Chapter 64: باب 64

اس کی آنکھ کھلی تو مرم گہری نیند سو رہی تھی۔ وہ اب تک اس کے سینے میں خود کو چھپائے ہوئے تھی۔ اس کے لبوں پر گہری

مسکراہٹ کھل گئی تھی اسے اند ازہ ہی نہیں تھا کہ وہ اس کی غیر موجودگی سے انجان ہرگز نہیں ہے۔

وہ تو شاید جانتی تک نہیں تھی کہ اگر وہ چند لمحوں کے لیے اس سے دور ہو جائے تو اس کی سانسوں میں ہلچل مچ جاتی تھی۔

وہ کیسے اس کی غیر موجودگی کو نوٹ نہ کر پاتا وہ جب اس کے قریب سے اٹھ کر باہر جا رہی تھی وہ تب ہی جاگ گیا تھا۔

لیکن اس نے اسے روکا نہیں تھا وہ جو کرنا چاہتی تھی اسے کرنے دیا تھا۔

وہ اس سے کچھ بھی پوچھنے کے بجائے خود اس کے راز پتہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی اگر وہ اس سے پوچھتی تو وہ شاید اب اس سے کچھ بھی نہ چھپاتا وہ اپنا سب کچھ اس کے سامنے کھول کر رکھ دیتا لیکن شاید وہ اس سے کچھ پوچھنا ہی نہیں چاہتی تھی وہ خود سے ہی سب کچھ پتہ کرنا چاہتی تھی تو اسے اعتراض نہیں تھا ہاں لیکن اس میں اتنی ہمت ہی نہیں تھی کہ وہ خود کچھ پتہ کر پاتی ۔ ہاں وہ ایک ڈرپوک لڑکی تھی وہ کل رات بیسمنٹ کے اندر تک نہ جا سکی تھی اسے اندھیرے سے خوف اتا تھا اور اس اندھیرے نے اس سے کل رات بیسمنٹ کے اندر جانے ہی نہیں دیا تھا وہ واپس لوٹ آئی تھی کچھ بھی جانے بغیر اس بیسمنٹ میں اس کے بہت سارے راز تھے۔

جی کو جان کر وہ اس کے ماضی کو پوری طرح سے سمجھ سکتی تھی لیکن وہ اس کا کو ئی بھی راز جاننے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

وہ کچھ بھی جانے بغیر اس کے پاس واپس لوٹ آئی تھی اور اس نے اسے اپنی پناہوں میں چھپا لیا تھا۔ اگر وہ چاہتا تو کل رات ہی اس سے سوال جواب کر سکتا تھا اس سے سب کچھ پوچھ سکتا تھا لیکن اس نے جان بوجھ کر ہر چیز کو انگور کر دیا تھا۔

کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ مرم اس کی ماضی میں انٹرسٹ لے۔ وہ چاہتا تھا وہ اس کے بارے میں سب کچھ جاننے کی کوشش کرے۔

اس کی تکلیف کو محسوس کرے اور اگر اس کے ذہن میں کبھی اسے چھوڑ کر جانے کا خیال آئے تو وہ خود ہی اس خیال کو اپنے ذہن سے نکال باہر کرے۔

اور وہ جانتا تھا ایسا ہوگا اس کے بارے میں سب کچھ جاننے کے بعد وہ خود ہی ہمیشہ کے لیے اس کی محبت میں قید ہونا پسند کرے گی وہ کبھی اسے چھوڑ کر نہیں جائے گی کیونکہ وہ جان جائے گی کہ اس کی زندگی میں سوائے مرم کے کوئی نہیں ہے جو اس کی

تکلیفوں کو بانٹ سکے جو ساری زند گی کے لیے اس کا ساتھ نبھا پائے اور وہ جانتا تھا اس کے بارے میں سب کچھ جاننے کے بعد وہ کبھی اسے خود سے دور نہیں کرے گی

***

کائزان ایک پرابلم ہو گئی ہے کل رات سی سی ٹی وی کیمراز میں کسی کا سایہ نظر آیا ہے بیسمنٹ کی طرف جاتے ہو ئے اندھیرے کی وجہ سے یہ تو سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ کون ہے لیکن اتنا اندازہ میں نے لگا لیا ہے کہ وہ کوئی لڑکی تھی۔

مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کوئی لڑکی ہمارے گھر کی بیسمنٹ میں جانے کی کوشش کیوں کرے گی ۔۔۔ ؟ کہیں کسی کو بھیجا تو نہیں ہے سمیر حمدانی نے ۔۔۔۔ ؟

کیونکہ یہ بات کلیئر ہو چکی ہے کہ ہمدانی زندہ ہے اور اس وقت اپنے علاج کے لیے کہیں چھپ گیا ہے۔

اس کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل رہا لیکن وہ اس کا خاص آدمی سبیل کچھ لوگوں نے پیرس میں دیکھا ہے۔

وہاں ہسپتال میں وہ اپنے کسی دوست کا علاج کروا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ سمیر ہمدانی کا ہی علاج کروا رہا ہے۔

مجھے شک ہے کہ سمیر حمدانی نے کسی کو بھیجا ہے ہمارے گھر پر چیکنگ کرنے کے لیے رسل نے آفس روم میں آتے ہوئے اسے بتایا تھا۔

جبکہ وہ خاموشی سے اسے سینا ہوا مسکرائے جا رہا تھا۔

کائزان میں تمہیں اتنی اہم بات بتا رہا ہوں اور تم مسکرا رہے ہو ۔۔۔۔ ؟ میں تم سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے بیسمنٹ میں کسی نے جانے کی کوشش کی ہے آدھی رات کو کوئی لڑکی تھی تقریبا رات کے دو بجے کے وقت وہ بیسمنٹ کی طرف گئی تھی۔

لیکن بعد میں جنگلی جانوروں کی آواز کی وجہ سے وہ اندر نہیں گئی بلکہ سیڑھیوں سے ہی پلٹ گئی۔

دیکھو یہ کیمرے میں تو میں نظر آ جائے گا اس نے لیپ ٹاپ اس کی نگاہوں کے سامنے رکھا ہی تھا کہ اس نے لیپ ٹاپ بند کر کے ایک سائیڈ کر دیا۔

میری بیوی کو آج کل پھر سے جاسوسی کا جنون چرا ہوا ہے اور کچھ نہیں گئی تھی رات کو لیکن زیادہ دیر سروائیو نہیں کر سکی ان جنگلی جانوروں کی آواز کے ساتھ اسی لیے لوٹ آئی تھی وہ اسے بے فکر کرتے ہوئے لیپ ٹاپ دوبارہ اس کے حوالے کر چکا تھا۔

کیا مرم۔۔۔۔۔۔ ؟ مرم کیوں گئی تھی وہاں پہ اس کا بھلا وہاں پر کیا کام ہے وہ وہاں پر کیوں جائے گی ۔۔۔ ؟

۔ جب کہ ہم اسے صاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ اسے جو بھی پوچھنا ہے ہم سے پوچھے ہم اسے ہر سوال کا جواب دیں گے اور تم نے بھی تو کہا تھا نا کہ اب وہ تم سے کچھ پوچھے گی تو تم اسے بتا دو گے تو پھر تم اسے کچھ بتاتے کیوں نہیں ۔۔۔۔ ؟

وہ پوچھتی کیوں نہیں رسل وہ مجھ سے کچھ پوچھ ہی نہیں رہی میں اسے کیا بتاؤں وہ خود سب کچھ جاننا چاہتی ہے خود اپنے بلبوتے پر میرا ماضی کھروچنا چاہتی ہے تو کھر چنے دو اسے ۔

اسے لگتا ہے کہ وہ مجھ سے کچھ پوچھے بغیر میرے ماضی کے بارے میں جان سکتی ہے تو کوشش کرنے دو وہ کندھے اچکا کر بولا تھا۔

وہ سب کچھ تو ٹھیک ہے کائزان لیکن وہ ایسا کر کیوں رہی ہے یہ بھی تو سوچو کیا تمہیں لگتا ہے وہ تم پر یقین نہیں کرتی وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جب کہ کائزان کندھے اچکا گیا۔

