Chapter 49: باب 49

کائر میں جانتا ہوں کہ تم ترکی صرف اس کام کی خاطر نہیں گئے تھے کیونکہ مجھے اندازہ ہے کہ وہاں تم نے مظہر پاشا کے ساتھ کچھ نہ کچھ غلط کیا ہے۔

جس طرح اچانک اسے اٹیک ہوا ہے ڈاکٹر کے مطابق بے شک وہ ایک فالج کا اٹیک تھا لیکن فالج کا اٹیک یوں بیٹھے بٹھائے نہیں ہوتا

تم نے ضرور اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ ایسا کیا ہے جبھی اس کی حالت اتنی خراب ہوئی ہے اور اتنا ہی نہیں بلکہ سعودیہ عرب میںبھی تین قتل ہوئے ہیں اور ایک قتل تو چیتے نے کیا ہے۔

میں نہیں جانتا تم ان سب چیزوں کو میرے ساتھ کیوں جوڑ رہے ہو لیکن میں ترکی صرف اپنے ہنیمون کے لیے گیا تھا

اور تم اپنی بہن سے پوچھ سکتے ہو ایک لمحے کے لیے بھی میں اس سے دور نہیں رہا اور ویسے بھی آخری وقت میں ہم لوگ کیپاڈوکیا میں تھے

اور مظہر پاشا کو وہ فالج استنبول میں ہوا ہے میرے خیال سے تم بس اس کیس کو میرے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہو۔

دیکھو تمہاری چائے آ گئی میری بیوی بہت مزے کی چائے بناتی ہے تمہیں تو پتہ ہی ہوگا بچپن سے بہت پلائی ہوگی تمہیں ۔

لیکن مجھے تو آج پہلی دفعہ ہی نصیب ہوئی ہے اس نے کپ تھامتے ہوئے کہا تھا جبکہ اپنی چائے کی تعریف سن کر وہ خوش ہوتے ہوئے واپس یاور کے پاس آ کر اس کو اپنی تصویریں دکھانے لگی تھی اور ہر تصویر کے ساتھ وہ اسے کہانی بھی بتا رہی تھی۔

جسے وہ پوری دلچسپی سے سن کر خوش ہو رہا تھا بس وہ اپنی بہن کی خوشی میں خوش تھا

کائزان کتنا ہی برا سہی لیکن اس کی بہن کے معاملے میں وہ ایک اچھا انسان ثابت ہو رہا تھا اور اس کے لیے یہ بہت بڑی بات تھی وہ اتنے بڑے گینگسٹر سے اس طرح کی امید ہرگز نہیں رکھتا تھا۔

جبکہ کائزان کی نگاہیں یاور کے چہرے پر تھیں فی الحال وہ صرف اپنی بہن کی باتیں سن کر خوش ہو رہا تھا لیکن وہ جانتا تھا کہ وہ اس معاملے کو اس طرح سے رفع دفع نہیں ہونے دے گا

اور کائزان اس معاملے کو مزید گھسیٹنا نہیں چاہتا تھا وہ چاہتا تھا یہ معاملہ یہیں پر ختم ہو جائے لیکن یاور کو خاموش کر وانا اتنا آسان نہیں تھا اتنا وہ سمجھ چکا تھا کہ اس کا سالہ ایک بہت چالاک انسان ہے۔

***

کیا........." اسے تم پر شک کیوں ہو رہا ہے .....؟ ؟

تم بتا دیتے نا کہ اپنی بیٹی کی ویڈیو دیکھ کر اس کا یہ حال ہوا ہے۔

مرم آ گئی تھی لیکن اسے مجھ پر نہ بہت سٹرانگ قسم کا شک ہے اسے لگتا ہے اتنا مضبوط آدمی اس طرح سے اس کنڈیشن میں نہیں پہنچ سکتا۔

لیکن وہ پہنچا ہے نا۔۔۔۔ ۔"" اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں ہے کائزان اس کی بیٹی کی حرکت کی وجہ سے وہ اس مقام پر گیا ہے۔

