Chapter 52: باب 52

رفیل ایک ہاتھ میں چھوٹی تو دوسرے ہاتھ میں بڑی بوتل پکڑے بیٹھا تھا۔

یہ کیا ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔؟ اس نے پیچھے سے رفیل سے پوچھا تھا غلامی ہو رہی ہے تمہاری بیوی اور بچے کی جنابہ کا کہنا ہے کہ جب وہ تھک جائیں گے انہیں پانی پلانا ہے۔

فی الحال وہ کھیلنے میں بری ہیں اور میں یہاں سے ہل نہیں سکتا کیونکہ اگر میں ہلا تو تمہارا بیٹا میری ٹانگ کھا جائے گا۔

پتہ نہیں اس کی کیا دشمنی ہے میری ٹانگ کے ساتھ میری ٹانگ کے پیچھے ہی لگ گیا ہے وہ شکایت نامہ کھول رہا تھا جب کہ کائزان انگور کرتے ہوئے کچن کی طرف بڑھ گیا۔

مجھ معصوم کو کوئی سینا ہی نہیں چاہتا اس گھر میں سارے ستم مجھ پر ہوتے رہیں گے اور انہیں میں خاموشی سے سہتا رہوں گا وہ ڈرامائی انداز میں واپس بیٹھ کر اپنے فون پر مصروف ہو گیا تھا۔

جب ڈبلیو بھاگتے ہوئے اس کے پاس آیا تھا اس نے بڑی سی بوتل کھول کر اس کے منہ میں پانی انڈھلنا شروع کیا تھا۔

جبکہ مرم بھی بوتل اٹھا کر اپنے منہ سے لگاتی پانی پیتی ڈبلیو کے فارغ ہونے سے پہلے بھاگ کر پائپ کو اٹھا چکی تھی۔

جبکہ ڈبلیو بھی اس کے پیچھے ہی بھاگا تھا لیکن وہ ہار چکا تھا۔

کائزان باہر آئیں نا بہت مزہ آ رہا ہے آئیے کھیلتے ہیں اس نے اشارے سے اسے بلایا تھا۔ جب کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ رفیل کے لیے بھی چائے بناتا اس کے پاس رکھ کر بیٹھ گیا۔

نہیں تم لوگ انجوائے کرو۔ وہ دور سے ہی اسے منع کرتے ہوئے بیٹھ گیا تھا۔

***

شکریہ مجھے اس کی ضرورت تھی۔ رفیل چائے کا کپ اٹھاتے ہوئے بولا کیسی ہے وہ ۔۔۔۔۔۔ اس نے جیسے ہی کپ اپنے لبوں سے لگایا کائزان نے پوچھا تھا۔

ویسی ہی ہے جیسی ہوتی ہے۔ اس کے چہرے سے ہر طرح کی شوخی غائب ہو چکی تھی وہ چہرہ پھیر گیا۔

ڈاکٹر کیا کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کائزان نے پھر سے سوال کیا۔ کہتے ہیں کہ صرف دعائیں ہی اسے واپس لا سکتی ہیں میں نے بھی کہہ دیا کہ اگر اسے دعائیں لا سکتی ہیں تو میں چار سال سے دعائیں ہی تو کر رہا ہوں۔

کیا میری دعاؤں میں اثر نہیں ہے کائزان وہ میری دعائیں سن کر بھی واپس نہیں آتی۔

تھک گئے ہو اس کا انتظار کرتے کرتے کائزان نے سوال کیا تھا۔ میں آخری سانس تک انتظار کروں گا کائزان میں کبھی تھک نہیں سکتا میں محبت کرتا ہوں اس سے۔ لیکن ڈاکٹر کہتا ہے کہ وہ

کوشش ہی نہیں کرتی وہ زندگی کی طرف لوٹ کر آ سکتی ہے لیکن وہ اتی ہی نہیں۔

پھول پسند آتے ہیں اسے میرے اور تمہاری بیوی نے اس پر بھی پابندی لگا دی۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ جب میں اس کے پاس پھول رکھتا ہوں نا تب اس کا دل زور سے دھڑکتا ہے۔ لیکن تمہاری بیوی میری محبت کی دشمن ہے۔

