ہم اتنا ارجنٹ کہاں جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔ کائزان ڈبلیو کو علاج کی ضرورت ہے اس وقت ہم اسے کسی سفر پر لے کر نہیں جا سکتے رفیل جیسے اسے سمجھا رہا تھا۔
نہیں میں اسے یہاں چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔ میں اپنے کسی بھی خاص آدمی یا پھر ڈبلیو کو یہاں چھوڑ کر نہیں جاؤں گا۔
وہ بے حد غصے سے بولا تھا جب سے مرم غائب ہوئی تھی اس کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا اور اب اچانک ہی اس نے اپنا پرائیویٹ جیب بلایا تھا جو رسل لے کر بھی آ چکا تھا جب کہ وہ رفیل اور ڈبلیو کو گاڑی میں اپنے ساتھ لے کر وہاں پہنچا تھا۔
ٹھیک ہے کائزان میں تمہاری بات کو سمجھ رہا ہوں لیکن ہم جا کہاں رہے ہیں ڈبلیو کا میں خیال رکھ لوں گا اس کا مجھے مسئلہ نہیں ہے لیکن پھر بھی کچھ پتہ تو چلے ۔
تو شیبہ کو فون کرو اور اسے کہو کہ تمہاری غیر موجودگی میں ہر وقت وہ انشراح کے ساتھ رہے گی۔
اس نے اس کی بات کا جواب دیے بغیر ہی کہا تھا جبکہ رفیل نے فورا اس کی بات مانتے ہوئے تو شیبہ کے نمبر پر کال کی تھی۔
ہاں تو شیبہ وہ دراصل میں کسی بہت ضروری کام کے سلسلے میں تھوڑے دنوں کے لیے مصر سے باہر جا رہا ہوں تو تم اپنے ہوسٹل جانے کے بجائے کچھ دن تک انشراح کے ساتھ گھر پہ ہی رہو گی
گھر بالکل محفوظ ہے وہاں تمہیں کسی طرح کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی کوئی وہاں آتا جاتا نہیں ہے بس دروازہ ٹھیک سے لاک کر لینا اور اپنا خیال رکھنا ۔
وہ اسے تفصیل بتا رہا تھا۔
ہاں ٹھیک ہے جیسا آپ کہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ جا کہاں رہے ہیں کم از کم یہ تو بتا کر جائیں۔
آپ کی بیوی آپ کے بارے میں پوچھے میرا مطلب ہے جب آپ کو ڈھونڈے تب میں اس کو کیا بتاؤں کہ آپ کہاں ہیں۔
وہ کیا ہے نا کہ آپ کی بیوی آپ کے سامنے بالکل رسپانس نہیں کرتی لیکن جب آپ اس پاس نہیں ہوتے ہیں تو وہ آپ کو
ڈھونڈتی ہے۔
اس کو بتا دینا کہ میں کسی ضروری کام کے سلسلے میں جا رہا ہوں اور میری واپسی کچھ دنوں میں ہو جائے گی۔
اب میں فون رکھ رہا ہوں میں واپس آ کر تم سے بات کروں گا اس نے کہتے ہوئے فون بند کر دیا تھا کیونکہ کائزان گاڑی سے نکل رہا تھا۔
سامنے ہی رسل ان کا پرائیویٹ جیب لیے کھڑا تھا وہ بھی جلدی سے گاڑی سے باہر نکلتا رسل کو اس طرف آنے کا اشارہ کر چکا تھا
جبکہ ڈبلیو کو وہ بھی دیکھ چکا تھا اسی لیے بھاگتے ہوئے وہاں آیا تھا اور وہ ڈبلیو کے بے ہوش بے جان پڑے وجود کو ایک بڑے سے بیڈ پر ڈالتا ہوا اسے گھسیٹتے ہوئے جہاز کی طرف لے جانے لگے۔ اسے جہاز پر چڑھایا کافی مشکل ہو گیا تھا۔ کیونکہ وہ تھا تو صرف سات سال کا ہی لیکن اس کا وزن بہت زیادہ تھا۔
