لفٹ کے اندر کیمرہ لگا ہے جیجو دھیان سے رہیے گا وہ اپنا چہرہ دوسری طرف کیے بولی تھی جبکہ کائزان نے بنا کچھ کہے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا۔
وہ دونوں ایک ساتھ ہی لفٹ سے باہر نکلے تھے جب اس نے آگے سے آتے تیسرے کمرے کے اندر جانے کے لیے اسے اشارہ کیا تھا اور خود وہ آگے بڑھ گئی تھی۔
وہ تیزی سے قدم اٹھاتا اس تیسرے کمرے کے اندر آگیا تھا جہاں پر صرف دوائیاں وغیرہ ہی رکھی گئی تھی۔
وہ وہیں رک کر اس کا انتظار کرنے لگا تھا اخر تو شیبہ کیا جانتی تھی اور اگر وہ کچھ جانتی تھی تو اس کا تعلق رفیل کے پیشنٹ سے کیوں تھا ۔۔۔۔۔۔ ؟
اسے پرواہ نہ تھی کہ آخر ہسپتال میں کیا مسئلہ ہے یا پھر ہسپتال میں کیا ہونے والا ہے اسے پرواہ یہ تھی کہ اگر رفیل کی پیشنٹ کا اس چیز سے کوئی لینا دینا ہوا تو رفیل پریشان ہو سکتا تھا۔
رفیل کی خوشی کی آخری وجہ یہ لڑکی تھی جو اس وقت دنیا جہاں سے بے خبر تھی وہ اس لڑکی پر کسی طرح کا کوئی رسک لے ہی نہیں سکتا تھا۔
***
توشیبا جیسے ہی اندر آئی وہ اسے بولنے کا اشارہ کر چکا تھا جبکہ وہ بیٹھتی ہوئی تھوڑی ریلیکس ہوئی تھی پھر اس نے ہر طرف دیکھا اور پھر اس نے اپنی بات شروع کی تھی۔
ڈاکٹر جھوٹ بول رہا ہے بکواس کر رہا ہے ۔۔۔۔ اس نے بس اتنا ہی کہا تھا جب کہ وہ اسے مزید بولنے کا اشارہ کرتا سامنے والی کرسی پر بیٹھا تھا۔
آپ کی وہ جو پیشنٹ ہے نا اس کے ٹھیک ہونے کے80 پرسنٹ چانسز ہیں۔ وہ حد سے زیادہ رسپانس کر رہی ہے حد سے زیادہ کبھی بھی اسے ہوش آ سکتا ہے وہ کبھی بھی ٹھیک ہو سکتی ہے لیکن یہ ڈاکٹرز جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس ملیشیا بھیجنے کے لیے پیشنٹ نہیں ہیں۔
یہ لوگ بہت غلط کام کرنے والے ہیں یہ یہاں سے ہسپتال سے جوان لڑکیاں جن کی عمر تقریبا18 سے25 کے درمیان ہوتی ہے ان کا آپریشن کرتے ہیں اور یہاں سے ملیشیا بیچ دیتے ہیں اور وہاں ملیشیا میں ان کے ساتھ پتہ نہیں کیا کیا ہوتا ہے۔
یہاں ہسپتال میں تین چار اور لڑکیاں ہیں جو کافی ٹائم سے کوما میں ہیں لیکن ان کے ٹھیک ہونے کے چانسز بہت زیادہ ہیں۔ لیکن یہ لوگ انہیں ٹھیک نہیں ہونے دے رہے یہ پیشنٹس کو ایسی دوائیاں دیتے ہیں جو کوما میں جاتے ہی پیشنٹ رسپانس کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
پتہ نہیں وہ آدمی کیا کہہ رہا تھا مجھے ٹھیک سے اس کی بات سمجھ نہیں آئی لیکن وہ کہہ رہا تھا کہ چار لڑکیاں زیادہ مال لے کر جائیں گی تین لڑکیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا وہ کرو ڑوں اربوں کا فائدہ چاہتے ہیں۔
اور یہ بھی کہہ رہے تھے کہ اگر کسی لڑکی کی موت ہو گئی تو انہیں بہت نقصان ہوگا تو ایسی لڑکیوں کو لے کر جانا ہے جو کم از کم راستے میں مر نہ جائیں۔ یعنی کہ ایسی لڑکیاں جو رسپانس کر رہی ہوں۔ جب کے واپس ہوش میں آنے کے چانسز ہیں۔
