Chapter 56: باب 56

وہ مرم کے لیے کچھ بنانے کا سوچ کر کچن میں آئی تھی جب انہیں اپنے چادر میں وائبریشن محسوس ہوئی ان کا دل گھبرانے لگا تھا۔

انہوں نے فورا واپس مرم کے دروازے کی طرف دیکھا اور پھر بڑے دروازے کی طرف ۔۔۔۔ ۔"

مرم کے کمرے کا دروازہ بند تھا جبکہ ڈبلیو کمرے کے اندر تھا انہوں نے پریشانی سے اپنے دوپٹے میں چھپے فون کو نکالا تھا جو ابھی تک وائبر یٹ ہو رہا تھا۔

یہ نمبر کس کا تھا وہ بہت اچھے طریقے سے جانتی تھیں۔ انہوں نے کانپتے ہاتھوں سے فون اپنے کان سے لگایا تھا۔

***

کہاں پہنچی تو بڑھیا میرا کام ہوا یا نہیں ہوا تجھے میں نے وہاں کس کام کے لیے بھیجا تھا۔ تو توُ وہاں جا کر کائزان کاظمی اور اس کی بیوی کی خدمتیں کرنے لگ گئی۔

نہیں ۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔ ۔ میں کام کر رہی ہوں

۔۔۔۔۔۔۔ ۔"میں کر رہی ہوں کام تم لوگ جیسا کہو گے میں بالکل ویسا ہی کروں گی۔

لیکن تو ایسا کچھ نہیں کر رہی جیسا تجھے ہم لوگ کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں دوسری طرف سے وہ ان کی بات کاٹتے ہوئے کہنے لگا۔

تجھے نہ تو تیرے پوتے سے پیار ہے نہ تیری بہو سے اور نہ ہی تجھے تیرے بیٹے سے کوئی مطلب ہے وہاں تو نے کائزان کاظمی کو اپنا بیٹا بنا لیا ہے اور اس کی بیوی کو اپنی بہو مان لیا ہوگا تجھے نیا خاندان مل گیا تو انہیں میں مار دیتا ہو وہ بڑی سفاکی سے بولا تھا۔

نہیں نہیں خدا کے لیے ایسا ظلم مت کرنا تم لوگ جو کہو گے میں وہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔

میں آج ہی تم لوگوں کا کام کر دوں گی وہ بار بار دروازے کی طرف دیکھتے ہوئے گھبراتے ہوئے ان کی منتیں کر رہی تھی ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے تھے

حب کر فضول بڑھیا ۔۔۔۔۔۔ ۔" تو نے کوئی کام نہیں کیا اب تک تجھے میں نے کہا تھا کہ اس کی بیوی کو ختم کرنا ہے۔

میں نے تجھے کہا تھا کہ کائزان کاظمی کی بیوی کو مار دینا ہے اسے اس دنیا کا سب سے بڑا نقصان دینا ہے لیکن تو تو وہاں رشتہ داریاں نبھانے لگ گئی۔

بہت عزیز ہو گئی ہے نا تجھے وہ لڑکی تو تو اسی کے پاس رک باقی یہاں پر جو تیرے رشتہ دار ہیں انہیں میں دفنا دوں گا۔ وہ یقینا انہیں ڈرا رہا تھا۔

نہیں خدا کے لیے نہیں میری بیٹے اور بہو کو کچھ مت کرنا میرا پوتا تو معصوم بچہ ہے ان لوگوں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے۔۔۔۔۔ ۔

خدا کے لیے ایسا کچھ مت کرنا تم جو کہو گے میں وہ کروں گی میں آج ہی اس کے کھانے میں زہر ملا کر اسے مار دوں گی۔

خدا کے لیے ان لوگوں کو کوئی نقصان مت پہنچانا وہ پھوٹ

پھوٹ کر روتے ہوئے بولی تھی یقینا وہ بے بسی کے انتہا پر تھی۔

تو مارے گی تو کچھ نہیں کر سکتی بیکار بڑھیا میں نے تجھے کہا تھا کہ کائزان کاظمی کے تہہ خانے میں جا کر دیکھو کہ وہاں اس نے کس کس کو قید کر رکھا ہے تو وہاں بھی نہیں جا سکی۔

میں نے تجھے کہا تھا کہ گھر کے اندر کی ساری معلومات مجھ تک پہنچاؤ تو وہ بھی نہیں پہنچا سکی اس کے لیے مجھے الگ سے لڑکا بھیجنا پڑا۔

