وہ بھاگتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوا تھا دروازہ کھولتے ہی سے سب سے پہلے صوفے پر سمٹی بیٹھی اپنی بیوی نظر آئی تھی۔
جو اسے دیکھتے ہی بھاگ کر اس کی طرف آتے ہوئے اس کے سینے سے لگتی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی۔
خدا کا کرم ہوا ہے بیٹا جو اندازہ ہو گیا تھا میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ یہ وہی لڑکا تھا جو کل ہمارے گھر پہ آیا تھا باہر لگے فانوس کو ٹھیک کرنے کے لیے۔
اسی لڑکے نے گھر کے اندر گولی چلائی ہے میں یہ تو نہیں کہتی کہ اس نے مرم کو مارنے کے لیے ہی گولی چلائی تھی۔
لیکن اس کا مقصد شاید ہمیں خوف زدہ کرنا تھا مجھے لگتا ہے وہ کوئی چور ڈاکو تھا جو ہمیں ڈرا دھمکا کر گھر کے اندر سے کچھ چوری
کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
مجھے نہیں پتہ کہ وہ گھر کے اندر آیا ہے یا نہیں لیکن مرم کے اندر آتے ہی میں نے سارے کھڑکیاں دروازے اندر سے بند کر دیے تھے۔
اور مجھے یقین ہے کہ وہ جو کوئی بھی تھا کسی بری نیت سے ہی آیا تھا مجھے لگتا ہے کل اس نے نا گھر کے اندر آ کر اندازہ لگا لیا ہے کہ گھر کے اندر کون کون ہوتا ہے اور مرد حضرات کب گھر سے باہر جاتے ہیں تبھی اس نے اس وقت گھر پر حملہ کیا تاکہ ہم لوگ اپنی پروٹیکشن نہ کر سکیں۔
لیکن اللہ پاک کا کرم ہوا ہے ڈبلیو نے آج مرم کو بچا لیا وہ اس کا دوپٹہ کھینچ کر اسے اندر لے آیا تھا ورنہ یقینا وہ آدمی جس طریقے سے نشانہ باندھ کر گولیاں چلا رہا تھا مرم کو کوئی بھی گولی لگ سکتی تھی۔
خدا کی ذات نے اسے بچا لیا ہے وہ اسے تفصیل سے بتا رہی تھی جبکہ مرم کو اپنے سینے میں سمیٹے وہ خود بھی جیسے کسی خوف کے زیر اثر تھا۔
یہ آج اس کے ساتھ کیا ہونے والا تھا وہ سوچنا بھی نہیں چاہتا تھا کوئی اس کی مرم کو جان سے مارنا چاہتا تھا۔
اتنا تو وہ سمجھ چکا تھا کہ وہ جو کوئی بھی ہے کائزان کی کمزوری کو ڈھونڈ کر اسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اور یقینا وہ اپنے انجام سے بھی باخبر ہے اتنا تو وہ جان ہی چکا ہے کہ کائزان کی کمزوری پر ہاتھ ڈالنے والے کا کیا انجام ہوتا ہے لیکن وہ انجام سے بے خوف ہے۔
اسے اس بات کا ڈر نہیں ہے کہ کائزان اس کا کیا حال کرے گا یقینا وہ اس کے ہاتھوں بہت بری موت مرنے والا تھا اس نے مرم کے چہرے سے بال ہٹاتے ہوئے اسے دیکھا تھا اس کے چہرے پر بے حد خوف تھا وہ ڈری ہو ئی تھی۔
کچھ نہیں ہوگا تمہیں تمہارا کائزان تمہیں کبھی کچھ نہیں ہونے دے گا میری جان وہ اسے اپنی باہوں میں اٹھاتا ہوا کمرے کی طرف لے کر آگیا تھا۔
جبکہ وہ ابھی تک اس کے سینے میں کسی معصوم سے بچے کی طرح سر چھپائے مسلسل روئے جا رہی تھی۔
***
مرم میرا بچہ میری جان ریلیکس ہو جاؤ وہ اسے بیڈ پر لٹاتے ہوئے کہہ رہا تھا جو اس کے ساتھ چپکی بہت زیادہ خوفزدہ تھی وہ اس کا ڈر کم کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا نہیں ہو پا رہا تھا۔
