Chapter 61: باب 61

یار کائزان یہ ہسپتال کے لوگ بھی نا نیرے جاہل ہیں وہ ڈبلیو کو اندر ہی نہیں آنے دے رہے وہ اپنی ممی سے ملنے کے لیے اتنا بے قرار ہے کہ حد نہیں۔

لیکن ان لوگوں نے بھی نا عجیب سی ضد باندھ کے رکھی ہے بس ایک ہی بات کوئی جانور ہسپتال کے اندر داخل نہیں ہو سکتا۔

اور پھر ان لوگوں کے ڈرامے دیکھو۔ جب تک میں اسے باندھ کر نہیں آیا تب تک ان لوگوں نے مجھے اندر نہیں آنے دیا حد نہیں ہو گئی کہتے ہیں ہمارا ڈبلیو خون خوار جانور ہے۔

وہ اسے یوں باہر کھلا نہیں چھوڑ سکتے تو مجھے اسے باندھ کر آنا پڑے گا اور پھر میں نے ڈبلیو کو اتنی مشکل سے سمجھایا اور یہاں ہسپتال کے اندر آیا ہوں۔

ورنہ وہ تو مرم سے ملنے کے لیے اتنا بے قرار ہے کہ بس ایک ہی ضد ہے اس کی کہ اسے اندر آیا ہے اب تم بتاؤ کہ میں کیا کروں اتنی مشکل سے میں اسے باہر چھوڑ کر آیا ہوں۔

رسل اندر داخل ہوتے ہوئے اسے بتانے لگا تھا۔

جبکہ رسل اسے یہاں دیکھ کر خوش ہو گیا تھا۔ یقینا ڈبلیو اب ٹھیک تھا تبھی تو وہ یہاں پر آیا تھا ورنہ اس کا یہاں آنا ہرگز ممکن نہیں ہوتا اس نے ہر وقت ڈبلیو کے پاس ہی رہنا تھا۔

صبح وہ مریم کو دیکھنے کے لیے ہسپتال آیا تھا اور اسے دیکھ کر واپس چلا گیا تھا کیونکہ ڈبلیو کا دوسرے ہسپتال میں علاج جاری تھا اور وہ علاج کے دوران اسے چھوڑ کر نہیں اس سکتا تھا۔

اور اب یہ جان کر کے وہ ڈبلیو کو اپنے ساتھ لے کر آیا ہے جہاں وہ خوش ہوئے تھے وہیں ڈبلیو کو باہر رکھنے کی وجہ سے کائزان کو غصہ آنے لگا تھا ایک تو یہ انسان بھی نا کبھی کسی دوسری مخلوق کی فیلنگر نہیں سمجھ سکتے۔

ہاں ان کا ڈبلیو جذبات رکھتا تھا۔ احساسات رکھتا تھا وہ اپنی ممی سے بے انتہا محبت کرتا تھا اور وہ اپنی ممی کو اس تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا تھا۔

لیکن یہ ہسپتال کے لوگوں نے کون سا ان کی کوئی بات سمجھتی تھی وہ تو شکر تھا کہ مرم کو بھی وہ اگلے15 منٹ میں یہاں سے ڈسچارج کرنے والے تھے۔

یہاں سے وہ سیدھے اپنے پرائیویٹ جیب والی جگہ پر جانے والے تھے اور وہاں سے سیدھے مصر وہیں پر وہ ڈبلیو کو اسا نی سے سنبھال سکتے تھے۔

ورنہ انہیں یقین تھا کہ اگر مزید یہاں باہر ڈبلیو کو انتظار کرنا پڑا تو وہ کسی کا بھی لحاظ کیے بغیر اپنی ممی کے پاس اندر آ جائے گا۔

میں ڈبلیو کو سنبھالتا ہوں تم لوگ تب تک مرم کو ڈسچارج

کرواو۔ یہ لوگخ کاغذات اس نے مرم کے کاغذات انہیں تھما تے ہوئے باہر کی راہ لی تھی ویسے بھی اس کے دو بار کمرے میں جانے پر مرم نے کسی طرح کا کوئی ری ایکشن نہیں دیا تھا۔