ہاں لیکن کائزان کا حکم تھا وہ اپنے کسی بھی عزیز کو یہاں چھوڑ کر نہیں جانے والا تھا۔ اور اس وقت جو حالت اس کی تھی
وہ اسے چھوڑنے کا رسک ہرگز نہیں لے سکتا تھا وہ صرف اسے بیٹا کہتا نہیں تھا بلکہ اسے بیٹا مانتا تھاا ور کوئی بھی اپنے بچے کو اس حالت میں چھوڑ کر کہیں جا نہیں سکتا تھا۔
جیسے تیسے ان لوگوں نے ڈبلیو کو جیب پر سوار کیا تھا جبکہ رسل جیب کو پوری طرح سے بند کرتے ہوئے سٹارٹ کر چکا تھا۔
ہم یوگانڈا پہلے کبھی بھی نہیں گئے مجھے اندازہ نہیں ہے کچھ بھی میپ کے مطابق جیب کہاں پہ لینڈ کرنا ہے یہ تو سمجھ میں آ جائے گا۔
لیکن آگے ہم کہاں جائیں گے ۔۔ اس نے کائزان سے پوچھا تھا۔ یہ تو ہمیں سمیر ہمدانی بتائے گا کہ اپنی موت کو وہ کہاں بلانا چاہتا ہے۔
تم بس مجھے وہاں پر پہنچاو ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ رسل اس کے بعد کسی طرح کا سوال کیے بنا اپنا کام کرنے لگ گیا تھا
جبکہ رفیل وہیں پیچھے ڈبلیو کو دیکھ رہا تھا۔
اسے بہت ہیوی ڈوز دی گئی تھی۔ لیکن اسے یقین تھا کہ وہ ڈبلیو کو کچھ نہیں ہونے دے گا وہ اسے بچا لے گا۔
***
کوئی ہے یہاں پر پلیز خدا کے لیے کھولو مجھے کیوں باندھ کے رکھا ہوا ہے مجھے یہاں کون ہو تم لوگ پلیز کھولو مجھے ۔۔۔۔ ۔
وہ زمین پر بیٹھی ہوئی تھی اس کی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی تھی۔ جبکہ اس کے ہاتھ پیچھے کو بند تھے وہ اپنے ہاتھ کھولنے کی کوشش میں مسلسل ناکام ہوتی چیخنے چلانے لگی تھی۔
اسے ہوش آئے تقریبا تین گھنٹے ہونے کو آئے تھے اور ان تین گھنٹوں میں اس نے سوائے چیخنے چلانے کے اور کچھ بھی نہیں کیا تھا۔
وہ بس کیسے بھی اپنے ہاتھ کھول لینا چاہتی تھی لیکن نہ جانے کون لوگ تھے جو اسے یہاں پر باندھے ہوئے تھے۔
یقینا اسے کڈنیپ کیا گیا تھا ان لوگوں نے اسے اغوا کیا تھا لیکن کیوں کیا مقصد تھا ان لوگوں کا آخر کیا دشمنی تھی ان لوگوں کی اس کے ساتھ جو وہ اسے اغوا کر کے لے کے آئے تھے۔
کون ہو تم لوگ پلیز مجھے چھوڑ دو پلیز مجھے یہاں سے باہر نکالو یہ کون سی جگہ ہے۔
تم لوگ میرے شوہر کو نہیں جانتے وہ تم لوگوں کو چیر پھاڑ کر رکھ دے گا۔
اگر اپنی بھلائی چاہتے ہو تو مجھے کھولو یہاں سے بتاؤ کون ہو تم لوگ وہ چلا رہی تھی۔
لیکن جیسے کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں تھی اسے محسوس ہوا کہ جس کمرے میں وہ اس وقت موجود ہے وہ وہاں اکیلی نہیں ہے۔
۔ ہاں یہاں پر کوئی اور بھی موجود تھا جو مسلسل اسے دیکھ رہا تھا اسے گھور رہا تھا جیسے اسے مار ڈالے گا اور ویسے بھی وہ اسے یہاں مارنے کے لیے لایا تھا تو موت تو اس کی یقینی تھی۔