اگر اس کی بیٹی اپنی ویڈیو وائرل نہیں کرتی تو شاید اس کا یہ حال نہیں ہوتا رسل نے اسے کہا تھا۔

نہ جانے کائزان اتنا حب حب کیوں تھا جب سے مظہر پاشا کو وہ ہسپتال سے دیکھ کر آیا تھا بالکل خاموش خاموش تھا لگ رہا تھا جیسے کچھ ادھورا رہ گیا ہو۔

تمہیں لگتا ہے کہ میں نے مظہر پاشا کو کچھ بھی نہیں کیا۔۔۔ ؟

اس نے رسل کو دیکھتے ہوئے پوچھا تھا جو حیرانگی سے اسے دیکھنے لگا تھا۔

تمہیں پتہ ہے میں وہاں پر کیوں گیا تھا رسل مظہر پاشا کو ختم کرنے کے لیے اس کے چھوٹے چھوٹے غیر ضروری گینگ کو ختم کرنا میرا مقصد نہیں تھا۔

وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو رسل نے حیرانگی سے اسے دیکھا تھا۔

تم کہنا کیا چاہتے ہو کائزان میں تمہاری بات کو سمجھ نہیں سکا وہ اس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھتا کچھ حیران سا اس سے پوچھنے لگا تھا۔ تمہیں کچھ سمجھ ہی تو نہیں آتا۔ اتنے سالوں سے میرے ساتھ ہو پھر بھی تمہیں یہ نہیں پتا کہ میں کوئی کام ادھورا نہیں چھوڑتا

تمہیں لگتا ہے رسل مظہر پاشا جیسا آدمی جو دن رات اپنے سامنے عورتوں کو چھوٹی چھوٹی بچیوں کو انتہائی بری حالت میں دیکھتا ہو اسے اپنی بیٹی کا کبھی خیال نہیں آتا ہوگا یا وہ اس چیز کے لیے تیار نہیں ہوگا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ بھی کچھ غلط ہو سکتا ہے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔

ہوگا ضرور ہوگا وہ کہیں نہ کہیں اس بات کے لیے خود کو تیار کر کے بیٹھا ہوگا۔

کہ جو کچھ وہ لوگوں کے ساتھ کر رہا ہے وہ اس کی بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے رسل نے اس کی بات کو سمجھتے ہوئے کہا تھا جس پر اس نے صرف ہاں میں سر ہلایا ۔

اس کا مطلب ہے کہ تم نے ۔۔۔۔۔ ۔" لیکن تم نے کیسے وہ استبول میں تھا اور تم کیپاڈوکیہ میں۔

تو تم نے کس طرح سے مظہر پاشا کو اس حالت میں پہنچایا رسل کی جگہ رفیل پوچھنے لگا تھا وہ واقعی کنفیوز ہو گیا تھا الگ الگ شہروں میں بیٹھ کر وہ اس طرح سے کیسے کر سکتا تھا۔

اس کے پاس اپنا پرائیویٹ جیب ہے اپنی بیٹی کو اس حالت میں دیکھ کر وہ اسے لینے کے لیے اسی وقت کیپاڈوکیا پہنچا تھا۔

تمہیں کیا لگتا ہے مرم کو سات بجے گھر چھوڑ کر میں واپس اس کے پاس پہنچنے میں ایک بجے کا وقت لگا دوں گا۔

وہ پرسکون سا کرسی سے ٹیک لگا گیا تھا بیچ کے چھ گھنٹے میں وہ اپنا کام کر چکا تھا۔

رفیل تو اچھا خاصا اس سے امپریس لگ رہا تھا مطلب کائزان کبھی اپنے دشمن کو نہیں چھوڑ سکتا تھا تب تک جب تک اسے یقین نہ ہو جائے کہ اس کے دشمن کو اتنا نقصان ہو چکا ہے جتنا نقصان وہ اسے پہنچانا چاہتا تھا

وہ کائزان کاظمی تھا۔ وہ خود سے زیادہ یقین کسی پر نہیں کرتا تھا اور میشا پر وہ کیا یقین کرتا وہ تو ایک بے وقوف سی لڑکی تھی جو خود اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی برباد کر چکی تھی

لیکن پھر بھی یہ سب کچھ تم نے کیا کیسے رفیل کا سوال اب بھی وہیں تھا اس نے مسکرا کر کرسی کے ساتھ ٹیک لگا ئی تھی.

***

مظہر پاشا نے جیسے ہی اپنی بیٹی کی وہ ویڈیو دیکھی تھی وہ پاگل ہو گیا تھا۔

لیکن ان سب چیزوں کو روکنے کے لیے اس نے فورا ہی اپنی بیٹی کے پاس پہنچنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنے پرائیویٹ جیب کو بلا کر اس نے اسی وقت استنبول سے کیپاڈوکیا جانے کافیصلہ کیا۔

یہ سفر زیادہ لمبا ویسے بھی نہیں تھا اور جہاز سے سفر اور بھی سمٹ گیا تھا وہ تقریبا ایک ڈیڑھ گھنٹے میں وہاں پہنچا لیکن وہ جیسے ہی وہاں پہنچا تھا اسے کچھ عجیب سا لگا تھا۔

وہ جلدی سے اپنے ڈرائیور کو کہتا گاڑی سٹارٹ کروا چکا تھا اس کا ارادہ سیدھا اپنی بیٹی سے ملنے گھر جانے کا تھا۔

لیکن گھر پہنچنے کے بجائے وہ ڈرائیور اسے کہیں اور ہی لے گیا تھا اور ڈرائیور کون تھا اسے بالکل بھی پتہ نہیں تھا۔

کون ہو تم اور تم مجھے یہاں لے کر کیوں آئے ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

میں تمہیں کہہ رہا ہوں کہ مجھے گھر لے کر چلو مجھے میری بیٹی سے ملنا ہے۔

تمہیں میری بات سمجھ میں نہیں آرہی وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا جب اچانک ہی آگے بیٹھے ڈرائیور نے ہاتھ پر ایک رومال رکھا اور پھر اس رومال میں اس نے کوئی چیز ملاتے ہوئے اور اس کے منہ پر اس رومال کو دبا دیا تھا۔

وہ پوری طرح سے اپنے ہوش و حواس سے بیگانہ ہو چکا تھا

***

اسے ہوش آیا ۔۔۔۔۔۔ تو اس نے اپنے آپ کو ایک بند کمرے میں پایا تھا اسے ایک کرسی پر بٹھایا گیا تھا جبکہ ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی تھی۔

اس کے سامنے ایک کرسی تھی جس پر ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا اس کے ہاتھ پیچھے کی طرف بندھے ہوئے تھے۔

اس نے اپنے ہاتھ کھولنا چاہے لیکن وہ حرکت نہ کر سکا تو اسے سامنے بیٹھے انسان پر غصہ آنے لگا یقینا وہ اس کا کوئی دشمن ہی تھا۔ جو اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اسے یہاں لے کر آیا تھا اس وقت اس کا سب سے زیادہ ضروری اپنی بیٹی سے ملنا تھا۔

لیکن وہ اس وقت یہاں آ گیا تھا اس کے ساتھ اس طرح کی

حرکت کون کر سکتا تھا سوائے کائزان کاظمی کے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اچھے طریقے سے جانتا تھا کہ اسے یہاں لانے والا وہی ہے اور سامنے بیٹھا شخص بھی وہی ہے اور یقینا اس کی گاڑی چلانے والا ڈرائیور بھی وہی تھا۔

کیونکہ اسے گھر پہنچنے کی جلدی تھی وہ دیکھ ہی نہیں سکا تھا کہ اس کی گاڑی کون ڈرائیو کر رہا ہے کوئی جانا پہچانا انسان یا کوئی انجان ۔

کائزان کاظمی ہونا تم ۔۔۔۔۔۔ ؟ تم نے ہی میرے آدمیوں کو مارا ہے تم ہی بار بار مجھے فون کر کے دھمکیاں دے رہے تھے۔

وہ اسے پہچان چکا تھا جب کائزان نے آہستہ سے لائٹ آن کر دی وہ اسے جانتا تھا تو اس سے اپنا آپ چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں تھا اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی جبکہ سامنے رکھی کرسی پر وہ آرام سے جھول رہا تھا۔

ہاں میں ہی ہوں سہی پہچانا تم نے مجھے ویسے تمہیں لگا نہیں تھا نا کہ میں تم تک پہنچ پاؤں گا مطلب ایک ہزار گارڈز ۔۔۔۔۔ ۔

اتنی سیکیورٹی وہ بھی اپنے لیے اتنی پیاری ہے تمہیں اپنی جان ویسے ماننا پڑے گا تمہاری غیرت کو وہاں تمہاری بیٹی نے پوری دنیا کے سامنے اپنی ویڈیو لیک کر دی اور تم پھر بھی بے شرموں کی طرح منہ اٹھا کر پہنچ ائے ۔

بہت کمال کے بندے ہو تم بلکہ انتہائی بے شرم بے حیا بے غیرت قسم کے انسان ہو تم خیر کوئی بات نہیں تم کیا ہو کیا نہیں یہ تو میں ہمیشہ سے ہی جانتا ہوں تو اس بات کو مزید کھینچتے نہیں ہیں۔

انجم تو تمہیں یاد ہی ہوگی وہی انجم جس کو تم نے مصر کے ایک ہوٹل میں بلیک میل کرکے اپنے پاس بلا لیا تھا

کیونکہ وہ تمہیں پسند آگئی تھی تم نے اس کے ساتھ تقریبا پانچ سے چھ دفعہ زیادتی کی اور پھر اسے مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔

اتنا ہی نہیں بلکہ تم نے اس کے شوہر اور اس کی ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور جب اس کے شوہر نے اس ویڈیو کے خلاف کاروائی کی تو تم نے اس کا قتل کر دیا اور پھر اس لڑکی کو ساڑھے تین مہینے تک اپنے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

لیکن پھر بھی اس لڑکی نے ہار نہیں مانی بلکہ وہ تمہارے خلاف لڑتی رہی تو تم نے اسے بھی زندگی اور موت کے دورائے پر کھڑا کر دیا۔

ایسی ہی نہ جانے کتنی لڑکیاں ہوں گی جن کی زند گی کو تم نے برباد کیا ہے سمجھ لو کہ آج وہی ساری لڑکیاں تم سے تمہارے کیے گا انتقام لے رہی ہیں۔

جانتے ہو آج جو کچھ تمہارے ساتھ ہوا اس سے یا تو تمہارا کلیجہ پھٹ جانا چاہیے تھا یا تمہارا دل بند ہو جانا چاہیے تھا لیکن تم ٹھہرے ایک بے غیرت انسان تمہیں کچھ بھی نہیں ہوا بلکہ تم اپنی بیٹی کو لینے یہاں پہنچ ائے ۔

کوئی بات نہیں میں جانتا ہوں کہ تمہارا ضمیر مر چکا ہے لیکن تمہاری بیٹی کو لگتا ہے کہ تم میں اب بھی غیرت زندہ ہے۔

اسے لگتا ہے کہ۔ اب بھی جو غیرت باقی ہے اس سے تم ایک اچھے انسان بن جاؤ گے لیکن شاید ایسا تب ممکن ہوگا جب تمہیں پتہ چلے گا کہ تم نے کتنی غلطیاں کی ہیں

اور تمہیں تمہاری غلطیوں کا احساس تب ہوگا جب تم آرام کرو گے اس دماغ پر رکھے بوجھ سے تم آزاد ہو جاؤ گے۔

وہ اس کا سر پیچھے کرسی سے لگاتے ہوئے اس کی گردن اور سینے کے بیچ میں ایک چھری رکھ چکا تھا اگر وہ ذرا سا بھی اپنی گردن کو موو کرتا تو وہ چھری اس کے پورے چہرے میں گھس کر اسے خطرناک ترین موت دیتی۔

میں جانتا ہوں تمہیں تمہاری زندگی بے حد عزیز ہے مرو گے نہیں اس طرح تم سمجھ لو یہ تمہارا امتحان ہے اس نے اوپر رکھے

ایک لوہے کی سیٹ کو کھینچ کر نکالا تھا جبکہ اس چھوٹی سی جگہ پر رکھا برف کا ایک بڑا سا ٹکڑا بوند بوند پلگ کر اس کی دونوں

آنکھوں کے درمیان میں کر رہا تھا۔

تم نے کبھی موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے یقینا نہیں دیکھا ہوگا اج دیکھو ۔

میں تمہیں مارنا کبھی بھی نہیں چاہتا تھا مظہر پاشا میں تمہیں

صرف موت کے قریب لے کر جانا چاہتا ہوں۔

اپنی گردن مت ہلانا ورنہ موت تمہارا مقدر ہوگی اور یہاں تک اس برف کی بات ہے تو اس سے تم جیسے بے ضمیر انسان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

بس تمہارے دماغ کی نس پھٹ جائے گی اور میں چاہتا ہوں کہ ایسا ہو جائے کیونکہ تمہاری بیٹی کو لگتا ہے۔

کہ تم ایک اچھے انسان بن سکتے ہو اور میں تمہیں ایک موقع دینا چاہتا ہوں تمہاری بیٹی کے لیے

اللہ حافظ ۔

وہ اس کا گال تھپتھپا کر وہاں سے چلا گیا تھا جبکہ وہ چلاتا رہا پیچھے اسے اوازیں دیتا رہا اس سے زندگی کی بھیک مانگتا رہا۔

لیکن کائزان نے اس کی کوئی بات نہیں سنی تھی۔

***

تقریبا ڈھائی گھنٹے کے بعد وہ واپس وہاں اندر گیا تھا اس کا سر کرسی پر پیچھے کی طرف لٹکا ہوا تھا اس کی آنکھیں بند تھیں ادھا چہرہ نیلا پڑ چکا تھا۔

لیکن پھر بھی اس نے انتہائی بری حالت میں بھی اس چھری کو اپنی گردن کے اندر گھسنے نہیں دیا تھا۔

اتنی پیاری تھی اسے اپنی زندگی ۔ ہاں لیکن یہ بوند بوند کسی

دھماکے کی طرح گرتی برف کی بو ندیں اسے پوری طرح سے پاگل کر چکی تھیں یا پھر اس کے دماغ کی نس پھاڑ چکی تھیں۔

وہ پر سکون ہو کر اس کے پاس آتے ہوئے اس کا جسم اٹھا کر گاڑی میں پھینکتا اس کے ڈرائیور کو اس کی رقم ادا کرتے ہوئے واپس بھیج چکا تھا۔

اس نے اپنے پرائیویٹ جیب کو انتظار کرنے کے لیے کہا تھا اور اسے کہا تھا کہ کسی کو کانوں کان پتہ نہ چلے کہ وہ یہاں اپنی بیٹی کو لینے کی خاطر ایا ہے۔

اس ڈرائیور نے وہاں جاتے ہوئے کہا تھا کہ سر کی طبیعت اچانک راستے میں بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ انہیں واپس لے آیا ہے۔

اور وہ لوگ اسے فورا ہی واپس لے گئے تھے۔

لوگوں کے لیے یہ ایک حادثہ تھا۔ لیکن یاور کو اس پر شک تھا۔

***

صبح اس کی آنکھ کھلی تو مرم اس کے ساتھ نہیں تھی جب وہ رات کو کمرے میں واپس آیا تو وہ گہری نیند میں اتر چکی تھی۔

اس نے اسے تنگ کیے بنا ہی اس کے ساتھ جگہ بناتے ہوئے اسے اپنی باہوں میں قید کیا اور پھر سو گیا۔

اس کے بعد اب جا کر اس کی آنکھ کھلی تھی وہ اٹھ کر فریش ہوتے ہوئے باہر آیا تو مرم کو کچن میں مصروف پایا۔

اسے کام کرنے کی اجازت دے کر وہ پچھتا رہا تھا وہ تو ہر کام اپنے ہاتھوں سے کرنے لگی تھی اور یہ بات ٹھیک نہیں تھی۔

وہ اپنی شہزادی کو گھر کے کاموں میں ہرگز نہیں الجھانا چاہتا تھا۔

نہلا دیا میں نے تمہارے بیٹے کو بہت اچھے سے اس کے دانت بھی برش کروائے ہیں بار بار دانت دکھا رہا تھا مجھے رفیل نے آ کر اسے بتایا تھا۔

جب کہ وہ صرف ہاں میں سر ہلاتا وہیں بیٹھ گیا تھا اس کا ارادہ کچن میں جا کے مرم کو تنگ کرنے کا تھا لیکن اب وہ آ چکا تھا تو کچن میں جانا اس کے لیے پوسیبل نہیں تھا۔

میں نے چاٹ بنایا ہے آپ کے لیے لے کے آؤں اس نے کائزان سے پوچھا تھا۔ وہ کافی خوش لگ رہی تھی۔ اس نے صرف ہاں میں سر ہلایا جب اس نے رفیل سے پوچھا۔

زہر تو نہیں ملایا نا رفیل نے کچھ سوچتے ہوئے اس سے سوال کیا تھا صرف آپ کی پلیٹ میں ملایا ہے لے آؤں وہ جواب دیتے ہوئے پوچھنے لگی۔

ہاں لے اؤ چیک کروں زہر والا چاٹ کیسا ہوتا ہے وہ کائزان کے ساتھ بیٹھتے ہوئے بولا۔

ویسے کائزان مجھے یاد آیا کہ پرسوں نا یہ میرے ساتھ کوئی ڈیل کر رہے تھے وہ باہر نکلتے ہوئے کائزان کو بتانے لگی تھی جب کہ وہ حیرانگی سے اسے دیکھتے ہوئے اٹھ کر کھڑا ہو گیا۔

کون سی ڈیل۔۔۔۔ ۔ مرم کون سی ڈیل کے بارے میں بات کر رہی ہو تم اور چاٹ لے کر آؤ نا تم ۔ اس نے بات دبانے کی

کوشش کی تھی۔

ارے وہی ڈیل جو جہاز سے نیچے بیٹھ کر رہے تھے آپ کہ میں آپ کو کائزان سے بچاؤں گی اور آپ لوگ مجھے کائزان سے بچائیں گے۔

آپ لوگ نا فضول میں میرے شوہر کو اتنا جلاد صفت بنا رہے ہیں اتنے اچھے تو ہیں اتنے پیارے معصوم سے ہیں۔ کسی کو کوئی تکلیف نہیں دیتے آپ کو ان سے بچانا کیا ۔۔۔۔۔ ؟

وہ وہ کہتے کہتے ہوئے کچن میں چلی گئی تھی جبکہ اس نے کائزان کو ایک چور نظر سے دیکھا تھا جو تھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھے اسی کو دیکھ رہا تھا۔

میں جلاد صفت ہوں۔۔۔۔۔۔ ؟ تم پر ظلم کرتا ہوں۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ کر پوچھ رہا تھا۔

مجھے ڈبلیو آواز سے دے رہا ہے میں باہر جا رہا ہوں اس کو ضرورت ہوگی نا میں نے اس کو نہلانے کے بعد اس کے بال خشک نہیں کیے تھے

ٹاول لینے اندر آیا تھا باتوں میں لگا لیا مجھے ۔ وہ پتہ نہیں کیا کیا ہان کے جا رہا تھا اور پھر وہاں سے بھاگتے ہوئے نکلا۔

جبکہ کائزان نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے دھیان کچن کی طرف کیا تھا۔

***

وہ رفیل کےجانے کے بعد کچن میں آیا تھا۔ جہاں وہ چاٹ پلیٹس میں ڈال کر ٹرے میں رکھے کائزان کےلیے چائے بنا رہی تھی۔ اتنی ساری پلیٹس۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ ٹرے میں رکھی پلیٹس کو دیکھتے ہوئے بولا۔

ہاں نا سب کےلیے ۔۔۔۔۔ ۔" جائیں دے کے آئیں سب کو ۔۔۔۔۔ اس نے مصروف انداز میں کہا۔

کیا میں دے کے آوں۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ حیرانگی سے پوچھنے لگا۔

ہاں تو۔۔۔۔۔۔ اوووو اچھا اچھا میں سمجھ گئی۔ آپ تو گنگسٹر ہیں نا آپ کیسے دے کے آئیں گے سب کو ۔

بلائیں وہ چھوٹے والے رفیل بھائی کو وہ دیں گے سب کو اس نے فورا اس کے مسئلے کو حل کیا تھا۔

ہاں ٹھیک ہے وہ دے آئے گا لیکن تمہیں اتنی محنت کرنے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔۔۔ ۔"

یہ تو کاٹنے میں اچھا خاصا وقت لگ گیا ہوگا میری جان میں نے تمہیں گھر کے کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تم سب کی ملازمہ بن جاؤ وہ ملازم ہیں ہمارے گھر کے۔ ان کا فرض ہے ہماری خدمت کرنا نہ کہ خدمت کروانا ۔

وہ اتنی ساری پلیٹس دیکھ کر سمجھ گیا تھا کہ اس نے گھر کے سارے ملازموں کے لیے بھی اپنے ہاتھوں سے یہ ڈش بنائی ہے

ارے تو کیا ہو گیا میرا دل کر رہا تھا نا چاٹ کھانے کا ۔۔۔۔ ۔"

تو پھر میں نے اپنے لیے بنایا تو سوچا آپ کے لیے بھی بناؤں اور پھر میں آپ کے لیے بنا رہی تھی تو پھر میں نے سوچا کہ میں رفیل بھائی اور رسل بھائی کے لیے بھی بناتی ہوں۔

تو پھر باقی پانچ لوگوں کے لیے بنانے میں کیا حرج تھا۔

تو میں نے ایک ساتھ بہت ساری بنا دی اس نے جیسے صفائی پیش کی تھی۔

جب کہ وہ بڑی سی پلیٹ میں تھوڑا نہیں بلکہ بہت سارا چاٹ دیکھ کر کچھ کنفیوز ہوا تھا۔

اور یہ کس کے لیے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ اس نے بڑی چاٹ کی پلیٹ کی طرف اشارہ کیا تھا جس پر وہ مسکرائی تھی۔

یہ نا میں نے ڈبلیو کے لیے ۔۔۔۔۔ ۔" الگ سے کر کے رکھا ہے۔ وہ بڑا ہے نا تو تھوڑا زیادہ کھائے گا اس لیے اس کی پلیٹ تھوڑی بڑی رکھی ہے۔

اس نے خوش ہوتے ہوئے بتایا تھا جب کہ کائزان مسکرا بھی نہ سکا وہ کیا کہنا چاہتی تھی کہ ڈبلیو اب یہ فروٹ چاٹ کھائے گا۔

جان میرا خیال ہے کہ ڈبلیو یہ ساری چیزیں نہیں کھا سکتا اس نے اسے سمجھانا چاہا تھا۔

کیوں نہیں کھا سکتا آپ جا کر اسے بتائیے نا کہ اس کی ممی نے بنایا ہے خوشی خوشی کھا لے گا اسے پورا یقین تھا۔

اچھا اگر تمہیں لگتا ہے کہ وہ خوشی خوشی کھا لے گا تو تم اپنے ہاتھوں سے کھلاؤ اسے ۔

وہ باول اٹھاتے ہوئے اس کا ہاتھ تھام چکا تھا جب کہ وہ مسلسل نفی میں سر ہلا رہی تھی ڈبلیو کا ڈر اپنی جگہ تھا اور اس کے لیے یہ کرم نوازی اپنی جگہ ۔

نہیں نہیں آپ لے کر جائیں میں نہیں جاؤں گی وہ فورا ہی اپنا ہاتھ چھڑانے کی کوشش کرنے لگی لیکن کائزان کی گرفت سے اس کا ہاتھ نکلنا ناممکن تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.