Chapter 62: باب 62

تم کیوں کر رہی ہو یہاں کام۔۔۔۔؟ وہ نہا کر باہر آیا تو مرم کو کچن میں کام کرتے ہوئے پایا تھا وہ سیدھا کچن میں ہی آ گیا تھا اس کے پیچھے رسل باہر صوفے پر بیٹھا تھا جبکہ رفیل فون پر کسی سے باتیں کرنے میں مگن تھا۔

وہ اس وقت تو کوئی بھی نہیں ہے کچن میں تو کھانا کون بنائے گا سوچ کر میں نے کھانا بنانے کے بارے میں سوچا ہے

آپ کیا کھائیں گے آپ مجھے بتا دیں میں بنا دیتی ہوں ابھی ۔

وہ پیچھے مر کر دیکھتے ہوئے اس سے کہنے لگی تھی وہ نوٹ کر رہا تھا کہ وہ اس سے کھل کر بات نہیں کر رہی تھی۔

اور اگر کر بھی رہی تھی تو نظریں چرا کر وہ اس سے نظریں ملا کر بھی بات نہیں کر پا رہی تھی۔

اور مرم کی یہی بات تو اس سے اچھی نہیں لگ رہی تھی وہ اس کا اپنا کائزان تھا جس سے وہ محبت کرتی تھی۔

جو اس کا شوہر تھا جو اس کے نخرے اٹھاتا تھا وہ کیوں اس سے ڈر رہی تھی کیوں اس سے اتنا گھیرا رہی تھی اس کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی تھی یہ بات سچ تھی۔

لیکن پھر بھی وہ اس سے بہت زیادہ خوفزدہ رہنے لگی تھی۔ نہیں کوئی ضرورت نہیں ہے کچھ بھی بنانے کی میں بھی کچھ آرڈر کر دیتا ہوں تھوڑی دیر میں آ جائے گا۔

اور جس کو زیادہ بھوک لگی ہے وہ خود بنا لے گا تمہیں فی الحال کچن میں گھسنے کی ضرورت نہیں ہے تم ٹھیک نہیں ہو جب تک پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہو جاتی تم کوئی کام نہیں کرو گے وہ اس کا ہاتھ تھام کر اسے واپس کمرے کی طرف لے کر جا رہا تھا۔

مطلب باہر کا گندا سا کھانا کھانا پڑ گا اسے باہر جاتے دیکھ کرے رسل نے اخری امید بھی چھوڑ دی تھی اچھا کھانا ملنے کی۔

شاید تم نے سنائی نہیں دیا میں نے کہا جیسے گھر کا کھانا کھانا ہے وہ خود بنا لے۔ اس نے رسل کو گھورتے ہوئے کہا اور مرم کو کمرے کی طرف جانے کا اشارہ کیا۔

ارے ارے بالکل بھی نہیں مجھے کوئی خواہش نہیں ہے گھر کا کھانا کھانے کی تم لوگ جیسا دو گے میں ویسا ہی کھا لوں گا میرا کیا ہے پیٹ ہی تو بھرنا ہے۔

وہ فورا ہی اپنی بات سے مکر گیا تھا جب کہ کائزان صرف گڈ فار یو کہتا ہاں میں سر ہلا کر کمرے کی طرف چلا گیا۔

***

وہ اب تک شا کڈ کھڑا اسے دیکھ رہا تھا جب اسے محسوس ہوا وہ بار بار اپنی آنکھیں جھٹکا رہی ہے۔

وہ کچھ بولنا چاہتی ہے لیکن کچھ بول نہیں پا رہی اس کے قریب آتے ہوئے اس نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھنا ہی چاہا تھا۔

کہ اگلے ہی لمحے وہ بے ہوش ہوتے ہوئے زمین پر گرنے لگی اگر وہ اسے بروقت نہ تھام لیتا تو یقینا وہ گر جاتی۔