تمہارا شوہر کیا اکھاڑ لے گا میرا اسے اپنے بے حد قریب سے آواز سنائی دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
کون کون ہو تم اگر ہمت ہے تو ایک لڑکی کے بجائے مرد سے مقابلہ کرو شرم آنی چاہیے تمہیں اگر تمہاری میرے شوہر کے ساتھ کوئی دشمنی ہے تو اس دشمنی کو صرف شوہر تک ہی رکھنا چاہیے تھا۔
تم مجھے یہاں لا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہو کہ تم نے کوئی بہت بہادری کا کام کیا ہے۔
یہ کوئی بہادری نہیں بلکہ مردانگی کی توہین ہے اگر تم میں ہمت ہوتی تو مجھے کڈنیپ کر کے یہاں لانے کے بجائے تم میرے شوہر کا مقابلہ کرتے۔
اپنے قریب سے کسی مرد کی آواز سینے ہوئے وہ چیخ کر بولی تھی۔
اتنا تو وہ سمجھ ہی چکی تھی کہ یہ جو کو ئی بھی تھا اس کے شوہر کا دشمن تھا اور اس کے شوہر کو بہت اچھے طریقے سے جانتا بھی تھا یقینا اس کے شوہر سے کوئی کام نکلوانے کے لیے ہی اس نے اسے یہاں پر لا کر باندھا تھا۔
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باشن بازی اچھی کر لیتی ہو تم لیکن
افسوس کہ میں تمہیں کھول نہیں سکتا۔
اور جہاں تک تمہارے شوہر کی بات ہے۔ تو تمہیں یہاں اسی لیے تو لائے ہیں تاکہ تمہارے شوہر کا مقابلہ کر سکے۔
سنا ہے وہ تم سے بہت پیار کرتا ہے تمہیں بچانے کے لیے وہ یہاں ضرور آئے گا۔
اور پھر اپنی آنکھوں سے تمہیں مرتے ہوئے دیکھے گا کیسا
پرسکون لمحہ ہوگا نہ وہ اس نے میرا نقصان کیا ہے میں اس کا ایسا نقصان کروں گا جس کی برپائی وہ زندگی بھر نہیں کر سکے گا۔
کیا مطلب ہے تمہارا میرے شوہر نے تمہارا کیا نقصان کیا ہے وہ کبھی اس کی آواز اپنے دائیں طرف سے تو کبھی بائیں طرف سے سن رہی تھی یقیناوہ اس کے آگے پیچھے گھوم رہا تھا۔
میرا ۔۔۔۔۔ اس نے صرف میرا نہیں نادان لڑکی اس نے اپنا نقصان کیا ہے۔
تم کس خوش فہمی میں جی رہی ہو مجھے سمجھ نہیں آتا اتنا مان کیوں ہے تمہیں اس انسان پر وہ شخص جو اپنے باپ کا نہیں ہوا وہ تمہارا کیا ہوگا۔
کیا مطلب ۔۔۔؟ اس کے لفظوں نے اسے بری طرح سے الجھا دیا تھا کسی نے پہلی دفعہ اس کے سامنے کائزان کے باپ کا ذکر کیا تھا۔
اس سے پہلے ایک دفعہ کائزان خود اپنے باپ کا ذکر اس کے
سامنے کر چکا تھا لیکن انتہائی زہر خیز لہجے میں۔
ہاں اس کے لہجے میں نفرت ہی نفرت تھی جب اس نے اسے پہلی دفعہ اپنے باپ کے بارے میں بتایا تھا اس نے کہا تھا۔ وہ اچھا آدمی نہیں تھا
اور بس اس کے علاوہ اس نے اسے اپنے باپ کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا تھا جس سے وہ سمجھ پاتی کہ اس کے ماں باپ کیسے تھے وہ اپنی ماں سے محبت کرتا تھا۔