مجھے لگتا ہے کہ وہ میری تکلیف کی وجہ نہیں بننا چاہتی۔

اس نے ایک دفعہ مجھ سے پوچھا تھا تو میں نے اس سے کہا تھا کہ میں اپنا ماضی دوبارہ یاد نہیں کرنا چاہتا۔ کیونکہ وہ مجھے اذیت دیتا ہے شاید اسی لیے وہ خود سے میرے ما ضی کے بارے میں جاننا چاہتی ہے تاکہ مجھے تکلیف نہ ہو کائزان جیسے اپنی مرم کی رگ رگ سے واقف تھا۔

اگر ایسا ہے بھی تو بھی کائزان تمہیں اسے سب کچھ بتا دینا چاہیے وہ الجھی ہوئی ہے اور تم اسے مزید الجھا رہے ہو۔

خیر میں چلتا ہوں سمیر ہمدانی کے بارے میں مزید انفارمیشن لینی ہے۔ مجھے اس کے ایک ایک مومنٹ پہ نظر رکھنی ہے رسل لیپ ٹاپ اس کے سامنے سے اٹھاتے ہوئے بولا تھا جبکہ وہ صرف ہاں میں سر ہلاتا اسے جانے کی اجازت دے چکا تھا

***

وہ واپس کمرے میں آیا تو مرم اب تک گہری نیند سو رہی تھی اس کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی تھی۔

یہ اچھی بات ہے محترمہ ساری رات جاسوسیاں کرتی رہو صبح اٹھنے کا نام ہی مت لینا وہ اس کے پاس آتا ہوا اسے اپنی باہوں میں بھر چکا تھا۔

اور پھر اس کے گالوں کو چومتے ہوئے اسے جگانے میں کامیاب بھی ہو گیا۔

مرم میں اپنی فیملی بنانا چاہتا ہوں اس کی گر دن پر اپنے لب رکھتے ہوئے اس نے جیسے اپنے دل کی خواہش لبوں سے بیان کی تھی جبکہ وہ حیرانگی سے اسے دیکھنے لگی۔

کیا مطلب ۔۔۔۔۔؟ وہ پلٹ کر اس کی طرف کروٹ بدل چکی تھی جبکہ اس کے ایسا کرنے سے وہ اس کی مزید قریب ہو گئی۔

سٹو پڈ لڑکی میں بچے چاہتا ہوں میں چاہتا ہوں کہ ہمارا بےبی اس دنیا میں آ جائے میں سمجھ سکتا ہوں میں بہت جلدی ان سب چیزوں کی خواہش کر رہا ہوں۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ جب میں گھر اؤں تو ۔ ایک چھوٹی سی مرم بھاگتے ہوئے میرے پاس آئے۔

اور میں بھاگ کر اس کے پاس اؤں اسے اپنی باہوں میں لیتے ہوئے اپنے سینے میں چھپا لوں۔ بس یہی ایک خواہش ہے میری بتاؤ میری خواہش پوری کرو گی۔۔ ؟

وہ اس کا چہرہ انگلی کی مدد سے اوپر کو اٹھاتا اس سے پوچھ رہا تھا۔

جب کہ وہ بنا کچھ بولے نگاہیں جھکا گئی تھی لبوں پر ایک شرمیلی سی مسکراہٹ تھی جس پر کائزان اس کے جواب کو بہت اسانی سے سمجھ گیا تھا وہ سیدھا ہو کر لیٹتا اسے اپنے سینے سے لگا چکا تھا۔

آپ کو پتہ ہے کائر میں اپنا ایم ایس سی کلیئر کرنا چاہتی تھی۔ اس کے دل کے مقام پر اپنی انگلیوں سے حرکت دیتے ہوئے اس نے اچانک ہی اپنے دل کی بات کہہ دی تھی کائزان نے بس ایک نظر اسے دیکھا۔

لیکن اب میری شادی ہو چکی ہے اب پڑھائی پیچھے چھوڑ دینی چاہیے بس میرا بھائی چاہتا تھا کہ میں بہت پڑھوں لکھوں ۔ اپ کو پتہ ہے مصر آنے سے پہلے وہ میرا لاسٹ ڈیٹ پہ جا کر ایڈمشن فارم لے کر آیا تھا تاکہ میں یونیورسٹی میں ایڈمیشن لے سکوں ۔

لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا وہ اس کے سینے پہ سر رکھے بولے چلے جا رہی تھی۔

ڈونٹوری میرا بچہ تمہاری پڑھائی میں نہیں آئے گا اگر تم پڑھنا چاہتی ہو تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ تم یہ ہرگز مت سوچنا کہ میں تمہیں صرف اپنی ذات تک محدود رکھنا چاہتا ہوں۔

نہیں مرم میں تمہاری کوئی خواہش ادھوری نہیں رہنا دینا چاہتا تم اپنی پڑھائی پوری کرنا چاہتی ہو نا ۔

تم ضرور کرو گی میں کل ہی آن لائن تمہارا ایڈمیشن کرواؤں گا اور تمہاری ان لائن کلاسز شروع ہو جائیں گی اگر چاہو تو تم یونیورسٹی میں جا کر ایڈمیشن بھی لے سکتی ہو مجھے اعتراض نہیں لیکن اس سے تمہیں مسئلہ ہوگا شاید اتنے دور تم یہ ساری چیزیں ہینڈل نہ کر سکو ۔

اور ویسے بھی اگر تمہیں گھر پر ہی ہر چیز مل جائے تو میرا نہیں خیال کہ تم یہ یونیورسٹیوں کے چکر میں پڑھنا چاہو گی وہاں جو ٹیچر پڑھاتے ہیں وہی سارے ٹیچرز تمہیں الگ سے لیکچر دیں گے اس سے سب سے زیادہ فا ئدہ یہ ہوگا کہ تمہیں سب کچھ ٹھیک سے سمجھ میں آئے گا میرے لیے تمہارے پاس بہت سارا ٹائم ہوگا اور ہم اپنے بچے کے بارے میں بھی آسانی سے سوچ سکیں گے وہ ہر چیز کو ترتیب دیتے ہوئے بولا۔

ہاں لیکن ایک مسئلہ ہے تمہیں ٹیسٹ یونیورسٹی میں ہی جا کر دینا پڑے گا تب ہی ان لائن کلاسز میں تمہارا ایڈمیشن ہو پائے گا۔

وہ سب کچھ سیٹ کر کے بیٹھا ہوا تھا جب کہ مرم ایک نظر اسے دیکھتی اس کے دل کے مقام پر اپنے لب رکھ چکی تھی۔

آپ بہت اچھے ہیں۔ وہ بہت خوشی سے اس کے سینے پر اپنا سر رکھتے ہوئے بولی تھی جبکہ اتنے دنوں کے بعد اس کے چہرے پر یہ مسکراہٹ دیکھ کر اسے سکون ملا تھا۔

کتنی بار تم سے کہا ہے اتنی دور سے مت بتایا کرو کہ میں کتنا اچھا ہوں وہ ایک جھٹکے میں کروٹ بدل کر اسے اپنے نیچے کر چکا تھا۔

یہ جو آپ میں جن آ جاتا ہے نا اسی لیے میں آپ کو نہیں بتاتی آپ اچھے ہیں یا نہیں وہ اپنا آپ چھڑوانے کی کوشش کر رہی تھی۔

اب تو جیسا بھی ہوں تمہارا ہی ہوں اس کے لبوں پر جھکتے ہوئے وہ اس کی سانسوں کو مشکل میں ڈال چکا تھا۔

جبکہ مرم پہلے اپنا آپ چھڑوانے کی کوشش کرتی رہی لیکن ناکام ہونے کے بعد اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بناتی خود کو اس کے حوالے کر گئی تھی

***

ڈبلیو مجھے لگتا ہے میں ان ساری چیزوں کو نا بہت زیادہ سر پر سوار کر رہی ہوں۔ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے اگر مجھے کائزان پر بھروسہ ہے کہ وہ غلط نہیں ہیں تو مجھے خود کو اتنی پرابلم میں ڈالنا ہی نہیں چاہیے۔

ہاں لیکن مجھے کائزان کے بارے میں سب کچھ جاننا ہے میں ان کے ماضی کے بارے میں ایک ایک چیز سمجھنا چاہتی ہوں لیکن یہ تب تک ممکن نہیں ہوگا جب تک وہ مجھے کچھ بتائیں گے نہیں۔

