Chapter 63: باب 63

مرم سے بات کرنے کے بعد باہر آیا تو اس کا فون بجنے لگا اس نے فون نکال کر دیکھا تو اس کے فون پر دوبارہ وہی نمبر جگمگا رہا تھا جو پچھلے دو دن سے مسلسل اسے تنگ کر رہا تھا۔ اس نے دو تین دفعہ پہلے فون اٹھایا لیکن دوسری طرف سے کوئی بھی نہیں بولا تھا وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ آخر کون ہے جو اسے بار بار فون کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بولتا کچھ بھی نہیں تنگ آ کر اس نے فون اٹینڈ کرتے ہوئے اپنے کان سے لگایا۔

ہیلو اخر کون بات کر رہا ہے کیوں مجھے تنگ کر رہے ہو اگر تم نے مجھ سے بات نہیں کرنی تو بار بار فون کرنے کی اخر وجہ کیا ہے آخر ہو کون تم اس نے بہت غصے سے پوچھا تھا۔

تمہاری موت ۔۔۔۔۔۔۔ بس یہ دو لفظی جواب اس کے کانوں کی سماعتوں سے ٹکرایا تھا۔ جبکہ نسوانی آواز سن کر رسل کے لب مسکرا اٹھے تھے۔ اچھا تو یہ موت صرف فون کیوں کر رہی ہے سامنے بھی تو آئے وہ پرسکون انداز میں بولا تھا۔

بڑی جلدی ہے تمہیں اپنی موت سے ملنے کی فکر مت کرو بہت جلد اؤں گی تمہارے سامنے لیکن یاد رکھنا وہ دن تمہاری زندگی کا آخری دن ہوگا۔ وہ یقینا اسے دھمکا رہی تھی۔

ہاں شاید ہوگا کیونکہ آواز تو بڑی حسین ہے یقینا چہرہ بھی حسین ہوگا اور ہم حسن پر مرنے والوں میں سے ہی ہیں محترمہ تو بتائیے کب دیدار کر وا رہی ہیں اب وہ اس کی ساری باتوں کو مذاق میں لے رہا تھا۔

بہت جلد بس تیار رہنا کیونکہ جس دن میں تمہارے سامنے اؤں گی وہ دن تمہاری زندگی کا آخری دن ہوگا۔ بالکل بالکل میں بالکل تیار بیٹھا ہوں آپ بس اپنا دیدار تو کروائیں کہ اخر اپ ہیں کون ویسے آپ کی مجھ سے دشمنی کیا ہے آپ میری جان کیوں لینا چاہتی ہیں وہ اب بھی پرسکون انداز میں بول رہا تھا۔

تم نے مجھ سے میرا سب سے عزیز رشتہ چھینا ہے اور میں تم سے اپنا وہ رشتہ واپس لے کر رہوں گی اس کے انداز میں نفرت ہی نفرت تھی رسل تھوڑا پریشان ہوا تھا

کون تھی وہ اور اس نے اس سے کون سا عزیز رشتہ چھین لیا تھا۔

وہ بالکل بھی سمجھ نہیں پا رہا تھا اس کی باتوں کو اخر یہ لڑکی کہنا کیا چاہتی تھی آخر اس کی باتوں کا مطلب کیا تھا۔

کون ہو تم اور میں نے تم سے کیا چھینا ہے دیکھو لڑکی میں تمہاری کسی بھی بات کو سمجھ نہیں پا رہا پتہ نہیں تم کس بارے میں بات کر رہی ہو لیکن تمہارے انداز سے لگ رہا ہے کہ تم یقینا کسی غلط فہمی کا شکار ہو۔

اور اگر ایسا ہے تو میں تمہاری مدد کر سکتا ہوں۔ وہ اس کی بات کو کچھ حد تک سمجھتے ہوئے بولا تھا جبکہ دوسری طرف سے تنفر سے سر جھٹکا گیا۔

میری مدد صرف اور صرف تمہاری موت کر سکتی ہے تمہیں قبر میں اتار کر سکون ملے گا مجھے ۔ تمہیں وارن کرنے کے لیے فون کیا تھا کہ تیار ہو جاؤ تمہاری موت تمہارے بے حد قریب ہے اس نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے اگلے ہی لمحے فون بند کر دیا تھا۔

