Chapter 67: باب 67

پرنسپل سر نے اس کے لیے گاڑی کا دروازہ بھی کھولا تھا۔ جب کہا تنی عزت اسے راس نہیں آ رہی تھی اسے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ آخر اس بڈھے کو ہوا کیا ہے۔ وہ اس سے بے عزت کر رہا ہے یا عزت دے رہا ہے وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی۔

جبکہ پیپر اسے تھمانے کے بجائے اس نے بند اس شیشے سے

ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے آدمی کو پکڑا تھا۔

جب کہ وہ آنکھوں پر کالے گلاسز چڑھائے بنا اس کی طرف چہرہ پھیرے پیپر تھام چکا تھا۔ جبکہ وہ آدمی کائزان کی طرف دیکھ ہی نہیں رہا تھا۔ مرم گاڑی میں بیٹھ چکی تھی یہ سب کچھ اس کے لیے بہت عجیب تھا۔

***

یہ سر کانپ کیوں رہے تھے۔ آپ نے دیکھا انہیں وہ کتنے

خوفزدہ تھے۔ وہ پر یشانی سے اس سے پوچھ رہی تھی جب کہ وہ کندھے اچکا گیا جیسے اس بارے میں کچھ جانتا ہی نہ ہو۔

مبارک ہو ٹیسٹ کلیئر کر لیا تم نے وہ پیپر دیکھتے ہوئے گاڑی سٹارٹ کر چکا تھا جب کہ وہ حیرانگی سے اسے دیکھ رہی تھی۔

ہیں ۔۔۔۔۔ ؟ پاس ہو گئی میں۔ وہ خود بھی جیسے شا کڈ کی کیفیت میں تھی۔

اس کا مطلب ہے ٹیسٹ بہت اچھے طریقے سے تیار تھا کائزان نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہا۔

جب کہ وہ خود حیرانگی کا شکار تھی اسے کس بیسڈ پر پاس کیا گیا تھا پیپر خالی چھوڑنے کے لیے یا ان لوگوں کو گھورنے کے لیے۔

میں سچ میں پاس ہو گئی یا آپ میرا مذاق اڑا رہے ہیں؟ وہ اس کے دیکھتے ہوئے بولی تو کائزان ہلکا سا مسکرایا ۔

تمہارے ایڈمیشن فارم کو ایکسیپٹ کر لیا گیا ہے اب تم فیصلہ کرو گی کہ تمہیں ریگولر کلاسز لینی ہیں یا ان لائن وہ پیپر ایک طرف رکھتے ہوئے مسکرا کر بولا تھا۔

میں ریگولر لوں گی لیکن میں سچ میں پاس ہو گئی کیا؟ وہ اب تک بے یقینی کی کیفیت میں تھی۔

پیپر پر تو یہی لکھا ہے تمہارا ٹیسٹ بہت اچھا ہوا ہے اور تم پاس ہو

ہاں وہ تو میں نے دیا ہی بہت اچھا تھا نا پاس تو مجھے ہونا ہی تھا میں کوئی نالائق تھوڑی ہوں ایک دفعہ کچھ پڑھ لیتی ہوں تو وہ پھر سب کچھ مجھے یاد ہو جاتا ہے۔

وہ تھوڑا سا اپنا کانفیڈنس بحال کرتے ہوئے بولی تھی اب وہ کائزان کو یہ ہرگز نہیں کہہ سکتی تھی کہ وہ پیپر خالی چھوڑ کر آئی ہے۔

اور ان لوگوں کی کسی بات کا اس نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ اس کے انداز پر کائزان نے اپنی ہنسی دبائی تھی۔

ایک منٹ ۔۔۔ کہیں آپ نے تو پرنسپل سر کو فون نہیں کیا تھا جب وہ کانپتے ہوئے میرے پیپر پر مہر لگا رہے تھے اور پھر مجھے چھوڑنے باہر تک آئے ۔ وہ شک کی کیفیت میں اس سے پوچھ رہی تھی۔

آپ نے انہیں دھمکی تو نہیں دی تھی نا وہ اب پوری طرح یقین کر چکی تھی کہ کائزان نے کچھ نہ کچھ تو غلط کیا ہے۔

