Chapter 54: باب 54

میں بل جمع کروانے جا رہا ہوں۔ تم تب تک اپنی بیوی کو خرچہ دو آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے میں لے لوں گی وہ غصے سے اس کو گھورتے ہوئے بولی تھی۔

یار سچ میں امانت ہے بل کے پیسے ہیں وہ یقین دلا رہا تھا۔

ہاں تو لے جائیے جا کے امانتیں دیں بل پورے کریں مجھے کیوں بار بار بتا رہے ہیں ۔۔۔۔ ؟ میرے پاس میرا شوہر ہے میں پیسے لے لوں گی ان سے۔ وہ بہت غصے میں تھی۔

یار اپنی بیوی کو پیسے دو اچھی تھوڑی نہ لگتی ہے مجھ سے مانگتی ہوئی۔ رسل نے مزے لیتے ہوئے کہا تھا۔

جب کہ رسل کا انداز دیکھ کر کائزان بھی کنفیوز ہوا۔

رفیل یا اس کے علاوہ کبھی کسی کے ساتھ اتنا فری نہیں ہوا تھا۔

آپ مجھے پیسے دے رہے ہیں یا نہیں دے رہے ۔۔ ،۔؟ وہ بے حد غصے سے بولی تھی جبکہ رسل انہیں ان کے حال پر چھوڑتا وہاں سے نکل گیا۔

***

اچھا ٹھیک ہے میں تمہیں ایک ہزار مصری پاؤنڈ دوں گا۔ لیکن اس کے بدلے تمہیں مجھے کس کرنا پڑے گا۔

اب شوہر خرچہ دیتا ہے تو مفت میں تو نہیں دیتا نا کائزان وہیں ڈریسنگ ٹیبل کے ساتھ ٹیک لگاتا مسکراتے ہوئے شرط رکھ رہا تھا

یہ کیا بات ہوئی ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا آپ دیجیے مجھے پیسے

۔۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ انکار کرتے ہوئے بولی تھی جب کائزان نے اپنی جیب سے ایک ہزار مصری کرنسی نکال کر اس کے سامنے رکھی۔

اگر تم چاہو تو یہ بھی جیت سکتی ہو اس نے دو ہزار مصری پاؤنڈز دکھاتے ہوئے اس سے کہا تھا۔

ہیں سچی کیسے ۔۔۔۔۔۔۔ وہ خوش ہوتے ہوئے پوچھنے لگی تھی بہت آسان ہے اس کے لیے نا ہم ایک شرط لگاتے ہیں۔ وہ

تجسس پھیلاتے ہوئے بولا۔

میں کوئی چھچھوری حرکت نہیں کرنے دوں گی آپ کو وہ اس کے رومینس پر پانی پھیرتے ہوئے بولی ۔

ارے کون سی چھچھوڑی حرکت یار میں تو نارمل سی بات کر رہا ہوں مطلب شرط یہ ہے کہ میں تمہیں یہ دو ہزار مصری پاؤنڈ دوں گا اور بنا تمہیں چھوئے تمہیں کس کروں گا۔

وہ پرسکون سے انداز میں بولا تھا جبکہ وہ کنفیوز سی اسے دیکھنے لگی۔

وہ بنا اسے ہاتھ لگائے اسے کس کیسے کر سکتا تھا یہ تو ناممکن سی بات تھی۔

یہ تو ہو ہی نہیں سکتا ۔۔۔۔۔ آپ مجھے پاگل بنا رہے ہیں نا وہ ماننے کو تیار نہیں تھی۔ بے وقوف لڑکی اگر میں تمہیں پاگل بناؤں گا تو نقصان میرا ہوگا نا تمہارا تھوڑی نہ ہوگا اگر میں ہار گیا تو یہ پیسے تمہارے ہو جائیں گے

میں بے وقوف نہیں ہوں اچھا اور آپ کی شرط مجھے منظور ہے وہ اس کی بات کو ٹھیک سے سمجھتے ہوئے بولی تھی۔ گڈ تو چلو اؤ ہم شرط شروع کرتے ہیں وہ سیدھا کھڑا ہوتے ہوئے بولا۔

ہم شروع کرتے ہیں لیکن صرف دو ہزار مصری پاؤنڈ تو بہت تھوڑے ہیں اس کے لیے آپ کو زیادہ شرط رکھنی پڑے گی۔

