Chapter 60: باب 60

وہ کمرے میں آیا تو مرم کو بیڈ پر لیٹے ہوئے پایا تھا۔ جبکہ اسے کمرے میں آتے دیکھ مرم نے فورا اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں۔ اس نے مرم کو ایسا کرتے دیکھ لیا تھا لیکن وہ بنا اسے کسی بھی طرح کا تاثر دیے اس کے پاس آ

آ کر بیٹھ گیا تھا۔ نرس وہیں ایک سائیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی اسے آتے دیکھ کر اس نے کھڑے ہوتے ہوئے اسے گڈ ایوننگ وش کیا تھا اور مسکرا کر دوبارہ اپنی جگہ سنبھال چکی تھی۔

وہ اسے صرف گردن ہلا کر جواب دیتا اپنی مرم کی طرف متوجہ ہو گیا تھا۔

اس نے اپنا ہاتھ مرم کے ماتھے پہ رکھا تھا۔

کل رات اسے بہت تیز بخار تھا لیکن اب اس کا بخار اتر چکا تھا ڈاکٹر نے کہا تھا کہ وہ کسی گہرے صدمے کے زیر اثر ہے۔

یقینا صدمہ تو اسے ہونا ہی تھا اپنے کائزان کا یہ روپ دیکھ کر وہ خوش تو ہو نہیں سکتی تھی۔ وہ جانتا تھا کہ اس کا اصل روپ اسے کسی نہ کسی برُے وقت سے گزرنے پر مجبور کر دے گا۔ لیکن اسے یقین تھا کہ وہ اپنی محبت اور چاہت سے سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔

مرم میری جان میرا بچہ آنکھیں کھولو اس نے آہستہ آہستہ اس کے بالوں کو سہلایا تھا۔ جب کہ وہ اس کی پکار پر بھی آنکھیں نہیں کھول رہی تھی اس نے دوبارہ کوشش کی۔

مرم میری جان پلیز اپنی آنکھیں کھولو ۔

اس نے بہت محبت سے اس سے کہا تھا لیکن اسے اب بھی

دوسری طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔

مرم میرا بچہ پلیز آنکھیں کھولو اس طرح سے کیوں کر رہی ہو تم ۔۔۔۔۔۔؟ اس نے ایک دفعہ پھر سے بھرپور چاہت سے اسے پکارا تھا۔

وہ سو رہی ہیں آپ انہیں بار بار مت پکاریں نیند ٹوٹے گی تو وہ ڈسٹرب ہوں گی۔ نرس نے پیچھے سے انگلش زبان میں کہتے ہوئے اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی۔

اس نے ایک نظر مر کر اس نرس کو دیکھا تھا جو بہت خوش اخلاقی سے بات کر رہی تھی اس نے صرف ہاں میں سر ہلایا ۔

ناراض ہو مجھ سے بات نہیں کرنا چاہتی کوئی بات نہیں میں

تمہیں منا لوں گا۔ میں جانتا ہوں تم جاگ رہی ہو میرے کمرے میں آتے ہی تم نے آنکھیں بند کر لی تاکہ مجھ پر یہ ثابت کر سکو کہ تم سو رہی ہو تم ایسا کیوں کر رہی ہو یہ تو میں نہیں جانتا ۔

لیکن تم اچھا نہیں کر رہی یوں اپنے کائزان کو تڑپا کر تم جانتی ہو نا میں تم سے بات کیے بغیر نہیں رہ پاتا۔

پھر بھی یوں آنکھیں بند کر گئی ہو دیکھو جو کچھ بھی ہوا ہے اسے میں دوبارہ دہرانا نہیں چاہتا ہاں۔ لیکن بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ تم میری زندگی ہو۔ مرم تمہارے لیے میں کچھ بھی کر سکتا ہوں کسی کی جان لینا تو بہت معمولی سی بات ہے۔

اچھا اب میں تمہیں ڈسٹرب نہیں کرتا باہر جا رہا ہوں واپسی کی تیاری کرنی ہے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اب تم بالکل ٹھیک ہو اور سفر کے قابل ہو اسی لیے ہم واپس جا رہے ہیں۔

