کچھ گریر ہو رہی ہے مجھے لگ رہا ہے کہیں کچھ گڑبڑ ہے۔ ہم اپنے ہی پلان میں کامیاب نہیں ہو پا رہے جبکہ دوسری طرف رئیس کروڑوں میں کھیل رہا ہے وہ ایسا کیا کر رہا ہے کہ اس کے پاس اتنا پیسہ آ رہا ہے نہ جانے میں مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ ہمارا پلان لیک ہوا ہے۔
ڈاکٹر نعیم نے آکر اس سے کہا تھا۔ کون لیک کرے گا ہمارا اپنا تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا ایک تو تم غلطی پہ غلطی کیے جا رہے ہو مر مر کر چار لڑکیاں ملی تھی ہمیں ان میں سے دو کو تم نے مار ڈالا ایک وہاں جا کر مر گئی۔
اور ایک بچی نکلی ۔ کسی طرح سے ہم کامیاب نہیں ہو پا رہے ہم نے اتنی بڑی پلاننگ کی اور حاصل کچھ بھی نہیں ہوا وہ اب اسی پر غصہ کرنے لگا تھا کیونکہ اسے بھی یہی لگ رہا تھا کہ کہیں نہ کہیں غلطی ڈاکٹر نعیم بیگ کی ہے۔
تو میں کیا کروں۔ میں بالکل ٹھیک اپریشن کر رہا ہوں اگر ان کی باڈی ہی اندر کوئی ایکسٹرا چیز قبول نہیں کر پا رہی تو میں کیا کر سکتا ہوں اس طرح اپریشن نہ کامیاب ہو جاتا ہے اتنی بڑی بات نہیں ہے جس پر تم مجھے اتنی باتیں سنا رہے ہو یہ مت بھولو کہ یہ پلان میرا ہی ہے۔
اور میں خود اپنے ہاتھوں سے تو اپنے پلان کو برباد نہیں کروں گا نا لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ کسی نہ کسی نے ہما را یہ پلان لیک کیا ہے۔ ۔
اور کس پر شک ہے تمہیں یہ بھی بتا دو وہاج کاظمی پر اس میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ میرے خلاف جائے گا۔ وہ میرا وفادار آدمی ہے وہ اسے دیکھتے ہوئے بولا۔
اور تم اس وفادار آدمی کو دے کیا رہے ہو کچھ بھی نہیں لیکن شاید تم نوٹ نہیں کر رہے اج کل اس کے پاس بہت پیسہ آ رہا ہے۔ بڑے بڑے کلبوں میں پیسہ پانی کی طرح بہاتا ہے اور میرے تو سننے میں آیا ہے کہ اور چار پانچ دن کے بعد اس کی شادی ہونے والی ہے وہ بھی بہت دھوم دھام سے۔
اتنا امیر تو وہ کبھی بھی نہیں تھا۔ کہ وہ اتنی بڑی شادی ارینج کر سکے میں نے اس کے بارے میں انفارمیشن نکلوائی تو پتہ چلا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے میرج ہال میں نکاح کرنے جا رہا ہے
اتنا ہی نہیں خبر ملی ہے کہ جس لڑکی سے وہ نکاح کر رہا ہے نا وہ پھر اسی کے محلے میں رہنے والی کوئی غریب سے گھرانے کی لڑکی ہے سینے میں آیا ہے کہ رشتے میں اس کی دور پار کی کرن لگتی ہے اسے پسند کرتا تھا۔ نہ تو وہ خود امیر ہے اور نہ ہی اس کی ہونے والی بیوی تو اس کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا کہ وہ اپنی شادی اتنی دھوم دھام سے کر رہا ہے ارے اس کی تو کوئی جید پشتی زمین وغیرہ بھی نہیں ہے جسے بیچ کر یہ امیر ہو جاتا۔
اس کے باپ نے اس کے لیے کچھ بھی نہیں چھوڑا تو اتنا پیسہ اس کے پاس آیا کہاں سے ؟ صاف دکھ رہا ہے کہ وہ ہمیں ڈبل کراس کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور تم اس کی کسی بات پر کوئی ایکشن ہی نہیں لے رہے اج کل میں دیکھ رہا ہوں وہ تمہیں بھی دبا کر رکھتا ہے۔
تمہیں کوئی بات کرنے کا موقع ہی نہیں دیتا اور اس کی ہمت بھی دیکھنے لائق ہے آج کل بر سکون سے تمہیں باتیں سنا کر نکل جاتا ہے۔
اور تم یہ سوچ کر حب ہو جاتے ہو کہ اگر یہ کسی لڑکی کو پھنسا کر تمہارے پاس نہیں لائے گا تو تمہارا کام کیسے چلے گا کیونکہ
تمہارے باقی سارے ادمی اس کام میں ناکامیاب ہو چکے ہیں۔
تم ڈون ہو ڈی گینگ کے خان تم کنگ ہو تم پر یہ غلامی سوٹ نہیں کرتی۔ وہاج سے ٹھیک سے پوچھو کہ آخر وہ کر کیا رہا ہے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس نے ہمارا پلان بھی کیا ہے ہم اسے کچھ نہیں دے رہے تو اتنا پیسہ کہاں سے لارہا ہے وہ جاننے کی کوشش کرو پھر مجھ پر الزام لگایا ۔
***
وہ سب لوگ ہی اس کے بلانے پر نکاح والے ہال میں آئے تھے ان سب کے انے پر وہ خوشی سے سب سے ملتے ہوئے مبارک باد وصول کر رہا تھا جب عبداللہ رئیس کو وہاں مہمان کے طور پر دیکھ کر جان کا شک یقین میں بدل گیا۔
وہ اپنی شادی پر بہت خوش تھا۔ زر تاج اسے ہمیشہ سے پسند تھی وہ ان کے پورے خاندان میں سب سے خوبصورت لڑکی تھی اور حقیقت یہی تھی کہ وہاج کے ساتھ سوٹ بھی صرف زر تاج ہی کرتی تھی وہ زر تاج کو ہمیشہ سے پسند کرتا تھا۔
اور اب اس کے پاس دولت پیسہ بھی آگیا تھا تو اس کا رشتہ بھی اس کے لیے مشکل نہیں ہوا تھا اس سے شادی کر کے وہ بہت خوش تھا اور آج وہ اپنی خوشی کو بہت بڑے پیمانے پر منا رہا تھا۔
***
وہاج کیا کر رہے ہیں مجھے نیچے اتاریں وہ اسے اپنی باہوں میں لیے اپنے بیڈ روم میں آیا تھا۔
خوشیاں منا رہا ہوں میری جان وہ اسے اپنے سینے سے لگاتے اسے گھما کر خوشی سے اظہار کر رہا تھا۔
مجھے سچ میں اندازہ نہیں تھا کہ آپ مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اتنا محبت کرنے والا شوہر ملا اس کے سینے پہ سر رکھتے زر تاج نے خوشی سے سرشار لہجے میں کہا تھا۔
میں دیوانہ ہوں تمہاری خوبصورتی کا۔ اس خاندان کی سب سے خوبصورت لڑکی میرے ساتھ ہی سوٹ کرتی ہے نا اس کے ماتھے کو چومتے ہوئے وہ اسے ایک دفعہ پھر سے اپنے سینے سے لگا گیا۔
تھا جبکہ زر تاج نوٹ کر رہی تھی کہ وہ صرف اس کی خوبصورتی کی تعریف کر رہا تھا صرف اس کی خوبصورتی پہ مرتا تھا اسے زر تاج کی اندرونی شخصیت سے شاید کوئی مطلب نہ تھا وہ تو بس اس کی ظاہری خوبصورتی سے محبت کرتا تھا۔
یا شاید وہ کسی غلط فہمی کا شکار تھی۔
***
ڈاکٹر نعیم اس کا پیچھا کر رہا تھا جبکہ گاڑی شاپ کے باہر روکتے ہوئے وہ اندر گیا تھا اور اس نے وہاں سے اس شاپ کا سب سے ایکسپینسو پیس اپنی بیوی کے لیے خریدا تھا۔
وہ پیسوں میں کھیل رہا تھا اور اسے یقین تھا کہ اسی کا ائیڈیا استعمال کر کے ہی وہ پیسوں سے کھیل رہا ہے۔
کیونکہ اس کی24 گھنٹے وہاج پر نظر تھی ائے دن وہ ہزاروں
لڑکیوں کو بے وقوف بنا رہا تھا ایک دن میں وہ چار چار لڑکیوں سے ملاقات کر رہا تھا اور ان کے پاس وہ کوئی لڑکی لاش ہی نہیں رہا تھا یہ کہہ کر کہ کوئی میچ یور لڑکی اس کی باتوں میں پھنسنے کو تیار ہی نہیں ہے۔
***
وہاں کی اتنا مہنگا نیکلس ۔۔۔۔۔ ؟ وہ اپنی آنکھوں کے سامنے ایک انتہائی خوبصورت نیکلس کو دیکھتے ہوئے حیرانگی سے اس سے دیکھنے لگی تھی۔
ہاں ڈارلنگ وہاج کاظمی کی بیوی کے لیے تو پوری دنیا کی دولت کم ہے اور ویسے بھی تمہارے باپ نے تمہیں دیا ہی کیا ہے۔
میں اپنے باپ بننے کی خوشی میں تمہیں زیورات سے لاد دوں گا یہ تو صرف ایک خوشخبری سنانے کا انعام ہے دیکھنا میرا بیٹا ہوگا۔
تو وہ راج کرے گا۔ میں اپنے بیٹے کو دنیا کی ہر خوشی دوں گا وہ جس چیز کی تمنا کرے گا اسے وہ ملے گا۔
میں اس کا نام کائزان وہاج کاظمی رکھوں گا وہ خوشی سے سرشار لہجے میں بول رہا تھا ان کی شادی کو چھ مہینے ہو چکے تھے۔
اور ان پچھلے چھ مہینوں میں وہ مسلسل اس خوشخبری کا انتظار کر رہا تھا اور اخر ایک ہفتہ پہلے اسے یہ خوشخبری مل گئی تھی۔
اور اگر بیٹی ہوئی تو اس نے اچانک پوچھ لیا تھا۔
بیٹی ہوئی تو بھی مسئلہ نہیں لیکن بیٹی وراثت تو نہیں کر سکتی نا اتنی دولت جا ئیداد میں نے کسی غیر کو دینے کے لیے تھوڑی نہ بنائی ہے۔
یہ سب میرے بیٹے کا ہے میرا بیٹا اس پر حکومت کرے گا تم اندازہ نہیں لگا سکتی کہ میرے پاس کتنی دولت ہے اگر میں
چاہوں تو یہاں بیٹھے بیٹھے دنیا کا کوئی بھی کونہ خرید سکتا ہوں۔
تم فرمائش کرو میں اس فرمائش کو ایک لمحے میں پورا کر سکتا ہوں لیکن تم ٹھہری مڈل کلاس غربت میں پلی لڑکی تم کیا جانو عیش و عشرت کی زندگی کیا ہوتی ہے تمہیں کچھ نہیں اتا۔
ارے تمہیں تو اپر کلاس عورتوں کی طرح رہنا نہیں اتا یہ دولت یہ جائیداد اڑاؤ نا پارٹیز کرو اپنی دوستوں کو بلاؤ عیاشی کر و یہ سب کچھ تمہارا ہے میری جان خود کو یہ چار دیواریوں میں رکھنا بند کرو۔
خیر میں کس سے کہہ رہا ہوں یہ ساری باتیں تمہارے بس میں نہیں ہے یہ سب کچھ میں اپنے بیٹے کو راجہ بننا سکھاؤں گا ارے وہ اس دنیا میں آئے گا ہی حکومت کرنے کے لیے۔
وہ بولے چلے جا رہا تھا جبکہ اس کی اس طرح کی باتوں کو وہ زیادہ دل پر نہیں لیتی تھی۔
اسے شروع سے ہی امیر ہونے کا جنون تھا پتہ نہیں اسے یہ پیسہ کدھر سے ملا تھا کہاں سے اس نے یہ ساری دولت بنائی تھی۔
ایک دفعہ اس نے اس سے سوال کیا تو اس نے کہہ دیا کہ عورتوں کا کام گھر بسایا ہے مرد باہر کیا کرتا ہے اس چیز سے عورت کو کوئی واسطہ نہیں ہونا چاہیے اور اس کے بعد زر تاج یہ سوال اس سے کبھی نہ کر سکی تھی۔
لیکن ہر وقت اسے ایک ڈر لگا رہتا تھا کچھ نہ کچھ غلط ہونے کا۔
***
کیا ہوا خان تم نے مجھے یہاں کیوں بلایا ؟ خیریت تو ہے نا ؟ وہ کمرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے اس سے پوچھ رہا تھا۔ جب خان نے اسے سامنے والی کرسی پر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔
سنا ہے باپ بننے والے ہو بہت بہت مبارک ہو بہت خوشی کی بات ہے جان نے مسکراتے ہوئے کہا
تو اس نے اس کی مبارک باد کو مسکرا کر وصول کیا تھا۔
آج تم نے ایک جویلری شاپ سے بہت ایکسپینسو پیس خریدا ہے کیا میں جان سکتا ہوں کہ اس پیس کو خریدنے کے لیے تمہارے پاس پیسے کدھر سے آئے؟
مطلب تم نے جو جویلری پیس وہاں سے خریدا ہے وہ اصل ڈائمنڈ تھا۔
جس کی قیمت تقریبا70 لاکھ روپے ہے اتنے پیسے کہاں سے ائے تمہارے پاس؟
اتنا فائدہ تو اب تک مجھے اس کام میں نہیں ہوا تو تم تو پھر میرے اگے کام کرنے والے ایک عام سے آدمی ہو اور تم نے مجھے تین مہینے پہلے میرے دیے ہوئے25 لاکھ واپس کیسے کیے تھے۔
وہ سامنے صوفے پر بیٹھا ٹانگ پہ ٹانگ رکھے اس سے حساب کتاب کر رہا تھا۔
میرے دوست جہاں تک بات ہے تمہاری رقم واپس کرنے کی تو وہ میں نے قرضہ لیا تھا مجھے تو واپس کرنے ہی تھے وہ پیسے ۔
ہاں یہ الگ بات ہے کہ اس چیز سے تمہارا کوئی واسطہ نہیں کہ میں وہ پیسے کدھر سے لایا میں تمہارے پیسے تمہیں واپس لوٹا چکا ہوں تو میرا نہیں خیال کہ اب اس چیز پر فضول بحث کرنی چاہیے
اور جہاں تک بات جویلری خریدنے کی ہے تو میں اپنی بیوی کے لیے کوئی بھی تحفہ خرید وں کوئی مجھ سے سوال جواب نہیں کر سکتا۔
میرے پاس پیسے تھے اور میں نے اپنی بیوی کے لیے ایک تحفہ خرید لیا۔ وہ پرسکون انداز میں بول رہا تھا۔
یہی تو میں جاننا چا ہتا ہوں کہ تم نے اپنی بیوی کے لیے تحفہ کیسے خرید لیا۔ یہاں میں تمہارا باس ہوں اور میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے میں اس وقت اپنی گرل فرینڈ کے لیے چند روپیوں کا تحفہ نہیں خرید سکتا اور تم اپنی بیوی کے لیے70 لاکھ کے ہیرے خرید رہے ہو۔
کیسے مجھے جواب چاہیے وہاج کاظمی ۔
میں تمہارا جوابدہ نہیں ہوں میں تمہارے لیے کام کرتا ہوں ڈیل پر نہ کہ میں تمہارا غلام ہوں کہ تمہیں ایک ایک روپے کا حساب دوں گا۔
وہ کافی سختی سے بولا تھا اس کے انداز میں بغاوت صاف جھلک رہی تھی یقینا اسے اس آدمی کا ڈر خوف ختم ہو چکا تھا پیسہ ہر طرح کا خوف ختم کر دیتا ہے اور اس وقت وہاج کے پاس پیسے کی ہی تو طاقت تھی۔
کیا کر رہے ہو تم وہاج میرے ساتھ دھوکے بازی میں تمہارا بوس ہوں گناہوں کی دنیا میں تمہیں لے کر میں آیا تھا تم مجھے دھوکہ نہیں دے سکتے میرے ساتھ غداری نہیں کر سکتے تم ۔
یہ تو تم بھی جانتے ہو کہ اس غداری کا کیا انجام ہوگا تمہیں میرے ساتھ ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے وہ اسے دھمکا رہا تھا۔
ہاہاہا مجھے لگا تھا کہ اگلے کچھ وقت میں تم مجھ سے ڈیل کرو گے لیکن تم تو دھمکیاں دے رہے ہو وہ اس کا مذاق اڑاتے ہوئے بولا۔
ڈیل کیسی ڈیل کس طرح کی ڈیل کرنا چاہتے ہو تم وہ پریشانی سے پوچھنے لگا تھا۔
پچھلے کچھ وقت سے جان نے آگے پیچھے جتنی بھی ڈیلز کی تھیں سب کینسل کر دی تھیں کیونکہ اسے لگ رہا تھا کہ اپنے دوست کے ائیڈیا پر کام کرتے ہوئے وہ بہت جلد امیر ہونے والا ہے۔
اسی لیے وہ نہیں چاہتا تھا کہ کوئی بھی اس کی جائیداد کا حصہ دار بنے تو اس نے اپنی ساری چھوٹی موٹی ڈیلز کینسل کر دی تھیں۔
اور یہی وجہ تھی کہ اس وقت وہ اتنا بے بس تھا کہ اپنے ہی ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو وہ کچھ نہیں دے پا رہا تھا۔
لیکن اس گینک میں کام کرنے والوں کو پیسے سے زیادہ ڈی گینگ کا ممبر ہونے پر فخر تھا کیونکہ ڈی گینگ ڈرگ کا سب سے بڑا مافیا گینگ تھا لیکن پچھلے تین مہینوں میں وہ بری طرح سے تباہ ہوا تھا۔
میرے پاس تمہاری سوچ سے زیادہ پیسہ ہے جان ہاتھ ملاؤ ڈیل کرو میرے ساتھ تمہارے سارے ڈوبتے کاروبار کو میں واپس اسی مقام پر لے جاؤں گا جہاں کبھی یہ ہوا کرتا تھا لیکن میری ایک شرط ہوگی۔
ہمیں تمہاری کوئی شرط منظور نہیں دو ٹکے کے چور تمہاری
اوقات کیا ہے کہ تم ہم سے اس طرح سے بات کر رہے ہو؟
تمہاری اتنی اوقات نہیں کہ تم ہمارے سامنے بیٹھ سکو ڈاکٹر نعیم غصے سے غرایا تھا اس کا یہ ایٹیٹیوڈ اسے بہت برا لگ رہا تھا۔
یہاں اس کے مالک ہو کر وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھے اپنے مافیا گینگ میں کچھ بہتر ہونے کا انتظار کر رہے تھے اور وہ ان کا غلام ہو کر بادشاہوں جیسی زندگی گزار رہا تھا یہی چیز نعیم کو اندر تک ہلا کر رکھ گئی تھی۔
یہی تو وجہ تھی کہ وہ دن رات اس کا پیچھا کرنے لگا۔ وہ کب کہاں کیا کرتا ہے اسے ایک ایک لمحے کی خبر تھی۔
خاموش ہو جاؤ نعیم۔۔۔ ۔ بتاؤ کیا شرط ہے تمہاری ؟ میرے گینگ کو واپس کھڑا کرنے کے لیے مجھے کیا کرنا ہوگا۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جب کہ وہاج کے لبوں پر گہری مسکراہٹ آگئی تھی۔
اس نے ایک نظر ڈاکٹر نعیم کو دیکھا تھا آج وہ جس مقام پر تھا وہ صرف اور صرف نعیم پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے ہی تھا ایسا خان کو لگ رہا تھا۔
کہ اس کا دوست ہی اسے بری طرح برباد کر گیا ہے اور اب اسے اپنا مقام واپس حاصل کرنے کے لیے ڈی گینگ کو دوبارہ سے نمبر ون بنانے کے لیے وہاج کی ضرورت تھی۔
میں تمہیں اتنا پیسہ دوں گا کہ تم دوبارہ سے اپنا گینگ کھڑا کر لو گے لیکن اس کے لیے میری شرط یہ ہوگی کہ اب صرف تم ڈی گینگ کے بوس نہیں ہو گے بلکہ ڈی گینگ کا کنگ وہاج کاظمی ہوگا۔
میں تمہیں تمہاری منہ مانگی قیمت دوں گا تمہارے لیے مال بھی خرید لوں گا اور اسے دوسرے ملک میں پہنچا بھی دوں گا میں ڈی گینگ کو دوبارہ سے نمبر ون بنا دوں گا لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ تمہیں کنگ کے طور پر مجھے متعارف کروانا پڑے گا ڈی گینگ میرے انڈر کام کرے گا۔
وہ شرط رکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ خان نے غصے سے اپنی مٹھیاں بیجی تھیں اس گینگ کو بنانے کے لیے اس نے اپنی زندگی کے11 سال تباہ کر دیے تھے۔
اور یہ کل کا لڑکا تین مہینے میں اس سے اس کی سلطنت چھیننے کی بات کر رہا تھا۔
ایسا ممکن نہیں ہے وہاج میں تمہاری کوئی اور شرط قبول کر سکتا ہوں لیکن یہ نہیں ڈی گینگ میرا گینگ ہےاس کا کنگ میں ہوں میں یہاں پر کسی اور کو حکومت نہیں کرنے دے سکتا۔
وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پرسکون انداز میں بولا تھا اس نے خود کو غصہ کرنے سے روکا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اس سے اسے ہی نقصان ہوگا۔
تو ٹھیک ہے خان جب تم اس چیز کے لیے راضی ہو جاؤ تب مجھے بلا لینا کیونکہ میری یہی شرط ہے۔
اگر تم چاہتے ہو کہ ڈی گینگ ایک دفعہ پھر سے ڈرگ مافیا کا نمبر ون گینگ بن جائے تو تمہیں میری شرط ماننی پڑے گی وہ اتنا کہہ کر اٹھ کر وہاں سے جا چکا تھا
***
یہ کیا کر رہی ہو تم میں نے تمہیں کتنی دفعہ کہا ہے کہ گھر کے چھوٹے موٹے کام کرنے کے لیے ملازمہ ہیں یہاں پر۔
تمہیں کیا ضرورت ہے بیڈ سے اٹھنے کی وہ گھر کے اندر داخل ہوا تو اس سے صوفے کے سامنے رکھے ٹیبل کو صاف کرتے دیکھ بھڑک اٹھا۔
ارے وہاج میں بیٹھی ہوئی اکتا جاتی ہوں آپ کو تو پتہ ہے نا یہ سب میرے لیے آسان نہیں ہے ابھی تو میری پریگنسی کو ایک مہینہ بھی نہیں ہوا اور آپ نے مجھے بستر پر بٹھا دیا ہے۔
اگر یہی سب کچھ چلتا رہا تو نو مہینے تک میں تو زندگی سے ہی بیزار ہو جاؤں گی آپ کو پتہ ہے مجھے اس طرح فارغ بیٹھنے کی عادت نہیں ہے اس کے غصے پر وہ اسے سمجھاتے ہوئے کہنے لگی تھی۔
تمہاری یہی حرکتیں مجھے پسند نہیں ہیں زر تاج تمہیں سمجھ میں کیوں نہیں اتا میں اپنے بچے پر کسی طرح کا رسک نہیں لینا چاہتا۔
تمہیں اس کا خیال رکھنا چاہیے لیکن تمہیں عادت ہے فضول مڈل کلاس عورتوں کی طرح ہر وقت جھاڑو ہاتھ میں رکھنے کی۔
یہ ان ملازموں کو مفت کی روٹیاں توڑنے کے لیے نہیں رکھا ہوا میں نے تمہارا خیال رکھنے کے لیے رکھا ہے اگر یہ تمہارا خیال نہیں رکھ سکتے تو یہ یہاں ہیں ہی کیوں ۔۔۔ ؟
اب اگر میں نے تمہیں یہ سارے کام کرتے دیکھا نا تو ان سب کو اس نوکری سے فارغ کر دوں گا جائیں پھر جہاں سے نوکری ملتی ہے وہاں جا کر اپنے کام کریں مفت خورے میرے گھر میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
میں نے انہیں یہاں تمہارا خیال رکھنے کے لیے رکھا ہے اور یہ سارے کھڑے ہو کر تماشہ دیکھتے ہیں وہ غصے سے ملازموں کو گھورتے ہوئے کہہ رہا تھا۔
اور تم میری بات کان کھول کر سن لو اپنے بیٹے پر میں کسی طرح کا رسک نہیں لے سکتا میرے بچے کا خیال رکھو تو بھی تمہارے حق میں بہتر ہوگا مجھے میرا بچہ صحیح سلامت اس دنیا میں چاہیے یہ بات یاد رکھنا ۔
وہ میری سلطنت کا ہونے والا راجہ ہے اور میں اپنی سلطنت کے وراث پر تمہاری کسی طرح کی کوئی غلطی برداشت نہیں کروں گا یہ نہ ہو کہ میں یہ بھی بھول جاؤں کہ میں تم سے کتنی محبت کرتا ہوں تو تمہارے حق میں بہتر یہی ہے کہ اپنا خیال رکھو ۔
مجھے میرا بچہ صحیح سلامت چاہیے وہ بہت سختی سے بات کر رہا تھا زر تاج نوٹ کر رہی تھی کہ وہ اپنے بچے کو لے کر ضرورت سے زیادہ ہی ٹچی ہو رہا تھا۔
اس وقت اسے اپنی بیوی کی نہیں بلکہ صرف اور صرف اپنے ہونے والے بچے کی پرواہ تھی
وہ اس بات سے کوئی مطلب ہی نہیں رکھ رہا تھا کہ زر تاج اس وقت کیسا محسوس کر رہی ہے وہ کیا سوچتی ہے اپنے بچے کو لے کر اس کی کیا فیلنگر ہیں اسے کسی چیز سے مطلب ہی نہیں تھا۔
اسے صرف اور صرف اپنے ہونے والے بچے سے مطلب تھا۔ اور یہی چیز کہیں نہ کہیں زر تاج کو ڈرا رہی تھی
***
تم نے مجھے یہاں کیوں بلایا عبداللہ سب کچھ ٹھیک تو ہے نا عبداللہ کے بلاوے پر وہ اس سے ملنے کے لیے اگیا تھا۔
میرے سننے میں آیا ہے کہ تم نے جان کے ساتھ کوئی ڈیل
کرنے کی کوشش کی ہے؟ کیا تم مجھے اس بارے میں کچھ بتانا چاہو گے۔ وہ اسے سامنے بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے پوچھنے لگا تھا۔
تم مجھ پر نظر رکھ رہے ہو؟ وہ شکی انداز میں اس سے پوچھنے لگا۔
مجھے بس یہ بتاؤ کہ تمہیں ڈی گینگ کا کنگ کیوں بننا ہے اخر ڈی گینگ میں ہے ہی کیا اس وقت وہ زیرو پر ہے اور تم اس کے لیے ڈیلنگ کر رہے ہو جب کہ تم جانتے ہو کہ ڈی کینگ اس وقت کچھ بھی نہیں ہے۔
ہاں یہ سچ ہے کہ ڈی گینگ اس وقت زیرو ہے لیکن میں پھر بھی اس گینگ کا کنگ بننا چاہتا ہوں کیونکہ خان نے کہا تھا کہ میری اوقات نہیں ہے اس کینگ میں شامل ہونے کی اور اسی دن میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ میں جان کو اسی کے گینگ کا کنگ بن کر دکھاؤں گا۔
ڈرگ مافیا کا سب سے بڑا گینگ ڈی گینگ ہے اور میں ڈی گینگ میں شامل ہونے کے لیے پہلے ہی بہت کچھ کر چکا ہوں اور اس وقت میری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ میں کسی طرح ڈی گینگ کا کنگ بن سکوں ۔
اور مجھے ڈی گینگ کا کنگ بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا خان میرے ساتھ ڈیل کرے گا اور ضرور کرے گا وہ پورے یقین سے بول رہا تھا۔
اور ہماری ڈیل کا کیا؟ تم شاید بول رہے ہو کہ تم اس وقت
میرے پارٹنر ہو عبداللہ نے اسے یاد کروانا چاہا تھا۔
ڈی گینگ کا کنگ بننے کے بعد میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں فکر مت کرو۔ میں ڈی گینگ کا کنگ بننے کے بعد تمہیں وہاں نوکری پر ضرور رکھوں گا۔
تم میرے سب سے خاص ادمی رہو گے وہ مسکرا کر کہتے ہوئے وہاں سے اٹھا تھا جبکہ عبداللہ اسے غصے سے دیکھ رہا تھا۔
شاید وہ یہ بھول گیا تھا کہ ڈی گینگ میں شامل ہونے کا وہ کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے اور وہ خود ایک گینگ کا کنگ ہے ہاں یہ بات الگ ہے کہ اس کا گینگ ڈی گینگ کی طرح ڈرگ مافیا میں فیمس نہیں تھا۔
لیکن پھر بھی وہ خود ایک کنگ تھا۔ اور اسے ہرگز منظور نہ تھا اپنی بادشاہی چھوڑ کر غلام بننا۔