جبکہ رسل حیرانگی سے اس نمبر کو دیکھنے لگا تھا۔

اس نے بار بار اس نمبر پر کال کرنے کی کوشش کی تھی لیکن دوسری طرف سے نمبر مسلسل اف جا رہا تھا۔

آخر کون تھی یہ لڑکی اور اس کے ساتھ اخر مسئلہ کیا تھا کون سا عزیز رشتہ رسل نے اس سے چھینا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے وہ اتنی بے قرار تھی۔

آخر کیا چل رہا تھا اس لڑکی کے دماغ میں آخر کیا سوچ تھی اس کی کیوں وہ اسے دھمکیوں بھرے فون کر رہی تھی کیا اسے یہ بات کائزان کو بتانی چاہیے اس نے سوچا تھا۔ اور پھر خود ہی اس نے اپنی اس سوچ کی نفی کر دی تھی۔

نہیں کائزان اپنی پرسنل پرابلم کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہے مجھے اسے مزید پریشان نہیں کرنا چاہیے یہ معاملہ اتنا بھی برا نہیں ہے کہ اس میں کائزان کو ڈسٹرب ایک معمولی سی لڑکی ہی تو ہے اسے میں خود سنبھال لوں گا۔

اس نے سوچتے ہوئے وہ نمبر اپنے کسی آدمی کو سینڈ کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے اس نمبر کی ساری ڈیٹیلز چاہیے۔

جس پر اس کے آدمی نے کہا تھا کہ شام تک وہ اس نمبر کی ساری ڈیٹیلز نکال کر اسے سینٹ کر دے گا اور پھر رسل نے اس بات کو اپنے ذہن سے نکالتے ہوئے کائزان کا دیا ہوا کام کرنے کے بارے میں سوچا کائزان جاننا چاہتا تھا کہ سمیر حمدانی زندہ ہے یا کہیں مر مرا گیا ہے۔

اگر وہ مر گیا تھا تو اسے اس بات کا افسوس تھا اور اگر زندہ تھا تو یہ خوشی کی بات تھی کیونکہ کائزان نے کہا تھا کہ وہ اسے زندہ سلامت اپنے سامنے چاہتا ہے کیونکہ وہ اسے ایسی موت دینا چاہتا ہے کہ اس کی آنے والی سات نسلیں بھی یاد رکھیں۔

***

گڈ مارننگ جان ۔۔۔۔۔ سو سو سوری بہت لیٹ ہو گیا نا تم بھی سوچ رہی ہوگی کہ تین دنوں سے میرے شوہر گرامی کہاں تشریف لے گئے ہیں دراصل ایک ضروری کام اگیا تھا جس کی وجہ سے جانا پڑ گیا۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ تو شیبہ نے بہت اچھے سے تمہارا خیال رکھا ہوگا اور تمہیں انٹرٹین بھی کیا ہوگا ویسے جو بھی کہہ لو لڑکی با تیں بہت کرتی ہے لیکن اچھی ہے۔

اور مجھے لگتا ہے کہ تمہیں بھی وہ بہت زیادہ پسند ہے آخر اس کے سامنے تم اتنا ری ایکٹ کرتی ہو اور میرے سامنے ایسے بت بن کر لیٹی رہتی ہو نا انصافی ہے ڈارلنگ بہت بڑی ناانصافی ہے اور ان ساری ناانصافیوں کے بدلے میں تم سے بعد میں گن گن کر لوں گا یہ مت سوچنا کہ رفیل تمہیں ایسے ہی معاف کر دے گا۔

اس کے ماتھے کو چومتے ہوئے وہ اپنی ہی دھن میں بولے جا رہا تھا۔ جب تو شیبہ سوپ کا پیالہ لیے اندر داخل ہوئی۔

آپ کی بیوی نے آپ کو بہت سارا مس کیا ہے آپ کو نہیں بتاتی لیکن کیا ہے نا کہ میں جب بھیا سکے سامنے ان کا نام لیتی ہوں نا اس کی گال لال ہو جاتے ہیں توشیبا نے کمرے میں داخل ہوتے ہی انشراح کا راز کھول دیا تھا۔ تو شیبہ کے بچی ایک دفعہ مجھے پوری طرح سے ٹھیک ہونے دے پھر میں تجھے بتاؤں گی کہ میرے گال لال ہوتے ہیں یا میرے مکوں سے تیرا چہرہ لہو لوہان ۔ وہ یوں ہی آنکھیں بند کیے ہوئے سوچ رہی تھی جبکہ اس کے چہرے کے ایکسپریشنز رفیل کو مزہ دے رہے تھے۔

