وہ اسے ایک جگہ پر لے کر آیا تھا یہ جگہ کون سی تھی وہ نہیں جانتا تھا بس وہ آگے آگے چلتے اسے اشارہ کر رہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ٹانگ کو اٹھا اٹھا کر آگے رکھ رہا تھا اس کی ٹانگ سے مسلسل خون بہہ رہا تھا۔
وہ درد سے چیخ رہا تھا لیکن رسل اور کائزان دونوں کو ہی اس کی کسی چیخ و پکار کی پرواہ نہ تھی۔
اسے فی الحال جو سمجھ میں آیا تھا وہ بس اتنا ہی تھا کہ اس شخص کی وجہ سے ہی مرم آج یہاں ایک انجان ملک میں تھی۔
جہاں اس کا اپنا کوئی بھی نہیں تھا وہ بیچاری کسی چیز کے بارے میں کچھ جانتی تک نہیں تھی ان سب چیزوں میں مرم کو گھسیٹ کر سمیر ہمدانی نے خود اس سے دشمنی مول لی تھی ورنہ سمیر ہمدانی اس کے لیے ہمیشہ صرف ایک دم ہلانے والا کتا تھا جو سرکار کے سامنے دم ہلاتا تھا اور اسے اس کام کے پیسے ادا کیے جاتے تھے۔
وہ جانتا تھا کہ وہ کسی بھی حالت میں اپنے سرکار کا پتہ چاہتا ہے اور اس کے پیچھے کوئی محبت نہیں تھی بلکہ وہ دولت تھی۔
جس کا وارث بننا کائزان کاظمی نے گوارا نہیں کیا تھا۔
لیکن پھر بھی اس ساری دولت کا وارث کائزان کاظمی ہی تھا کیونکہ وہاج نے اپنا سب کچھ اپنے اکلوتے بیٹے کے نام کر کے رکھا ہوا تھا۔
وہ ہر قیمت پر اپنے بیٹے کو غلط کاموں کی طرف لانا چاہتا تھا لیکن کائزان کاظمی کو ڈرگ سے نفرت تھی وہ کبھی وہ کام نہیں کر سکتا تھا جس کی وجہ سے اس کی ماں نے اپنی زندگی کے10 سال ایک کال کوٹھری میں گزار دیے۔
ہاں وہ شخص اس کا باپ تھا جس نے اپنی ہی حاملہ بیوی کو پھنسا کر دس سال کے لیے جیل میں بند کروا دیا۔
وہ معصوم آخری سانس تک اپنے شوہر سے محبت کرتی رہی یہ سوچ کر کہ اس کا شوہر ایک اچھا اور نیک انسان ہے بس لوگوں نے اسے غلط ثابت کرد یا ہے حالانکہ حقیقت تو یہ تھی کہ وہ ایک انتہائی گھٹیا اور ذلیل انسان تھا وہ نہ صرف غلط کام کرتا تھا بلکہ لوگوں کی زندگیاں تباہ کرتا تھا۔
اور اس نے اپنی بیوی اور بچے کی زندگی بھی تباہ کر دی تھی اس نے اپنی بیوی کو کبھی اپنی حقیقت نہیں بتائی تھی یہی وجہ تھی کہ مرم سے نکاح سے پہلے ہی اس نے مرم کو بتا دیا تھا کہ وہ ایک گینگسٹر ہے۔
وہ کس طرح کا گینگسٹر ہے وہ کیا کرتا ہے اس نے مرم کو بتانا کبھی ضروری نہیں سمجھا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ مرم کی نظر میں وہ ایک گنہگار انسان ہی ہوگا۔
وہ جانتا تھا کہ مرم اس کے با رے میں سب کچھ جانتی ہے ہاں بس اپنے دل کو بہلانے کے لیے وہ کہانیاں بناتی رہتی ہے۔
وہ معصوم ہے نادان ہے اس کی کام کی نوعیت کو نہیں سمجھ سکتی لیکن پھر بھی اس نے اسے کسی طرح کے دھوکے میں نہیں رکھا تھا اس کا بھائی بھی جانتا تھا کہ وہ کیا کرتا ہے۔
اس نے کبھی کسی کے ساتھ کوئی گیم نہیں کھیلا تھا اس نے ہمیشہ اپنے بارے میں سچ ہی بولا تھا۔