بلکہ دونوں ہی دفعہ آنکھیں بند کر کے لیٹی رہی تھی وہ سمجھ چکا تھا کہ فی الحال مرم کافی زیادہ گھبرائی ہوئی ہے ڈری ہوئی ہے شاید وہ ابھی خود کو اس سچویشن سے باہر نہیں نکال پا رہی اسی لیے وہ بھی اسے ڈسٹرب نہیں کر رہا تھا۔

جبکہ رسل کافی حد تک ساری سچویشن کو سمجھ چکا تھا اسی لیے اس نے کائزان کو یہی کہا تھا کہ فی الحال وہ مرم کو اس کے حال پر چھوڑ دے اس کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ مرم اس سے بے تحاشہ محبت کرتی ہے۔

اور وہ اس پر یقین کرتی ہے ہاں لیکن وہ اس سے کچھ سوال پوچھے گی اور اب بہتری اسی میں ہے کہ کائزان اپنا ماضی اس کے سامنے کھول دے۔ اور کائزان نے بھی اب اس سے مزید کچھ بھی نہ چھپانے کا فیصلہ تو کر ہی لیا تھا۔

***

ارے ارے ارے میرا بچہ اتنا غصہ ۔۔۔۔ ۔"وہ تیزی سے باہر آیا تھا جہاں ڈبلیو باہر وہ لوہے کی زنجیر توڑ چکا تھا۔

جس کے ساتھ رفیل اسے باندھ کر گیا تھا یقینا اس وقت وہ بہت غصے میں تھا اگر کائزان یہاں نہ آیا تو شاید وہ کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتا تھا۔

اسے آتے دیکھ کر وہ فورا اس کے پاس آیا تھا جب کہ ڈبلیو بھی خاموشی سے ریلیکس ہوتا اس کے پیروں پر اپنی زبان پھیرنے لگا تھا۔

تمہاری ممی بالکل ٹھیک ہے اور تھوڑی ہی دیر میں ہم اسے ڈسچارج کروا دیں گے جہاز میں تم اس سے خوب ساری باتیں کرنا مستیاں کرنا پیار کرنا۔ وہ پیار سے اس کے بال سہلاتے ہوئے بولا تھا۔

اسے ٹھیک ٹھاک اپنے پیروں پر چلتے دیکھ کر وہ بہت خوش تھا یہ سچ تھا کہ اس نے سوچا تھا کہ شاید ڈبلیو کا بچنا اب ممکن نہیں ہوگا کیونکہ ڈبلیو کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی اسے یہی لگا تھا کہ شاید وہ اپنے ڈبلیو کو کھو دے گا۔

لیکن ایسا نہیں ہوا تھا اس کاڈ بلیو ٹھیک تھا اور اس کے لیے اتنا ہی کافی تھا وہ اسی خوشی اس کے ساتھ مستیاں کر رہا تھا

کائزان نے اسے یقین دلا دیا تھا کہ اس کی ممی ٹھیک ہے تو وہ بھی بے فکر ہو گیا تھا اور کسی کی بات سمجھیں یا نہ سمجھیں وہ کائزان کی ساری باتوں کو بہت اچھے طریقے سے سمجھ جاتا تھا۔

***

کائزان نے اس کے لیے ایک نیا ڈریس منگوایا تھا جسے پہننے میں نرس نے اسے ہیلپ بھی کروائی تھی وہ جیسے ہی تیار ہوئی کائزان ڈسچارج پیپرز لے کر واپس اندر آگیا۔

چلو جان تمہارے ڈسچارج پیپر اگئے ہمیں واپس جانا ہے ڈبلیو ہسپتال کے باہر ہے اور رسل رفیل اسے بہت مشکل سے قابو کر رہے ہیں اس وقت اسے تمہیں دیکھنا ہے جب تک وہ تمہیں بالکل ٹھیک اپنی آنکھوں کے سامنے نہیں دیکھ لیتا تب تک تو وہ سنبھل نہیں سکے گا۔