ہاں تو پیار کرتی ہے مجھ سے کوئی مذاق تھوڑی ہے میرے نام پر گال سرخ نہیں ہوں گے تو کیا تمہارے نام پر ہوں گے وہ بھی آج کافی شرارتی موڈ میں تھا اسی لیے اس کے چہرے کو ہاتھ کی مدد سے آگے پیچھے کرتے ہوئے اسے باقاعدہ اس کے چہرے کو جانچا تھا۔

جب رفیل کا فون بجنے لگا۔ سارے ہی اس دنیا میں میرے پیار کے دشمن ہیں کوئی نہیں ہے جو مجھے تھوڑے لمحے میری بیوی کے ساتھ گزارنے دے وہ کہتے ہوئے فون اٹھا کر باہر نکل گیا تھا۔ جبکہ تو شیبہ مسکرا کر انشراح کی طرف بھرنے لگی تھی جب کہ اس کی کھلی آنکھوں اور آنکھوں میں غصہ دیکھ کر تھوڑی گھیرا سی گئی۔

اچھا یار ایم سوری پتہ چل گیا مجھے یہ بات تمہارے شوہر کو نہیں بتائی تھی کہ ان کا نام لیتے ہی تمہارے گال لال ہوتے ہیں اس نے دانتوں کی نمائش کرتے ہو نے اس کے پیچھے یکتا رکھا تھا۔ لیکن اس کا گھورنا کم نہ ہوا تو سوپ کا پیالہ وہیں رکھتے ہوئے باہر بھاگ گئی

***

اس وقت گھر پر کوئی بھی نہیں تھا مرم نے باہر دیکھا تو ڈبلیو آرام سے اپنے پنجرے میں بیٹھا ہوا تھا تھوڑی دیر پہلے وہ اس کے ساتھ خوب سارا کھیل چکا تھا اسی لیے اس وقت پرسکون تھا۔ باہر کی طرف گھومتے گھومتے اسے اچانک خیال آیا تھا کہ اسے گھر کی پچھلی سائیڈ پر جانا چاہیے۔

اسے اس طرف کیوں جانا چاہیے تھا یہ تو اسے نہیں پتہ تھا بس کچھ سوچ کر اس نے اس طرف قدم بڑھائے تھے۔

وہاج کاظمی کائزان کا باپ جس کے بارے میں سمیر ہمدانی کو شک تھا کہ وہ زندہ ہے اور کائزان کی قید میں ہے اگر وہ زندہ ہوا اور کائزان کی قید میں ہوا تو یقینا وہ نیچے اسی بیسمینٹ میں ہوگا جہاں پر کائزان نے اسے باتوں ہی باتوں میں جانے سے منع کیا تھا۔

وہ اہستہ اہستہ قدم اٹھاتی اس طرف جا رہی تھی جبکہ ڈبلیو نے اسے اس طرف جاتے دیکھ کر اس کی طرف قدم بڑھائے تھے۔ لیکن وہ کچھ بھی نہیں بولی بلکہ اس طرف جانے لگی اسے ڈر لگ رہا تھا اسے اس طرف جانا چاہیے تھا یا نہیں اسے نہیں پتہ تھا لیکن پھر بھی وہ اہستہ اہستہ قدم بڑھا رہی تھی۔

بیسمنٹ کی سڑھیوں کی طرف آتے ہو ئے وہ اچانک رک گئی تھی اس نے نیچے جانے کے بارے میں سوچا تھا لیکن اندھیرے کی طرف جاتے ہوئے اسے خوف بھی محسوس ہو رہا تھا لیکن اس نے اپنے اندر کے سوالوں کا جواب تو لینا ہی تھا اسی لیے اس نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا ہی تھا کہ اچانک کسی نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی جانب کھینچ لیا

***

یقینا وہ اس افتاد کے لیے ہرگز تیار نہیں تھی اسی لیے تو اس کے چوڑے شانوں کا حصہ بنی تھی۔ میں نے منع کیا تھا نا تمہیں اس طرف آنے سے اس کے کان میں کائزان کی بھاری سرگوشی گونجنے لگی تھی۔

