بولو کیوں فون کیا ہے تم نے دوسری طرف سے فورا فون اٹھا لیا گیا تھا۔ اسے مظہر پاشا سے مطلب نہ تھا وہ بھاڑ میں جائے جیے مرے کچھ بھی ہو اسے فرق نہیں پڑتا تھا لیکن ایک معصوم لڑکی کی زندگی وہ برباد کیسے ہونے دے سکتا تھا۔
وہ بھی اپنی ہی آنکھوں کے سامنے اس کی بیٹی کتنی ضدی تھی وہ اندازہ لگا چکا تھا۔
تمہاری بیٹی بہت غلط قدم اٹھانے والی ہے مظہر پاشا اسے روک لو ورنہ اس کی زندگی برباد ہو جائے گی اس کی زندگی برباد ہونے سے بچا لو پتہ نہیں اسے کیا ہو گیا ہے وہ پاگل ہو گئی ہے۔
اللہ نہ کرے اس کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو پلیز پلیز دیکھو اپنی بیٹی کو بچا لو میرا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے لیکن وہ معصوم لڑکی برباد ہو جائے گی وہ اسے سمجھا رہا تھا۔
یہ تم کیا کہہ رہے ہو کیوں میری بیٹی بر باد ہو جائے گی کیوں اس کے ساتھ کچھ غلط ہوگا۔ مظہر پریشانی سے پوچھنے لگا تھا جو بھی تھا وہ اپنی بیٹی سے بے تحاشہ محبت کرتا تھا۔
اس وقت وہ ایک کلب میں اپنے کلائنٹس کے لیے چھوٹی چھوٹی بچیوں کا انتظام کر کے لایا تھا۔
جی کی عمر14 سے16 کے درمیان تھی آج اس نے اپنے کلائنٹس کو اتنا خوش کیا تھا کہ ان لوگوں نے اسے بہت بڑی رقم بھی دی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ بہت خوش تھا ایسے میں کائزان کا اس طرح کا فون انا اسے مزید پریشان کر چکا تھا۔
وہ بچیاں چیخ رہی تھی چلا رہی تھیں دوسری طرف کائزان ان کی آواز سینے ہوئے بھی انگور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ اس وقت اسے میشا کی فکر ہو رہی تھی۔
جب دیکھتے ہی دیکھتے اسے ہوٹل سے نیچے کی طرف ایک بڑی سی ایل ای ڈی میں وہی ویڈیو چلتی نظر آئی تھی جو میشا تھوڑی دیر پہلے اسے دکھا کر گئی تھی۔
اس کے ہاتھ سے فون چھوٹ چکا تھا وہاں موجود کتنے ہی لوگ اس ویڈیو کو دیکھ رہے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ویڈیو ہر موبائل میں آنا شروع ہو چکی تھی۔
جس طرح سے اس ویڈیو کی ہر موبائل پر سینٹنگ اور شیئرنگ ہو رہی تھی مطلب صاف تھا کہ وہ ویڈیو وائرل ہو چکی تھی اور اس کے وائرل ہونے کے پیچھے سب سے بڑی وجہ اس لڑکی کی اپنی مرضی تھی اسے وائرل کرنے میں۔
اس کے موبائل پر رنگ ٹون بجی تھی بلوٹوتھ ان ہونے کی وجہ سے وہ سمجھ چکا تھا کہ اسے بھی وہ ویڈیو ریسیو ہوئی ہے۔
وہ تھکا ہارا سا واپس اس کرسی پر بیٹھ گیا تھا اس لڑکی نے کیوں کیا تھا ایسا کیوں اس نے اپنی ہی زندگی برباد کر لی تھی۔
کیوں اس لڑکے نے کیا تھا اس کے ساتھ ایسا کیوں یہ مرد کا
معاشرہ عورت کو سر اٹھا کر جینے نہیں دیتا تھا۔ کیوں اس کے خواب توڑ دیتا تھا کیوں اس کی زندگی برباد کر دیتا تھا اسے سمجھ نہیں آتا تھا کہ ہر دور میں عورت ہی کیوں پستی ہے
