Chapter 65: باب 65

وہ کل واپس گھر آیا تو گھر آتے ہی اسے ارڈر مل گئے تھے واپس ڈیوٹی پر آنے کے ڈیو ٹی ختم کر کے وہ ابھی ابھی کر کے اندر داخل ہوا تو اس کی پہلی نظر ہی سامنے اس فائل پر پڑی تھی۔

جو وہ وہاں سے اٹھا کر لے کر آیا تھا اس کے اوپر کائزان کا نام لکھا ہوا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ اسے اٹھا کر لایا تھا یہ سوچ کر کہ شاید اس فائل میں سے کائزان کے بارےمیں کچھ مل جائے گا۔

اس نے فائل اٹھاتے ہوئے وہیں بیٹھ کر اسے چیک کرنا چاہا تھا۔ جب اچانک ہی خیال آیا کہ کیوں نہ تو شیبہ سے پوچھ لے کے رفیل واپس آیا ہے یا نہیں۔

کیونکہ آج کل اس کا مرم سے ملنے کا بہت دل کر رہا تھا کافی دن ہو گئے تھے وہ اس سے ملاقات نہیں کر پایا تھا نہ جانے وہ لوگ کہاں گئے تھے۔

جو اب تک واپس نہیں آئے تھے اور وہ بھی اس طرح بنا بتائے اچانک ان کا جانا بھی کافی تشویش ناک تھا۔

***

السلام علیکم کیا میں توشیبا صاحبہ سے بات کر سکتا ہوں اس نے فون کہاں سے لگاتے ہوئے لہجے کو خوشگوار بنایا تھا۔

نہیں آپ امریکہ کے ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کر سکتے ہیں اگر مجھے فون کیا ہے تو مجھ سے بات کریں گے نا دوسری طرف سے اس کا سڑا ہوا جواب ملا تھا اس کے سارے خوشگوار موڈ کی ایسی کی تیسی ہو گئی تھی۔

نہیں مجھے کسی امریکن سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے تم بتاؤ رفیل واپس آیا یا نہیں وہ سیدھا ہی موضوع پر آ گیا تھا۔ جبکہ دوسری طرف سے اس کا جواب سن کر اسے حیرت کا دوسرا بڑا جھٹکا لگا تھا بلکہ صدمہ لگا تھا۔

رفیل بھیا تو واپس آگئے ہیں لیکن آپ ہیں کون ہیں۔ وہ پریشانی سے پوچھ رہی تھی جب کہ یاور کا تو یہاں صدمے سے برا حال ہوا پڑا تھا۔

یہاں وہ اسے اپنی فیوچر بیوی بنانے کے بارے میں سوچ رہا تھا اور یہاں یہ لڑکی اس کے نام تک سے ناواقف تھی۔

یاور بات کر رہا ہوں میں۔ اس نے ذرا سختی سے کہا تھا۔

کون یاور ۔۔۔۔؟ ہاں یاد آیا مرم کے بھائی او سوری بھیا وہ

دراصل بات یہ ہے کہ وہ نا میرا فون ری سیٹ ہو گیا تھا تو جتنے بھی نمبر تھے نا سارے اگے پیچھے ہو گئے۔

اسی لیے میں آپ کو پہچان نہیں پائی اس نے معذرت کرتے ہوئے ہوئے اسے تیسرا جھٹکا دیا تھا۔

واٹ بھ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔ ؟ تم نے مجھے بھیا کہا۔ استغفر اللہ نعوذ باللہ یہاں میں تمہیں کیا سے کیا بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔

اور تم مجھے بھیا کہہ رہی ہو لڑکی سامنے والے کے جذبات بھی دیکھ لیا کرو وہ کافی سختی سے بات کر رہا تھا جبکہ توشیبا کو اس کا یہ انداز بالکل اچھا نہیں لگ رہا تھا۔

کیسا عجیب انسان تھا وہ اسے عزت دے رہی تھی اور وہ الٹا اسی کو باتیں سنا رہا تھا عزت کے لائق ہی نہیں تھا یہ انسان۔۔ ۔

اچھا اچھا ٹھیک ہے فضول میں میرے ساتھ فری ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں آپ کی غلام نہیں ہوں جو آپ کی اس طرح کی باتیں سنوں گی سمجھے آپ اور رفیل بھیا گھر آ چکے ہیں خدا حافظ۔۔۔۔ ۔