ایک لمحے کے لیے اس کا دل سینے کی دیواریں توڑ کر باہر آنے کو بے تاب ہوا تھا وہ۔۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ و۔۔۔۔ ۔"گھر دیکھ رہی تھی وہ بڑی مشکل سے کچھ بولنے کے قابل ہوتی اس کے سینے پہ ہاتھ رکھتے اسے خود سے دور کرنے لگی تھی۔ لیکن اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتا وہ اسے مزید کھینچ کر اپنے حصار میں قید کر چکا تھا۔

ہاں تمہارا گھر ہے تم جب چاہے اسے دیکھ سکتی ہو لیکن وہاں جو تمہارا شوہر تمہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر پاگل ہو رہا ہے اس کا کیا

۔۔۔۔ ؟

اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں تھامتے ہوئے اس نے اس کے لبوں پر اچانک ہی اپنے لبوں کی گرفت جمائی تھی۔

تمہیں نہیں لگتا کہ تمہیں اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے وہ اس کے لبوں کا لمس اپنے پورے چہرے پر بکھرتا محسوس کر رہی تھی۔

چلو کہیں باہر چلتے ہیں گھر میں رہ کر بور ہونے کا کوئی فائدہ نہیں اس کا ہاتھ اس کی کمر پر گردش کرتے ہوئے اسے خود سے دور کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا رہا تھا جبکہ اس کے لبوں کو اپنے پورے چہرے پر محسوس کرتی وہ صرف ہاں میں سر ہلا گئی تھی جب کہ وہ اس کا سر اپنے سینے سے لگاتا ہوا اسے واپس گھر کی طرف لے جانے لگا تھا۔

اس نے ایک نظر مر کر بیسمنٹ کی طرف دیکھا اور قدم آگے کی طرف بڑھا دیے

***

وہ اسے اپنے ساتھ لنچ کرنے کے لیے ایک ریسٹورنٹ میں لے کر آیا تھا یہ ریسٹورنٹ اس کے لیے انجان نہیں تھا وہ اکثر یہاں پر آتے رہتے تھے۔

وہ کچھ بھی بولے بنا خاموشی سے اس کے ساتھ چلی آئی تھی۔ وہ آج کل کسی بات پر اعتراض نہیں کر رہی تھی۔ آج صبح وہ اس پر کتنا غصہ کر کر گیا تھا کتنی ناراضگی سے اسے صبح چھوڑ کر گیا تھا۔ اس کو جانے کے بعد اسے بہت برا لگا اس نے ساری باتیں رسل کو بھی بتا دی تھی۔

رسل نے ایک اچھے بھائی کی طرح اس کو سمجھانا چاہا تھا کہ اسے اپنی زندگی میں کس طرح سے آگے بڑھتا ہے۔

۔ لیکن پھر بھی یہ سب اس کے لیے بہت مشکل ہو گیا تھا وہ

کا یران پر بھروسہ کرتی تھی اس سے محبت کرتی تھی لیکن کائزان کو اس خطرناک روپ کے ساتھ قبول کرنا اس کے لیے مشکل ہو گیا تھا۔

وہ اسے لیے ایک فیملی کیبن کی طرف جا رہا تھا جب اچانک ایک آدمی مرم سے ٹکرایا تھا۔

مرم نے فورا سوری بولا تھا کیونکہ شاید غلطی اس کی تھی وہ ہی بے دھیانی میں چل رہی تھی جبکہ کائزان نے اس لڑکے کو جواب دینے سے پہلے ہی گردن سے پکڑ کر پیچھے دیوار کے ساتھ اتنی شدت سے مارا تھا کہ مرم کی چیخ نکل گئی۔

تیری ہمت کیسے ہوئی میری بیوی کو چھونے کی ۔۔۔۔۔۔ ۔"وہ غصے سے اس کی گردن پکڑتے ہوئے بولا تھا۔ جبکہ مرم تو اس کے انداز پر کانپ کر رہ گئی تھی۔

تم نے اسے چھونے کی ہمت کیسے کی وہ اسے دوبارہ مارنے والا تھا کہ وہاں پر اندر اتے کچھ لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔

جب کہ وہ اب بھی غصے سے اسے گھور رہا تھا۔ چھوڑو مجھے میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا اس کی ہمت کیسے ہوئی میری بیوی کو اس طرح سے چھونے کی ۔۔۔۔۔؟ وہ غصے سے اپے سے باہر ہو رہا تھا جبکہ مرم کے اندر اس کا ڈر مزید جگہ بنا رہا تھا۔