کیونکہ گھر کے اندر ہی کسی نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی کون تھا۔ جو اس کی بیوی کو مارنے کی کوشش کر سکتا تھا۔
اتنا تو وہ سمجھ چکا تھا کہ کسی نے ڈرانے یا دھمکانے کی کوشش نہیں کی تھی بلکہ کسی نے کھلے عام مرم پر حملہ کیا تھا۔
اسے یہ بتانے کے لیے کہ کوئی ہے جو اس سے نہیں ڈرتا اور نہ ہی اسے اپنے انجام کا کوئی ڈر ہے۔
کوئی ہے جو مرم کو کبھی بھی نقصان پہنچا سکتا ہے اور اسے پوری طرح سے یقین تھا کہ ڈی گینگ کے علاوہ کوئی بھی کائزان کاظمی کے خلاف اتنا بڑا قدم نہیں اٹھا سکتا۔
اسے مارنے کی کوشش صرف ڈی گینگ کے لوگ ہی کر سکتے تھے کیونکہ کائزان کاظمی کی کمزوری کا فائدہ صرف وہی اٹھا سکتے تھے ان کے علاوہ اسطرح کی ہمت اور کوئی نہیں کر سکتا تھا۔
اور حقیقت تو یہ تھی کہ کائزان کی کمزوری کے بارے میں اس کے دشمن ابھی جانتے ہی کہاں تھے یہ تو کچھ ہی ایسے لوگ تھے جنہیں کائزان نے خود ہی اپنی کمزوری بتائی تھی۔
ورنہ کائزان کی پرائیویٹ لائف کے بارے میں کوئی اتنی گہرائی سے نہیں جان سکتا تھا یہ وہی لوگ تھے اور کوئی بھی نہیں ہو سکتا تھا رسل کو جو انفارمیشن ملی تھی وہ غلط تھی ڈی گینگ کے لوگ غائب نہیں ہوئے تھے۔
وہ یہی پر تھے ان کے آس پاس لیکن انہوں نے اپنا دائرہ محدود کر لیا تھا۔
کیونکہ اب ان لوگوں کو کسی سے کوئی مطلب نہیں تھا سوائے کائزان کے وہ کائزان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
اس وقت وہ صرف اس سے کوئی انفارمیشن لینے کے لیے یہ سب کچھ نہیں کر رہے تھے بلکہ ان کا مقصد مرم کو قتل کرنا تھا وہ سیدھے سیدھے کائزان کی کمزوری پر اٹیک کر رہے تھے۔
وہ مرم کو مارنا چاہتے تھے اسے ختم کر کے کائزان کو بے بس کرنا چاہتے تھے۔ ممکن تھا کہ وہ اپنے بوس کے بارے میں اپنی معلومات حاصل کر چکے ہوں کہ ان کے بوس کو کائزان نے ختم کر دیا ہے۔
اسی لیے شاید وہ اب کائزان کو کوئی بہت بڑی تکلیف دینا چاہتے تھے اسے نقصان پہنچانا چاہتے تھے اور
یہ لوگ یہ بھی جانتے تھے کہ کائزان کو سب سے زیادہ نقصان مرم کے نہ ہونے سے ہوگا اس کی زندگی بے رونق ہو جائے گی۔
اس کی خوشیاں ختم ہو جائیں گی وہ شاید زندگی سے منہ پھیر لے گا۔
***
مجھے چھوڑ دو کائزان خدا کے لیے مجھے چھوڑ دو میں قسم کھا کے کہتا ہوں میں کچھ نہیں جانتا اس بارے میں۔
مجھے تو ڈی گینگ کو چھوڑے ہوئے بھی کتنے سال ہو چکے ہیں تم جانتے ہو اب میرا ان لوگوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کبھی دوبارہ ان سے رابطہ کیا ہے میں ان کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا۔
کائزان تم جانتے ہو میں تم سے جھوٹ نہیں بول سکتا۔ کیونکہ میں اس کا انجام جانتا ہوں میں قسم کھا کے کہتا ہوں مجھے ڈی گینگ کے بارے میں کچھ بھی معلومات نہیں ہیں۔