وہ اس کے پاس سے اٹھتا ہوا اس کے ماتھے پر جھکا تھا اور وہاں اپنا شدت سے بھرپور لمس چھوڑتے ہوئے وہ اسے یوں ہی لیٹا چھوڑ کر باہر نکل گیا تھا اس کی جاتے ہی اس نے اپنی آنکھیں کھول دی تھی نرس نے اسے جاگتے ہوئے دیکھا تھا۔ لیکن بولی کچھ بھی نہیں۔ شاید وہ کسی کے پرسیلز میں نہیں پڑنا چاہتی تھی

***

کیا ہوا کائزان سب ٹھیک تو ہے مرم کیسی ہے۔۔۔ ؟

اس نے تم سے بات کی۔ کہیں ان سب چیزوں کو اس نے

ضرورت سے زیادہ سر پر تو نہیں سوار کر لیا۔۔۔ ؟

تم بھی تو بالکل ہی ہوش گواہ بیٹھے تھے تمہیں پتہ ہے تم نے وہاں کیا کیا کیا ہے ۔۔۔ ؟ تمہیں اندازہ بھی ہے کہ تم مرم کے سامنے نہ جانے کتنے لوگوں کے لاشیں گرا چکے تھے۔

تم نے کہا تھا کہ تم اپنا یہ روپ کبھی مرم کے سامنے نہیں لانا چاہتے اسے نہیں بتانا چاہتے کہ تمہاری حقیقت کیا ہے۔ لیکن تم نے خود ہی اپنے ہاتھوں سے سب کچھ برباد کر دیا میں سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ تم یہ سب کچھ کیوں کر رہے ہو۔۔ ؟

میں نے کہی دفعہ تمہیں روکنے کی کوشش کی تمہیں بتانے کی کوشش کی کہ مرم تمہیں دیکھ رہی ہے۔

لیکن تم نے تو جیسے کسی کی سنی ہی نہیں تھی وہاں پر تم نے کسی ایک کو بھی زندہ نہیں چھوڑا اور تمہیں پتہ ہے تم نے سمیر ہمدانی کے ساتھ کیا کیا ہے ۔۔۔۔۔ ؟

کیا ۔۔۔ ۔" وہ نہ جانے کیا کیا بولنے والا تھا جب کائزان نے اس کی بات کاٹتے ہوئے پوچھا۔

تم نے اس کے چہرے پر الاشر مارا ہے مجھے نہیں پتہ کہ اس کے چہرے کی ہڈی بھی سلامت رہی ہوگی یا نہیں۔

وہ زندہ ہے یا مر گیا اندازہ نہیں ہے ہاں لیکن اس کا ایک آدمی تھا سبیل نامی وہ اسے وہاں سے اٹھا کر بھاگ گیا ہے۔

کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ وہ زندہ ہوگا یا مر چکا ہوگا لیکن اس کی حالت بہت خراب ہے کم از کم اپنا چہرہ کبھی ائی نے کے سامنے دیکھ نہیں پائے گا۔ اگر قسمت سے زندہ بچ گیا تو بھی۔ رسل پریشانی سے بتا رہا تھا۔

رسل میں نہیں جانتا میں وہاں کیا کیا کر کے آیا ہوں مجھے کسی چیز کا ہوش نہیں تھا سوائے اس کے کہ ان لوگوں نے میری مرم کو وہاں اغوا کر کے رکھا ہے۔

ان لوگوں نے میری مرم کے سا تھ نہ جانے کیسا سلوک کیا ہوگا نہ جانے اس سے کیا کیا کہا ہوگا۔

ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ سمیر ہمدانی کے ہاتھ میری کمزوری لگ جائے اور وہ اس سے میرے خلاف کرنے کی کوشش نہ کرے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سمیر حمدانی نے مرم سے ضرور کچھ نہ کچھ ایسا کہا ہے کہ وہ مجھ سے بدظن ہو گئی ہے۔ تم نہیں جانتے وہ مجھ سے بات نہیں کر رہی میں کتنی دیر اس کے سامنے بیٹھا رہا اسے پکارتا رہا لیکن اس نے آنکھیں نہیں کھولی ۔