اگر تمہارا ٹیسٹ اچھا نہ ہوتا تو شاید میں ایسا کچھ کرنے کے بارے میں سوچتا ۔ لیکن باقول تمہارے تم بہت لائق ہو تمہارا ٹیسٹ اچھا رہا ہے تو پھر میں ایسا کیوں کروں گا۔

وہ اسے الجھا گیا تھا جبکہ مرم نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا۔

ہاں میرا ٹیسٹ بہت اچھا ہوا تھا اور میں نے ویسے بھی پاس ہو ہی جانا تھا مجھے آپ کی گنگسٹر مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے خبردار جو کسی کو دھمکی لگا کر مجھے ایڈمیشن نا دلائیں یہ اپنی گینگسٹر گری نہ اپنے جیسے گینگسٹرز یک رکھیں میری یونیورسٹی میں ایڈ کرنے کی ضرورت نہیںہے ۔

میں ان سب چیزوں کو اپنی زندگی سے دور رکھنا چاہتی ہوں اس نے اسے وارن کیا تھا جب کہ وہ سر کو خم دیتا۔ گاڑی ایک ہوٹل کے سامنے روک چکا تھا۔

نہیں یہاں کا کھانا مجھے پسند نہیں ہے۔ وہ فورا بولی تھی یہ وہی ہوٹل تھا جہاں کچھ دن پہلے کائزان نے اس آدمی کو دیوار سے مارا تھا۔

تو پھر کہاں چلنے کا ارادہ ہے وہ گاڑی دوبارہ سٹارٹ کرتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا۔

کہیں بھی جہاں کھانا اچھا مل سکے۔ وہ باہر بیٹھے چند صوارہ لڑکوں کو دیکھ چکی تھی اور ہرگز نہیں چاہتی تھی کہ کائزان کے ہاتھوں ان کی درگت بنے۔

اوکے بےبی ڈھونڈتے ہیں تمہارے لیے قابل قبول کھانا وہ گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے بولا تھا جبکہ مرم سکون کا سانس لیتی سیٹ کی پشت سے ٹیک لگا چکی تھی

***

شام کا وقت تھا کائزان اسے گھر چھوڑ کر واپس اپنے کام کے لیے نکل گیا تھا۔ اور اب تک واپس نہیں آیا تھا۔ وہ اس وقت ڈبلیو کے ساتھ باہر بات تو میں مصروف تھی۔

جب اچانک ایک دفعہ پھر سے دھیان اس بیسمنٹ والے حال پر گیا تھا۔

ڈبلیو تم جانتے ہو نا اس حال سے گھر کے اندر سے کون سا دروازہ نکلتا ہے۔

مجھے لگتا تھا کہ کائزان کا آفس روم ہوگا لیکن وہ والا کمرہ نہیں ہے اور اب مجھے لگتا ہے وہ دوسرا والا کمرہ ہے۔ جہاں کا دروازہ کائزان نے بند کیا ہوا ہے۔

لیکن اب میں وہاں نہیں جاؤں گی تو میں پتہ ہے کا ائز ان نے میرے گردن دبائی اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ مجھے بھی مار سکتے ہیں مجھے کچھ نہیں جاننا ان کے بارے میں اگر میں نے ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تووہ مجھے بھی مار دیں گے۔

ڈبلیو تمہیں لگتا ہے وہ مجھے مار سکتے ہیں وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تھی جو خاموشی سے اسے سن رہا تھا۔

ڈبلیو مجھے ان کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل رہا ان کے ماضی میں کیا ہوا تھا۔ میں کچھ بھی جان نہیں پا رہی۔ میں کیا

کروں مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا ۔

میں کائزان کو ان سارے غلط کاموں سے دور کرنا چاہتی ہوں میں چاہتی ہوں کہ وہ سارے غلط کام چھوڑ دیں۔

اور عام انسانوں کے جیسے زندگی گزاریں تم جانتے ہو نا ڈبلیو قتل کی کوئی معافی نہیں ہے اللہ پاک قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کرتا۔ یہ بہت بڑا گناہ ہے اور میں کائزان کو ایسے گناہ نہیں کرنے دوں گی میں کیا کروں۔

میں انہیں کچھ بھی سمجھا ہی نہیں پا رہی ان کے غصے سے مجھے ڈر لگتا ہے۔ مجھے لگتا ہے وہ مجھے بھی مار دیں گے وہ بیٹھے بیٹھے ہی اپنی باتوں میں لگی انسو بہانے لگی تھی۔