اور کہہ رہے تھے کہ تھیلیاں پتہ نہیں اتنی مضبوط بنانی ہے جو پھٹنی نہیں چاہیے۔ آپ پلیز اپنی پیشنٹ کو یہاں سے لے جائیے کسی اور ہسپتال میں شفٹ کروا دیں ڈاکٹر نے جب رپورٹ تیار کی میں نے خود پڑھی ہے وہ بہت اچھی ہے۔
اور وہ لڑکی کبھی بھی ہوش میں آ سکتی ہے جو اتنا سب کچھ بکواس کر رہے ہیں نا یہ سب جھوٹ ہے یہ ملیشیا بھیج کر یہ ان لڑکیوں کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے یہاں تک کہ ان کے پہلے یہاں پر اپریشن کیے جائیں گے۔
ان لوگوں کو مجھ پر شک ہو گیا ہے مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں وہ لوگ مجھے مار نہ ڈالیں اسی لیے میں چاہتی تھی کہ یہ بات میں پہلے ہی کسی نہ کسی کو بتا دوں اگر آپ یہاں نہ آتے تو شاید میں مرم کو ہی فون کر کے یہ سب کچھ بتا دیتی۔
کیونکہ اس کے بھائی سے میری فون پر بات ہوئی ہے اس نے کہا ہے کہ وہ ملنے کے لیے آئے گا لیکن اب تک وہ آیا نہیں ہے میں نے اسے بتایا ہے کہ مجھے اس سے بہت ضروری بات کرنی ہے۔
وہ بول ہی رہی تھی جب اچانک اسے محسوس ہوا کہ کمرے کے باہر کوئی موجود ہے اس کی تو سانسیں ہی اٹکنے لگی تھیں۔ دروازہ اچانک سے کھلا تھا۔
جب اگلے ہی لمحے کائزان نے اپنی ریوالور نکال کر اپنے ہاتھ میں رکھ لی تھی۔
تو شیبہ تو باقاعدہ ڈر سے کانپنے لگی تھی کائزان بھی سمجھ چکا تھا کہ یہ معاملہ کوئی چھوٹا سا معاملہ ہرگز نہیں ہے اور وہ اس معاملے کی گہرائی میں اتر چکا تھا وہ سمجھ چکا تھا کہ یہاں پر کیا ہونے والا تھا۔
اس نے توشیبا کو اپنے پیچھے ہونے کے لیے کہا تھا جبکہ وہ اگلے ہی لمحے اس کے پیچھے ہو چکی تھی اس لڑکی کو اپنی جان بے حد عزیز تھی اتنا وہ سمجھ چکا تھا۔
***
وہ اس کے پیچھے چھپی باقاعدہ کانپ رہی تھی جب دروازہ کھول کر وہ اندر داخل ہوا کائزان نے اگلے ہی لمحے پستول نیچے کر لی تھی جبکہ وہ جو اس کے پیچھے چھپی تھی اب تک خوفزدہ تھی۔
باہر سے پوچھا میں نے کہ نرس تو شیبہ کہاں گئی ہے تو اس نے کہا کہ یہاں اس روم میں وہ اندر داخل ہوتے ہوئے پیچھے کھڑی لڑکی کو دیکھ رہا تھا جبکہ کائزان کو یہاں دیکھ کر وہ خود بھی تھوڑا سا کنفیوز ہوا تھا۔
یاور ۔۔۔۔۔ وہ سوالیہ انداز میں بولی تھی جب یاور نے سر ہلایا ۔
ہاں میں یاور ہی ہوں شاید تم مجھے نہیں پہچانتی وہ خود بھی شاید اسے پہلی دفعہ ہی دیکھ رہا تھا۔
ہاں میں ہوں نرس تو شیبہ میں نے انہیں سب کچھ بتا دیا ہے اور ان سے پوچھ لیجئے۔ میرا اس وقت جانا بہت ضروری ہے اگر کسی نے مجھے ڈیوٹی ہاورز میں اس طرح گئیں لڑاتے دیکھ لیا ہے نا تو میرے لیے بہت بڑی مصیبت ہو جائے گی اور ویسے بھی مجھے لگ رہا ہے کہ ان لوگوں کو مجھ پر شک ہے۔
میں پھنسنا نہیں چاہتی مجھے میری جان بہت زیادہ پیاری ہے۔
وہ کہہ کر باہر بھاگ گئی تھی جبکہ وہ کنفیوز سا اب کائزان کی طرف دیکھنے لگا تھا۔
