سمجھ ہی نہیں آرہی تھی تو وہ انہیں جواب کیا دیتی ؟

اگر وہ یہاں پر اپنے شوہر کا نام لیتی تو وہ بھی ان سب چیزوں میں پھنس سکتا تھا جبکہ وہ بے قصور تھا۔

ان لوگوں کی بولی وہ نہیں سمجھ پا رہی تھی اس کے لیے ایک عورت کو بلایا گیا تھا اور اس نے اس عورت کو سب سچ بتا دیا تھا۔

اس نے اس سے کچھ نہیں چھپایا تھا اس نے اسے بتایا تھا کہ اس کے شوہر اور اسے کڈنیپ کیا گیا ہے اور اس l کا اپریشن کر کے اسے یہاں پر بھیجا گیا ہے۔

یہ امانت یہاں پر پہنچانے کے لیے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو وہاں اس کے شوہر کو قتل کر دیا جائے گا۔

جب کہ اس عورت نے ان سب چیزوں کو صرف کہانی قرار دیا تھا اور کل یہ کیس کورٹ میں جانے والا تھا جہاں اسے کوئی بھی سزا ہو سکتی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.