کیونکہ آپ ایک نا ممکن سی بات کر رہے ہیں جو ہو ہی نہیں سکتی۔ تو پھر آپ کو اس بات کا یقین ہے کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں تو ہم زیادہ پیسوں کی شرط لگائیں گے۔

ہم چار ہزار مصری پاؤنڈز کی شرط لگائیں گے اس نے اپنی طرف سے لمبا چھکا مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ کائزان اس کے بزنس مائنڈ سے امپریس ہوا تھا۔

ارے واہ میری بیوی تو بڑی اسمارٹ ہے اس نے اپنی جیب سے مزید پیسے نکالتے ہوئے ٹیبل پر رکھے تھے۔

ہاں اب ٹھیک ہے کریے مجھے کس وہ بھی بنا مجھے ہاتھ لگائے۔ بلکہ ہاتھ کیا آپ مجھے پلس بھی نہیں لگا سکتے بنا چھوئے کہا تھا آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ کافی خوشی سے اس کے سامنے کھڑی بالکل اس کے پاس آ چکی تھی۔

کیونکہ اسے یقین تھا وہ اپنی شرط ہارنے والا ہے ایسا تو ممکن ہی نہیں تھا کہ وہ بنا اسے چھوئے کس کر سکے۔

جب اچانک کائزان نے اس کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں پکڑا اور اگلے ہی لمحے وہ اس کے لبوں پر پوری شدت سے جھک گیا تھا اس کا انداز محبت بھرا تھا لیکن شدت سے بھرپور تھا وہ اس کے لبوں سے اپنے لبوں کی پیاس بجھاتا اسے پوری طرح سے خود میں قید کر چکا تھا۔

کس کا دورانیہ بڑھتا چلا جا رہا تھا وہ اس کے ہونٹوں کو بخشنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا کہ وہ اسے بتا پاتی کہ وہ اسے بنا چھوئے کس کرنے والا تھا بنا اس کے ہونٹوں کو اپنے ہونٹوں سے ملائے ۔

لیکن یہاں تو وہ نہ صرف اسے پوری طرح سے اب خود میں قید کیے ہوئے تھا بلکہ اتنی شدت سے اس کے لبوں کو چوم رہا تھا کہ اس کے لب بھی سرخ ہو چکے تھے۔

چھوڑیں مجھے چیئر کہیں کے یہ کیسی گیم ہے آپ نے کہا تھا بنا چھوئے آپ مجھے کس کریں گے۔ اس طرح سے ہوتا ہے بنا چھوئے کس ۔۔۔۔۔ یہاں کمر سے بھی پکڑ کے رکھا تھا یہاں پیچھے سے بھی پکڑ کر کے رکھا تھا اور تو اور میرے ہونٹوں کو بھی قید کر کے رکھا تھا یہ کون سا بنا چھوئے کس کر رہے تھےآپ مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ پو ری طرح سے لڑ رہی تھی جب اچانک کائزان نے ٹیبل سے پیسے اٹھا کر اس کی ہتھیلی پر رکھے۔

تو میں ہار گیا نا میری جان۔۔۔۔ ۔" پکڑو اپنی شرط کے پیسے ۔ انجوائے یور سیلف تم نے ایک گینگسٹر کو ہرا دیا مبارک ہو۔ وہ مسکرا کر کہتا کمرے سے نکل گیا تھا جبکہ وہ کبھی اپنے ہاتھ میں پکڑے پیسوں کو دیکھ رہی تھی تو کبھی دروازے کو کہ آخر اس کے ساتھ ہوا کیا تھا۔

***

وہ ہاتھوں میں یوں ہی پیسے پکڑے باہر آئی تو رفیل کو باہر دیکھا جبکہ کائزان باہر ڈبلیو کے ساتھ فٹ بال کھیلنے میں مصروف تھا۔

آپ کب آئے ۔۔۔۔۔ اور آپ صبح سے کدھر غائب تھے وہ اس کے پاس کھڑے ہوتے ہوئے پوچھنے لگی۔

کہیں نہیں بس ایک کام کے لیے گیا تھا تم سناؤ بڑے پیسے ہیں تمہارے پاس وہ اس کے ہاتھ میں نوٹ دیکھتے ہوئے بولا۔