میں نے تجھے کہا تھا کہ جب کائزان کاظمی کی بیوی پر حملہ ہو تب تو اسے باہر بھیجے گی لیکن تو نے کیا کیا ۔۔۔۔۔۔ ۔"

اسے اندر بلا کر اس حملے سے بچا لیا ورنہ اب تک تو وہ لڑکی مر چکی ہوتی اور میں اپنے کام میں کامیاب ہو جاتا۔

کوئی بات نہیں کامیاب تو میں اب بھی ہو جاؤں گا اس کے لیے مجھے تیری ضرورت نہیں لیکن اب تو نے اس لڑکی کو مارنا نہیں ہے۔

انہیں پھر سے سپیکر سے آواز سنائی دی تھی وہ پریشانی سے اسے سننے لگی تھی اس نے انہیں یہاں اس گھر میں مرم کو مارنے کے مقصد سے بھیجا تھا تو پھر وہ اب اسے مارنے سے منع کیوں کر رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اب کیا کرنا ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

تم نے تو کہا تھا کہ مرم کے کھانے میں زہر ملا کر اسے کھلانا ہے تو اس کے علاوہ مجھے کیا کرنا ہوگا وہ پریشانی سے پوچھنے لگی۔

دس منٹ میں ایک لڑکا آئے گا وہاں پر تجھے کچھ سامان دے کر جائے گا اس سامان کو تو نے کھانے میں ملا دینا ہے وہ بے ہوشی کی دوائی ہے جس سے اس کا جانور بے ہوش ہو جائے گا۔

اور کائزان کاظمی اس وقت اپنے دشمنوں کی تلاش میں نکلا ہے اس کے دونوں چمچے بھی انہی کاموں میں مصروف ہیں ایسے میں مرم گھر پر اکیلی ہوگی اور تو اسے بےہوشی کی حالت میں اٹھا کر لے کر آئے گی۔

کیا مطلب تم اسے کڈنیپ کرنا چاہتے ہو وہ جیسے اب اس کی بات کو سمجھی تھی۔

تو بے وقوف نہیں ہے بڑھیا جان کر خوشی ہوئی مجھے جتنا کہا ہے اتنا کر جا دروازے کہ اس پاس رک ۔۔۔۔۔۔ ۔"

اس وقت کا ہز ان کاظمی کا جانور باہر نہیں بلکہ کمرے کے اندر ہے تیرے لیے یہ اچھا موقع ہے تو آسانی سے آ کر دروازے پر یہ بے ہوشی کی دوا لینے آ سکتی ہے۔

اس نے کہتے ہوئے فون بند کر دیا تھا جب کہ وہ پریشانی سے کچن سے باہر نکلتے ہوئے مرم کے کمرے کے دروازے تک آئی تھی

ڈبلیو کمرے کے اندر تھا یقینا اس نے مرم کے ہوش میں آنے تک باہر نہیں نکلنا تھا انہوں نے آہستہ سے باہر سے دروازہ بند کیا تھا اور پھر چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی وہ میں گیٹ کی طرف آئی تھی۔

یہاں ایک آدمی کھڑا اشارے کر رہا تھا۔ اس نے کوئی پوری نما چیز اندر کی طرف پھینکی تھی وہ کیا تھا بہت آسانی سے وہ سمجھ چکی تھی وہ تیزی سے قدم اٹھاتی وہاں سے اسے اٹھا کر اپنے دوپٹے میں چھپا چکی تھی۔

ان کے ماتھے پر پسینہ تھا ان کی حالت خراب ہو رہی تھی پیر میں درد کی ٹھیسیں اٹھ رہی تھی۔

آج ان سے وہ کام کروایا جا رہا تھا جو شاید انہوں نے کرنے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا وہ ایک معصوم سی لڑکی کو بہت بڑی مصیبت میں پھنسانے جا رہی تھی۔

ہاں لیکن وہ ایسا کرنے پر مجبور تھی کیونکہ ان کا بیٹا جس کے بارے میں جھوٹی کہانیاں تو انہوں نے ان لوگوں کو سنا دی تھی لیکن وہ اس وقت مصیبت میں تھا۔

ان لوگوں نے پچھلے دو ہفتوں سے اسے قید کر کے رکھا ہوا تھا اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی بہو اور معصوم پوتا بھی ان لوگوں کی قید میں تھا اور ان لوگوں کا کہنا تھا۔

