Chapter 66: باب 66

وہ صبح اٹھا تو وہ آئینے کے سامنے کھڑی تیار ہو رہی تھی۔

یعنی وہ آج ٹیسٹ دینے کے لیے تقریبا اپنی تیاری مکمل کر چکی تھی رات وہ کمرے میں آیا تو وہ گہری نیند میں تھی اس لیے اسے بالکل بھی تنگ نہیں کیا تھا کیونکہ آج کا دن اس کے لیے بہت خاص تھا۔

میں تیار ہوں آپ تیار ہو کے آ جائیں تب تک میں ناشتہ لگوا تی ہوں۔ پھر ہم چلیں گے یونیورسٹی ٹیسٹ دینے کے لیے اور میں نے سوچا ہے کہ وہ کچھ کہتے کہتے رک گئی۔

کیا سوچا ہے تم نے؟ اس نے خود ہی اس سے پوچھا تھا۔

جی وہ میں نے سوچا ہے کہ میں ان لائن کلاسز میں ایڈمیشن نہیں لوں گی میں یونیورسٹی میں ایڈمیشن لوں گی اور روز لیکچر لوں گی سب لوگوں کے ساتھ مجھے لگتا ہے اس طرح سے میں جلدی سے ایک پاؤں گی۔

وہ اہستہ اہستہ بول رہی تھی جبکہ کائزان نے صرف سر ہلایا اور بنا کوئی جواب دیے واش روم کی طرف بڑھ گیا تھا اب مرم نہیں جانتی تھی کہ اس کا جواب ہاں ہے یا نا ہے۔

***

آپ نے جواب نہیں دیا کیا میں یونیورسٹی ایڈمیشن لے سکتی ہوں وہ ناشتہ کر رہا تھا جب اس نے پھر سے پوچھا تھا اس کی آواز بہت کم تھی اور لہجہ بہت نرم ۔

تمہاری مرضی مجھے کوئی اعتراض نہیں اگر چاہو تو ان لائن کلاسز میڈیمیشن لے ہو اگر چاہو تو ریگو لر بیسڈ پر یونیورسٹی میں ایڈمیشن لے لو لیکن اس کے لیے بھی تمہیں ٹیسٹ کلیئر کرنا پڑے گا اور مجھے نہیں لگتا کہ تم یہ ٹیسٹ کلیر کر پاؤ گی۔

جس طرح کی تیاری تم نے کل کی ہے نا مجھے نہیں لگتا کہ تم یہ ٹیسٹ کلیئر کر سکتی ہو کل تم نے صرف یونیورسٹی کی ویب سائٹ اوپن کی تھی وہاں پر کچھ پڑھا یا سمجھا نہیں تھا۔

ٹیسٹ کلیئر کرو پھر دیکھتے ہیں کہ تمہیں کس طرح سے ایڈمیشن لینا ہے وہ پرسکون انداز میں کہتا اپنا ناشتہ مکمل کرنے لگا تھا۔

جبکہ اب مرم بھی اپنی سوچ میں گم ہو چکی تھی یہ سچ تھا کہ اس نے کل سے کچھ بھی نہیں پڑھا تھا جب سے کائزان کی فون پر بات سنی تھی اور پھر کائزان کا وہ ری ایکشن دیکھا تھا وہ ایک لفظ بھی نہیں پڑھ سکی تھی۔

اور اب اسے اس بات پر پچھتاوا ہو رہا تھا اگر وہ کچھ پر لیتی تو ممکن تھا کہ وہ یونیورسٹی کا ٹیسٹ کلیئر کر سکتی ہے اب تو یقینا اس نے فیل ہی ہونا تھا

***

وہ گاڑی چلا رہا تھا جب کہ وہ خاموشی سے بیٹھی اپنے ہاتھوں کو دیکھ رہی تھی۔

جب تک تمہارا ٹیسٹ ہوتا ہے میں باہر ہی رہوں گا تم سکون سے اپنا ٹیسٹ کلیئر کر کے باہر آ جانا میں تب تک کہیں نہیں جاؤں گا جب تک تمہیں واپس گھر نہ چھوڑ دوں وہ یونیورسٹی کے با ہر گاڑی روکتے ہوئے بولا تھا۔

