دروازے پر دستک ہوئی تو توشیپہ تھوڑی پریشان ہوئی تھی رفیل نے کہا تھا کہ گھر پر کوئی بھی نہیں آیا۔
تو پھر کون آگیا تھا اس وقت تو وہ یہاں پر بالکل اکیلی تھی اور
انشراح کا ہونا نہ ہونا بالکل برابر تھا اسے ٹینشن ہونے لگی تھی۔
ہائے اللہ دروازے پر کون ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے رفیل بھیا ہی واپس آگئے ہوں میں بھی نہ فضول میں ٹینشن لیتی ہوں پہلے دیکھ تو لوں کہ آخر ہے کون وہ خود کو ہی کوستے ہوئے جلدی سے دروازے کے پاس آئی تھی۔
۔ اور ایک نظر دروازے پر موجود چھوٹے سے لاک سوراخ سے جھانکتے ہوئے اس نے باہر کی طرف دیکھا تھا۔
جہاں اسے مرم کا بھائی کھڑا نظر آیا تھا وہ یہاں کیا کر رہا تھا رفیل کے مطابق تو وہ یہاں نہیں آسکتا تھا بلکہ یہاں کوئی بھی نہیں آ سکتا تھا تو مرم کا بھائی یہاں کیا کر رہا تھا۔
زیادہ سوچنے سے بہتر ہے کہ میں اس سے ہی پوچھ لوں کہ وہ یہاں کیا کر رہا ہے۔ اس نے اپنی عقل کو کوستے ہوئے جلدی سے دروازہ کھولا تھا۔
السلام علیکم اس نے مسکرا کر اسے سلام دیا تھا جبکہ اسے یہاں دیکھ کر اسے کوئی حیرت نہیں ہوئی تھی کیونکہ وہ جانتا تھا کہ وہ یہی پر کام کر رہی ہے۔
رسل نے اسے نوکری سے نہیں نکالا تھا۔
جبکہ کائزان سے اس دن کے بعد اس کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی اور مرم ان سارے معاملوں سے بے حد دور تھی۔
وعلیکم السلام آپ یہاں کیا کر رہے ہیں اس کے سوال کا اس نے بھی مسکرا کر جواب دیتے ہوئے ایک اور سوال کیا تھا۔
اندر بیٹھ کر بات کریں اس نے اس کے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے اندر کی طرف قدم بڑھائے تھے اور اندر آ کر سکون سے وہ بیٹھ بھی گیا تھا۔
اب اس طرح بنا پوچھے اندر کیسے آگئے میں نے ابھی تک آپ کو کہا تو نہیں تھا کہ آپ اندر آ سکتے ہیں یا نہیں وہ اندر داخل ہوتے ہوئے اسے ڈانٹ رہی تھی۔
میں تم سے کیوں پوچھوں گا یہ گھر تمہارا تھوڑی ہے یہ رفیل کا گھر ہے اور رفیل یہاں شاید موجود نہیں ہے۔
اور اس کی بیوی کو دنیا جہاں کا کوئی ہوش نہیں ہے تو میں یہاں اندر آ سکتا ہوں اور ویسے بھی رفیل میری بہن کا دیور ہے۔ رشتے میں تو میرا نہیں خیال کہ وہ مجھے یہاں اندر آنے سے کبھی منع کرے گا۔
خیر تم سناؤ کیسی جا رہی ہے تمہاری نوکری اور رفیل کہاں ہے۔ وہ پرسکون سے انداز میں اس سے پوچھنے لگا تھا لیکن وہ پرسکون تھا نہیں۔
کیونکہ وہ صبح سے بار بار مرم کا نمبر ملانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن مرم کا نمبر مسلسل اف جا رہا تھا جس کی وجہ سے اسے ٹینشن ہو رہی تھی شام اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد وہ گھر گیا۔
تو گھر پر اسے کوئی بھی نظر نہیں آیا وہ بہت پریشان ہو گیا تھا کہ سب لوگ کہاں چلے گئے۔