کہ اگر انہوں نے ان لوگوں کا کام نہیں کیا تو وہ اس معصوم سے بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دےگے۔

اور وہ اپنے بچے پر کسی طرح کی کوئی مصیبت نہیں آنے دینا چاہتی تھی ہاں یہ حقیقت تھی۔

اس دنیا میں اولاد سے بڑا فتنہ اور کچھ بھی نہیں تھا اولاد انسان کو وہ کام کرنے پر مجبور کر دیتی تھی جو شاید وہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

***

انہوں نے جلدی جلدی پاؤڈر کھولتے ہوئے ڈبلیو کے گوشت پر ڈالا تھا۔

جبکہ جلدی جلدی ہاتھ چلاتی وہ مرم کا کھانا بھی تیار کر رہی تھی انہوں نے ڈبلیو کے کھانے میں اچھا خاصا پاؤڈر ملا دیا تھا تاکہ وہ بے ہوش ہو سکے۔

ڈبلیو کا خوف تو تھا ہی وہ کبھی بھی کسی کو لمحے میں چیر پھاڑ کر رکھ سکتا تھا۔

اور یقینا کائزان صرف ان پر یقین کر کے باہر نہیں گیا ہوگا وہ ڈبلیو کو اس کام کے لیے چھوڑ کر گیا تھا۔

تو ڈبلیو نے تو کسی طرح کی کوئی غلطی کرنی ہی نہیں تھی اگر ڈبلیو کو ان پر بھی شک ہوتا تو وہ انہیں بھی لمحے میں ختم کر دینے والا تھا۔ ڈبلیو کا کھانا تیار کرتے ہوئے انہوں نے کانپتے ہاتھوں سے ٹرے تھامی تھی اور وہ کمرے کی طرف قدم بڑھنے لگی۔

ڈبلیو کا خوف تو جیسے ان کی رگ رگ میں سمایا ہوا تھا ایک تو مرم سو رہی تھی اور اوپر سے ڈبلیو مرم کی حفاظت کر رہا تھا۔

کمرے کا دروازہ کھولتے ہوئے انہوں نے ایک نظر بیڈ پر سوئے ہوئے وجود کو دیکھا اور پھر زمین پر بیٹھے ڈبلیو کو ۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی ڈبلیو کے پاس آتے ہوئے اس کے سامنے وہ ٹرے رکھ چکی تھی۔

ڈبلیو بیٹا تم کھانا کھاؤ تب تک میں تمہاری ممی کا کھانا لے کر آتی ہوں بہت وقت ہو گیا ہے مرم کو سوئے ہوئے اب اسے جگا دینا چاہیے انہوں نے ڈبلیو سے کہتے ہوئے واپس باہر کی راہ لی تھی۔

جیسے ہی وہ باہر نکلی ایک نظر پیچھے مر کر دیکھا تھا ڈبلیو آہستہ آہستہ اپنا کھانا کھانا شروع کر چکا تھا انہیں جیسے سکون ملا تھا۔

پتہ نہیں اس نیند کی دوائی نے کتنا اثر کرنا تھا یہ تو خدا ہی جانتا تھا بس وہ دعا کر رہی تھی کہ وہ ان لوگوں کے دیے ہوئے کام کے مطابق کام کر سکے ورنہ وہ اپنا بیٹا کھو دیتی اور اس وقت انہیں سب سے زیادہ عزیز اپنی اولاد ہی تھی۔

ان کا بس ایک ہی بیٹا تھا جس پر وہ کسی طرح کا کوئی رسک نہیں لے سکتی تھی ان کی جان بستی تھی اس بچے میں۔

جسے انہوں نے ان لوگوں کے سامنے ایک نافرمان اولاد ثابت کیا تھا حقیقت تو یہ تھی کہ اپنی ماں کے لیے اس بچے نے کیا کچھ نہیں کیا تھا۔

اور ان کی بہو تو جیسے ان کے حکم کی غلام تھی وہ تو ان کے سامنے آواز تک نہیں اٹھاتی تھی اور ان لوگوں کے سامنے انہیں کیا سے کیا بنا کر پیش کر دیا تھا۔

مرم اللہ پاک تمہاری حفاظت کرے لیکن اس وقت مجھے میرے بچوں کی حفاظت کرنی ہے۔

مجھے معاف کر دینا میں جانتی ہوں میں بہت بڑا گیا ہ کرنے جا رہی ہوں لیکن اس کے علاوہ میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے وہ دوسری پوری کھولتے ہوئے مرم کے کھانے میں ملا چکی تھی۔