مجھے بس اتنا پتہ چلا تھا کہ وہ لوگ غائب ہو چکے ہیں اس کے علاوہ میں کچھ بھی نہیں جانتا اور ویسے بھی مجھے یہ کام چھوڑے ہوئے بھی کتنے سال ہو گئے ہیں۔
پلیز مجھے چھوڑ دو میں قسم کھا کے کہتا ہوں میرا ان سب چیزوں سے اب کوئی لینا دینا نہیں ہے میں ان سب چیزوں کو چھوڑ چکا ہوں بلکہ بالکل ان سے الگ ہو چکا ہوں۔
وہ کرسی پر بندھا مسلسل اپنی صفائیاں دے رہا تھا۔
جبکہ کائزان کو جیسے اس کی کسی بات پر کوئی یقین نہیں تھا رسل اسے پیچھے کی طرف کھینچتے ہوئے کرسی کے ساتھ لگا چکا تھا۔
کیوں اپنی موت بلا رہے ہو شکیل بتا دو۔ کہ ڈی گینگ کے لوگ کہاں پر غائب ہیں۔
ہمیں پتہ ہے کہ تم نے ان کی معلومات لازمی رکھی ہوگی ایسا کیسے ممکن ہے جن لوگوں کے ساتھ تمہارا اتنا گہرا تعلق رہا تم ان کے بارے میں کچھ جانتے ہی نہ ہو کچھ نہ کچھ تو تمہیں پتہ ہی ہوگا ان کے بارے میں۔
اگر اپنی جان کی سلامتی چاہتے ہو تو بہتر یہی ہے کہ تم ہمیں ڈی گینگ کے بارے میں بتا دو ورنہ تم جانتے ہو یہاں تمہارے ساتھ کیا ہوگا رسل نے اسے وارن کیا تھا۔
رسل خدا کے لیے میں قسم کھا کے کہتا ہوں مجھے کچھ بھی نہیں پتہ ڈی گینگ کو غائب ہوئے عرصہ ہو چکا ہے۔
میں نے اسی وقت ان لوگوں کو چھوڑ دیا تھا۔ جب میں نے اس کام سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
اور پھر مجھے پتہ چلا کہ ان کا باس کہیں غائب ہو چکا ہے۔ میرے ذہن میں اس وقت یہی بات آئی تھی کہ اگر ان کا بوس غائب ہو چکا ہے تو ان لوگوں کی کیا اوقات ہے ان کے گینگ کی کیا اوقات ہے۔
بعد میں کچھ حد تک انفارمیشن ملی تھی کہ اسے غائب کرنے والا کائزان ہے لیکن میں نے اس وقت زیادہ دھیان نہیں دیا تھا کیونکہ میں ان سب چیزوں کو چھوڑ چکا تھا۔
کہانی اچھی ہے تمہاری اب بتاؤ ڈی گینگ کہاں ہے رفیل نے اسے زوردار دھکا دیتے ہوئے ٹھنڈے پانی کا جگ اٹھا کر اس کے منہ پر پھینکا تھا۔
اوہ خدایا میں کیسے تم لوگوں کو یقین دلاؤں کس طرح سے یقین کرو گے تم لوگ مجھ پر میں تم لوگوں کو بتا چکا ہوں میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا خدا کے لیے مجھ پر یقین کرو کائزان قسم کھا کے کہتا ہوں مجھے ڈی گینگ کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ پلیز مجھے یہاں سے جانے دو۔
آج کل میں صرف چھوٹی موٹی چوریاں کر کے اپنا گزارا کر رہا ہوں۔
ہاں یہ سچ ہے کہ کسی دور میں میں اس دنیا کے سب سے خطرناک ترین گینگ کا ایک اہم حصہ تھا۔
لیکن اب میں یہ ساری چیزیں بہت عرصے سے چھوڑ چکا ہوں۔ پلیز مجھے یہاں سے جانے دو کائزان۔
چھوڑ دو اسے جانے دو انہیں پیچھے سے کائزان کی آواز سنائی دی تھی وہ دونوں حیرانگی سے اسے دیکھنے لگے تھے وہ اس طرح سے اسے آزاد
کرنے کے بارے میں کیسے سوچ سکتا تھا