وہ بالکل ریلیکس انداز میں اس سے بات کر رہا تھا۔

اس کا انداز ویسا ہی تھا جیسے پہلے ہوا کرتا تھا اس کے انداز میں کسی طرح کی کوئی چین جنگ نہیں تھی۔

مطلب اس کا کائزان اس کے لیے وہی تھا جو پہلے ہوا کرتا تھا اس کی حقیقت جاننے کے بعد کائزان کا انداز بدلا نہیں تھا۔

ہاں لیکن مرم کا انداز بدل گیا تھا وہ تھوڑی محتاط ہو گئی تھی اس کے اچانک آ جانے پر وہ بیڈ سے اٹھ کرکھڑی ہو گئی تھی۔

نہ جانے کیوں اسے لگا کہ اس کی بات نہ ماننے پر وہ اس پر غصہ کرے گا اور پھر وہ "ٹوکا ۔۔۔۔۔ وہ ہتھیار یاد آتے ہی اس کے پسینے چھوٹنے لگتے تھے جیسے سانس گلے میں ہی ایک جاتی تھی۔

کیا ہوا تم اس طرح گھیرا کر کیوں اٹھ گئی یار اتنی بھی جلدی نہیں ہے ہم ارام سے چلیں گے وہ پیار سے اس کے چہرے کو تھامتے ہوئے بولا تھا۔

جبکہ نرس کو اپنے کاموں میں مصروف پا کر اس کے لبوں پر جھکتے ہوئے اس نے ایک شوخ جسارت بھی کی تھی جس پر اس نے نرس کی طرف دیکھا جو اپنے کام میں بری طرح سے الجھی ہوئی تھی۔

ڈونٹوری یہاں کے لوگ بھی اپنی زندگیوں میں مصروف رہتے ہیں انہیں بھی آگے پیچھے کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی وہ آنکھ دبا کر شرارت سے بولا تھا جبکہ وہ بس اسے گھور کر رہ گئی اور اس کے گھورنے پر وہ دوبارہ اس کے لبوں کو اپنے لبوں کی قید میں لے چکا تھا۔

اور اس دفعہ اس نے ایک ہی لمحے میں اسے نہیں چھوڑا تھا بلکہ اپنے لبوں کی پیاس بجھانے کے بعد وہ خود کو پوری طرح سیراب کر کے پیچھے ہٹا تو نرس کو دوسری طرف چہرہ کیے مسکراتے ہوئے پایا۔

جبکہ کائزان نرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پٹ بھی دے رہا تھا جو اس نے مرم کا اتنے اچھے سے خیال رکھا تھا جب کہ نرس نے مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور پھر مرم کو بائے بول کر ان کے کمرے سے باہر نکل گئی۔

ارے واہ یہ نرس تو بڑی سمجھدار ہے اس کے جاتے ہی کائزان نے مسکراتے ہوئے مرم سے کہا اور اچانک ایک دفعہ پھر سے اس کے چہرے کو تھام کر اس کے لبوں کو اپنے لبوں کی قید میں لے گیا۔

اس کی یہ حرکت اتنی اچانک ہوئی تھی کہ مرم کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا اور وہ ایک دفعہ پھر سے اپنی سانسوں کے لیے اس کے رحم و کرم پر آگئی تھی جبکہ اپنے لبوں کی پیاس بجھا کر وہ پرسکون ہوتے ہوئے اس کا ہاتھ تھام کر اسے اپنے ساتھ باہر لے جانے لگا

***

وہ خاموشی سے ڈپلیکیٹ کی کی مدد سے دروازہ کھولنے میں کامیاب ہوا تھا اور بالکل بھی آواز پیدا کیے بغیر اس نے دروازہ بند کر دیا تھا۔

اس نے کمرے کے اندر جھانکا تھا یہاں پر وہ آرام سے سو رہی تھی اور اس کے ساتھ ہی تھوڑے فاصلے پر تو شیبہ بھی آنکھیں بند کیے نیند میں ڈوبی ہوئی تھی اس کے لبوں پر مسکراہٹ پھیلی تھی۔