سر پلیز آپ اسے چھوڑ دیں ہم اسے سمجھا لیں گے یہ ایسا ہی ہے آتی جاتی لڑکیوں سے ٹکراتا رہتا ہے ایک ویٹر بھاگتے ہوئے اس کے پاس اآیا اور اسے سمجھانے والے انداز میں بولا۔ جب کہ وہ غصے سے اسے گھور رہا تھا جیسے ابھی اسے کچا چبا جائے گا اگر ایسا ہے تو میں اسے ہمیشہ کے لیے ٹھیک کر دوں گا وہ ویٹر کو اس کے زبان میں جواب دیتے ہوئے غصے سے اس کی طرف بھرا تھا۔

سر پلیز ہم معافی مانگتے ہیں دوبارہ ایسا نہیں ہوگا پھر اس معاف کر دیجیے سر وہ پھر سے اس سے معافی مانگنے لگا تھا جبکہ اسے ایک زوردار دھکا دیتے ہوئے پیچھے کرتا وہ مرم کا ہاتھ تھام کر اسے اپنی دوسری سائیڈ کر چکا تھا۔

اگر اتنا مسئلہ ہے تو لڑکی کو ساتھ لے کر چلتے کیوں ہو ۔۔۔۔۔؟ وہ آدمی مصری زبان میں اسے ایک دفعہ پھر سے للکار چکا تھا۔ جبکہ اس دفعہ وہ مرم کا ہاتھ چھوڑتے ہوئے بنا کسی کا بھی لحاظ کیے اس کے پاس آیا اور اسے گردن سے پکڑ کر پوری شدت سے دیوار سے دل مارا وہ اگلے ہی لمحے وہیں زمین پر ڈھیر ہو گیا تھا۔

جبکہ اس دفعہ مرم کی آنکھیں پوری طرح سے پھیل چکی تھی وہ پبلک پلیس میں اس طرح کی کوئی حرکت کرے گا اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ جب کہ اپنی شرٹ ٹھیک کرتا وہ واپس مرم کی طرف مرا اور اس کا ہاتھ پکڑتا لمبے لمبے ڈنگ بھرتا اسے فیملی کیبن کی طرف لے گیا تھا۔

***

وہ ویٹر کو کھانا ارڈر کرنے کے بعد مرم کی طرف متوجہ ہوا تھا جو سر جھکائے اپنے ہاتھوں کو دیکھ رہی تھی۔ اس نے ہاتھ بڑھا کر اس کا نقاب اتار دیا تھا لیکن اس نے اب بھی سر اٹھا کر اس کی طرف نہ دیکھا۔

مرم۔۔۔ ۔ اس نے اسے یوں ہی سر جھکائے بیٹھے دیکھ کر پکارا تو اس نے ذرا سی نگاہیں اٹھا کر اس کی طرف دیکھا تھا جبکہ اس کی آنکھوں سے آنسو بہتے دیکھو تڑپ کر اس کی طرف آیا تھا۔

کیا ہوا تم رو کیوں رہی ہو اس طرح تمہاری آنکھوں میں آنسو کیوں ہیں کیا تمہیں کہیں چوٹ لگی ہے بتاؤ مجھے وہ بہت پریشان ہو گیا تھا اس کے آنسو ہی تو اس سے برداشت نہیں ہوتے تھے۔

تم کہیں اس آدمی کے لیے تو نہیں رو رہی جیسے میں باہر مار کر آیا ہوں خبردار کسی دوسرے کے لیے ایک آنسو بھی مت بہانا ۔ وہ آدمی یہی ڈیز رو کرتا تھا اور مجھے اسے مارنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ دیکھ نہیں رہی تھی کس طرح اتے جاتی ہر لڑکی کو پریشان کر رہا تھا وہ ۔۔۔۔۔ وہ غصے سے اسے دیکھتےہوئے بولا۔

تو اسے سمجھایا بھی تو جا سکتا تھاآپ نے اسے زخمی کر دیا ضروری نہیں کہ ہر انسان کو مار پیٹ کر ہی صحیح راستے پر لایا جا سکے اپ سکون سے بات بھی تو کر سکتے تھے پتہ ہے آپ کی وجہ سے وہ اس وقت کتنی تکلیف میں تھا۔ اس دفعہ وہ حب نہیں رہی تھی۔