کیا تمہیں بھی اس نے اسی لیے یہاں بلایا تھا کہ وہ تمہیں ہسپتال کے بارے میں کچھ بتا سکے وہ اس سے سوال کرنے لگا تھا۔
ہاں بالکل اور اس نے مجھے کافی کچھ بتایا بھی ہے اس ہسپتال میں کوئی انلیگل کام ہونے والا ہے جس میں یہاں سے کوما میں پیشنٹ ہیں انہیں دوسرے ملک ٹرانسفر کیا جانا ہے۔
اصل وجہ کیا ہے یہ تو میں نہیں جانتا لیکن تو شیبہ کی باتوں سے میں نے اندازہ لگایا ہے کہ شاید یہ لڑکیوں کے جسمانی پارٹس وغیرہ بیچتے ہیں۔
ایک دل کی قیمت ون ملین ڈالر ہے۔ میری انفارمیشن کے مطابق وہ اپنا ریوالور واپس جیب میں ڈالتے ہوئے اسے بتانے لگا تھا۔
کیا یہ تو بہت غلط چیز ہے اور یہاں کے ڈاکٹرز ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔ کیا تم بھی اسی سلسلے میں یہاں آئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
کیا کچھ پتہ چلا ہے تمہیں ۔۔۔۔۔۔؟ وہ سامنے والی کرسی پر
بیٹھتے ہوئے پوچھنے لگا تھاجبکہ وہ اس کا جیکٹ دیکھ رہا تھا۔
اس نے ایک نظر اسے دیکھا اور پھر جیکٹ کو ۔
تمہارا ہی ہے میں مرم سے ملنے گھر گیا تھا تو اس نے زبردستی مجھے پہنا کر بھیجا ہے تاکہ میں تو شیبہ کو اچھا لگوں ۔
وہ کچھ اکتائے ہوئے لہجے میں بولا تو کائزان کو ہنسی آ گئی۔
تم اس کے لیے اتنا تیار ہو کر آئے اور اس نے تمہیں ایک نظر دیکھا بھی نہیں افسوس ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ہوتا ہے ہوتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ تمہاری بہن اس لڑکی کو اپنی بھابھی بنا کر ہی دم لے گی۔
ویسے جب اس کا فون آیا تھا مجھے لگا تھا کہ شاید اس نے تمہیں قبول کر لیا ہوگا اور شادی وغیرہ کے باتوں کے لیے فون کیا ہوگا لیکن معاملہ کچھ اور تھا خیر جو ہوا سو ہوا۔
تم بتاؤ کہ اب تم نے کیا کرنا ہے تو شیبہ کو لگتا ہے کہ تم اس کیس کو کافی اچھے طریقے سے ہینڈل کر پاؤ گے۔
اگر تمہیں میری کوئی ہیلپ چاہیے تو میں تمہیں اتنا بتا سکتا ہوں کہ کوما میں یہاں ہسپتال میں چار لڑکیاں ہیں جن میں سے ایک آج یہاں سے شفٹ ہو جائے گی باقی تین لڑکیاں ہیں اب
تمہیں ان لوگوں کا پردہ بھی فاش کرنا ہے جو یہ کام کرتے ہیں۔
وہ سب کچھ تو میں سمجھ چکا ہوں لیکن مجھے اس کی انفارمیشن کہاں سے ملے گی اور جو لڑکی آج یہاں سے شفٹ ہو رہی ہے وہ کس وجہ سے ہو رہی ہے میرا مطلب ہے کیا اسے کوئی شک وغیرہ ہے
میں کچھ نہیں جانتا جتنا جانتا تھا تمہیں بتا چکا ہوں باقی تمہارا کیس ہے تم جیسے چاہے اسے ہینڈل کر سکتے ہو وہ کہہ کر وہاں سے باہر نکل گیا تھا جبکہ یاور بھی اٹھ کر باہر نکلنے لگا۔
***
کیا مطلب کائزان میں تمہاری بات کو سمجھا نہیں اگر ہم اسے ہسپتال سے شفٹ کر دیں گے تو یہ کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس کے لیے میرا مطلب ہے تم نے سنا نہیں ڈاکٹر کیا کہہ رہا تھا۔
اس کی مشین تک چینج کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے اور تم کہہ رہے ہو کہ ہم اس کا ہسپتال چینج کر دیں۔