وہ پہلے ہی فون کر کے پرنسپل کو بتا چکا تھا کہ آج اس کی بیوی

ٹیسٹ دینے کے لیے یہاں آنے والی ہے۔

کائر مجھے ٹیسٹ تیار نہیں ہے مجھے کچھ نہیں آتا۔ میں نے رات کو آپ سے جھوٹ بولا تھا کہ میں اپنے ٹیسٹ کی تیاری کر چکی ہوں میرا نہیں خیال کہ میں ٹیسٹ کلیئر کر پاؤں گی آپ مجھے واپس گھر لے چلیں ۔ وہ کافی دیر سوچنے کے بعد اخر ہمت کر کے بولی تھی۔

اور تم نے مجھ سے جھوٹ کیوں بولا تھا یہ بھی بتاؤ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پرسکون انداز میں بولا تھا۔

وہ۔۔ ۔ میں دراصل ۔۔۔۔۔۔۔ میں اس۔۔ ۔ وقت بہت ڈر گئی ۔۔ تھی۔۔۔۔۔ مجھے آپ سے ۔۔۔۔ ۔"

مرم تم مجھ سے دور نہیں جا سکتی کبھی بھی نہیں کسی بھی کنڈیشن میں نہیں میں تمہیں کسی بھی قیمت پر خود سے الگ نہیں ہونے دوں گا تو یہ سوچ دوبارہ اپنے ذہن میں مت لانا کہ تم مجھ سے دور جا سکتی ہو۔

بہت پیار کرتا ہوں تم سے بہت عز یر ہو تم میرے لیے۔ میں تمہیں ہمیشہ کے لیے ختم تو کر سکتا ہوں لیکن خود سے دور نہیں کر سکتا یہ بات یاد رکھنا ۔

اگر تم مجھ سے دور جانے کی کوشش کرو گی تو وہ صرف ایک ہی صورت میں ہو پائے گا ہم دونوں میں سے کسی ایک کی موت کی صورت میں۔

جاؤ ٹیسٹ دے کر آؤ باقی میں سنبھال لوں گا۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جب کہ وہ بنا کچھ بھی بولے گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے یونیورسٹی کے دروازے سے اندر چلی گئی تھی

***

وہ پرنسپل روم میں آئی تو سامنے ہی دو ٹیچرز کے ساتھ ایک پرنسپل سر بیٹھے ہوئے تھے۔

پتہ نہیں یہ لوگ اس سے کیا سوال کرنے والے تھے اور نہ جانے وہ ان لوگوں کو کیا جواب دے گی اس کے پاس تو کچھ بھی نہیں تھا اس نے کچھ پڑھا ہی نہیں تھا اور نہ ہی اس ٹیسٹ کے ریلیٹڈ کچھ بھی سمجھ پائی تھی اب پتہ نہیں اس نے یہاں کیا کرنا تھا۔

جس طرح سے یہ لوگ اسے دیکھ رہے تھے ایک بات تو کلیئر تھی کہ وہ ہرگز یہ ٹیسٹ کلیئر نہیں کر پانے والی تھی۔

اس نے ان لوگوں کو اپنا تعارف صرف اپنے نام سے کروایا تھا جب کہ وہ ہاں میں سر ہلاتے ہوئے اسے بیٹھنے کا اشارہ کر چکے تھے۔

سامنے بیٹھے ٹیچر نے اس کے سامنے ایک کاغذ رکھا تھا اور پھر اس سے کچھ کہنے لگا اس کی ایک بھی بات اسے سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔

جبکہ وہ لوگ بھی اکتائے ہوئے انداز میں اسے دیکھ رہے تھے یقینا وہ بھی سمجھ چکے تھے کہ اسے کچھ بھی اتا جاتا نہیں ہے وہ صرف ٹیسٹ دینے کے لیے آئی ہے۔

پرنسپل سر کا تو انداز بھی کافی لیا دیا ہی تھا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا اسے اس یونیورسٹی میں ایڈمیشن دینے کا کہ ان کا فون بج اٹھا۔ اپنے فون پر انجان نمبر سے کال اتے دیکھ انہوں نے فورا ہی فون اٹھا لیا تھا۔

کائزان کاظمی اس نے اپنا نام اوپر فخر سے لیا تھا جبکہ دوسری

طرف اس کا نام سینے ہی وہ کرسی پر بیٹھے پرنسپل سر کانپ اٹھے تھے۔

آپ کے سامنے بیٹھی لڑکی میری بیوی ہے ٹیسٹ اسے تیار نہیں ہے لیکن وہ ایک اچھی سٹوڈنٹ ہے آپ کی یونیورسٹی میں

ایڈمیشن لے گی تو آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اسے ایڈمیشن دے دیجئے۔

ورنہ آپ کی یونیورسٹی تو نہیں رہے گی ہو سکتا ہے یونیورسٹی کے اندر سٹوڈنٹ ایک بھی زندہ نہ بچے اس نے اپنے ہی انداز میں دھمکی دی تھی۔ وہ انہیں ان کی زبان میں سمجھا رہا تھا۔

اور پھر فون بند ہوتے ہی انہوں نے سامنے رکھے پیپر پر اپنی یونیورسٹی کے مہر لگائی تھی۔ وہ دونوں ٹیچر انہیں حیرانگی سے دیکھ رہے تھے وہ ایک نالائق سٹوڈنٹ کو اس یونیورسٹی میں ایڈمیشن دے رہے تھے ایسا تو ممکن ہی نہیں تھا۔

میم آپ کا ایڈمیشن ہو چکا ہے ائیے ہم آپ کو دروازے تک چھوڑ کے آتے ہیں آپ کے ہسبینڈ دروازے پر آپ کا ویب کر رہے ہیں پرنسپل سر نے اٹھ کر کھڑے ہوتے ہوئے کہا تھا۔ جب کہ وہ ان کی بات کو نہیں سمجھ پائی تھی۔ کیونکہ وہ مصری زبان میں بول رہے تھے۔

اور اسے یہی لگ رہا تھا کہ وہ لوگ اسے یونیورسٹی سے باہر نکالنے جا رہے ہیں اب یہ کس چیز کی مہر تھی وہ اسے سمجھ نہیں آئی تھی۔ کیونکہ وہ مہر یونیورسٹی کے نام کی تھی نہ کہ پاس یا فیل کی۔

***

پرنسپل سر نے سکے لیے گاڑی کا دروازہ بھی کھولا تھا۔ جب کہا اتنی عزت اسے راس نہیں آ رہی تھی اسے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ آخر اس بڈھے کو ہوا کیا ہے۔ وہ اس سے بے عزت کر رہا ہے یا عزت دے رہا ہے وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی۔

جبکہ پیپر اسے تھمانے کے بجائے اس نے بند اس شیشے سے

ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے آدمی کو پکڑا تھا۔ جب کہ وہ آنکھوں پر کالے گلاسز چڑھائے بنا اس کی طرف چہرہ پھیرے پیپر تھام چکا تھا۔ جبکہ وہ آدمی کائزان کی طرف دیکھ ہی نہیں رہا تھا۔ مرم گاڑی میں بیٹھ چکی تھی یہ سب کچھ اس کے لیے بہت عجیب تھا۔

***

یہ سر کانپ کیوں رہے تھے۔ آپ نے دیکھا انہیں وہ کتنے خوفزدہ تھے۔ وہ پریشانی سے اس سے پوچھ رہی تھی جب کہ وہ کندھے اچکا گیا جیسے اس بارے میں کچھ جانتا ہی نہ ہو۔

مبارک ہو ٹیسٹ کلیئر کر لیا تم نے وہ پیپر دیکھتے ہوئے گاڑی سٹارٹ کر چکا تھا جب کہ وہ حیرانگی سے اسے دیکھ رہی تھی۔

ہیں ۔۔ ۔ ۔۔ ؟ پاس ہو گئی میں۔ وہ خود بھی جیسے شا کڈ کی کیفیت میں تھی۔

اس کا مطلب ہے ٹیسٹ بہت اچھے طریقے سے تیار تھا کائزان نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہا۔

جب کہ وہ خود حیرانگی کا شکار تھی اسے کس بیسڈ پر پاس کیا گیا تھا پیپر خالی چھوڑنے کے لیے یا ان لوگوں کو گھورنے کے لیے۔

میں سچ میں پاس ہو گئی یا آپ میرا مذاق اڑا رہے ہیں؟ وہ اس کے دیکھتے ہوئے بولی تو کائزان ہلکا سا مسکرایا ۔

تمہارے ایڈمیشن فارم کو ایکسیپٹ کر لیا گیا ہے اب تم فیصلہ کرو گی کہ تمہیں ریگولر کلاسز لینی ہیں یا ان لائن وہ پیپر ایک طرف رکھتے ہوئے مسکرا کر بولا تھا۔

میں ریگولر لوں گی لیکن میں سچ میں پاس ہو گئی کیا؟ وہ اب تک بے یقینی کی کیفیت میں تھی۔ پیپر پر تو یہی لکھا ہے تمہارا ٹیسٹ بہت اچھا ہوا ہے اور تم پاس ہو ہاں وہ تو میں نے دیا ہی بہت اچھا تھا نا پاس تو مجھے ہونا ہی تھا میں کوئی نالائق تھوڑی ہوں ایک دفعہ کچھ پڑھ لیتی ہوں تو وہ پھر سب کچھ مجھے یاد ہو جاتا ہے۔

وہ تھوڑا سا اپنا کانفیڈنس بحال کرتے ہوئے بولی تھی اب وہ کائزان کو یہ ہرگز نہیں کہہ سکتی تھی کہ وہ پیپر خالی چھوڑ کر آئی ہے۔

اور ان لوگوں کی کسی بات کا اس نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ اس کے انداز پر کائزان نے اپنی ہنسی دبائی تھی۔

ایک منٹ ۔۔۔ کہیں آپ نے تو پرنسپل سر کو فون نہیں کیا تھا جب وہ کانپتے ہوئے میرے پیپر پر مہر لگا رہے تھے اور پھر مجھے چھوڑنے باہر تک آئے ۔ وہ شک کی کیفیت میں اس سے پوچھ رہی تھی۔

آپ نے انہیں دھمکی تو نہیں دی تھی نا وہ اب پوری طرح یقین کر چکی تھی کہ کائزان نے کچھ نہ کچھ تو غلط کیا ہے۔ اگر تمہارا ٹیسٹ اچھا نہ ہوتا تو شاید میں ایسا کچھ کرنے کے بارے میں سوچتا ۔ لیکن باقول تمہارے تم بہت لائق ہو تمہارا ٹیسٹ اچھا رہا ہے تو پھر میں ایسا کیوں کروں گا۔

وہ اسے الجھا گیا تھا جبکہ مرم نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا۔

ہاں میرا ٹیسٹ بہت اچھا ہوا تھا اور میں نے ویسے بھی پاس ہو ہی جانا تھا مجھے آپ کی گنگسٹر مدد کی کوئی ضرو رت نہیں ہے خبردار جو کسی کو دھمکی لگا کر مجھے ایڈمیشن نا دلائیں یہ اپنی گینگسٹر گری نہ اپنے جیسے گینگسٹرز یک رکھیں میری یونیورسٹی میں ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

میں ان سب چیزوں کو اپنی زندگی سے دور رکھنا چاہتی ہوں اس نے اسے وارن کیا تھا جب کہ وہ سر کو خم دیتا۔ گاڑی ایک ہوٹل کے سامنے روک چکا تھا۔

نہیں یہاں کا کھانا مجھے پسند نہیں ہے۔ وہ فورا بولی تھی یہ وہی ہوٹل تھا جہاں کچھ دن پہلے کائزان نے اس آدمی کو دیوار سے مارا تھا۔

تو پھر کہاں چلنے کا ارادہ ہے وہ گاڑی دوبارہ سٹارٹ کرتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا۔

کہیں بھی جہاں کھانا اچھا مل سکے۔ وہ باہر بیٹھے چند صوارہ لڑکوں کو دیکھ چکی تھی اور ہرگز نہیں چاہتی تھی کہ کائزان کے ہاتھوں ان کی درگت بنے۔

اوکے بےبی ڈھونڈتے ہیں تمہارے لیے قابل قبول کھانا وہ گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے بولا تھا جبکہ مرم سکون کا سانس لیتی سیٹ کی پشت سے ٹیک لگا چکی تھی

***

شام کا وقت تھا کائزان اسے گھر چھوڑ کر واپس اپنے کام کے لیے نکل گیا تھا۔ اور اب تک واپس نہیں آیا تھا۔ وہ اس وقت ڈبلیو کے ساتھ باہر بات تو میں مصروف تھی۔

جب اچانک ایک دفعہ پھر سے دھیان اس بیسمنٹ والے حال پر گیا تھا۔

ڈبلیو تم جانتے ہو نا اس حال سے گھر کے اندر سے کون سا دروازہ نکلتا ہے۔

مجھے لگتا تھا کہ کائزان کا آفس روم ہوگا لیکن وہ و الا کمرہ نہیں ہے اور اب مجھے لگتا ہے وہ دوسرا والا کمرہ ہے۔ جہاں کا دروازہ کائزان نے بند کیا ہوا ہے۔

لیکن اب میں وہاں نہیں جاؤں گی تو میں پتہ ہے کا ائز ان نے میرے گردن دبائی اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ مجھے بھی مار سکتے ہیں مجھے کچھ نہیں جاننا ان کے بارے میں اگر میں نے ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تو وہ مجھے بھی مار دیں گے۔

ڈبلیو تمہیں لگتا ہے وہ مجھے مار سکتے ہیں وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تھی جو خاموشی سے اسے سن رہا تھا۔

ڈبلیو مجھے ان کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل رہا ان کے ماضی میں کیا ہوا تھا۔ میں کچھ بھی جان نہیں پا رہی۔ میں کیا

کروں مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا ۔

میں کائزان کو ان سارے غلط کاموں سے دور کرنا چاہتی ہوں میں چاہتی ہوں کہ وہ سارے غلط کام چھوڑ دیں۔

اور عام انسانوں کے جیسے زندگی گزاریں تم جانتے ہو نا ڈبلیو قتل کی کوئی معافی نہیں ہے اللہ پاک قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کرتا۔ یہ بہت بڑا گناہ ہے اور میں کائزان کو ایسے گناہ نہیں کرنے دوں گی میں کیا کروں۔

میں انہیں کچھ بھی سمجھا ہی نہیں پا رہی ان کے غصے سے مجھے ڈر لگتا ہے۔ مجھے لگتا ہے وہ مجھے بھی مار دیں گے وہ بیٹھے بیٹھے ہی اپنی باتوں میں لگی انسو بہانے لگی تھی۔

اسے کل یہ سب کچھ برا نہیں لگا تھا لیکن اب کائزان کا وہ لہجہ اسے تکلیف دے رہا تھا۔

اگر وہ اسے ڈرا کر اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا تو وہ اس چیز میں

کامیاب ہو چکا تھا۔

شاید اس کے ڈر سے وہ ساری زندگی اس کے پاس رہتی اور کبھی ازادی کی خواہش نہ کرتی لیکن یہ محبت بھی اسے سکون کا سانس نہیں لینے دے رہی تھی اسے منظور نہ تھا کہ جس شخص کو وہ اتنا چاہتی ہے وہ گناہوں کے دل میں اتنا دھنسا ہوا تھا۔

ڈبلیو نے اسے روتے دیکھ کر بے چینی سے اٹھ کر اس کے آگے پیچھے چلنا شروع کر دیا تھا۔

وہ اپنے جذبات کسی کے سامنے بیان نہیں کر پا رہی تھی اسی لیے ڈبلیو کے ساتھ لگے رونے لگی۔

ڈبلیو وہ ایسے کیوں ہیں۔ دعا کرو وہ اچھے ہو جائیں۔ مجھے ان سے بہت ڈر لگتا ہے۔ وہ مجھے مار دیں گے ڈبلیو ۔ اور اب مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے مار سکتے ہیں۔

وہ کس طرح کی کیفیت کا شکار تھی وہ خود بھی نہیں جانتی تھی وہ کائزان کو چھوڑ نہیں سکتی تھی کیونکہ اس کی صورت میں اسے موت کو گلے لگانا پڑتا۔

پر کائزان کو بات بات پر قتل غیرت کرتے دیکھنا بھی اسے منظور نہ تھا۔ وہ نہ جانے کتنی ہی دیر اس کے ساتھ لگے روئے جا رہی تھی جب اچانک اسے پیچھے کسی کا احساس ہوا۔ اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو یہاں پر وہ کھڑا حیرانگی سے اسے دیکھ رہا تھا

***

مرم میرا بچہ کیا ہوا تم اس طرح سے کیوں رو رہی ہو؟

کیا کائزان نے تمہیں کچھ کہا ہے؟ وہ اس کے پاس بیٹھتے ہوئے اسے اپنے ساتھ لگا چکا تھا۔ اپنی بہن کو یوں انسو بہاتے دیکھ ایک ایک لمحے کے لیے ڈبلیو کا ڈر بھی اس کے اندر سے ختم ہو چکا تھا۔

ہاں وہ اس کی بہن کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا تھا وہ اس کی بہن کا بچہ تھا تو پھر وہ یاور کو کوئی نقصان پہنچائے گا یہ ڈر بھی اس کے ذہن سے نکل چکا تھا۔

بھائی تم ۔۔۔۔۔ وہ اسے سامنے پا کر اس کے گلے سے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی۔

مرم۔۔۔۔ میرا بچہ ہوا کیا ہے کچھ بتا تو سہی وہ بے چین سا اس سے پوچھنے لگا۔

کچھ نہیں بس ایسے ہی امی کی یاد آگئی تھی اس نے بہانہ بناتے ہوئے اٹھنا چاہا ۔

جبکہ وہ اسے لیے گھر کے اندر کی طرف قدم پرانے لگا تھا۔

تمہیں امی کی یاد میں پہلے تو کبھی اس طرح سے روتے نہیں دیکھا۔ اس طرح سے کیوں رو رہی ہو مرم بتاؤ تو سہی مجھے کیا ہوا ہے وہ اسے صوفے پر بٹھاتے ہوئے پوچھنے لگا تھا۔

کچھ نہیں ہوا بس ایسے ہی ۔۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے اسے سمجھانا چاہ رہی تھی۔ بلکہ وہ تو کائزان کے آنے سے پہلے اسے یہاں سے بھیجنا چاہتی تھی جبکہ وہ اتنی آسانی سے سمجھنے والا نہیں تھا۔

کائزان کو لے کر پریشان ہو۔ اس نے جیسے اس کے آنسوؤں کی وجہ جان لی تھی۔

میرے پریشان ہونے سے کیا ہوگا بھائی ۔ میں صرف پریشان ہی ہو سکتی ہوں۔ میں انہیں یہ سب کچھ کرنے سے روک نہیں سکتی کچھ ایسا کرو بھائی کے کائزان یہ سارے کام چھوڑ دیں۔ وہ ایک اچھے انسان بن جائیں ان گناہوں کی دنیا سے باہر نکل آئیں ۔

کیا کچھ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے ان کی ماضی میں کیا ہوا تھا میں نہیں جانتی لیکن اتنا پتہ ہے کائزان کا یہ روپ کہیں نہ کہیں ان کی ماضی میں چھپا ہوا ہے۔ ان کے ماضی میں کچھ ایسا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ اس طرح ہو گئے ہیں۔

اس طرح غلط کاموں کی طرف نکل گئے ہیں لیکن وہ ٹھیک ہو سکتے ہیں وہ ایک اچھے انسان بن سکتے ہیں۔ وہ یہ سارے کام چھوڑ سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے مجھے جاننا ہوگا کہ آخر ان کی زندگی میں ہوا کیا ہے۔

اور میں ان سے یہ بات پوچھ نہیں سکتی کیونکہ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی اذیت ناک ماضی کے بارے میں میں کبھی ان سے کچھ نہیں پوچھوں گی۔

اور رفیل بھائی اور رسل بھائی شاید مجھے کچھ کبھی بتائیں گے ہی نہیں تمہیں کو پتہ ہے یہاں ایک بیسمنٹ ہے۔ جس میں بہت ساری لوگوں کی ہڈیوں کے ڈھانچے پڑے ہوئے ہیں

جہاں شاید ایک ادمی قید ہے جس کا نام وہاج کاظمی ہے اور وہ کائزان کا باپ ہے۔ وہ پتہ نہیں کیا کیا بولے جا رہی تھی جب اچانک تھی ان دونوں کو احساس ہوا کہ دروازے پر کوئی کھڑا ہے

کائزان کو سامنے پا کر وہ دونوں اٹھ کر کھڑا ہو گئے جبکہ مرم بھی ایک لمحے کے لیے کانپ سی گئی تھی۔ اور اس کا کانپنا یاور کو سمجھ نہیں آرہا تھا

***

کیوں رلا رہے ہو میری بیوی کو سالے صاحب وہ اندر قدم بڑھایا اس سے سوال کر رہا تھا۔

جبکہ وہ اس کے سامنے کھڑا نفی میں سر ہلانے لگا۔ وہ نہیں رلا رہے تھے مجھے ہم صرف بات کر رہے تھے وہ اچانک ہی اپنے بھائی کے آگے آگئی تھی نہ جانے کیوں اسے لگ رہا تھا کہ وہ اس کے بھائی کو نقصان پہنچائے گا۔

جبکہ کائزان اس کا یہ انداز دیکھ کر تھوڑا پریشان ہوا تھا کیا وہ اسے اتنا گیا گزرا سمجھتی تھی کہ وہ اس کے بھائی کو مار ڈالتا ۔

تم جاؤ یہاں سے بھائی ۔ وہ اس کے سینے پہ ہاتھ رکھتی اسے

دروازے کی طرف جانے کا بول رہی تھی۔

اتنا جلدی کیوں بھیج رہی ہو۔ ابھی تو آئے ہیں بیٹھنے تو دو ذرا اسے کائزان نے کہنے کی کوشش کی تھی جبکہ وہ اس کے سامنے آتی کائزان کے سینے پہ ہاتھ رکھ کے اسے پیچھے ہٹا چکی تھی۔

نہیں یہ جائے گا یہاں سے اسے کام ہے بہت تم جاؤ یہاں سے بھائی وہ ڈر کے زیر اثر تھی جبکہ اس کا یہ ڈر کائزان بھی سمجھ نہیں پا رہا تھا۔

ڈونٹوری تمہارے بھائی کو جان سے نہیں ماروں گا میں وہ جیسے اس کے ڈر کو زبان دے گیا تھا۔

کیوں نہیں اگر آپ مجھے مار سکتے ہیں تو میرا بھائی آپ کے سامنے کیا چیز ہے۔ اگر آپ اپنے باپ کی جان لے سکتے ہیں تو ہم تو ابھی آپ کی زندگی میں شامل ہوئے ہیں ہماری کیا اوقات ہے۔

آپ کی درندگی میں میں اپنے بھائی کی جان پر رسک نہیں لے سکتی وہ اچا یک ہی چلا کر بولی تھی جبکہ اس کے انداز پر یاور بھی حیران رہ گیا تھا۔

کوئی دورہ پڑا ہے تمہیں یہ کیا بکواس کر رہی ہو تم ۔ میں کیوں ماروں گا تمہارے بھائی کو اور ان سب چیزوں میں میرا باپ کہاں سے آیا ؟

بھائی تم جاؤ یہاں سے ۔۔۔۔ کائزان کو غصے میں دیکھ کر اس نے ڈر سے یاور سے التجا کی تھی وہ بس چاہتی تھی کہ اس کا بھائی یہاں سے چلا جائے بالکل صحیح سلامت ۔ بس وہ کائزان کی نگاہوں سے دور ہو جائے۔ وہ کائزان کے غصے میں اپنا کوئی نقصان نہیں کروانا چاہتی تھی

ائندہ یہاں مت انا کبھی بھی مت آنا وہ اسے دروازے کی طرف دھکا دیتے ہوئے بولی تھی۔ ہم سکون سے بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں اس کے ڈر نے اسے سچمچ میں ہرٹ کیا تھا۔

وہ جانتا تھا کل کی اس کی حرکت کی وجہ سے وہ اس سے ڈر گئی تھی لیکن وہ اس کے باپ اور اپنی ذات کو ایک ترازو میں بول رہی تھی

وہ سمجھتی تھی کہ جس طرح اس نے اپنے باپ کو مار ڈالا اسی طرح وہ اسے بھی مار ڈالے گا۔

میں یہاں سے کہیں نہیں جاؤں گا مرم۔ اور تو اس سے اتنی خوفزدہ کیوں ہے مجھے بتا ۔ کیا کیا ہے اس نے تیرے ساتھ

۔۔۔ ؟

او پریشانی سے مرم سے پوچھنے لگا تھا اس کا خوف صاف کہہ رہا تھا کہ کائزان کا ڈر اس کی رگ رگ میں بھر چکا ہے شاید کائزان نے اسے یاور کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ہاں جب ان دونوں کا نکاح ہوا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ وہ کسی کی جان لینا اس کے لیے کوئی بڑی بات نہیں لیکن اب وہ مرم سے محبت کرتا تھا وہ اسے تکلیف پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

اور وہ یہ بھی جا نتا تھا کہ کائزان اس کی بہن کے دل میں اپنی جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہو چکا ہے تو وہ اتنی خوفزدہ کیوں تھی۔

تم جاؤ یہاں سے پلیز بھائی جاؤ تم نہیں جانتے یہ انسان نہیں درندہ ہے یہ تمہیں بھی مار ڈالے گا۔

یہ سب کو مار ڈالے گا کسی کو زندہ نہیں چھوڑے گا۔ یہ اد می دعوی کرتا ہے کہ یہ مجھ سے محبت کرتا ہے۔

لیکن اس نے کہا ہے یہ مجھے بھی مار ڈالے گا دیکھو یہ ہے اس کی محبت اس نے اپنی گردن سے دوپٹہ ہٹاتے ہوئے اسے کائزان کی انگلیوں کے نشان دکھائے تھے۔

جب اگلے ہی لمحے کائزان نے اسے کھینچ کر ایک زوردار تھپڑ لگایا تھا وہ اگلے ہی لمحے زمین پر جا گری تھی یاور اس کی یہ حرکت دیکھ کر خود بھی شو کڈ رہ گیا تھا۔

ہاں ہوں میں درندہ مار دوں گا سب کو کسی کو زندہ نہیں چھوڑوں گا حیوان ہوں میں میں نے ہی اپنے باپ کو مارا ہے ہاں میں قاتل ہوں تو میں بھی مار ڈالوں گا تمہارے بھائی کو بھی مار ڈالوں گا۔

وہ غصے سے چلاتے ہوئے اس کی طرف بھرنے لگا تھا جب یاور نے اچانک اسے پکڑ کر پیچھے ہٹایا چاہا تھا۔

جب کہ اندر داخل ہوتے رسل اور رفیل بھی ماحول کی سنگینیت کا اندازہ لگا چکے تھے کائزان کو غصے سے مرم کی طرف بڑھتا ہی انہیں بتا گیا تھا کہ مرم کی موت اس کے کتنے قریب کھڑی ہے وہ دونوں بھاگتے ہوئے کائان کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب کہ وہ خوف سے کانپ رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.