میشا نے غلط انسان پر یقین کیا تھا یہ اس کی غلطی تھی لیکن محبت سہی غلط کی پہچان ختم کر دیتی ہے یقینا میشا کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔
اسے محبت نہیں ملی تھی وہ محبت جو اسے چاہیے تھی اپنے باپ کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد اسے اپنے باپ سے کوئی لگاؤ نہ رہا تھا اسے محبت چاہیے تھیا ور وہ محبت اس نے روہت سے پائی تھی اور روہت نے اسے برباد کر دیا تھا
وہ جانتا تھا میشا ایک بہادر اور بولڈ لڑکی ہے وہ آنے والے حالات کو سمجھ لے گی پر خودکشی کرنے جیسی غلطی کبھی بھی نہیں کرے گی وہ زندگی جینے والی لڑکی ہے۔
اور وہ یہ بھی جانتی ہے کہ اس کی آنے والی زندگی کتنی مشکل ہونے والی ہے لیکن اس نے پھر بھی ہر چیز جاننے کے باوجود بھی اتنا بڑا قدم اٹھا لیا تھا وہ کتنی بہادر تھی وہ اندازہ لگا سکتا تھا لیکن یہ مرد کا معاشرہ ایسی بہادر لڑکیوں کو بھی جینے نہیں دیتا اس نے خود اپنے لیے گھڑا کھود لیا تھا۔ اور اب شا ید اسے اس گھڑے میں گرنے سے کوئی بچا نہیں سکتا تھا۔
کیونکہ کوئی کتنا ہی بہادر کیوں نہ ہو ایسے معملوں میں آ کر ہمت ہار ہی جاتا ہے میشا کب تک لڑے گی دنیا سے کب تک سر اٹھا کر جی پائے گی کب تک ہر چیز کو انگور کر پائے گی اخر کبھی نہ کبھی اسے اپنے اس فیصلے پر پچھتاوا ہونے والا تھا۔
***
پاشا کال سننے کے بعد اندر آیا تھا اس نے دو دفعہ میشا کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن منیشا نے فون ہی نہیں اٹھایا وہ ہمیشہ اس کے ساتھ ایسا ہی کرتی تھی یہ اس کے لیے کوئی نئی بات نہیں تھی۔ اسی لیے وہ اسے اس کے حال پر چھوڑ کر واپس اپنا کام مکمل کرنے کے لیے آیا تھا
فلحال اس معاملے کو نظر انداز کرنا بہتر تھا وہ واپس اپنے کلائنٹس کی طرف آیا جہاں سامنے ایل اے ڈی پر وہ پانچوں کوئی فلم دیکھ رہے تھے ان سب کے ساتھ ایک معصوم لڑکی تھی جو بری طرح سے رو رہی تھی جبکہ سکرین پر آنے والی آوزوں پر وہ قہقے لگا رہے تھے
پاشا مجھے یہ لڑکی چاہیے اس نے ٹی وی سکرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا جب مظہر پاشانے ہنستے ہوئے سکرین کی طرف دیکھا۔
اور دیکھتے ہی دیکھتے جیسے اس کی دنیا لب گئی سکرین پر چلنے والی ویڈیو نے لمحے میں اسے آسمان سے زمین پر لا پٹکا تھا۔
اس کی بیٹی رو رہی تھی چلا رہی تھی روہت سے اپنی عزت کی بھیک مانگ رہی تھی لیکن وہ اس پر کوئی رحم نہیں کر رہا تھا بلکہ اسے نوچے جا رہا تھا۔
اس کی تڑپ اس کے آنسوں کو انگور کیے وہ اسے اپنی ذیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
بالکل اسی طرح جس طرح نہ جانے کتنی معصوم لڑکیوں کی
زندگی مظہر پاشانے برباد کی تھی۔
اسی طرح سے لڑکیاں تڑپتی تھیں مچلتی تھیں چیختی تھیں چلاتی تھیں اس کی باہوں میں لیکن وہ جلاد حیوان ان پر رحم نہیں کھاتا تھا بلکہ انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر اپنے جیسے جانوروں کے سامنے پھینک دیتا تھا۔