لیکن اس کا باپ ہمیشہ سے جھوٹ بولتا آیا تھا اس نے کبھی کسی کے سامنے سچ کو قبول ہی نہیں کیا تھا اس نے ہمیشہ جھوٹ بولا زندگی کے ہر مقام پر دھوکہ دیا اس نے تو اسے بھی دھوکہ دیا تھا وہ نہ تو اپنی بیوی کا بن سکا اور نہ ہی اپنی اولاد کا۔
اور سمیر ہمدانی اس کے باپ کا منہ بولا بیٹا تھا۔
جو ہر قیمت پر وہاج کاظمی کی جائیداد کا حقدار بننا چاہتا تھا اس کا ماننا تھا کہ اگر اس کی سگی اولاد اس کی دولت کو ٹھکرا چکی ہے تو پھر اس کی ساری دولت کا حقدار صرف اور صرف سمیر ہمدانی ہے کیونکہ وہ بھی تو اس کا منہ بولا سہی ہے تو بیٹا ہی۔
اور اس کا بھی پورا پورا حق بنتا ہے اس ساری جائیداد پر اور جب تک وہاج کاظمی خود وہ جائیداد اسے نہ دے وہ اس کی نہیں ہو سکتی تھی اسی لیے تو وہ اپنی سرکار کی محبت میں دیوانہ ہو چکا تھا۔
اسے شک تھا کہ وہ مرم کے حوالے سے اسے بلیک میل کرے گا جب اسے یہ پتہ چلے گا کہ وہاج کاظمی مر چکا ہے وہ کائزان کاظمی سے اس کی ساری جائیداد لینے کی کوشش کرے گا اور وہ ایسا کرنے کو تیار تھا اگر وہ مرم کو مورا بنائے بغیر اس کے پاس آیا تو وہ خوشی خوشی اپنے باپ کی اس لعنتی دولت کو اس کے حوالے کر دیتا جو لوگوں کو برباد کر کے بنائی گئی تھی اسے کوئی مطلب نہیں تھا اس دولت سے ۔۔۔ ۔"
اور نہ ہی وہ اس دولت سے کوئی مطلب رکھنا چاہتا تھا
لوگوں کی زندگیاں تباہ کر کے جو کچھ اس کے باپ نے بنایا تھا وہ شاید سمیر ہمدانی کے حوالے کر دیتا اگر وہ مرم کو اٹھا کر نہیں لے کر جاتا تو وہ ان سب چیزوں میں مرم کو گھسیٹ کر نہیں لاتا تو لیکن اس نے مرم کو ان سب چیزوں میں لایا تھا وہ مرم کو یہاں اٹھا کر لایا تھا یعنی کہ وہ اپنی موت کو خود بلا کر لایا تھا۔
وہ جانتا تھا اسے سوائے جائیداد کے اور کچھ بھی نہیں چاہیے اور کائزان کو صرف اور صرف اپنی مرم سے مطلب ہے وہ سب کچھ اس کے حوالے کر دے گا۔
لیکن یہ صرف اور صرف سمیر ہمدانی کی ایک غلط فہمی تھی بلکہ خوش فہمی تھی کیونکہ یہاں وہ اسے دینے تو آیا تھا لیکن اپنے باپ کی دولت نہیں بلکہ موت ۔
کیونکہ وہ ایسے کسی انسان کو زندہ نہیں چھوڑ سکتا تھا جو اس کی کمزوری کے بارے میں جان چکا ہو۔
اب سمیر ہمدانی کو مرنا ہی تھا کیونکہ بہت سارے لوگوں کو یہ بات پتہ چلنے کا وقت آگیا تھا کہ کائزان کاظمی کی کمزوری پر آنکھ اٹھانے والے کا کیا انجام ہوتا ہے کائر ان سمیر ہمدانی کو وہ موت دینے والا تھا جو شاید ہزار سال بھی یاد رکھی جائے گی۔
***
اس نے ایک نظر اپنے آگے چلتے بلکہ بھاگتے شاکر پر ڈالی تھی جو بس کسی بھی قیمت پر جلد سے جلد سمیر ہمدانی تک پہنچنا چاہتا تھا تاکہ وہ اس درد سے نجات حاصل کر سکے وہ جانتا تھا اگر اس نے کائزان کاظمی کا کام نہیں کیا تو وہ اسے موت کے گھاٹ اتارنے میں ایک لمحہ نہیں لگائے گا۔