***

مرم مرم بچے اٹھو تھوڑا کھانا کھا لو ۔۔۔۔ ۔"پھر تمہیں یہ دوائی بھی کھلانی ہے اس سے تم بہتر محسوس کرو گی وہ آہستہ آہستہ اس کا چہرہ چھوتے ہوئے اس سے کہنے لگی تھی جب کہ وہ اٹھ کر بیٹھتے ہوئے ان کی گود میں سر رکھ گئی۔

مجھے بہت زیادہ ڈر لگ رہا ہے آنٹی ۔۔۔۔۔۔ ۔"کوئی ہمارے گھر کے اندر آ کر ہمیں مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔

وہ ایسا کیسے کر سکتا ہے کسی کی جان لینا کتنی معمولی سی بات ہے ان لوگوں کے لئے مجھے سمجھ نہیں آتی میری ان کے ساتھ بھلا کیا دشمنی تھی جو وہ مجھے مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔

وہ بہت پریشانی سے کہہ رہی تھی جب کہ وہ آہستہ آہستہ اس کے بالوں میں انگلیاں پھیر تی اسے سمجھا رہی تھی کہ جو ہوا جانے دو اپنی زندگی کے بارے میں سوچو جب کے اندر ہی اندر وہ ندامت محسوس کر رہی تھی۔

انٹی اگر آج آپ نہیں ہوتی تو پتہ نہیں کیا ہوتا یقینا میں تو خود کی حفاظت کبھی نہیں کر پاتی ایک تو میرا بچہ ڈبلیو کیسے سمجھ گیا تھا کہ وہ لوگ مجھے مارنا چاہتے ہیں کہ مجھے اندر گھسیٹ لایا ورنہ یقینا وہ گولی مجھےلگ جاتی۔

وہ اس کی حادثہ سے باہر نہیں نکل پا رہی تھی جبکہ وہ اسے کچھ بھی سمجھا نہیں پا رہی تھی وہ اسے کیسے بتاتی کہ وہ جن کی گود میں سر رکھ کر بیٹھی ہے وہ بھی تو ایک سازش کا حصہ ہیں۔

بیٹا ان سب چیزوں کے بارے میں مت سوچو بس اٹھو اور کھانا کھاؤ تمہیں بھوک لگی ہوگی نا ۔

دیکھو میں نے تمہاری پسند کا کھانا بنایا ہے وہ اس کے سامنے ٹرے رکھتے ہوئے بولی تھی اور پھر خود ہی کانپتے ہاتھوں سے اس کے منہ میں نوالے بنا کر ڈالنے لگیں۔

میری بچی کسی چیز کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے تمہارا شوہر ہر قدم پر تمہاری حفاظت کرے گا مجھے یقین ہے وہ تمہیں کبھی کچھ نہیں ہونے دے گا وہ نہ جانے کی سوچ کے اثر بول رہی تھی۔

ان شاءاللہ مجھے یقین ہے میرے کائزان مجھے کبھی کچھ نہیں ہونے دیں گے۔

لیکن ان سب چیزوں کو دماغ سے نکالنا بھی بہت مشکل ہے موت اتنی قریب کھڑی تھی نا میں نے کبھی یہ سب کچھ تصور نہیں کیا تھا۔

وہ پریشانی سے انہیں بتانے لگی جب کہ اس وقت وہ خود غرض بنی اس کے منہ میں نوالے ڈالتے جا رہے تھی۔

کھانا کھانے کے بعد برتن ایک طرف رکھتے ہوئے اس نے ایک دفعہ پھر سے اپنا سر ان کی گود میں رکھ دیا تھا۔

جبکہ وہ اس کے بالوں میں انگلیاں چلاتے چلاتے اسے ہوش و حواس سے بیگانہ ہوتے دیکھتی رہی تھی

***

وہ جلدی جلدی اپنا کام ختم کر کے گھر واپس آیا تھا ڈبلیو باہر نہیں تھا اس کا مطلب یہی تھا کہ وہ اب تک اپنے کمرے میں ہے۔

اس کی طرح اس کا ڈبلیو بھی مرم سے بہت محبت کرتا تھا وہ سوچ کر مسکراتے ہوئے اندر کی طرف بڑھا تھا جب اسے گھر میں بالکل خاموشی سے محسوس ہوئی۔

