Chapter 48: باب 48

آپ کے پاس آپ کا اپنا جہاز ہے یہ آپ نے مجھے پہلے نہیں بتایا وہ اوپر آتے ہوئے پوری طرح سے ڈبلیو سے بچتی کائزان کے پیچھے چھپتے ہوئے جس طرف کائزان بیٹھنے کے لیے جا رہا تھا وہاں کونے میں جا کر بیٹھ گئی اور پھر اس کے ساتھ لگتی اس سے پوچھنے لگی تھی۔

اب پتہ چل گیا نا تمہیں یقینا پسند آیا ہوگا وہ اس کے گرد حصار بناتا اس سے پوچھنے لگا تھا

یقینا اس نے رسل کو جہاز چلاتے دیکھ کر ہی اندازہ لگایا تھا کہ یہ اس کا اپنا ہے۔

یہ اچھے ڈرائیور ہیں نا اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا اب تو اسے رسل اور رفیل پہ کوئی یقین نہ رہا تھا۔

ابھی تھوڑی دیر پہلے جو رفیل نے اس کے ساتھ کیا تھا اس کے بعد تو وہ کبھی بھی اس پر بھروسہ نہیں کر سکتی تھی وہ اسے اکیلے ڈبلیو کے ساتھ چھوڑ کر خود نیچے بیٹھا ہوا تھا۔

اور یہ رسل کتنا اچھا تھا وہ تو اس کی شکل سے ہی پتہ چل جاتا تھا ہر وقت اس کے منہ پر12 بجے رہتے تھے۔

ہاں وہ ایک بہت اچھا ڈرائیور ہے اس نے کورس کیا ہوا ہے تمہیں بالکل فکر کرنے کی ضرورت نہیں وہ ڈبلیو کے پاس آنے پر اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے پیار کرنے لگا تھا۔

جبکہ وہ صرف ہاں میں سر ہلاتی ڈبلیو کے پاس آنے پر مزید اس کے سینے میں سمٹی تھی۔

وہ آنکھیں بند کیے دل ہی دل میں نہ جانے کون سی دعائیں پڑھ رہی تھی اسے کبھی امید نہ تھی کہ یہ خطرناک جانور اس کے اپنے پاس کھڑا ہوگا۔

وہ بھی بنا کسی پنجرے کے وہ پوری طرح ازاد تھااور کبھی بھی حملہ کر سکتا تھا۔

اسے سمجھ نہیں آتا تھا یہ لوگ اس سے ڈرتے کیوں نہیں تھے اپنے ہاتھ پر نرم و ملائم سالمس محسوس کرتے اس نے آنکھیں کھولی تھی۔

وہ جانتی تھی کائزان نے اس کا ہاتھ پکڑا تھا لیکن اب کائزان اس کے ہاتھ کو اہستہ اہستہ ڈبلیو کے سر پر پھیر رہا تھا۔

اس نے بڑی مشکل سے نگاہیں اٹھا کر کائزان کی طرف دیکھا تھا جبکہ ڈبلیو کی طرف دیکھنے کی غلطی اس نے کی ہی نہیں تھی جو کائزان کی گود میں سر رکھے بڑی خوشی سے اپنی ممی کے ہاتھ کا لمس محسوس کر رہا تھا۔

میرا بچہ بہت اچھا ہے یہ تم سے بہت پیار کرتا ہے تم بھی اس سے پیار کیا کرو۔

میرے بعد تم اس پر یقین کر سکتی ہو یہ ہمیشہ تمہارا ساتھ نبھائے گا وہ پورے یقین سے کہہ رہا تھا۔

جب کہ وہ بس آنکھیں بند کیے کا اس کے اپنے ہاتھ کو چھوڑنے کا انتظار کر رہی تھی۔

***

وہ کافی اوپر آ چکے تھے دھیان ڈبلیو کی طرف ہونے کی وجہ سے اسے احساس ہی نہ ہوا کہ جہاز اب پوری اونچائی پر سفر کر رہا ہے۔ لیکن زیادہ دیر وہ اس احساس سے بچ نہ سکی تھی اسے جہاز کے سفر سے ڈر لگتا تھا ایک تو جہاز کے ہلنے کی وجہ سے دوسری اونچائی کی وجہ سے۔