اور وہ مرنا نہیں چاہتا تھا بالکل نہیں مرنا چاہتا تھا اس کے سامنے اس کی پوری زندگی پڑی تھی۔
سمیر ہمدانی اس کا بوس تھا اس کے لیے لاکھ عزیز تھا لیکن اتنا بھی نہیں کہ وہ اس کے لیے اپنی جان دے پاتا ۔
اس کے لیے سب سے ضروری اپنی جان تھی اگر خود زندہ بچ گیا تو کسی اور کے آگے دم ہلا پائے گا۔ کسی اور کا پالتو کتا بن جائے گا لیکن فی الحال اپنی جان بچانا ضروری تھی اور اپنی جان بچانے کی خاطر وہ انہیں بہت سارے کرتب دکھا چکا تھا اور آخر کار وہ اسے سمیر ہمدانی کے اڈے پر بھی لے آیا تھا
***
وہ اس کے پیچھے پیچھے وہاں اندر داخل ہوئے تھے جہاں سامنے ہی اسے ایک دو نہیں بلکہ کوئی23 24 آدمی ایک جیسے کپڑے پہنے نظر آئے تھے۔
یقینا یہاں ان لوگوں کو سمیر ہمدانی کی حفا ظت کے لیے ہی رکھا گیا تھا کیونکہ سمیر ہمدانی جو کام کر چکا تھا اس کے بعد اسے پتہ تھا کہ اس کا کیا حال ہونے والا ہے تو اپنی سیکیورٹی کا انتظام تو اس نے کیا ہی تھا۔
لیکن شاید وہ اس وقت یہ بھول چکا تھا کہ اس نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا تھا اور جب شیر کے منہ میں ہاتھ جاتا ہے تب سلامت واپس باہر نہیں نکلتا ۔
انہیں اندر آتے دیکھتے ہی شاکر کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی تھی جبکہ وہ ان کے پیچھے ہوتے ہوئے خود اپنے آپ کو ان سے محفوظ کر چکا تھا۔
کیا ہوا تم لوگوں کو کیا لگا کہ میں ایسے ہی تمہیں یہاں لے کر آگیا بیٹا یہاں تم لوگوں کے لیے پورا انتظام کیا گیا ہے۔
تم لوگوں کا وہ حال ہوگا جو تم لوگوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا شاکر قہقہ لگاتے ہوئے انہیں پریشان کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ان دونوں کے چہرے پر کسی طرح کے کوئی پریشانی اتے نہ دیکھ کر تھوڑا حیران ہوا۔
تمہیں لگتا ہے کہ ہم تم جیسے انسان پر یقین کریں گے جو اپنے مالک کا نہ ہو سکا وہ کسی اور کا کیا ہوگا ان لوگوں سے ڈراؤ گے ہمیں ۔۔۔۔۔ ؟
رسل نے آگے بڑھتے ہوئے اس سے پوچھا تھا۔
جو خود کو ریلیکس کر رہا تھا۔
سامنے صوفے پر بیٹھتے ہوئے اس نے اپنی ٹانگ کو پکڑ کر اپنے نزدیک کرتے ہوئے اس کے زخم کو چیک کرنا چاہا تھا جبکہ وہ لوگ ان پر حملہ اور ہو چکے تھے۔
رسل اسے ریلیکس رہنے کا کہتا خود آگے بڑھا تھا اور اسے یقین تھا کہ اسے یہاں پر اپنی طاقت ضائع کرنے کی ضرورت ہرگز نہیں ہے ان لوگوں کو تو رسل ہی چٹکیوں میں ختم کر دے گا۔
اورا یسا ہی ہوا تھا رسل نے ایک کے بعد دوسرے اور دوسرے کے بعد تیسرے کے ساتھ آہستہ آہستہ وہاں موجود ان سب لوگوں کی ہڈیاں توڑ کر سکون محسوس کیا تھا۔
یقینا یہ اس کا پسندیدہ کام تھا تبھی تو وہ اس کام کو اتنے مزے سے کر رہا تھا۔