ہاں شرط جیتی ہے میں نے ویسے آپ میرے ساتھ شرط لگائیں گے۔۔۔۔۔ ؟

یہ پیسے آپ کے بھی ہو سکتے ہیں۔ اس نے ان نوٹوں میں سے آدھے نوٹ نکال کر اسے دکھائے تھے۔

ہاں کیوں نہیں یار پیسوں کے لیے کون انکار کرتا ہے بتاؤ مجھے کیا کرنا ہوگا۔

شرط یہ ہوگی کہ میں آپ کو بنا چھوئے یعنی کہ بنا ہاتھ لگائے زور کی چٹکی کاٹوں گی۔

اگر میں نہیں کاٹ پائی تو یہ پیسے آپ کے اور اگر میں نے کاٹ لیا تو آپ مجھے اتنے پیسے دے دیجیے گا۔

پاگل سمجھا ہوا ہے مجھے ایسا ممکن ہی نہیں ہے بنا چھوئے تم کیسے مجھے چٹکی کاٹو گی۔ کیا ہوا سے ہاتھ آئیں گے مجھے چٹکی کاٹنے کے لیے وہ کنفیوز ہوتا اس سے پوچھنے لگا تھا۔

وہ گھر واپس آیا تو کائزان کو مصروف دیکھ کر وہ سیدھا اندر ہی آگیا تھا۔ ابھی تک اس نے کائزان کو انشراح کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا تھا۔

ہاں تو وہی تو ناممکن سی بات ہے نا اسی لیے تو کہہ رہی ہوں کہ شرط لگا لیں اتنے پیسے جیت سکتے ہیں آپ وہ اسے پھر سے پیسے دکھاتے ہوئے بولی تھی جبکہ اس کا یہ کھیل اسے کافی انٹرسٹنگ لگا تھا۔

منظور ہے پیسے میرے ہاتھ میں ہوں گے یہ نہ ہو کہ تم بعد میں چیٹنگ کر جاؤ ۔ وہ اپنا ہاتھ آگے کرتے ہوئے بولا تو مرم نے فورا اس کے ہاتھ پر پیسے رکھے تھے جب کہ وہ اپنا ہاتھ مکا بنا کر اس کے سامنے کر چکا تھا۔

ہاں ٹھیک ہے اب نا میں آپ کو بنا چھوے بنا ہاتھ لگائے زور کی چٹکی کاٹوں گی۔ وہ اسے تیار کرتے ہوئے بولی تو اس نے صرف ہاں میں سر ہلا کر اس کی طرف دیکھا تھا۔

جس نے اگلے ہی لمحے اس کے ہاتھ پر اپنے ہاتھ سے زوردار قسم کی چٹکی کاٹی تھی جس پر وہ بلبلا اٹھا تھا۔

فضول لڑکی یہ کیا کیا تم نے اس طرح سے شرط لگائی تھی تم نے ہاتھ لگا کر مجھے چٹکی کاٹی ہے دیکھو یہاں پر تم نے زخم کر دیا ہے اللہ جی نیل ڈل گیا۔

اللہ توبہ کتنی ظالم لڑکی ہو تم وہ اپنے ہاتھ کو مسلتے ہوئے کہنے لگا تھا جب کہ وہ اس کی حالت کے بڑے مزے لے رہی تھی۔

تم یہ شرط ہار چکی ہو میں نے تمہیں خود اپنے آنکھوں سے ہاتھوں سے چٹکی کاٹے دیکھا ہے تم نے مجھے بنا چھوے کاٹنا تھا۔ وہ جیسے اسے بتا رہا تھا۔

ہاں تو میں نے کب بولا کہ میں جیت گئی میں ہار گئی آپ یہ پیسے اپنے پاس رکھیں خدا حافظ ۔

وہ مزے سے کہتی نیچے کی طرف بھاگ گئی تھی جب کہ وہ اسے دیکھتا رہ گیا۔

اور پھر اپنے ہاتھ کو مسلنے لگا جہاں سچمچ میں وہ لڑکی نیل ڈال گئی تھی۔

لیکن کوئی نہ اس چھوٹے سے نیل سے اسے اچھا خاصا فائدہ ہو چکا تھا۔

***

میں نے آپ والا گیم ابھی ابھی رفیل بھائی کے ساتھ کھیلا۔

ان کو زور کی چٹکی کاٹ کے اور پیسے دے کے آ گئی

میں نے بولا میں ہار گئی اور وہ جیت گئے بڑا مزہ آیا وہ تو اتنا بلبلا رہے تھے۔

وہ وہاں آتے ہوئے اسے بتانے لگی تھی جبکہ اس کی اس حرکت پر وہ مسکراتے ہوئے ڈبلیو کو اس کے حوالے کرتا خود اندر چلا گیا تھا کیونکہ ان دونوں کے مصروف ہونے کے بعد ہی وہ رفیل سے پوچھ سکتا تھا انشراح کے بارے میں