وہ مجھ سے بات نہیں کرنا چاہتی میری شکل نہیں دیکھنا چاہتی وہ عجیب دیوانوں جیسی باتیں کر رہا تھا۔

اس کے لب و لہجے سے عجیب سی دیوانگی چھلک رہی تھی جیسے ابھی کچھ نہ کچھ خراب کر دے گا۔

جیسے ابھی سب کچھ نستونابود کر دے گا تباہ کر دے گا۔ اس کے لب و لہجے سے رسل کو خوف سا محسوس ہوا تھا۔

ریلیکس ہو جاؤ کائزان وہ بلا تمہارے خلاف اسے کیا کہہ سکتا ہے تمہارے بارے میں ایسا کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے جو مرم کو پتہ چلنے سے وہ تم سے بدظن ہوگی وہ اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ہے نا ۔۔۔۔ ہے رسل وہ میرے باپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔ وہ وہاج کاظمی کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی اور مجھے یقین ہے سمیر حمدانی نے اسے کچھ نہ کچھ اس کے بارے میں ضرور بتایا ہے۔

اور اگر سمیر حمدانی نے اسے میرے باپ کے بارے میں کچھ بتایا ہے تو اسے خاموش نہیں ہونا چاہیے اسے مجھ سے پوچھنا چاہیے نا ۔۔۔۔ ؟

میں اسے سچ بتاؤں گا میں اسے سب کچھ بتا دوں گا۔ لیکن وہ مجھ سے بات نہیں کر رہی اس کا مطلب ہے وہ مجھ پر یقین نہیں کر رہی وہ اس سمیر حمدانی کی باتوں پر یقین کر رہی ہے۔

کائزان اس وقت جو کچھ کہہ رہا تھا اس پر رسل ہرگز یقین نہیں کرنا چاہتا تھا۔

نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے کچھ بھی نہیں تم فضول میں پریشان ہو رہے ہو وہ تم پر یقین کرے گی کیونکہ وہ تم سے پیار کرتی ہے۔

فی الحال وہ پریشان ہے شاید وہ ہر چیز کو اپنی آنکھوں کے سامنے اس طرح ہوتے دیکھ کر گھیرا گئی ہے۔ اور کچھ بھی نہیں اور ویسے بھی اس نے رہنا تو تمہارے ساتھ ہی ہے نا حالات جو بھی ہوں تم کون سا اسے خود سے دور جانے دو گے تم اسے اپنا یقین دلاؤ گے۔ کائزان اگر وہ سمیر حمد انی کی باتوں میں آ بھی گئی ہے تو بھی وہ تم سے سوال ضرور کرے گی کیونکہ اپنے دماغ میں چلتے سوالوں کے جواب تو وہ تم سے ہی مانگے گی نا کسی اور کے پاس ان سوالوں کے جواب نہیں ہے۔

باقی میں جاؤں گا اسے دیکھنے کے لیے ابھی میں اس سے بات کروں گا اگر اسے کوئی غلط فہمی ہے تو اسے سمجھاؤں گا بے فکر ہو جاؤ ۔

وہ اسے سمجھا رہا تھا جبکہ کائزان نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا لیکن اس کے چہرے سے پریشانی صاف جھلک رہی تھی۔ وہ اپنی مرم کی آنکھوں میں اپنے لیے بے اعتباری نہیں دیکھ سکتا تھا۔ وہ سب کچھ برداشت کر سکتا تھا لیکن مرم کی بے رخی ہرگز نہیں۔ وہ مر مکی انکھوں میں اپنے لیے صرف محبت دیکھنا چاہتا تھا صرف اور صرف محبت۔

***

ڈبلیو ۔۔۔۔ ۔ او دوست ۔۔۔ ۔"

وہ مرم کو دیکھنے کے بعد دوسرے ہسپتال آیا تھا جہاں کل سے ڈبلیو کو ایڈمٹ کیا ہوا تھا اس نے جیسے ہی اندر قدم رکھا تو ڈاکٹر نے اسےخوشخبر ی سنائی کہ ڈبلیو کے اندر موجود اس نشے کا سارا زہر وہ لوگ نکال چکے ہیں اور اب ان کا جانور بہت بہتر حالت میں ہے۔