اس نے کہتے ہوئے فون بند کر دیا جب کہ وہ حیرت سے اپنے فون کو دیکھ رہا تھا۔

آخری اس کے ساتھ ہو کیا رہا تھا اس کی کشتی پار لگنا تو دور کی بات دائیں بائیں بھی نہیں ہو رہی تھی۔

تمہیں تو میں دیکھ لوں گا ہونے والی مسز بہت جلد تم میرے قابو انے والی ہو پھر دیکھتا ہوں تمہیں کس طرح سے میرا فون بند کرتی ہو وہ غصے سے فون کو گھور رہا تھا جیسے فون نہیں بلکہ توشیبا ہی اس کے ہاتھ لگ چکی ہو۔

پھر فون ایک طرف رکھتے ہوئے دوبارہ سے اس فائل کی طرف متوجہ ہو گیا تھا۔

فائل کھولتے ہی اسے وہی پرنٹ چھپا ہوا نظر آیا جو وہ پہلے تین فائل چھوڑ کر آیا تھا اس نے اپنی عقل پر ماتم کی تھی۔

ایک دفعہ فائل کھول کر تو دیکھ لیتا فضول میں یہ فائل اٹھا کر لایا ہوں کیونکہ اس پر بھی وہی سب کچھ لکھا ہے یہ بھی کسی پیشنٹ کی فائل ہے۔

وہ فائل ایک طرف رکھنے ہی لگا تھا جب خیال آیا کہ اس پر کائزان کا نام کیوں لکھا ہے اس نے ایک دفعہ پھر سے فائل کھول کر پیشنٹ کا نام دیکھا تھا جہاں وہاج کاظمی لکھا تھا۔

اور اب وہ فائل ایک طرف رکھنے کے بجائے اس فائل کو تفصیل سے پڑھ رہا تھا بلکہ سمجھ رہا تھا اور وہ سب سمجھ گیا تھا۔

***

ہو گیا سب کچھ میں نے فل کر لیا آپ دیکھیں ٹھیک سے کیا ہے نا وہ پیپر اس کی طرف بر ھا تے ہوئے بولی تو کائزان اس کا پیپر چیک کرنے لگا۔

ہاں بالکل ٹھیک ہے۔ میں اسے سبمٹ کروا دوں گا اس کے بعد تمہیں میرے ساتھ یونیورسٹی ٹیسٹ دینے کے لیے چلنا پڑے گا

اس کے بعد ہی تمہارا ان لائن کلاسز میں ایڈمیشن ہو سکے گا۔ میں تمہارے لیے آج لیپ ٹاپ لے آؤں گا تب تک تم افس روم سے میرا لیپ ٹاپ لے کر وہاں پر اپنے ٹانک کے ریلیٹڈ کچھ سرچ کر کے پڑھنا چاہو تو پڑھ سکتی ہو۔

وہ اسے آپشن دیتے ہوئے بولا تھا۔ جبکہ آفس روم کا خیال آتے ہی فورا اٹھ کر کھڑی ہو گئی۔

ہاں لیپ ٹاپ تو مجھے چاہیے ہوگا میں ابھی آپ کے آفس روم سے لے کر آتی ہوں۔ وہ اس سے کہتی فورا باہر بھاگی تھی جبکہ اس کی تیزی پر وہ تھوڑا سا حیران ہوتا باہر بے چین ڈبلیو کی طرف دیکھنے لگا تھا جو کبھی ایک طرف جا رہا تھا تو کبھی دوسری طرف ۔

اس کی بے چینی کو بہت اچھے طریقے سے سمجھ گیا تھا۔

لیکن بنا کچھ بھی کہے وہ واپس آ کر بیڈ پر بیٹھا اور مرم کا انتظار کرنے لگا۔ اسے گئے کافی دیر ہو چکی تھی اور وہ اب تک واپس روم میں نہیں آئی تھی۔

لگتا ہے پھر سے جاسوسیاں شروع کر دی اس میڈم نے وہ اٹھ کر کمرے سے باہر نکلتے ہوئے بربرایا تھا

°′°°°°°°°

وہ جلدی سے اس کے آفس روم میں آئی اور ساری دیواروں کے ساتھ دروازہ ڈھونڈنے لگی لیکن افس روم میں اسے سوائے سامنے والے دروازے کے "جس سے وہ اندر آئی تھی "علاوہ اور کوئی دروازہ نظر نہیں آیا اس کمرے میں تو کوئی کھڑکی بھی نہیں تھی۔

مطلب یہ وہ کمرہ نہیں تھا جو بیسمنٹ میں کھلتا تھا۔ وہ سمجھتے ہوئے لیپ ٹاپ کی طرف آئی ۔ اور لیپ ٹاپ آن کر کے چیک کرنے لگی۔

کائزان اس کا پاسورڈ کیا ہے کائزان کو اندر داخل ہوتے دیکھ کر اس نے پوچھا تھا جبکہ وہ سامنے اس کی کرسی پر بیٹھی اس کے لیپ ٹاپ پر پورے حق سے قبضہ جمائے ہوئی تھی۔

میری عزیز جان کا نام وہ سامنے والی کرسی گھسیٹ کر اس پر بیٹھتے ہوئے بولا تو نے فورا ہی چار ہندسوں پر مشتمل اس پاسورڈ میں اپنا نام لکھا تھا اور اس کے اندازے کے عین مطابق اس کا پاسورڈ درست تھا۔

اس کے لبوں پر دلکش مسکراہٹ آئی تھی۔ جسے دیکھ کر کائزان بھی مسکرا دیا تھا۔

کا ئز اس گھر میں کل کتنے کمرے ہیں ۔۔۔۔۔؟ وہ لیپ ٹاپ پر کچھ سرچ کرتے ہوئے اس سے سوال کرنے لگی۔ وقت ملے تو گن لینا فی الحال تو تم اپنی یونیورسٹی کی سائیڈ اوپن کرو اور ٹیسٹ کی تیاری کرو۔ میں نے سنا ہے کہ یونیورسٹی والے کافی مشکل ٹیسٹ لیتے ہیں ویسے تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تمہارے لیے وہاں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

میں ہوں نا تمہاری ہر پریشانی کا حل وہ آنکھ دبا کر بولا تھا جبکہ اس کی بات سمجھے بنا ہی وہ مسکرا دی تھی۔

جب کہ اپنے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ وہ اس کمرے کا بھی پتہ کرنا چاہتی تھی جو بیسمنٹ میں کھلتا تھا۔

لیکن وہ یہ بھی جانتی تھی کہ کائزان اسے اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتائے گا۔ اس لیے وہ اس سے پوچھنے کے بجائے خود اس کمرے میں جانا چاہتی تھی جس میں کائزان اسے جانے سے منع کر رہا تھا اسے یقین تھا کہ بیسمنٹ والے کمرے کا دروازہ اسی کمرے سے نکلتا ہے۔

وہ اپنی ہی سوچوں میں مگن تھی جب اچا یک کائزان کا فون بجنے لگا ہم پڑھ رہے ہیں نا۔ اسے فون اٹھتے دیکھ وہ منہ بنا کر بولی تو وہ مسکرا دیا۔

صرف دو منٹ میرا بچہ ابھی آیا میں وہ فون لیے اٹھ کر باہر نکل گیا تھا جبکہ وہ لیپ ٹاپ پر اپنی یونیورسٹی کی ویب سائٹ کھولے ہوئے کچھ ریسرچ کر رہی تھی۔

کائزا ن کافی دیر تک واپس نہیں آیا تھا جبکہ وہ کچھ ٹا پکس پر بری طرح سے الجھ کر رہ گئی تھی اسے لگ رہا تھا کہ یہ کوسچنز امپورٹنٹ ہیں۔ لیکن وہ اتنی مشکل انگلش میں لکھے ہوئے تھے۔ کہ وہ اس کا مطلب سمجھ ہی نہیں پا رہی تھی۔

اف یہ گوروں کی زبان پل پل رنگ بدلتی ہے وہ اکتا کر بڑ بڑا ئی کافی دیر کائزان کا انتظار کرتے ہوئے جب وہ نہ آیا تو وہ خود ہی اٹھ کر اس کے پیچھے چلی گئی تھی

***

کوئی اس طرح ہمارے افس میں کیسے آ سکتا ہے اور تم لوگوں نے اس کا کیا کیا ہے۔ وہ فون کان سے لگائے پوچھ رہا تھا جب مرم اس کے پیچھے آ کر رکی تھی۔ اور بنا آواز پیدا کیے اس کے فون بند کرنےکا انتظار کرنے لگی۔

مار دو اسے ایسے زندہ کیوں رکھا ہوا ہے ایسے لوگوں سے مجھے کوئی انفارمیشن نہیں چاہیے میں خود جانتا ہوں میرا دشمن کہاں چھپ کر بیٹھا ہے ایسے چمچوں کی مجھے ضرورت نہیں۔

دفعہ کرو اسے دینا سے اور آسان موت نا دینا گولی مار کر ویڈیو اس کے باپ کو بھیج دو تاکہ پتہ چل جائے اسے کہ کائزان کاظمی سے پنگا لینے والوں کا کیا انجام ہوتا ہے۔

وہ پر سکون انداز میں بول رہا تھا جب اسے محسوس ہوا کہ کوئی اس کے پیچھے کھڑا ہے اس نے اگلے ہی لمحے مر کر دیکھا تو مرم بے یقینی سے اسے سن رہی تھی۔

م۔۔۔ مرم۔۔۔ تم یہاں ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ جو بڑی مشکل سے اس کے اندر سے ڈر نکال کر اسے نارمل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اسے ایک دفعہ پھر سے کانپتے پا کر پریشان ہو گیا۔

مرم میری بات سنو میں تمہیں بتاتا ہوں وہ اس کی طرف بڑھنے ہی لگا تھا جب اگلے ہی لمحے وہ اس سے دور ہٹتی پیچھے کی طرف بھاگتے ہوئے اپنے کمرے میں جا بند ہوئیتھی ۔

جس چیز سے وہ اسے نکالنا چاہتا تھا وہ پھر سے اسی ڈر کے زیر اثر آ چکی تھی اسے گھر کے اندر اس طرح کی باتیں کرنی ہی نہیں

چاہیے تھی۔

اس نے خود ہی مرم کو واپس اسی ڈر میں مبتلا کر دیا تھا۔ اس نے غصے سے اپنا فون زمین پر دے مارا تھا جو ٹھاہ کی آواز کے ساتھ ٹوٹا ہوا ہوا تھا۔

***

وہ کمرے میں آیا تو مرم کو بیڈ پر گھنٹوں میں سر دیے دیکھ کر اس کے پاس آ کر بیٹھ گیا۔

مرم میری جان ! میں تمہیں اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتانا چاہتا تھا نہ ہی میں تمہیں ان سب چیزوں میں شامل کرنا چاہتا ہوں لیکن پھربھی بتا رہا ہوں۔

کوئی آیا تھا جو ہمارے افس میں آ کر ہماری ضروری فائلز چرا رہا تھا ہماری جاسوسی کر رہا تھا وہ میرے کسی دشمن کا آدمی تھا جو مجھ پر نظر رکھنے کے لیے آیا تھا یا شاید کسی کو مارنے کے لیے آیا تھا۔

اس سے پہلے کہ وہ مجھ پر یا میرے آفس میں موجود کسی بھی انسان پر حملہ کرتا وہ پکڑا گیا اور اس طرح کے کسی بھی بندے کو ہم۔ اپنے۔ آفس میں۔ تو نہیں لا سکتے۔ وہ ہماری انفارمیشن نوٹ کر چکا تھا سو مارنا پڑ رہا ہے اسے ۔

میں جانتا ہوں تم ان سب چیزوں کو قبول نہیں کر پا رہی ہو لیکن یہی دنیا کا دستور ہے اگر کوئی ہمیں مارنے کے لیے آئے تو ہم اسے اپنی گردن پیش نہیں کریں گے۔

ہاں آپ حیوانیت دکھائیں گے اور اسے جان سے مار ڈالیں گے۔ کیسے کائزان کیسے کسی کی جان لیتے ہوئے آپ کے ہاتھ نہیں کانپتے

۔ اور مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ یہ سب کچھ صرف آپ نہیں کرتے بلکہ میں رفیل بھائی اور رسل بھائی بھی آپ کے ساتھ ان سارے گناہوں میں شامل ہیں خدا کا خوف کرے کائزان لوٹ آئے کیوں گناہوں کی دنیا میں جا رہے ہیں۔

ان گناہوں کی کوئی معافی نہیں ہے وہ اسے خدا کا خوف دلانے کی کوشش کر رہی تھی۔

خدا کا ہی تو خوف ہے مجھے مرم اور کسی کا خوف نہیں ہے۔ اور خدا نے ہی تو مجھے غلط سے لڑنے کی ہمت دی ہے وہ اسے سمجھا رہا تھا۔

غلط سے لڑنے کے لیے غلط کام کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ آپ سہی راستے پر چل کر بھی تو یہ سب کچھ کر سکتے ہیں یہ قتل غیرت کرنا کسی کو جان سے مار دینا یہ صحیح نہیں ہے۔ اس گناہ کی کوئی معافی نہیں۔

سزا جزا دینے والی وہ ذات ہے اس کا کام ہے وہ کر لے گا۔ تم بھول جاؤ جیسے پہلے تھی ویسی ہو جاؤ ۔ سب کچھ اپنے آپ ٹھیک ہو جائے گا۔

نہیں میں ایک قاتل کو اس کی درندگی کے ساتھ قبول نہیں کر سکتی وہ چلائی تھی۔

تمہا رے پاس اور کوئی آپشن بھی نہیں ہے "وہ پرسکون انداز میں بولا تھا۔

مجھے نہیں رہنا آپ کے ساتھ ۔ وہ اٹھ کر کھڑی ہونے لگی تھی جب اچانک کائزان نے اس کا بازو تھام کر اسے اپنی طرف کھینچ لیا۔

کوشش بھی مت کرنا ورنہ ایک لمحے میں سانسیں چھین لوں گا۔ ویسے بھی اگر تم میرے ساتھ یہ سانسیں نہیں لے سکتی تو پھر ان سانسوں کا کیا کام ؟

اس نے آہستہ سے اس کی گردن پر اپنا ہاتھ رکھا تھا جب کہ وہ بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھی۔ اور ساتھ ہی ساتھ اپنی گردن پر تیز ہوتی اس کی گرفت محسوس کر رہی تھی۔

***

اس کا ہاتھ اس کی گردن پر اہستہ اہستہ اپنا لمس چھوڑ رہا تھا۔

کیا کہا تم نے مجھے چھوڑ کر چلی جاؤ گی ۔۔۔؟ وہ سوال کر رہا تھا۔ جبکہ اس کی گرفت جو اس کی گردن پر بڑھ رہی تھی وہ مرم کو مزید گھبراہٹ میں مبتلا کر رہی تھی۔ میں۔ ۔۔۔ وہ۔ ۔ وہ کچھ بولنا چاہتی تھی جب اس کی گرفت مزید سخت ہوئی اس کا کھردرا ہاتھ اس کی گردن پر اپنی سختی بڑھا رہا تھا اور مرم کی جان جیسے لبوں میں آگئی تھی۔

آپ۔ ۔۔ آ۔ ۔ پ مجھ سے پیار کرتے ہیں ۔؟ اس نے جیسے یاد دلایا تھا۔ ہاں میں جس سے محبت کرتا ہوں وہ مجھے کبھی چھوڑ کر نہیں جا سکتا اور اگر چھوڑ کر جانا چاہے تو اسے دنیا ہی چھوڑنی پڑتی ہے۔

میرا نہیں خیال کہ تم دنیا چھوڑنا چاہو گی میرا مطلب ہے کہ مجھے چھوڑ کر جانا چاہو گی ! اس کا انداز سوالیہ تھا جبکہ وہ چاہتا تھا کہ اس کا جواب اس کی مرضی کے عین مطابق ہو۔

آپ مجھے صرف ڈرا رہے ہیں۔ آپ مجھے مار نہیں سکتے آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ اس نے یقین سے کہا تھا جب اگلے ہی لمحے اس کی گردن پر اس کی گرفت اتنی سخت ہو گئی کہ اسے لگا ابھی اس کی سانسیں رک جائیں گی۔

غلط فہمی کا شکار ہو تم بے بی۔ میری زندگی کا ایک اصول ہے جو تمہیں پسند ہو اسے اپنے پاس رکھو اور اگر وہ تمہارے پاس نہ رہنا چاہے تو اسے دنیا میں بھی نہ رہنے دو۔

اب فیصلہ تم کرو گی کہ تمہیں میرے پاس رہنا ہے یا قبر میں۔ اوپر سکون انداز میں بول رہا تھا جب کہ وہ بے یقینی سے اسے دیکھتے ہوئے اپنی گردن سے اس کے ہاتھ ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس کی گرفت بہت سخت ہوتی جا رہی تھی۔

رہنا ہے یا نہیں اس کی مزاحمت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اس نے غصے سے اس کی گردن کو ہلکا سا جھٹکا دیا تھا۔ رہ۔ ۔۔ نا ہے۔ ۔۔۔۔ ۔"وہ بڑی مشکل سے کچھ بولنے کے قابل ہوئے جبکہ اگلے ہی لمحے وہ مسکراتے ہوئے اس کی گردن پر اپنے ہاتھوں کی گرفت کو ہلکی کرتا اسے ایک ہی جھٹکے میں کھینچ کر اپنے سینے سے لگا چکا تھا۔

میرا پیارا بچہ! مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا میری جان اتنی سمجھدار ہے۔ اب ائندہ یہ سوچ بھی تمہارے آس پاس نہیں بھٹکنی چاہیے چلو جاؤ اپنے ٹیسٹ کی تیاری کرو صبح یونیورسٹی جانا ہے نا ۔

وہ آہستہ سے اس کی گال سے ہٹایا ہوا۔ اپنے لب اس کی گر دن کے اس مقام پر رکھ چکا تھا جہاں اس نے اپنی گرفت بہت سخت کر دی تھی۔

جبکہ وہ خوف سے صرف ہاں میں ہی سر ہلا پائی تھی وہ پیار سے اس کے گالوں کو چومتے ہوئے اس کے قریب سے اٹھ کر باہر نکل گیا تھا۔ جب کہ وہ اب تک اپنی گردن پر اس کی بے رحم گرفت محسوس کرتی خوف سے کانپ گئی تھی۔

***

وہ نہ جانے کہاں گیا تھا وہ کمرے سے باہر نہیں نکلی اسے عجیب سا خوف آ رہا تھا۔

وہ آج سچمچ میں اس سے خوفزدہ ہو گئی تھی وہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرتا تھا اب تو اسے صاف الفاظ میں اسے دھمکی کی دے دی تھی

کہ اگر اس نے اسے دور ہونے کی کوشش کی تو وہ اسے بھی مار دے گا اور سچ یہی تھا کہ مرم کو موت سے بہت خوف آتا تھا۔

وہ کم از کم خطرناک ترین موت نہیں مرنا چاہتی تھی۔ اور کچھ تو اسے سمجھ نہیں آیا تھا بس اتنا اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ کائزان سے کبھی اس طرح سے دوبارہ بات نہیں کرے گی لیکن اس طرح تو وہ گناہوں کے دلدل میں دستہ چلا جائے گا۔

وہ اپنے شوہر کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کر پائے گی نہیں ایسا نہیں ہو سکتا تھا وہ اپنے شوہر کو اس دلدل میں گرنے نہیں دے سکتی تھی۔

چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو جائے وہ اسے ان چیزوں سے دور

کرنے کا فیصلہ کر چکی تھی ہاں لیکن اب وہ اس سے دور جانے کے بات نہیں کرے گی۔

اس کا غصہ اور اس کا اتنا شدید ری ایکشن اسی بات پر تھا کہ مرم اسے چھوڑنے کی بات کر رہی تھی۔

اس نے بے اختیار اپنی گردن پر ہاتھ رکھا تھا جہاں تھوڑی دیر پہلے وہ اپنا سخت لمس چھوڑ کر گیا تھا۔

***

کھانا کھایا تم نے وہ تھوڑی دیر کے بعد واپس گھر آیا تو وہ ابھی تک اس کے لیپ ٹاپ پر کچھ ٹا پکس چیک کر رہی تھی۔ وہ کافی غصے سے دروازے سے پر کھڑا اس سے پوچھ رہا تھا۔

نہیں ۔۔۔۔ بس کھانے لگی تھی وہ فورا لیپ ٹاپ اف کر دی اٹھ کر اس کے پاس باہر آ گئی تھی۔

ہاں جلدی سے کھانا کھاؤ پھر کچھ ٹانک میں تمہیں سمجھاتا ہوں جو کل ضروری ہوں گے وہ آہستہ سے اس کا گال تھپتھپاتے ہوئے کچن کی طرف آیا تھا۔

میرے ٹیسٹ کی تیاری ہو گئی ہے اب میں کھانا کھا کے سوؤں گی مجھے بہت سخت نیند آ رہی ہے۔ پھر صبح جلدی مجھے اٹھنا بھی تو ہوگا نا آپ کا لیپ ٹاپ فارغ ہے آپ اسے یوز کر سکتے ہیں۔ وہ جلدی سے بولی تھی اس وقت وہ بالکل بھی اس کے اس پاس نہیں رہنا چاہتی تھی بس کھانا کھا کے وہ جلد سے جلد سو جانا چاہتی تھی تاکہ اس خوف سے کچھ حد تک باہر نکل سکے۔

اتنی جلدی کیسے تیاری ہو گئی اتنا مشکل ٹیسٹ ہے تمہیں ٹھیک سے پیا ری کرنی ہے صبح مشکل ہو گئی تمہارے لیے اگر ٹیسٹ پاس نہیں ہوا تو ایڈمیشن کیسے ہوگا ۔۔۔ ؟

اسے یقین تھا اسے ٹیسٹ تیار نہیں ہے۔ مصر کی یونیورسٹی میں ایڈمیشن لینا اتنا بھی اسان نہیں تھا۔ اور یہاں کے ٹیسٹ بھی بہت مشکل تھے اسے یقین تھا کہ وہ کبھی اتنا جلدی ٹیسٹ تیار نہیں کر سکتی۔

نہیں بس مجھ سے اور پڑھا نہیں جائے گا۔ وہ کہتے ہوئے جلدی سے کرسی گھسیٹ کر بیٹھی تھی اور پھر بنا اس کی طرف دیکھے اپنا کھانا کھانے میں مصروف ہو گئی۔

جب کہ کائزان بھی بنا کچھ بھی بولے اپنے کھانے کی طرف متوجہ ہو گیا تھا۔

***

کھانا کھا نے کے بعد وہ روم میں چلی گئی تو وہ سیدھا اپنے آفس کی طرف آگیا تھا آج جو ہوا تھا وہ دوبارہ نہ ہو اس لیے اس نے رسل اور رفیل دونوں کو منع کر دیا تھا کہ وہ گھر میں فون نہیں کریں گے

مرم کے گھر آنے سے پہلے اس نے یہاں پر موبائل سگنلز کا سسٹم بند کر رکھا تھا وہ اس جگہ پر موبائل وغیرہ استعمال نہیں کرتا تھا لیکن بعد میں مرم کی24 گھنٹے خبر رکھنے کے لیے اس نے وہ سسٹم ختم کروا دیا تھا اور آج اسی کی وجہ سے وہ اس سے اتنا خوفزدہ ہو گئی تھی۔

خیر اس کا خوف تو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جائے گا وہ جانتا تھا اسے ٹیسٹ تیار نہیں ہے صرف اس کی سے بچنے کے لیے وہ اس سے جھوٹ بول گئی تھی کہ اسے اس کا ٹیسٹ تیار ہے

مطلب اب وہ اس سے دور نہ جائے پھر بھی وہ اس سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی اور ایسا ممکن نہیں تھا وہ کبھی اسے خود سے دور نہیں کر سکتا تھا۔

اسے اس کا یہ ڈر ختم کرنا ہی تھا اسے اپنی پرانی شرارتی سی مرم واپس چاہیے تھی۔ وہ مرم کو بس ایک دفعہ اس بات کا یقین دلانا چاہتا تھا کہ چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو جائے اس کا کام کبھی بھی مرم اور اس کی زندگی میں داخل اندازی نہیں کرے گا۔

وہ ان سب چیزوں سے مرم کو دور رکھے گا یہ ساری چیزیں مرم کی تکلیف کی وجہ کبھی بھی نہیں بنے گی لیکن یہی چیز وہ اسے سمجھا نہیں پا رہا تھا۔

یا شاید مرم فی الحال سمجھنے کی کنڈیشن میں ہی نہیں تھی۔ لیکن جو بھی تھا وہ اسے خود سے دور نہیں کر سکتا تھا۔ اور نہ ہی اسے خود سے دور بھاگ نہیں دے سکتا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.