Chapter 47: باب 47

وہ گہری نیند سو چکی تھی ایک بھرپور انگر ائی لیتے ہوئے کائر نے بستر چھوڑ کر ایک نظر اس کی طرف دیکھا چہرے پہ دنیا جہان کی معصومیت لیے وہ ایک بار پھر سے اسے اپنی طرف کھینچ رہی تھی ۔۔۔۔ ۔"

لیکن اب سچمچ میں وقت نہیں تھا رومانس کرنے کا پہلے ہی وہ اسے اپنی شدتوں سے بے حال کر چکا تھا۔

اور اوپر سے اس نے پیکنگ بھی نہیں کی تھی اور اب جس طرح سے وہ سو رہی تھی مطلب صاف تھا کہ اس کا جاگنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

اس نے ایک نظر کمرے میں بکھرے چھوٹے چھوٹے سامان کو دیکھا تھا جو وہ آج بہت محنت سے شاپنگ کر کے لائی تھی وہ بیڈ سے اٹھتے ہوئے فریش ہونے چلا گیا

***

فریش ہو کر وہ واپس آیا تو اس کی ساری چیزوں کو سمیٹنے لگا اس کی ایک ایک چیز کو اس نے پیک کرنا شروع کر دیا تھا۔

وہ ان سب چیزوں میں سے کچھ بھی یہاں چھوڑ کر جانے والی نہیں تھی تو مطلب صاف تھا کہ اسے ہر ایک چیز کی پیکنگ کرنی تھی۔

اگر یہ ساری چیزیں اس کی ہوتی تو وہ کبھی ان کی پیکنگ کرنے کی زحمت نہ کرتا بلکہ نہیں کہیں پھینک کر چلا جاتا۔

لیکن مرم کی سوچ اور اس کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق تھا نہ جانے وہ کیا کیا سوچ کا یہ ساری چیزیں لے کر آئی ہو گی یقینا ان پلیٹز کو لیتے ہوئے اس نے یہ سوچا ہوگا کہ وہ ہمیشہ انہیں سنبھال کر رکھے گی یا شاید ان میں کھانا کھائے گی۔

اور یہ ٹوپی وہ اسے پہنانے کے لیے لائی تھی اس ٹاپی کو دیکھتے ہوئے اسے پھر سے ہنسی اگئی اس کے سامنے تو وہ کچھ نہیں بولا تھا لیکن ایسے رنگ برنگے کپڑے اس نے کبھی زندگی میں زیب تن نہیں کیے تھے اور نہ ہی وہ کوئی ارادہ رکھتا تھا۔

اتنے بڑے خطے سے اس کی بیوی کو یہی چیز ملی تھی اپنے شوہر کے لیے لانے کے لیے وہ ہنس کر اسے بھی بیگ میں ڈال چکا تھا جب نظر بیڈ کروان کے ساتھ پڑی اس کی چین پر پڑی وہ سچ میں

خوبصورت تھی۔

اور اس سے بھی کہیں زیادہ خوبصورت تھا اس پر لکھا ان دونوں کا نام جو اس چین کو مکمل بنا رہا تھا۔ وہ اس سے نظر ہٹایا اس ڈریس کی طرف متوجہ ہوا تھا جو بڑے سے بیگ میں اسے گھو سنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ اس کے لیے ناکافی تھا۔

وہ بیگ گھستے ہوئے باہر لے کر آیا تھا اور وہاں موجود ورکرز

سے اسے پیک کرنے کا کہتا خود واپس کمرے میں آ کر ان چیزوں کو دیکھنے لگا تھا۔

اتنا سارا سامان اگر تو وہ کسی فلائٹ میں جا رہے ہوتے تو یقینا یہ سارا سامان کبھی اس کے گھر تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔

اس نے ایک بار پھر سے اس کو پیک کرنا شروع کر دیا تھا اسے لگ رہا تھا کہ زندگی میں پہلی دفعہ وہ کوئی کام اتنی محنت سے کر رہا ہے

اس سے پہلے اس نے شاید کسی کا قتل کرتے ہوئے بھی اتنی زیادہ سٹرگل نہیں کی تھی جتنا یہ پیکنگ کرنا اس کے لیے مشکل ہو گیا تھا۔

سارا سامان پیک کرتے ہوئے اس نے کمرے سے باہر رکھتے وہاں موجود ورکرز کو بلا کر اسے گاڑی میں رکھو ایا تھا اب صرف ایک ہی سامان باقی تھا جو اس کا پرسنل سامان تھا اور اسے اپنے باہوں میں ہی اٹھا کر لے کر جانا تھا اس نے ۔

***

وہ اس کے پاس آتے ہوئے آہستہ سے اس کے اوپر سے بلینکٹ ہٹایا اسے اپنی باہوں میں قید کرتے ہوئے واش روم میں لے کر آیا تھا۔

اپنا سہا را دیتے ہوئے اس نے اسے زمین پر کھڑا کیا تب بھی وہ جاگی نہیں تھی اس کی نیند پر اسے رشک آیا تھا اور اگلے ہی لمحے اس نے شاور آن کر دیا۔

گڈ مارننگ میرا بچہ نیند لینے کا وقت ختم ہو چکا ہے اب جلدی سے فریش ہو جاؤ ہمیں ابھی نکلنا ہوگا میں نے سارا سامان پیک کر کے گاڑی میں رکھوا دیا ہے ڈونٹوری تمہاری کوئی بھی چیز میں نے یہاں نہیں چھوڑی۔

وہ اس کے بالوں کو پوری طرح سے پانی سے بھگو تے ہوئے اسے بتا رہا تھا جب کہ وہ کھلی آنکھوں سے کبھی اسے دیکھ رہی تھی کبھی خود پر برستے اس پانی کو ۔

کبھی کبھی آپ اتنے اچھے لگتے ہیں کہ حد نہیں اور کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔ وہ دونوں ہاتھ اوپر کرتے ہاتھوں کو پوری شدت سے میچ چکی تھی۔

شاید اس کے پاس الفاظ نہیں تھے اپنی کیفیت بیان کرنے کے لیے لیکن وہ مسکرا دیا تھا کیونکہ اتنا تو وہ بھی سمجھ چکا تھا کہ وہ اس کے بارے میں کیا سوچ رہی تھی

اٹس اوکے جان ہوتا ہے ہوتا ہے وہ شیمپو اٹھا کر اس کے سر پر لگاتے ہوئے اس کے ہر طرح کے ری ایکشن کے لیے تیار تھا۔

یہ آپ کیا کر رہے ہیں مجھے خود نہانا آتا ہے جائیں یہاں سے اور ویسے بھی کپڑے پہن کر کون نہ اتا ہے اس نے اسے دھکا دے کر خود سے دور کرتے ہوئے اپنے سر سے شیمپو نکالنے کے لیے تھوڑا سا اپنی جڑوں کو مساج کیا تھا۔

ہاں تو اتار دو کپڑے میرا کیا ہے بلکہ میں خود اتار دیتا ہوں وہ ابھی بول رہا تھا جب وہ اس کے سینے پہ ہاتھ رکھ کے اسے باہر جانے کا اشارہ کر چکی تھی

ظالم بیوی ۔۔۔۔۔۔ ۔" اتنا کام کیا ہے میں نے تمہیں تو خود چاہیے کہ مجھے اس کے بدلے کوئی تحفہ دو اور تم مجھے کمرے سے ہی باہر نکال رہی ہو

وہ اسے شرم دلانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ مرم نے باقاعدہ دھکا دے کر اسے باہر نکالا۔

کوئی بات نہیں جان من یہ بھی قبول ہے ویسے بھی اب تو ہم واپس گھر جا ہی رہے ہیں وہاں دیکھوں گا کیسے بھاگتی ہو مجھ سے جا رہا ہوں ہوٹل سے چیک اؤٹ کرنے کی ساری فارمیلٹیز پوری کرنے کے لیے تم جلدی نہا کر باہر نکلو وہ اپنے کپڑے نکالتے ہوئے بولا تھا۔

جب کہ دوسری طرف سے کوئی آواز نہیں آئی تھی مطلب اس کے جانے پر کافی خوش تھی۔

***

وہ سب کچھ کر وا کر واپس آیا تو وہ بیڈ پر ایک طرف سکڑی سمٹی بیٹھی تھی آنکھیں بند تھیں یعنی کہ اس کا دوبارہ سے سونے کا ارادہ تھا خیر اب تو اس کا سونا بنتا تھا کل ساری رات اس نے اسے سونے ہی کہاں دیا تھا۔

اس کے پاس آتے ہوئے اس نے آہستہ سے اسے اپنی بازوں میں اٹھایا اورا ٹھا کر باہر لے آیا وہ ہوٹل سے جانے کا سارا پروسیجر پورا کر چکا تھا تو اب صرف اسے گاڑی تک پہنچانا تھا۔

یہاں تک کہ اس نے گاڑی والے کو بھی فون کر کے کہہ دیا تھا کہ اس نے اپنی گاڑی کہاں سے لینی ہے۔

سوئے ہوئے مرم کے وجود کو گاڑی کی قریب سیٹ پر بیٹھاتا وہ واپس آ کر ڈرائیونگ سیٹ سنبھال چکا تھا۔

اس کا واپسی پر بس ایک ہی سٹاپ تھا استنبول ۔ اس نے صرف استنبول میں ہی رکنا تھا کیونکہ وہاں پر اس نے جا کر خود مظہر پاشا کو دیکھنا تھا۔

مظہر پاشا کی ملازمہ بھی اسے بتا چکی تھی کہ مظہر پاشا کی حالت بہت ہی زیادہ خراب ہے۔ وہ ابھی تک ہسپتال میں ہی ہیں لیکن اس کے بچنے کے چانسز بے حد کم ہیں۔

میشا وہاں پہنچ چکی ہے اور اپنے باپ کا کافی خیال بھی رکھ رہی ہے لیکن اس کے چہرے سے صاف لگ رہا ہے کہ اسے اپنے باپ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

خیر ان سب باتوں سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا تھا وہ ایک کافی بڑے گراؤنڈ میں پہنچا تھا جہاں پر پہلے ہی اس کا جیب کھڑا تھا۔

اسے دیکھتے ہی رسل اور رفیل تیزی سے اس کی طرف بڑھے تھے گاڑی سے نکلتے ہوئے وہ ان دونوں کے گلے سے لگا تھا تقریبا 19 دن کے بعد وہ لوگ مل رہے تھے۔

جبکہ ڈبلیو جو کہ جیب کے اندر ہی اسے دیکھ چکا تھا آتے ہوئے وہ جیب سے چھلانگ لگا کر نیچے آتا اس کی طرف بھاگا تھا۔

اس کا پیار کرنے کا اپنا انداز تھا آتے ہی وہ اس کے پیروں کو چاٹنے لگا تھا اس کے پاس بیٹھتے ہوئے وہ اس کے سر کو سہلانے لگا۔

وہ بھی اسے بہت مس کر رہا تھا اتنے لمبے عرصے تک وہ بھی پہلی دفعہ اس سے دور رہا تھا۔

میرا بچہ ان دونوں نے تمہیں تنگ تو نہیں کیا نا وہ بہت محبت سے اس سے پوچھ رہا تھا جو اس کے ساتھ لگا اس سے پیار لے رہا تھا۔

نہیں نہیں ہم نے اس کا بہت خیال رکھا ہے ٹائم پر اس کا کھانا پینا دھونا ہر چیز کی ہے۔ یہ تم سے ہماری شکایت نہیں کر سکتا۔ رفیل نے کہا

مرم کدھر ہے۔۔۔۔۔ ۔ وہ بول ہی رہا تھا جب اچانک اسے خیال آیا کہ مرم اس کے ساتھ نہیں تھی۔

گاڑی کے اندر ہے تم لوگ گاڑی سے سامان نکالو میں مرم کو لے کر آتا ہوں سو رہی ہے وہ ہاں ہاں تم بھی دیکھ لینا اپنی ممی کو ڈبلیو کے ساتھ آنے پر وہ پیار سے اس سے کہتے ہوئے آگے بڑھا تھا۔

اب حالات بہتر ہیں یا وہ اب بھی تمہارے کام سے خوفزدہ ہے۔ رسل اس کے ساتھ چلتے ہوئے پوچھنے لگا۔

اس کے سامنے کچھ کام کیا ہی نہیں تو خوفزدہ ہونا تو اس کا بنتا نہیں ہے اور اگر وہ خوفزدہ ہے بھی تو آگے کی آگے دیکھی جائے گی اس وقت حالات بہت خوشگوار ہیں۔

وہ قبول کر چکی ہے اس رشتے کو اور کچھ خوش ہے اس رشتے سے باقی اہستہ اہستہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

مجھے اس کی طرف سے اب کوئی پریشانی نہیں رہی ہے وہ گاڑی کے پاس آتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتا اسے آہستہ سے اپنی باہوں میں اٹھانے لگا تھا۔

اس کی گہری نیند سے وہ پریشان ہو چکا تھا کوئی ایسے کیسے سو سکتا تھا۔ تقریبا ڈھائی گھنٹے کے سفر میں وہ مسلسل سوتے ہی رہی تھی ایک سیکنڈ کے لیے بھی جاگی نہیں تھی وہ جانتا تھا ایسی ایک وقت کی پر سکون نیند اسے ہمیشہ کے لیے سلا سکتی تھی۔

چلو ڈبلیو تمہا ری ممی کے آرام کا انتظام کرنا ہے وہ پیار سے اس سے کہتے ہوئے بولا تھا ڈبلیو فورا ہی آگے کی طرف بھاگا تھا اور ایک زور دار چھلانگ لگاتے ہوئے وہ جیب کے اوپر اتا اپنے سر سے پورا دروازہ کھول چکا تھا۔

جبکہ مرم نیند میں ہی اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بناتے اس کے سینے میں اپنا چہرہ چھپا چکی تھی۔

اتنا سارا سامان کائزان یہ تو ساری زندگی استعمال کرتے رہو تو ختم نہیں ہوگا وہ بڑے بڑے تقریبا اٹھ سے نو کیری بیگ جیب میں رکھتے ہوئے اس سے پوچھنے لگے تھے۔

شادی شدہ بندہ ہوں یار وہ کندھے اچکا کر بولا تھا جب کہ وہ

دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے اس کا سامان اوپر رکھنے لگے تھے۔

جبکہ اپنا کام ختم کرتے ہوئے رسل تیزی سے اوپر آیا تھا کیونکہ اب اسے یہ پلین اڑانا بھی تھا۔

جہاز میں موجود سفید رنگ کا وہ پر سکون سا بیڈ اس کی پرسکون نیند کے لیے بے حد ضروری تھا اسے بیڈ پر لےجاتے ہوئے اس نے پردہ اگے سے کھینچ لیا تھا۔

جبکہ خود وہ رسل اور رفیل کے پاس آ کر بیٹھ گیا تھا لیکن ڈبلیو ہر تھوڑی دیر کے بعد پردہ ہٹا کر اسے دیکھتا ۔

وہیں اس پردے کے باہر بیٹھ گیا تھا سب سے زیادہ اپنی ممی کے جاگنے کا انتظار تو اسی کو ہی تھا۔

ترکی کا اخری سٹاپ استبو ل ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس نے رسل کو دیکھتے ہوئے کہا تھا جس نے صرف ہاں میں سر ہلایا

***

وہ اور رسل ہسپتال کے اندر داخل ہوئے تھے۔

جہاں ان لوگوں نے جانا تھا اس جگہ سے وہ واقف تھے۔

وہ سیدھے مظہر پاشا کے کمرے تک ہی آئے تھے جہاں اسے میشا وہیں بیڈ کے ساتھ کرسی پر بیٹھی نظر آئی تھی۔

مظہر پاشا کی حالت سچ میں بہت ہی زیادہ خراب تھی۔ اس کا جسم پوری طرح سے ایک طرف لٹکا ہوا تھا۔

جب کہ میشا پتہ نہیں اس سے کون سی باتوں میں لگی ہوئی تھی۔

السلام علیکم وہ اندر داخل ہوتے ہوئے بولا تو میشا نے ایک نظر اسے دیکھا اور پھر خوش دلی سے مسکرا کر اس کو سلام کا جواب دیا

تم میرے بابا کی تیماداری کے لیے آئے ہو آؤ بیٹھو ویسے میرے بابا کی خواہش تھی تمہیں دیکھنے کی وہ ہوش و حواس میں تو تمہیں نہیں دیکھ سکے۔

لیکن اب یقینا وہ تمہیں دیکھ کر خوشی محسوس کریں گے اس نے اپنے باپ کے پاس کرسی گھسیٹ کر اسے بیٹھنے کے لیے کہا تھا۔

فکر مت کرو میرے بابا اب ایک بہت اچھے انسان بن چکے ہیں اور آنے والی زندگی میں بھی وہ ایک اچھے انسان رہیں گے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ترکی میں ان کا علاج تھوڑا سا مشکل ہے ہو سکتا ہے مجھے انہیں لے کر پیرس کے بجائے امریکہ جانا پڑے۔

خیر میں اپنے بابا کے لیے کوشش تو ضرور کروں گی ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

میرے بابا اگر ٹھیک ہو گئے نا تو میں تمہیں انفارم کر دوں گی۔ تم آج واپس جا رہے ہو۔ اللہ پاک تمہارے لیے اسان یاں پیدا کرے اور تمہارا کام آسان کرے۔

تھینک یو تم نے میرے لیے میرے بابا کو چھوڑ دیا میرے پاس ان کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا۔

روہت کے بارے میں بتاؤ کچھ اس نے مظہر پاشاکو نظر انداز کرتے ہوئے اس سے روہت کے بارے میں پوچھنا چاہا ۔

میری طرح اس نے بھی خود کشی نہیں کی ترکی چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ لیکن جس طرح میری زندگی برباد ہوئی ہے یقین کرو اس کی بھی برباد ہوگی۔

وہ جہاں جائے گا نا زندگی کے جس مقام پر اپنے لیے کامیابی

ڈھونڈے گا اس مقام پر میں یہ ویڈیو لے کر حاضر ہو جاؤں گی۔

اگر میں نے اپنی زندگی سے اپنے سکون کو نکال دیا ہے تو سکون سے جیے گا وہ بھی نہیں اس کے سکون کو بھی میں تباہ کر کے رکھ دوں گی۔

وہ اپنے ارادوں میں پیچھے نہیں ہٹنے والی تھی جبکہ وہ ایک نظر مظہر پاشا کو دیکھتا واپسی کی راہ لے چکا تھا۔

تم بہت بہادر ہو میشا زندگی کے کسی مقام پر اگر تمہیں میری ضرورت محسوس ہوئی تو بلا جھجھک مجھے فون کر لینا میں تمہارا بڑا بھائی بن کر ہمیشہ تمہارے لیے ہوں خود کو کبھی اکیلا مت سمجھنا میں جتنا ہو سکے تمہارا ساتھ نبھانے کی کوشش کروں گا۔

میں جانتی ہوں بہت بہت شکریہ وہ آگے بڑھتے ہوئے اس کے سینے سے لگی تھی اس کی یہ حرکت کافی عجیب تھی۔

لیکن کائزان کو برا نہیں لگا تھا کیونکہ اس کے ساتھ وہ ایک پاک تعلق رکھنا چاہتا تھا۔

اس کے سر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اس نے اسے ایک بھائی کا مان دیا تھا اور پھر اسے اس کے حال پر چھوڑتا ہوا وہ رسل کے ساتھ واپس چلا گیا۔ اب آگے کا سفر بہت لمبا تھا۔

اور اگر اس سفر میں کہیں پر مرم کی آنکھ کھل جاتی اور وہ خود کو ڈبلیو کے ساتھ پاتی تو یقینا جہاز میں زلزلہ آ جاتا۔

***

اس کی آنکھ کھلی تو خود کو ایک عجیب سی جگہ پر پایا تھا۔ لیکن یہ بیڈ کافی آرام دہ تھا اس نے اٹھ کر بیٹھتے ہوئے اس پوری جگہ کو دیکھا تھا۔ یہ جگہ کافی حد تک اس وینٹی سے ملتی جلتی تھی لیکن یہاں سوائے بیڈ کے اور کچھ بھی نہیں تھا سامنے ایک کپڑا لگا ہوا تھا اس نے آہستہ سے کپڑا ہٹا کرباہر دیکھا۔

تو ایسا محسوس ہوا کہ یہاں پر کوئی بھی نہیں ہے اس نے اٹھ کر باہر نکلنا چاہا تھا جب کوئی نرم و ملائم سی چیز اس کے ساتھ ٹکرائی اس نے گردن نیچے کر کے دیکھا تو ڈبلیو کو دیکھتے ہی اس کی زوردار چیخوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

جبکہ ڈبلیو اسے جاگتے دیکھ کر مزید اس کے پاس اتا اس کے پیروں پر پیار کرنے لگا تھا۔ جبکہ اس کی زبان کا لمس اپنے پیروں پر

محسوس کرتی وہ مزید اونچی اونچی آواز میں چیخنے لگی۔

اور یہ ساری چیخیں سینے ہوئے اگر کسی کو بہت مزہ آ رہا تھا تو وہ تھا جہاز سے تھوڑا نیچے فاصلے پر بیٹھارفیل جو اپنے موبائل پر پب جی کھیل رہا تھا۔

بی بی جی کی آنکھ کھل گئی اب مزہ آئے گا نا جب ڈبلیو کے ساتھ تھوڑی دیر رہے گی کیسے ہمیں ساری رات ڈبلیو کے ساتھ سلایا تھا

اسے بولتے ہیں ادلے کا بدلہ جب تک کائزان واپس نہیں آ جاتا تب تک تمہیں ڈبلیو کے پیار کو برداشت کرنا ہوگا ارے اتنا پیار کرنے والا بچہ ہے اس کا اور یہ نخرے دکھاتی ہے۔

بچاؤ کوئی بچاؤ مجھے ۔۔۔۔۔۔ کائز۔۔۔۔ کہاں ہیں

آپ۔۔۔۔ کائز۔۔۔۔۔۔ ۔

ہے لڑکی کیوں چلا چلا کر کانوں میں درد کر رہی ہو کیا بچاؤں تمہیں اتنا پیارا بچہ ہے تم سے اتنی محبت کرتا ہے اس سے پیار کرنے کے بجائے تم چلائے جا رہی ہو وہ تنگ آ کر اوپر آیا تھا۔

جب وہ بھاگتے ہوئے اس کے پاس آتی اس کے پیچھے چھپ گئی تھی۔

میرے پیچھے کیوں چھپ رہی ہو جاؤ جا کر اپنے بچے سے پیار کرو وہ ایک جھٹکے میں اس کا بازو کھینچ کر اسے دوبارہ ڈبلیو کے آگے کھڑا کر چکا تھا۔

جبکہ ڈبلیو بیچارہ یہ سمجھ کر خوش ہو رہا تھا کہ اس کی ممی اس کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ ہاں لیکن اس کھیل میں اس کا رفیل کو شامل کرنا شاید ڈبلیو کو پسند نہیں آیا تھا۔

اللہ اللہ کتنے برے انسان ہیں آپ میں کائر سے آپ کی شکایت کروں گی۔ اس سے شکایت کرنے کی کیا ضرورت ہے یہ جو سامنے کھڑا ہے یہ بھی تم سے بہت پیار کرتا ہے اس سے شکایت کر دو۔ کائزان مجھے چیڑ پھاڑ کر تو نہیں رکھے گا لیکن یہ تو میری بوٹیاں تک بلکہ ہڈیاں تک کھا جائے گا اس نے اسے ڈبلیو کا دوسرا روپ بھی دکھانا چاہا تھا۔

دیکھیں پلیز آپ کہیں مت جائیں نا وہ نیچے جانے لگا تو وہ اس کے پیچھے آتے ہوئے منتیں کرنے لگی۔

کیوں نہیں جاؤں میں نیچے کائزان نے کہا تھا جب تک وہ واپس نہیں آ جاتا میں نیچے ہی رکوں۔

کیونکہ مجھے بند جگہوں پر گھٹن ہوتی ہے۔

لیکن یہ جگہ بند کہاں ہے اتنا بڑا تو اس کا منہ کھلا ہوا ہے اس نے پہلی دفعہ جہاز کے دروازے کی طرف دیکھا تھا وہ اس وقت ایک پرائیویٹ جیب میں تھی اسے یہ بات ابھی پتہ چل رہی تھی۔

ہاں مجھے کھلے دروازے میں بھی ہوتی ہے تو میں نیچے جا رہا ہوں۔ وہ پورے نخرے دکھانے کے موڈ میں تھا۔

لیکن آپ میرے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہیں میں نے کیا بگاڑا ہے آپ کا وہ اخر تھک ہار کر پوچھنے لگی تھی۔

تم نے میرا کچھ نہیں بگاڑا لیکن میں صرف اپنی ٹیم کے لوگوں کی مدد کرتا ہوں اور شاید تم نے میری ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا وہ اسے کو ئی پر انی بات یاد دلا رہا تھا۔

جب اسے یاد آیا اس نے کائزان کے سامنے اس کی بےعزتی کرنے کے لیے منع کر دیا تھا جب اس نے کہا تھا کہ وہ کائزان سے مرم کو بچائے گا تو بدلے میں مرم کائزان سے ان دونوں کو

بچائے گی۔

پرانی باتوں کو یاد کر کے کیا رشتے خراب کرنا آپ تو میرے اتنے پیارے دیور جی ہیں۔

وہ فورا رشتہ داریوں پر آگئی تھی اس کے بدلنے پر رفیل نے اسے گھور کر دیکھا۔

جبکہ اس کے گھورنے پر ڈبلیو مزید اس کے بیچ میں گھستے ہوئے اسے گھورنے لگا تھا۔ اور بے شک اس سے کہیں زیادہ ڈبلیو کی گھوری خطرناک تھی۔

ڈبلیو تمہاری ممی کو یہاں پر گھٹن ہو رہی ہے میری طرح اسے بھی نیچے جانا ہے۔ تم یہیں رکو جب کائزان آ جائے گا نا تب ممی کھیلے گی تم سے۔

وہ اس کا ہاتھ تھام کر اسے سامنے لگی لوہے کی سیڑھی سے نیچے اترنے کا حکم دے چکا تھا جبکہ وہ فورا نیچے اتری تھی۔

وہ نیچے نہیں اتر سکتا نا۔۔۔ ۔ ۔۔ ؟ اس نے نیچے اترتے ہوئے اس سے پوچھا تھا۔ اتر سکتا ہے لیکن کائزان نے اسے سختی سے منع کیا ہے کہ وہ جہاز سے نیچے نہیں اترے گا اسی لیے تم بالکل بے فکر ہو جاؤ اور یہاں بیٹھ جاؤ باقی کی ڈیلنگ ہم نہیں بیٹھ کر کریں گے وہ اس کے ساتھ ہی زمین پر آلتی پالتی مارتے ہوئے بیٹھا تھا۔

کون سی ڈیل۔۔۔۔۔ ؟ اس نے پریشانی سے ایک نظر اوپر دیکھا تھا جہاں ڈبلیو دروازے کے بالکل ساتھ بیٹھا اسے دیکھ کر خوش ہو رہا تھا۔

جبکہ وہ اسے پتہ نہیں کون سی ڈیل کے بارے میں بتا رہا تھا۔

***

رسل اور کائزان واپس اس جگہ پر پہنچے تو وہ دونوں جہاز سے نیچے بیٹھے ہوئے تھے جبکہ ڈبلیو اوپر تھا۔

زیادہ فاصلہ نہیں تھا لیکن پھر بھی وہ اٹھ سیڑھیاں تھی جب میں وہ مزے سے چھلانگ لگا کر اتر بھی جاتا تھا اور اوپر چڑھ بھی جاتا تھا انہیں زیادہ کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تھا۔

لیکن پھر بھی کائزان نے اسے سختی سے منع کیا تھا کہ وہ جہاز سے نہیں اترے گا کیونکہ رفیل اسے اکیلے سنبھال نہیں پاتا تھا۔

اور وہ ہرگز نہیں چاہتا تھا کہ وہ آبادی کی طرف چلا جائے اور یہاں آبادی کی طرف جاتے ہی وہ کسی نہ کسی کی نظروں میں آ کر کسی کو بھی خوفزدہ کر سکتا تھا۔

کائزان کو دیکھ کر وہ فورا اس کی طرف بھاگ کر آئی تھی یقینا وہ کب سے اس کے آنے کا انتظار کر رہی تھی۔

کائر کہاں چلے گئے تھے آپ میں کب سے آپ کا انتظار کر رہی تھی۔ اس طرح سے آپ کہیں جانے والے ہیں مجھے بتا کر تو جاتے آپ کو پتہ ہے میں وہاں اوپر اکیلی سو رہی تھی اور پھر جب میں باہر نکلی تو وہ میرے پیروں سے لگا۔

اتنا ڈر لگ رہا تھا مجھے اب وہ اوپر ہے اور میں نیچے آگئی ہوں اس سے جھوٹ بول کرکہ مجھے گھٹن ہورہی ہے۔

آپ کیسے ہیں رسل بھائی آپ سے ڈرتا ہے نہ وہ اس نے ڈبلیو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا تھا جبکہ اس نے فورا نفی میں سر ہلا کر اسے یہ بتانا چاہا تھا کہ ڈبلیو اس سے نہیں ڈرتا بلکہ وہ ڈبلیو سے ڈرتا ہے۔

ہم اوپر چل کر بھی تو یہ ساری باتیں کر سکتے ہیں نا فلحال ہمارے پاس ٹائم نہیں ہے ہمیں مصر پہنچنا ہوگا۔

اس نے رسل کو کہتے ہوئے اس کا ہاتھ تھاما تھا جبکہ وہ اوپر نہیں جانا چاہتی تھی جہاں ڈبلیو بیٹھا ہوا تھا۔

اب بس بہت ہو گیا وہ تم سے بہت پیار کرتا ہے اور وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

تمہیں اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس نے اسے سمجھاتے ہوئے اوپر چلنے کے لیے کہا تھا جبکہ بہت زیادہ ڈر کے باوجود بھی وہ اسے روک نہیں پائی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.