تمہیں لگتا ہے اسے کبھی کسی نے سمجھانے کی کوشش نہیں کی ہوگی وہ اسے دیکھتے ہوئے بولا۔

ایسے لوگوں کو بار بار سمجھانے کا نتیجہ بعد میں ریپ نکلتا ہے کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا بس آ کر دو تین دفعہ سمجھا دے گا۔

جب یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں کرنے میں وہ ایکسپرٹ ہو جاتے ہیں نا تب وہ بڑے بڑے ایڈونچرز کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ابھی اسے لڑکیوں کو تنگ کرنے میں مزہ آ رہا ہے لیکن کل اس کا نتیجہ ریپ نکلے گا۔ وقت رہتے اگر انہیں ٹھیک سے نہ سمجھایا جائے تو بعد میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے کیا تم یہ چاہتی ہو کہ اس لڑکے کی آج کی یہ چھوٹی چھوٹی غلطیاں کل کسی لڑکی کی زندگی تباہ کر دے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو مرم نے فورا نفی میں سر ہلایا تھا۔

اللہ نہ کرے ۔۔۔۔۔۔ وہ فورا بولی تھی۔

جب کہ وہ ویٹر کے اندر آتے ہی چہرہ دوسری طرف پھیر تی اپنا نقاب ٹھیک کرنے لگی جبکہ ویٹر کھانا لگا کر باہر نکل گیا تھا۔

اس کے بعد ان دونوں میں کوئی بات نہیں ہوئی وہ بہت اہستہ اہستہ کھانا کھانے لگی تو وہ اپنی سیٹ چھوڑ کر اس کے ساتھ والی کرسی پر آ کر بیٹھا اور اسے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلانے لگا۔

وہ ٹھیک تو ہوگا نا میرا مطلب ہے وہ بچ تو جائے گا نا ۔۔۔۔۔؟ اس نے کھانا کھاتے ہوئے پوچھا تھا۔ ہاں وہ بچ جائے گا اس کی فکر چھوڑو کھانا کھاؤ ۔ کچھ بھی نہیں ہوگا اسے بس عقل ائے گی اور دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی غلطی نہیں کرے گا۔ اور یہ مت سوچنا کہ وہ بے قصور تھا ایسا آدمی جس کی وجہ سے ایک عورت اپنا راستہ بدل لے وہ بے قصور نہیں ہوتا یاد رکھنا ۔ وہ اسے سمجھاتے ہوئے اہستہ اہستہ کھانا کھلا رہا تھا جبکہ وہ بھی مزید اس ٹانک پر کچھ بھی بولے بنا اس کے ہاتھ سے کھانا کھاتی رہی۔

***

آدھی رات کا وقت تھا لیکن وہ جاگ رہی تھی اس کی نیند تو جیسے اس سے روٹھی ہوئی تھی اس کے دماغ میں بہت ساری چیزیں چل رہی تھی۔

کائزان نے اس سے کہا تھا کہ وہ اس سے جو پوچھے گی وہ اسے بتائے گا لیکن نہ جانے اسے کیوں لگ رہا تھا کہ کائزان اسے کچھ بھی نہیں بتانا چاہتا اسے خود ہی سب کچھ جاننا ہوگا۔

کیونکہ اگر کائزان نے اسے کچھ بھی بتایا تو وہ اس سے پوری بات شاید کبھی بھی نہیں بتائے گا اور اس نے کہا تھا کہ کائزان کو وہ ساری چیزیں دکھ دیتی ہیں وہ اپنے ماضی کو یاد نہیں کرنا چاہتا۔ اسی لیے اس نے سوچا تھا کہ وہ خود اس کے ماضی کے بارے میں سب کچھ پتہ لگا لے گی وہ خود اس کے بارے میں سب کچھ پتہ چلا لے گی اور اس نے سوچا تھا کہ اب وہ اس کے بارے میں سب کچھ جان کر رہے گی۔

وہ آہستہ سے اس کے قریب سے اٹھ کر دروازے تک آئی تھی اس نے مر کر دیکھا تو کائزان گہری نیند میں تھا۔ سکون کا گہرا سانس لیتے ہوئے اس نے آہستہ سے دروازہ کھولا تھا۔

