اس کی آنکھ کھلی تو سات بجے سے وقت اوپر جا چکا تھا۔ وہ اٹھ کر باہر آئی تھی لیکن نہ تو دروازے کے قریب وہ لڑکا کھڑا تھا جو اکثر کھڑا ہوتا تھا اور نہ ہی باہر اسے کسی طرح کی کوئی ہلچل محسوس ہوئی تھی۔
وہ آہستہ سے قدم اٹھاتی باہر آئی تھی ڈبلیو اپنے پنجرے میں آرام سے بیٹھا ہوا تھا اور پنجرا یقینا باہر سے بند تھا۔ اور پنجرہ بند تھا تو یقینا اس نے باہر نہیں اتا تھا تو اس وقت اسے ڈر نہیں لگ رہا تھا اس نے ہر طرف نگاہیں دوڑائیں لیکن کوئی بھی اسے گھر پر موجود نہیں ملا۔
یہ کیا یہ سب لوگ کہاں ہیں اس نے پریشانی سے سوچا تھا جب اسے اچانک اپنے پیچھے سے آواز آئی اس نے مر کر دیکھا تو کوئی بھی نہیں تھا۔
اس کا دل عجیب سے انداز میں دھڑکا تھا اندھیرا ہو رہا تھا تقریبا ساڑھے سات بجے کا وقت تھا اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اس کے علاوہ کیا گھر کے اندر کوئی موجود ہے یا نہیں۔
اسے عجیب سا خوف محسوس ہونے لگا تھا اسے نہ جانے کیوں لگ رہا تھا کہ اسے گھر کے اندر نہیں رہنا چاہیے بلکہ باہر کی طرف نکل جانا چاہیے۔
اس نے سوچا کہ بہتر ہے کہ وہ اپنے کمرے میں چلی جائے ابھی وہ سوچ ہی رہی تھی جب سیڑھیوں کی طرف سے اسے کسی کے بھاگنے کی او از سنائی دی۔
کون ہے وہاں اس طرف اس نے سیڑھیوں کے قریب آتے ہوئے نیچے سے ہی آواز لگائی تھی۔ جب اسے پیچھے کی طرف کوئی اور اسی طرح محسوس ہوا اس کی چیخ نکل گئی تھی۔
لیکن اس سے پہلے کہ وہ دوسری دفعہ چیختی کسی نے اس کے منہ پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اس کے گلے پر چاقو رکھا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بلیک کلر کے کپڑوں میں نہ جانے سات ادمی اس کے
سامنےآرکے تھے۔
اچھا تو یہ ہے کائزان کاظمی کی بیوی جسے دنیا سے چھپا کر رکھا ہوا ہے اس نے لیکن یہ تمہاری زندگی کا آخری دن ہے لڑکی مبارک ہو تمہیں کائزان کاظمی کی اس قید سے ازادی مل رہی ہے وہ بھی ہمیشہ کے لیے وہ چاقو نکالتے ہوئے اس کے پاس آیا تھا جب کہ وہ مسلسل نفی میں سر ہلا رہی تھی۔
ارے ارے ڈر گئی تمہارا شوہر تو کسی سے نہیں ڈرتا بلکہ لمحوں کہ ہزار ویں حصے میں لوگوں کو قتل کرتا ہے۔
تمہیں پتہ ہے اس نے میرا کتنا نقصان کیا ہے ڈیڑھ ملین ڈالر کا اس نے میرے مال پر پولیس کا چھاپہ پڑوایا ۔
اور لمحوں میں مجھے کنگال کر دیا میرے118 ادمیوں کو چٹکیوں میں ختم کر دیا۔
اپنے نقصان کا بدلہ لینے کے لیے تو میں نے آنا ہی تھا نا اور میرا نقصان تو صرف تم ہی پورا کر دو گی۔