***

ہاں بتاؤ مجھے کیا بنا تم نے شفٹنگ کروا دی ہسپتال سے ۔۔۔۔ وہ اندر داخل ہوتے ہوئے اس سے سوال کرنے لگا تھا جبکہ وہ بھی پوری طرح اس کی طرف متوجہ ہو گیا۔

ڈاکٹر نے کہا ہے کہ مشینری اتارنے سے بھی اس کی جان جا سکتی ہے اسی لیے وہ کوئی رسک نہیں لے سکتے .

لیکن میں نے نصیر سے کہا ہے کہ تم نے ایسا کرنے کے لیے کہا ہے تو وہ کہہ رہا تھا کہ وہ کچھ بھی کر کے کروا دے گا ڈاکٹر یعقوب کی اجازت کے بنا ہم اسے کہیں بھی شفٹ نہیں کر سکتے۔

وہ اسے تفصیل بتانے لگا تھا۔

میرا کسی ڈاکٹر یعقوب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اسے کیسے بھی سمجھاؤ اور اسے اس ہسپتال سے شفٹ کرنے کے لیے میں نے کہا تھا تم یہاں کیوں آ گئے ہو وہ بے حد غصے سے بولا تھا۔

کائزان کیا ہو گیا ہے یار ریلیکس ہو جاؤ نصیر ہمارے اعتبار کا آدمی ہے۔

اور ویسے بھی اس طرح سے اچانک کیوں شفٹنگ کرنی کچھ سمجھ نہیں آ رہا مجھے مصر کے سب سے بہترین ہسپتال میں اس کا علاج ہو رہا ہے تو ہم اسے کسی اور ہسپتال میں شفٹ کرنے کے بارے میں سوچ ہی کیوں رہے ہیں وہ اپنی کنفیوژن اس سے شیئر کرنے لگا تھا۔

کیونکہ یہ میں کہہ رہا ہوں تمہیں مجھ سے سوال جواب کرنے کی اجا زت نہیں ہے رفیل تمہیں بس یہ پتہ ہونا چاہیے کہ یہ میرا حکم ہے اور تم نے اسے پورا کرنا ہے۔

وہ اتنے غصے سے بولا تھا کہ اس کی آواز باہر تک گئی تھی۔

ٹھیک ہے کائزان پلیز ریلیکس ہو جاؤ تم جیسا کہو گے ویسا ہی ہوگا۔

کچھ نہیں ہوگا تم اتنا زیادہ ہائپر کیوں ہو رہے ہو مجھے کچھ بتاؤ گے تو ہی میں سمجھوں گا نا ۔

اس کی جان کو خطرہ ہے وہاں رفیل میں تمہیں کسی طرح کی ٹینشن نہیں دینا چاہتا تھا لیکن تم خود جاننا چاہتے ہو تو ٹھیک ہے سنو اس کی جان کو خطرہ ہے ڈاکٹر یعقوب ان سب چیزوں میں کہیں نہ کہیں شامل ہے وہ انشراح کا علاج نہیں کر رہا بلکہ اسے مزید بیمار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

میرے پاس کوئی ثبوت تو نہیں ہے لیکن ملیشیا لے کر جانے کے پیچھے کوئی بہت بڑی وجہ ہے وہاں اس کا علاج نہیں ہوگا اصل رپورٹس میں تمہاری انشراح ٹھیک ہو سکتی ہے۔

لیکن ڈاکٹر یعقوب جو رپورٹس تمہیں دکھا رہا ہے اس میں اس کے ٹھیک ہونے کے چانسز کہیں ہیں ہی نہیں جب تک وہ ملیشیا نہ چلی جائے۔

اور ملیشیا لے کر جاتے ہوئے وہ فیملیز کی ڈیمانڈ نہیں کر رہے کیونکہ وہ سمجھ چکے ہیں کہ تم مصر چھوڑ کر نہیں جا سکتے باقی جو تین لڑکیوں کو وہ یہاں سے لے جانے کی بات کر رہے ہیں ان کے ورثہ ہیں ہی نہیں۔