جبکہ کائزان ایک طرف پر سکون بیٹھا اس کے فارغ ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔
شاکر سمجھ چکا تھا کہ یہاں پر اس کی دال نہیں گلنے والی اس لیے اس نے وہاں سے بھاگنا ہی بہتر سمجھا تھا لیکن وہ جیسے ہی اٹھ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا کائزان اس کا ارادہ جان کر اس کی دوسرے ٹانگ پر بھی گولی چلا چکا تھا۔
دھوکہ ۔۔۔ ۔"کائزان کاظمی کے ساتھ دھوکا ہاں ۔۔۔۔۔؟ وہ دلکشی سے مسکراتے ہوئے اس سے سوال کر رہا تھا جبکہ وہ وہیں زمین پر پڑا مسلسل نفی میں سر ہلا رہا تھا۔
شکریہ ہمیں یہاں تک پہنچانے کے لیے آگے کا کام ہم خود کر لیں گے آگے تمہاری ضرورت نہیں ہے اس نے کہتے ہوئے گو لی اس کے سر کے پیچھے بیچ ماری تھی۔
جبکہ رسل ان سب کو ختم کرنے کے بعد اب ایک سے سوال جواب کر رہا تھا
***
اس بلڈنگ میں سمیر ہمدانی نہیں تھا بلکہ شاکر انہیں دھوکے سے یہاں لایا تھا لیکن شاید وہ یہ بھول چکا تھا کہ دھوکے کا انجام
صرف موت ہی ہوتا ہے اسے اس کے انجام تک پہنچا کر وہ اس آدمی کی انفارمیشن کے مطابق اب سمیر ہمدانی کے گھر میں جا رہے تھے۔
جہاں جانے میں اسے زیادہ وقت ہرگز نہیں لگا تھا۔ گھر کے باہر سیکیورٹی دیکھ کر وہ اندازہ لگا چکے تھے کہ سمیر ہمدانی اندر ہی ہے اور انہیں اس سیکیورٹی کی ہرگز کو ئی پر واہ نہیں تھی۔
اس نے اندر آتے ہی ان سب کو گولیاں مارنا شروع کر دیا تھا کیونکہ ان کے پاس اتنا ٹائم ہرگز نہیں تھا کہ وہ اپنی مرم سے دور رہ پاتا۔
کنفرمیشن کے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ مرم یہی پر ہے اور اگر وہ یہاں پر ہے تو وہ اسے واپس لیے بغیر تو یہاں سے جا نے والا تھا نہیں۔
تو اسے کسی چیز کا ڈر نہیں تھا وہ تیزی سے گولیاں چلاتے ہوئے آگے کی طرف بڑھ رہا تھا جب ایک وقت پر آکر اس کی بندوق اسے دھوکہ دے گئی اسی لیے تو اسے یہ ساری چیزیں پسند نہیں تھیں ایسے معاملوں میں وہ صرف اور صرف اپنے العشر پہ ہی یقین رکھتا تھا۔
اور وہ جانتا تھا کہ اس کا العشر اسے کبھی دھوکا نہیں دے گا وہ اپنی بندوق کو پیچھے پھینکتے ہوئے۔
اپنے دوسرے جیکٹ کی ایک سائیڈ سے ٹوکا نکالتے ہوئے اس کے اوپر لگا کپڑا اتار کر ایک طرف پھینک چکا تھا۔
رسل جانتا تھا اب آگے سے آنے والے ہر شخص کا کیا حال ہونے والا ہے اسی لیے وہ ایک سائیڈ ہو گیا تھا کیونکہ کائزان جب وار کرتا تھا۔
تب اسے پرواہ نہ ہوتی تھی کہ چوٹ کیسے لگ رہی ہے یہاں تک کہ کہیں دفعہ تو وہ خود بھی زخمی ہو جاتا تھا۔
اس وقت اسے ہوش نہیں رہتا تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے وہ بالکل پاگل ہو جاتا تھا اور رسل ہرگز اپنی جان اس کے پاگل پن میں نہیں گوانا چاہتا تھا۔