کیونکہ جسے وہ دنیا سے چھپا کر رکھتا ہے وہ اس کے لیے کتنا انمول ہے کوئی بھی جان سکتا ہے۔
میں نہ تو اسے اتنا نقصان دوں گا اور نہ ہی اس کے118 آدمی ماروں گا میں صرف اس کی بیوی کو ماروں گا اور میرا نقصان اپنے آپ پورا ہو جائے گا وہ اس کے چہرے پر آہستہ آہستہ چاقو پھیر تا اس کے پیٹ تک لایا تھا۔
اور پھر پیچھے کی طرف پوری شدت سے اسے کھینچ کر اس نے اسے مارنا چاہا ہی تھا کہ اگلے ہی لمحے اس کے ہاتھ پر حملہ ہوا تھا۔
اور وہ خونخوار سفید چیتا مرم کے آگے کھڑا تھا اور وہ سب لوگ ایک طرف اپنی سانسیں روکے کھڑے تھے۔
مرم ایک کونے میں اپنا گلا پکڑے کھڑی تھی جو اس نے بہت شدت سے دبایا تھا اس کے گلے میں بہت زیادہ درد ہو رہا تھا جبکہ ڈبلیو اسے پوری طرح اپنے پیچھے چھپاتا غصے سے ان سب کو دیکھ رہا تھا یقینا آج یہ ان کے زندگی کا آخری دن تھا۔
***
ڈبلیو کے حملہ کرنے کی وجہ سے اس کے منہ پر خون لگا ہوا تھا .
جبکہ وہ غصے سے انہیں دیکھ رہا تھا اس خطرناک جانور کو اس طرح آزاد دیکھ کر وہ سب لوگ بھی گھیرا گئے تھے کیونکہ انہیں یہی لگا تھا کہ وہ بند ہے۔
لیکن وہ لاک نہیں تھا بلکہ کائزان اسے مرم کی حفاظت کے لیے وہاں چھوڑ کر گیا تھا اور وہ اپنی ذمہ داری پوری کر رہا تھا۔
وہ کچھ سمجھنے یا بھاگنے کی کنڈیشن میں نہیں تھے جبکہ ڈبلیو نے ان میں سے ایک پر حملہ کر دیا تھا اس کے بازو کو وہ جڑ سے الگ کر چکا تھا۔
جبکہ باقی لوگ جو وہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے وہ تیزی سے ان کے پاس آتا ان پر بھی حملہ آور ہو رہا تھا وہ کسی ایک کوبھی وہاں سے صحیح سلامت بھاگنے نہیں دے رہا تھا۔
جبکہ سب کو باہر کی طرف بھاگتے دیکھ کر ڈبلیو کو بھی باہر جاتے وہ دیکھ چکی تھی وہ تیزی سے باہر آئی تھی لیکن تھوڑی ہی دیر میں ڈبلیو ان سب کی حالت بگاڑ چکا تھا وہ وہیں دروازے کے ساتھ کھڑی کانٹے جا رہی تھی۔ ۔
جب کہ اپنا سارا کام ختم کرنے کے بعد ڈبلیو واپس اس کے پاس آتے ہوئے اس کے پیروں کے بالکل ساتھ بیٹھ گیا تھا۔
اسے اس وقت اس سے بالکل ڈر نہیں لگ رہا تھا نہ جانے کیوں لیکن اس کے دماغ میں ڈر کہیں پر بھی موجود نہیں تھا۔
وہ سات لوگ تھے جو زمین پر پڑے بہت بری حالت میں کراہ رہے تھے کسی کا بازو ایک طرف پڑا تھا تو کسی کی ٹانگ ایک طرف وہ اس منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی نہیں پا رہی تھی وہ کانپتے کانپتے وہیں دروازے کے ساتھ بیٹھ گئی تھی۔