میں نے ہر چیز چیک کی ہے تینوں لڑکیوں میں سے دو لڑکیاں لاپتا ہو کر اس ہسپتال میں تقریبا تین سے چار مہینے سے زیر علاج ہیں۔ جبکہ ایک لڑکی پچھلے دو سال سے یہاں ہسپتال میں ہے لیکن اس کی فیملی پچھلے چھ مہینے سے اسے دیکھنے کے لیے نہیں آر ہی اس کا ہسپتال کا خرچہ بھی اب مصر کی گورنمنٹ لے رہی ہے۔

اس ہسپتال میں بہت سارے ایسے پیشنٹ ہیں جن کا خرچہ مصر کی گورنمنٹ اٹھا رہی ہے کیونکہ ان کا آگے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ اور یاد رکھنا ان میں سے ہزاروں لوگ روز مرتے ہیں جن کی کوئی پوچھ تاجھ نہیں ہوتی

اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے بچنے کے بھی کوئی چانسز نہیں ہیں کیونکہ یہ ڈاکٹرز خود انہیں مزید بیمار کرنے کی میڈیسن دے رہے ہیں وہ ان کا علاج نہیں کر رہے بلکہ وہ انہیں موت کے اور قریب لے کر جا رہے ہیں۔

وہ لوگ انہیں صرف اتنی ہی سانسیں دیں گے جتنی انہیں ملیشیا تک پہنچانے میں کام ائیں گی وہ بولتا چلا جا رہا تھا جبکہ رفیل حیرانگی سے اسے سن رہا تھا۔

***

اس کی آنکھ کھلی تو تو شیبہ اسے سامنے صوفے پر بیٹھی نظر آئی تھی اس نے غور سے دیکھا تو وہ صوفے پر بیٹھی بیٹھی سو رہی تھی اس کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی تھی۔

یہ اچھا موقع تھا اپنے ہاتھ پیروں کو موو کر کے یہ دیکھنے کا کہ وہ چلنے پھرنے کے قابل ہے یا نہیں۔

اس نے آہستہ سے اپنے دونوں ہاتھوں کی مدد سے اپنے پیروں کو پکڑا تھا وہ اپنے ہاتھ موو کر پا رہی تھی یہ اس کے لیے بہت خوشی کی بات تھی۔

اس نے آہستہ سے زمین پر پیر رکھتے ہوئے بیڈ کی مدد سے اٹھنا چاہا تو اسے اپنے پیروں میں لرزش محسوس ہوئی اس کے پیر بری طرح سے کانپ رہے تھے۔

لیکن یہ ہمت ہارنے کا وقت تھوڑی تھا اس وقت ہی تو وہ چل پھر سکتی تھی وہ دیکھ سکتی تھی کہ وہ کچھ کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔

اس نے آہستہ سے بیڈ چھوڑ کر دیوار کا سہارا لیا تھا اور پھر اسی سہارے کے ساتھ وہ کانپتی ٹانگوں کے ساتھ پورا وزن دیوار پر رکھے آہستہ آہستہ چل رہی تھی وہ چل پا رہی تھی۔

اس خوشی نے جیسے اسے دوسری دنیا میں لا پٹکا تھا اس کا دل چاہا وہ خوشی سے ناچے آخر چار سال کے بعد وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی تھی۔

چار سال کے بعد اس نے دنیا دیکھی تھی۔

وہ اس کے نکاح کا دن تھا۔ اس کا باپ کسی خوف کے اثر17 سال کی عمر میں اس کا نکاح کسی کے ساتھ کروا رہا تھا۔

وہ خوش تھی یہ سوچ کر کہ وہ مصر جائے گی لیکن وقت مصر اسے اس طرح سے پہنچائے گا اسے اندازہ نہیں تھا لمحے میں اس کی ساری خوشیاں اس سے روٹھ گئی تھیں۔

نکاح کے فورا بعد جیسے سب کچھ بدل گیا تھا پورا منظر تبدیل ہو گیا تھا وہ پوری طرح بے بس ہو گئی تھی وہ کچھ بھی نہیں کر پائی تھی۔ نہ اپنے بابا کے لیے نہ اپنی ماما کے لیے نہ اپنے بھائی کے لیے وہ چیختی رہی روتی رہی اور ان درندوں نے اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے ہنستے کھیلتے گھر کی بوٹیاں کر ڈالی تھیں۔