سیکیورٹی ٹائٹ تھی انہیں اندازہ تھا لیکن اتنے سارے لوگوں کو اس نے سیکیورٹی پر رکھا ہوگا اسے یہ نہیں پتہ تھا۔
اتنا تو وہ سمجھ چکا تھا کہ سامنے سے آنے والے لوگوں کی تعداد ان سے کہیں زیادہ تھی جنہیں وہ تھوڑی دیر پہلے سمیر ہمدانی کے اڈے پر ختم کر کے آئے تھے۔
لیکن نہ تو وہ سمیر ہمدانی کے اڈے پر رکے تھے اور نہ ہی وہ سمیر ہمدانی کے گھر پر رکنے والے تھے۔
رسل کوشش تو کر رہا تھا اس کا ساتھ دینے کی لیکن اس میں اتنی ہمت نہ تھی کہ وہ العشر کا استعمال کر کے لوگوں کو یوں کاٹ کر سائیڈ کرتا۔
لیکن کائزان کو اس معاملے میں پتھر دل کہا جاتا تھا جب وہ غصے میں ہوتا تھا تب اسے پرواہ نہ ہوتی تھی۔ کہ وہ کیا کر رہا ہے اور اس وقت بھی تو وہ غصے میں ہی تھا
***
وہ تیزی سے اندر آرہا ہے وہاں موجود جتنے بھی لوگ تھے وہ سب کو مارتا جا رہا ہے اسے کسی کی پرواہ نہیں ہے وہ تو شاید گن بھی نہیں رہا80 کے قریب لوگ تھے۔
اور کوئی ایک بھی کائزان کاظمی کی گردن تک نہیں پہنچ پایا تم تو کہتے تھے کہ اسے بے بس کرو اسے قابو کرو گے اور پھر اس سے سچائی پتہ کرواؤ گے دیکھ رہے ہو کسی ایک آد می کو بھی اس نے زندہ نہیں چھوڑا ۔
میری تو خوف سے جان جا رہی ہے میں تو یہاں سے بھاگ رہا ہوں۔
سمیر ہمدانی تم نے اپنی موت کو خود بلایا ہے میں مزید تمہارا ساتھ نہیں دوں گا ان سب چیزوں میں۔
میں تو دولت کے لالچ میں آگیا تھا کہ مجھے بہت پیسہ ملے گا لیکن یہاں تو صرف موت ملے گی۔
تم نے کسی عام انسان سے نہیں بلکہ کائزان کاظمی سے پنگا لیا ہے اس ینگے کو تم ہی سنبھالو میں جا رہا ہوں یہاں سے۔
اس کا آدمی مسلسل اس کے آگے پیچھے چلتا پریشانی سے ادھر ادھر گھوم رہا تھا جبکہ سمیر ہمدانی آرام سکون سے بیٹھا مسکرا رہا تھا۔
ارے ارے ارے سبیل تم بھی نہ حد کرتے ہو یار بادشاہ کا طوطا ہمارے ہاتھ میں ہے۔ اور تم اس طرح سے ڈر رہے ہو جیسے ہماری گردن اس کے ہاتھ میں ہو۔
وہ کہتے ہیں نا کہ دشمن پر وار کرنے سے پہلے اس کی کمزوری پر قابو کرو تب دشمن قابو میں آتا ہے تب چوٹ سیدھا نشانے پر لگتی ہے اور میں بھی وار سیدھا نشانے پر ہی کروں گا۔
کیونکہ دشمن کی کمزوری تو میرے ہاتھ میں ہے اس نے بند
کمرے کی طرف اشارہ کیا تھا۔
کیا مطلب تمہیں لگتا ہے وہ لڑکی ۔۔۔۔۔؟ تمہیں لگتا ہے وہ لڑکی ہماری کچھ مدد کر پائے گی ۔۔۔۔؟ وہ کنفیوز ہو کر اس سے پوچھنے لگا تھا۔
ہاں بالکل یہ ہماری مدد نہیں کرے گی تو پھر کس کی کرے گی آخر اسے ہم یہاں لائے ہی کس لیے ہیں وہ سکون سے مسکرا کر کہتا اٹھ کر کمرے کی طرف بڑھا تھا۔
جب کہ وہ آدمی بھی اس کے پیچھے پیچھے ہی اس کمرے میں آیا تھا
***
"مبارک ہو شوہر آگیا تمہارا ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ مسکرا کر کہتے ہوئے کمرے کے اندر داخل ہوا تھا۔