کائزان یہ جھوٹ بول رہا ہے یہ جانتا ہے کہ ڈی گینگ کہاں ہے۔
میرا نہیں خیال ہمیں انہیں چھوڑنا چاہیے اس نے کائزان کو دیکھتے ہوئے کہا تھا جب کہ کائزان نے نفی میں سر ہلایا ۔
نہیں جانے دو اسے سچ میں نہیں پتہ کائزان نے اس پر یقین کیا تھا
شکریہ کائزان بہت بہت شکریہ میں تمہارا یہ احسان نہیں بھولوں گا میں سچ میں ان لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا میں یہ سب کچھ بہت عرصے سے چھوڑ چکا ہوں۔
جتنا جلدی ہو سکے یہاں سے چلے جاؤ اور آئندہ کبھی میرے سامنے مت آنا وہ ایک نظر اسے دیکھتا اسے جانے کا اشارہ کر چکا تھا جبکہ اگلے ہی لمحے شکیل وہاں سے بوتل کے جن کی طرح غائب ہوا۔
رفیل پیچھا کرو اس کا یہ کہاں جاتا ہے کب کیا کرتا ہے ایک ایک چیز کی انفارمیشن دو رسل نے کہا تھا۔
نہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے وہ سچ میں کچھ بھی نہیں جانتا اس نے یہ کام چھوڑ دیا ہے وہ بھی کافی عرصہ پہلے ہی آج کل وہ مصر کے بازاروں میں چوریاں کرتا ہے اب اس کا ڈی گینگ کے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے بڑے گناہ چھوڑ کر اسے چھوٹے چھوٹے گناہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
اور یہ یقینا اس کی مجبوری ہی ہے۔ ورنہ جو شخص قتل کرنا چھوڑ سکتا ہے چوری اس کے لئے کیا ہے لیکن ہر انسان جینے کے لیے کچھ نہ کچھ تو کرتا ہی ہے۔
اس کا ڈی گینگ سے اب کوئی تعلق نہیں ہے ہمیں اس پر وقت برباد نہیں کرنا چاہیے۔
جاؤ اور پتہ لگاؤ ڈی گینگ کے لوگ کہاں ہیں۔
مجھے ایک ایک بندہ چاہیے۔ جن لوگوں نے میری مرم کو مارنے کی کوشش کی ہے میں کسی ایک کو جیتے جاگتے نہ دیکھوں رسل ان لوگوں نے میری کمزوری کی طرف آنکھ اٹھائی ہے میں ان کی آنکھیں نوچ لوں گا۔
وہ بے حد غصے میں تھا جبکہ اس کے غصے کو وہ دونوں بہت اچھے طریقے سے سمجھ رہے تھے۔
اس دفعہ سچمچ میں حد ہو گئی تھی۔ کوئی گھر کے اندر تک گھس کر مرم کو مارنے کی کوشش کر چکا تھا اور وہ دونوں ہی جانتے تھے کہ ڈی گینگ کے علاوہ اتنی ہمت اور کوئی نہیں کر سکتا اور ڈی گینگ کو اتنی ہمت دینے والے بھی وہ خود ہی ہیں۔
ان لوگوں نے خود ہی ڈی گینگ کے سامنے اپنے راز کھولے تھے اور کہیں نہ کہیں انہیں یقین تھا کہ آج کل ڈی گینگ کا لیڈر سمیر ہمدانی ہے۔
کیونکہ کائزان کے وجود سے سب سے زیادہ مسئلہ اسی کو ہی تھا۔
وہ ڈی گینگ کی حکومت چاہتا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ اس کا بوس ہر چیز اس کے حوالے کرے۔
وہ چاہتا تھا کہ وہ ڈی گینگ کا بوس بن کر ڈی گینگ کا ہر بڑا فیصلہ لے جبکہ اس کا بوس چاہتا تھا کہ کائزان ڈی گینگ کا باس بنے۔
وہ اپنا سارا کاروبار کائزان کے سر ڈال دینا چاہتا تھا۔
کئی دفعہ سمیر ہمدانی نے یہ بات ثابت کی تھی کہ وہ اپنے بوس کو کائزان سے کہیں زیادہ چاہتا ہے اور اس کے لیے جان بھی دے سکتا ہے لیکن پھر بھی اس کے بوس کو صرف کائزان کاظمی سے مطلب تھا وہ اسے اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا اسے اپنے گینگ کا لیڈر بنانا چاہتا تھا۔