اور ان چیخوں کو ان آہوں کو وہ اپنے اندر ہی کہیں دفنا گئی تھی اسے کچھ بھی پتہ نہ تھا اس کے بعد کیا ہوا جب اسے آہستہ آہستہ سمجھ میں آنا شروع ہوا تو اسے پتہ چلا کہ وہ تقریبا ڈیڑھ سال سے کوما میں تھی۔

اور پھر اسے سمجھ میں آنے لگا کہ وہ اپنے ملک ہندوستان میں نہیں بلکہ مصر میں ہے اس کے شوہر نے اس کے خاندان والوں کے مرنے کے بعد اسے اپنے ساتھ رکھ لیا تھا وہ یہاں مصر کے کسی ہسپتال میں تھی۔

اس کا شوہر اس کا بہت خیال رکھتا تھا وہ ہر روز صبح شام اس کے لیے پھول لے کر آتا تھا۔

وہ ہوش و حواس میں تھی لیکن ڈاکٹرز اس کے شوہر کو بتاتے تھے کہ وہ کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

وہ ساری زندگی اسی طرح سے بے ہوش رہے گی اور وہ بے بسی کی ایسی انتہا پر تھی کہ کسی کو کوئی جواب نہیں دے پاتی تھی کسی کو کہہ نہیں سکتی تھی کہ وہ ہوش میں ہے۔

اور آخر کار آج وہ اپنی دنیا میں لوٹ آئی تھی۔ اسے نہ صرف ہوش آگیا تھا بلکہ اس کے ہاتھ پیر بھی کام کرنا شروع کر چکے تھے وہ چل رہی تھی اپنے پیروں پر چلتے چلتے وہ یوں ہی دیو ار کا سہارا لیے باہر آگئی تھی۔

بے شک وہ اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات کو جی رہی تھی اپنے پیروں پر چلتے ہوئے وہ ہر طرف جا رہی تھی لیکن وہ تھک رہی تھی۔ اس سے زیادہ چلا نہیں جا رہا تھا۔

اس کے پیر جیسے اس کا وزن اٹھانے سے قاصر تھے اس نے واپس اندر جانا بہتر سمجھا تھا اس سے زیادہ وہ خود میں ہمت پیدا نہیں کر پا رہی تھی چلنے کی۔

وہ جس خاموشی سے باہر آئی تھی اسی خاموشی سے آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی واپس آگئی تھی دیوار سے واپس بیڈ کی طرف آیا اس کے لیے تھوڑا مشکل تھا۔

لیکن اس مشکل کو اس کی کوشش نے آسان بنا دیا تھا وہ واپس بیڈ پر آ کر آرام سے لیٹ گئی تھی اور خود پر اس نے بالکل ویسے ہی کمبل ڈالا تھا جیسے تو شیبہ ڈال کر سوئی تھی۔

تو شیبہ خود میں ہی مگن رہنے والی لڑکی تھی ہمیشہ خوش رہنے والی لڑکی تھی وہ سب سے زیادہ اہمیت اپنے آپ کو دیتی تھی اس کے حساب سے وہ پر فیکٹ تھی۔

اگر اس کے پاس کوئی نہیں تھا بات کرنے والا تو بھی کوئی بات نہیں وہ خود سے باتیں کر سکتی تھی وہ بھی بہت ساری اسی لیے تو تھوڑے سے وقت میں وہ اسے اتنا زیادہ پسند کرنے لگی تھی۔

اس کی باتیں اسے بہت زیادہ پسند تھی اس کے باتیں سینے ہوئے اسے بہت مزہ آتا تھا اور اب وہ جاننا چاہتی تھی جب اسے پتہ چلے گا کہ انشرح ٹھیک ہو چکی ہے تب اس کا ری ایکشن کیا ہوگا۔

وہ صرف اس کی آنکھ کھولنے پر یا مسکرانے پر اتنی زیادہ خوش ہو جاتی تھی کہ خوشی سے ناچنے لگتی تھی نہ جانے جب اسے یہ پتہ چلے گا کہ وہ ہوش میں آ چکی ہے۔