اس نے ایک نظر کچن کی طرف دیکھا تھا۔ جہاں پر کوئی بھی نہیں تھا شاید آنٹی مرم کے کمرے میں ہوں گی سوچ کر اسنے مرم کے کمرے کا دروازہ کھولا تھا لیکن وہاں اسے صرف ڈبلیو نظر آیا تھا جو سرزمین پر رکھے شاید سو رہا تھا۔

لیکن اس نے ڈبلیو کو سونے کے لیے تو نہیں چھوڑا تھا اور ڈبلیو ہرگز اتنا غیر ذمہ دار نہ تھا کہ یہ جانتے ہوئے کہ مرم کو جان کی خطرہ ہے وہ سو جائے۔

اسے یقین تھا کہ کچھ گڑبڑ ہوئی ہے وہ تیزی سے ڈبلیو کے پاس آیا تھا اور اسے جلدی سے ہلانے لگا۔

اس نے ڈبلیو کے پورے جسم کو ہلایا تھا لیکن اس نے بالکل بھی کوئی حرکت نہیں کی تھی۔

اس نے جلدی سے ڈبلیو کا چہرہ سیدھا کرتے ہوئے اس کا منہ کھولنا چاہا تھا۔ لیکن اس کا منہ سختی سے بند تھا جس کا مطلب تھا کہ وہ ہوش میں نہیں ہے۔

نہیں ۔۔۔۔۔۔ ڈبلیو ڈبلیو اٹھو ۔۔۔۔۔ ۔

ڈبلیو اٹھو ۔۔۔۔۔۔ تم اتنے سکون سے کیسے سو سکتے ہو۔

مرم کہاں ہے ڈبلیو وہ اس کا چہرہ پکڑے اسے مسلسل جگانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ڈبلیو تو جیسے ہوش و حواس سے ہی بیگانہ تھا اسے کسی چیز کا ہوش نہیں تھا اس کا چہرہ چھوڑتے ہی اس کا چہرہ زمین پر لگا تھا۔

اس نے ایک بار پھر سے کوشش کی۔ لیکن اس کی یہ کوشش بھی ناکام ہو گئی تھی۔

جبکہ اس کی تیز آواز سینے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوتے رسل اور رفیل نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا تھا اور پھر بھاگتے ہوئے اس کے کمرے کی طرف آئے تھے۔

کائزان کو پریشانی سے ڈبلیو کو دیکھتے پا کر وہ سمجھ گئے تھے کہ کچھ نہ کچھ گڑبڑ ضرور ہوئی ہے۔

رفیل ڈبلیو کو ٹھیک کرو ابھی کے ابھی ۔ پوچھو اس سے کہ مرم کہاں ہے وہ غصے سے رسل سے بولا تھا جب کہ رفیل خود ڈبلیو کو اس حالت میں دیکھ کر پریشان ہو گیا تھا اگر ڈبلیو کی یہ حالت تھی تو مطلب صاف تھا کہ مرم سیف ہرگز نہیں تھی۔

کائزان کائزان ریلیکس ہو جاؤ یہاں بیٹھو ہم ہم ابھی ٹھیک کرتے ہیں اسے ۔

رفیل تو کھڑا کیا ہے دیکھ ڈبلیو کو کیا ہوا ہے وہ پریشانی سے اسے ڈبلیو کی طرف دھکا دے رہا تھا ڈبلیو کی حالت ٹھیک نہیں تھی یقینا کچھ نہ کچھ غلط تو ہوا تھا یہاں پہ ۔

ڈبلیو کو کچھ نہیں ہونا چاہیے رسل جو کائزان کو ایک طرف کر رہا رفیل کو کہہ رہا تھا کہ وہ ڈبلیو کو ٹھیک کرے خود وہ بھی پریشانی سے اس کے پاس بیٹھ کر اسے چیک کرنے لگ گیا۔

اسی نشہ وار گولیاں دی گئی ہیں شاید کسی چیز میں ملا کر یہ بے ہوش ہے۔

اسے کوئی بہت سٹرانگ قسم کی دوائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت اتنی زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

لیکن یہ سب کچھ کیا کس نے گھر کے اندر تو صرف آنٹی

۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

نہیں وہ ایسا نہیں کر سکتی رفیل نے اس کی بات کاٹی تھی۔

کر سکتی ہیں وہ ایسا کر سکتی ہیں وہ اسی لیے تو یہاں آئی تھی۔

انہوں نے کیا ہے یہ سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ سب کچھ کروایا سمیر ہمدانی نے ہے مرم بھی اس کے پاس ہے وہ مرم کو لے گیا ہے۔