اسے کل یہ سب کچھ برا نہیں لگا تھا لیکن اب کائزان کا وہ لہجہ اسے تکلیف دے رہا تھا۔

اگر وہ اسے ڈرا کر اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا تو وہ اس چیز میں

کامیاب ہو چکا تھا۔

شاید اس کے ڈر سے وہ ساری زندگی اس کے پاس رہتی اور کبھی ازادی کی خواہش نہ کرتی لیکن یہ محبت بھی اسے سکون کا سانس نہیں لینے دے رہی تھی اسے منظور نہ تھا کہ جس شخص کو وہ اتنا چاہتی ہے وہ گناہوں کے دل میں اتنا دھنسا ہوا تھا۔

ڈبلیو نے اسے روتے دیکھ کر بے چینی سے اٹھ کر اس کے آگے پیچھے چلنا شروع کر دیا تھا۔

وہ اپنے جذبات کسی کے سامنے بیان نہیں کر پا رہی تھی اسی لیے ڈبلیو کے ساتھ لگے رونے لگی۔

ڈبلیو وہ ایسے کیوں ہیں۔ دعا کرو وہ اچھے ہو جائیں۔ مجھے ان سے بہت ڈر لگتا ہے۔ وہ مجھے مار دیں گے ڈبلیو ۔ اور اب مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے مار سکتے ہیں۔

وہ کس طرح کی کیفیت کا شکار تھی وہ خود بھی نہیں جانتی تھی وہ کائزان کو چھوڑ نہیں سکتی تھی کیونکہ اس کی صورت میں اسے موت کو گلے لگانا پڑتا۔

پر کائزان کو بات بات پر قتل غیرت کرتے دیکھنا بھی اسے منظور نہ تھا۔

وہ نہ جانے کتنی ہی دیر اس کے ساتھ لگے روئے جا رہی تھی جب اچانک اسے پیچھے کسی کا احساس ہوا۔ اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو یہاں پر وہ کھڑا حیرانگی سے اسے دیکھ رہا تھا

***

مرم میرا بچہ کیا ہوا تم اس طرح سے کیوں رو رہی ہو؟

کیا کائزان نے تمہیں کچھ کہا ہے؟ وہ اس کے پاس بیٹھتے ہوئے اسے اپنے ساتھ لگا چکا تھا۔ اپنی بہن کو یوں انسو بہاتے دیکھ ایک ایک لمحے کے لیے ڈبلیو کا ڈر بھی اس کے اندر سے ختم ہو چکا تھا۔

ہاں وہ اس کی بہن کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا تھا وہ اس کی بہن کا بچہ تھا تو پھر وہ یاور کو کوئی نقصان پہنچائے گا یہ ڈر بھی اس کے ذہن سے نکل چکا تھا۔

بھائی تم ۔۔۔۔۔ وہ اسے سامنے پا کر اس کے گلے سے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی۔

مرم۔ ۔ ۔۔ میرا بچہ ہوا کیا ہے کچھ بتا تو سہی وہ بے چین سا اس سے پوچھنے لگا۔

کچھ نہیں بس ایسے ہی امی کی یاد آگئی تھی اس نے بہانہ بناتے ہوئے اٹھنا چاہا ۔

جبکہ وہ اسے لیے گھر کے اندر کی طرف قدم پرانے لگا تھا۔

تمہیں امی کی یاد میں پہلے تو کبھی اس طرح سے روتے نہیں

دیکھا۔ اس طرح سے کیوں رو رہی ہو مرم بتاؤ تو سہی مجھے کیا ہوا ہے وہ اسے صوفے پر بٹھاتے ہوئے پوچھنے لگا تھا۔

کچھ نہیں ہوا بس ایسے ہی ۔۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے اسے سمجھانا چاہ رہی تھی۔ بلکہ وہ تو کائزان کے آنے سے پہلے اسے یہاں سے بھیجنا چاہتی تھی جبکہ وہ اتنی آسانی سے سمجھنے والا نہیں تھا۔