لیکن ابھی تک وہ کچھ بول نہیں رہا اس کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں لیکن شاید وہ خود کو کسی انجان جگہ پر پا کر بالکل خاموش ہے۔

ڈاکٹر کی بات سمجھتے ہی وہ تیزی سے اندر آیا تھا ڈبلیو آنکھیں بند کیے لیٹا ہوا تھا جب وہ اس کے سر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے بولا تو ڈبلیو جیسے اس کی آواز پہچان گیا آنکھیں کھولتے ہی وہ اس پر حر دہرا تھا جب کہ اس کے اتنے پیارے سے انداز پر وہ بھی اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بناتا اسے کسی آدمی کی طرح اپنے ساتھ لگا چکا تھا۔

شکر ہے یہ کچھ ایکٹو تو ہوا ہمیں لگا کہ شاید اب تک کوئی زہر کی مقدار اس کے اندر موجود ہے تب ہی یہ اتنا لیزی ہے لیکن آپ کے آتے ہی یہ ایکٹو ہو گیا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بالکل ٹھیک ہے ڈاکٹر نے خوش ہوتے ہوئے اس سے کہا تھا۔

ہاں ڈاکٹر ہمارا ڈبلیو بالکل ٹھیک ہے آپ نے اسے بالکل ٹھیک کر دیا ہے تھینک یو سو مچ آپ نہیں جانتے کہ آپ نے ہمارے لیے کیا کیا ہے ڈبلیو صرف ایک جانور نہیں بلکہ ہمارے لیے ہماری فیملی کا ممبر ہے۔

اس کے بغیر تو ہم لوگ بھی نہیں رہ سکتے تھینک یو سو مچ ۔ رفیل سچ میں بہت خوش ہو گیا تھا تیری ممی بھی بالکل ٹھیک ہے اسے بھی ہسپتال میں ہوش آگیا ہے اور تجھے پتہ ہے ہم آج شام کو ہی واپس مصر جا رہے ہیں ہم نے نہیں رہنا ان لوگوں کے ملک میں تجھے پتہ ہے؟

کائزان پر کتنے لوگوں نے حملہ کیا تھا۔

لیکن کائزان نے کسی ایک کو بھی زندہ نہیں چھوڑا سب کو چیڑ پھاڑ کر رکھ دیا ائے بڑے ہمارے کائزان پر حملہ کرنے والے ویسے خبر ملی ہے کہ رسل نے بھی اچھے سے اپنے ہاتھ صاف کیے ہیں۔ لیکن میرے بھائی ہم دونوں کو موقع نہیں مل سکا چل کوئی نہ اگلے میشن میں ہم دونوں کو بھی یقینا موقع مل ہی جائے گا۔

مجھے ہاتھ صاف کرنے کا اور تجھے دانت صاف کرنے کا ۔۔۔۔ ۔" بلکہ تو کہاں دانت صاف کرتا ہے تیرے دانتوں میں صاف کرتا ہوں۔ وہ اپنی ہی بات پر الجھا تھا جب کہ ڈبلیو اس کے ساتھ ساتھ چلتا اس کی باتوں سے خوب لطف اندوز ہو رہا تھا۔

یقینا وہ اسے اس کی ممی کے پاس لے کر جا رہا تھا۔ اور اس وقت وہ بھی سب سے پہلے اپنی ممی سے ہی ملنا چاہتا تھا

***

وہ کمرے میں آیا تو مرم جاگ رہی تھی وہ مسکراتے ہوئے اس کے پاس آ کر بیٹھ گیا۔ اب کیسا محسوس کر رہی ہو تم ۔۔۔۔۔؟ اس نے اس سے پوچھا تھا جبکہ مرم نے صرف مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا ۔

رسل بھائی کیا یہ سب کچھ زلیخا انٹی نے کیا ہے ۔۔۔۔۔؟ وہ

پریشانی سے پوچھنے لگی تھی۔

رسل انکار تو نہیں کر سکتا تھا کیونکہ حقیقت یہی تھی کہ یہ سب کچھ ذلیحہ انٹی نے ہی کیا تھا اور اسے بھی اس بات کا افسوس تھا اس نے صرف ہاں میں سر ہلا کر اس کے سامنے اس بات کی تصدیق کر دی تھی۔