لیکن میں ان سے کچھ بھی نہیں پوچھنا چاہتی انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ ساری باتیں انہیں تکلیف دیتی ہیں۔

اور میں نےا ن سے وعدہ کیا تھا کہ میں کبھی ان سے اس بارے میں نہیں پوچھوں گی۔

میں اپنا وعدہ نہیں توڑ سکتی ڈبلیو کیونکہ میں اپنے کائر کو کوئی تکلیف نہیں دینا چاہتی لیکن پھر بھی میں جاننا چاہتی ہوں۔ کائر کی زندگی کے بارے میں سب کچھ ۔

کون بتائے گا مجھے ۔۔۔۔۔۔ کہ ان کے ماضی میں کیا ہوا وہاج کاظمی کون تھا اور اسے کس وجہ سے مارا تھا کائزان نے۔ کوئی اپنے ہی باپ کو جان سے کیوں مارنا چاہے گا یقینا وہ غلط ادمی ہوگا۔

وہ اس کے پاس بیٹھی بولے جا رہی تھی جبکہ ڈبلیو کبھی اس کے ایک سائیڈ پر آ کر اسے سینا تو کبھی دوسرے سائیڈ پر بیٹھ کر ۔

ڈبلیو تمہیں کیا لگتا ہے اس نیچے بڑے ہال والے کمرے میں کیا ہوگا۔ وہ کمرہ سب سے الگ تھلگ کیوں ہے۔ اور اس کا کوئی بھی دروازہ گھر کے اندر سے کیوں نہیں نکلتا مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ہمارے گھر کے نیچے اتنی بڑی بیسمنٹ ہے۔

کیا وہ وہی جگہ ہے جہاں پر کا یران نے وہاج کاظمی کو قید کر رکھا ہے۔

مجھے نا اس آدمی کی کوئی بھی بات ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی وہ وہاج کاظمی زندہ ہے یا مر چکا ہے میں تو اسی کنفیوژن سے باہر نہیں نکل پا رہی۔

مجھے لگتا ہے مجھے اس بیسمنٹ کے اندر جا کر دیکھنا چاہتی ہے لیکن مجھے وہاں جاتے ہوئے ڈر بھی لگتا ہے اتنا اندھیرا ہے وہاں تمہیں پتہ ہے میں رات کو گئی تھی۔

وہاں اتنے خطرناک جانور بول رہے تھے نا کہ بس میں اندر جا ہی نہیں پائی۔ تمہیں لگتا ہے مجھے دوبارہ وہاں جانا چاہیے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو ڈبلیو نے منہ دوسری طرف پھیر لیا جس کا مطلب تھا نہیں۔

تمہیں ہاں کرنی چاہیے تھی ڈبلیو گندے بچے اپنی ممی کی کوئی بات نہیں سمجھتے اور وہاں تمہارے ابا حضور تمہارے بہن بھائی کی پلاننگ کر بیٹھے ہیں۔

بڑے ہو جاؤ ممی کو سمجھنا شروع کرو تمہیں ایک مزے کے بعد بتاؤں کائزان کو مت بتانا میں نے تمہیں بتا دیا ہے کائزان

تمہارے برتھ ڈے کی پارٹی کی تیاری کر رہے ہیں۔

ہم تمہارا برتھ ڈے منائیں گے میرا ڈبلیو بیٹا سات سال کا ہو گیا ہے ہم تمہیں برتھ ڈے کیپ بھی پہنائیں گے۔

اب میں نے تمہارا سرپرائز خراب کر دیا وہ کیا ہے نا میں زیادہ دیر سر پرائزز نہیں رکھ سکتی وہ خوش ہوتے ہوئے اسے بتا رہی تھی جبکہ ڈبلیو بی اس کی بات سننے کے بعد گول گول گھومنے لگا تھا یقینا وہ بھی اپنی برتھ ڈے کا سن کر خوش ہو گیا تھا۔

چلو اسی خوشی میں بیسمنٹ کی طرف چلتے ہیں۔ اس نے اچانک ڈبلیو کے گول گول گھومتے وجود کو بریک لگائی تھی۔