اس نے بڑی مشکل سے اسے پکڑا تھا۔ ورنہ ابھی وہ گر کر تو شیبہ کو جگا دیتی اور پھر اپنی ہونے والی بیوی کے جوابا سکے پاس ہرگز نہیں تھے اس نے اسے بڑی مشکل سے اسے سنبھالا ۔ وہ اندازہ لگا چکا تھا کہ وہ بے ہوش ہو چکی ہے۔

لگتا ہے کہ بے ہوش ہو چکی ہے کیا یہ پہلے بھی اس طرح سے جاگی تھی ۔۔۔ ؟

کیونکہ کوما سے نکل کر وہ اس طرح اچانک میرے پیچھے تو آ کر نہیں رک سکتی ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے بھی ہاتھ پیر چلانے کی

کوشش کر چکی ہو۔

اس نے اندازہ لگاتے ہوئے آہستہ سے اسے سنبھالتے ہوئے اٹھا یا اور پھر اس کے کمرے کی طرف قدم بڑھا دیے۔

اس نے اسے لاتے ہوئے بیڈ پر لٹایا تھا وہ اب بھی بے ہوش تھی یقینا فی الحال اس کا دماغ کسی طرح کی سچویشن کو ہینڈل کرنے کے قابل نہیں تھا۔

وہ پر سکون سا ہوتا پیچھے کی طرف جانے ہی لگا تھا کہ نگاہیں تو شیبہ کے چہرے پر گئی اور پھر الجھ سی گئی۔ اس نے بڑے مشکل سے اپنی ہنسی روکی تھی کیونکہ تو شیبہ نے اپنا انگوٹھا اپنے منہ میں ڈال کے رکھا تھا بالکل کسی معصوم چھوٹے سے بچے کی طرح ۔

محترمہ کو انگوٹھا چوسنے کا شوق ہے ۔۔۔۔ ۔"اس نے اپنی ہنسی روکتے ہوئے اپنا موبائل فون نکالا تھاا ور اگلے ہی لمحے ایک ساتھ اس کی کہیں تصویریں اپنے فون میں سنو کی تھی۔

اب تو تمہیں مجھ سے شادی کرنی ہی پڑے گی۔ ہونے والی مسز صاحبہ کیونکہ اگر تم میری بیوی نہیں بنو گی تو میری بہن کسی اور لڑکی کے ساتھ میری شادی ہونے نہیں دے گی اور تم فی الحال شادی کے لیے تیار نہیں ہو۔

تو یہ ایک بہترین طریقہ ہے تمہیں شادی کے لیے راضی کرنے کا وہ نہ جانے کون سی پلاننگ کے تحت بول رہا تھا اور پھر اپنا فون واپس جیت پہ رکھتے ہوئے وہ باہر آیا۔

ایک نظر ٹھیک سے ان دونوں کو دیکھ کر وہ واپس بیسمنٹ کی طرف آیا تھا۔

اس نے لاکر سے جا کر اپنے کٹر کو نکالا تھا جو اس کی بہت مدد کرتا آیا تھا۔

اس کا ارادہ جلدی سے وہاں سے نکلنے کا تھا جب اچانک ہی وہ سامنے رکھی الماری سے انجانے میں ٹکرا گیا اور اگلے ہی لمحے وہاں اوپر سے ایک فائل اس کے ہاتھوں میں آ گری تھی۔

اس نے جلدی سے فائل اٹھائی تھی۔ جس پر کائزان کا نام لکھا ہوا تھا لیکن اس کے پاس اسے پڑھنے کا ٹائم ہرگز نہیں تھا۔

کیونکہ اذانوں کا وقت تھا اور ہر طرف سے اذانوں کی اواز شروع ہو چکی تھی وہ جلدی سے اس کے گھر سے نکل گیا تھا