وہ تیزی سے بنا آواز پیدا کیے نیچے بیسمنٹ کی طرف آیا تھا جہاں پر اسے وہ ساری انفارمیشن ملنے والی تھی۔ وہ سیدھا نیچے ہی آ گیا

***

اس نے نیچے کی طرف قدم رکھا تو سوائے بڑی بڑی الماریوں کے اور کچھ بھی نظر نہیں آیا تھا اور ان ساری الماریوں کو پیپر سے پوری طرح سے بھرا گیا تھا۔ یہاں پر اتنے زیادہ کاغذات پڑے ہوئے تھے کہ وہ سمجھ ہی نہ سکا کہ یہ سارے کاغذات آخر ہیں کس چیز کے ۔۔۔۔ ؟

خیر یہ سب کچھ تو پتہ چلے ہی جانا تھا اس نے آگے بڑھتے ہوئے الماری کو کھولنا چاہا تھا جو ایک لمحے میں ہی کھل گئی تھی۔ سننے میں آیا تھا کہ یہ ساری الماریاں لاک ہیں لیکن یہ الماری کھلی ہوئی کیوں تھی کیا اس میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا جس پر غور کی جا سکے۔ ؟ اس نے یہی اندازہ لگایا تھا

ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا تھا یہ سارے ہی کاغذات کسی نہ کسی کام کے تھے ورنہ یقینا وہ یہاں پر نہ ہوتے۔

اور نہ ہی انہیں اس طرح سے سنبھال کر رکھا جاتا۔ اس نے اپنی ساری اگلی پچھلی سوچوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک فائل اٹھا کر پڑ ھنا شروع کی تھی۔ اا کا ارادہ ساری فائلز چیک کرنےکا تھا۔

یہ فائل کسی شکیل نامی آدمی کی تھی۔ جس میں شکیل نامی آدمی کا سارا بائیو ڈیٹا لکھا ہوا تھا اور اینڈ پر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق وہ بہت بیمار تھا اوراسی بیماری کی وجہ سے وہمرا تھا اس کی موت کے بعد اسے یہاں سے پاکستان بھیج دیا گیا تھا جہاں پر اس کی آخری رسومات ادا کی گئی تھی اس کا پوسٹ مارٹم وغیرہ نہیں کیا گیا تھا لیکن یہ بات اس فائل میں کلیئر تھی کہ اس کی موت اس بیماری سے ہوئی تھی۔

لیکن یہ فائل یہاں پر کیوں تھی اسے سمجھ نہیں آیا تھا۔ یہ فائل تو کسی ہسپتال میں ہوتی۔ چاہے تھی۔ فائل واپس وہاں پہ رکھتے ہوئے اس نے دوسری فائل اٹھائی تھی یہاں پر کسی عدیل نامی آدمی کے بارے میں فائل بنائی گئی تھی۔

اور اس میں بھی وہی سب کچھ لکھا گیا تھا یہ آدمی بھی کسی بیماری سے لڑ رہا تھا اور اس کی موت بھی قدرتی طور پر ہی ہوئی تھی۔

فائل میں کلیئر کلیئر لکھا ہوا تھا کہ وہ آدمی بھی اپنی بیماری کی وجہ سے ہی مرا تھا لیکن اس فائل میں بھی ایسا کچھ بھی نہیں تھا جس پر وہ غور و فکر کرتا۔ ہاں لیکن یہ سوچ ضرور تھی کہ آخر یہ فائل یہاں پر تھی ہی کیوں ۔۔۔ کیا یہ کسی ہسپتال کا سامان تھا۔ وہ کافی پریشانی سے یہ سب دیکھ رہا تھا۔

کیونکہ ان فائلز میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا جس پر وہ کائزان پر شک کر سکتا .کائزان کا تو ان سب لوگوں سے شاید دور دور تک کوئی کنکشن نہیں بنتا تھا۔ تو پھر ان ساری فائلر کو یہاں۔ کیوں رکھا گیا تھا۔