ڈبلیو اس کے بالکل ساتھ بیٹھا ہوا تھا اس کے منہ پر خون لگا ہوا تھا بلکہ اس کا پورا جسم ہی کہیں نہ کہیں خون کے دھبوں سے بھرا ہوا تھا۔
اس کے پاس بیٹھتے ہوئے اس نے ڈبلیو کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتے ہوئے رونا شروع کر دیا تھا اور پھر اس کی گردن میں منہ چھپا کر وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔
جب کہ ڈبلیو پوری طرح سے اسے اپنے ساتھ کرتا اس کے ساتھ بیٹھتے ہوئے اب شاید کائزان کے واپس آنے کا انتظار کرنے لگا تھا
***
وہ لوگ جیسے ہی گھر کے اندر داخل ہوئے وہ سمجھ چکے تھے کہ یہاں پر کیا ہوا ہے وہ تیزی سے قدم بڑھایا آگے کی طرف آیا تھا جب دروازے پر اسے ڈبلیو بیٹھا نظر آیا اور اس کے بالکل ساتھ جڑی وہ بیٹھی تھی۔
وہ اس کے پاس آتے ہوئے اسے ڈبلیو کے پیچھے سے نکالنے لگا جب اچانک سر اٹھا کر اس کی ہلکی سی چیخ نکل گئی اسے لگا تھا کہ شاید پھر سے ان لوگوں میں سے کوئی آگیا ہو لیکن کائزان کو اپنے سامنے پا کر وہ اس کے ساتھ لگے ایک بار پھر سے بلک بلک کر رونے لگی تھی
جبکہ وہ اسے پکڑ کر کمرے کی طرف لے گیا تھا۔
گڈ جاب ڈبلیو ۔۔۔۔ ہم لوگ کافی عرصے سے ان لوگوں کو ڈھونڈ رہے تھے یہ اپنا نقصان کروا کر بھاگے تھے لیکن تم نے تو کمال کر دیا۔
کائزان یقینا تمہیں اس کا انعام دے گا رسل اس کے سر کو
چھوتے ہوئے آگے بڑھ گیا تھا جبکہ رفیل اس کی حالت دیکھ رہا تھا
یار میں نہیں نہلانے والا تجھے یہ کیا حالت بنا کر رکھی ہے تو نے ۔ جا اپنی ممی کو بول نہ لائے تجھے جس کی حفاظت کر رہا تھا۔
وہ اس کے قریب سے گزرتا اندر جانے ہی والا تھا جب اچانک اس نے اپنے دانتوں میں اس کی ٹانگ کو پکڑ لیا۔
ارے جانی میں تو مذاق کر رہا تھا تو تو سیریس ہی ہو گیا۔ میں سوسو کر کے آتا ہوں پھر آ کر تجھے نہ لاتا ہوں۔
میرا پیارا بچہ ۔ وہ بڑی مشکل سے ٹانگ چھڑوا کے آیا تھا وہ بھی شاید اسے صرف پانچ منٹ کا ہی وقت دینے کا ارادہ رکھتا تھا اسی لیے جیسے ہی وہ اپنے کمرے میں گیا وہ دروازے کے بیچ میں بیٹھ گیا تھا تاکہ وہ اپنا دروازہ بند نہ کر سکے۔
اس کی ممی کو گندا بچہ پسند نہیں تھا تو پھر وہ گندا کیوں رہتا اسے صاف ستھرا رہنا تھا اپنی ممی کے لیے۔
***
وہ بہت بری طرح سے رو رہی تھی جب کہ وہ اسے اپنے ساتھ لگائے حب کرواتا ہوا اسے بیڈ پر بٹھا چکا تھا۔
ریلیکس مرم کچھ نہیں ہوا دیکھو سب ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔ وہ اسے سمجھا رہا تھا اس کے بال بری طرح سے بکھرے ہوئے تھے۔
اس نے آہستہ آہستہ اس کے بالوں کو پیچھے کی طرف باندھنا شروع کیا تھا لیکن پھر بھی وہ بہت برے طریقے سے ڈری ہوئی تھی۔
وہ ۔۔۔ وہ سب لوگ۔۔۔ ۔ مارنے ائے۔۔ ۔ تھے ۔۔۔۔ کہہ رہے تھے کہ آپ نے ان کا ب۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت زیادہ نقصان کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ تو اب وہ مجھے۔۔۔۔۔۔ ۔ مار کر ۔۔۔۔۔ ان سے بدلہ لیں گے ۔۔۔۔۔ ۔
یہاں پہ۔۔۔۔ ۔ گردن پہ ان لوگوں نے۔۔۔۔۔۔ ۔ چاقو رکھا ہوا تھا۔۔۔۔ ۔ میرا گلا دبایا ۔۔۔۔۔۔ اور پھر مجھے مارنے ہی والے ۔۔۔۔۔ تھے جب ڈبلیو نے۔۔۔ ۔ آ کر ان پر حملہ کر دیا ۔۔۔۔۔ ڈبلیو نے ان کا ۔۔۔۔۔ بہت برا حال کیا سب کو۔۔۔۔ ۔ بہت مارا ۔۔۔۔ ۔
اور پھر ۔۔۔۔۔۔ وہ لوگ بھاگنا ۔۔۔۔۔۔ چاہتے تھے۔۔۔۔۔ ۔ لیکن کوئی بھی۔۔۔۔ ۔ بھاگ نہیں سکا ۔۔۔۔۔۔ ڈبلیو نے سب کو زخمی۔۔۔۔ ۔ کر دیا ۔۔۔۔۔ وہ سات لوگ تھے ۔۔۔۔۔۔ آپ نے دیکھا۔۔۔۔۔ ۔ وہ وہاں باہر۔۔۔۔۔ ۔ زخمی پڑے ہوئے ہیں۔۔۔۔ ۔ وہ بہت چیخ۔۔۔۔ ۔ رہے تھے
۔۔۔۔۔۔ بہت چلا رہے تھے ۔۔۔۔۔۔ آپ کو پتہ ہے ۔۔۔۔۔۔ کہ ڈبلیو نہیں ۔۔۔۔۔ ہوتا تو وہ لوگ۔۔۔ ۔ مجھے مار دیتے۔ وہ ایک ایک کر بول رہی تھی کائزان نے اسے پانی پلایا۔
آپ کیوں گئے تھے۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے چھوڑ کر اس طرح سے کوئی بھی آ کر مجھے مار دے گا اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا آج ڈبلیو نہیں ہوتا تو میں مر جاتی وہ کانپتے ہوئے بول رہی تھی۔
جبکہ وہ اسے اپنے ساتھ لگائے اسے ریلیکس کر رہا تھا۔
کچھ نہیں ہو سکتا تمہیں جب تک ڈبلیو تمہارے ساتھ ہے میں نے تم سے کہا تھا نا کہ میرے بعد تم اس پر بھروسہ کر سکتی ہو۔
میں اسے یہاں تمہاری حفاظت کے لیے ہی چھوڑ کر گیا تھا جب تک وہ یہاں پر موجود ہے تمہیں کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔
اسے میں یہاں تمہارے لیے ہی چھوڑ کر گیا تھا تم سو رہی تھی آرام کر رہی تھی نا اسی لیے میں نے اس سے کہا تھا کہ وہ نہیں گھر کے اندر رہے اس کا پنجرہ کھلا تھا لیکن میں نے اس سے کہا تھا کہ جب تک میں اس سے نہ کہوں وہ وہاں سے نکل نہیں سکتا یا جب تک کوئی مصیبت نہ آ جائے تب تک ۔۔۔ ۔
وہ میری اجازت کے بنا کبھی بھی پنجرے سے باہر قدم نہیں رکھتا اگر تم مصیبت میں نہیں ہوتی نا تو شاید وہ کبھی بھی اس طرف نہیں آیا۔
لیکن اس نے تمہاری حفاظت کرنی تھی کیونکہ یہ اس کی ذمہ داری تھی اور اس نے تمہیں بچا لیا نا اس نے تمہیں کچھ بھی نہیں ہونے دیا وہ کبھی بھی تمہیں کچھ نہیں ہونے دے گا وہ تم سے بہت پیار کرتا ہے وہ اسے سمجھا رہا تھا جب کہ وہ ہاں میں سر ہلاتے اس کے سینے سے لگی ہوئی تھی۔
وہ بہت اچھا ہے ۔۔۔۔۔۔ جب وہ سب لوگوں کو مار کر آیا نا تو میں اس کے پاس بیٹھ گئی تھی ۔۔ مجھے لگ رہا تھا کہ کمرے میں کوئی ادمی چھپ کر بیٹھا ہوگا۔
جو مجھے مار ڈالے گا اسی لیے میں اس کے پاس بیٹھ گئی۔
وہ مجھے چھوڑ کر بھی نہیں گیا۔
جب تک آپ واپس نہیں آگئے وہ بہت اچھا ہے وہ اپنے چہرے سے بال ہٹاتے ہوئے بول رہی تھی
جبکہ کائزان پہلی دفعہ مسکرایا تھا چلو کسی طرح تو اسے یقین ہوا تھا کہ ڈبلیو اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
ہاں وہ بہت اچھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔" اس نے اسے سمجھایا تھا۔ وہ اب بہت بہتر تھی۔ جب اچانک اسے باہر سے رفیل کی چیخ کی آواز سنائی دی۔
وہ دونوں ہی پریشانی سے ایک دوسرے کو دیکھتے باہر کی طرف بھاگے تھے۔
***
ڈبلیو تینوں خدا کا واسطہ ہے پلیز میری ٹانگ چھوڑ دے میں قسم کھا کے کہتا ہوں میں تیرے دانتوں کو گندا چھوڑ کر نہیں بھاگ رہا تھا۔
میں نے صرف ہلکا ہلکا صاف کیا تھا اب ٹھیک سے صاف کروں گا میں وعدہ کر رہا ہوں یار چھوڑ دے کیوں میری ٹانگ توڑنا چاہتا ہے .
وہ چلائے جا رہا تھا جب وہ دونوں بھاگتے ہوئے باہر نکلے تھے رسل وہیں کھڑا مزے سے تماشہ دیکھ رہا تھا۔
میں نے تمہیں پہلے کہا تھا نا کہ وہ اپنی صفائی ٹھیک سے کروائے گا تو اس طرح سے بھاگنے کا کیا مطلب تھا رفیل بابو اب پچھتاؤ ۔ وہ بڑے مزے سے قہقہ لگاتے ہوئے بولا تھا جب کہ وہ تو باقاعدہ چیخ رہا تھا۔ اور مرم کھلکھلاکر ہنسی
یار غلطی ہو گئی مجھ سے اللہ کا واسطہ ہے مجھے معاف کر دے میں تیرے دانت پیر ناخن ہر چیز صاف کر دوں گا یار پلیز میری جان چھوڑ دے میری ٹانگ ٹوٹ جائے گی میرے بھائی ۔
تجھے نہیں پتہ میں بڑا نازک مزاج آدمی ہوں یار قسم لےلے میں بالکل نہیں بھاگ رہا تھا تجھے آدھا صاف کر کے وہ اونچی اونچی آواز میں بول رہا تھا۔
جبکہ کائزان نفی میں سر ہلاتے ہوئے اسے واپس اندر چلنے کا اشارہ کر چکا تھا۔
جبکہ باہر موجود وہ لوگ ساری جگہ صاف کر چکے تھے ہسپتال پہنچانے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔ جبکہ باقی قبرستان پہنچانے والوں کو قبرستان پہنچا دیا گیا تھا۔
وہ سارے لوگ ۔۔۔۔۔۔۔ اس نے ان زخمی لوگوں کو یاد کرتے ہوئے اس سے پوچھا تھا۔
کیونکہ باہر ایک آدمی فرش دھو رہا تھا یقینا وہ زمین سے خون صاف کر رہا تھا جو ان لوگوں کا بہا تھا۔
یہاں قریب ایک یونیورسٹی ہے وہاں کے لڑکیاں اور لڑکوں کو ڈرگز کی عادت لگا کر یہ لوگ بہت پیسہ کما رہے تھے۔
پچھلے سال میں نے ان لوگوں کو ثبوتوں سمیت پولیس کے حوالے کر دیا لیکن وہاں سے یہ لوگ بچ گئے تھے خیر ان کا بہت زیادہ نقصان ہوا تھا اور اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے وہ لوگ یہاں آئے تھے۔
لیکن ذرا سوچو کیا اس یونیورسٹی میں موجود تقریبا 15 سے
1600 لوگوں میں سے چار پانچ سو لوگوں کو ڈرگز کی عادت لگا کر کیا ان لوگوں نے کسی کا نقصان نہیں کیا تھا۔
یہ ڈرگز اتنا خطرناک ہے کہ کچھ لوگ اسے لیتے ہی موت کی نظر ہو جاتے ہیں ان لوگوں کا یہی انجام تھا جو ان لوگوں کو ان کی اخری منزل تک پہنچا گیا ہے۔
پولیس کا کیا ہے رشوت لے کر ایسے لوگوں کو چھوڑ دیتی ہے لیکن کائزان کی عدالت میں ان لوگوں کی سزا صرف ایک ہی ہے اور وہ سزا ان لوگوں کو مل چکی ہے
چلو اندر چلتے ہیں۔ یہ کچھ نیا نہیں ہے یہ ان دونوں کا آپس میں ڈرامہ چلتا رہتا ہے وہ اسے ڈبلیو کی طرف سے بے فکر کرتے ہوئے بولا تھا۔
اسے ڈر تھا کہیں وہ یہ نہ سمجھے کہ ڈبلیو غصے میں رفیل کی ٹانگ توڑ دے گا۔
جی یہ سب کچھ ہوتا رہتا ہے مطلب وہ روز رفیل بھائی کی ٹانگ کھاتا ہے وہ پریشانی سے پوچھنے لگی تھی۔
ارے کھاتا نہیں ہے صرف ڈراتا ہے اسے ٹھیک سے اس کی صفائی نہیں کر رہا نا اس لیے ڈبلیو کو اپنی چھوٹی سی ممی کے پاس صاف ستھرا آنا پسند ہے وہ اس کی ناک کھینچتے ہوئے بولا۔
ہاں تو پھر رفیل بھائی کو ٹھیک سے اس کی صفائی کرنی چاہیے نا وہ مسکراتے ہوئے پنجرے کی طرف چلی گئی تھی جب کہ وہ حیران ہوا تھا۔
کیونکہ اس دفعہ وہ بنا کسی ڈر و خوف کے پنجرے کی طرف خود سے جا رہی تھی کوئی اسے زبردستی گھسیٹ کر نہیں لے کر جا رہا تھا۔
***
میرے بچے کی ٹھیک سے صفائی ہوئی کہ نہیں ہوئی.....؟ وہ پنجرے سے اندر جھانکتی ہوئی غصے سے بولی تھی جبکہ رفیل نے گھور کر اسے دیکھا۔ اور ڈبلیو خوش ہوا تھا۔
وہ اندر کے سائیڈ کے جو مشورے ہیں نا وہاں پر بھی برش کریں اور وہ جو لمبے لمبے نوکیلے دانت ہیں نا ان کو بھی ٹھیک سے صاف کریں۔ چمکنے چاہیے پورے۔۔۔۔ ۔
ڈبلیو جب تک وہ دانت چمک نہ جائیں تب تک تم نے چھوڑنا نہیں ان کو کام چور لوگ ۔۔۔۔ وہ باقاعدہ رفیل کو سنا رہی تھی جبکہ رسل اب کائزان کے پاس آ کر رکا اسے مرم کی بہادری دکھا رہا تھا۔