اس کا ذکر اکثر کرتا تھا لیکن اپنے باپ کے با رے میں اس نے کبھی ایک لفظ بھی اس کے سامنے نہیں کہا تھا اور یہ شخص کہہ رہا تھا کہ وہ اپنے باپ کا نہیں بن سکا۔
تم مجھ سے مطلب کیوں پوچھ رہی ہو اپنے شوہر کو تو تم جانتی ہی ہوگی وہ کیا ہے کیا کرتا ہے سب پتہ ہوگا نہ تمہیں ۔۔۔۔۔۔ ؟
شاید وہ آدمی خود بھی حیران تھا۔
ہاں میں جانتی ہوں وہ بہت بڑے گینگسٹر ہیں۔ وہ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے کام لیتے ہیں۔
اور شاید کوئی غلط کام بھی کرتے ہیں مرم نے ایک ایک کر کہا تھا۔ اور وہ بس اتنا ہی جانتی تھی یا اگر اس سے زیادہ وہ جانتی تھی بھی تو اسے نہیں بتانا چاہتی تھی۔
ہا ہا ہا اف نادان لڑکی تم تو اپنے ہی شوہر کے بارے میں کچھ نہیں جانتی میں بتاتا ہوں تمہیں تمہارا شوہر ایک گینگسٹر نہیں ایک درندہ ہے۔
کسی کی جان لینا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے بلکہ صرف چند انگلیوں کا کھیل ہے۔
اس نے آج تک کتنے قتل کیے ہیں اس کا ریکارڈ میرا نہیں خیال کہ اس کے اپنے پاس بھی موجود ہوگا شاید وہ تو یاد بھی نہیں رکھتا ہوگا کہ ایک دن میں کتنے لوگوں کو ختم کرتا ہے وہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بات بات پر قتل کرنا اس کا پسندیدہ کام ہے اس کا پسندیدہ ہتھیار وہ العشر ہے جس کے ساتھ وہ انسان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے اور پھر پتہ ہے کیا کرتا ہے اپنے اس خون خوار جانور کے آگے ڈال دیتا ہے۔
تاکہ اس کی لاش کا نام و نشان مٹ جائے اور وہ خون خوار جانور اتنا خطرناک ہے کہ ہڈیاں تک چبا دیتا ہے۔
وہ اس کے کان کے قریب بول رہا تھا۔
جھوٹ بولتے ہو تم بکواس کرتے ہو میرے کائزان قاتل نہیں ہیں اور اگر ہیں بھی تو وہ کبھی کسی اچھے انسان کو نہیں مارتے ۔
وہ صرف دنیا سے برائی کا خاتمہ کرتے ہیں۔ وہ بے حد غصے سے بولی تھی کائزان کا ذکر اس لب و لہجے میں اسے پسند نہیں آیا تھا جبکہ سامنے کھڑا آدمی جیسے اس کی حالت کے مزے لے رہا تھا۔
ارے معصوم لڑکی تم تو سچمچ میں کچھ نہیں جانتی ۔
اپنے ہی شوہر سے اتنی بے خبری چلو کوئی بات نہیں میں تمہیں بتاتا ہوں۔ تمہارا شوہر کیا ہے میں نے کہا نا وہ اپنے باپ کا نہیں ہو سکا تو کسی اور کا کیا ہوگا۔
اپنے ہی باپ کا قاتل ہے وہ چند سال پہلے اس نے اپنے ہی باپ کو غائب کر دیا تھا۔
اور اس طرح سے غائب کیا تھا کہ اس کا نام و نشان آج تک نہیں ملا وہاج کاظمی کہاں ہے کس حالت میں ہے کوئی نہیں جانتا
پولیس والوں کا کہنا ہے کہ وہ مر چکا ہے۔
اور اگر زندہ ہے بھی تو کم از کم اس حالت میں نہیں ہے۔ کہ اس سے پہچانا جا سکے۔
تمہارے شوہر نے اپنے ہی باپ کو ایسے غائب کیا ہے کہ دنیا میں اس کا نام و نشان نہیں مل رہا