اور شاید کائزان اس کے گینگ کا لیڈر بن بھی جاتا اگر اسے پتہ نہ چلتا کہ اس کا بوس کرتا کیا ہے۔
ہاں وہ اس شخص کے سارے راز جان چکا تھا۔ اور اس کے بارے میں سب کچھ جاننے کے بعد وہ اسے چھوڑ دینا چاہتا تھا لیکن ڈی گینگ کا لیڈر اسے چھوڑنے کو تیار نہ تھا۔
اسے کائزان کاظمی سے بہت ساری امیدیں تھیں وہ ہر قیمت پر اسے اپنے گینگ کا لیڈر بنانا چاہتا تھا اپنی ساری ذمہ داریاں اس کے سر پر ڈال دینا چاہتا تھا۔
اور کائزان کے بار بار انکار کرنے پر سمیر ہمدانی نے ہر کوشش کر ڈالی تھی اس گینگ کا لیڈر بننے کی لیکن اس کے بوس کو اس میں کوئی ایسی قابلیت نظر نہ آئی کہ وہ اسے اپنے گینگ کا لیڈر بناتا ۔
اس کے حساب سے اس گینگ کو سنبھالنے کی قابلیت صرف کائزان میں تھی اور کائزان کے انکار نے اسے اس خوش فہمی میں مبتلا کر دیا تھا کہ وہ اس گینگ کا لیڈر بن سکتا ہے۔
اور یہ اس کی خوش فہمی خوش فہمی ہی رہی تھی لیکن اب کائزان کو یقین تھا کہ اس گینگ کا لیڈر سمیر حمدانی ہوگا اور وہ اسے ڈھونڈنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا تھا۔
کیونکہ اس دفعہ بات اس کی مرم کی زندگی پر آ گئی تھی اور وہ اپنی مرم پر کسی طرح کا کوئی رسک نہیں لے سکتا تھا۔
وہ سانسیں لینا چھوڑ سکتا تھا لیکن اپنی مرم کو کوئی تکلیف نہیں دے سکتا تھا
***
سر پلیز آپ ہماری اس بات کا یقین کریں۔ ہم نے جس لڑکے کو بھیجا تھا وہ وہ والا لڑکا نہیں تھا جو آپ کے گھر پر پہنچا تھا بلکہ ہمارے اس لڑکے کا تو راستے میں بہت برا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا۔
کسی نے اس پر جان لیوا حملہ کر کے اسے جان سے مارنے کی
کوشش کی تھی۔
اتنا ہی نہیں اس کی حالت اتنی زیادہ خراب ہو گئی تھی کہ ہم نے پولیس میں بھی رپورٹ کروائی تھی ہمیں نہیں لگا تھا۔
کہ وہ بچے گا لیکن خدا کا کرم ہوا ہے وہ زندہ تو بچ گیا ہے لیکن ابھی تک وہ کوما میں ہے اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
ہم خود اپنے لڑکے کی یہ حالت دیکھ کر اتنے پریشان ہو گئے تھے کہ آپ لوگوں کو انفارم کر کے بتا ہی نہیں سکے کہ ہمارا کوئی لڑکا آپ کے گھر پر نہیں آرہا ۔
سامنے بیٹھا آدمی مصری زبان میں اسے بتا رہا تھا جبکہ رفیل پریشان سا اس کی باتیں سن رہا تھا اتنا تو وہ جانتا ہی تھا کہ وہ لڑکا ہرگز سروس کمپنی میں سے نہیں تھا۔
لیکن جس لڑکے کو ان لوگوں نے بھیجا تھا اس لڑکے پر جان لیوا حملہ ہوا تھا اور اس کی حالت بہت خراب تھی۔
یہ جان کر اسے برا لگا تھا کیونکہ اس غریب کی جان انہی کی وجہ سے ہی تو خطرے میں آگئی تھی وہ بچارا تو بس اپنا کام کرنے کے لیے گیا تھا۔
لیکن راستے میں اس پر ہونے والے اٹیک کی وجہ سے وہ اس وقت بہت بری حالت میں تھا۔