ہاں کیونکہ میری بیوی چاہتی ہے کہ اب تمہیں شادی کر لینی چاہیے روز روز پھولوں کا خرچہ میری بیوی برداشت نہیں کر سکتی اس کی جیب سے نہیں دیتا ہوں میں پھول اپنی خود کی محنت سے اگائے ہیں میں نے وہ تو روز روز مصر کے سڑکوں پر پھول نہیں ملتے تھے اسی لیے میں نے اتنی محنت کی تھی ان سب چیزوں پر لیکن تمہاری بیوی کے نخرے ۔

اب تم زیادہ بول رہے ہو۔ اس نے اس کی بات کو کاٹا تھا شاید وہ بھول گیا تھا کہ وہ مرم کے خلاف کس کے سامنے بات کر رہا ہے وہ اچھی ہے لیکن اچھی بن کر نہیں رہتی ۔ اب دیکھو نا مجھے غلامی پر لگایا ہوا ہے اس نے بوتلوں کی طرف اشارہ کیا تھا۔

گڈ کرتے رہو غلامی لیکن میری بیوی کے خلاف کچھ مت بولنا اگر اپنی جان پیاری ہے تو وہ اس کا گال تھپتھپاتا اس کے قریب سے اٹھ کر اندر چلا گیا تھا جبکہ وہ منہ بنا کر رہ گیا۔

***

کائزان میں نے نا سوچا ہے کہ ہم ڈبلیو کا نام بدل دیں آپ جو مرضی بولو میں نے اس کا نام بدلنا ہے۔

وہ بیڈ پر بیٹھا نہ جانے کیا کر رہا تھا جب وہ واش روم سے چینج کرتے ہوئے اس کے ساتھ لیٹ کر بولی تھی وہ کافی تھک چکی تھی۔

مطلب کہ تم اس کا نام ہی بدل دینا چاہتی ہوں اس کے بھیگے بالوں میں انگلیاں پھیر تا وہ اس کے ساتھ ہی لیٹ گیا تھا۔

ہاں نا میں اس کا نام بگیرا رکھوں گی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بگیرا ۔۔۔۔ یہ کیسا نام ہے وہ اس کے عجیب و غریب نام پر پوچھنے لگا۔

ارے بگیرا چیتا ہوتا ہے نا لیکن وہ کالا ہوتا ہے لیکن ہمارا والا جو چیتا ہے نا وہ سفید ہے کیونکہ اس نے نا کریمیں لگا لگا کر اپنے آپ کو چٹا گورا کر لیا ہے لیکن وہ ہے تو بگیرا ہی نا اس لیے میں اس کو بگیرا کہوں گی۔

اچھا ہے نا میرا نام وہ دانت دکھاتے ہوئے بولی تھی۔ ہاں بہت اچھا ہے تم جو مرضی بلاؤ دل چاہے تو بگیرا کہو دل چاہے تو ڈبلیو کہو ۔ وہ اس کے چہرے کو تھوڑی سے پکڑ کر سامنے کرتا اس کے لبوں پر جھکنے لگا تھا۔

یہ آپ کیا کر رہے ہیں وہ اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھتی اسے پیچھے کرتے ہوئے پوچھنے لگی۔

اپنے بچے کے ساتھ وقت گزار لیا نا تم نے اب میری باری ہے۔ میں اپنے حصے کا پیار لے رہا ہوں۔ اس کا ہاتھ اپنے ماتھے سے ہٹاتے ہوئے وہ اپنے لبوں کو اس کے لبوں پر رکھ چکا تھا۔

ارے میری بات بھی تو سنیں ۔۔۔۔۔۔ وہ فاصلہ بناتے ہوئے بولی۔

اس وقت میں کچھ سینا نہیں چاہتا تمہیں محسوس کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے لبوں کو قید کر چکا تھا۔ وہ خاموشی سے اس کی قریب میں پھیگلنے لگی تھی۔

***

السلام علیکم اس نے فون کان سے لگاتے ہوئے کہا تھا یہ نمبر کس کا تھا اسے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔

وعلیکم السلام آپ مرم کے شوہر بات کر رہے ہیں نا

۔۔۔۔۔؟ دوسری طرف سے ایک لڑکی کی آواز سنائی دی تھی۔

اس نے پھر سے نمبر کو دیکھا وہ اس نمبر کو نہیں پہچانتا تھا کوئی لڑ کی اس سے بات کر رہی تھی اور وہ لڑکی مرم کو جانتی تھی۔