تو یہاں کیوں آگئے جاؤ جا کر میرے شوہر کو مارو اسے مارنے کے لیے ہی تو بلایا ہے نا وہ پرسکون سے انداز میں بولی تھی جبکہ اس کا سکون اسے چبا تھا۔
ہاں لیکن تم کیا اپنے شوہر کا اصل روپ نہیں دیکھنا چاہو گی
۔۔۔۔؟ وہ سوالیہ انداز میں بولا تھا۔
وہ غصے میں انسان کو اپنا وہ وہ روپ دکھاتے ہیں جو سامنے والا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا ہوگا یقینا تم نے اسے غصہ دلایا ہوگا۔
اور اس وقت وہ بہت غصے میں یہاں آ رہے ہوں گے ان کے راستے میں آنے والی ہر جان یا بے جان چیز کو وہ ٹھوکر وں میں اڑا رہے ہوں گے یہی دکھانا چاہتے ہو نا مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔"
مجھے یہاں پر کچھ بھی بتانے سے پہلے تمہیں اپنے لوگوں کے لیے ہسپتال بک کروانا چاہیے تھا۔
اس نے جیسے اس کا مذاق اڑایا تھا اس کا دل چاہا کہ اس کا منہ
تھپڑوں سے سرخ کر دے۔
جو اس کے لیے اس طرح بات کر رہی تھی کتنا یقین تھا اسے کائزان پر۔
لیکن اسے پتہ تھا کہ یہ یقین ٹوٹے گا اور بہت برے طریقے سے ٹوٹے گا وہ اس کا بازو پکڑ کر ایک جھٹکے میں اسے اٹھا کر کھڑا کر چکا تھا اور پھر اسے گھسیٹتے ہوئے باہر کی طرف لے کر آیا ۔
وہ جیسے ہی کمرے سے باہر نکلا دروازے کے قریب اس کے چند لوگ کھڑے تھے یقین ان کا ارادہ کائزان پر حملہ کرنے کا تھا۔
***
وہ ان میں سے کسی کو بھی زندہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا وہ تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا وہ نہیں جانتا وہ کتنے لوگوں کو مار چکا ہے اور کتنوں کو مارنا ابھی باقی ہے۔
وہ تیزی سے اپنا العشر استعمال کرتے ہوئے اوپر والی جگہ پر آچکا تھا۔
وہ سامنے کھڑے سمیر ہمدانی کو دیکھ چکا تھا اور اس نے اپنے آگے اسے سہارے کے طور پر کھڑا کیا ہوا تھا اس کی آنکھیں بند تھی۔
۔ ہر بار کی طرح ایک ہی نظر میں اس نے پورے منظر کو نوٹ کیا تھا اور پھر سے العشر کا استعمال کرتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھا تھا اس کی مرم بالکل ٹھیک تھی اس کے لیے اتنا ہی کافی تھا
سمیرہمدانی نے اگلے ہی لمحے اس کی آنکھیں کھول دی تھی۔
پٹی آنکھوں سے ہٹتے ہی اس کی آنکھوں کے سامنے ایک لمحے کے لیے اندھیرا چھایا تھا اور اس کے بعد سرخی سے چھا گئی خون کی سرخی ۔
وہ تیزی سے آگے بڑھتا شخص کوئی اور نہیں بلکہ اس کا کائزان تھا۔
جو بنا کسی کی جان کی پرواہ کیے تیزی سے قدم اٹھاتے ہوئے اگے آرہا تھا اس کے راستے میں جو بھی آ رہا تھا وہ اسے ایک ہی لمحے میں منا رہا تھا اسے پروا نہ تھی کہ کوئی مر رہا ہے یا کوئی جی رہا ہے کسی کا ہاتھ کٹ رہا ہے تو کسی کا بازو اس کے دھڑ سے الگ ہو چکا ہے کسی کی گردن نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