گھر کو تالا لگا ہوا تھا مطلب وہ سارے لوگ ہی کہیں جا چکے تھے لیکن کہاں ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
اسے مطلب صرف اپنی بہن سے تھا اس کی بہن کہاں تھی وہ بس یہ جاننا چاہتا تھا۔
پھر اسے خیال آیا کہ رفیل تو آج کل اپنی بیوی کے ساتھ فلیٹ میں رہتا ہے تو وہ سیدھا اس فلیٹ میں چلا آیا تھا جہاں کا پتہ اسے تو شیبہ نے ہی بتایا تھا۔
مانتی ہوں کہ یہ گھر رفیل بھیا کا ہے اور اس وقت وہ گھر پر موجود نہیں ہے اور یقینا آپ رفیل بھیا کی بھابھی کے بھائی ہیں تو وہ آپ کو یہاں آنے کے لیے منع بھی نہیں کریں گے۔
لیکن اس وقت یہاں وہ اپنے گھر کی نگرانی کے لیے مجھے چھوڑ کر گئے ہیں تو آپ کو اس طرح میری اجازت کے بغیر اندر آنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
وہ اب بھی ہار ماننے کو تیار نہیں تھی جبکہ نگرانی والی بات سن کر وہ تھوڑا حیران ہوا تھا۔
وہ تمہیں نگرانی کے لیے چھوڑ کر کہاں گیا ہے کیا تم مجھے بتانا پسند کرو گی اصل میں میں اسے ڈھو نڈ رہا ہوں لیکن اس کا کوئی اتا پتا نہیں ہے اور نمبر بھی اس کا بندہ آ رہا ہے۔
جی ہاں ان کا نمبر بند ہے میں نے بھی دو تین دفعہ کال کرنے کی کوشش کی تھی وہ کہہ رہے تھے کہ وہ کسی ضروری کام کے سلسلے میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کسی دوسرے ملک جا رہے ہیں۔
اور ان کی واپسی شاید دو تین دن میں ہوگی اسی لیے انہوں نے مجھے کہا ہے کہ جب تک وہ واپس نہیں ْ جاتے۔
میں ان کے گھر میں ان کی بیوی کے پاس موجود رہوں اور اسے کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو اسے فراہم کروں۔
اسی لیے میں نے اپنے ہاسٹل فون کر کے انفارم کر دیا ہے کہ میں دودن کے لیے اپنی پیشنٹ کے ساتھ اس کے گھر پر رہوں گی۔
باقی ان۔ شاءاللہ میں سب کچھ ہینڈل کر ہی رہی ہوں وہ پرسکون سی بولی تھی جبکہ رفیل کو بھی یہاں پر نہ پا کر وہ پریشان ہو گیا تھا وہ سب لوگ کہاں گئے تھے۔
ویسے بھی آج کل ان کے گھر میں ایک مہمان عورت رہ رہی تھی جسے کائزان نے مرم کے لیے نوکری پر رکھا تھا وہ عورت بھی غائب تھی۔
وہ لوگ جہاں بھی گئے تھے ڈبلیو کو بھی ساتھ لے کر گئے تھے کیونکہ ڈبلیو بھی گھر پر موجود نہیں تھا۔
یہ سب کیا چکر تھا۔ وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا۔ جب کہ وہ اب تک اسے بہت غور سے دیکھ رہی تھی۔
ایک کپ چائے ہی پلا دو۔ اس کے گھورنے پر اس نے فرمائش کی میں اس گھر کی اوپر نہیں ہوں سو میں بنا اجازت کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگا سکتی میں صرف اسی چیز کو استعمال کر سکتی ہوں جو انشراح کے استعمال میں ہو۔
اس نے فورا اس کی فرمائش پر پانی پھیرا تھا۔