کتنے سالوں سے پولیس اسے جگہ جگہ ڈھونڈ رہی ہے لیکن وہ کہیں نہیں مل رہا یہ جانتے ہوئے بھی اس کو غائب کرنے والا اس کا اپنا ہی بیٹا ہے۔
کوئی اس تک نہیں پہنچ سکا کیونکہ کوئی جانتا ہی نہیں ہے کہ وہاج کاظمی کا بیٹا کائزان کاظمی ہے اس نے اپنے ہی باپ کا نام خود سے الگ کرنے کے لیے اسے دنیا سے غائب کر دیا۔
اسے اپنے باپ سے اتنی نفرت تھی کہ وہ اس کا نام بھی اپنے نام کے ساتھ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔
اور جانتی ہو وہ اس سے نفرت کیوں کرتا ہے۔
کیونکہ اس کا باپ اس سے بے تحاشہ محبت کرتا تھا۔
لیکن وہ اس محبت کے قابل نہیں تھا جو جو اس سے محبت کرتا ہے نا وہ اس کے ساتھ ایسا ہی کرتا ہے کیونکہ کائزان کاظمی کسی کی محبت کے قابل ہی نہیں ہے۔
جھوٹ سب جھوٹ بند کرو اپنی بکواس تم صرف میرے کائزان پر الزام لگا رہے ہو اور کچھ نہیں کوئی بیٹا اپنے باپ کو نہیں مار سکتا سمجھے تم ۔۔۔۔۔؟ وہ غصے سے چلائی تھی جبکہ وہ جو کوئی بھی تھا قہقہ لگاتا اس سے دور چلا گیا تھا بہت دور ۔
***
وہ لوگ یوگانڈا پہنچ چکے تھے۔ یہ علاقہ ان کے لیے بالکل انجان تھا وہ لوگ پہلے یہاں کبھی بھی نہیں آئے تھے میپ کے مطابق وہ لوگ جہاز لینڈ کرنے میں کامیاب ہو چکے تھے لیکن ہر طرف جثسیوں کو دیکھ کر رسل اور رفیل دونوں حیران رہ گئے تھے۔
انہیں اندازہ تو تھا کہ یہ جگہ کوئی انگریز ملک نہیں ہے لیکن وہ جثسیوں کا ملک تھا یہ بات بھی انہیں اب پتہ چلی تھی۔
رفیل تم یہی پر رہو گے اور اپنا خیال رکھنا یاد رکھنا یہاں کے بچے بچے کے ہاتھ میں بھی بندوق ہے۔
کسی طرح کا کوئی پنگا مت کرنا۔ کسی سے بھی بات کرو تو احتیاط سے کرنا۔
آواز کم رکھنا یہاں کے لوگ اونچی آواز میں اپنی تعریف سینا بھی پسند نہیں کرتے۔
کیا لوگ ان کی تعریف بھی کرتے ہیں رسل کی انفارمیشن پر رفیل نے حیران ہو کر پوچھا تھا۔ خدا کے بنائے ہوئے انسان بے حد خوبصورت ہیں رنگ کالے ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔
ہاں یہاں کی عورتیں بھی دنیا کی سب سے خوبصورت عورتوں میں شامل ہوتی ہیں یہاں کے مرد بھی بہت ہینڈسم پرکشش ہیں
رسل نے اسے گھورتے ہوئے کہا تھا۔
بے شک اس میں کوئی شک نہیں اس دنیا میں بے حد حسین لوگ ہیں اور سچ میں رنگ کالا یا سفید ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔
یہ معاملے دل کے ہوتے ہیں۔ دل صاف ہونا چاہیے اس نے مسکرا کر کہا تھا۔
ہاں تھوڑی دیر پہلے اسے یہاں آ کر عجیب لگ رہا تھا ہر طرف جثسیوں کو دیکھ کر ۔ کیونکہ اس سے پہلے اس نے اپنے سارے جثسیوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا تھا۔