اسے کسی چیز کی پرواہ نہ تھی وہ بس قدم آگے کی طرف بڑھا رہا تھا اس کی نگاہیں سامنے مرم پر جمی ہوئی تھی جب اچانک اس نے وہ العشر اپنے ہا تھ سے چھوڑ کر اس کی طرف پھینکا تھا مرم کو لگا جیسے وہ اسی کو لگے گا۔
اس کی سانس ایک لمحے کے لیے رک گئی تھی جبکہ سمیر ہمدانی ایک جھٹکے سے پیچھے کی طرف گرا تھا۔
جبکہ وہ تیزی سے قدم اٹھاتا مرم کے پاس آیا تھا اور اس کے حواس کھوتے وجود کو اپنی باہوں میں سمیٹ لیا تھا
***
اسے ہوش آیا تو اس نے اپنے آپ کو ہسپتال کے ایک بند کمرے میں پایا تھا۔
ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی تھی نہ جانے وہ کہاں تھی اس کے پاس ایک نرس بیٹھی ہوئی تھی۔ جو کہ سیاہ فارم تھی
اس نے آج سے پہلے اس نرس کو نہیں دیکھا تھا اور نہ ہی ہسپتال کے اس کمرے کو ۔
اسے کڈنیپ کیا گیا تھا وہ کوئی آدمی تھا جو اسے کائزان کے باپ کے بارے میں بتا رہا تھا پھر وہ کائزان کا اصل روپ اسے دکھانا چاہتا تھا۔
اور اس نے دیکھا تھا کائزان کا وہ روپ جس میں وہ اس کی آنکھوں کے سامنے نہ جانے کتنی لاشیں گراتا چلا گیا تھا وہ اس کی طرف آ رہا تھا اور اس کے اندر خوف نے سر اٹھانا شروع کر دیا تھا۔
وہ جس طرح ان انسانوں کو کاٹ رہا تھا شاید کوئی جانوروں کو بھی زبانہ کرتا ہوگا۔
کیا حالت تھی ان لوگوں کی وہ شاہد کبھی دوسری دفعہ یہ منظر نہیں دیکھنا چاہتی تھی اس نے آج تک ٹی وی پر بھی کبھی ایسی مار دھار والی خون خرابے والی فلم نہیں دیکھی تھی کیونکہ ایسی چیزوں سے اسی خوف آتا تھا لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کی زندگی ہی ایسی چیزوں کے ساتھ جڑ جائے گی۔
وہ جانتی تھی ایک نہ ایک دن کائزان کا یہ روپ اسے دیکھنے کو ملے گا وہ اپنے آپ کو مینٹلی طور پر تیار کر چکی تھی وہ جانتی تھی یہ سب کچھ آسان نہیں ہے اس کے آنے والی زندگی آسان نہیں ہے۔
وہ ایک گینگسٹر کی بیوی ہے اور جس طرح اسے مصر کا سب سے خطرناک ترین گینگسٹر کہا جاتا تھا وہ جانتی تھی کہ خطرناک کا کیا مطلب ہے۔
اسے بہت اچھے طریقے سے اندازہ تھا کہ اس کی زندگی میں آگے کون کون سے موڑ آنے والے ہیں لیکن کائزان کا یہ روپ دیکھنے کو ملے گا اس نے نہیں سوچا تھا۔
یہ نہیں تھا کہ اسے اندازہ نہیں تھا ہاں لیکن وہ اپنے کائزان کو اس روپ میں قبول بھی نہیں کر پا رہی تھی اس کے اندر ایک خوف سا چھایا ہوا تھا .
سنے آہستہ سے واپس تکیے پر سر رکھتے ہوئے آنکھیں بند کر لیا تھی۔
جیسے یہ سب کچھ ایک برے خواب کی طرح یہی پر ختم ہو جائے گا
لیکن وہ جانتی تھی کہ یہ جو اس نے آج اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے وہ حقیقت کبھی بدل نہیں سکتی اور اسے اسی حقیقت کے ساتھ کائزان کو قبول کرنا تھا۔