***

رات میں اس کی آنکھ کھلی تو کائزان اس کے بالکل ساتھ ہی سو رہا تھا۔ کائزان کا بازو اس کے اوپر تھا جبکہ وہ اسے اپنے بے حد قریب کیے ہوئے تھا۔

اس نے اس کا ہاتھ دیکھا تھا جہاں پر ایک کٹ لگا ہوا تھا یقینا ان لوگوں کو مارتے ہوئے ہی یہ کی اسے لگا تھا۔

ایک لمحے کے لیے وہ اس کے زخم کو دیکھنے لگی تھی جہاں پر سفید رنگ کی پٹی بندھی ہوئی تھی۔

اور سفید رنگ کی پٹی کے اوپر تھوڑا تھوڑا سا لال رنگ کا دبہ تھا یقینا زخم گہرا تھا۔ وہ کتنی ہی دیر اس کے ہاتھ کو دیکھتی رہی پھر آہستہ سے اس کا ہاتھ اپنے اوپر سے ہٹا کر اس کے قریب سے اٹھنے ہی لگی تھی کہ اس کی آنکھ کھل گئی۔

کیا ہوا تم جاگ کیوں گئی ۔۔۔۔۔ اس کے ہاتھ پیچھے کرتے ہیں وہ دونوں آنکھیں کھولے اس سے پوچھنے لگا تھا وہ کچی نیند سے جاگا تھا یقینا جس طرح اچانک سے وہ غائب ہوئی تھی پہلے وہ اس کے لیے بہت زیادہ پریشان ہو گیا تھا اب تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا کہ وہ اسے ایک لمحے کے لیے بھی خود سے دور کرتا۔

وہ میں ۔۔۔۔۔۔۔ اس نے واش روم کے دروازے کی طرف اشارہ کیا تھا۔ اچھا چلو ۔۔۔۔۔ وہ کہتے ہوئے بیڈ سے اٹھنے لگا تو مرم نے حیرانگی سے اسے دیکھا تھا۔

کہاں چلو آپ لیٹے میں ہو کے آتی ہوں۔ وہ پریشانی سے اس سے کہنے لگی تھی۔

نہیں میں رکتا ہوں تم ہو کر آجاؤ وہ اٹھ کر کھڑا ہوتا آگے بڑھتے ہوئے واش روم کی لائٹ ان کرتا اسے اندر جانے کا اشارہ کر چکا تھا۔

اس وقت اس کی آنکھوں سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ نہ جانے کتنے وقت سے آرام نہیں کر پایا جبکہ مرم کو تو خود اس کا یہ انداز کچھ عجیب سا لگ رہا تھا۔

کائر آپ ریلیکس ہو کر سو جائیں میں ٹھیک ہوں۔ میں واش روم سے ہو کر آ جاؤں گی اپنے ہی کمرے میں واش روم ہے کون سا مجھے کہیں باہر جانا ہے اور دروازہ ویسے بھی بند ہے۔

وہ اس کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے بولی تھی۔

میں جانتا ہوں اپنے ہی کمرے میں واش روم ہے دروازہ بھی بند ہے مجھے پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

لیکن اگر تم میرے سامنے واش روم میں چلی جاؤ گی یا میں تمہارا یہاں انتظار کروں گا تو کیا کچھ غلط ہو جائے گا۔

نہیں نا تو جاؤ جا کر ہو کے آؤ میں یہاں ویب کر رہا ہوں نا تمہارا ۔ وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے بولا تھا۔

یقینا اس وقت وہ کسی بھی معاملے میں بے احتیاطی نہیں چاہتا تھا جبکہ مرم نے صرف ہاں میں سر ہلاتے ہوئے واش روم کی طرف قدم بڑھائے تھے۔ دروازہ کھلا رہنے دو اس نے جیسے ہی اندر قدم رکھ کر دروازے کو ہاتھ رکھا تھا اسے پیچھے سے کائر کی آواز سنائی دی وہ ایک نظر اسے گھور کر خاموشی سے اندر چلی گئی۔ دو منٹ کے بعد وہ باہر آئی تو بھی کائزان اسے وہیں کھڑا نظر آیا تھا ہو گیا میرا واش روم اب آپ آرام کر سکتے ہیں وہ اسے کسی باڈی گارڈ کی طرح باہر کھڑے دیکھ کر وہ اسے گھور کر بولی تھی جبکہ وہ صرف ہاں میں سر ہلاتا بیڈ پر اس کے بالکل ساتھ لیٹ گیا تھا۔

اس نے ایک دفعہ پھر سے اس کی ٹانگوں پر اپنی ٹانگ رکھی اور اس اپنی باہوں میں اسے ٹھیک سے دبوچ کر ایک دفعہ پھر سے اس کی گردن میں منہ چھپا کر آنکھیں بند کر گیا تھا۔

مرم نے ابھی تک انکھیں بھی ٹھیک سے بند نہیں کی تھی جب اسے اپنی گردن پر ہلکے ہلکے خراٹوں کی آواز سنائی دی۔ اسے ایک ہی لمحے میں اس شخص پر پیار بھی آیا تھا اور حیرانگی بھی ہو رہی تھی۔

جب کہ بنا کچھ بھی الٹا سیدھا سوچے اس نے اپنی آنکھیں بند

کرتے ہوئے سونے کی کوشش کی تھی

***

کیسی طبیعت ہے اب تمہاری رسل نے صبح اٹھتے ہی اس سے سوال کیا تھا۔

میں بہت بہتر ہوں۔ کائر ان سو رہے ہیں تو چلیے ہم ناشتہ بنا لیتے ہیں کیونکہ اگر وہ جاگ گئے تو مجھے کچن میں نہیں جانے دیں گے اور میں یہ روز روز ٹوسٹ اور سینڈوچ نہیں کھا سکتی مجھے پراٹھا کھانا ہے۔

مجھے بھی ۔۔۔۔۔۔ رسل نے فورا اس کی بات مانتے ہوئے کچن کی راہ لی تھی لیکن اس سے پہلے اس نے کائر کے دروازے کو باہر سے لاک کر دیا تھا جبکہ اس کی حرکت پر مرم کو ہنسی آئی تھی۔

جب یہ باہر آئے گا نا تب تم کہہ دینا کہ جب تم باہر نکلی غلطی سے تم سے دروازہ لاک ہو گیا تھا اس نے اسے بہانہ تیار کر کے دیا تھا۔ جب رفیل بھی اپنے کمرے سے نکلتا کچن میں گھس گیا تھا۔

ایک پراٹھا میرے لیے بھی بھابھی جان اس نے بے حد کم آواز میں صدا لگائی تھی جبکہ وہ ہونٹوں پر انگلی رکھتی اسے خاموش کروا رہی تھی اور پھر ان تینوں نے مل کر پراٹھے بنائے تھے رسل نے پیرا بنا کر روٹی بیلی تھی۔

اور توے پر ڈال کر مرم روٹی سیکھنا چاہ رہی تھی جب رفیل نے اسے منع کر دیا اور اس سے کہا کہ تم بس مجھے یہ بتاتی رہو کہ کب کی اس کو الٹا کرنا ہے باقی سب کچھ ہم کر لیں گے۔

ان دونوں کو اگر خود ہی کام کرنا تھا تو پھر اسے شامل کیوں کیا تھا وہ سمجھ نہیں پائی تھی ہاں لیکن ان دونوں کو اس نے گھورا تھا۔ یار گھورنا بند کرو پہلے ہمارے پیٹ کا کوئی حل نکالو قسم سے بہت بھوک لگی ہوئی ہے اس کے گھورنے کو ان دونوں نے ہی کوئی اہمیت نہیں دی تھی۔

ایسا کرتی ہوں میں چلی جاتی ہوں اگر آپ کو سب کام خود ہی کرنے والے ہیں تو مجھے کیوں لے کر آئے ہیں یہاں پر ۔۔۔۔ ؟

اسے بالکل اچھا نہیں لگ رہا تھا کہ ایک عورت کے ہوتے ہوئے وہ دونوں مرد کام کر رہے تھے۔

ارے یار ہم سے گول روٹی نہیں بنتی نا تم بس یہاں آؤ اور گول روٹی توے پر ڈال دو دیکھو میں کتنی اچھی روٹی بیل رہا ہوں۔

لیکن پھر بھی کہیں سے موٹی اور کہیں سے پتلی ہوتی ہے لیکن جب تم توے پر ڈالتی ہو تو گول مٹول ہو جاتی ہے مجھے لگتا ہے تم نہ اس کے اوپر کوئی منیر پڑتی ہو۔ رفیل نے جیسے اس کا نتیجہ نکالا تھا۔

آپ لوگ اسے میرا ٹیلنٹ کہہ کر بھی میری تعریف کر سکتے تھے۔

منیر ونتر کچھ نہیں ہوتا بس روٹی کو ٹھیک سے ہاتھوں سے بنایا جاتا ہے اور کچھ بھی نہیں یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ کے اس بیلن پر روٹی بیلنے سے روٹی گول ہوتی ہے۔

اس نے جیسے راز کی بات بتائی تھی جبکہ وہ دونوں ہی نہ سمجھی سے کندھے اچکا گئے تھے

اور پھر ان تینوں نے مل کر صبح کا ناشتہ بہترین قسم کا بنایا تھا۔

***

یہ کیا کر رہے ہیں آپ اس نے غصے سے کائزان کے پلیٹ دیکھی تھی جس میں سب سے گندا پراٹھا تھا۔

ارے رکھنے دو مجھے کائزان کو یقین بھی تو دلانا ہے نا کہ یہ ناشتہ میں نے بنایا ہے اگر اسے اتنا گول اور خوبصورت پراٹھا دیں گے نا تو اسے پتہ چل جائے گا کہ ناشتہ تم نے بنایا ہے اور ہم دونوں کی موت پکی ہو جائے گی۔

رسل نے اصل وجہ بتائی تھی جبکہ اس نے فورا انکار کر دیا۔

خبردار جو آپ نے میرے شوہر کے لیے ایسا گندا سا پراٹھا رکھا میرے شوہر اچھا والا پراٹھا کھائیں گے اور ویسے بھی یہ میں نے نہیں آپ لوگوں نے ہی بنایا ہے میں نے تو صرف توے پہ روٹی ڈالی تھی۔

فضول میں نا مجھے پھنسانے کی ضرورت نہیں ہے اور خبردار جو آپ نے میرے شوہر کے لیے ایسا جلا ہوا الٹا سیدھا پراٹھا رکھا تھا۔ اس نے فورا ہی وہ نقشے دار پراٹھا ایک طرف کر دیا تھا جب کائزان کمرے سے باہر نکلتے ہوئے کرسی گھسیٹ کر بیٹھنے لگا۔

ان دونوں نے تو ایسے ہاتھ چلائے تھے کہ مرم حیرانگی سے دیکھنے لگی وہ اتنا تیز کھانا کھا رہے تھے جیسے پہلے کبھی ان لوگوں کو کھانا ملا ہی نہ ہو۔

رسل رفیل انسانوں کی طرح آرام سے کھانا کھاؤ کھانا کھانے کے کچھ آداب ہوتے ہیں کہیں بھاگا نہیں جا رہا یہ کھانا اور نہ ہی تم لوگوں کو آخری دفعہ ملا ہے اس نے کافی غصے سے ان دونوں کو دیکھتے ہوئے کہا تھا وہ تو ڈبلیو کا اس طرح سے بے ادبی سے کھانا کھانا پسند نہیں کرتا تھا تو وہ دونوں تو انسان تھے۔

وہ ہم دونوں کو جانا ہے ضروری کام ہے مجھے کچھ انفارمیشن لینی تھی اور رفیل نے فلیٹ جانا تھا۔ بہت دن ہو گئے نا یہ اپنی والی سے نہیں ملا۔

رسل نے اصل وجہ بتاتے ہوئے پراٹھا ختم کیا تھا۔

جب کہ کائزان اس کی بات کو انگور کرتے ہوئے اپنی پلیٹ میں موجود گول پراٹھا دیکھ رہا تھا جو یقینا رسل کے ہاتھ کا تو ہرگز نہیں تھا۔

یہ مرم نے بالکل نہیں بنایا میں نے بنایا ہے لیکن یہ تمہاری بیوی نہ کسی کی سنتی تو ہے نہیں کچن میں آ کر کہتی ہے کہ اپنے شوہر کے پراٹھے کو توے پر میں خود ڈالوں گی۔

کیونکہ ہم لوگ نقشے بنا دیتے ہیں تو اس نے صرف توے پر ڈالا ہے باقی سارا کام میں نے کیا ہے رسل نے ادھا سچ ادھا جھوٹ ملا کر بولا تھا۔

لیکن کائزان بس ایک نظر اسے دیکھتا نفی میں سر ہلا کر اپنا کھانا شروع کر چکا تھا جیسے وہ سچ میں اس کی بات پر یقین کر چکا ہو

***

ناشتہ کرنے کے بعد وہ کمرے میں آئی تو کائر اس کے میڈیسن باکس سے دوائیاں نکالتے ہوئے آ کر اسے دینے لگا۔

میں کھا لوں گی ان فضول میں پریشان ہوتے ہیں یہ چھوٹے چھوٹے کام تو میں کر ہی سکتی ہوں آپ اتنا زیادہ پریشان نہ ہوں۔ میں اپنا خیال رکھ لوں گی آپ کو کام ہوگا نہ ۔۔۔۔ ؟

وہ اس کے ہاتھ سے میڈیسن لیتے ہوئے کہنے لگی تھی۔

مسئلہ کیا ہے مرم پہلے بھی تو تمہارے کام میں ہی کرتا تھا نا تب تو تم نے کبھی انکار نہیں کیا اب اس طرح سے ری ایکٹ کیوں کر رہی ہو جیسے میں کوئی ایسے کام کر رہا ہوں جو میرے لیے ناممکن ہے۔

وہ آخر اس سوال پر آ ہی پہنچا تھا جو وہ اس سے نہیں پوچھنا چاہتا تھا لیکن اب مرم اس کے لیے انجان بن رہی تھی اس طرح سے ری ایکٹ کر رہی تھی جیسے وہ اس کا شوہر نہیں بلکہ کوئی انجان ہو

نہیں مسئلہ تو کوئی بھی نہیں ہے لیکن آپ کو میری وجہ سے تکلیف اٹھانی پڑتی ہے تو ۔۔۔۔۔۔ ۔

تکلیف ۔۔ ۔" وہ جیسے ایک ہی لفظ پر ایک گیا تھا اس کی بات اس نے کافی غصے سے کاٹی تھی۔

کیا مطلب ہے تمہاری بات کا تمہارا کوئی کام کرتے ہوئے مجھے تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔

زندگی ہو تم میری مرم ۔۔۔۔۔۔ میرے جینے کی وجہ ہو اور تمہیں لگتا ہے کہ تمہارا کوئی کام کرنے سے مجھے تکلیف اٹھانی پڑے گی۔۔۔ ؟

تم سے دور رہ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے دوسری سانس نہیں آئے گی اور تمہارے لیے کچھ کرتے ہوئے مجھے تکلیف اٹھانی پڑے گی۔

تم جانتی ہو میری حالت کیا تھی تمہیں کھو کر تمہیں اندازہ بھی ہے کہ پچھلے تین دن میں نے کون سی اذیت میں گزارا ہوں میرے دماغ میں صرف ایک ہی سوچ بار بار ارہی تھی کہ اگر تمہیں کچھ ہو گیا تو میرا کیا ہوگا۔

اگر سمیر حمدانی نے تمہیں کچھ کر دیا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کچھ غلط اور تمہیں لگتا ہے کہ تمہارے لیے کچھ کرتے ہوئے مجھے تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔

کیوں انجان بن رہی ہو مجھ سے مرم کیوں مجھ سے دور جا رہی ہو جو کچھ تمہارے دماغ میں چل رہا ہے جو کچھ تم مجھ سے پوچھنا چاہتی ہو کیوں نہیں پوچھ رہی ہو کیوں نہیں شیئر کرنا چاہتی ہو اپنی باتیں مجھ سے کیوں مجھ سے دور بھاگ رہی ہو تم۔۔۔۔ ؟

تمہیں کیا لگتا ہے مجھے سمجھ میں نہیں رہا کہ تم کیا کر رہی ہوا

میرے ساتھ اپنے ساتھ ۔۔۔۔۔۔ ۔

کوئی بے وقوف نہیں ہوں میں سب دکھتا ہے مجھے تم مجھ سے دور جانے کی کوشش کر رہی ہواور یہ تمہیں یہ لگتا ہے کہ مجھے ایک گینگسٹر کے روپ میں دیکھ کر تم مجھے بدلا ہوا پاؤ گی تو ایسے نہیں ہوگا یار محبت کرتا ہوں میں تم سے چاہتا ہوں تمہیں زندگی ہو تم میری ۔

میں نہیں بدلا مرم اج بھی وہی ہوں مجھے ایک الگ روپ میں دیکھ کر تم بدل گئی ہو۔ اور ایک بات یاد رکھنا میں نے تم سے کچھ چھپایا نہیں ہے میں جیسا تھا ویسا ہی تمہارے سامنے ہوں۔

ہاں لیکن تم ویسی نہیں رہی ہو اور یاد رکھنا مجھے فرق نہیں پڑتا کہ تم کیسی ہو میرے لیے یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ تم میری مرم ہو اور تمہیں زندگی کی آخری سانس تک کائزان کاظمی کے ساتھ رہنا ہے وہ غصے سے اسے پیچھے دھکیلتا کمرے سے باہر نکل گیا تھا جب کہ وہ بس خاموشی سے اسے جاتے ہوئے دیکھتی رہی

***

کائزان کے جانے کے بعد وہ نہ جانے کتنی ہی دیر اس کے بارے میں سوچتی رہی تھی اور بیٹھی روتی رہی تھی اس کے جانے کے تھوڑی دیر کے بعد رسل کمرے میں آیا تو اسے بیٹھ کر روتے ہوئے پا کر تھوڑا پریشان ہوتا ہوا۔

وہ اس کے پاس ہی آ کر بیٹھ گیا تھا۔

کیا ہوا ہے مرم وہ تم سے لڑ کیوں رہا تھا کیا کہہ رہا تھا وہ تم سے۔۔ ؟ تم دونوں میں سب کچھ ٹھیک تو ہے نا پلیز مجھے بتاؤ آخر ہوا کیا ہے۔

اس طرح سے وہ کیوں تم سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا ہے دیکھو بیٹا مجھے اپنا بڑا بھائی سمجھو میں کائزان کو بہت اچھے طریقے سے سمجھ سکتا ہوں۔

یقینا میں تمہاری پرابلم حل کر لوں گا۔

وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تھا جبکہ مرم نے روتے روتے اس سے پوری بات بتا دی تھی۔

***

دیکھو مرم۔ جنتا کائزان کو میں جانتا ہوں وہ تم سے بہت محبت کرتا ہے اور کبھی بھی وہ تم سے دور جانے کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔

اور نہ ہی وہ یہ خیال کبھی تمہارے ذہن میں آنے دے گا یہ بات تو تم اپنے دماغ سے نکال ہی دو کہ وہ کبھی تمہیں کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اپنی ہستی کھیلتی زندگی تباہ نہیں کرتا۔

میں جانتا ہوں جس طرح اچانک سب کچھ تمہارے سامنے آیا ہے ان سب چیزوں کو قبول کرنا تمہارے لیے تھوڑا مشکل ہے لیکن تم بھی تو یہ بات پہلے سے جانتی تھی نا کہ وہ کیا ہے۔ اور اس کی حقیقت کیا ہے یہ بات الگ ہے کہ اس نے کبھی تم پر اپنا اپ ظاہر نہیں ہونے دیا کیونکہ تمہارا ان سب چیزوں سے کہیں دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔

لیکن اس نے تمہیں کسی طرح کے دھوکے میں نہیں رکھا تھا اس نے تمہیں شروع سے ہی بتا دیا تھا کہ وہ کیا ہےاور تو اور تمہارا بھائی بھی ان سب چیزوں کے بارے میں جانتا تھا۔

تم لوگوں کی شادی کائزان کی مرضی سے ہوئی ہے سب کچھ کائزان کے مطابق ہوا ہے کائزان کو پتہ تھا تمہیں وقت لگے گا سب کچھ قبول کرتے ہوئے لیکن تم نے خود ہی ہر چیز کو قبول کر لیا کائزان کو اس کے کام کے ساتھ ایکسیپٹ کر لیا۔

تم لوگوں کی زندگی بالکل ایک نارمل کپل کی طرح ہو گئی تھی ایسے میں یہ سب کچھ سامنے انا ایک جھٹکے سے کم نہیں تھا لیکن بات پھر بھی وہی ہے کہ تم کسی چیز سے انجان نہیں تھی۔

یہ شادی زور زبردستی ہوئی تھی تم نے آگے جا کر کمپرومائز ہی کرنا تھا ہاں یہ الگ بات ہے کہ تم نے اس کی محبت کو قبول کر لیا

کمپرومائز کرنے کے بجائے اپنی زندگی میں آگے بڑھنا تم نے بہتر سمجھا۔

تم نے ہر چیز کو قبول کیا اور اب تمہیں یہ بھی قبول کرنا ہوگا۔

اگر تمہارے لیے یہ سب کچھ مشکل ہے تو بھی تمہیں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ کائزان تمہارے آنے کے بعد ایسا نہیں ہوا بلکہ وہ تمہارے آنے سے پہلے ویسا ہی تھا۔ اور آگے بھی ایسا ہی رہے گا نہ اس نے پہلے کبھی تم پر اپنی پروفیشنل لائف ظاہر ہونے دی ہے اور نہ ہی کبھی اگے ہونے دے گا۔

ان سب چیزوں کو اپنے دماغ سے نکال کر تم اپنی شادی شدہ زندگی پر غور کرو تو سب کچھ بالکل نارمل لگنے لگے گا بھول جاؤ سب کچھ ایک برا خواب سمجھ کر بھلا دو یہی تمہارے حق میں بہتر ہے۔

کائزان چاہتا ہے کہ تم اس سے ویسے ہی بات کرو جس طرح پہلے کرتی تھی اسی طرح اس سے پیار کرو اس سے ضد کرو اپنی باتیں منواؤ اس سے خوفزدہ رہ کر تم اس سے دور نہیں جا سکتی۔

میں امید کرتا ہوں کہ تمہیں میری باتیں سمجھ میں آگئی ہوں گی اور تم سے یہ امید رکھتا ہوں کہ تم اپنے دماغ سے ہر فضول سوچ نکال کر اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرو گی اس کے سر پہ ہاتھ پھیر تا وہ اٹھ کر کمرے سے باہر نکل گیا تھا جبکہ وہ اب بھی اپنے دونوں ہاتھ گود میں رکھے زمین کو گھور رہی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.