بالکل ویسا ہی ہو رہا تھا اس کی اپنی بیٹی کے ساتھ اور اس سے یہ سب کچھ برداشت نہیں ہو رہا تھا وہ دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر بیٹھا تھا۔
سکرین پر چلنے والی ویڈیو اس کے لیے قیامت سے کم نہیں تھی۔ اس میں اتنی ہمت بھی نہ بچی تھی کہ وہ سکرین سے اپنی نظریں ہی ہٹا لے وہ اپنی بیٹی کو بے ابرو ہوتے ہوئے دیکھتا رہا اور پھر زمین بوس ہو گیا۔
***
وہ ہوٹل واپس آیا تو اس لڑکی نے اسے بتایا کہ وہ مرم کو اپنے ساتھ پورا ایریا گھما کر لے کر آئی ہے۔
اس کے لیے اس نے اس لڑکی کو الگ سے پیمنٹ کی تھی۔ اور مرم کی شوپنگ کےلیے بھی رقم دی تھی۔ اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے وہ اسے کہہ کر گیا تھا اور اس لڑکی نے پوری ایمانداری سے اپنا کام کیا تھا۔
اس کے علاوہ اس لڑکی نے زبردستی ہی مرم سے وہاں سے کچھ شاپنگ بھی کروائی تھی کیونکہ کائزان اسے کہہ کر گیا تھا۔ کہ جس چیز پر ہاتھ رکھے وہ اس کی ہو۔
وہ چاہتا تھا کہ اگر خطائی علاقے سے اس کی بیوی کو کچھ بھی پسند آئے تو وہ اسے خرید سکے۔
اس لڑکی کے سامنے مرم نے پہلے تو کسی چیز کی فرمائش نہیں کی تھی لیکن اس کی پسند کو دیکھتے ہوئے اس نے اسے بتایا تھا کہ اس کے شوہر نے اسے اس کے لیے اچھی خاصی اماؤنٹ دے کر بھیجی ہے۔ اس کے بعد ہی مرم نے کچھ چیزیں خریدی تھیں اور باقی وہ لڑکی اسے پتہ نہیں کس کس چیز کے حساب دے رہی تھی۔
لیکن اس وقت وہ اتنا زیادہ الجھا ہوا تھا کہ ہاتھ کے اشارے سے اسے روکتا خود اندر چلا گیا۔
جب کہ وہ لڑکی اپنا حساب ختم کر کے صرف ہاں میں سر ہلاتی وہاں سے ہٹ چکی تھی کائزان بہت پریشان تھا۔ ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ کسی لڑکی نے اس طرح کی ہمت کی تھی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا۔ اگر اس طرح کی حرکت کرنے کی تک کیا بنتی تھی۔ کیا وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کا باپ کتنا گھٹیا انسان ہے۔
ایسا انسان کبھی راہ راست پر واپس نہیں آ سکتا جو پوری طرح سے بھٹک گیا ہو۔ اور مظہر پاشا پوری طرح سے ٹھیکا ہوا شخص تھا۔ ایسا انسان واپس کبھی پلٹ کر نہیں آ سکتا تھا اور یہی چیز وہ میشا کو سمجھانا چاہتا تھا۔
لیکن وہ اسے سمجھنے کے بجائے خود ایک بہت بڑی غلطی کر چکی تھی جس کا نہ جانے اگے جا کر کیا انجام ہونے والا تھا۔
وہ نہیں جانتا تھا کہ مظہر پاشا تک اب تک وہ ویڈیو پہنچی ہوگی یا نہیں لیکن جس انداز میں وہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی مظہر پاشا تو کیا اس وقت وہ شاید پورے ترکی میں پھیل چکی ہوگی۔
اور اگر مظہر پاشا تک وہ ویڈیو پہنچ چکی تھی۔ تو اس نے اب تک کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا تھا۔