بڑی کوئی بے مروت قسم کی لڑکی ہو ایک چائے پلانے سے کیا گھر کا راشن ختم ہو جائے گا۔
وہ اٹھ کر کھڑے ہوتے ہوئے بولا تھا۔
سنو یہاں گھر پر اس وقت کوئی بھی نہیں ہے اس نے کنفرم کروانا چاہا تھا جبکہ اس کی نظریں نیچے بیسمنٹ کی طرف تھی۔
ہاں کوئی نہیں ہے لیکن آپ بیسمنٹ کی طرف ہرگز نہیں جا سکتے کیونکہ اس وقت اس گھر کی نگران میں ہوں۔
اور میں نہیں چاہتی کہ رفیل بھیا کی غیر موجودگی میں یہاں پر کوئی بھی الٹا سیدھا کام ہو۔
وہ اسے گھورتے ہوئے کافی سختی سے بولی تھی وہ بس یہ چاہتی تھی کہ وہ جلد سے جلد یہاں سے چلا جائے جبکہ یا ور کا اب یہاں سے جانے کا جیسے کوئی پلان ہی نہیں تھا۔
کیا تم صرف آدھے گھنٹے تک مجھے بیسمنٹ میں جانے کی اجازت دے سکتی ہو۔ میں نے تمہیں پہلے بھی بتایا تھا کہ اس گھر میں کوئی ثبوت موجود ہیں جو کہ کسی بھی پولیس والے کے بہت کام آ سکتے ہیں اس میں سے کچھ یاد کروانا چاہا تھا۔
نہیں آپ نہیں جا سکتے۔
یار تم میری مدد کر رہی تھی یہ کام کروانے میں اور اب تم انکار کر رہی ہو اس کے سفید انکار پر وہ تھوڑا پریشان ہوا تھا۔
ہاں کیونکہ تب میں آپ کے لیے جاسوسی کر رہی تھی لیکن آپ نے مجھے اس کام سے خارج کر دیا ہے مطلب آپ کہہ رہے تھے کہ جاسوسی میرے بس کی بات نہیں ہے تو میرے خیال میں وہ آپ کو بھی نہیں کرنی چاہیے۔
اگر میں آپ کی جاسوس نہیں ہوں تو میں آپ کے لیے آسانی بھی پیدا ہرگز نہیں کروں گی۔
لیکن پھر بھی تمہیں چاہیے۔ ۔ اس نے کچھ بولنا چاہا تھا جب تو شیبہ نے دروازے کی طرف اشارہ کیا۔
دروازہ اس طرف ہے جناب آپ نکلیں گے میں نے دروازہ بند بھی کرنا ہے دو لڑکیاں گھر پر اکیلی ہیں ۔۔ میرا نہیں خیال کہ اس طرح کھلا دروازہ اچھا رہے گا اس نے اسے جانے کے لیے اشارہ کیا تھا جبکہ وہ غصے سے اسے گھور کر باہر نکل گیا تھا
جبکہ تو شیبہ نے اس کی ناراضگی کی فکر کرتے بغیر ہی دروازے کو بند کر دیا تھا
***
وہ لوگ ایک اڈے میں داخل ہوئے تھے جہاں شراب نوشی کی بدبو دور دور تک آ رہی کائزان نے اپنے چہرے پر نقاب باندھ کے رکھا تھا جبکہ رسل بھی اپنا رومال اپنے منہ پر رکھے اس بدبو سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ہم یہاں کیوں آئے ہیں وہ اس کے پیچھے پیچھے چلتا پوچھ رہا تھا جبکہ وہ تیزی سے قدم اٹھاتا ایک ٹیبل کی طرف آیا تھا جہاں بیٹھا ایک حبشی اپنے آپ میں مگن تھا۔
اس نے ایک سکیچ اپنی جیب سے نکالتے ہوئے اس حبشی کے سامنے کیا اور ساتھ ہی کرسی گھسیٹ کر اس پر بیٹھ گیا تھا۔
اچانک اس طرح سے کسی کے اپنے ٹیبل پر بیٹھنے پر وہ حبشی اسے گھورنے لگا تھا۔
اس کے بارے میں کیوں جاننا چاہتے ہو ۔۔۔۔۔۔ ؟
اس سے کیا مطلب ہے تمہیں بیکار آدمی ہے۔۔۔۔ ۔"
اس آدمی نے انگلش زبان میں کہا تھا۔ ،۔۔۔۔۔۔ ؟