رفیل کے کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا لیکن لائٹ اندر سے بند تھی وہ گھر پر موجود تھا یا نہیں اسے اندازہ نہیں تھا لیکن اتنا پتہ تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ یہاں گھر پر نہیں رک رہا بلکہ وہ کائزان کے شہر والے فلیٹ میں رہتا ہے۔ لیکن پھر بھی اس نے احتیاط کے لیے اس کے کمرے کی لائٹ ان کر کے کمرے کو دیکھا تھا کمرہ بالکل صاف ستھرا تھا واش روم کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور کمرے میں کوئی بھی نہیں تھا یہاں تک کہ اس کا کمبل بھی سلیقے سے بیڈ پر رکھا ہوا تھا۔

لائٹ آف کرتے ہوئے وہ باہر نکلی اور اس سے اگلے رسل کے کمرے کی طرف آئی اس نے کمرے کے دروازے پر ہاتھ رکھا تو اسے اندازہ ہو گیا کہ دروازہ اندر سے بند ہے یقینا وہ سو رہا ہوگا۔ وہ کچھ حد تک پر سکون ہوتے ہوئے ایک دفعہ پھر سے کائزان کو سوتے دیکھ کر گھر سے باہر نکلی تھی ڈبلیو کا پنجرہ بالکل خالی تھا یقینا وہ اپنے کھانے پینے کے لیے جنگل کی طرف گیا ہوگا اس نے جلدی سے گھر کی پچھلی سائیڈ کی طرف جانا چاہا تھا۔

***

وہ تیز تیز قدم اٹھاتی بیسمنٹ کی طرف آ رہی تھی اس نے آگے پیچھے ہر طرف دھیان رکھا تھا کہ کوئی اس کے پیچھے نہ آ رہا ہو یہاں تک کہ اس نے ڈبلیو کا بھی پورا دھیان رکھا ہوا تھا وہ تیز تیز قدم اٹھاتی بیسمنٹ کی طرف آئی تھی۔

لیکن بیسمنٹ تو کیا یہاں تو پیچھے صرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا اس طرف کوئی لائٹ ان نہیں ہو رہی تھی کاش اسے پہلے اندازہ ہوتا تو وہ گھر کے اندر سے ہی اس طرف کی لائٹس کا اندازہ لگا لیتی ۔ اور اس طرف کی لائٹس ان کر دیتی لیکن اب وہ صرف پچھتا ہی سکتی تھی۔

لیکن واپس جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا آج تو وہ اس بیسمنٹ کا راز جان کر ہی واپس جانے والی تھی۔

اندھیرے میں وہ کس طرف جائے اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا اہستہ اہستہ قدم اٹھاتی وہ آگے کی طرف آئی تھی ایک اندازے کے مطابق وہ اس بیسمنٹ والی جگہ پر آگئی تھی لیکن یہاں بہت اندھیرا تھا۔

سیڑھیاں بھی بالکل دھندلی دھندلی سی نظر آرہی تھی۔

اس نے ابھی پہلی سیڑھی پر قدم رکھا ہی تھا کہ اسے جنگل سے جنگلی بھیڑیوں کی خطرناک اواز سنائی دی اس کا پورا جسم کانپ کر رہ گیا تھا۔

کیونکہ بھیڑیوں کے چیخنے چلانے کی اواز صرف جنگل کی طرف سے ہی نہیں آئی تھی بلکہ گونجنے کی وجہ سے نیچے پوری بیسمنٹ سے گونج کر واپس باہر نکلی تھی اس کا دل جیسے اچھل کر منہ میں آگیا تھا اس میں اتنی ہمت ہی نہ رہی کہ وہ ایک اور سیڑھی پر قدم رکھ کر نیچے کی طرف جا پاتی وہ الٹے قدم واپس پیچھے کی طرف بھاگی تھی۔

شاید اتنی رات گئے اس کے لیے بیسمنٹ میں جانا ناممکن سی بات تھی وہ جس تیزی سے گھر سے نکلی تھی اسے تیزی سے واپس گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے اپنے کمرے میں آئی تھی اور اپنی چپلوں کو ایک طرف پھینک کر اگلے ہی لمحے وہ بیڈ پر لیٹتے ہوئے کائزان کے سینے میں چھپ گئی تھی۔

جب کہ کائزان نے مسکراتے ہوئے اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار مضبوط کرتے ہوئے اسے اپنے سینے میں بینچ لیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.