یہ ساری چیز نہ تو کائزان کے کام کی تھی اور نہ ہی اس کے نہیں جانے یہ تھی ہی کیوں یہاں ۔۔۔۔۔۔ ؟ اس نے کچھ سوچتے ہوئے تیسری فائل کھولی تھی اور اس میں بھی ایسا محسوس ہوا جیسے سیم ٹو سیم پرنٹ چھپا ہوا ہے کسی اور کا نام تھا سامنے تصویر تھی اور باقی وہی سب کچھ لکھا تھا جو با قی کی دونوں فائلز میں تھا۔

وہ کچھ سوچتے ہوئے آخر ایک سوچ پر آ کر اٹکا تھا۔

کہیں ان سب لوگوں کو کائزان نے ہی تو نہیں مارا اور پھر ان کی ایک جھوٹی فائل تیار کر دی اس کے علاوہ کیا وجہ ہو سکتی تھی ان سب چیزوں کی یہاں موجود کی ۔۔۔۔۔ ؟

اس نے کچھ سوچتے ہوئے اس فائل کو ایک طرف رکھا اور

دوسری الماری کی طرف بڑھا لیکن یہ الماری لاک تھی۔

مطلب کائزان کے خلاف ثبوت اس الماری میں ہو سکتا ہے اس نے سوچتے ہوئے اپنی جیب سے ایک لاک کٹر نکالا تھا۔

اور اس کی مدد سے اس نے لاک کھولنے کی کوشش شروع کر دی۔ اس کٹر کی وجہ سے تھوڑی تھوڑی آواز پیدا ہو رہی تھی اور یہ اواز اوپر موجود دونوں لڑکیوں کو جگا سکتی تھی۔

اس نے اپنا کام اور بھی آہستہ کر دیا تاکہ اواز سے کچھ بھی ایسا نہ ہو جس سے وہ جاگ سکے۔

لیکن یہ کٹر بھی اس کے کسی کام کا نہیں تھا لاک ٹوٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا اتنی محنت کے باوجود بھی وہ اپنی محنت میں

کامیاب نہیں ہو سکا۔

اور تھک ہار کر اس نے اپنی یہ کوشش ترک کرتے ہوئے دوسری الماری کی طرف بھرنا چاہا تھا جب اسے محسوس ہوا کہ کوئی اس کے پیچھے کھڑا ہے اس نے اگلے ہی لمحے پیچھے کی طرف مر کر دیکھا تھا۔ اور اس بار اسے حیریت کا جھٹکا لگا تھا

***

اپنے سامنے کھڑی لڑکی کو دیکھ کر وہ پہلے تو خود حیران رہ گیا تھا جب کہ کچھ حد تک گھیرا بھی گیا تھا۔

کیونکہ یہاں سامنے کھڑی لڑکی تو شیبہ نہیں بلکہ انشراح تھی وہ یہاں بالکل صحیح سلامت اس کی آنکھوں کے سامنے کھڑی اسے دیکھ رہی تھی یقینا اسے نوٹ بھی کر رہی ہوگی وہ چل سکتی تھی۔ وہ اب تک اسی بات پر یقین نہیں کرسکا تھا۔

کہیں بھی آ جا سکتی تھی وہ حیران ہی تو رہ گیا تھا۔

تو۔۔۔ ۔ تم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"چل سکتی ہو ۔۔۔۔ ؟ تم ہوش میں ہو وہ کوشش کے باوجود بھی اپنی بات مکمل نہیں کر پا رہا تھا۔

جبکہ انشراح اسے دیکھتے ہوئے بنا کچھ بھی بولے اسے گھورے جا رہی تھی اور اس کا اس طرح سے گھورتا ہی تو اسے مزید گھبراہٹ میں مبتلا کر رہا تھا۔

وہ جتنا گھبرایا ہوا تھا وہ اتنا ہی خاموش تھی اور اس کی سیریس شکل اسے پریشان بھی کر رہی تھی وہ کچھ بول کیوں نہیں رہی تھی۔