نام جانتے ہو اس کا وہ اس کا جواب دیے بغیر بولا۔
شاکر نام ہے اس کا اس آدمی نے ہاں میں سر ہلاتے ہوئے سامنے رکھی بوتل اپنے منہ سے لگاتے ہوئے جواب دیا۔
کہاں ملے گا اس وقت ۔۔۔۔۔؟ اس نے دوسرا سوال کیا تھا۔
ہمدانی کے اڈے پر اور کہاں اسی کا تو کیا ہے۔ اسی کے آگے پیچھے دم ہلاتا ہے وہ ہنستے ہوئے بولا۔
ہمدانی کا اڈا کہاں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
پولیس والے ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔"وہ جو کب سے خاموشی سے اسے انفارمیشن دینے میں مصروف تھا اس کے مزید سوال کرنے پر پوچھنے لگا۔
کائزان کاظمی ۔۔۔۔۔ ۔"اس نے ایک لفظی جواب دیا تھا جبکہ اس کا نام سن کر اگلے ہی لمحے وہ اٹھ کر کھڑا ہو گیا تھا جبکہ ساتھ والے ٹیبل سے دو آدمی گھیرا کر کھڑے ہوئے اور اگلے ہی لمحے وہاں سے بھاگ نکلے تھے۔
اس نے چہرہ پھیر کر نہیں دیکھا تھا اسے کسی سے کوئی مطلب نہ تھا اسے بس سمیر ہمدانی چاہیے تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔
ت۔۔۔۔ تم۔۔۔۔۔ کا۔۔۔ ئزان۔۔۔۔۔۔ گنگسٹر۔۔۔۔۔۔ ۔
آرام سے بیٹھ جاؤ ہم سکون سے بات کریں گے۔
مجھے بس سمیر ہمدانی کا پتہ چاہیے اور کچھ بھی نہیں۔
اس نے اس کے خوف کو دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
جب کہ وہ آدمی ہاں میں سر ہلاتا واپس اس کے سامنے بیٹھتے ہوئے سامنے رکھی شراب کی بوتل اٹھا کر ٹیبل کے نیچے رکھ چکا تھا۔
میں ٹھیک سے نہیں جانتا کبھی تعلق نہیں رکھا اس سے۔
ہاں لیکن شاکر آتا رہتا ہے اڈے پر پینے کے لیے پچھلے کچھ دنوں سے غائب تھا۔ لیکن کل سننے میں آیا ہے کہ میرے مخالف پارٹی کے اڈے پر شراب پینے آیا تھا۔
اس نے تفصیل بتائی تھی۔
ساتھ چلو میرے ۔۔۔۔۔۔ ۔"مجھے صرف اس آدمی کا پتہ چاہیے اور کچھ بھی نہیں۔ تمہیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوگا وہ کہتے ہوئے اٹھا اور اگلے ہی لمحے باہر کی طرف قدم اٹھا چکا تھا جبکہ وہ آدمی بھی تیزی سے اس کے پیچھے آیا تھا۔
***
وہ آدمی تیزی سے بھاگتا ہوا اس اڈے کے اندر گیا تھا یہاں پر آنے والی بدبو پچھلے والی بدبو سے کہیں زیادہ سٹرانگ تھی۔
رسل کو تو اپنا سانس بند ہوتا محسوس ہوا تھا اتنی بدبو میں یہ لوگ سانس کیسے لے رہے تھے سمجھ نہیں آ رہا تھا یقینا یہ صرف شراب کی بدبو نہیں تھی۔
باہر کائزان کاظمی آیا ہے مصر کا بہت بڑا گینگسٹر ہے
۔۔۔۔۔ ۔"اگر اپنی جان کی بھلائی چاہتے ہو تو بتا دو ہمدانی کا آدمی شاکر کہاں سے ملے گا۔
شاکر کے چکر میں آیا ہے صرف شاکر کا پتہ چلتا ہے اور کچھ بھی نہیں۔ اس آدمی نے وہاں اندر سے جا کر کہا تھا۔
جو کم از کم رسل کو دیکھنے میں کوئی موٹا گینڈا ہی محسوس ہو رہا تھا اس کا قد تقریبا سات فٹ کے آس پاس تھا جبکہ بدن تیل لگانے کی وجہ سے چمک رہا تھا سیکس پیک اس نے شاید نمائش کے لیے بنا کر رکھے ہوئے تھے وزن تقریبا120 کلو کے آس پاس ہوگا۔
لیکن اس کی باڈی بالکل کسی پہلوان کی طرح تھی یقینا وہ اکھاڑے میں مقابلے بازیاں کرتا تھا۔
کائزان کاظمی ۔۔۔۔ ؟
یہاں کیوں آیا ہے اور شاکر سے اس کی بلا کیا دشمنی ہے وہ پریشانی سے پوچھنے لگا۔
جب کہ کائزان یوں ہی چہرے پر پٹی باندھے اسے دیکھ رہا تھا جبکہ اس کی سرخ نگاہوں نے اسے مزید کوئی سوال پوچھنے ہی نہیں دیا تھا۔
یہ زیادہ تر ہمدانی کے اڈے پر ہوتا ہے ہمدانی کا آدمی ہے یہاں صرف پینے کے لیے آیا ہے وہ دیکھو وہ آ رہا ہے ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ آدمی بول ہی رہا تھا جب اچانک اس نے دروازے کی طرف اشارہ کیا وہ خود بھی اس اونر کو خود کی طرف اشارہ کرتے دیکھ چکا تھا اور وہاں رسل کو دیکھ کر وہ یہ بھی سمجھ چکا تھا کہ کائزان کا ظمی اس کے پاس پہنچ چکا ہے وہ اگلے ہی لمحے الٹے قدم وہاں سے بھاگ نکلا تھا جب رسل اس کے پیچھے ڈورا
***
شاکر تم بھاگ نہیں سکتے اور نہ ہی کبھی یہ سوچنا کہ تم کائزان کاظمی کی پہنچ سے دور جا سکتے ہو رسل نے کافی غصے سے اس سے کہا تھا۔
جب اچانک اسے پیچھے سے گولی چلنے کی آواز سنائی دی تھی ایک لمحے کے لیے تو رسل بھی حیران سا ہو گیا تھا۔
جب اس نے پیچھے مر کر دیکھا کائزان کے ہاتھ میں بندوق تھی اور شاکر پیر پکڑے زمین پر پڑا تھا۔
میں نے پہلے ہی اس سے کہا تھا کہ وہ بھاگ نہیں سکتا رسل کندھے اچکا کر ایک سائیڈ ہوتے ہوئے کائزان کو آگے بڑھنے کا راستہ دے چکا تھا۔
کائزان ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے چھوڑ دو مجھے جانے دو دیکھو میں نے کچھ نہیں کیا سب کچھ کروانے کے لیے ہمدانی نے کہا تھا میں تو بس اس کی مدد کر رہا تھا اور اپنے کام کا پیسہ لے رہا تھا۔
اس نے مجھے بہت پیسے دیے تھے ان سارے کاموں کے لیے دیکھو میرا کوئی قصور نہیں ہے میں نے کچھ نہیں کیا خدا کے لیے مجھے جانے دو وہ مسلسل روتے ہوئے پیچھے کی طرف جا رہا تھا جب کائزان قدم قدم اٹھاتا اس کی طرف آیا اور اس کے قریب آ کر بیٹھ گیا۔
کہاں ہے ہمدانی ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ اس نے بے حد نرمی سے سوال کیا۔
میں نہیں جانتا میں تو بس ۔۔۔۔۔۔ آہ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ انکار کرنے ہی والا تھا جب اچانک کائزان نے اس کی زخمی ٹانگ کو اپنے ہاتھ کے پنجے میں جکڑ لیا۔
اس کی ٹانگ سے بہتا خون پوری طرح کائزان کے ہاتھ کو لال کر گیا تھا۔
جبکہ وہ آدمی درد سے بلبلا رہا تھا۔
نہیں نہ مجھے نہیں پتہ جیسے فضول الفاظ ضائع کر کے صرف تم اپنی موت کو اپنے قریب بلا رہے ہو۔ وہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے سمجھانے والے انداز میں بولا تھا۔
مجھے یقین ہے تم ہرگز اپنی موت نہیں چاہتے ہو ہے نا وہ اب تک نرمی سے بات کر رہا تھا جب کہ وہ کانپتے ہوئے ہاں میں سر ہلا گیا۔
گڈ ویری گڈ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔" سو اب بتاؤ مجھے کہاں ہے ہمدانی ۔۔۔۔۔۔ ؟
کہاں پر اس نے اپنی موت کا انتظام کیا ہے وہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے پوچھ رہا تھا۔
میں ۔۔۔۔ تم۔۔۔۔۔ تمہیں سب ۔۔۔۔۔۔ سب کچھ بتاؤں گا۔ خدا کے لیے مجھے زندہ چھوڑ دو ۔۔۔۔ ۔"
وہ ہاتھ جوڑے اس سے اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہا تھا۔
ٹھیک ہے چلو وہ ایک جھٹکے میں اسے گریبان سے پکڑ کر سیدھا کرتے ہوئے گھسیٹ رہا تھا۔
جبکہ شاکر اب مجبور ہو چکا تھا اسے کسی بھی حال میں ہمدانی کا پتہ بتانا تھا ورنہ اس کی اپنی موت اس کے سر پر کھڑی تھی اور وہ جانتا تھا کائزان کاظمی اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔
اور وہ مرنا تو ہرگز نہیں چاہتا تھا۔ بھلا اپنی ہی موت کو کوئی خود کیوں بلائے گا یہی حال اس وقت شاکر کا ہو رہا تھا
***
مجھے کچھ نہیں کھانا سنا تم نے ۔۔ وہ غصے سے کھانے کو پیچھے ہٹا چکی تھی۔
ٹھیک ہے اگر تم بھوکا مرنا چاہتی ہو تو ابھی مجھے کوئی اعتراض نہیں مر تو تم نے ویسے بھی جانا ہے کیونکہ زندہ تو میں تمہیں چھو ڑوں گا نہیں کیونکہ تم کائزان کاظمی کی سب سے بڑی خوشی اور اس سے اس کی خوشیاں چھینا ہی تو میرا مقصد ہے۔
مار تو میں تمہیں ویسے بھی دوں گا بہتر ہے کہ کھا پی کر مرو ۔ دیکھو کتنا اچھی اچھی چیزیں میں تمہارے لیے لے کر آیا ہوں۔ اتنا شاہی کھانا یہاں سے ملتا بھی نہیں ہے اشپیسلی تمہارے لیے منگوایا ہے میں نے آرڈر پر تیار کروایا ہے۔ اور تم نخرے دکھا رہی ہو۔
مجھے تمہاری کسی بھی چیز کو کھانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے دفع ہو جاؤ یہاں سے اور اپنی شکل کی طرح اپنی آواز بھی یہاں سے کم کرو میں تمہاری آواز تک نہیں سینا چاہتی۔
یقینا تم خود کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ مجھے اپنا چہرہ دکھا پاؤ ۔ وہ اسے اکسانے کی کوشش کر رہی تھی کہ شاید وہ غصے میں آ کر اسے اپنا چہرہ دکھا دے لیکن شاید وہ بھول گئی تھی کہ وہ اتنی بھی سمارٹ نہیں ہے جتنا وہ خود کو سمجھتی ہے۔
اس کے ہاتھوں صرف کائزان کاظمی ہی بے وقوف بن سکتا تھا وہ بھی اپنی مرضی سے۔
میرا چہرہ تمہارے سامنے آئے یا نہ آئے لیکن تمہارے شوہر کا چہرہ آج تمہارے سامنے ضرور آئے گا اور تمہیں پتہ چلے گا کہ جسے تم فرشتہ سمجھتی ہو اصل میں وہ کوئی فرشتہ نہیں بلکہ ایک خون خوار درندہ ہے۔
جو وقت آنے پر تمہیں بھی استعمال کرے گا وہ کسی کا ساگ نہیں ہے جو اپنے باپ کا نہیں ہو سکا وہ تمہارا کیا ہوگا ارے اپنے ہاتھوں سے اس نے اپنے باپ کی جان لے لی ہے اور اگر اس کی جان نہیں لی نا تو کم از کم وہ اس حالت میں نہیں ہے کہ وہ کسی کے سامنے آ سکے ارے اپنے ہی باپ کو اس نے سالوں سے غائب کیا ہوا ہے۔
اسے دنیا سے چھپا کر رکھا ہوا ہے۔ لیکن ہم اپنی سرکار کو واپس لے کر رہیں گے ہم اپنی سرکار کے لیے جان بھی دے دیں گے لیکن ان پر انچ نہیں آنے دیں گے اور اگر خدانخواستہ ان کو کچھ ہوا نا تو تمہارے کائزان کو موت سے کوئی بچا نہیں سکتا۔
اگر ہماری سرکار کو کچھ ہوا نا تو تمہارا کائزان کاظمی مرے گا اور ضرور مرت گا۔ وہ بے حد غصے سے اس کے سامنے بیٹھا بولے جا رہا تھا جبکہ وہ بس اس کی باتیں سن رہی تھی۔
تمہاری باتوں سے مجھے اندازہ ہو گیا ہے کہ تمہارا سرکار بھی یقینا تمہارے جیسا ہی ہوگا۔
اور جہاں تک تمہارے کہنے کے مطابق وہ تمہارا سرکار میرے کائزان کا باپ ہے تو یقینا وہ جینے کے قابل نہیں ہوگا اسی لیے انہوں نے اسے مار ڈالا ہوگا۔
وہ بالکل بھی خوفزدہ ہوئے بغیر بولی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ کائزان اسے کچھ نہیں ہونے دے گا اور وہ کائزان کاظمی کی بیوی تھی اس طرح ٹکے ٹکے کے لوگوں سے ڈرنا اسے سوٹ نہیں کرتا تھا۔
اے لڑکی میں تیری ہر بکواس سن لوں گا لیکن خبردار جو تو نے میری سرکار کے خلاف ایک لفظ بھی کہا۔
میرے سرکار کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ کائزان کاظمی کو پیدا کیا۔
تب ہی تو آج وہ اس مقام پر پہنچا ہے۔ لیکن وہ کہاں جانتے تھے کہ اپنی ہی اولاد ان کے ساتھ ایسا کرنے والی ہے۔
لیکن کوئی بات نہیں ان کے ساتھ جو کچھ بھی برا ہوا اس کا بدلہ سمیر ہمدانی لے گا۔
تمہارے کائزان کا تو میں وہ حال کروں گا جو دنیا دیکھے گی لیکن افسوس تم نہیں دیکھ پاؤ گی کیونکہ تمہا ری موت میں کائزان کاظمی سے پہلے لے کر آوں گا۔
کیونکہ تم مرو گی تو ہی تو اسے موت کا مطلب سمجھ میں آئے گا کیونکہ تم اس کے لیے اس کی زندگی ہو۔ اور جب تم اس کے سامنے مرو گی تب ہی تو اسے پتہ چلے گا کہ موت کا اصل مطلب کیا ہے۔
اسی لیے تم کائزان کی موت نہیں دیکھ سکو گی لیکن میں تمہیں بتا رہا ہوں میں اسے ایسی موت ماروں گا۔ کہ وہ پانی بھی نہیں مانگے گا۔
وہ اس کے قریب سے اٹھتے ہوئے بولا تھا جبکہ مرم نے اس کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ کیونکہ اس شخص کی باتوں سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا یہ آدمی صرف فضول بکو اس کر رہا تھا اس کی نظر میں اور کچھ بھی نہیں اور فضول بکواس کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