مصر میں بہت کم کوئی حبشی نظر آ جاتا تھا لیکن یوگانڈا جثسیوں کا ملک تھا یہ بات اسے آج ہی پتہ چلی تھی۔
وہ ہر طرف دھیان دے رہا تھا۔
تمہیں یقین ہے کہ سمیر ہمدانی مرم کو یہاں لے کر آیا ہے۔
وہ جہاز سے نیچے اترتے ہوئے پوچھ رہا تھا جبکہ کائزان سامنے سے آتے کسی آدمی سے باتیں کرنے میں مگن تھا۔
ہاں وہ اسے یہی پر لے کر آیا ہے کیونکہ یہاں پر بہت خطرناک خطرناک قسم کے گینگ جو ہیں جن کے بھروسے وہ بیٹھا ہوا ہے وہ یہاں پر بہت بڑی مقدار میں ڈرگ سپلائی کر رہا ہے۔
اور بہت سارے بڑے بڑے گینگسٹرز کو وہ مفت میں بھی دے رہا ہے تاکہ وہ ضرورت پڑنے پر اس کی مدد کر سکیں اس کے کام آ سکیں۔
سمیر کے اندر موت کا ڈر نہیں ہے اس وقت وہ صرف یہ جاننا چاہتا ہے کہ اس کا بوس زندہ ہے یا مر چکا ہے۔
اسے بس یہ پتہ کرنا ہے کہ کہ وہ ڈی کینگ کا لیڈر بن سکتا ہے یا نہیں یہ نہیں کہ اسے وہاج کاظمی سے محبت تھی یا کائزان کاظمی کی نفرت میں وہ مرم کو یہاں اٹھا کر لایا ہے نہیں وہ مرم کو یہاں اس لئے لے کر آیا ہے کیونکہ اسے کسی بھی حالت میں بھی
گینک کا لیڈر بننا ہے۔
اسے کسی بھی حالت میں بھی گینگ کی حکومت چاہیے اسے وہ کروڑوں اربوں کی دولت چاہیے جو وہاج کاظمی نے کائزان کاظمی کے نام کی تھی۔
وہاج کاظمی اپنے بیٹے کو اس کرسی پر بٹھایا چاہتا تھا جس کرسی پر کائزان کاظمی نے تھو کنا تک گوارا نہ کیا۔
اور آج اس کرسی کے لیے سمیر ہمدانی کائزان سے پنگا لے کر اپنی موت کو بلا رہا ہے۔ اس نے تفصیل بتائی تھی
مجھے سمیر ہمدانی کی موت کا افسوس ہوگا اللہ پاک اسے قبر کے عذاب سے بچائے ۔۔۔۔۔۔ رفیل بس اتنا کہتے ہوئے واپس جہاز کی طرف لوٹ گیا تھا۔
جبکہ وہ کائزان کی طرف
***
کائزان کاظمی یو گانڈا پہنچ چکا ہے کبھی بھی یہاں آ سکتا ہے ہر طرح کے بڑے سے بڑے آدمی کے ساتھ اس وقت وہ رابطے میں ہے کسی بھی طرح وہ یہاں پہنچے گا۔
اس لڑکی کے چکر میں وہ اگر یہاں تک آ سکتا ہے تو ذرا سوچو اس لڑکی کے لیے وہ تمہارا کیا حال کرے گا۔
یہاں آنے سے پہلے وہ تبریز کو عبرتناک موت دے کر آیا ہے۔ ایک آدمی اس کے پاس کھڑا اسے بتا رہا تھا۔
مجھے کوئی ڈر نہیں بے فکر رہو ۔۔۔۔۔۔ کائزان کاظمی میرا کیا ہی بگاڑ لے گا زیادہ سے زیادہ مار دے گا نا مجھے لیکن مرنے سے پہلے میں اس کی زندگی اتنی مشکل بنا دوں گا کہ وہ خود سے نظریں ملاتے ہوئے بھی ڈرے گا۔
تمہیں پتہ ہے یہ جو محبت کرنے والے لوگ ہوتے ہیں نا وہ اپنی محبوب کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تب دیکھتے ہیں جب ان کی آنکھوں میں سچائی ہوتی ہے کیا ہی ہو اگر کائزان کاظمی کی بیوی اس کی حقیقت دیکھ لے۔