وہ ڈاکٹر مجھے یقین دلا رہا تھا کہ ملیشیا میں اس کا علاج بہت بہتر طریقے سے ہو سکتا ہے اور اگر ایسا ہو سکتا ہے تو مجھے یہی لگتا ہے کہ ہمیں اسے ملیشیا لے جانا چاہیے۔
ڈاکٹرز سٹاف نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ وہاں اس کا بہترین علاج کریں گے مجھے بھی وہاں جانے کی ضرورت نہیں ہے میرے بغیر ہی وہ ہر چیز سنبھال لیں گے اور ویسے بھی ہم ڈاکٹر یعقوب پر بھروسہ کر سکتے ہیں وہ تقریبا ایک سال سے اس کا علاج کر رہے ہیں۔
میں کہہ رہا ہوں کہ ہم اسے اس ہسپتال سے ٹرانسفر کر رہے ہیں میں چاہتا ہوں کہ ہم اسے کسی اور ہسپتال میں شفٹ کر دیں۔
بس بات ختم تم پیپرز بنواؤ ٹھیک ہے وہ اس کا کندھا تھپتھپاتے ہوئے وہاں سے نکل چکا تھا جبکہ رفیل پریشان ہو گیا تھا اسے کائزان کی کوئی بات سمجھ نہیں آرہی تھی لیکن اگر کائزان کہہ رہا تھا تو اس کا مطلب صاف تھا کہ اسے کائزان کی بات ماننی تھی۔
***
آپ ایسا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں رفیل صاحب ہم کہہ چکے ہیں کہ آپ کی پیشنٹ کو پہلے ہی جان کا خطرہ ہے اور آپ اتنا بڑا رسک لے رہے ہیں انہیں یہاں سے شفٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اس وقت مصر میں اس ہسپتال سے بہتر کون سا ہسپتال ملے گا آپ کو بس مجھے اس بات کا جواب دیجیے ۔
آپ اپنی پیشنٹ کی زندگی پر اتنا بڑا رسک لینے کے بارے میں سوچ بھی کیسے سکتے ہیں آپ کو سمجھ میں نہیں آ رہا ان کی کنڈیشن کیا ہے اگر ہم نے مشینری اف بھی کر دی نا تو ان کی جان جا سکتی ہے اور آپ نے اتنا بڑا فیصلہ کر لیا۔
پچھلے چار سال سے اس ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے ہم دن رات ایک کر رہے ہیں ان کے لیے اور آپ یوں اچانک فیصلہ کر کے آتے ہیں اور اگر بعد میں پیشنٹ کو کچھ ہو جاتا ہے تو سارا بلیم آپ ہسپتال اور ڈاکٹرز پہ ڈال دیں گے۔
ڈاکٹر یعقوب تو بکھلا کر رہ گیا تھا جب نصیر اندر داخل ہوا۔
کیا ہوا ڈاکٹر خیریت تو ہے نا وہ سائیڈ والی کرسی پر بیٹھتا ہوا رفیل کو دیکھ رہا تھا جو کافی پریشان لگ رہا تھا۔
اپنے دوست کو سمجھ ائیے ڈاکٹر نصیر وہ اس ہسپتال سے اپنی پیشنٹ کو شفٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں یہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے انہیں اندازہ بھی نہیں ہے۔
ممکن ہے کہ جیسے ہم منشینری اف کریں وہ زندگی سے رخ پھیر لیں۔ اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتے ہم ان کی زندگی پر وہ بہت پریشانی سے اسے سمجھا رہا تھا
رفیل ایسا کیا ہو گیا جو تم انہیں شفٹ کرنا چاہتے ہو میرا مطلب ہے بھابھی کو یہی پر رہنے دو نا ۔ یار میں ہوں نا یہاں ان کا خیال رکھنے کے لیے۔