وہ چل پھر سکتی ہے وہ ہر طرف جا سکتی ہے تب اس کی خوشی کی کیا انتہا ہوگی۔

اور تو شیبہ نے اسے مرم کے بارے میں بتایا تھا کہ کائزان کی ایک بیوی ہے۔ اس نے کائزان کو کبھی بھی نہیں دیکھا تھا نہ ہی وہ اس کے قریب آیا تھا نہ وہ اپنی آنکھوں سے اب تک اسے دیکھ پائی تھی۔

لیکن اس نے اس کی آواز سنی تھی اور اس کے بارے میں اسے بس اتنا ہی پتہ تھا کہ وہ اس کے شوہر کا بڑا بھائی ہے۔

اور یہ وہ شخص تھا جس کے بارے میں وہ جاننا چاہتی تھی کیونکہ اس کا باپ کہا کرتا تھا کہ کائزان کاظمی اس کا مسیحا ہے۔

ہاں وہ اپنے بابا کی مسیحا سے ملنا چاہتی تھی۔ اسے دیکھنا چاہتی تھی۔ اور اسے یقین تھا کہ وہ جلد ہی اسے ضرور دیکھ پائے گی۔

***

وہ جلد ہی گھر واپس آیا تھا جب اس نے گاڑی دروازے کے اندر کی تب اسے کوئی بھی نظر نہیں آیا تھا باہر کوئی بھی نہیں تھا اس نے خود ہی واچ مین کو یہاں سے ہٹا دیا تھا۔

ڈبلیو کے ہوتے ہوئے اسے کسی طرح کے واچ مین کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی تھی اور مرم گھر پر اکیلی ہوتی تھی اسی لیے اس نے کسی بھی ملازم کو گھر پر رکھنا چھوڑ دیا تھا۔

اس کی بیوی کو پردے میں رہنا پسند تھا اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ کچھ بھی مرم کی مرضی کے خلاف ہو سی لیے اسنے سب کچھ اس کیا مرضی کے مطابق کیا تھا۔

لیکن اب اسے احساس ہو رہا تھا کہ اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن بے شک کسی بھی انسان سے کہیں زیادہ ڈبلیو اسے پروٹیکٹ کر سکتا تھا۔

اور اسے یقین تھا کہ ڈبلیو نے اس کی حفاظت کرنے کی بھرپور کوشش کی ہوگی لیکن پھر بھی وہ گولی وغیرہ سے اسے بچا نہیں سکتا تھا ہاں لیکن اسے ڈبلیو پر پورا یقین تھا کہ اس نے اسے کچھ بھی نہیں ہونے دیا ہوگا۔

لیکن پھر بھی اس واقعے نے اسے ڈرا دیا تھا۔ اس کی مرم کی جان خطرے میں تھی اتنا تو وہ سمجھ چکا تھا۔

اور اگر ڈی گینگ اس کی مرم کی جان کا دشمن نہیں بنا تھا تو پھر اور کون ہو سکتا تھا کیونکہ اور کوئی بھی کائزان کی کمزوری کا فائدہ نہیں اٹھا سکتا تھا۔

کسی میں بھی اتنی ہمت نہ تھی کہ کائزان سے یوں کھلے عام آ کر پنگا لیتا کوئی اس کے گھر کے اندر تک آیا تھا

اور اس طرح سے گھر کی انفارمیشن لینے کے بعد اس نے اسی کی بیوی پر جان لیوا حملہ کیا تھا مطلب صاف تھا

کہ یہ ڈی گینگ کے لوگ تھے لیکن ڈی گینگ تو غائب تھا۔ تو کیا وہ لوگ چھپ چھپا کر اس پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

لیکن چھپ چھپا کر حملہ کرنے سے انہیں کیا حاصل ہوگا اگر تو وہ اپنے بوس کی انفارمیشن چاہتے تو کھلے عام سامنے آتے

اس طرح سے اس کے گھر کے اندر گھس کر مرم کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرتے کہیں ڈی گینگ کے لوگ یہ تو نہیں جان چکے تھے کہ ان کا بوس مر چکا ہے۔

ممکن تھا کہ اپنے بوس کا بدلہ لینے کے لیے انہوں نے ۔ کائزان کی کمزوری کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہو

اور اگر ان لوگوں نے اس طرح کا کچھ سوچا تھا تو انہوں نے اپنی موت سوچی تھی اور کائزان انہیں دردناک موت دینے والا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.