آپ نے میرے لیے وہ گولی لی تھی ۔۔۔۔۔۔ اس کے پاس اپنے اس ڈر کا علاج موجود تھا۔

نہیں میں نے تمہارے لیے نیند کی گولی نہیں لی ویسے ہی تم بہت سوتی ہو تو میرا کوئی ارادہ نہیں ہے تمہیں سلا کر یہ سفر برباد

کرنے کا انجوائے کرو اسے ۔

وہ اسے اپنی بات بتاتا ایک بار پھر سے ڈبلیو کی طرف متوجہ ہو گیا تھا۔

مجھے ڈر لگتا ہے کائزان اتنی اونچائی پر میں سفر نہیں کر سکتی پلیز سمجھنے کی کوشش کریں اس نے سمجھانا چاہا تھا۔

ڈبلیو اپنی ممی کی گود میں آرام کرو اس نے ڈبلیو کے سر پہ ہاتھ پھیرتے ہوئے اسے کہا تھا جبکہ ڈبلیو ایک نظر اسے دیکھتا اگلے ہی لمحے اب سر مرم کے گود میں رکھ چکا تھا مرم کی تو سانس ہے اٹکنے لگی تھی۔

اس کا دھیان پوری طرح سے اونچائی سے ہٹ کر ڈبلیو کی طرف آ گیا تھا جو مزے سے اس کی گود میں لیٹا ہوا تھا اس نے تو بالکل حرکت کرنا ہی چھوڑ دیا تھا وہ ایک دم الرٹ ہو کر بیٹھی ہوئی تھی

جیسے اگر اس نے ذرا سی بھی حرکت کی تو یہ ڈبلیو اس کو کھا جائے گا۔

***

ڈبلیو تھوڑی دیر تک اس کی گود میں مزے کرتا رہا پھر اٹھ کر واپس پیچھے کی طرف جا کر کبھی گول گول گھومتا تو کبھی سائیڈ پہ رکھے بڑے سے برتن سے کچھ کھایا ۔

کبھی کھڑکی کے پاس جا کر نیچے کی طرف دیکھتا تھا اس کی اپنی ہی انجوائمنٹ تھی۔

لیکن اس کے دور چلے جانے سے مرم کافی ریلیکس ہوگئی تھی کائر نے اس کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں قید کر رکھا تھا جبکہ اس کی آنکھیں بند تھیں وہ ساری رات نہیں سویا تھا تو یقینا اسے اس وقت نیند آ رہی ہوگی۔

کائر تم پیچھے چلے جاؤ بیڈ پر آرام کرو جب تک یہ سفر ختم ہوتا ہے۔ رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا جبکہ رفیل اپنے فون پر بہت مصروف تھا۔

میں بھی ساتھ چلوں گی وہ جیسے ہی وہاں سے اٹھ کر پیچھے جانے لگا وہ بھی اس کے پیچھے بھاگتی ہوئی آئی تھی۔

بیٹھ جاؤ مرم ڈبلیو تمہیں کچھ نہیں کہے گا وہ تم سے بہت پیار کرتا ہے۔ بس وہ انسان نہیں ہے اس کے پیار کرنے کا انداز تھوڑا الگ ہے وہ فی الحال تمہیں سمجھ نہیں پا رہا لیکن اہستہ اہستہ وہ تمہارے ساتھ نارمل ہو جائے گا رسل نے کہا تھا۔

ہاں تو مجھے پتہ ہے ڈبلیو بہت اچھا بچہ ہے وہ تو کائزان کے سر میں درد تھا میں ان کا سر دباؤں گی۔

اسے ڈر تھا کہیں رسل کی بات سن کر کائر اسے باہر ہی چھوڑ کر خود اندر نہ چلا جائے اور پھر یہ ڈبلیو دوبارہ سے اگر اس کی گود میں آ کر سر رکھ گیا تو۔۔۔ ،۔ ۔"

نہیں نہیں بالکل نہیں وہ ان دونوں پر بالکل یقین نہیں کر سکتی تھی۔

کائزان میرے پاس سر درد کی گولی ہے رسل نے مسکرا کر کہا تھا تو آپ کھا لیجیے آپ کو اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ کیونکہ آپ کے پاس سر دبانے کے لیے بیوی نہیں ہے ائیے کائر میں آپ کا سر دباتی ہوں اس نے فورا جواب دیتے ہوئے کائزان کو اندر چلنے کے لیے کہا تھا۔

جب کہ وہ مسکراتے ہوئے نفی میں سر ہلاتا اندر اس چھوٹے سے بیڈ کی طرف آگیا تھا جہاں دو لوگوں کا ایک ساتھ سونا کافی مشکل تھا اگر وہ ہسبینڈ وائف نہ ہوں تو ۔

لیکن وہ دونوں تھے تو ان دونوں کے لیے ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا کائر نے یہ سارا سسٹم بہت پہلے اپنے لیے بنوایا تھا جب وہ لمبے سفر کرتا تھا۔ ہاں لیکن اس کے ہر سفر میں اس کے ساتھی رسل اور رفیل ہی ہوتے تھے۔

اس نے نوٹ کیا تھا اس چھوٹے سے پرائیویٹ جیب میں ڈبلیو کے لیے الگ سے جگہ بنائی گئی تھی۔ رسل اور رفیل اپنا قریب ایریا سنبھالتے تھے۔ جہاں پر ایک سیٹ پر پورے بیڈ کا انتظام تھا اس وقت وہاں رفیل لیٹا ہوا تھا

اور کائر کی کرسی کے ساتھ بس ایک ہی انسان کے بیٹھنے کی جگہ تھی شاید وہ مرم کی تھی لیکن مرم تو اس کی زندگی میں پہلے کہیں بھی نہیں تھی تو پھر یہ جگہ کس کی تھی وہ سوچنے پر مجبور ہوئی۔ جب کائزان نے لیٹتے ہوئے اس کا ہاتھ تھام کر اپنے سر پر

رکھا۔ وہ مسکرا کر اس کے بالوں میں انگلیاں چلانے لگی۔

***

اللہ اللہ کر کے یہ سفر ختم ہوا تھا اس نے جہاز سے اترتے ہوئے خاص کر رفیل کو کہا تھا کہ اس کا سارا سامان گھر کے اندر پہنچ جانا چاہیے۔

رفیل تو اس نئی مالکن کے انداز دیکھ کر حیران رہ گیا تھا تھوڑی دیر پہلے وہ ڈبلیو کے سامنے کانپ رہی تھی اور اب کیسے اس پر حکم جھاڑ رہی تھی۔

اسے تو ہر وقت ڈبلیو کے سامنے رکھنا چاہیے تھا یا تو کانپتی رہے یا منہ بند رکھے جب بھی منہ کھولتی تھی۔ کوئی نہ کوئی کام ہی دیتی تھی

اور اب بھی خود وہ اس سے بول کر گھر کے اندر بھاگ گئی تھی یقینا ڈبلیو کا ڈر ہی تھا جو اسے اندر بھاگنے پر مجبور کر گیا

ڈبلیو نے پیچھے بھاگنا چاہا تھا لیکن کائزان کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے وہ پیچھے بھاگ نہیں سکا تھا۔

جس کی وجہ سے اس کی بچی ہو چکی تھی جبکہ ملازم سارے گھر کی صفائی کر چکے تھے خاص کر ڈبلیو کے پنجرے کی جہاں وہ شاہی سواری اب ارام فرمانے جا رہی تھی۔

جبکہ کائزان رفیل کو وہی جملے لوٹا رہا تھا جو مرم کہہ کر گئی تھی کہ اس کا سارا سامان خیر و خیریت سے گھر کے اندر پہنچ جانا چاہیے بنا کسی نقصان کے۔

وہ منہ بناتا صرف ہاں میں سر ہلاتے ہوئے اس کا سامان اندر لے کر جا رہا تھا جبکہ کائزان بھی گھر کے اندر کی طرف چلا گیا تھا

***

اس نے کمرے کے اندر قدم رکھا تو مرم سکون سے بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی۔

شاید نیند میں اترنے کی تیاریوں میں مصروف تھی ایک تو وہ اس کی نیندوں سے تنگ آ چکا تھا اتنا کوئی کیسے سو سکتا تھا۔

جہاز میں بھی وہ اس کا سر دبانے کے بہانے اس کے ساتھ ہی لیٹ کر گہری نیند میں اتر گئی تھی

اور اب بھی وہ سو رہی تھی کوئی اتنی ساری نیند کیسے لے سکتا تھا وہ صرف سوچ ہی سکتا تھا کیونکہ اس کے پاس جواب نہیں تھا اس بات کا۔

اگر تم سونے کی تیاریوں میں ہو تو کان کھول کر سن لو بالکل بھی نہیں سونے والی ہو تم ۔ وہ اس کے پاس بیٹھتے ہوئے بولا

کیا مطلب میں نے اتنا لمبا سفر کیا ہے میں تھک گئی ہوں مجھے نیند بھی آ رہی ہے اور سونا بھی ہے وہ اٹھ کر بیٹھتے ہوئے اس سے کہنے لگی۔

وہ اور لوگ ہوتے ہیں جن کی تھکن نیند پوری کر کے اترتی ہے تمہاری تھکن نیند سے ختم نہیں ہوتی بلکہ اور ہو جاتی ہے اتنا سو سو کر بھی تم سونے جا رہی ہو۔

وہ تو خدا کا شکر ہے کہ میں نے تمہیں نیند کی گولی نہیں دے دی ورنہ تم نے تو چار پانچ دن اٹھنا ہی نہیں تھا۔

وہ کافی سخت لہجے میں بات کر رہا تھا جبکہ مرم جو سونا چاہتی تھی اب کوئی بہانہ تلاش کر رہی تھی۔

میں تمہارا کوئی بہا نہ نہیں سننے والا تو کوشش بھی مت کرنا کہ تم میرے سامنے کوئی بھی بہانے بازی کر سکتی ہو اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے اسے وارن کیا تھا۔

میں کوئی بہانے باز تھوڑی ہوں میں تو یہ کہہ رہی تھی کہ جہاز ایسے ایسے ہل رہا تھا نا تو میری بار بار آنکھ کھل رہی تھی تو بار بار آنکھ کھلے تو نیند خراب ہو جاتی ہے اس نے کافی دیر کے بعد بولا تھا

کوئی بات نہیں تم رات کو ایک ہی دفعہ آرام سے سو جانا نہ تو بیڈ ایسے ایسے ہلے گا اور نہ ہی تمہاری نیند خراب ہوگی۔

لیکن اب تم مزید نہیں سو سکتی اس نے اس کے قریب رکھا تکیہ اٹھا کر تھوڑا فاصلے پر پھینک دیا تھا جب کہ وہ اسے گھور کر بیڈ سے اٹھنے لگی۔

گھور کیوں رہی ہو اور تم جا کہاں رہی ہو میں نے تمہیں منع کیا ہے نہ ۔ اسے لگا شاید وہ بیڈ پر سونے جا رہی ہے۔

ارے فریش ہونے جا رہی ہوں سو نہیں سکتی تو جا کر باہر گھوموں گی پھروں گی۔ ٹی وی دیکھوں گی فون یوز کروں گی فالتو پکچرز کاٹوں گی بہت سارے کام پینڈینگ پڑے ہیں میرے

۔۔۔۔۔ ۔"

سوچا تھا پہلے سو کر نیند پوری کر لوں گی بعد میں ایک ہی دفعہ اٹھ کر یہ سارے کام ختم کر لوں گی لیکن آپ ہیں نا میری نیند کے دشمن ۔

آگئے میرا سارا کام برباد کرنے کے لیے اب سونا تو نصیب نہیں ہو گا تو وہی کام کروں گی نا جو میں نے بعد کے لیے رکھے تھے وہ اسے گھورتے ہوئے بولی تھی۔

تو یہ سارے کام بعد میں بھی تو ہو سکتے ہیں پہلے ایک اور بہت ضروری کام تمہیں پینا لینا چاہیے وہ اٹھ کر اس کے پاس آتا ہوا آہستہ سے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتا اسے اپنے قریب کھینچ گیا۔

ہیں ایسا کون سا ضروری کام تھا جو میں نے نپٹا نا تھا وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی۔

جب کہ اس کے سینے پہ دونوں ہاتھ رکھتے وہ فاصلہ بھی قائم کرنے کی کوشش میں ناکام ہو رہی تھی۔

کیونکہ وہ اسے ضرورت سے زیادہ ہی اپنے قریب کھینچتا اپنے ساتھ لگا چکا تھا۔

مرم اس کی طرف سے جواب کی منتظر تھی جبکہ وہ اسے اپنے قریب کرتا ہوا اس کی گردن پر اپنے لب رکھ چکا تھا اس کے لب آہستہ آہستہ اس کی گردن پر حرکت کر رہے تھے اس کے

ضروری کام کا مطلب وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھ گئی تھی۔

کائر ۔۔۔۔۔۔ ۔"یہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ وہ پریشانی سے اس سے کہنے لگی تھی کیونکہ اب اس کی گردن پر آہستہ آہستہ اس کا لمس شدت اختیار کرتا جا رہا تھا وہ پوری طرح سے اس کی گردن کو اپنے لمس سے مہکا رہا تھا۔

اس کی باہوں میں وہ آہستہ آہستہ پوری طرح سے قید ہوتی اس کی شرٹ کو سختی سے اپنے ہاتھوں میں دبوچ چکی تھی۔

اس کی سانسیں تیز ہو رہی تھیں جب اس نے اس کی سانسوں میں اپنی سانسیں بسا کر اس کی سانسوں کو مزید مشکل میں ڈال دیا اس کی دھڑکنیں بے ترتیب ہو چکی تھیں وہ اسے پوری طرح سے قید کر گیا تھا نہ جانے کتنی مہریں اس پر ثبت کر چکا تھا اس کے پور پور پر اپنے لبوں کا لمس چھوڑتا وہ اسے اپنی باہوں میں اٹھاتے ہوئے بیڈ پر لے آیا تھا۔

اس سے زیادہ ضروری کام تمہارے لیے کوئی نہیں ہے بس یہ بات یاد رکھنا اس کے لبوں پر جھکتے ہوئے اس نے آہستہ سے اس کی گردن سے دوپٹہ نکال کر دور پھینکا تھا۔

جب کہ وہ پریشا نی سے اس کی گردن میں ہاتھ ڈالتے ہوئے اس کی شدتوں کو سہتے اپنا آپ اس کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی تھی۔

جب اس نے اس کے کندھے سے شرٹ سرک ائی اس نے آہستہ سے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا تھا کوئی مزاحمت نہیں تھی کوئی قرار راہ نہیں تھی بس وہ اسے روک رہی تھی کائزان نے گھور کر اسے دیکھا جیسے اس کی یہ حرکت اسے پسند نہ آئی ہو۔

دروازہ کھلا ہے اس نے آہستہ سے دروازے کی طرف اشارہ کیا تو وہ ایک نظر دروازے کو دیکھتا مسکرا کر اس کے قریب سے اٹھا تھا اور دروازے کو بند کرتے ہوئے اس نے دروازے کی طرف اشارہ کیا جیسے اسے بتا رہا ہو کہ اب تو کوئی مسئلہ نہیں اب تو دروازہ بند ہو چکا ہے۔

جب اس نے مسکرا کر نفی میں سر ہلایا انداز میں شرم و حیا بھی شامل تھی۔ وہ دروازے کو بند کرتے ہوئے واپس اس کے پاس اتا اسے اپنی باہوں میں قید کرتا ہوا اس کے لبوں کو اپنی قید میں لے چکا تھا جبکہ وہ اس کی گردن میں اپنی باہیں ڈالتے ہوئے اپنا آپ اس کے حوالے کر گئی۔

***

اٹھ جاؤ جان ۔۔۔۔۔ باہر تمہارا بھائی آیا ہے تم سے ملنے کے لیے وہ اس کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے بولا تھا۔

جب کہ وہ حیران ہوتی اسے دیکھ کر اگلے ہی لمحے اٹھ کر بیٹھ گئی تھی۔

ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی اس نے منتیں کر کے اس سے سونے کی اجازت مانگی تھی جبکہ اس نے کہا تھا کہ وہ رات سے پہلے سو نہیں سکتی۔

لیکن پھر بھی مغرب کی اذان کے بعد بھی وہ رات کو رات نہیں کہہ رہا تھا اس کا کہنا تھا کہ رات11 بجے سے بات شروع ہوتی ہے۔

وہ اس کے ساتھ ڈنر کرنے کے بعد چائے بھی پی چکا تھا لیکن پھر بھی وہ اسے سونے کی اجازت پوری طرح سے چھین چکا تھا۔

اور پھر آخر اس کو اس پر ترس آ ہی گیا اور اس نے کہا تھوڑی دیر میں عشاء کی اذانیں ہونے والی تھی۔

تو عشاء کی نماز پڑھ کر تم سو جانا اور جیسے ہی عشاء کی نماز سے فارغ ہوئی وہ فورا ہی بستر پر سونے کے لیے لیٹ گئی تھی جب اس نے آ کر اس کے کان میں سرگوشی کی۔

جان باہر تمہارا بھائی آیا ہوا ہے تم سے ملنے کے لیے اس سے ملنا ہے کہ نہیں ملنا۔

وہ بڑے پیار سے اس سے پوچھ رہا تھا جب کہ وہ حیران سی اسے دیکھ رہی تھی پھر اگلے ہی لمحے اٹھ کر با ہر کی طرف بھاگی تھی یقینا اپنے بھائی سے ملنے کے لیے وہ بھی بے چین تھی

جس طرح اتنے دنوں سے وہ اپنے ساتھیوں کو مس کر رہا تھا تو اس کے ساتھ تو اس کا خون کا تعلق تھا وہ کیوں نہ اسے یاد کر رہی ہوتی۔

***

وہ بھاگتے ہوئے آئی اور اس کے سینے سے لگ گئی وہ جو کب سے اس کے آنے کا انتظار کر رہا تھا اٹھ کر کھڑا ہوتے ہوئے اس کے لیے دونوں باہیں پھیلا چکا تھا۔

میری گڑیا میرا بچہ کیسی ہے ۔۔۔۔۔ ۔" اس نے تمہیں تنگ تو نہیں کیا ڈرایا دھمکایا تو نہیں نہ وہ پریشان تھا جانتا تھا کہ کائزان اس سے محبت کرتا ہے۔

لیکن پھر بھی کہیں نہ کہیں یہ ڈر تو تھا ہی نا کہ اس کی وجہ سے اس کی بہن کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

بہت بہت زیادہ خوش تمہیں پتہ ہے بھائی ترکی میں اتنا مزہ آیا وہاں پر اتنا کچھ ہے دیکھنے والا تم کو پتہ ہے وہاں پرنسز ائیلینڈ بھی ہے اور میری تصویریں دیکھی تھی تم نے وہ پرنسز والی ۔

کائزان نے وہاں پہ میرا شوٹ کروایا تھا پورا فوٹو شوٹ ہوا تھا وہاں فل پرنسز سیٹ اپ تھا۔

ارے تم دیکھو نا وہ تصویریں بالکل کسی پرنسز کی طرح لگ رہی ہوں میں وہ اتنی خوش تھی کہ اپنی خوشی کو شاید وہ لفظوں میں بیان ہی نہیں کر پاتی ۔

لیکن اس کا بھائی اس کے چہرے سے اس کی خوشی کو پڑھ بھی رہا تھا اور دیکھ کر خوش بھی ہو رہا تھا۔

ہاں ہاں جو تصویریں تم نے مجھے کا ئز کے نمبر سے بھیجی تھیں میں نے دیکھی تھیں۔

لیکن میرا بچہ وہاں پر تم نے اپنا فون لیا تھا نا تو وہ نمبر دو نا مجھے

۔۔۔۔ ۔"تاکہ میں تم سے تمہارے فون پر رابطہ کر سکوں اس نے فورا اس سے اس کا نمبر لینا چاہا تھا۔

نمبر تو نہیں ہے میرے پاس کائر نے کہا تھا کہ یہاں واپس آنے کے بعد نمبر کا کوئی سسٹم ہوگا لیکن ابھی میرے پاس کوئی نمبر نہیں ہے صرف فون ہی ہے اور اس میں بہت ساری تصویریں رکو میں فون لے کے آتی ہوں تمہیں اپنی ساری تصویریں

دکھاؤں گی۔

وہ خوشی سے اس کے قریب سے اٹھتی واپس کمرے میں بھاگی تھی۔ جب وہاں سے نکلتے کائزان سے ٹکرائی

***

اف اللہ انسان ہیں یا بلڈوزر ۔ اتنی زور سے کوئی ٹکراتا ہے کہ ابھی میرا ایکسیڈنٹ ہو جاتا۔ اس کے کندھے پر زوردار مکا مارتے ہوئے وہ اندر بھاگ گئی تھی جب کہ وہ مسکراتے ہوئے نفی میں سر ہلاتا وہیں باہر آ کر بیٹھا ۔

تمہارا شکریہ کائزان تم نے میری غلطیوں کو میری بہن پر ظاہر نہیں ہونے دیا تم نے اسے کوئی تکلیف نہیں دی میں بس یہی چاہتا تھا کہ میری وجہ سے میری بہن کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

تم ایک بہت اچھے انسان ہو لیکن صرف ان لوگوں کے لیے جنہیں تم پسند کرتے ہو جب سے تم محبت کرتے ہو۔ وہ مسکرا کر بول رہا تھا جبکہ کائزان نے اسے کسی کمپلیمنٹ کی طرح لیا تھا جب وہ فون لے کر واپس آگئی ۔

وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا اس کے چہرے کی خوشی دیکھنے لائق تھیا بیہ خوشی اپنے بھائی کے آنے کی وجہ سے تھی یا اسے اتنے دن کے بعد دیکھنے کی وجہ سے وہ نہیں جانتا تھا لیکن اتنا وہ جانتا تھا کہ اس کی مرم خوش ہے اور اس کی خوشی میں کائر خوش تھا۔

مرم میرے خیال میں تمہیں اپنے بھائی کے لیے کچھ چائے کا انتظام کرنا چاہیے تم نے تھوڑی دیر پہلے مجھے کافی مزے کی چائے پلائی تھی۔

تمہارا بھائی بھی پی کر خوش ہوگا اس نے مرم سے کہا تھا مرم نے آج شام کو ہی کہا تھا کہ اسے گھر کے کام کرنے کا شوق ہے۔

خاص کر اپنے گھر کے کام کرنے کا۔ لیکن یہاں اسے کوئی کام نہیں کرنے دیتا ۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ اپنے گھر کے چھوٹے چھوٹے کام کرنا چاہتی تھی مطلب وہ اس کی خواہش پوری کر رہا تھا وہ اپنا فون یاور کو تھما کر خود کچن میں بھاگ گئی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.