تم اس طرح اچانک انہیں شفٹ کرنے کے بارے میں کیوں سوچ رہے ہو کیا تمہیں کوئی مسئلہ ہے۔ نصیر خود بھی پریشان سا اس سے پوچھنے لگا تھا جب اس نے نصیر کو باہر آنے کا اشارہ کیا تھا اور وہ خود اس بات کو ٹال کر اس کے کمرے سے باہر نکل آیا نصیر اس کے پیچھے ہی آگیا تھا۔
کیا بات ہے رفیل تم اتنے پریشان کیوں ہو یار مجھے بتاؤ کیا مسئلہ ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔ ؟
اس طرح اچانک تم بھابھی کو یہاں سے شفٹ کیوں کرنا چاہتے ہو جبکہ تم جانتے ہو کہ یہاں تمہارے اعتبار کے لوگ ہیں یہاں میں ہوں جو بھابھی کی دیکھ بھال کر سکتا ہوں لیکن تم اس طرح سے اچانک سے فیصلہ کرو گے تو تمہارے لیے مسئلہ بن جائے گا اور بھابھی کی حالت کیسی ہے یہ تو تم جانتے ہی ہو نا ۔
یار مجھے کچھ نہیں پتا بس کائزان کا حکم ہے کہ جلد سے جلد انشراح کو اس ہسپتال سے شفٹ کر رہا ہے وجہ میں نہیں جا نتا آج وہ اچانک ہی اسے دیکھنے کے لیے یہاں ہسپتال آگیا ڈاکٹر یعقوب نے اسے بتایا بھی کہ اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
لیکن پھر بھی کائزان جاتے جاتے مجھے یہ کہہ کر گیا ہے کہ میں کیسے بھی اسے یہاں سے ڈسچارج کروا کر کسی دوسرے ہسپتال میں شفٹ کروا دوں ۔
وہ نصیر کو اپنا مسئلہ بتانے لگا تھا۔
کائزان نے کہا ہے تو پھر ضرور کوئی وجہ ہوگی۔ رفل میں ڈاکٹر یعقوب سے بات کرتا ہوں اگر کائزان نے اس چیز پر زور دیا ہے تو مطلب صاف ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی گڑبڑ ضرور ہے۔
باقی تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تم فی الحال گھر جاؤ میں تمہیں فون پر ساری ڈینیل بتا دوں گا میں ابھی ڈاکٹر یعقوب سے اس بارے میں بات کرتا ہوں۔
وہ اسے ریلیکس کرتے ہوئے بولا تھا جب کہ وہ صرف ہاں میں سر ہلا کر وہاں سے نکل آیا تھا۔
***
وہ گھر پہنچا تو مرم وہاں باہر ہی اسے ڈبلیو کے ساتھ ہستی کھیلتی نظر آئی تھی وہ مسکراتے ہوئے اس کی طرف بڑھنے لگا۔
یہ کیا چل رہا ہے یہاں وہ جو اس کے سامنے پالتی مارے بیٹھی اس کے ناخن دیکھ رہی تھی وہ کنفیوز سا اس کے پاس آگیا۔
وہ میڈم بگیرا کے ناخن چیک کر رہی تھیں کتنے لمبے اور نوک دار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ میں سوچ رہی تھی میں کاٹ دوں ان کو ۔۔۔۔۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو کائزان نے نفی میں سر ہلایا تھا۔
ہرگز نہیں اگر اس کے ناخن کاٹ دو گی تو یہ اپنے شکار کو کس طرح سے ہینڈل کرے گا اگر اس کے ناخن عام انسانوں کے جیسے ہو گئے تو اس میں اور انسان میں فرق کیا رہے گا۔
جب کوئی برا جانور حملہ کرتا ہے تب جس طرح ایک انسان اس کے سامنے بے بس ہو جاتا ہے اسی طرح تمہارا بگیرا بھی بےبس ہو جائے گا۔
جانور کبھی اپنے ہاتھوں سے شکار نہیں پکڑتا ۔ وہ پہلے ناخنوں سے حملہ کرتا ہے اور اس کے بعد اپنا شکار اپنے ہاتھوں سے پکڑتا ہے تاکہ اس کا شکار زخمی ہو کر اس کے لیے آسانی پیدا کرے وہ اسے تفصیل سے بتا رہا تھا۔