اتنے دنوں سے اس کے ذہن میں صرف ایک ہی سوال چل رہا تھا کیا اسے یہاں تک پہنچانے والی زلیخا انٹی تھیں۔

کیونکہ اسے یاد تھا کہ سونے سے پہلے زلیخا انٹی نے اسے لا کر کھانا دیا تھا۔

اور اس کے بعد جب اسے ہوش آیا تب وہ اس آدمی کی قید میں تھی۔ کائزان سے اتنی دور نہ جانے کون سے ملک میں تھی۔

اس کا کائزان اسے ڈھونڈتے ہوئے یہاں آ پہنچا تھا وہ اسے

ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

اور اگر وہ کامیاب نہ ہوتا تو نہ جانے کیا ہوتا اور پھر اس شخص کی باتیں کتنی عجیب تھی۔

اسے اس کی کچھ باتیں سمجھ میں آئی تھی کچھ نہیں آئی تھی اس آدمی نے کہا تھا کہ وہ کائزان کے باپ کا منہ بولا بیٹا ہے یعنی

کائزان کا بھائی ۔

اور پھر اس آدمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے اپنے ہی باپ کا قتل کیا ہے۔

یقینا اس کا باپ ایک برا انسان ہوگا کیونکہ کائزان کبھی کسی اچھے انسان کو نہیں مار سکتا تھا چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو جائے۔ کائزان کبھی کسی اچھے انسان کے ساتھ غلط نہیں کر سکتا تھا۔ یقینا وہ آدمی ہی برا تھا اسے اپنے کائزان پر پورا یقین تھا اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اس کے یقین کو ڈگمگانے پر مجبور نہیں کر سکتی تھی۔

کائزان گینگسٹر تھا غلط کام کرتا تھا شاید اس نے دنیا میں ہر برا کام کیا ہوگا لیکن کسی بے قصور کی جان لینا کائزان کاظمی کا کام نہیں تھا وہ کبھی کسی بے قصور کو بے وجہ نہیں مار سکتا تھا اتنا یقین تو وہ اتنے مہینوں میں اس پر کر ہی چکی تھی۔ ہاں لیکن اس کہ قتل کرنے کا انداز بہت وحشت ناک تھا وہ جب بھی کائزان کے بارے میں سوچتی اس کی آنکھوں کے سامنے وہ خون سے سرخ ہوا چہرہ آ جاتا جو اسے خوف میں مبتلا کر دیتا تھا۔

تھوڑی دیر پہلے جب کائزان اس کے پاس بیٹھا تھا تب بھی اس کے اندر ایک وحشت سی بھر گئی تھی وہ خوف میں مبتلا ہو گئی تھی کائزان نے جس انداز میں وہ ٹو کا اس کی طرف پھینکا تھا اسے یہی لگا تھا کہ وہ اسے جان سے مار دینے والا ہے۔

اور پھر سمیر ہمدانی کے وہ الفاظ اس نے اپنے ہی باپ کو مار ڈالا تھا تو پھر اسے ختم کرنا بھی اس کے لیے ناممکن تو نہیں تھا۔

لیکن پھر بھی وہ اس سے محبت کرتا تھا اور یقینا کوئی اپنی محبت کو یوں بے وجہ ختم نہیں کر سکتا تھا۔

اور جہاں تک اپنے باپ کو ختم کرنے کا سوال تھا تو کیوں اپنے ہی باپ کی جان کا دشمن بن گیا تھا؟ ایسا کیا ہوا تھا اس کی ماضی میں کہ وہ اپنے ہی باپ سے نفرت کرتا تھا۔ اس کے ذہن میں بہت سارے سوال تھے اور اسے ہر سوال کا جواب چاہیے تھا۔ ہاں لیکن کائزان کا وہ وحشت ناک روپ دیکھنے کی ہمت بھی اب اس میں نہیں تھی

***

رسل بھائی زلیخا آنٹی نے ایسا کیوں کیا ۔۔۔۔؟ ہم نے تو انہیں اپنی عزت دی تھی اتنی محبت دی تھی اتنے اچھے سے انہیں اپنی فیملی میں ویلکم کیا تھا۔

انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا نا ہم نے ان پر یقین کیا تھا وہ رسل سے پوچھ رہی تھی جبکہ رسل کے اپنے دماغ میں بھی تو یہی چند سوال تھے۔

میں نے ان کے بارے میں ساری انفارمیشن نکلوائی تھی حقیقت یہی تھی کہ ان کا ایک بیٹا ایک بہو اور ایک پوتا تھا جو کہ چھٹیاں منانے کے لیے سعودیہ گئے ہوئے تھے۔

اور یہ آنٹی تین مہینے پہلے مصر اپنے بیٹے کے ساتھ آئی تھیں۔

یہاں تک انہوں نے ہمیں جو بھی بتایا سب کچھ سچ تھا لیکن اس کے بعد انہوں نے جو بھی بتایا سب جھوٹ تھا ایک ایک بات جھوٹ تھی ان کا بیٹا انہیں بہت ریسپیکٹ دیتا تھا۔

ان سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا یہاں تک کہ وہ انہیں اپنے ساتھ یہاں لے کر آیا تھا تاکہ وہ ہمیشہ اپنے پوتے اور بہو کے ساتھ رہے ان کی بہو بھی بہت اچھی تھی وہ بھی ان کی بہت عزت کرتی تھی۔ لیکن سمیر حمدانی نام کا ایک آدمی ہے جو کائزان کا دشمن ہے اسے جب یہ پتہ چلا کہ کائزا ن شادی کر چکا ہے اور جس لڑکی سے اس نے شادی کی ہے وہ اس سے محبت کرتا ہے تو بس اسے موقع مل گیا کائزان کی کمزوری پر حملہ کرنے کا۔

اس نے ان آنٹی کو بلیک میل کیا ان کے بیٹے بہو اور پوتے کو اغوا کر کے انہیں مجبور کر دیا یہ ساری جھوٹی کہانی ہمارے سامنے بیان کرکے ہم سے ہمدردی سمیٹنے کےلیے ۔

تم جذباتی تھی ان انٹی کی باتوں میں آ گئی اور ان پر تم نے یقین کر لیا۔

انٹی نے تمہاری جان بچا کر تمہارا یقین خود پر اور مضبوطی سے قائم کر لیا اس کے بعد وہی ہوا جو ان کا پلان تھا۔

کائزان بھی ان انٹی پر یقین کرچکا تھا اسے بھی یہی لگا تھا کہ وہ ایک اچھی اور نیک عورت ہیں۔

لیکن اصل کہانی تو کچھ اور ہی تھی انہوں نے ڈبلیو کو بہت

خطرناک زہر دیا ہے اتنا خطرناک ہے ڈبلیو کی جان جا سکتی تھی۔

ڈبلیو کو بے ہوش کر کے وہ تمہیں بھی بے ہوش کر کے اغوا

کروانے والوں کی مدد کر چکی تھیں۔ اس کے بد لے ان کے بیٹے بہو اور پوتے کو ازاد چھوڑ دیا گیا۔

حالانکہ کائزان نے ان سے وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ کسی کو کچھ نہیں ہونے دے گا وہ کائزان پر یقین بھی کر سکتی تھی لیکن نہیں انہیں کائزان سے کہیں زیادہ سمیر حمدانی پر یقین تھا۔

وہ سمجھ ہی نہیں سکی کہ سمیر حماد نی نے ان کے پوتے بہو بیٹے کو اس لیے تو اغوا کیا ہے تاکہ وہ انہیں ڈسٹرب کر سکے۔

انہیں مینٹلی طور پر ٹارچر کر سکیں اور وہ بری طرح سے ٹارچر ہو چکی تھی میں یہ نہیں کہتا کہ ان کا قصور ہے وہ مجبور تھی اپنے بیٹے اور اولاد کے لیے ہر کوئی مجبور ہو جاتا ہے۔

ہم سمجھ سکتے ہیں ان کی مجبوری لیکن پھر بھی ڈبلیو کو اتنا خطرناک زہر دینا کہ اس کی جان چلی جائے یہ صرف اور صرف ایک بے ضمیر انسان ہی کر سکتا ہے۔

مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ انہوں نے بے ضمیر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

وہ زندگی میں کبھی بھی ہم سے دوبارہ ملی نا تو میں ان سے ایک بار یہ بات ضرور پوچھوں گا کہ انہوں نے ہمارے ڈبلیو کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟

کہ جب کہ وہ جانتی بھی ہیں کہ ڈبلیو صرف ہمارے لیے ایک جانور نہیں بلکہ ہماری فیملی ہے وہ افسوس سے اسے بتا رہا تھا۔

کیا ڈبلیو ۔۔۔۔ اب کیسا ہے ٹھیک تو ہے نا وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی ڈبلیو کی حالت کا سوچ کر اسے رونا آنے لگا تھا۔

ڈبلیو کو ہم اپنے ساتھ ہی اس ملک میں لے کر آئے ہیں ہم اسے وہاں پیچھے نہیں چھوڑ سکتے تھے اسے علاج کی ضرورت تھی اس وقت بھی اس کا علاج ہو رہا ہے۔

یہاں سے ایک دوسرے ہسپتال میں یہاں ایک جانوروں کا اسپیشل ہسپتال ہے جہاں پر اس کے اندر سے سارا زہر نکال دیا جائے گا اور ہمارا ڈبلیو بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

ان شاءاللہ ہمارے ڈبلیو کو کچھ نہیں ہوگا تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں میں رفیل سے رابطے میں ہوں وہ اسے یقین دلا رہا تھا۔

جبکہ ڈبلیو کا سن کر وہ اور بھی زیادہ پریشان ہو گئی تھی۔

تم تھوڑی دیر آرام کرو وہ تھوڑی ہی دیر میں تمہیں ڈسچارج کر دیں گے ہمیں آج ہی واپس مصر جانا ہے ہم یہاں پر نہیں رہ سکتے۔ یہاں پر ہماری زندگی بہت مشکل ہے۔ وہ اسے سمجھاتے ہوئے اس کے قریب سے اٹھ کر باہر جانے لگا تھا۔

کائزان کو چوٹ تو نہیں لگی۔۔۔۔ ؟ اس نے اچانک ہی رسل سے سوال کر لیا تو وہ واپس اس کے پاس پلٹ آیا۔ ہاں اس کے ہاتھ پر تھوڑی چوٹ لگی تو ہے لیکن تم تو جانتی ہو نا وہ اپنی پرواہ نہیں کرتا اب واپس جا کر تمہیں ڈبلیو کو بھی سنبھالنا ہے اور کائزان کو بھی۔ کائزان کے بارے میں سوال کرنا رسل کو بہت خوش کر گیا تھا اسی لیے مسکرا کر اسے جواب دیتے ہوئے بولا۔

خیال تو میں رکھ لوں گی رسل بھائی لیکن ۔۔۔۔۔۔ وہ کچھ کہتے کہتے رک گئی تھی جبکہ رسل جیسے اس کے دل کی بات سمجھ گیا تھا

اس دنیا میں کوئی بھی گینگسٹر اتنا اچھا نہیں ہے کہ کوئی بھی غلط کام نہ کرتا ہو تمہارے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ تمہارا کائزان صرف غلط لوگوں کے ساتھ غلط کرتا ہے اس نے یقین دلایا تھا۔

میں جانتی ہوں رسل بھائی وہ صرف غلط لوگوں کے ساتھ غلط کرتے ہیں مجھے ان پر یقین ہے۔ لیکن وہ سب جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اس کی آنکھوں سے پانی بہنے لگا تھا آواز جیسے گلے میں دب گئی تھی۔

میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ تم آئندہ وہ سب کچھ نہیں دیکھو گی وہ سب تمہاری زندگی سے بہت دور رہے گا۔ ہاں لیکن کائزان کا اعتبار کبھی مت کھونا ۔ تم اس کے لیے جینے کی وجہ ہو وہ خود کو کھو سکتا ہے لیکن تمہیں نہیں وہ اسے سمجھا رہا تھا جبکہ اپنے آنسو صاف کرتی وہ صرف ہاں میں سر ہلا گئی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.