اس نے روم میں جانے سے پہلے ایک دفعہ میشا کو کال کرنے کا سوچا تھا۔ پتا نہیں اس کا کیا حال ہو گا۔ وہ یہ قدم اٹھا تو چکی تھی لیکن انجام سے وہ بے خبر تھی اس وقت وہ سوائے دعا کے اس کےلیے اور کچھ نہیں کر سکتا تھا۔
وہ اس کے سامنے تو خود کو بہادر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن وہ جانتا تھا۔ وہ ٹھیک نہیں ہے
***
السلام علیکم ہاں بولو کائزان دوسری طرف سے خوش باش سی آواز سنائی دی۔
اسے پریشان ہو کر نمبر دوبارہ چیک کیا تھا نمبر میشا کا ہی تھا اور آواز بھی۔
وعلیکم السلام تم ٹھیک ہو میشا اس نے پریشانی سے پوچھا تھا۔
الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں تم سناؤ کہیں تم میری پریشانی میں ادھے تو نہیں ہو رہے کہ میں نے خود کسی نہ کر لی ہو ڈونٹوری میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنے والی میں استبول جا رہی ہوں۔ اپنے بابا کے پاس ۔ میں تم سے مل کر جاتی بٹ ابھی نکلنا ہوگا میرے بابا ہاسپٹلائز ہیں۔
ان کی طرح ان کے کسی آوارہ حیوان دوست کا مجھے فون آیا تھا جس نے مجھے بتایا ہے کہ میرے بابا کو فالج کا اٹیک ہوا ہے۔ اور وہ زندگی اور موت کے بیچ میں لڑ رہے ہیں۔ ان کا سارا جسم کام کرنا چھوڑ چکا ہے۔ مجھے ابھی ان سے ملنے جانا ہوگا فکر مت کرو میرے باپ کی تھوڑی بہت غیرت جاگ گئی ہے۔ تبھی
تو۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے باپ کا مزاق اڑا رہی تھی۔
مجھے نہیں پتہ وہ زندہ بچیں گے یا نہیں بچیں گے لیکن میں تم سے ان کے لیے ایک موقع مانگتی ہوں میں تم سے وعدہ کرتی ہوں کہ وہ کوئی غلط کام نہیں کریں گے ائی پر و مس یو جو کچھ میں نے ان کو دکھایا ہے نا اس کے بعد کوئی بھی باپ اتنا نہیں کر سکتا۔
بس ایک بار انہیں موقع دے دو میں تم سے وعدہ کرتی ہوں اگر وہ زندہ بچ گئے تو وہ کبھی کوئی غلط کام نہیں کریں گے۔
کبھی کسی غلط راستے پر نہیں جائیں گے میں نے کہا تھا نا میں اپنے بابا کو ایک اچھا انسان بنا دوں گی تم دیکھ لینا وہ ایک اچھے انسان بن جائیں گے۔
اور مجھے یقین ہے کہ میں انہیں ایک بہت اچھا انسان بنا لوں گی ڈاکٹر کے مطابق ان کے دل کے علاوہ ان کا سارا جسم پیرا را ئز ہو چکا ہے وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے میں اپنے بابا کو لے کر یہاں سے پیرس چلی جاؤں گی۔
ڈاکٹر نے کہا ہے کہ میرے بابا کے زیادہ وقت تک زندہ رہنے کے چانسز نہیں ہیں اور اگر وہ زندہ بچ بھی گئے تو ساری زندگی کبھی بھی اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہو پائیں گے اور نہ ہی اپنی زبان کا کبھی استعمال کر پائیں گے۔
میں جانتی ہوں میں ایک اچھی بیٹی نہیں ہوں میں نے اپنے بابا کو اس حال تک پہنچایا ہے لیکن یہ ضروری تھا میں بس دیکھنا چاہتی تھی۔
کہ میرا باپ جو کچھ باقی لوگوں کے ساتھ کرتا ہے اگر اس کے اپنے ساتھ ویسا ہو تو اسے کیسا لگے گا میرے خیال میں اسے اس کے کیے کی سزا میری وہ ویڈیو دیکھ کر مل چکی ہے۔
اور ان کے لیے اتنی سزا کافی تھی میں جانتی ہوں انہوں نے بہت گناہ کیے ہیں تمہاری نظر میں ان کی سزا سزائے موت ہوگی لیکن یہ بھی تو موت سے کم نہیں نا کہ جو کچھ انہوں نے دوسروں کے ساتھ کیا وہی ان کے ساتھ ہو رہا ہے۔
اور اب ان کی سزا یہ ہے کہ وہ ساری زندگی اپنے ذہن سے اس چیز کو نکال نہیں سکتے وہ اسے سمجھا رہی تھی۔
میں نہیں جانتا میشاکہ تم نے کیا سوچ کر یہ سب کچھ کیا ہے لیکن اگر تمہیں لگتا ہے کہ یہ سب کچھ ہونے کے بعد تمہارا باپ ایک اچھا انسان بن جائے گا تو جاؤ میں اسے ایک موقع دیتا ہوں۔
تم جاؤ اسے لے جاؤ یہاں سے ساری زندگی اس کا خیال رکھو اگر وہ ٹھیک ہو جاتا ہے تو میں تمہارے صدقے اسے معاف کر دوں گا اور اگر وہ ٹھیک نہیں ہوتا تو بھی اب وہ تمہارے حوالے ہے۔
تم اس کے ساتھ جو چاہے کرو وہ بات ختم کر کے فون بند کر چکا تھا۔ جب کہ میشا کا نمبر بھی اس نے اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
ہاں وہ کوئی نہیں ہوتا تھا اسے معاف کرنے والا اسے معاف کرنے کا حق صرف انجم رکھتی تھی لیکن وہ ایسے انسان سے کیا بدلہ لیتا جو خود ہی مر چکا تھا۔
ایسے آدھ مرے انسان کو وہ مار کر بھی کیا حاصل کر لیتا بہتر تھا کہ ایسا انسان زندہ رہے اور ساری زندگی پچھتائے ۔
اب شاید اس کے پاس سوائے پچھتاوے اور ان سوچوں کے کچھ نہیں ہونے والا تھا سو بہتر تھا کہ وہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتا
***
وہ کمرے میں داخل ہوا تو وہ بہت کچھ بیڈ پر پھیلائے وہاں بیٹھی ہوئی تھی۔
جان یہ سب کچھ کیا ہے۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس کے پاس آتا بیڈ پر پڑے چھوٹے چھوٹے برتن دیکھ رہا تھا۔
جی پر ہاتھوں سے کارگری کی گئی تھی اور مزے کی بات یہ تھی کہ وہ سارے مٹی کے تھے ساتھ ہی وہاں دھاگے سے بنے عجیب و غریب کپڑے تھے۔
یہ دیکھیے نا کائر۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ سب کچھ میں خرید کے لائی ہوں نیچے اس باز ار سے اتنا کچھ ہے وہاں اور اتنا خوبصورت ہے کہ کیا بتاؤں۔ اور وہ بھی اتنا ستا ستا ۔۔۔۔۔۔ صرف بیس اور تیس روپے نہیں وہ لیرا بول رہی تھی وہ خوش ہوتی ہوئی بولی تو کائر مسکرایا۔
یہ دیکھیں یہ ۔۔۔۔۔ ۔" یہ نا ٹیبل پر بچھانے والا کور ہے کتنا حسین ہے نا اسے اپنے ہاتھوں سے بنایا گیا ہے اور اسے صرف ایک دو ٹانکے ہی نہیں بلکہ پورا کا پورا یہ ہاتھوں کی کارکردگی ہے۔
اور یہ پلیٹ دیکھیں ماشاءاللہ کتنی خوبصورت ہے اس کے اوپر یہ ڈیزائن دیکھ رہے ہیں آپ یہ ہاتھوں سے بنایا گیا ہے اپنے
خوبصورت ڈیزائن وہ بھی ہاتھوں سے میں نے تو آج تک کبھی کسی کے ہاتھوں میں اتنا ہنر نہیں دیکھا۔
اور میں آپ کے لیے یہ ٹوپی لے کر آئی ہوں دیکھیے کتنی پیاری ہے اس نے سے سب کچھ دکھاتے ہوئے ایک ٹوپی اٹھا کر اس کے سر پر پہنائی تھی وہ پریشانی سے پہلے تو اسے دیکھتا رہا پھر فورا ہی اسے سر سے اٹھا کر اپنے ہاتھ میں دیکھنے لگا۔