چلو اب بالکل بھی انکار نہیں کرنا اچھے بچوں کی طرح میرے ساتھ چلو تاکہ مجھے ڈر نہ لگے وہاں ۔ ویسے میں بھی کیسی ممی ہوں نا مصیبت میں اپنے بیٹے کو آگے کر دیتی ہوں۔

مجھ جیسی مائیں بھی ہوتی ہیں اس دنیا میں شاید وہ شرمندہ ہو رہی تھی لیکن پھر اس نے اپنی شرمندگی کو انگور کرتے ہوئے ڈبلیو کو ساتھ لیے بیسمنٹ کی طرف جانا چاہا تھا

***

ڈبلیو تمہیں پتہ ہے گھر کے اندر بھی ایک کمرہ ہے جہاں وہ کسی کو نہیں جانے دیتے میں دو بار اس کمرے کی طرف گئی تھی لیکن کائزان نے مجھے منع کر دیا کہ وہاں صرف کباڑ ہے اور مجھے اس طرف جانے کی ضرورت نہیں۔

اور پھر وہ کمرہ پکا پکا بند کر دیا گیا۔ کیا تم جانتے ہو اس کمرے میں کیا ہے وہ بیسمنٹ کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھتے ہوئے اس سے پوچھنے لگی تھی۔

جبکہ ڈبلیو اس کی بنا سر پیر کی باتوں کو انگور کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا وہ بھی ڈبلیو کے پیچھے پیچھے چلتی اس اندھیرے گپ ہال میں داخل ہوئی تھی۔

حال اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا اس نے جلدی سے اپنے موبائل فون کی ٹارچ ان کرتے ہوئے سامنے کا منظر دیکھنا چاہا بڑے بڑے پلرز اور پلرز کے ساتھ جیل نما کمرے ۔

یہ کیا ہے وہ پریشان ہوتے ہوئے آگے قدم بڑھا رہی تھی ڈبلیو کے ساتھ ہونے کی وجہ سے اسے ڈر ہرگز نہیں لگ رہا تھا وہ جانتی تھی اس کا بیٹا اس کی حفاظت کرے گا۔

وہ اہستہ اہستہ اگے بڑھتی ہر طرف ٹارچ گھما کر دیکھ رہی تھی جب ایک کونے میں اسے سفید سے رنگ کی کوئی چیز نظر آئی اس نے آگے بڑھتے ہوئے اس چیز کو دیکھنا چاہا تو اگلے ہی لمحے اسے حیرت کا جھٹکا لگا تھا اس کی چیخ بلند ہوئی اور اس کے ساتھ ہی وہ دیوار سے جا لگی تھی۔

وہ اتنی زیادہ خوفزدہ ہو چکی تھی کہ اسے سمجھ ہی نہیںا رہا تھا وہ کس طرف جائے اس کے سامنے ہڈیوں کا ڈھانچہ پڑا ہوا تھا۔

جسے زنجیروں سے باندھا گیا تھا یقینا وہ تڑپ تڑپ کر مرا ہوگا اس نے وہاں سے نکلنا چاہا تھا لیکن جس طرف اس کی ٹارچ کی روشنی جا رہی تھی ہر طرف ہڈیاں ہی ہڈیاں تھی۔

یہ کیسی جگہ تھی وہ کہاں اگئی تھی اس کا دل جیسے دھڑکنا بھول گیا تھا اس کی چیخ گلے کے اندر ہی بند ہو گئی تھی ڈبلیو اس کے ساتھ تھا

جب کہ وہ بس یہاں سے نکلنا چاہتی تھی جب دیوار کے ساتھ ٹکراتے ہوئے اس کا ہاتھ ایک دروازے کے ہینڈل پر آیا ۔

دھڑکتے دل کے ساتھ اس نے اپنی ٹارچ اس دروازے کی طرف کرتے ہوئے ہینڈل کو ذرا سا گھمایا تھا جب اگلے ہی لمحے وہ دروازہ کھل گیا تھا۔