رسل نے ایک چیک اس آدمی کے حوالے کرتے ہوئے اسے کہا تھا کہ وہ اس پیسے سے اس لڑکے کا علاج کروائیں۔
کیونکہ کہیں نہ کہیں اس سب میں غلطی ان کی تھی۔ جو ان لوگوں نے ان لائن ایک کمپنی سروس والے کو بلا کر اپنے گھر میں لگے فانوس کو ٹھیک کروانا چاہا تھا۔ وہ لڑکا بے گناہ تھا جس کی جان اس وقت خطرے میں تھی۔
***
یقینا وہ لوگ کافی عرصے سے ہم پر نظر رکھے ہوئے ہیں تبھی تو انہیں ہمارے گھر کے اندر کی ایک ایک چیز کا اندازہ ہے۔
انہیں یہ بھی پتہ تھا کہ تم نے سروس کمپنی میں کسی آدمی کو اپنے گھر فانوس ٹھیک کروانے کے لیے بلایا ہے تو وہ اسی کمپنی کا آدمی بن کر ہمارے گھر میں آیا اور ہمارے گھر کی انفارمیشن لی۔
اور پھر اس نے مرم پر حملہ بھی کروا دیا۔
رسل سروس کمپنی سے باہر نکلتے ہوئے اس سے کہہ رہا تھا جبکہ رفیل کسی اور ہی سوچ میں تھا۔
مجھے اس کی شکل ٹھیک سے یاد ہے رسل وہ جہاں بھی ہوگا میں اسے پہچان لوں گا۔
میرے خیال میں ہمیں کسی سکیچ ار ٹیسٹ کے پاس چلنا چاہیے میں اس لڑکے کو جلد سے جلد پکڑنا چاہتا ہوں۔
اس سے پہلے کہ وہ لوگ اپنا کوئی اگلا قدم اٹھائیں ہمیں کوئی قدم اٹھایا ہوگا۔
وہ لوگ مرم کو مارنا چاہتے ہیں اور ہم مرم کے ساتھ کچھ بھی غلط نہیں ہونے دے سکتے رفیل نے کچھ سوچتے ہوئے کہا تھا جبکہ رسل نے صرف ہاں میں سر ہلایا ۔
اور اس کے ساتھ ہی چلا گیا۔
***
ڈر اور خوف کی کیفیت میں یا شاید بہت زیادہ رونے کی وجہ سے اسے شام میں بہت تیز بخار ہو گیا تھا۔
آنٹی اس کا خیال رکھ رہی تھی۔ جبکہ وہ بھی اس کے ساتھ ہی تھا جب سےمرم پر حملہ ہوا تھا وہ گھر سے نہیں گیا تھا۔
کل رات کے وقت صرف وہ نیچے تہہ خانے میں گیا تھا جہاں وہ لوگ شکیل کو لے کر آئے تھے اسے شک تھا کہ شکیل کچھ نہ کچھ جانتا ہوگا۔
کیونکہ کسی زمانے میں وہ ڈی گینگ کا ایک بہت اہم حصہ رہ چکا تھا لیکن وہ اس بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا تھا وہ کافی عرصے سے یہ سب کچھ چھوڑ چکا تھا۔
تو اسے بیکار میں قید کر کے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا اس نے اسے جانے کی اجازت دے دی تھی اور اسے یقین تھا کہ رسل اور رفیل سکون سے نہیں بیٹھے ہوں گے وہ صبح سے انہی سب چیزوں کے بارے میں پتہ لگا رہے ہوں گے۔
یقینا وہ ڈی گینگ کے بارے میں جاننے کی جی جان سے کوشش کر رہے ہوں گے۔
وہ جانتا تھا جس طرح مرم اس کے لیے اہم ہے اسی طرح وہ ان لوگوں کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے وہ اسے کبھی کوئی نقصان نہیں ہونے دیں گے لیکن کائزان کو خود بھی سکون نہیں مل رہا تھا۔
آنٹی کو مرم کے پاس بٹھایا وہ باہر لان میں آیا تھا جہاں ڈبلیو اداس بیٹھا ہوا تھا۔
اس نے کچھ سوچتے ہوئے اپنا فون نکالا تھا۔
***
ہیلو تبریز کیسے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