یاد رکھنا جب کائر ان کاظمی یہاں آئے تب وہ لڑکی اس کا اصل روپ دیکھے اس کا اصل چہرہ اس کی آنکھوں کے سامنے ہونا چاہیے اس لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر بہت اچھا انسان ہے اس لڑکی کی آنکھوں کے سامنے کائزان کاظمی کا اصل چہرہ آنا چاہیے۔
وہ اپنی آنکھوں سے دیکھے کہ کائزان کاظمی کتنا بڑا درندہ ہے۔
اس کے سامنے کائزان کاظمی کا ہر موو ہونا چاہیے۔
کائزان کاظمی نے اس لڑکی سے بہت کچھ چھپایا ہوا ہے وہ اپنے محبوب کو اپنی ہی حقیقت پوری طرح سے واضح نہیں کر سکا۔
اس نے اپنے راز اپنے سینے میں دفن کر رکھے ہیں ذرا سوچو جب اس کا محبوب اس کا اصل چہرہ دیکھے گا۔ تب کیا ہوگا
اس لڑکی کو میں زندہ نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ یہ لڑکی کائزان کاظمی کی سب سے بڑی خوشی ہے میں کائزان کاظمی سے یہ خوشی چھینوں گا لیکن اس لڑکی کی آنکھوں میں کائزان کے لیے بے تحاشہ نفرت بھر دینے کے بعد ۔
وہ اپنے چہرے پر پرسرار مسکراہٹ لیے کسی گہری سوچ میں تھا۔ وہ۔ کائزان کاظمی کو ایسی شکست دینا چاہتا تھا جس کے بعد وہ کبھی جیتنے کا خواب بھی نہ دیکھ سکے۔ اور اسے یقین تھا کہ اس دفعہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا
***
ڈبلیو میری جان میرا بچہ آنکھیں کھولو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ آہستہ آہستہ اس کی پیٹھ شہلا رہا تھا جبکہ ڈبلیو کبھی آنکھیں کھولتا کبھی بند کر رہا تھا یقینا اب تک اس کا نشہ ایرا نہیں تھا۔
تم ٹھیک ہو ۔۔۔۔۔۔۔؟ اس نے اس کا چہرہ تھامتے ہوئے پوچھا تھا۔
وہ بے شک اس سے چڑیا تھا اس کے لیے الٹی سیدھی باتیں کرتا تھا لیکن حقیقت یہ تھی کہ یہ معصوم سا جانور رفیل کے لیے بھی اتنا ہی اہم تھا جتنا باقی سب کے لیے۔
وہ سب سے زیادہ وقت ہی اس کے ساتھ گزارتا تھا۔ اور اس کے سارے کام بھی رفیل کے سر تھے یہاں تک کہ اسے کیا کھانا ہے کیا نہیں کھانا کس طرح سے اس کا خیال رکھنا ہے وہ ایک ایک چیز کی ریسرچ کرتا رہتا تھا تاکہ ڈبلیو کو کسی طرح کا کوئی مسئلہ نہ ہو اور اب ڈبلیو کو اچانک اس طرح سے بیمار دیکھ کر سب سے زیادہ برا بھی اسی کو ہی لگ رہا تھا وہ بس چاہتا تھا کہ وہ ایک بار پھر سے ٹھیک ہو جائے۔
اس کے ساتھ ہنسے کھیلے مستیاں کرے ڈبلیو کو اس طرح خاموش دیکھ اسے بالکل اچھا نہیں لگ رہا تھا۔
لیکن فی الحال سب سے بڑی بات تو یہ تھی کہ اسے ہوش آ چکا تھا اور وہ کافی حد تک ٹھیک بھی تھا۔
باقی اس نے آہستہ آہستہ ریکور کر لینا تھا اسے بالکل ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا اور وہ تھا نا اس کا خیال رکھنے کے لیے۔ وہ دن رات اس کے ساتھ رہنے والا تھا اب تو وہ اسے اکیلا چھوڑنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا