Chapter 50: باب 50

نہیں نہیں مجھے نہیں جانا پلیز مجھے چھوڑ دیجیے۔۔۔۔۔۔ ۔"

مجھے نہیں جانا ۔۔۔۔۔۔ ۔"وہ بہت برے طریقے سے چلا رہی تھی۔

لیکن کائزان اس کی کوئی سن ہی نہیں رہا تھا رفیل کے تو مزے لینے کا وقت آگیا تھا وہ خوش ہوتے ہوئے اٹھ کر ڈبلیو کے

پنجرے کے پاس چلا گیا تھا۔

کیونکہ وہ اسے ڈبلیو کے پاس ہی لے کر جا رہا تھا۔

اب مزہ آئے گا نا چغل خور لومڑی بوجنی یہ بہت چالاک لڑکی ہے اس نے رسل کے کان میں سرگوشی کی تھی جو وہیں اپنے موبائل میں بری تھا اور اب کائزان کو اسے کھینچتے ہوئے لاتے دیکھ رہا تھا۔

کیوں اب کیا کر دیا اس نے تمہارے ساتھ وہ اس سے پوچھنے لگا تھا وہ نوٹ کر رہا تھا رفیل نے تو ضد ہی باندھ لی تھی مرم کے ساتھ جب بھی بولتا تھا اس کے خلاف ہی بولتا تھا۔

ارے میں نے صرف اس سے نارملی بات کی تھی کہ ہم ٹیم ممبرز بن جاتے ہیں۔

کائزان سے بچنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

لیکن یہ کائزان کے سامنے کہہ رہی تھی کہ میں نے اسے جلاد صفت ظالم اور پتہ نہیں کیا کیا بنا دیا پھنسا کے رکھ دیا تھا اس

نے مجھے۔

اس نے فورا اسے تفصیل سے بات بتائی تھی جبکہ نفی میں سر ہلا گیا۔

یار اگر ہم ٹیم ممبر بن جائیں گے ایک ہی گھر میں رہیں گے تو کائزان سے بچنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔

کبھی بھی اس کا ظالم موڈ آن ہو جاتا ہے اور ہم اس کا شکار ہوتے ہیں اس نے رسل کو سمجھایا تھا۔

وہی تو بیٹا ہم اس کا شکار ہوتے ہیں مرم شکار نہیں ہوگی۔ کیونکہ مرم کو اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ کائزان اس سے محبت کرتا ہے اور وہ اسے کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

تو اگلی دفعہ اسے ٹیم ممبر بنانے سے پہلے سوچ لینا کہ اسے خوش کرنے کے چکر میں وہ ہم دونوں کی قربانی دے سکتا ہے۔

اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہمارے نہ ہونے سے لیکن مرم سے وہ محبت کرتا ہے۔

اس کے ہونے یا نہ ہونے سے اسے فرق پڑتا ہے۔

اسی لیے اگر اپنی بھلائی چاہتے ہونا تو آج کے بعد مرم سے انسانوں کی طرح پیش آیا یہ نہ ہو کہ تمہاری انسانیت وہ تمہیں ڈبلیو کے سامنے ڈال کر نکالے ۔

یہ نہ ہو کہ مرم کو تھوڑی دیر کے لیے خوش کرنے کے لیے وہ تمہیں ڈبلیو کا ناشتہ بنا دے اس نے اسے آنے والے سنگین

حالات بتائے تھے۔

توبہ تو یہ کیسی باتیں کر رہے ہو تم رسل مرم تو میری چھوٹی بہن ہے معصوم سی شہزادی ہے وہ ۔۔۔۔۔۔۔ معصوم نادان سی بچی ہے میں اس کے لیے بھلا کچھ غلط سوچ سکتا ہوں۔

وہ اچانک ہی اپنی ٹون بدل گیا تھا۔

ہاں بس اس بات پر قائم رہنا آگے بھی اگر اپنی بھلائی چاہتے ہو تو رسل نے اس کے گال تھپتھپاتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا تھا

***

یہ تم کیا کر رہے ہو کائزان اسے اس طرح سے گھسیٹ کر کیوں لا رہے ہو۔

کائزان کا موڈ اچھا دیکھ کر وہ دونوں ہی اس کے پاس آگئے تھے۔

رسل بھائی مجھے بچائیے رفیل بھائی مجھے بچائیے ۔

آپ دونوں کو اللہ کا واسطہ ہے یہ مجھے ڈبلیو کے آگے ڈالنے جا رہے ہیں۔

وہ ان دونوں کی منتیں کر رہی تھی جبکہ آگے ڈالنے والی بات پر اس نے گھور کر اسے دیکھا تھا۔

نہیں میرا مطلب ہے یہ ڈبلیو کو زبردستی میرے ہاتھوں سے کھانا کھلانے جا رہے ہیں میں نے ایک دفعہ کھلا دیا تھا نا وہ شرط میں نے پوری کر دی تھی اب دوسری دفعہ نہیں پلیز نہیں نا ۔

وہ اس کی منتیں کر رہی تھی جب کہ وہ سننے کا کوئی موڈ نہیں رکھتا تھا اسی لیے ان دونوں کو راستے سے ہٹاتے ہوئے وہ مزید آگے بڑھا تھا۔

تمہیں اسے بچانا چاہیے تھا رفیل نے اس کے کان میں سرگوشی کی تھی۔

ہاں بالکل لیکن یہ بھی بتا دو کہ اگر میں اسے بچاتا تو مجھے کون بچاتا ۔۔۔۔۔۔ ؟

رسل نے اسے گھورتے ہوئے کہہ کر کائزان کی طرف قدم بڑھائے تھے۔

جبکہ اس کی بات رفیل کو بالکل ٹھیک لگی تھی۔

***

تمہارے لیے میں اتنا کر سکتا ہوں کہ وہ پنجرے کے دوسری طرف رہے گا اور تم دوسری طرف اس سے زیادہ میں تمہیں کسی طرح کی کوئی ریا عت دینے کے حق میں نہیں ہوں۔

وہ اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتے ہوئے اسے پنجرے کے بالکل ساتھ کھڑا کر چکا تھا۔

ڈبلیو تمہاری ممی تمہارے لیے اسپیشل ڈش بنا کر لائی ہے میں نے اسے بتایا کہ تم یہ سب کچھ چیزیں نہیں کھاتے لیکن اسے یقین ہے کہ تم کھاؤ گے تو کیا تم کھاؤ گے ۔۔۔۔۔۔ ؟

اس نے باول ڈبلیو کے سامنے کرتے ہوئے پوچھا تھا جس پر اس نے ایک نظر اسے دیکھا۔

ہاں شاید وہ نہیں کھاتا لیکن اس کی ممی کھلانے کے لیے آئی تھی تو اس نے کھانا ہی تھا۔

اس نے آہستہ سے اپنا منہ کھول دیا جب کہ اس کے بڑے بڑے نوک دار دانت دیکھ کر مرم کی سانسیں مزید الجھنے لگی تھیں۔

پہلے تو اسے صرف گوشت کے ٹکڑے پکرائے تھے کھائے اس نے اپنی مرضی سے اپنے طریقے سے تھے۔

لیکن یہاں اس نے خود اپنے ہاتھوں سے اس کے منہ میں ڈالنا تھا جو اس کے لیے بے حد مشکل تھا۔

بہت فرمبد دار بچہ ہے یقین کرو وہ بالکل تمہیں تنگ نہیں کرے گا۔

چم۔۔۔۔۔۔ چم۔۔۔۔۔ چمچ سے کھلاؤں گی اس نے چمچ کی طرف اشارہ کیا تھا جبکہ وہ کندھے اچکا گیا۔

یہ چمچ بھی وہ غلطی سے ہی اٹھا کر ساتھ لے آئی تھی۔ اسے تو پتہ بھی نہیں تھا کہ اس کے ہاتھ میں چمچ موجود ہے۔

شاید وہ اس چمچ سے اندر کچھ کر رہی تھی فلحال اس کی یاداشت میں کوئی بات نہیں تھی لیکن یہ چھوٹی سی چمچ اور ڈبلیو کا اتنا بڑا منہ ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن کائزان کو کوئی اعتراض نہیں تھا اس نے چمچ بھر کر دور سے ہی ڈبلیو کے منہ میں ڈالا تھا۔

جسے لینے کے بعد بھی اس نے منہ بند نہیں کیا مطلب وہ ایک ساتھ زیادہ کھانا چاہتا تھا۔

تمہاری چمچ بہت چھوٹی ہے اس نے جیسے اسے بتایا تھا۔

لیکن پنجرے کے اندر تو صرف اس کا ہاتھ جا سکتا تھا پورا باول نہیں اس نے کانپتے ہاتھ میں پکڑے باول کو دیکھا تھا اب وہ اس پنجرے سے اسے اندر کیسے کرتی ۔۔۔۔۔ ؟

میں بڑی چمچ لے کے آؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے سانس روکے سوال کیا تھا

نہیں اب بڑی چمچ لینے کے لیے تم واپس اندر جاؤ گی بالکل ضرورت نہیں ہے میری جان ہم یہیں ڈبلیو کے پاس چلے جاتے ہیں نا۔

وہ ٹاول سے آسانی سے کھا لے گا وہ اس کا ہاتھ تھام کر اسے ڈبلیو کے پنجرے کی طرف لے کر جانے لگا تھا۔

وہ مزاحمت کیا کرتی۔۔۔۔۔۔ ؟ اس سے پہلے کہ وہ انکار کرتی اس کے الفاظ منہ میں ہی رہ گئے اور وہ پنجرے کے اندر پہنچ چکی تھی

چلو بیٹا ڈبلیو منہ کھول اس نے ڈبلیو سے کہا اور باول اس کے ہاتھ میں پکڑاتے ہوئے اس کے پیچھے آیا۔

کانپنا بند کرو۔ اس نے غصے سے کہا تھا جب اس نے اس کی طرف دیکھا اور پھر دونوں آنکھیں بند کرتے ہوئے پورا کا پورا باول اس کے منہ میں اڈیل دیا۔

ہاں ڈبلیو بیٹا پسند آئی اپنے ممی کے ہاتھ کی پہلی ڈش ۔ اس نے پوچھا تھا جو منہ ہلاتے ہوئے گول گول گھومنے لگا۔

کیا بات ہے گوشت کھانے والے کو فروٹ چاٹ کھلا کر تم نے خوش کر دیا جان اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے بتایا تھا جب کہ وہ بڑی مشکل سے ہنستے ہوئے اگلے ہی لمحے وہاں سے رفو چکر ہو چکی تھی

تجھے کیا لگتا ہے کتنا وقت لگے گا اسے ڈبلیو کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں۔۔۔۔۔۔۔ ؟

رسل جو باہر کھڑا ان دونوں کی باتیں سن رہا تھا کائزان کے مخاطب کرنے پر کندھے اچکا گیا جبکہ کائزان کسی گہری سوچ میں تھا۔

***

وہ دو تین گھنٹے کمرے سے باہر نہیں نکلی تھی۔ جب کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے لیے خود کمرے میں آیا تھا اسے لینے کے لیے۔

کیا سارا دن کمرے میں رہنے کا ارادہ ہے جان چلو آو کھانا لگ گیا ہے۔

رسل اور رفیل تو اس وقت بھی تمہارے ہاتھ کی بنی چاٹ کھا کر خوش ہو رہے ہیں۔

ان دونوں کا تو کوئی ارادہ بھی نہیں تھا چاٹ کسی اور کے ہاتھ لگنے دینے کا۔

لیکن فکر مت کرو تم نے جس جس کے لیے بنائی تھی میں نے اسے اس تک پہنچا دی ہے۔

چلو آؤ باہر چل کر کھانا کھاتے ہیں۔

وہ اس سے کہتے ہوئے خود وہیں دروازے پر رکا تھا جب وہ اٹھ کر کھڑکی کے پاس آتے ہوئے باہر کی طرف دیکھنے لگی ڈبلیو وہیں اندر اپنے پنجرے میں بیٹھا آرام کر رہا تھا۔

میں جانتا ہوں تم اتنی جلدی ڈبلیو کے ساتھ ایڈجسٹ نہیں ہو سکتی تمہارے لیے وہ ایک بہت خونخوار قسم کا جانور ہے لیکن یقین کرو وہ تمہیں کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

وہ جب سے پیدا ہوا ہے تب سے میرے ساتھ ہے وہ عام جانوروں سے الگ ہے تمہیں آہستہ آہستہ خود ہی پتہ چل جائے گا۔

مجھے یقین ہے کہ آہستہ آہستہ تم خود بخود اس کے ساتھ کنفرٹیبل ہو جاؤ گی تو اب میں تمہیں فورس بھی نہیں کروں گا اس کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے۔

چلو آؤ کھانا کھا لو میں تم سے اور کچھ نہیں مانگتا سوائے اس کے کہ تم اپنے دل میں اس کے لیے تھوڑی سی گنجائش پیدا کرو۔

دور سے ہی سہی لیکن مسکرا کر اسے دیکھ لیا کرو وہ عام جانوروں سے بہت الگ ہے تمہیں خود بخود یہ بات پتہ چل جائے گی

وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بول رہا تھا جبکہ مرم نے صرف ہاں میں سر ہلاتے ہوئے ڈبلیو کو دیکھا تھا جو اچانک ہی خود پر کسی کی نظریں محسوس کر کے اس کی طرف چہرہ کر گیا تھا۔

اس نے دور سے ہاتھ ہلایا تو وہ اگلے ہی لمحے اٹھ کر کھڑا ہوتا گول گول گھومنے لگا تھا۔

شاید سب ٹھیک کہتے تھے وہ خونخوار نہیں تھا معصوم تھا۔

اور اگر وہ خونخوار تھا بھی تو ان کے لیے تھا جن کے لیے کائزان نے اسے خون خوار بنایا تھا۔

وہ اسی کو دیکھ رہی تھی جب کائزان آکر اس کے پیچھے رکا ۔ وہ ہلکا سا مسکرائی تھی۔

""ان کی ایک مسکراہٹ میں ہمارے ہوش اڑا دیے ""

وہ اس کے کان کے قریب سرگوشی نما آواز میں بولا تو مرم

مسکرائی ۔۔۔۔۔۔ ۔

"" ابھی ہم ہوش میں آئے ہی تھے کہ وہ پھر سے مسکرا دیے ۔۔۔۔۔۔ ۔""

وہ پھر سے بولا تو مرم کی مسکراہٹ کھلکھلاہٹ میں بدل گئی۔

پھر سے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"کائزان نے گھور کر اسے دیکھا تو وہ

مسکراہٹ ہلکے سے قہقہے میں بدل گئی ۔۔۔۔۔ ۔

بس یار اتنا بھی نہیں مسکرانا تھا۔۔۔۔۔ ۔" وہ اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتا اسے اپنے قریب کرتے ہوئے بولا تو اس کے لیے اپنی

کھلکھلاہٹ کو روکنا اور بھی مشکل ہوگیا۔

تم تو شروع ہی ہو گئی۔ اس کے دونوں گالوں کو چومتے ہوئے وہ مزید حیرت کا اظہار کرنے لگا تو وہ اپنے لبوں پہ ہاتھ رکھتی پہلے سے بھی زیادہ ہنسنے لگی تھی۔

لو جی تمہیں تو دورا ہی پڑ گیا ہنسی کا ۔۔۔۔۔ وہ اس کے پیٹ پر گدگدی کرتے ہوئے بولا تو اس کے لیے اپنی ہنسی کنٹرول کرنا اور بھی زیادہ مشکل ہو گیا تھا۔

جبکہ وہ اب اپنا آپ اس سے چھڑوانے کے چکر میں پوری طرح اس کی باہوں میں قید ہو کر رہ گئی تھی۔

بس کریں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اپنی ہنسی روکتے ہوئے اس کے ہاتھ اپنے پیٹ سے ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی جو کہ بہت مشکل تھا۔

جب اچانک ہی وہ اس کے لبوں کو اپنے لبوں کی قید میں لیتے ہوئے اسے پوری طرح سے اپنی بازوں میں قید کر گیا۔

روک لی نا تمہاری مسکراہٹ ۔۔۔۔۔۔ ۔"وہ ذومعنی اندز

میں۔ بولا

روک نہیں لی کھا گئے پوری میری مسکراہٹ واپس کریں

۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے لبوں پہ ہاتھ رکھتے ہوئے بولی تھی۔

یہ تو واپس نہیں ملے گی۔ وہ اس کا ہاتھ ہٹا کر اس کی کمر کے پیچھے لگاتا اس کے لبوں کو پھر سے قید کر چکا تھا۔

جب کہ وہ اپنے لبوں کو اس کی گرفت سے آزاد کرتے ہوئے اس کے سینے پہ سر رکھتے پھر سے کھلکھلائی تھی۔

جب کہ اس دفعہ وہ خود بھی کھل کر ہنسا تھا۔ اپنی مرم کی مسکراہٹ پر یا اپنی بے وقوفانہ حرکت پر وہ خود بھی نہیں جانتا تھا کہ مرم کی مسکراہٹ اس کے لیے کیا تھی۔ بس وہ اس کی زندگی تھی اس کے جینے کی وجہ تھی اس کے لیے سب کچھ تھی۔

***

و کائزان کے ساتھ باہر آئی۔ تو وہ دونوں ٹیبل پر بیٹھے اس کے چاٹ کو چٹا حب کر رہے تھے۔

یار مرم کیا کہوں تمہیں۔۔۔۔۔ ۔" اتنے مزے کا چاٹ میں نے زندگی میں نہیں کھایا بلکہ سچ کہوں تو مصر میں یہ ساری چیزیں کسی نہ کسی کے گھر سے ہی ملتی ہیں۔ ایک دفعہ کا واقعہ سناؤں تمہیں۔۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ رفیل کے پاس آ کر بیٹھی تو وہ شروع ہو چکا تھا بڑے ہی دوستانہ انداز میں۔

سنا ئیے وہ اس کے پاس بیٹھ کر اس کی بات دلچسپی لینے لگی تھی۔

جب کے ساتھ ہی بیٹھا کائزان اس کے لیے کھانا نکالتے ہوئے ایک چمچ بھر کر اس کے منہ میں ڈال گیا۔

اس کی حرکت نے اسے شرمندہ کر دیا تھا جبکہ ٹیبل پر بیٹھے دونوں فرد کو کوئی اثر نہیں ہوا تھا اس چیز سے۔ وہ میاں بیوی کچھ بھی کریں۔ انہیں کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

شاید وہ کائزان کی بے باکی سے واقف تھے یا پھر وہ ان لوگوں کی کسی بات کا کوئی اثر نہیں لینے والے تھے وہ دونوں ہی اپنے آپ میں ہی مصروف تھے۔

ایک دفعہ نا ہم لوگ ایک آدمی کی ہڈیاں توڑنے کے لیے گئے تھے اس کے گھر میں لیکن ہم لوگوں نے جیسے ہی گھر کے اندر انٹری لی نا اتنی مزیدار کھانے کی خوشبو واللہ کیا یاد کر لیا۔

وہ ایک گہرا سانس لیتا کرسی کی پشت سے ٹیک لگاتا مزے لے کر بولا تھا۔

کیا آپ کسی کے گھر میں کسی کو مارنے کے لیے گئے تھے

۔۔۔۔۔۔؟ وہ حیرانگی سے اسے دیکھتی کائزان سے پوچھنے لگی جو کندھے اچکا کر ایک اور چمچ اس کے منہ میں ڈال چکا تھا۔ ارے ہاں نا لیکن اس آدمی کی بیوی اتنے مزے کا کھانا بناتی تھی نا اتنے مزے کا کھانا بناتی تھی کہ ہم نے اسے چھوڑ دیا۔

اصل میں نا وہ آدمی نہ بہت سارے غریب لوگوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بیٹھا ہوا تھا ہم لوگوں نے سوچا کہ اسے ڈرا دھمکا کر اس جگہ سے ہٹا دیں گے لیکن اس کی بیوی نے ہمیں ایسا کھانا بنا کر کھلایا نا کہ ہم سب تو فدا ہو گئے۔

تو کیا آپ لوگوں نے ان غریب لوگوں کی مدد نہیں کی۔۔۔۔۔ ؟ وہ پوری طرح سے ڈوبی ہوئی تھی اس کی کہانی میں جب کائزان نے ایک اور چمچ بھر کر اس کے منہ میں ڈالا۔ تم نے قسم کھا کے رکھی ہے کہ تم نے ہمیشہ میرے ہاتھ سے کھانا کھانا ہے تو مجھے بتا دو میں تمہیں دن رات کھانا کھلا سکتا ہوں لیکن خدا کے لیے کھانے پر دھیان دو اتنی سی جان ہے تمہاری کائزان نےاس کی دلچسپی دیکھتے ہوئے سختی سے کہا تھا

جبکہ وہ فورا ہی منہ کھول چکی تھی اس کی آنے والی اگلی چمچ پر۔ ارے اس آدمی کو پتہ تھا کہ ہم وہاں پر کیوں گئے ہیں اور ہمارے ہاتھ میں ریوالور تھا اس نے پوچھا تو ہم نے بتا دیا کہ تم نے اس جگہ لوگوں پر کسی قسم کا ظلم نہیں کرنا وہ خود ہی پیچھے ہٹ گیا تھا ڈر کر۔

لیکن ہم نے کیا کھانا کھایا تھا وہ کھانا اور تمہارے ہاتھ سے بنائی گئی چاٹ کبھی بھی بھلائی نہیں جا سکتی وہ اب بات کو ختم کرتے ہوئے بولا۔

اچھا شکر ہے آپ لوگوں نے ان لوگوں کی مدد تو کی مجھے لگا کھانے کے چکر میں آپ لوگوں نے ان کی مدد ہی نہیں کی اس نے پھر کائزان کی طرف دیکھتے ہوئے منہ کھولا تھا۔

ہم لوگ وہاں مدد کرنے کے لیے ہی گئے تھے تو مدد تو ہم نے کرنی ہی ہاں لیکن وہ کھانا سچ میں ہم نے آج تک بھلایا نہیں ہے اس دفعہ رسل نے بھی کہا تھا۔

جب کہ وہ بھی ان کا واقعہ سن کر کافی خوش ہوئی تھی اس بات پر نہیں کہ ان لوگوں نے اچھا کھانا کھایا تھا بلکہ اس بات پر کہ ان لوگوں نے کسی کی مدد کی تھی۔

کھانا کھا کر مجھے ذرا باہر جانا ہے اس نے کائزان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا جس نے صرف ہاں میں سر ہلایا ۔

ہاں ضرور جائیں لیکن آپ وہاں نیچے سے کوئی پھول نہیں توڑیں گے۔ اس سے پہلے کہ کائزان کچھ کہتا مرم بولی تھی جبکہ اس کی بات پر وہ کبھی کائزان کو تو کبھی رسل کو دیکھنے لگا۔

توڑ لو ۔۔۔۔ ۔ ویسے بھی ہم کون سا ان پھولوں کا اچار ڈالتے ہیں کائزان نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا لیکن اس کی یہ بات اسے پسند نہیں آئی تھی اس نے گھور کر کائزان کو دیکھا۔

ارے پھول نہیں توڑنے چاہیے اتنا پیارا لگتا ہے وہاں سے روز ہی پھول توڑ کے لے جاتے ہیں وہ کائزان کو دیکھتے ہوئے بولی ۔

کوئی بات نہیں اس نے لگائے ہیں اگر وہ توڑتا بھی ہے تو کیا فرق پڑتا ہے تم چھوڑو ان سب باتوں کو کھانا کھاؤ تم وہ رفیل کو اشارہ کرتے ہوئے اسے کھانے کی طرف متوجہ کر چکا تھا جب کہ وہ اٹھ کر باہر نکل گیا

***

دیکھا میں نے منع بھی کیا تھا یہ پھر بھی پھول توڑ رہے ہیں وہ دروازے پر کھڑی اسے دیکھتے ہوئے بولی تھی جو وہاں سے پھول توڑنے میں مصروف تھا۔

ارے یار وہ اپنی والی کے لیے لے کر جاتا ہے نا لینے دو پیچھے سے رسل بولا تھا۔ انہیں چاہیے کہ یہ اپنی والی سے شادی کرے نہ کہ اسے پھول پر پھول دیے جائیں میرا سارا باغیچہ خراب کر رہے ہیں۔

وہ منہ بناتے ہوئے بولی تو ان دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تھا۔

ان شاءاللہ شادی بھی ہو جائے گی پہلے اس کی کریں گے اس نے رسل کی طرف دیکھتے ہوئے کہا جو ان دونوں کی باتوں پر الجھ کر رہ گیا تھا۔

میری ۔۔۔۔۔ نہیں نہیں یار میں شادی وادی کے چکروں میں نہیں پڑنے والا میں ان سب سے دور ہی بہتر ہوں۔ اس نے توبہ کی تھی۔

اللہ یہ تو شرما رہے ہیںمرم نے ہنستے ہوئے کہا۔

جب کہ کائزان بھی مسکرا کر اسے دیکھ رہا تھا ان دونوں کو اس طرح خود کو دیکھتے پا کر وہ کانوں کو ہاتھ لگاتا وہاں سے باہر نکل گیا تھا جبکہ اس کے جاتے ہی وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنس دیے۔

تھوڑی دیر کے لیے باہر جا رہا ہوں جب تک وا پس آتا ہوں تب تک تم اپنی نیندیں پوری کر لو رات کو میں سونے نہیں دوں گا وہ اس کے گال کو آہستہ سے چومتے ہوئے بولا۔

جب کہ اس کے انداز پر وہ شرما دی تھی۔ شرمانے کے لیے نہیں سونے کے لیے کہا ہے وہ ایک بار پھر سے اس کے لبوں کو چومتے ہوئے بولا

ہاں تو جائیں نا۔۔۔ ۔ ۔۔۔ وہ اسے دھکا دے کر اندر بھاگ گئی۔ ورنہ اب اس کی نیت خراب ہو رہی تھی اور اس دفعہ وہ جانا کینسل کرنےوالا تھا۔

***

دروازے پر ہونے والی دستک نے اسے دروازہ کھولنے پر مجبور کر دیا تھا وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی دروازے کے پاس آ کر چھوٹے سے سوراخ سے جھانکتی اندازہ لگا چکی تھی کہ باہر کون ہے۔

اس نے اگلے ہی لمحے دروازہ کھول کر ان تینوں کو اندر آنے کا راستہ دیا تھا۔

اس کے سر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے وہ اندر سامنے رکھے صوفے پر جا کر بیٹھ گیا تھا۔

سالے صاحب کہاں ہوتے ہیں ہمارے اور کیا کرتے ہیں اس نے سلام دعا کے بعد اس سے پہلا سوال یہی کیا تھا جبکہ اس کے سامنے والے سنگل صوفے پر بیٹھتے ہوئے اس نے باقی دونوں کو بیٹھنے کا اشارہ کیا۔

وہی کام ہے ان کا لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے الگ الگ ملکوں میں بھیجتے ہیں۔

اور کام دلواتے ہیں اگر دیکھا جائے تو یہ ایک غیر قانونی کام ہے غلط ہے لیکن اگر دوسرے نظریے سے دیکھا جائے تو بے روزگاروں کے لیے ایک اچھا کام بھی ہے وہ سر جھکائے اہستہ اہستہ بول رہی تھی۔

مطلب کہ اس کے رنگ میں رنگنے لگی ہو اس کے کام کو صحیح سمجھنے لگی ہو ۔۔۔۔۔ ؟

اچھی بات ہے دونوں ہسبینڈ وائف میں جتنی انڈر سٹینڈنگ ہو جائے اتنا اچھا ہے۔

مظہر پاشا کی حالت کے بارے میں تو تمہیں پتہ چل ہی چکا ہوگا اس وقت وہ امریکہ کے ایک ہسپتال میں ہے۔

ڈاکٹرز نے اسے بچنے کی کوئی امید نہیں دلوائی ہے زیادہ سے زیادہ زندہ رہا تو چھ مہینے تک رہے گا اور اسی حالت میں رہے گا جس حالت میں وہ اس وقت ہے۔ اگر میں چاہتا تو اسے ختم کر کے تمہارا بدلہ لے لیتا انجم لیکن موت احساس نہیں کروا سکتی اگر میں اسے مار دیتا تو اسے کیسے پتہ چلتا کہ اس نے کیا کیا ہے۔

وہ جب تک زندہ رہے گا سوچے گا اپنے گناہوں کے بارے میں اسے احساس ہوگا کہ اس نے کیا کیا ہے تم اپنی زندگی میں آگے بڑھو فیصل ایک اچھا انسان ہے۔ وہ اس کے سر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے سمجھاتے ہوئے بولا تھا جب کہ وہ بالکل خاموش تھی۔

میں جانتی ہوں فیصل ایک بہت اچھا انسان ہے لیکن میں اس کے قابل نہیں ہوں کائزان ۔ اس نے بس ہمدردی میں ایک ڈوبتی ہوئی لڑکی کو بچا کر اسے زندگی دینے کی کوشش کی ہے۔

میرا کوئی آسرا نہیں کوئی سہارا نہیں یہ سوچ کر اس نے مجھ سے نکاح کر لیا ہے لیکن میں جانتی ہوں وہ میرے ساتھ ساری زندگی نہیں گزارنا چاہے گا۔

ایک ایسی لڑکی جو نہ جانے کتنے مردوں کے سامنے بے لباس ہوئی ہو ایک آدمی اس کے ساتھ عزت کی زندگی کیسے جی سکتا ہے ۔۔۔۔۔ ؟

وہ چلا اٹھی تھی جب اچانک ہی گھر کے دروازے سے وہ اندر داخل ہوا۔

یہ کیا بکواس کر رہی ہو تم انجم اور ہمارے گھر کے معاملات تم باہر والوں کے سامنے کیوں ڈسکس کر رہی ہو وہ ان تینوں کو دیکھ کر کافی برہم ہوا تھا۔

اس کو دیکھ کر انجم اٹھ کر کھڑی ہو گئی تھی۔

وہ ہم سے کچھ بھی ڈسکس نہیں کر رہی بس ہم نے ایک یہ بات شروع کی تھی میں بس اسے یہ بتانے آیا تھا کہ اس کے مجرم کو ایسی زندگی دے کر آیا ہوں جس کے بعد وہ مرنا زیادہ پسند کرے گا۔

بیچارہ دن رات اپنی موت کی دعائیں مانگتا ہوگا خیر تمہاری بیوی احساس کمتری کا شکار ہو چکی ہے۔ اسے لگتا ہے کہ یہ تمہارے قابل نہیں ہے تم نے اسے ایک اچھی زندگی دینے کی کوشش کی ہے۔

لیکن میں چاہتا ہوں کہ تم اسے اس احساس کمتری سے باہر نکالو اور یہ جو تم پاکستان واپس جانے کے کاغذات بنوا رہے ہو تو میری مانو کہ جب تک انجم پوری طرح ان چیزوں کو اپنے ذہن سے نکال نہیں دیتی تب تک تم اسے پاکستان نہ لے کر جاؤ تو زیادہ بہتر ہوگا۔

میں پھر آؤں گا وہ کہہ کر رسل اور رفیل کو اشارہ کرتا وہاں سے نکل چکا تھا جب کہ وہ انجم کے پاس آ رکا تھا۔

کیا تم نے اسے بتایا ہے کہ ہم واپس پاکستان جانے کی تیاری کر رہے ہیں اس نے اس سے پوچھا تو انجم نے آہستہ سے نفی میں سر ہلایا تھا۔

مطلب یہ نظر رکھ رہا ہے ہم پر وہ پریشان ہوا تھا۔

وہ ہمیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔ آپ پریشان مت ہوں۔ میں کھانا لگاتی ہوں وہ مسکرا کر بولی تو فیصل نے بھی مسکرا کر صرف ہاں میں سر ہلایا تھا۔

وہ اس لڑکی کو واپس زندگی کی طرف لانے میں کامیاب نہیں ہو پا رہا تھا اس نے اس کے بارے میں سب کچھ جان کر اس نے نکاح تو کر لیا تھا اسے ایک نئی زندگی دینے کی کوشش تو کی تھی۔

لیکن پھر بھی اس کے لیے بہت مشکل ہو گیا تھا اسے خوش کرنا اسے ایک نارمل زندگی دینا ۔

لیکن اس تھوڑے سے وقت میں وہ اس لڑکی کو چاہنے لگا تھا نکاح کے بندھن میں ان دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھ دیا تھا وہ پوری طرح سے اس کے اور اپنے اس تعلق کو قبول کر چکا تھا لیکن انجم کو یہ سب کچھ قبول کرنے میں ابھی وقت لگتا تھا اور وہ اسے وقت دینے کو تیار تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.