کائزان تم نے سچ میں مجھے فون کیا ہے مجھے یقین نہیں آ رہا دوسری طرف سے فون اٹھاتے ہی کوئی بے یقینی سے بولا تھا۔
مجھے سمیر ہمدانی چاہیے تبریز کسی بھی قیمت پر۔ اس نے فون کان سے لگاتے ہوئے کہا تھا۔
سمیر ہمدانی یعنی کہ ڈی گینگ کا آدمی ڈی گینگ تو ایک لمبے عرصے سے غائب ہے۔ کائزان میں اس کے بارے میں کیسے پتہ لگاؤں گا وہ پریشانی سے کہنے لگا۔
یہ میرا نہیں تمہارا کام ہے کہیں سے بھی ڈھونڈ کر نکالو لیکن کل تک مجھے سمیر ہمدانی چاہیے کسی بھی قیمت پر۔
اور اگر تم یہ کام نہیں کر پائے تو یاد رکھنا تمہیں اگلی سانس نہیں آئے گی۔
اس نے دھمکی دیتے ہوئے فون بند کر دیا تھا اور اسے یقین تھا کہ اب تبریز کچھ بھی کر کے کہیں سے بھی سمیر ہمدانی کو ڈھونڈ کر لائے گا۔
کیونکہ ہر انسان کی طرح اسے بھی اپنی جان بے حد پیاری تھی اور کائزان کو یقین تھا کہ اور کسی کو گینگسٹرز کے بارے میں کچھ پتہ ہو یا نہ ہو تبریز ان کی پوری انفارمیشن رکھتا تھا۔
اور وہ کہیں سے بھی سمیر کو ڈھونڈ کر لانے والا تھا۔
***
سنیں زلیخا آنٹی مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے وہ دراصل مجھے کسی ضروری کام کے سلسلے میں ابھی اور اسی وقت باہر جانا ہوگا۔
آپ کو میرے واپس آنے تک مرم کا خیال رکھنا ہے آپ اسے اکیلا ہرگز نہیں چھوڑ سکتی
اور نہ ہی اس وقت وہ ایسی کنڈیشن میں ہے کہ اسے اکیلا چھوڑا جا سکے۔ وہ کمرے کا دروازہ بند کرتے ہوئے باہر آیا تھا۔
جہاں بڑی مشکل سے اس نے مرم کو خوف سے نکال کر سونے کے لیے کہا تھا۔
وہ سو گئی تھی وہ ڈبلیو کو اس کے پاس چھوڑ کر خود باہر نکل آیا۔
ہاں ہاں بیٹا تم فکر مت کرو میں مرم کا خیال رکھوں گی تم آرام سکون سے جاؤ اور جتنا ہو سکے جلدی واپس آنے کی کوشش کرنا۔ وہ اسے بے فکر کرتے ہوئے بولی تھی جبکہ سچ تو یہ تھا کہ اس وقت وہ بھی بہت زیادہ خوفزدہ تھی اور کائزان ان کے چہرے پر خوف پڑھ بھی سکتا تھا لیکن اس وقت اس کا جانا بے حد ضروری تھا اگر اس کا جانا ضروری نہ ہوتا۔
تو وہ اپنی مرم کو اس کنڈیشن میں چھوڑ کر جانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا
ان سے بات کر کے وہ سب کچھ ان پر چھوڑ کر گھر سے باہر نکل آیا تھا اس کا ارادہ اس وقت اس آدمی سے ملنے کا تھا اسے کیسے بھی سمیر حمدانی چاہیے تھا اور وہ جانتا تھا کہ سمیر حمدانی کا پتہ اس کے علاوہ اسے اور کوئی نہیں بتا سکتا اور وہ جانتا تھا۔
کہ کائزان کاظمی موت کا دوسرا نام ہے اگر وہ اسے سمیر حمدانی کی انفارمیشن نہیں دے گا تو بہت بری موت مارا جائے گا۔
اور اس معاملے میں کسی کو ختم کرتے ہوئے کائزان نے دوسری بار ہرگز نہیں سوچنا تھا اس وقت اسے صرف اور صرف مرم کی فکر تھی وہ اس پر کسی طرح کا کوئی رسک نہیں لے سکتا تھا اور مرم کی حفاظت کے لیے اسے کچھ بھی کیوں نہ کرنا پڑے اسے فرق نہیں پڑتا تھا۔