وہ مجھے بے بس کرنے کے لیے میری مرم کو اٹھا کر لے گیا ہے رفیل وہ اسے کوئی نقصان پہنچائے گا اور اگر اسے کچھ بھی ہوا نا تو میں کسی کو زندہ نہیں چھوڑوں گا کسی کو بھی نہیں وہ غصے سے کہتا باہر کی طرف نکلا تھا جبکہ رسل رفیل کو ڈبلیو کو سنبھالنے کا کہہ کر خود اس کے پیچھے بھاگا

***

رسل بہت تیزی سے اس کے ساتھ آیا تھا اگر وہ گاڑی میں نہ بیٹھتا تو اسے یقین تھا کہ وہ اس کا انتظار ہرگز نہیں کرتا۔

یہ ہم کہاں آئے ہیں اس کے اچانک گاڑی روک کر باہر نکلنے پر رسل بھی تیزی سے گاڑی سے باہر نکلتا ہے اس کے پیچھے بھاگتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔

وہی جہاں پہنچنا سب سے زیادہ ضروری تھا وہ تیزی سے اندر بھرتے ہوئے اسے بس اتنا بتا چکا تھا اور وہ مزید کچھ پوچھ نہیں سکتا تھا۔

کائزان کی اجازت نہ تھی اور نہ ہی اس کا بتانے والا کوئی موڈ لگ رہا تھا اس وقت اسے صرف اور صرف مرم کی پرواہ تھی۔

ڈبلیو کے حوالے سے وہ بے فکر ہو چکا تھا وہ بے ہوش تھا۔ اور اسے یقین تھا کہ جب تک وہ واپس گھر جاتا ہے تب تک رفیل اسے وا پس ٹھیک کر لے گا وہ اسے ہوش میں لانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

وہ جو کوئی بھی تھا اس نے اس کی زندگی کے سب سے قیمتی اور انمول لوگوں کے خلاف سازش کی تھی ڈبلیو کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی وہ نشہ کس طرح کا تھا اسے اندازہ نہیں تھا لیکن رفیل بتا رہا تھا کہ اسے کوئی بہت سٹرانگ نشہ دیا گیا ہے۔

اسے کسی ایسی چیز کو کھانے میں ملا کر دیا گیا ہے جس سے وہ بے ہوش ہو گیا وہ کوئی عام جانور نہیں تھا وہ جانتا تھا اگر یہی نشہ کسی اور جانور کو دیا جاتا

تو وہ اب تک مر چکا ہوتا ڈبلیو کو صرف بے ہوش کرنے کی نہیں بلکہ مارنے کی کوشش کی گئی تھی اور آنٹی غائب ہو چکی تھی وہ جو کوئی بھی تھا اسے اب دوسری سانس لینے کا حق نہیں تھا اتنا

کائزان کا ماننا تھا اور وہ شاید اس کی سانسیں ہی تو چھیننے جا رہا تھا۔

***

کائزان کائزان دیکھو میں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ جیسے ہی اندر داخل ہوا سامنے کرسی پر بیٹھا ہوا آدمی تقریبا بھاگتے ہوئے اس کے پاس آتا اسے صفائی دینے لگا تھا جب ایک زوردار تھپڑ مار کر اس نے اس کا سر دیوار کے ساتھ مارا تھا۔

اس کے سر سے خون بہنے لگا تھا لیکن اس کا ڈر اس پر پوری طرح سے حاوی تھا اسے اپنے خون کا جیسے کوئی ہوش ہی نہیں تھا

وہ جلدی سے اپنے پیروں کی مدد سے خود کو پیچھے کی طرف

حرکت دیتا کائزان کو خود سے دور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

کیا کہا تھا میں نے تم سے تبریز مجھے ہر قیمت پر سمیر حمدانی کا پتہ چاہیے۔ ورنہ تم زندہ نہیں بچو گے۔ لیکن تم نے وہ کیا جو تمہاری فطرت تھی تم نے کائزان کاظمی کو دھوکہ دیا۔