کمرے کے اندر ایک سیقد رنگ کی روشنی جل رہی تھی وہ اپنے ڈر پر قابو پاتے ہوئے اس کمرے کی اندر کی طرف جانے لگی جب ڈبلیو اس کے راستے میں آ کر اسے روکنے کی کوشش کرنے لگا۔

لیکن اس نے ڈبلیو کو ہاتھ سے ایک طرف کرتے ہوئے اندر قدم رکھ دیا تھا سامنے بالکل سامنے چار بڑے بڑے تابوت تھے

کمرے میں سردی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے دانت باقاعدہ بجنے لگے تھے۔

وہ آگے کی طرف بڑھتے ہوئے اس کمرے کو سامنے سے دیکھنا چاہتی تھی کیونکہ یہ دیوار ایک عجیب سی گلی میں کھل رہی تھی۔

سامنے ہی اسے راستہ نظر آیا تھا وہ تیزی سے قدم بڑھاتی وہاں پر آئی تھی جب باہر سے اسے کائزان کے پکارنے کی آواز سنائی دی۔

وہ اسے کہاں سے پکار رہا تھا گھر کے اندر سے اور اواز سامنے ہی دیوار کے ساتھ بنے دروازے کے باہر سے آ رہی تھی۔ اس کا مطلب تھا کہ یہ کمرہ گھر کے اندر کھل رہا تھا لیکن کہاں سے اور اسے کیوں سمجھ نہیں آیا تھا اب تک وہ بری طرح سے الجھی تھی۔

جب ڈبلیو نے اس کا دوپٹہ کھینچتے ہوئے اسے وہاں سے باہر نکالنا چاہا وہ جلدی سے اس کے ساتھ باہر نکلی تھی اور تیزی سے بھاگتے ہوئے بیسمنٹ سے نکل کر گھر کی دوسری سائیڈ سے سامنے کی طرف آئی تھی

***

مرم کہاں تھی تم میں کب سے تمہیں پکار رہا ہوں وہ جیسے ہی گھر کے اندر داخل ہوئی کائزان سامنے کھڑا تھا۔

ہاں تو میں آ گئی نا آپ کی پکار پر بھاگ کر وہ اپنی سانسیں درست کرتے ہوئے مسکرائی تھی۔

اس سے پہلے میں نے کچھ اور بھی پوچھا تھا وہ اس کے قریب آتے ہوئے کہنے لگا جب کہ مرم کی نگاہیں گھر کے اندر کھلتے ہر

دروازے کی طرف تھی۔

اتنا تو وہ سمجھ چکی تھی کہ کائزان اسے ہال سے ہی آواز دے رہا تھا یعنی کہ سامنے ان چار کمروں میں سے کوئی ایک کمرہ وہ والا کمرہ تھا جو بیسمنٹ کے اندر کھلتا تھا۔

میں نے کہاں جانا ہے ڈبلیو کے ساتھ کھیل رہی تھی وہ مجھے پکڑ رہا تھا اور میں بھاگ رہی تھی اس نے فورا بتایا۔

اور پھر اسے کمروں کی طرف دھیان دینے لگی فرق نہیں پڑتا تھا کہ کائزان نے اس کی بات کا یقین کیا ہے یا نہیں۔ بس اسے یہ پتا کرنا تھا کہ وہ کمرہ کون سا ہے

کائزان اس کمرے میں کیا ہے آپ نے مجھے اس کمرے میں جانے سے منع کیا تھا نا وہ سامنے والے دروازے کی طرف دیکھتے ہوئے بولی ۔

جب منع کیا تھا تب وجہ بھی بتائی تھی کباڑ پڑا ہے یہاں اندر تمہارے کام کی کوئی چیز نہیں ہے اس لیے تمہیں یہاں اندر جانے سے منع کیا تھا خیر چھوڑو یہ فضول باتیں تمہارا ایڈمشن فارم لے کر آیا ہوں آ کر بھرو ۔

وہ اس کا ہاتھ تھام کر اپنے ساتھ بیڈ روم میں لے جانے لگا۔ جبکہ وہ بھی بنا کچھ کہے اس کے ساتھ آ گئی تھی۔ وہ ہرگز نہیں چاہتی تھی کہ کائر کو اس پر زرا بھی شک ہو کہ وہ کیا کر رہی ہے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.