مجھے لگتا تھا کہ وہ بہت زیادہ ڈر جائے گی تمہارے اس پلان سے لیکن یہاں تو کمال ہو گیا وہ اس کے پاس کھڑا ہوتا ہوا بولا تو کائزان مسکرایا ۔
سچ کہوں جب مجھے پتہ چلا کہ میرے گھر پر حملہ ہونے والا ہے میں خود بھی پریشان ہو گیا تھا مجھے لگا کہ ان لوگوں سے زیادہ مرم ڈبلیو سے ڈر جائے گی۔
لیکن نہیں ماں بیٹے میں تو پیار ہو گیا ہے وہ مسکرایا تھا یقینا اسے یہ جان کر بہت خوشی ہو رہی تھی کہ ان دونوں کی دوستی ہو رہی تھی۔
یہ لوگ بہت خطرناک تھے کائزان ذرا سوچو کہ اگر یہ لوگ تمہاری کمزوری کے بارے میں جان کر مرم کو مارنے کے لیے گھر کے اندر تک آ سکتے ہیں۔
تو وہ لوگ کیا نہیں کر سکتے ۔۔۔۔۔ ۔"
اس نے اسے آنے والے وقت کی سنگینی کا احساس دلایا تھا۔
یہ لوگ گھر کے اندر اس لیے آئے ہیں کیونکہ میں نے انہیں گھر کے اندر تک آنے کی اجازت دی تھی
یہ لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ وہ اپنی پلاننگ کے مطابق کام کر رہے ہیں لیکن ان لوگوں نے جو کچھ کیا وہ میری پلاننگ تھی۔
اور تمہیں لگتا ہے کہ میں اپنی مرم کے پاس کسی کو کبھی بھی پہنچنے دوں گا وہ بالکل پرسکون تھا جبکہ رسل صرف ہاں میں سر ہلا کر سامنے کی طرف دیکھنے لگا تھا۔
جہاں مرم ڈبلیو کو چابی دے رہی تھی اور وہ پوری طرح سے چارج ہوتا رفیل کو بڑی مشکل میں ڈال چکا تھا۔
رفیل اس کے سامنے الٹی پالتی مارے اس کے دانتوں کو برش کر رہا تھا جبکہ مرم بھی اس کے ساتھ بیٹھی اسے بتا رہی تھی کہ اس نے کس طرح سے کرنا ہے۔
اس وقت وہ بالکل بھی خوفزدہ نہیں تھی شاید اس کے دماغ سے یہ بات نکل چکی تھی کہ وہ ایک خونخوار جانور ہے حالانکہ اس جانور نے خود اس کے سامنے کتنے لوگوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کیا تھا۔
لیکن وہ سمجھ چکی تھی کہ وہ خون خوار ہے بھی تو صرف ان لوگوں کے لیے جو غلط ہیں۔ اس کے لیے وہ ایک معصوم سا جانور ہے جو اس سے بہت محبت کرتا ہے۔
اور آنے والے وقت میں وہ جانتا تھا کہ ڈبلیو اور اس کی بہت دوستی ہو جائے گی۔
کتنا پیار ہے ماں بیٹے میں رسل نے مرم کا ہاتھ اس کی گردن پر چلتے دیکھ کر مسکرا کر کہا تھا جبکہ وہ مسکر اتے ہوئے اندر کی طرف قدم بڑھا چکا تھا۔
***
صبح اس کی آنکھ کھلی تو مرم اس کے ساتھ نہیں تھی جبکہ باہر سے کھل کھلانے کی آواز آرہی تھی اس نے اٹھ کر کھڑکی کی طرف آتے ہوئے باہر کی طرف دیکھا تھا۔