اچھا لیکن ہمارا بگیرا تو گھر میں ہی کھانا کھاتا ہے نا ۔ وہ تو باہر جاتا ہی نہیں تو پھر اس کو شکار کرنے کی کیا ضرورت ہے وہ پریشانی سے پوچھنے لگی جبکہ اس کی معصومیت پر وہ ہنس دیا تھا۔
تمہیں کس بے وقوف نے کہہ دیا کہ یہ کھانا گھر پر کھانا ہے ہم صرف اسے دن کا کھانا دیتے ہیں باقی رات کو اپنا شکار خود کرتا ہے یہ ایک چیتا ہے خدا نے اسے طاقتور بنایا ہے اور خدا نے جس طرح سے اسے اپنے کھانے کا انتظام کرنے کا حکم دیا ہے یہ اسی طرح انتظام کر کے کھاتا ہے۔
یہ خود اپنے لیے شکار ڈھونڈتا ہے اسے اپنے لیے تیار کرتا ہے اور رات کو کھانا کھا کر یہ واپس گھر آتا ہے۔
رات یہ جنگلوں میں نکل جاتا ہے۔ اور وہاں اس کے لیے شاہی ڈشز تیار ہوتی ہیں وہ اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے اسے اندر کی طرف لے جاتے ہوئے بتا رہا تھا۔
اور میں سوچ رہی تھی کہ وہ پالتو ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا سب کچھ گھر کے اندر ہوتا ہے وہ اس کے ساتھ آتے ہوئے بتانے لگی
ہاں اس کا سب کچھ اس گھر کے اندر ہے لیکن میں نے اس سے اس کی آزادی نہیں چھینی ۔ ایک چیتا جنگلوں میں شکار کرتا اپنی زندگی انجوائے کرتا اچھا لگتا ہے اسے میرے پاس رہنا پسند ہے اسی لیے وہ رہتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں نے اس سے اس کی دنیا چھین لی ہے۔
ڈبلیو اگر گھر پر ہوتا ہے تو اس کا پنجرہ صرف اس وقت بند ہوتا ہے جب اس پاس کوئی دشمن ہو اور وہ دشمن کبھی بھی حملہ کر کے نقصان پہنچا سکتا ہو اور ہمیں اس دشمن کو نقصان نہ پہنچانا ہو۔
باقی تم نے دیکھا ہوگا اس کا پنجرہ ہر وقت کھلا رہتا ہے وہ ہر طرف گھومتا پھرتا ہے جہاں اس کا دل کرتا ہے وہ وہاں جاتا ہے۔
وہ اسے پرسکون انداز میں بتا رہا تھا جب کہ وہ ساری بات سمجھنے کے بعد اب کافی خوش ہو گئی تھی۔
اسے یہ جان کر اچھا لگا تھا کہ کائزان نے بے شک ایک پالتو جانور پال کر رکھا تھا لیکن اس سے اس کی زندگی چھینی نہیں تھی وہ اپنی مرضی کا مالک تھا۔
تمہیں پتہ ہے میں نے شہر کا گھر چھوڑ کر یہاں جنگلوں میں گھر کیوں لیا تھا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ میرا ڈبلیو آزادی سے اپنی زندگی جیے وہ اکثر گھر سے باہر نکل جاتا تھا اور پھر وہاں کے لوگ پاگلوں کی طرح چیخنے چلانے لگتے تھے۔
جیسے ابھی وہ ان پر حملہ کر دے گا حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا تھا ڈبلیو کبھی کسی کو نقصان پہنچاتا ہی نہیں تھا وہ بس اپنی مستی میں مگن گھوم پھر کر واپس آ جاتا تھا لیکن انسانوں کو عادت ہوتی ہے فضول میں رونا دھونا کرنے کی۔
دو دفعہ اس کی شکایت تھانے میں کروا دی گئی میں نے بڑی مشکل سے لے دے کر معاملہ حل کیا تھا۔
میرے ڈبلیو کو وہ سکون سے رہنے ہی نہیں دے رہے تھے اٹھ مہینے میں اس شہر والے گھر میں رہا اور اٹھ مہینے اس کی زندگی عذاب رہی۔
پھر فائنلی میں نے اپنے ڈبلیو کے لیے یہ گھر بنوایا جس میں وہ آزادی سے ہر طرف گھوم سکتا ہے۔
تمہیں اندازہ ہے یہ جنگل کتنا خطرناک ہے۔ کوئی عام انسان اس جنگل میں ایک گھنٹہ سروائیو نہیں کر سکتا اتنے خون خوار جانور ہیں یہاں ۔
لیکن میرے ڈبلیو کو یہاں رہنا پسند تھا اور میں چاہتا ہوں کہ جو لوگ مجھے عزیز ہیں جن سے میں محبت کرتا ہوں میں ان کے لیے زندگی کی ہر آسائش ان کے قدموں میں ڈال دوں ۔
تو بس میرا ڈبلیو یہاں خوش ہے اور ڈبلیو کو خوش دیکھ کر اس کے ممی پاپا خوش ہیں رائٹ وہ اس کی ناک کھینچتے ہوئے بولا تھا۔
بالکل رائٹ ۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوئے کچن کی طرف آئی تھی۔
تو شیبہ اور بھائی کی میٹنگ آج پکی ہو جائے گی میں نے نا ان کو اچھے سے تیار شیار کر کے یہاں سے بھیجا تھا تاکہ وہاں نا ان کا ٹا نکا فٹ ہو جائے۔
مجھے پتہ ہے میرے ہینڈسم بھائی کو دیکھ کر وہ فدا ہو گئی ہوگی۔ کسی سے کم نہیں ہے میرا بھائی اور پھر نا میں نے ان کو آپ کی جیکٹ اور جوتے بھی پہنا کر بھیجیں ہیں عجیب سے سیکیورٹی گارڈ کا
جیکٹ پہن کر رکھا ہوا تھا۔
وہ اپنی ہی مستی میں بولے جا رہی تھی جب کہ وہ ہسپتال میں تو شیبہ کا ایک نظر اسے دیکھ کر بھاگنا یاد کرتا مسکرا دیا تھا۔
مشکل ہے جانو تمہارے ہینڈسم سے بھائی کا اس لڑکی کو پسند آیا ۔ اس نے دل میں کہا تھا اگر اونچی آواز میں کہتا تو یقینا مسئلہ بن سکتا تھا۔
***
یہ کیا ہے وہ ٹیبل پر رکھی گڈی دیکھتے ہوئے رسل سے پو چھنے لگی تھی۔
یہ پیسے ہیں۔ مصر کی کرنسی ہے یہاں جو چیز بازار سے ملتی ہے اسی سے ملتی ہے جیسے پاکستان میں روپیے ہوتے ہیں یہاں پر یہ مصری پاؤنڈز ہوتے ہیں۔
وہ گنتے ہوئے بڑے مصروف انداز میں بولا تھا
جبکہ وہ ایک ساتھ تین چار گڈیاں دیکھ کر بڑی خوش ہو رہی تھی میں لے لوں تھوڑے سے ۔۔۔۔۔۔؟ اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔
نہیں یہ کسی کی امانت ہیں۔ وہ پھر سے مصروف انداز میں بولا تھا جبکہ مرم کو لگا کہ وہ بہانے بازیاں کر رہا ہے۔
اگر نہیں دینے تو ایسے ہی بتا دیں بہانے کیوں بنا رہے ہیں کہ امانت ہیں کسی کی۔ وہ برہم ہوئی تھی
یار مرم میں بہانے کیوں کروں گا سچ میں کسی کی امانت ہیں۔
میرے پیسے نہیں ہیں یہ ۔ وہ یقین دلانے والے انداز میں بولا جبکہ وہ ناراض سی اٹھ کر کمرے میں آگئی تھی جہاں کائزان ابھی ابھی نہا کر نکلا تھا۔
مجھے پیسے دیں ۔۔۔۔۔۔ وہ دونوں ہاتھ کمر پر ٹکا تی اس کے سامنے کھڑی تھی جان تم کیا کرو گی پیسوں کا ۔۔۔۔۔ ؟ تمہیں جو بھی چیز چاہیے ہوئی مجھ سے کہتا ۔ وہ مسکرا کر ٹال گیا۔
ارے یہ کیا بات ہوئی آپ سے کیوں کہوں آپ مجھے خرچہ دیں میں خود اپنے پیسے اپنے پاس رکھوں گی۔
ویسے بھی نا شوہر کا فرض ہوتا ہے بیوی کو رقم دینا لائیے دیجیے میری رقم ۔۔۔۔۔ وہ ناراض ناراض سی بول رہی تھی جبکہ رسل دروازے پر دستک دیتا اندر داخل ہوا۔