***

وہ لوگ ایک بک گاڑی میں اپنے جیب تک آئے تھے۔ رفیل پہلے ہی ڈبلیو کو لے کر وہاں پہنچ گیا تھا کیونکہ اسے گاڑی کے لیے بھی کافی زیادہ مسئلہ اٹھانا پڑا تھا۔ کوئی بھی ڈرائیور ہاتھ نہیں لگ رہا تھا جو ڈبلیو کے ساتھ سفر کرنے کو تیار ہو جائے۔

خیر وہ لوگ فائنلی اس جگہ پہنچ چکے تھے۔ جہاں ان لوگوں نے اپنا جیب لینڈ کیا تھا۔ وہ جیسے ہی گاڑی سے نکلی اسے جہاز سے نیچے کی طرف جھانکتا ڈبلیو نظر آ گیا تھا۔

اور اسے دیکھتے ہی وہ جہاز سے چھلانگ لگاتا نیچے آتا اس کی طرف بھاگا تھا۔

وہ بھی آگے بڑھتے ہوئے اس کے پاس آئی تھی اس کے لیے اسے بیٹھنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی اس کا قد تین فٹ سے زیادہ ہو رہا تھا۔

میرا پیارا بچہ بیمار ہو گیا تھا ۔۔۔۔ ؟ اب کیسا ہے میرا بچہ وہ اس کے بال سہلاتی اس سے لاڈ کرنے لگی تھی جبکہ وہ بھی اس سے پیار لیتا اب بہت بہتر تھا۔

بہت بیمار ہو گیا تھا لیکن خدا پاک کا کرم ہے کہ اب بہت بہتر ہے پہلے سے رفیل نے بتایا تھا۔ جبکہ ساتھ ہی ساتھ وہ انہیں چلنے کے لیے کہہ رہا تھا کہ وہ لوگ واپس مصر کا سفر شروع کر سکیں۔

جہاز پر سب سے پہلے ڈبلیو ہی چڑا تھا اور پھر دروازے پر رک کر مرم کا انتظار کرنے لگا جب کائزان نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ۔

وہ آہستہ سے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتی اوپر کی طرف قدم اٹھانے لگی تھی۔ اور پھر وہ جیسے ہی سیٹ پر آ کر بیٹھی ڈبلیو نے کائزان کے بیٹھنے سے پہلے ہی بیچ والی جگہ پر بیٹھ کر اس کی کرسی والی جگہ کو اپنے بھاری وجود سے بند کر دیا تھا۔

او بھائی مجھے بھی تو بیٹھنے دے۔ اس نے جیسے صدا لگائی تھی لیکن ڈبلیو اسے پوری طرح سے انگور کرتے ہوئے مرم کی گود میں اپنا سر رکھ چکا تھا جس پر رسل اور رفیل دونوں مسکرائے تھے۔

اچھا ٹھیک ہے یار تو ہی بیٹھ جا میرا کیا ہے میں تو یہاں آگے بیٹھ جاؤں گا اس نے رسل کے ساتھ والی جگہ سنبھالی تھی۔

جبکہ رفیل کندھے اچکا کر پیچھے بیڈ پر جا کر آرام کرنے لگا۔ اور اس سب کے دوران بھی ڈبلیو نے پوری طرح سے سب کو انگور کیا تھا کیونکہ اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا اپنی ممی کے قریب سے اٹھنے کا۔

میرا پیارا بچہ ممی کو مس کرتا رہا ہے۔ مرم نے اسے اپنے ساتھ لگاتے ہوئے اس کے بالوں کو پیار سے سہلایا تھا جبکہ اس کی گردن میں انگلیوں سے حرکت کرتے ہوئے وہ اسے گدگدا رہی تھی جس پر وہ کبھی اس کی گود میں سر چھپاتا تو کبھی گردن پیچھے کی طرف کر کے خود کو اس سے دور کرتا لیکن اس کے قریب سے اٹھنا تو آج جیسے ممکن ہی نہیں تھا۔

جب کہ ان لوگوں کی مستیاں دیکھتے ہوئے وہ اس سفر کی

شروعات کر چکے تھے۔

***

وہ واپس گھر آ چکے تھے اس نے جیسے ہی گھر میں قدم رکھا ایک لمحے کے لیے اس کی آنکھوں کے سامنے پھر سے انٹی ذلیخا آگئی تھیں۔