جہاں وہ پانی کا پائپ پکڑے گول گول گھومتی ڈبلیو کو پوری طرح سے بھی گا چکی تھی جبکہ ڈبلیو اس سے پائپ چھیننے کی کوشش میں کبھی ادھر تو کبھی ادھر آ رہا تھا۔
وہ دلچسپی سے ان کا کھیل دیکھنے لگا۔ وہ ڈبلیو کو دیکھ رہا تھا وہ کتنی احتیاط سے کھیل رہا تھا اس کے ساتھ کہ کہیں اسے چوٹ نہ لگے اس سے پائپ چھیننے کی کوشش میں بھی وہ اس سے فاصلہ بنا کر رکھتا تھا۔
اس کا ڈبلیو اتنا سمجھدار تھا اسے یہ بات آج ہی پتہ چلی تھی۔
ڈبلیو اسے اپنی وجہ سے کوئی چوٹ نہیں لگنے دینا چاہتا تھا۔
تبھی تو وہ بار بار آسانی سے اس سے پائپ چھین کر اسے سر سے پیر تک بھیگو چکی تھی جبکہ ڈبلیو کا قد اونچا ہونے کی وجہ سے وہ بھی اس سے پورے پورے بدلے لے رہا تھا۔
لیکن وہ خوش تھا۔ چلو اپنی ممی کی طرف سے اسے کوئی خوشی تو ملی تھی۔ وہ مسکراتے ہوئے کھڑکی چھوڑ کر فریش ہونے چلا گیا تھا۔
فریش ہو کر باہر نکلا تب بھی باہر سے ویسے ہی کھل کھلانے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
***
وہ آئی نے کے سامنے آتا ہر روز کی طرح اپنے پیٹ پر موجود اس نشان کو دیکھنے لگا تھا۔
اس نے آہستہ آہستہ اس پر انگلیاں پھیری تھیں۔ ایک تکلیف نے جیسے اسے گھیر لیا تھا ایک درد جیسے اس کے پورے جسم سے نکلا تھا۔
بہت وقت تو نہیں ہوا تھا صرف چار سال پہلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ آہستہ آہستہ اس نشان کو دیکھتا ہوا اس پر اپنی انگلیوں کو حرکت دے رہا تھا۔
وہ وقت کتنا تکلیف دا تھا یہ صرف وہ ہی جانتا تھا۔ اس کے اندر تک وحشت بھر آئی تھی۔ اس نے اپنی آنکھوں کو سختی سے بند کر لیا تھا۔ اس کے دماغ کی رگیں باہر کو ابھر رہی تھیں اس کا جسم غصے سے کانپنے لگا تھا۔
اس نے آنکھیں کھولیں تو اس کی آنکھیں سرخ انگارہ ہو چکی تھی اپنا غصہ کنٹرول کرنے کے لیے اس نے ڈریسنگ ٹیبل کو سختی سے پکڑا تھا۔
جب ایک بار پھر سے مرم کی کھل کھلاتی اواز اس کے کانوں سے ٹکرائی تھی۔
اس کا غصہ اپنے آپ بیٹھنے لگا تھا۔ اس نے محسوس کیا تھا وہ آہستہ آہستہ نارمل ہو رہا تھا اپنی آنکھوں کو آہستہ سے بند کر کے اس نے کھولا اور پھر اس نے اپنے ہاتھ میں اس تولیے کو تلاش کرنا چاہا تھا جس سے وہ اپنا سر سکھا رہا تھا۔
لیکن وہ زمین پر پڑا ہوا تھا اس نے جلدی سے شرٹ پہن کر اس داغ کو چھپایا تھا جو اس کی زندگی کو بھی داغدار کر چکا تھا۔
ایک نظر گھڑی کی طرف دیکھا جو صبح کے اٹھ بجا رہی تھی وہ کمرے سے باہر نکل گیا تھا۔