ارے پہننیں نا کتنی اچھی لگ رہی تھی پھر میں سیلفی بھی بناؤں گی وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو وہ مسکراتے ہوئے اسے ایک طرف رکھتا اپنے لیے بیڈ پر جگہ بنانے لگا تھا۔
پھر اسے اس کے حال پر چھوڑتا فریش ہونے چلا گیا
***
یہ سب کچھ پیک کرو وہ بھی جتنا جلدی ہو سکے اتنا جلدی کیونکہ میں اور تم یہاں سے جانے والے ہیں۔ یہ سمجھ لو کہ چار بجے کی فلائٹ ہے ہماری اس نے ٹائم دکھاتے ہوئے کہا جہاں تقریبا 11 بج رہے تھے۔
ہیں ہم لوگ واپس جانے والے ہیں وہ بھی اتنا جلدی آپ نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا۔
میں نے تو پیکنگ بھی نہیں کی اور یہ سارا سامان میں کیسے پیک کروں گی وہ پریشانی سے ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو دیکھ رہی تھی جو وہ اتنی چاؤ سے خرید کر لائی تھی۔
تو جلدی کرو ابھی ٹائم ہے جو جو پیک کر سکتی ہو کرو جو نہیں ہوتا اسے چھوڑ دو وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جب کہ اس نے فورا نفی میں سر ہلایا ۔
ارے ایسے کیسے چھوڑ دوں میں نے اتنی محبت سے یہ ساری چیزیں خریدی ہیں میں کچھ بھی نہیں چھوڑ کر جانے والی اور وہ ڈریس کیسے پیک کروں گی آپ کو پتہ ہے اس کو اتارنے میں دو گھنٹے لگ گئے۔
اتنا مشکل ہو گیا تھا یہ سب کچھ اتا رنے میں ویسے پرنسز فوٹو شوٹ کے لیے نا تھینک یو سو مچ یہ بیسٹ گفٹ تھا جو آج تک کسی ہسبنڈ نے اپنی وائف کو دیا ہوگا وہ اس کے پاس آتے ہوئے بولی ۔
میری زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ دینے کے لیے شکریہ وہ ایک جھٹکے میں اس کے پاس آتی اس کے گال پر اپنے لب رکھتے اگلے ہی لمحے بھاگ کر واش روم میں بند ہو گئی تھی۔
تمہارا یہ شکریہ مجھے پسند نہیں آیا جلدی باہر نکلو میں اپنی مرضی سے ریٹرن گفٹ لوں گا۔ اس نے مسکراتے ہوئے بیڈ پر دوبارہ سے بیٹھ کر ان سب چیزوں کو چیک کرنا چاہا تھا۔
***
انہی میں سے ایک چھوٹی سی کی چین اسے نظر آئی تو اسے ہاتھوں میں لے کر دیکھنے لگا وہ بے حد خوبصورت تھی اور سب سے میں آپ کے لیے گفٹ لے کر آئی ہوں وہاں باہر ایک کی چین ہوگا جس پر آپ کا اور میرا نام لکھا ہے میں نے خود اس لڑکی سے بول کر وہ بنوایا ہے جو وہاں بیٹھ کر بنا رہی تھی۔
اور یہی میری طرف سے آپ کے لیے ان سب چیزوں کے بدلے میں ہے میں جانتی ہوں آپ کی ان چیزوں کی طرح وہ بہت مہنگا نہیں ہے لیکن وہ بہت خوبصورت ہے اور مجھے بہت زیادہ پسند آیا اور سب سے خاص بات اس پہ ہم دونوں کا نام لکھا ہے۔
وہ اندر سے ہی بول رہی تھی جب کہ وہ اس کی چین کو دیکھتے مسکراتے ہوئے اپنی جیب سے کچھ نکالتا وہ کی چین اس کے ساتھ لگانے لگا تھا۔
یہ کیا ہے چابی ہے کوئی کیا وہ واش روم سے باہر نکلتے ہوئے اس سے پوچھ رہی تھی جب کہ ہاتھ میں اس کی ضرورت کی چیزیں تھیں یقینا اس نے پیکنگ شروع کر دی تھی۔