وہ اچھا خاصا کنفیوز ہو کر رہ گیا تھا اس کے نمبر پر کون فون کر سکتا تھا ۔۔۔۔۔۔؟ جو مرم کو بھی جانتا ہو وہ الجھ گیا تھا۔

جی ہاں میں بات کر رہا ہوں آپ کون ہیں اس نے پریشانی سے پوچھا تھا اس کے ذہن میں کئی سارے خیال ایک ساتھ آئے تھے

میں تو شیبہ ہوں تو شیبہ وہ نرس جب آپ کا وہ ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ تب مجھے آپ کے لیے اپوائنٹ کیا گیا تھا آپ کے لیے ہسپتال میں نرس چینج کی گئی تھی چینج کر کے مجھے رکھا گیا تھا وہ تفصیل سے بتا رہی تھی۔

او ہاں بالکل آپ یاد ہیں مجھے ۔۔۔۔ اس نے مسکرا کر کہا تھا یہی تو وہ لڑکی تھی جو مرم کو اپنے بھائی کے لیے پسند آگئی تھی۔

شکر ہے مجھے لگا کہ میں آپ کو یاد ہی نہیں ہوں گی مرم نے مجھے فون نمبر دیا تھا اور وہ بھی آپ کے بھائی سے زبردستی لے کر ۔

وہ تو کمینہ نمبر دے ہی نہیں رہا تھا میرا مطلب ہے آپ کا چھوٹا بھائی نمبر دے ہی نہیں رہا تھا۔

لیکن مرم نے زبردستی مجھے نمبر لے کر دے دیا تھا۔

تو مجھے مرم سے بات کرنی ہے آپ میری بات کروا سکتے ہیں اس سے کتنے دن ہو گئے میں نے اپنی دوست سے بات ہی نہیں کی مجھے پتہ چل گیا تھا نا کہ آپ لوگ ہنیمون پر گئے ہیں۔

وہ مرم جس دن یہاں سے جا رہی تھی نا اسی دن مجھے بتا کر گئی تھی کہ آپ لوگ تقریبا15 20 دن کے بعد واپس آئیں گے تو میں نے سوچا کہ میں تبھی فون کر لوں گی۔

وہ کیا ہے نا ہسبینڈ وائف کو ڈسٹرب کرنا مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے میں ان معاملوں میں نا بہت احتیاط کرتی ہوں۔

اچھا تھوڑی نہ لگتا ہے کہ ہسبینڈ وائف رومینس کر رہے ہوں اور کوئی تیسرا بندہ اکر کباب میں ہڈی بنے۔

وہ لڑکی بولے جا رہی تھی کائزان نے تھوڑی ہی دیر میں اندازہ لگا لیا تھا کہ مرم کی طرح وہ بھی بہت زیادہ باتیں کرتی تھی۔

جی میں ابھی آپ سے مرم کی بات کرواتا ہوں وہ جان چھڑانے والے انداز میں کہتا تیزی سے اندر گیا اور فون مرم کے حوالے کر دیا تھا جو ابھی ابھی فریش ہو کر نکلی تھی۔

تمہاری وہ نرس سہیلی تم سے بات کرنا چاہتی ہے جسے ہسپتال میں میرے لیے چینج کر کے رکھا گیا تھا اس نے یاد کروایا تھا جبکہ مرم کی تو آنکھیں چمک اٹھی تھیں یعنی تو شیبہ کا فون تھا اس کی ہونے والی بھابھی کا۔

***

ہیلو تو شیبہ کیسی ہو تم میں نے تمہیں بہت مس کیا اب جا کر فون کیا ہے تم نے ۔

اتنے دنوں کے بعد اتنے دن سے میرا نمبر ہے تمہارے پاس وہ فون اٹھاتے ہی شکایت نامہ کھولنے لگی جب کہ کائزان کمرے سے باہر نکل گیا تھا۔

ارے یار کیا بتاؤں میں اپنی جاب میں بہت زیادہ بری ہو گئی تھی۔ مجھے نا تم سے کچھ بہت ضروری بات کرنی تھی اس لیے میں نے تمہیں فون کیا ہے۔

اچھا مطلب تم نے مجھے اپنی کسی ضروری بات کے لیے فون کیا ہے اس لیے نہیں کیونکہ تم مجھے مس کر رہی تھی مرم نے برا منایا تھا۔