میں تمہیں زندگی کے آخری دس منٹ دے رہا ہوں بتاؤ مجھے کہ سمیر ہمدانی کہاں ہے۔

ڈھونڈ تو میں اسے کہیں سے بھی لوں گا وہ جہنم میں چھپا ہو یا سات زمینوں کے نیچے جب تک کائزان کاظمی اسے اسکے کیے کی سزا نہیں دے پاتا وہ میری پہنچ سے دور نہیں جا سکتا مجھے بتا دو کہ وہ کہاں ہے۔

میں تمہیں سب کچھ بتاؤں گا کائزان خدا کے لیے مجھے چھوڑ دو اس کی سرخ آنکھیں دیکھتے ہوئے وہ اپنا آپ اس سے چھڑوا رہا تھا کائزان کا ہاتھ اس کی گردن پر تھا۔

جبکہ دوسرے ہاتھ سے وہ اس کے بالوں کو پیچھے کی طرف کھینچے اس کی ہر طرح کی حرکت کو بند کیے ہوئے تھا اس کے ہاتھ میں موجود وہ مرد مسلسل کانپ رہا تھا شاید جانتا تھا کہ اس کی موت اس کے کتنے قریب کھڑی ہے۔

سمیر ہمدانی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ اس کے منہ پر دہارا تھا انداز ایسا تھا کہ ابھی اسے چیر پھاڑ کر رکھ دے گا۔

یوگانڈا ۔۔ ۔ سمیر ہمدانی اس وقت یوگانڈا میں ہے۔

ہاں کائزان میں نے اس کی ساری انفارمیشن لے لی تھی وہ اس وقت یوگانڈا میں ہے اور وہیں پر اپنا سارا کاروبار بھی کر رہا ہے وہاں رہتے ہوئے بھی اس نے اپنا ڈرگز کا کاروبار جگہ جگہ پھیلایا ہوا ہے پچھلے دنوں ہسپتال میں جو کیس ہوا تھا جس میں تم

نے ڈاکٹرز کو قتل کر دیا تھا۔

یہ لوگ اس کیس میں بھی شامل ہیں دنیا والوں کے سامنے وہ بالکل چھپ چکے ہیں جیسے کسی سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں لیکن حب حب کر وہ اب تک اپنا کام کر رہے ہیں۔

اس وقت وہ لوگ یوگانڈا میں ہیں خاص کر سمیر ہمدانی کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اسے صرف یوگانڈا کے لوگ ہی بچا سکتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

سمیر ہمدانی یہاں آیا ہی نہیں پچھلے کچھ دنوں سے اس کے ادمی کچھ لوگوں کی نظر میں آئے تھے۔

لیکن انفارمیشن کے مطابق وہ یہاں پر کسی کو اغوا کرنے آئے تھے اب میں مزید اس بارے میں کچھ نہیں جانتا تقریبا دو ہفتوں سے ان کے آدمیوں کو جگہ جگہ دیکھا گیا ہے۔

لیکن ان سب کا بوس یعنی کہ ڈی گینگ یہی تھا بس سمیر ہمدانی اس وقت بھی یو گانڈا میں ہی ہے۔

وہ اپنی جگہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ اگر وہ زندہ بچ پایا تو صرف اور صرف یوگانڈا میں موجود لوگوں کی وجہ سے ہی بچ پائے گا۔

اور تم تو جانتے ہو اس دنیا میں گینگسٹرز کا سب سے بڑا علاقہ یوگانڈا ہی ہے جہاں پر چھوٹے سے چھوٹا سے لے کر بڑے سے بڑا گناہ کرنے والا گینگسٹر موجود ہے۔

وہ اسے انفارمیشن دے رہا تھا جبکہ سب کچھ جاننے کے بعد اس نے بس ایک نظر اسے دیکھا۔

تمہارے دس منٹ مکمل ہوئے۔ اس نے کہتے ہوئے اسے زمین کی طرف دھکا دیتے ہوئے اپنی پستول کو لوٹ کیا تھا وہ چیخ رہا تھا چلا رہا تھا لیکن اس کی ایک بھی سنے بغیر وہ گولی چلا چکا تھا۔

اس نے ایک نظر رسل کو دیکھا تھا۔

تم فکر مت کرو میں ابھی مصر سے یوگانڈا جانے والی ہر فلائٹ کینسل کرواتا ہوں۔

وہ مرم کو ہم سے دور نہیں لے کے جا پائے گا وہ کہتے ہوئے تیزی سے باہر نکلا تھا جبکہ کائزان اس کی جیب سے فون نکالتے ہوئے چیک کرنے لگا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.