کائزان کو لے کر پریشان ہو۔ اس نے جیسے اس کے آنسوؤں کی وجہ جان لی تھی۔

میرے پریشان ہونے سے کیا ہوگا بھائی ۔ میں صرف پریشان ہی ہو سکتی ہوں۔ میں انہیں یہ سب کچھ کرنے سے روک نہیں سکتی کچھ ایسا کرو بھائی کے کائزان یہ سارے کام چھوڑ دیں۔ وہ ایک اچھے انسان بن جائیں ان گناہوں کی دنیا سے باہر نکل آئیں ۔

کیا کچھ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے ان کی ماضی میں کیا ہوا تھا میں نہیں جانتی لیکن اتنا پتہ ہے کائزان کا یہ روپ کہیں نہ کہیں ان کی ماضی میں چھپا ہوا ہے۔

ان کے ماضی میں کچھ ایسا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ اس طرح ہو گئے ہیں۔

اس طرح غلط کاموں کی طرف نکل گئے ہیں لیکن وہ ٹھیک ہو سکتے ہیں وہ ایک اچھے انسان بن سکتے ہیں۔ وہ یہ سارے کام چھوڑ سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے مجھے جاننا ہوگا کہ آخر ان کی زندگی میں ہوا کیا ہے۔

اور میں ان سے یہ بات پوچھ نہیں سکتی کیونکہ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی اذیت ناک ماضی کے بارے میں میں کبھی ان سے کچھ نہیں پوچھوں گی۔

اور رفیل بھائی اور رسل بھائی شاید مجھے کچھ کبھی بتائیں گے ہی نہیں تمہیں کو پتہ ہے یہاں ایک بیسمنٹ ہے۔ جس میں بہت ساری لوگوں کی ہڈیوں کے ڈھانچے پڑے ہوئے ہیں

جہاں شاید ایک ادمی قید ہے جس کا نام وہاج کاظمی ہے اور وہ کائزان کا باپ ہے۔ وہ پتہ نہیں کیا کیا بولے جا رہی تھی جب اچانک تھی ان دونوں کو احساس ہوا کہ دروازے پر کوئی کھڑا ہے

کائزان کو سامنے پا کر وہ دونوں اٹھ کر کھڑا ہو گئے جبکہ مرم بھی ایک لمحے کے لیے کانپ سی گئی تھی۔ اور اس کا کانپنا یاور کو سمجھ نہیں آرہا تھا

***

کیوں رلا رہے ہو میری بیوی کو سالے صاحب وہ اندر قدم بڑھایا اس سے سوال کر رہا تھا۔

جبکہ وہ اس کے سامنے کھڑا نفی میں سر ہلانے لگا۔

وہ نہیں رلا رہے تھے مجھے ہم صرف بات کر رہے تھے وہ اچانک ہی اپنے بھائی کے آگے آگئی تھی نہ جانے کیوں اسے لگ رہا تھا کہ وہ اس کے بھائی کو نقصان پہنچائے گا۔

جبکہ کائزان اس کا یہ انداز دیکھ کر تھوڑا پریشان ہوا تھا کیا وہ اسے اتنا گیا گزرا سمجھتی تھی کہ وہ اس کے بھائی کو مار ڈالتا ۔

تم جاؤ یہاں سے بھائی ۔ وہ اس کے سینے پہ ہاتھ رکھتی اسے

دروازے کی طرف جانے کا بول رہی تھی۔

اتنا جلدی کیوں بھیج رہی ہو۔ ابھی تو آئے ہیں بیٹھنے تو دو ذرا اسے کائزان نے کہنے کی کوشش کی تھی جبکہ وہ اس کے سامنے آتی کائزان کے سینے پہ ہاتھ رکھ کے اسے پیچھے ہٹا چکی تھی۔

نہیں یہ جائے گا یہاں سے اسے کام ہے بہت تم جاؤ یہاں سے بھائی وہ ڈر کے زیر اثر تھی جبکہ اس کا یہ ڈر کائزان بھی سمجھ نہیں پا رہا تھا۔

ڈونٹوری تمہارے بھائی کو جان سے نہیں ماروں گا میں وہ جیسے اس کے ڈر کو زبان دے گیا تھا۔

کیوں نہیں اگر آپ مجھے مار سکتے ہیں تو میرا بھائی آپ کے سامنے کیا چیز ہے۔ اگر آپ اپنے باپ کی جان لے سکتے ہیں تو ہم تو ابھی آپ کی زندگی میں شامل ہوئے ہیں ہماری کیا اوقات ہے۔

آپ کی درندگی میں میں اپنے بھائی کی جان پر رسک نہیں لے سکتی وہ اچانک ہی چلا کر بولی تھی جبکہ اس کے انداز پر یاور بھی حیران رہ گیا تھا۔

کوئی دورہ پڑا ہے تمہیں یہ کیا بکواس کر رہی ہو تم ۔ میں کیوں ماروں گا تمہارے بھائی کو اور ان سب چیزوں میں میرا باپ کہاں سے آیا ؟

بھائی تم جاؤ یہاں سے ۔۔۔۔ کائزان کو غصے میں دیکھ کر اس نے ڈر سے یاور سے التجا کی تھی وہ بس چاہتی تھی کہ اس کا بھائی یہاں سے چلا جائے بالکل صحیح سلامت ۔ بس وہ کائزان کی نگاہوں سے دور ہو جائے۔ وہ کائزان کے غصے میں اپنا کوئی نقصان نہیں کروانا چاہتی تھی

ائندہ یہاں مت انا کبھی بھی مت آنا وہ اسے دروازے کی طرف دھکا دیتے ہوئے بولی تھی۔

ہم سکون سے بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں اس کے ڈر نے اسے سچمچ میں ہرٹ کیا تھا۔

وہ جانتا تھا کل کی اس کی حرکت کی وجہ سے وہ اس سے ڈر گئی تھی لیکن وہ اس کے باپ اور اپنی ذات کو ایک ترازو میں بول رہی تھی

وہ سمجھتی تھی کہ جس طرح اس نے اپنے باپ کو مار ڈالا اسی طرح وہ اسے بھی مار ڈالے گا۔

میں یہاں سے کہیں نہیں جاؤں گا مرم۔ اور تو اس سے اتنی خوفزدہ کیوں ہے مجھے بتا ۔ کیا کیا ہے اس نے تیرے ساتھ

۔۔۔ ؟

او پریشانی سے مرم سے پوچھنے لگا تھا اس کا خوف صاف کہہ رہا تھا کہ کائزان کا ڈر اس کی رگ رگ میں بھر چکا ہے شاید کائزان نے اسے یاور کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ہاں جب ان دونوں کا نکاح ہوا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ وہ کسی کی جان لینا اس کے لیے کوئی بڑی بات نہیں لیکن اب وہ مرم سے محبت کرتا تھا وہ اسے تکلیف پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

اور وہ یہ بھی جانتا تھا کہ کائزان اس کی بہن کے دل میں اپنی جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہو چکا ہے تو وہ اتنی خوفزدہ کیوں تھی۔

تم جاؤ یہاں سے پلیز بھائی جاؤ تم نہیں جانتے یہ انسان نہیں درندہ ہے یہ تمہیں بھی مار ڈالے گا۔

یہ سب کو مار ڈالے گا کسی کو زندہ نہیں چھوڑے گا۔ یہ ادمی دعوی کرتا ہے کہ یہ مجھ سے محبت کرتا ہے۔

لیکن اس نے کہا ہے یہ مجھے بھی مار ڈالے گا دیکھو یہ ہے اس کی محبت اس نے اپنی گردن سے دوپٹہ ہٹاتے ہوئے اسے کائزان کی انگلیوں کے نشان دکھائے تھے۔

جب اگلے ہی لمحے کائزان نے اسے کھینچ کر ایک زوردار تھپڑ لگایا تھا وہ اگلے ہی لمحے زمین پر جا گری تھی یاور اس کی یہ حرکت دیکھ کر خود بھی شو کڈ رہ گیا تھا۔

ہاں ہوں میں درندہ مار دوں گا سب کو کسی کو زندہ نہیں چھوڑوں گا حیوان ہوں میں میں نے ہی اپنے باپ کو مارا ہے ہاں میں قاتل ہوں تو میں بھی مار ڈالوں گا تمہارے بھائی کو بھی مار ڈالوں گا۔

وہ غصے سے چلاتے ہوئے اس کی طرف بھرنے لگا تھا جب یاور نے اچانک اسے پکڑ کر پیچھے ہٹایا چاہا تھا۔

جب کہ اندر داخل ہوتے رسل اور رفیل بھی ماحول کی سنگینیت کا اندازہ لگا چکے تھے کائزان کو غصے سے مرم کی طرف بڑھتا ہی انہیں بتا گیا تھا کہ مرم کی موت اس کے کتنے قریب کھڑی ہے وہ دونوں بھاگتے ہوئے کائان کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب کہ وہ خوف سے کانپ رہی تھی۔

***

ان لوگوں نے اسے پورا پلان بتایا اور پھر اسی کام پر لگا دیا تھا وہ لڑکیوں کو پھنسائے گا اپنی محبت کے جال میں اور پھر ان سے اپنا کام لے گا۔

جبکہ ان کا پورا پلان سننے کے بعد وہ سید ھا خان کی مخالف پارٹی عبداللہ رئیس کے پاس آیا تھا وہ بھی وہی کام کرتا تھا یعنی ڈرگز کی سمگلنگ اور اس کے پاس بھی ملک سے باہر ڈرگز بھیجنے کا کوئی راستہ نہ تھا۔

تم یہاں کیا کر رہے ہو ۔۔۔؟ عبداللہ اسے دیکھ کر غصے سے اس کے پاس آیا تھا وہ جانتا تھا وہ جان کا آدمی ہے اور اس کے لیے ڈرگز سمگل کرتا ہے .

تمہارے ساتھ ڈیل کرنے کے لیے کیا ہم بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں میری ڈیل تمہیں اور مجھے کروڑوں کا فائدہ کروا سکتی ہے۔ وہ اس لالچ دیتے ہوئے بولا۔

تم دو گے مجھے کروڑوں تمہارے پاس ہے کیا تم تو خود جان سے قرضہ لیے بیٹھے ہو۔ وہ اس کا مذاق بناتے ہوئے بولا۔

ہاں بالکل ایسے ہی ہے میں اس سے بہت سارے پیسے لے کر بیٹھا ہوا ہوں اور بہت برے طریقے سے پھنس بھی جھکا ہوں اور اب وہ مجھے اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

مجھے نہیں میری شکل کو اس کے پاس اس ملک سے کسی دوسرے ملک میں اپنا مال بیخھیے کا ایک بہترین طریقہ آگیا ہے اس کے ڈاکٹر دوست نے اسے ایک بہترین ائیڈیا دیا ہے جسے میں نے سن لیا۔

ان لوگوں نے ان سب چیزوں میں مجھے بھی شامل کیا ہے لیکن وہ اس چیز میں مجھے کچھ دیں گے نہیں۔

لیکن اگر وہی پلان میں تمہارے ساتھ شیئر کروں اور ہم دونوں مل کر وہ کام کریں جو وہ لوگ کرنے والے ہیں تو شاید ہمیں فائدہ ہو سکتا ہے بنو گے میرے50 پرسنٹ کے پارٹنر وہ ہاتھ آگے بڑھاتے ہوئے بولا تھا۔

تمہارا مال دوسرے ملک لے کر جانا میرا کام ہے لیکن پرافٹ ہاف لوں گا۔ وہ ہاتھ اب بھی ہوا میں اٹھائے ہوئے تھا جب کہ اس کا ائیڈیا سننے کے لیے وہ بھی بے تاب تھا۔

وہ بھی اپنا مال کسی بھی طریقے سے دوسرے ملک میں بھیجنا چاہتا تھا جہاں انہیں بہت فائدہ تھا ملک کے اندر وہ پیسہ تو بہت کما رہے تھے لیکن اتنا نہیں جتنا وہ چاہتے تھے۔

ہاں میں تمہارا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں بتاؤ ائیڈیا کیا ہے۔

ہمیں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم تیار کرنی ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانا ہے خاص کر ان لڑکیوں کو جو دماغی طور پر مضبوط ہوں۔

نابالغ اور بچگانہ دماغ والی لڑکیاں ہمارے کسی کام کی نہیں ہیں یہ بات یاد رکھنا ۔

وہ اسے پوری بات سمجھانے لگا تھا جب کہ پہلے تو وہ عورتوں کو ان سب چیزوں میں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھا لیکن فائدہ سوچتے ہوئے وہ اس کی بات ماننے کا فیصلہ بھی کر چکا تھا۔

***

وہ بہت پرکشش نوجوان تھا کسی لڑکی کو اپنی طرف متوجہ کرنا اس کے لیے مشکل نہیں تھا اور پھر مہنگی گاڑی اور مہنگا لائف سٹائل بھی لڑکیوں کو اس کی طرف ہی اسانی سے متوجہ کر دیتا تھا۔

پچھلے تین مہینوں میں وہ ڈی گینگ کو بڑی مشکل سے چار لڑکیاں ہی دے پایا تھا اور ان میں سے بھی صرف ایک ہی لڑکی ان کے مال کو دوسرے ملک میں پہنچانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اور وہ بھی وہاں۔ پہنچتے ہی مر گئی تھی۔ باقی دو لڑکیاں تو اپریشن کے فورا بعد ہی درد برداشت نہ کرنے کی وجہ سے مر گئی تھی۔

یہ کیسی لڑکیاں لا رہے ہو تم تین مہینوں میں ہمیں بہت کم فائدہ ہوا ہے۔ دیکھو یہ لڑکیاں تو یہ درد برداشت ہی نہیں کر پا رہی۔ ہمیں اس طرح کی لڑکیاں نہیں چاہیے ہمیں ایسی لڑکیاں چاہیے جو ذہنی طور پر مضبوط ہوں میچور ہوں۔

بچیاں نہیں چاہیے ہمیں ۔ خان اس کے پاس بیٹھا اسے سمجھا رہا تھا جان تمہیں کیا لگتا ہے میچور لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسانا اسان ہوتا ہے میں صرف بچیوں کو ہی پھنسا سکتا ہوں۔

اور تم نے اپنے چار پانچ ادمیوں کو بھی تو لگا کے رکھا ہے نا اس کام پہ وہ لوگ کیوں نہیں لڑکیاں لا رہے سب کچھ کیا مجھ پر فرض ہے اور ویسے بھی ساری غلطی میری نہیں ہے بلکہ اس ڈاکٹر کی بھی ہے دو اپریشن تو اس کے ناکامیاب ہو گئے ہیں جیسے ہی وہ اپریشن مکمل کر کے فارغ ہوا دونوں کی تھیلیاں ان کے پیٹ میں پھٹ گئی جس کی وجہ سے ان دو لڑکیوں کی موت ہوئی ہے۔

ہاں باقی ایک لڑکی کو میں سمجھ سکتا ہوں کہ شاید وہ انمیچیور تھی ذہنی طور پر درد برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں تھی۔ لیکن دو لڑکیوں کی موت تمہارے اس ڈاکٹر دوست کی وجہ سے ہوئی ہےاس سے سوال جواب کرنے کے بجائے تم مجھ سے لڑ رہے ہو وہ ناراضگی سے بولا تھا جب سے وہ اس کے لیے لڑکیاں لا رہا تھا اس کا سٹینڈرڈ تھوڑا ہائی ہو گیا تھا آج کل وہ جان کو بھی اپنے سامنے کچھ بولنے نہیں دیتا تھا۔

دیکھو وہاج میری بات کو سمجھنے کی کوشش کرو میرا مخالف عبداللہ رئیس اس وقت کروڑوں اربوں کی ڈرگز دوسرے ملک بھیج رہا ہے پتہ نہیں وہ یہ کام کس طریقے سے کر رہا ہے لیکن وہ مجھ سے آگے جا رہا ہے اور یہ چیز میں برداشت نہیں کر سکتا ڈی کنگ ہمیشہ سب سے اوپر رہے گا۔

تم سمجھ رہے ہو نا میری بات کو خان کافی پریشانی سے کہہ رہا تھا جبکہ اس نے صرف ہاں میں سر ہلا کر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا تھا اسے اس بات کا دلاسہ دینے کے لیے کہ وہ اس کے ساتھ ہے

جب کے اندر ہی اندر وہ خوش ہو رہا تھا یہ سوچ کر کہ پچھلے تین مہینوں میں اس نے اسے صرف چار لڑکیاں لا کر دی ہیں جس میں صرف ایک لڑکی ہی اس کے کام آ چکی ہے جبکہ پچھلے تین مہینوں میں10 لڑکیوں کو وہ عبداللہ رئیس کے گینگ کی مدد سے دوسرے ملک بھیج چکا تھا اور اسے بہت فائدہ بھی ہو رہا تھا عبداللہ تو خوشی سے ہواؤں میں اڑ رہا تھا کہ اس کا پلان کس طرح سے کامیاب ہوا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.