یہ ایک پن ڈرائیو ہے جو ہر وقت میرے پاس ہوتی ہے اور ساتھ میں یہ میری گاڑی کی چابی ہے جو اس وقت مصر میں ہے اس نے اسے پورا دکھایا تو وہ کی چین اس چابی اور پن ڈرائیو کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔
بہت خوبصورت لگ رہی ہے اب یہ میری طرف سے گفٹ ہو گیا وہ سامان بیگ میں ڈالتے ہوئے بولی تھی جب کہ وہ اٹھ کر اس کے پیچھے آتا اسے اپنی باہوں میں قید کرتے ہوئے اپنے قریب کھینچ چکا تھا۔
نہیں میری جان یہ گفٹ تمہاری طرف سے نہیں ہے بلکہ تمہاری طرف سے گفٹ میں خود اپنی مرضی سے لوں گا جیسا کہ میں تمہیں پہلے ہی بتا چکا ہوں اور میرا گفٹ تمہارے یہ حسین لب میرے لبوں پر دیں گے وہ اس کا چہرہ تھامتے ہوئے
رومینٹک موڈ میں بولا تھا۔
ہم لیٹ ہو رہے ہیں جناب ہم نے آج ہی جانا ہے اس کا رومینٹک موڈ دیکھ کر وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولی تھی لیکن کائزان تو کسی اور ہی موڈ میں تھا اسے اپنے قریب کرتے ہوئے اس کے لبوں پر اپنا پرشدت لمس چھوڑتا وہ اپنی بے قرار یاں اس پر لوٹانے لگا تھا۔
اگر تم اس ڈریس میں ان کنفرٹیبل محسوس نہ کرتی تو یقین کرو میں تمہیں کہتا کہ تم چینج مت کرنا لیکن میں جانتا ہوں کہ تم اس میں کافی ان ایزی فیل کر رہی تھی اسی لیے میں نے اس طرح کی کوئی فرمائش نہیں کی۔
۔ اس کے لبوں کو چومتے ہوئے وہ جیسے اسے اپنے اندر کی خواہش بتا رہا تھا وہ آج بے تحاشہ حسین لگ رہی تھی اور سچ یہی تھا کہ اس کے اس حسین روپ پر صرف کائزان کا حق تھا لیکن اس کے لیے اسانی پیدا کرنے کے لیے اس نے اسے چینج کرنے کے لیے کہہ دیا تھا۔
کوئی بات نہیں وہ ڈریس میں اپنے ساتھ لے کر جا رہی ہوں نا آپ کی خواہش پر ایک دفعہ گھر میں بھی پہن لوں گی آپ مجھے پھر سے دیکھ لیجیے گا وہ اس کے گالوں پے ہاتھ رکھتے ہوئے اسے سمجھاتے ہوئے بولی تھی ارادہ اس کی بے قرار یوں سے قرار حاصل کر کے اپنی پیکنگ مکمل کرنے کا تھا۔
جانم یہ آج ممکن نہیں اس کے لبوں کو چومتے ہوئے وہ اسے اپنی باہوں میں اٹھاتا بیڈ پر لے آیا تھا اور سیدھا ہوتے ہوئے اس کی ساری چیزیں ایک طرف کرتا وہ اس پر سایہ سا بنانے لگا۔
کائر پیکنگ نہیں ہو پائے گی اپنی گردن پر اس کا لمس محسوس کرتے ہوئے اس نے اپنا دو پٹا دور جاتا محسوس کیا تھا۔
جب کہ وہ اس کے کندھے سے شرٹ سرکاتے ہوئے وہاں اپنے لبوں کی مہر لگاتا اپنی محبت کی نشانیاں اس پر ثبت کرنے لگا تھا وہ کوشش کے باوجود بھی اس کی بے پناہ چاہتوں سے دامن نہ بچا سکی تھی۔
جبکہ مرم کی باہوں میں وہ کچھ وقت کے لیے ہی سہی لیکن میشا اور مظہر پاشا کی ٹینشن سے کافی دور نکل آیا تھا اس کی مرم اسے دنیا کی ہر پریشانی سے دور لے کر جا سکتی تھی اس کی باہوں میں سکون تھا جو اسے ہر طرح کی پریشانی سے نکال دیتا تھا