اس نے کتنی عزت سے انہیں اپنے گھر ویلکم کیا تھا ان پر یقین کیا تھا اور انہوں نے کیا کیا تھا ۔۔۔۔۔ ؟

زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے مرم جو ہوا بھول جاؤ ۔ وہ ایک اچھی انسان تھیں لیکن ہمارے ساتھ انہوں نے اچھا نہیں کیا۔

ان کے بارے میں سب کچھ انفارمیشن رکھتے ہیں ہم لیکن ہم کیا کر سکتے ہیں ان کے خلاف اگر وہ یقین کرتی تو شاید اتنا برا نہ ہوتا۔

لیکن شاید وہ ہم پر کبھی یقین کر ہی نہیں سکی انہوں نے مجھے سب کچھ بتایا تھا اپنے بارے میں کہ ان کا بیٹا بہو اور پوتا سمیر حمدانی کی قید میں ہے اور وہ انہیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ انہیں مار ڈالے گا اسی کے کہنے پر وہ یہاں ہمارے گھر میں آئی تھیں۔

اور اسی کے کہنے کے مطابق وہ یہاں پر یہ سب کچھ کر رہی تھی وہ اس آدمی کے بارے میں سب کچھ جانتی تھیں۔ جو ہمارے گھر میں وہ جھومر ٹھیک کرنے آیا تھا اس آدمی نے ان سے انفارمیشن لی تھی کہ گھر میں کون کون ہوتا ہے۔

اور کون سے وقت پر یہاں کو ئی نہیں ہوتا تاکہ اسی وقت وہ حملہ کر سکے۔

اس دوران اس نے جھومر کو مزید ڈھیلا کر دیا تھا تاکہ یہ گرے اور کسی نہ کسی کو نقصان ہو یا شاید یہ انہوں نے تمہارا اعتبار جیتنے کے لیے کیا تھا۔

سب سے پہلے انہی کو پتہ چلا کہ جھومر گرنے والا ہے کیونکہ یہ سب کچھ ان کی سازش کا حصہ تھا اور وہ اس بارے میں پہلے سے ہی جانتی تھیں۔ ان کے پیر پر چوٹ آنا بھی ایک سازش کا ہی حصہ تھا اور ہم ان پر یقین کرنے لگ گئے۔

پھر اگلے دن اس نے حملہ کر دیا اور تمہارا اعتبار جیتنے کے لیے وہ مجھے فون بھی کر چکی تھی۔

یہ بھی ایک سازش ہی تھی ان کی کہ وہ میرا اعتبار جیتنے میں

کامیاب ہو جاتی۔ اور وہ ہو بھی گئی۔

مجھے لگا کہ وہ سمیر ہمدانی کو چھوڑ کر اب مجھ پر یقین کر رہی ہیں اور میں ان کی مدد کرنے والا تھا میں ان کے بیٹے بہو اور پوتے کے بارے میں ساری انفارمیشن حاصل کر چکا تھا لیکن انہوں نے اپنا یقین قائم ہی نہیں رکھا مجھ پر۔

اور سمیر ہمدانی اپنی پلاننگ میں کامیاب ہو گیا اس نے جس طرح سے انٹی کو ٹریپ کیا تھا وہ تمہیں کڈنیپ کر کے اس کے پاس لے گئیں۔

جس کے بدلے میں ان کا پوتا بہو اور بیٹا بچ گئے سمیر ہمدانی نے اپنے وعدے کے مطابق ان لوگوں کو چھوڑ دیا تھا۔

باقی میں نے ان کے بارے میں کچھ بھی پتہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

میں انہیں دوبارہ کبھی نہیں دیکھنا چاہوں گا۔ اور مجھے یقین ہے کہ تم بھی دوبارہ ان کے بارے میں نہیں سوچو گی جو ہوا سو ہوا بھول جاؤ سب کچھ وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تھا جبکہ مرم نے صرف ہاں میں سر ہلاتے ہوئے گھر کے اندر قدم رکھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.