ارے نہیں نہیں میری جان ایسی بات نہیں ہے لیکن ضروری بات بھی کرنی تھی اور تم سے بہت ساری باتیں بھی کرتی تھیں کیا تم مجھے بتا سکتی ہو۔

اگر میں غلط نہیں ہوں تو تمہارا بھائی پولیس میں ہے نا

۔۔۔۔۔؟ اس نے سب سے پہلا سوال ہی یاور کے بارے میں کیا تھا۔

وہ یاور کے بارے میں کیوں پوچھ رہی تھی وہ کنفیوز ہوئی لیکن اسے خوشی ہو رہی تھی کہ وہ یاور کے بارے میں بات کر رہی تھی ہاں لیکن تم کیوں پوچھ رہی ہو وہ دراصل وہ کسی سیکرٹ پولیس ایجنسی میں ہے مجھے ٹھیک سے نہیں پتا وہ یونیفارم وغیرہ نہیں پہنتے اسے جتنا سمجھ میں آیا تھا اس نے اتنا بتانے کی کوشش کی تھی

ارے یونیفارم سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے یہاں ہسپتال میں نا ایک بہت بڑا مسئلہ ہو گیا ہے

لیکن وہ بات صرف میں جانتی ہوں میں نے کسی کو بھی نا ابھی تک پتہ نہیں چلنے دی۔

لیکن مجھے بہت ڈر بھی لگ رہا ہے کہ اگر کسی کو پتہ چل گیا اس بارے میں تو میں پھنس جاؤں گی۔

تم نا اپنے بھائی سے میرا رابطہ کروا دو تاکہ مجھے جو پتہ ہے میں تمہارے بھائی کو بتا دوں وہ کافی پریشان لگ رہی تھی۔

مسئلہ کیا ہوا ہے کیا تم مجھے بتا سکتی ہو وہ پریشانی سے پوچھنے لگی تھی وہ پھنس سکتی تھی یہ بات سن کر وہ پریشان ہو گئی تھی۔

میں نہیں بتا سکتی یار پلیز سمجھنے کی کوشش کرو میں تمہارے بھائی کو ہی بتاؤں گی پلیز اپنے بھائی کو بولو کہ مجھے کال کرے۔

اور ہاں اس کو نا یہ بھی بتا دینا کہ اس مسئلے میں نہ کہیں نہ کہیں لنک تمہارے شوہر کے چھوٹے والے بھائی کا ہی ہے۔

کیونکہ اس کی کوئی پیشنٹ یہاں ہسپتال میں کوما میں ہے۔

شاید اس کی بیوی ہے یا گرل فرینڈ ہے میں نہیں جانتی لیکن پلیز تم کیسے بھی نا میرا اس سے رابطہ کروا دینا ۔

میں تمہارے جواب کا انتظار کروں گی فی الحال میں یہاں چھپ کر بیٹھی ہوئی ہوں میں باہر جا رہی ہوں تاکہ کسی کو مجھ پر شک نہ ہو وہ اسے تفصیل سے بتاتی فون بند کر چکی تھی۔

جب کہ مرم پریشان ہو چکی تھی یہ کیا چل رہا تھا کس طرح کا مسئلہ تھا اور رسل کی کوئی پیشنٹ ہسپتال میں کوما میں تھی اس بارے میں تو وہ کچھ بھی نہیں جانتی تھی۔

ہو گئی تمہاری بات وہ کمرے میں واپس آتے ہوئے بولا تھا۔

وہ میرے بھائی سے بات کرنا چاہتی ہے۔ اس نے فورا بتایا تھا اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ رفیل کی پیشنٹ کی بات اس سے پوچھنی چاہیے یا نہیں۔

مبارک ہو میرے خیال میں تمہارا رشتہ اس لڑکی نے قبول کر لیا ہے وہ مسکرا کر بول رہا تھا

جبکہ مرم اسے کہہ رہی تھی کہ کیسے بھی وہ یاور کا نمبر اسے سینڈ کر دے اور کائزان نے فورا کر بھی دیا تھا۔

لیکن اب اس کے چہرے کی پریشانی دیکھتے ہوئے وہ اس کی طرف متوجہ ہو گیا۔

***

کیا ہوا مرم تم اتنی پریشان کیوں ہو ۔۔۔۔۔۔۔ کیا کہہ رہی تھی تمہاری سہیلی تم سے تمہیں تو خوش ہونا چاہیے کہ تمہارے بھائی سے وہ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور تم ہو کہ یہاں اداس ہو کر بیٹھ گئی ہو۔ وہ اس کی پریشانی پر پوچھنے لگا۔

اداس ہونے کی ہی تو بات ہے نا کائر ان وہ بہت زیادہ پریشان تھی وہ کہہ رہی تھی کہ ہسپتال میں کوئی مسئلہ ہو گیا ہے اور پتہ ہے شاید نا اسے رفیل بھائی کی طرف سے کوئی غلط فہمی بھی ہو گئی ہے۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی

تو رفیل کے نام پر وہ بھی تھوڑا سا الجھا تھا اسے رفیل کی طرف سے کون سی غلط فہمی ہو سکتی تھی بھلا ۔۔۔۔۔ ؟

رفیل کی طرف سے غلط فہمی۔۔۔۔۔۔ ؟ رفیل کو وہ بھلا کیسے جانتی ہے وہ الجھا تھا۔

جانتی ہے نا اس کو پتہ ہے کہ رفیل میرا دیور ہے لیکن وہ کہہ رہی تھی کہ رفیل کی بیوی یا گرل فرینڈ اس کے ہسپتال میں شاید کوما میں ہے۔ وہ خود بھی کنفیوزسی ہی بول رہی تھی۔

جیسے یہ بات اسے بھی اتنی ہی عجیب لگی ہو جتنی کہ کائزان کو ۔

تو وہ کیا کہہ رہی تھی رفیل کے بارے میں اس نے اس کی کسی بھی طرح کی غلط فہمی کو دور کیے بنا پوچھا تھا ارے یہی تو مسئلہ ہے وہ کھل کر کچھ کہہ ہی نہیں رہی تھی کہہ رہی تھی کہ تمہارا بھائی پولیس میں ہے تو میں اسے ہی بتاؤں گی۔

اور ہسپتال میں کوئی مسئلہ ہو گیا ہے لیکن وہ مسئلہ وہ کسی سے شیئر نہیں کر سکتی مجھ سے بھی نہیں وہ صرف پولیس والے کو ہی اپنا مسئلہ بتا سکتی ہے۔ یا شاید رفیل بھائی کو۔ مرم کو جتنا سمجھ میں آیا تھا وہ اسے اتنا بتا رہی تھی۔

ایسا بھی کون سا مسئلہ ہے جو وہ صرف کسی پولیس والے کو ہی بتا سکتی ہے اور اسے کیسے پتہ کہ یاور پولیس میں ہے۔

ہم نے تو اسے اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا تھا نا کائزان نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا۔

نہیں وہ نا اصل میں میں اسے قائل کرنے کی کوشش کر رہی تھی نا یاور بھائی کے لیے تب میں نے اس کو بتایا تھا کہ بھائی پولیس میں ہے۔

مرم نے فورا اسے بتایا تھا۔

مرم تمہارا دماغ خراب تو نہیں ہے تمہارا بھائی ایک سیکریٹ ایجنسی کا افیسر ہے تم اس طرح یہ بات کھول کیسے سکتی ہو ۔۔۔ یہ باتیں اس طرح سے باہر نہیں نکالی جاتی وہ اسے سمجھا رہا تھا۔ کیا تم نے اور کسی کو بھی بتایا ہوا ہے اس بارے میں وہ پریشانی سے پوچھنے لگا تھا۔

حد ہے کائزان بے وقوف تھوڑی ہوں جو پوری دنیا میں اعلان کرتی پھروں گی مجھے بھی پتہ ہے میرا بھائی سیکریٹ ایجنسی کے لیے کام کرتا ہے لیکن میں نے صرف تو شیبہ کو ہی بتایا تھا کیونکہ وہ میرے اعتبار کے لائق ہے اور باقی میرا دماغ خراب نہیں ہے وہ منہ بنا کر بولی تھی۔

تم نے اس کی باتوں سے کیا اندازہ لگایا ہے کہ اسے کیا مسئلہ ہو سکتا ہے وہ فی الحال اس کی ناراضگی کو کسی بھی طرح کی اہمیت دیے بغیر بولا تھا۔

نہیں مجھے نہیں پتہ چلا اس نے مجھے ٹھیک سے کچھ بتایا ہی نہیں بس یہ بتایا کہ ہسپتال میں کوئی مسئلہ ہے۔

اور اس کے بارے میں صرف وہی جانتی ہے اور اس مسئلے میں نا کہیں نہ کہیں ایک لڑکی ہے جو کہ کوما میں ہے وہ بھی شامل ہوتی ہے اور اس لڑکی کے حوالے سے اسے شک ہے کہ اس لڑکی کا رفیل کے ساتھ کوئی تعلق ہے بس اتنا ہی بتایا ہے اس نے مجھے ۔

خیر آپ پریشان نہ ہوں یہ بھائی کا کام ہے نا وہ خود دیکھ لے گا وہ اسے ریلیکس کرتے ہوئے بولی تھی جبکہ کائزان ریلیکس نہیں ہوا تھا۔ کیونکہ کہیں نہ کہیں یہ معاملہ رفیل کے معاملے کے ساتھ مکس ہو رہا تھا اور وہ اس معاملے کو انگور ہرگز نہیں کر سکتا تھا۔

ہاں ٹھیک ہے تم ایسا کرو اس بارے میں یاور سے بات کر لو اس نے اپنا فون اسے تھما تے ہوئے کہا تھا۔

میں کیا بات کروں یاور بھائی سے وہ خود ہی انہیں فون کر کے بتائے گی نا مجھے تو اس بارے میں کچھ سمجھ ہی نہیں ہے۔ وہ فون تھامتے ہوئے اس سے پوچھنے لگی تھی جبکہ وہ بنا کچھ بولے کمرے سے نکل گیا تھا۔

***

کائزان تم مجھے کچھ بتاؤ گے تم مجھے یہاں لے کر کیوں آئے ہو سب کچھ ٹھیک تو ہے نا ۔۔۔۔۔ ؟ ہم اس طرح ہسپتال کیوں آئے ہیں اچانک کیا ہم نے کسی کو مارنا ہے یہاں ۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے ساتھ چلتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔

نہیں تم مجھے یہ بتاؤ کہ وہ کہاں ہے ۔۔۔۔۔۔ وہ ایک لمحے کے لیے رک کر اس سے سوال کرنے لگا رفیل نے اوپر دوسری بلڈنگ کی طرف اشارہ کیا تو وہ صرف ہاں میں سر ہلاتا لفٹ کی طرف بڑھ گیا تھا۔

تم ٹھیک ہو نا کچھ بتاؤ تو صحیح کہ کیا ہوا ہے تم کیا اس سے ملنا چاہتے ہو وہ اس کے ساتھ ہی لفٹ میں آیا تھا۔

ہاں میں اس سے ملنا چاہتا ہوں اسے دیکھنا چاہتا ہوں میرا ارادہ ڈاکٹر سے اس کے بارے میں بات کرنے کا ہے وہ اس کے

کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اسے ریلیکس کر کے بولا تھا۔

ہاں ٹھیک ہے کر لو ضرور کر لو ویسے میں نے ڈاکٹر سے پوچھا تھا ڈاکٹر کی طرف سے کوئی امید نہیں دلائی گئی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ شاید ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ اور کچھ دن پہلے ایک ڈاکٹر کہہ رہا تھا کہ کیوں نہ اسے علاج کے لیے کسی دوسرے ملک بھیج دیا جائے ڈاکٹر کا ماننا ہے کہ کسی اور ملک میں اس کا علاج زیادہ بہتر طریقے سے ہو سکتا ہے۔ لیکن میں اسے اکیلے کہیں اور بھیجنے کے حق میں نہیں ہوں۔ اور میں مصر چھوڑ کر کہیں جا نہیں سکتا

وہ اس کے ساتھ جاتے ہوئے بول رہا تھا لفٹ سے نکل کر وہ لوگ اس کے کمرے کی طرف بڑھنے لگے تھے۔

کسی اور ملک میں کہاں ڈاکٹر کا کیا کہنا ہے کہ کہاں پر ہم اسے بھیج سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ وہ اس کیس میں کافی زیادہ دلچسپی دکھا رہا تھا جبکہ رفیل اسے ساری تفصیل بتا رہا تھا وہ کمرے کے اندر داخل ہوئے تو سامنے ہی بیڈ پر وہ بے جان وجود تھا۔

***

رفیل صاحب آپ تو صبح ہی آئے تھے یہاں دوبارہ سے آپ تو اب شام تک چکر لگانے والے تھے نا وہ شاید اس کے روز کی روٹین کے حساب سے بات کر رہا تھا۔

ہاں میں تو شام کو ہی آنے والا تھا لیکن پھر سوچا کہ ایک نظر اسے دیکھتا ہوں آپ یہاں آپ تو کہہ رہے تھے کہ دن میں اس کے پاس کوئی بھی نہیں ہوتا سوائے ایک نرس کے ۔۔۔۔۔ ؟ اس نے ڈاکٹر سے پوچھا تھا جبکہ ڈاکٹر کچھ گھبرایا ہوا سا لگا تھا اسے ۔

جی جی ہم اس وقت سارے پیشنٹس کو چیک کرتے ہیں تو اب ان کی باری تھی خیر ائیے نا آپ ڈاکٹر اسے وجہ بتاتے ہوئے اندر کی طرف چلنے کا کہنے لگا تھا جبکہ کائزان کے چہرے کی طرف وہ دیکھ ہی نہیں رہا تھا اسے کائزان سے عجیب سا خوف محسوس ہو رہا تھا۔

کیسی ہے ہماری پیشنٹ اور کوئی امپرومینٹ ہے اس نے ڈاکٹر کی طرف دیکھتے ہوئے اس بیڈ کی طرف قدم بڑھائے تھے جہاں وہ بے جان وجود خاموش پڑا تھا۔

جی میں نے بتا دیا تھا رفیل صاحب کو کہ کوئی امید نہ رکھیں ہماری اپنی کو شش کے باوجود بھی وہ کسی طرح کی کوئی امپرومینٹ نہیں دکھا رہی میرے خیال سے ان کا دل کام کرنا چھوڑ رہا ہے ان کے اندر جینے کی خواہش ہی نہیں ہے۔

آسان لفظوں میں اگر سمجھایا جائے تو ایسے پیشنٹ کوما کی حالت میں ہی موت کی نظر ہو جاتے ہیں ہم نے انہیں سجیسٹ کیا تھا کہ وہ انہیں کسی دوسرے ملک لے کر چلے جائیں۔

اور پھر میں خود ایک بہت اچھے ڈاکٹر کو جانتا ہوں جس کا تعلق ملیشیا سے ہے لیکن وہ ڈاکٹر آگے پیچھے کہیں علاج نہیں کرتے ان سے علاج کروانے کے لیے ہمیں پیشنٹ کو ہی ان کے پاس لے کر جانا پڑے گا میں رفیل صاحب کو کہہ رہا تھا کہ وہ اپنے پیشنٹ کو ملیشیا لے جائیں۔

ہمارے ہسپتال میں تین اور پیشنٹ بھی اسی حالت میں ہیں مطلب قومہ کی حالت میں کافی عرصے سے کوما میں ہونے کی وجہ سے ان کی بھی زندگی کی طرف واپس لوٹ آنے کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے تو ان کا علاج بھی ملیشیا میں ہی کیا جائے گا۔

لیکن رفیل صاحب الحال کوئی جواب نہیں دے رہے۔ اگر آپ لوگوں کی اجازت ہو تو ہم انہیں ملیشیا لے جا کر وہاں ان کا بہتر علاج کر سکتے ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے کہ وہاں ان کی زندگی کی طرف لوٹ آنے کے چانسز بھی بڑھ جائیں گے ڈاکٹر اسے تفصیل سے بتا رہا تھا۔

جب کہ وہ رفیل کو وہیں اس لڑکی کے پاس چھوڑتے ہوئے خود باہر نکل آیا تھا اس کی پیشنٹ تو ویسی ہی حالت میں تھی جیسی وہ چار سال سے تھی تو تو شیبہ کیوں کہہ رہی تھی کہ وہ کچھ ایسا جانتی ہے جس کا تعلق رفیل کی پیشنٹ سے ہے۔

وہ پریشان سا واپس لفٹ کی طرف جا رہا تھا جیسے ہی وہ لفٹ سے باہر نکلا اس کا سب سے پہلا دھیان ہی توشیبا کی طرف گیا تھا جو وہیں پر اپنے کام میں مصروف تھی۔

وہ بھی اسے دیکھ چکی تھی اس نے اسے لفٹ کی طرف آنے کا اشارہ کیا اور خود لفٹ کے اندر چلا گیا تھا جبکہ تو شیبہ بھی آگے پیچھے ہر طرف دیکھتے ہوئے اس کے پاس لفٹ کے اندر آگئی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.